2025-07-05@01:20:50 GMT
تلاش کی گنتی: 3750
«گستاخوں کو تحفظ دینے کے»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (چیف آف آرمی سٹاف) کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس کا آغازپر آپریشن بنیانِ مرصوص اور بلوچستان کے علاقے خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فورم نےخضدارمیں دہشت گردی کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی، جس میں نہتے شہریوں، خصوصاً بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔شرکاء نے کہاکہ – یہ انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فورم نے مارکۂ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف قوم کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ فورم نے عزم کا اعادہ کیا کہ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)علیمہ خان کہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا لیکن پاکستان کی خاطر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا لیکن وہ پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے بیان میں کہا کہ معاشی محاذ، دہشتگردی اور مودی کے خطرے سے ملک مشکل میں ہے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے...

،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرر کانفرنس،بھارت کے خلاف جنگ میں سیاسی قیادت کے کردار کی بھرپور ستائش
،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرر کانفرنس،بھارت کے خلاف جنگ میں سیاسی قیادت کے کردار کی بھرپور ستائش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان ِ امتیاز(ملٹری) ، چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس، کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد انہ حملے کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا کہ یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ افراد شہید ہو ئے، فورم نے نہتے شہریوں، بالخصوص...
اسلام آباد: افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی ویزے دلوانے والے گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے خفیہ اطلاعات پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی پاسپورٹ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عالم زیب، آصف خان اور ہارون الرشید کے نام سے ہوئی ، جو بین الاقوامی منظم گینگ کا حصہ ہیں ۔ یہ منظم گینگ افغان شہریوں کو جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈز ، مشین ریڈایبل پاسپورٹس اور سعودی عرب کے ورک ویزوں کے اجرا میں ملوث پایا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ملزم عالم زیب نے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر نہایت رنجیدہ ہوں اور اس کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کو احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ان ڈرون حملوں کو فوری طور پر رکوائیں جبکہ ہماری کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد پاکستان میں امریکی ڈرون حملے رکے تھے.(جاری ہے) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قائم غیر قانونی ٹرائل کورٹ میں اپنے وکلا اہل خانہ اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی اموات سے دہشت گردی کم...
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عام افراد خاص طور پر سکول کے بچوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، پاکستان پوری قوت سے حملہ کرے گا اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہی ہے،ہم بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں گے، ہم اپنے دعوؤں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی ایل اے اور بھارت کے درمیان تعلقات سب پر عیاں ہیں، کیونکہ ان کی قیادت نئی دہلی میں موجود ہے، ہم پر جو الزامات لگائے گئے...

ہم انڈیا اورپاکستان کے ساتھ بڑی ڈیل کریں گے‘تجارتی معاہدوں کے ذریعے تنازعات کو ختم کیا جاسکتا ہے.صدرٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، امریکہ ان دونوں جوہری طاقتوں کے ساتھ بڑے معاہدے کرنے جارہا ہے. جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامپوسا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا ہم نے یہ پورا معاملہ طے کردیا اور میرا خیال ہے کہ یہ سب تجارتی معاہدوں کے ذریعے طے کیا گیا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اب ہم انڈیا کے ساتھ ایک بڑی ڈیل کریں...
---فائل فوٹو رہنما پی ٹی آئی اور سینیٹر علی ظفر نے خضدار بس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوچکا، دہشت گردوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں حملے میں معصوم جانیں گنوائیں، سانحہ خضدار ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہادر قوم کی طرح بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، دنیا پر ثابت کیا ہم اخلاقی، سفارتی اور فوجی لحاظ سے بالادست ہیں، بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں، سینیٹر علی ظفرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنےبیان میں کہا بھارت پراکسی سے باز نہیں آرہا،خضدار کے واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،دہشتگردوں کے دن گنے جا چکے،ملک دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کا دہشت گردی کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس کےدوران کہا 23 اپریل سے 10 مئی تک 60 ممالک کےساتھ رابطےمیں رہا،ہمسایہ ملک کا بیانیہ بننےنہیں دیا،بھارت کا جھوٹ دنیا کو دکھایا،ہمسایہ ملک نےایف 16 طیارے گرانےکا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، دعوت نامے جاری چین میں اجلاس کےدوران دہشت گردی پربھی...
