2025-09-19@05:16:15 GMT
تلاش کی گنتی: 911
«پیر سیف»:
(نئی خبر)
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد. پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہوگی. بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے. پروازوں کی بندش سے قومی ایئر لائن کو اربوں ڈالر کا نقصان اور اسکی ساکھ متاثر ہوئی. وزیرِاعظم اللہ کے فضل و کرم سے حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کیا. یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے. اس حوالے سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ ہوابازی و وزیرِ دفاع خواجہ...
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔ الیکشن کمشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود کی درخواست خارج کر دی۔ الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔ الیکشن کمشن نے 7 جنوری کو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے خوشحالی کی صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو دہراتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
ترجمان پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مریم نواز "Nepo Baby" ہیں، جو عمران خان بننے کی ناکام کوشش کررہی ہے، عمران خان شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، شریف خاندان کو خواب میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں، مریم نواز کو عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا پنجاب کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے لندن منتقل ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح...
لاہور(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، ڈسٹرکٹ کورٹس یا ہائی کورٹ میں لایا جائے تو یہ سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہوگا، اس لیے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، اور اسے کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ ،چیئرمین عدنان خان دیسوالی نے اپنے ایک بیان میں لطیف آباد کی سب سے بڑی تاجر انجمن لطیف آباد بزنس فورم کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان قیادت تحصیل میں تاجروں کے مسائل کیلےے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو قیادت کی منتقلی ایک اچھا اقدام ہے جس پر ہم حیدر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر اویس خان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ نئی کمیٹی کی تشکیل کا عمل خوش اسلوبی کیساتھ مکمل کیا۔ آصف میمن کونچ والا و دیگر نے سابق صدر آل لطیف آباد بزنس...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کرتے ہوئے انہیں ٹیکنو کریٹ نشست کیلیے اہل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ای سی پی نے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس خارج کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا۔ سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود نے سینیٹر سیف اللہ ابڑوکے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...

نواز شریف کا دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ،پیر سے روزانہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ مزید :
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے اہلیت نہیں رکھتے،الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس مسترد کردیا،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں،الیکشن کمیشن نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو—فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ زیرِ التو نیب ریفرنس کے ہوتے ہوئے سیف اللّٰہ ابڑو ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے مطلوب تقاضوں پر پورا نہیں اُترتے۔ پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کو نااہل کرنے کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیاسیف اللّٰہ ابڑو نے ٹیکس گوشواروں میں اصل زرعی آمدنی کو پوشیدہ رکھا، کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے غیر واضح رسیدیں جمع کروائیں۔ ریفرنس میں کہا...