باغ: ”پاکستان زندہ باد ریلی“ بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاک افواج کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز باغ :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے زیراہتمام باغ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کا جشن منانے کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔ ”پاکستان زندہ باد“ کے عنوان سے ریلی حیدری چوک سے شروع ہو کر باغ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ ریلی بعد میں یہ ایک بڑے عوامی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ جلسے کی نظامت ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے کی۔ریلی اور جلسے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ خضدار اے پی ایس واقعہ قوم کے دلوں پر کاری ضرب ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارج کی نہتے معصوم بچوں پر دراندازی انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جواں و افسران دن رات قربانیاں دے کر مملکت کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے) حالیہ بھارت جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص تاریخی حیثیت اختیار کر گیا۔ اقوام عالم نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کارکردگی کو سراہا۔سپہ سالار سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازانا وفاقی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فتنہ الخوارج کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا، ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے اب دفاع پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور بھارت کے مقابلے کیلئے حکمت عملی پر بھی سنجیدہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی ہمیں ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ کل کشمیر...
سعید احمد:مالی سال 2024-25 کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2024 تا اپریل 2025) کے دوران پاکستان ریلوے کو 13 ارب 29 کروڑ روپے کی کم آمدنی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اس عرصے میں ریلوے کی مجموعی آمدن 76 ارب 53 کروڑ روپے رہی جبکہ مقررہ ہدف کے مطابق 89 ارب 83 کروڑ روپے آمدن حاصل کرنا تھی۔ اس طرح مقررہ ہدف کے مقابلے میں ادارے کی آمدن میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی آمدنی میں کمی کی سب سے بڑی وجوہات میں ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت (پنکچویلٹی) میں مسلسل خرابی, انتظامی اور آپریشنل مسائل,شعبہ وار آمدنی میں کمی شامل ہیں۔مسافر ٹرینوں کے ٹکٹوں...
اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ تقریباً غزہ کی تمام آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور ان میں سے ایک بڑی تعداد بھوک کے دہانے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ترقی پسند سینیٹر اور صیہونی رژیم کے سخت ناقد "برنی سینڈرز" نے کہا کہ تقریباً غزہ کی تمام آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور ان میں سے ایک بڑی تعداد بھوک کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کے لئے امریکی عسکری امداد کی بندش کے لئے اپنی کوششوں کا اظہار کیا۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ تاریخ، غزہ کے...
اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کردیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوراج نے مکمل طور پر ناکام ہوکر پاکستانی عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنالیا، پاکستان میں خونریزی کیلئے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا۔ کان کنی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی...
لاہور: سیلوٹ ٹو پاک آرمی، سبزہلالی پرچم کے سپاہی نشان وفا کے عنوان سے تقریب الحمراء میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں فلم، ٹی وی اور تھیٹر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ سی جے ایف پی اور الحمراء کے تعاون سے ہونے والی تقریب کی نظامت کے فرائض ریاض خان نے انجام دیئے۔ پروگرام میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار، فلم اسٹار غلام محی الدین، فلم اسٹار ریشم، راشد محمود، حیدر سلطان راہی، شہزاد رفیق، صفدر ملک، مسعود بٹ جرار رضوی، اچھی خان، عمران احمد، ندیم چیمہ، سہیل ملک، حامد رنگیلا، شاہد خان، شکیل چن، شیخ عابد رشید، جاوید وڑائچ اسٹیج ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، محمد نورالحسن اور دیگر نے شرکت کی۔ استاد حامد علی خان، انور رفیع، میلوڈی کوئین شاہدہ...
پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دینے اور ملک چھوڑنے کا حکم دینے کے ردعمل میں کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار ایسے سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق اور آداب کے منافی تھیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اس فیصلے سے متعلق...
—فائل فوٹو پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ پاکستان بھارت کے، ایک دوسرے کے سفارتکار وں کو ملک چھوڑنے کا حکم اسلام آ باد بھارت کی اشتعال انگیزیاں، ایک اور... دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں سے روکنے کی...
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارت نواز دہشت گردوں کے حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کا قتل عام قابلِ مذمت ہے۔ علی رضا سید نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت نے اپنے کٹھ پتلی دہشت گردوں کے ذریعے بلوچستان میں اسکول کے معصوم اور نہتے بچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بھارتی سفاکی اور بزدلی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ علی رضا سید نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر میں حالیہ بھارتی حملوں میں بھی بچوں و خواتین سمیت متعدد افراد شہید ہوئے۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مزید...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا، پاکستان نے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلا کر فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا، پاکستان نے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلا...
ویب ڈیسک :پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کی طرح امریکا بھی اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا...
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات میں خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات ہوئی، تینوں ورزائے خارجہ نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ...

بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جس کے بعد پاکستان نے بھی جوابی اقدام پر غور شروع کردیا۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اہلکار پر سفارتی عہدے سے متصادم سرگرمیوں کا الزام ہے، پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے جوابی اقدمات پر غور شروع کردیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کارکو بھی ناپسندیدہ شخصیت قراردیا...
بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق اہلکار پر سفارتی عہدے سے متصادم سرگرمیوں کا الزام ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے ڈی مارش بھی دیا گیا۔
چین اور پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے بہتر رابطے اور باہمی اعتماد کے ذریعے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے وسیع تر...
بھارت کا ایک اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)جنگ بندی کے باوجود بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارت نے ایک اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ سفارتی محاذ پر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار پر غیر پیشہ...
فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے دور کے بدنام زمانہ کالے قانون خالصہ سرکار کے خاتمے پر اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آج انہیں اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا۔انھوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لینڈ ریفارمز کو ختم کر کے جنرل ضیاء الحق نے گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کا کالا قانون نافذ کیا۔ گلگت بلتستان کے ناٹور قانون 1979 کے تحت لاکھوں انسانوں کو ملکیت کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی حق ملکیت کی تحریک...
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم خضدار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں خضدار دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی آج کوئٹہ پہنچیں گے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمزور...
عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحی کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29ذی القعدہ 27مئی کو وزرات مذہبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔واضح رہے کہ 27مئی کو ذوالحج کا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جا بجا لٹکتی بجلی کی تاروں سے تنگ پنجاب کے عوام خوشخبری سنا دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم امور زیر بحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ضلع کے بازاروں میں لٹکتی ہوئی بے ہنگم بجلی کے تاریں انڈر گراؤنڈ کردی جائیں گی۔ ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ضلع اور تحصیل میں ریڑھی بازار قائم کیے جائیں گے، اور مختلف شہروں میں کینالز کو...
وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ...

اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن سروسز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے اور اس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے، 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ اب بھی جاری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، ایٹمی جنگ دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، ایٹمی جنگ ناقابل تصور اور نا معقول خیال ہونا چاہیے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے، اگر جنگ...
دنیا بھر میں آج چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن مناتے ہوئے بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر چائے کے کپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب بات چائے کی ہو تو ہمیشہ ’ایک کپ اور ہو جائے‘۔ When it's about chai, it's alwaysEk aur cup ho jaye! ❤️#InternationalTeaDay ☕️ pic.twitter.com/90u4eJAvKf — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) May 21, 2025 سابق کرکٹر کی اس پوسٹ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ فنٹاسٹک چائے کے لیے آپ کو پاکستان آنا ہو گا۔ For Fantastic Chai,...
سٹی 42 : بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یہ پتہ تھا کہ دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لیے بلوچستان کو چن سکتا ہے، ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے، جنہوں نے یہ حرکت کی ہے حکومت اور ریاست ان کو چن چن کر جہنم واصل کرے گی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعے کی ٹھوس انٹیلی جنس معلومات تھیں لیکن معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی، بچوں کو بےدردی سے شہید اور زخمی کیا گیا، دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خضدار میں...
نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ضابطے میں لایا جائے گا، جبکہ قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل دوڑ میں سنگاپور، یو اے ای اور جاپان جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کیلئے "پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اتھارٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی نگرانی، ریگولیشن اور لائسنسنگ کے امور سرانجام دے گی۔ نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر...
اسلام آباد: پاکستان کی امریکا کو برآمدات اور درآمدات کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے گئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران امریکا کو پاکستان کی برآمدات 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران مارچ تک پاکستان کی امریکا کو برآمدات 4 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں۔ امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں تیار شدہ ملبوسات ، طبی آلات ، پی ای ٹی بوتل گریڈ وغیرہ شامل ہیں...

اسحاق ڈار کی چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات جب کہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر...
وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی تو اب دشمن اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ میں بھارت کو تاریخ کی بدترین شکست ہوئی، یہ پراکسیز کوئی مسئلہ نہیں ہیں، ہم نے تمہارے براہموس، رافیل اور ایئربیسز کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی عطا تارڑ نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایوان کی طرف سے بچوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پوری قوم بھارتی پراکسیز...
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قراردار میں وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر کی قیادت کو سراہا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سپہ سالار...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں نظر انداز کرنے کے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ رویے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اپنے حالیہ وی لاگ میں رجب بٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا نے کئی گھر برباد کیے ہیں لیکن میں اپنا گھر برباد نہیں ہونے دوں گا، اگر مجھے سوشل میڈیا ڈیلیٹ کرنا پڑا تو میں کر دوں گا، اپنا تماشا کسی کو نہیں بنانے دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ ایمان بہت حساس ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ بولتے ہوئے بالکل بھی نہیں سوچتے اس وجہ سے میں نے ایمان کا آج تک کوئی بھی اکاؤنٹ...
بھارت کے سینئر صحافی مودی حکومت پر برس پڑے، پاکستان سے جنگ میں نقصانات کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بھارت کے معتبر صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی فوجی ناکامیوں پر پڑا ہوا پردہ اچانک ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے حالیہ بھارت پاکستان تنازعے کے دوران ہونے والے نقصانات کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ میں کئی جنگی طیارے کھوئے ہیں۔ سردیسائی نے اپنی رپورٹ میں سوال اٹھایا کہ ’’کیا یہ سچ ہے کہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ہی دن ہماری فضائی طاقت کو شدید نقصان پہنچایا؟‘‘ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ان نقصانات کی سرکاری طور پر تردید نہیں...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات، خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سی پی سی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کو بیجنگ میں ایک غیر رسمی سہ فریقی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کےلئےایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سہ فریقی تعاون کا اعادہ کیا۔(جاری ہے) انہوں نے سفارتی مصروفیات کو بڑھانے، مواصلات کو مستحکم بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے کلیدی محرکات کے طور پر تجارت ، انفراسٹرکچر اور ترقی کو فروغ دینے کے لئےعملی...
بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،ترجمان مسلم لیگ ق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) خضدار میں اسکول بس پر بم دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت پر مسلم لیگ ق نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو انتہائی سفاکانہ اور افسوسناک قرار دیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے ایک بیان میں کہا کہ “خضدار اسکول بس دھماکہ ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔ پوری قوم ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔”انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت اس بات کی علامت ہے کہ دشمن کسی بھی سفاکانہ اقدام سے گریز نہیں کر رہا۔ “ایسے عناصر انسانیت اور رحم دلی...
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی نمائندگی کرکے عالمی دورے پر جانے والے اعلیٰ سطح سفارتی وفد کے سربراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان امن اور سچ کے ساتھ کھڑا ہے، اور ہمارا پیغام امن، استحکام اور ترقی ہے۔ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ بلاول بھٹو کے زیر صدارت سفارتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دفتر خارجہ کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد گفتگو کرے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سفارتی کمیٹی مختلف ملکوں کا...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی کابینہ نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندارکامیابی اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے پر آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی خدمات کااعتراف کرتیہوئے انہیں فیلڈمارشل کے عہدے پرترقی کی منظوری دے دی ہے جب کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کامتفقہ فیصلہ کیاگیاہے،اس فیصلے کااعلان وفاقی کابینہ کے ایک خصوصی اجلا س میں کیاگیاجس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف نے کی اور وزیراعظم آفس نے اس کاباقاعدہ اعلامیہ جب جاری کیاتو یہ ایک بریکنگ نیوز کے طورپر سامنے آیا،دلچسپ بات یہ ہیکہ وزیراعظم شہبازشریف نے خود کابینہ اجلاس میں جنرل سیدعاصم منیرکو فیلڈمارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی تجویزدی...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ نئی سلیکشن کے مطابق ٹیم کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا کریں گے۔ جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی حیثیت سے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری میں توازن قائم رکھا جا سکے۔ نئی سلیکشن کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف،...
کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے لاس اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی قیادت بورڈ کی چیئر پرسن ماریا کونٹریاس سویٹ اور بورڈ کے سینئر ممبران نے کی۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان بھی موجود تھے۔ دونوں فریقوں نے معاشی ترقی، توانائی کی منتقلی، آبی تحفظ، آبادیاتی رجحانات، خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں پیشرفت سمیت عالمی اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی۔ وفد نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی اور پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا...

پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کا موقف پیش کرنے کے لیے عالمی دورے پر جانے والے وفد کو دفتر خارجہ میں بریفنگ
محکمہ خارجہ کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کرکے عالمی دورے پر جانے والے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے لیے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں وفد کے ارکان اور دفتر خارجہ سے اعلیٰ عہدیدار شامل ہوئے۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کے بعد پاکستان اور انڈیا کے مابین کشیدگی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر سیرحاصل بحث بھی کی گئی۔ اس 8 رکنی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں عالمی برادری کو پاکستان کے موقف اور بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی سطح پر بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کے لیے پاکستانی وفد میں کون کون شامل ہے؟ اس وفد کی سربراہی...

قوم نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر تعینات کر دیا: وزیراعظم کی تجویز پر وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
اسلام آباد (اے پی پی+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم...
اسلام آباد(وقائع نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ابھی مودی کو صرف ٹریلر دکھایا ہے،جس کے ذریعے انڈیا کو گھس کر مارا وہ میزائل ٹیکنالوجی بے نظیر بھٹو نے دی،رافیل طیارے گرا کر اور اسرائیلی ڈرونز کو مات دے کر افواج پاکستان نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی کی دعوت پر وکلا سے اپنے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت ابھی تک پہلگام ڈرامے کے ثبوت عالمی برادری کونہیں دے سکا، کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے...
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب...
GENEVA: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس کے لیے بھر پور اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنیوا میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ ڈاکٹر لوسیکا دیتیو سے ملاقات کی اور متعدی بیماریوں کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا...

چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ، چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ایئر چیف سے چینی سفیر کی ہونے والی ملاقات میں ادارہ جاتی سطح پر روابط، دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں...
برطانیہ میں مقیم احمد ایبِد نامی مصری باشندے نے 2022 سے 2023 کے درمیان 3 ہزار 800 سے زائد تارکین وطن کو غیر قانونی طریقے سے یورپ منتقل کیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ نے 42 سالہ مصری نژاد احمد ایبد کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کی احمد ایبد کا انسانی اسمگلنگ کے ذریعے کسی کو روزگار فراہم کرنا نہیں بلکہ صرف پیسا کمانا تھا چاہے اس میں تارکین وطن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ مصری شخص پر الزام تھا کہ اس نے 3 ہزار 800 تارکین وطن کو غیر محفوظ اور غیر قانونی طریقے سے براستہ بحیرہ روم برطانیہ اور یورپ منتقل کیا۔ احمد ایبد پر یہ الزام...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیاس صدیقی کا کہنا تھا کہ یہاں نام نہاد پڑھے لکھے لوگوں نے سب سے زیادہ سہولت کاری کی ہے۔ سٹیٹ سبجیکٹ رول کو ختم کرتے وقت بھی سہولت کاروں کے ذریعے اس کے فضائل بیان کروائے گئے تھے۔ اس وقت لینڈ ریفارمز کے نام پر عوام کو زمینوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سینیئر رہنما و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی زمینوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ تاریخ میں دوسری مرتبہ بہت بڑا ڈاکہ عوام کی زمینوں پر ڈالا گیا ہے۔ پہلا ڈاکہ یہاں سٹیٹ...

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنےپر دلی مبارکباد
اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت سے یہ اعلیٰ ترین عسکری مقام حاصل کیا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی، حکمت عملی اور کامیابی جنرل عاصم منیر کی عسکری ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ صدر ایف پی سی سی...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کو تھائی لینڈ، فلپائن، سلووینیا، سربیا، برکینا فاسو، زیمبیا اور لاٹویا کے پاکستان میں نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دی صدر آصف علی زرداری سے نامزد سفراء کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقاتوں میں صدر مملکت کا تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے پر زور دیا ، صدر مملکت کا دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل صدر مملکت نے سفراء کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی ،صدر مملکت کا پاکستان میں دوست ممالک کے نامزد سفراء کیلئے فرائض...
ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کی جانب سے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش سے متعلق الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کبھی گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کی اور اس حوالے سے بھارتی دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے مقدس اور قابل احترام مقام ہے۔ پاکستان نہ صرف اس کا احترام کرتا ہے بلکہ سکھ مذہب کے متعدد مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ بھی ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل ترجمان کے مطابق پاکستان نے الزام عائد کیا کہ...
حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی...
گلوب پاکستان کے سروے میں پاکستانی عوام کی بھارت کے خلاف یکجہتی اور امن کی خواہش کا اظہار اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گیلپ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان میں عوامی رائے عامہ پر مبنی ایک جامع سروے جاری کیا ہے، جس میں پاکستانی عوام کی بھارت مخالف جذبات، امن کی خواہش، اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔سروے میں ملک بھر کے 100 سے زائد اضلاع سے منتخب کیے گئے 750 سے زیادہ بالغ پاکستانیوں کی آراء شامل کی گئی ہیں، جو موجودہ حالات میں قومی جذبات کا واضح عکس پیش کرتی ہیں۔ اسحاق ڈار ،چینی وز یر خارجہ کے باضابطہ مذاکرات مکمل: سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے...
وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل...
حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اس میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پاکستان نے معرکہ حق ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ مزید :
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 مئی 2025)حکومت پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی،وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں،اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی،حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے سیلاب متاثرین کے لیے جو مثالی اقدامات کیے، وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں۔ ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا کام ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، یہ سب کچھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت کا ثمر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو واضح طور پر کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کو صرف امداد نہیں، بلکہ باعزت زندگی گزارنے کے لیے مکمل گھر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول...

کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء) کویت میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت کو امیر کو صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ کویت کے امیر نے کہا کہ کویت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ کویت خاص طور پہ غذائی پیداوار، زراعت اور تیل اور گیس کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ...
پاکستان نے بھارتی فوجی افسر کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی رات کو ڈرون اور میزائل کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ہم واضح طور پر ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو کہ سکھ مذہب کا سب سے مقدس مقام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، جب بھی بات ہوگی مسئلہ کشمیر پر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام عبادت گاہوں کو انتہائی احترام...

‘ججز کے ٹرانسفر پر کسی جج کی سنیارٹی متاثر نہیں ہوتی’، سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی کیس کی سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کونسل کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔ جسٹس شاہد بلال نے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی کس نے طے کرنی تھی؟ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ سنیارٹی کا تعین اس وقف کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے پر ایگزیکٹو کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس...
پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔ بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کے اس بیان کے حوالے سے جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ ’پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی شب ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل جو سکھ مذہب کے ماننے والوں کے لیے سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان نے کہا کہ درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے 6 اور 7 مئی 2025 کی...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ٹرمپ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرنا انتہائی خطرناک ہے اور حکومت کو اسکا فوری اور دو ٹوک جواب دینا چاہیئے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے سابق وزیراعلٰی اور کانگریس کے سینیئر لیڈر اشوک گہلوت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ہندوستانی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر مودی کشمیر جیسے حساس معاملے پر خاموش کیوں ہیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ ٹرمپ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرنا انتہائی خطرناک ہے اور حکومت کو اس کا فوری اور دو ٹوک جواب دینا چاہیئے تھا۔ اشوک گہلوت نے کہا...

بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سالم ٹرمپ مین آف پیس ‘ چین ‘ ترکیہ سعودی عرب ‘آذربایئجان کا شکریہ :دشمن قیامت تک سبق یادرکھے گا: وزیراعظم
کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کو ہمت نہیں ہوئی۔ کراچی ڈاکیارڈ میں نیوی کے افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔ پاک بحریہ کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نے دشمن کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپریشن سندور بھارت کیلئے ناسور بن گیا ، تاریخی سبکی پر بھارتی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں، آپریشن سندور رکا ہوا ہے ختم نہیں ہوا، بھارتی حکومت کے بعد بھارتی فوج بھارتی میجرجنرل کارتک سیشدری بھی گیدڑ بھبکیاں دینے لگے، بھارت کی جانب سے جاری ’آپریشن سندور‘ پر حالیہ بڑھکیں اور دھمکیاں دراصل ایک بڑی اسٹریٹجک ناکامی کا اعتراف ہیں، جسے چھپانے کیلئے بھارتی فوج اور حکومت مسلسل گیدڑ بھبکیوں کا سہارا لے رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں تعینات 15 انفنٹری ڈویژن کے جی او سی، میجر جنرل کارتک سی شیشادری کا تازہ بیان اسی پریشانی کا آئینہ دار ہے،15 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل کارتک سی شیشادری نے پیر کو...
پاک بھارت فوجی کشیدگی کے بعد اب بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک مذموم پروپیگنڈا مہم جاری ہے جس میں کبھی پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کے لیے غیر محفوظ ملک، کہیں جنگی جارحیت کا مرتکب اور کہیں دہشتگرد ریاست کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت فوجی کشیدگی اور اُس سے قبل 22 اپریل کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کو بہت ساری سفارتی کامیابیاں ملی ہیں۔ بھارت کے اپنے اندر سے یہ آوازیں اُٹھائی جا رہی ہیں کہ پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے بھارت کو سفارتی تنہائی کا شکار کردیا۔...
سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل لاپتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ جب پارلیمانی وفود جائیں گے تو اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اختلاف رائے کا حق ہے، حکومتی وفد اتحادی اراکین پر مشتمل...
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے رابطے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی جاری سیز فائر کا اگلا مرحلہ ہے۔بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں۔ بھارتی فوج نے رافیل طیارہ گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیابھارتی فوج نے اپنی دوسری پریس بریفنگ میں ایک بار پھر آپریشن میں بھارتی طیاروں سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ٹائپ 054-اے کلاس ڈسٹرائر پی این ایس تیمور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو پاکستان نیوی کی اسٹریٹیجک حکمت عملی، آپریشنل سرگرمیوں اور...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم شہبازشریف شہرِ قائد میں بحریہ کے ڈاکیارڈ کا دورہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی ۔
افواج پاکستان کی جانب سے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ دفاعی و سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسیاں آپریشن کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے منظم پروپیگنڈہ مہم کا آغاز کر چکی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو دوبارہ متحرک کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی اخبار ”دی سنڈے گارڈین“ میں احسان اللہ احسان کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کر...
بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے اضلاع کیچ اور آواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پذیرائی کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشت گردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب...
بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کی وجہ سے مدار میں نہ پہنچ سکا، سیٹلائٹ کو راکٹ کے ذریعے آج صبح روانہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بڑے بڑے دعوے،،لیکن ناکامی ہی بھارت کا مقدربنتی ہے، انڈین خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کے نئے سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا۔ بھارت کا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں دھماکے سے تباہ ہو گیا، ای اوایس زیرو نائن لانچنگ کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مدار میں نہ پہنچ سکا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سیٹلائٹ کو پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعے انڈیا کے جنوبی علاقے سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے اتوار کی صبح روانہ کیا گیا تھا۔ اسرو...

تین بار لینڈنگ کی کوشش ناکام اور فیول صرف 11 منٹ کا، فلائی جناح کے طیارے کی پاکستان میں”معجزانہ لینڈنگ” کی کہانی سامنے آگئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے طوفان کے باعث ہوائی اڈے پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی،فلائی جناح کی کراچی سے آنے والی پرواز نے تین بار ناکام لینڈنگ کی کوششوں کے بعد چوتھی بار کامیابی سے لینڈنگ کی جسے حکام نے ’معجزانہ لینڈنگ‘ قرار دیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق فلائی جناح کی پرواز کی پرواز صبح 11 بج کر 20 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئی اور اسے دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچنا تھا تاہم پرواز 2 بج کر چھ منٹ پر کوئٹہ پہنچی۔فلائی جناح نے تاخیر کی وجہ نہیں بتائی تاہم کوئٹہ ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ ’مٹی...
ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائی جناح کے بعد ایک اور پاکستانی ایئرلائن ’’ایئرسیال‘‘ کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔ بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین ایئر وائس مارشل محمد منجور کبیر بھویان نے ایک انٹرویومیں کہاکہ ہم نے ایئرسیال کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پرواز چلانے کی کلیئرنس دے دی اس حوالے سے ہم نے سول ایوی ایشن اور سیاحت کی وزارت کو خط بھیج دیا ۔ معیاری طریقہ کار کے مطابق اب ایئرسیال بنگلہ دیش میں ایک جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرے گی اور فلائٹ سلاٹس کے لیے درخواست دے گی۔ حکام کے مطابق ایئرسیال نہ صرف بنگلہ دیش اور پاکستان کو جوڑے...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاست اور فوجی قیادت کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبر پی ٹی اے کے ریڈار پر آگئے۔ نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی پی ٹی اے نے فہرستیں مرتب کرلیں۔ پی ٹی اے نے حکومت سے یوٹیوب چینلز فوری بند کرنے کی اجازت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی فہرست میں عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہبازگل کے نام شامل ہیں، پی ٹی اے احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کراچکی ہے۔ پی ٹی اے دیگر یوٹیوبرز کے چینلز کی بندش کے لیے بھی اجازت کی منتظر ہے، پی ٹی اے کو ابھی تک حکومت کی جانب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں قومی مسئلے پر سائیڈ لائن کیا گیا، حکومت نے ایک روایت ڈال دی ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا، پانی بند کردیا، ہمارے لوگ شہید ہوئے، خطرات رکے نہیں، مزید بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری جماعتوں کا اتحاد نظر آیا، ساری قوم ملک کے لیے اکٹھی ہوئی، اس یکجہتی کو حکومت نے برقرار رکھنا ہے جبکہ حکومت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک سے باہر جاکر پاکستان کے مؤقف کو پھیلانے کےلیے کچھ کمیٹیاں قائم کیں، بدقسمتی سے کمیٹی...