2025-07-05@01:20:49 GMT
تلاش کی گنتی: 3750
«گستاخوں کو تحفظ دینے کے»:
(نئی خبر)
عدالتی کارروائیوں کو باسرعت اور موثر بنانے کے لئے وکلا برادری مقدمات کی ڈیجیٹل فائلنگ اپنائے ، جسٹس آف پاکستان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے نظام انصاف کی موثر عملداری میں وکلا برادری کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے وکلا پر زور دیا ہے کہ وہ عدالتی کارروائیوں کو باسرعت اور موثر بنانے کے لئے مقدمات کی ڈیجیٹل فائلنگ اپنائیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بدھ کو جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کے ہمراہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سلمان منصور اور دیگر وکلانے پرتپاک استقبال کیا۔ چیف جسٹس نے بار کا شکریہ...
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان نے ایران کے جوہری مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے سفارت کاری اور مذاکرات پر زور دیا ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری مسئلے کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی کوششوں کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ۔منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کے جوہری پروگرام کے حوالے سے 1015 کی قرارداد جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے ) کی توثیق کے نفاذ سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے جے سی...
چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دورے کے دوران چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور برانچ رجسٹری میں آٹومیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم اعلامیہ کے مطابق، چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری میں فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان کیا جو وکلا اور سائلین کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کرے گا۔ چیف جسٹس نے وکلا کو ڈیجیٹل فائلنگ سسٹم اپنانے کی بھی ترغیب دی۔ مزید برآں چیف جسٹس نے مالی مشکلات کے شکار سائلین کو سرکاری...
جنوبی وزیرستان کی تاجر برادری نے پاک افغان بارڈر پر واقع انگوراڈہ گیٹ کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو 30 جون تک کی مہلت دے دی، ان کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ مدت تک گیٹ دوبارہ نہ کھولا گیا، تو وہ احتجاجاً حکومتی مشینری کو مکمل طور پر جام کر دیں گے۔ جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں منعقدہ تاجر برادری کے ایک اہم جرگے میں تمام تجارتی یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی، تاجر رہنماؤں ملک سردار علی اور لوئر وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ 21 مہینوں سے انگور اڈہ گیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا۔ تاجر...
—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل 27 جون بروز جمعہ یوم فتح کے طور پر منائے گی۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور فلسطین نے دشمن کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں امریکا اسرائیل مردہ باد اور پاکستان ایران زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔ قومی بجٹ خود حکومت کیلئے وبالِ جان بن گیا: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ خود حکومت کے لیے وبالِ جان بن گیا ہے۔ قومی بجٹ کے حوالے سے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی بجٹ آئی ایم ایف کے احکامات ماننے...
ملاقات کے دوران اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل ایرانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسلامی جمہوری ایران کی امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور کارروائی پر پوری امت کو حوصلہ ملا ہے، ایرانی عوام اور قیات کی جرات ہمت کے لیے استقامت کی دعا کرتے ہیں، اس حوالے سے رہبر معظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مدبرانہ کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے ایک وفد نے عالمی حالات کے تناظر میں ایرانی قونصلیٹ کراچی میں تعینات ایرانی ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی اور اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش...

سفارت خانہ پاکستان بیلجیئم کے زیر اہتمام یورپ کے دارالحکومت برسلز میں عظیم الشان، کلچرل پروگرام کا انعقاد
یورپ کے دارالحکومت برسلز میں سفارت خانہ پاکستان بیلجیئم کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یورپی یونین اور بیلجیئم پارلیمنٹ کے اراکین، اعلیٰ یورپی حکام، معروف کاروباری شخصیات اور یورپی میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس ثقافتی پروگرام کا اہتمام منسٹری آف کامرس اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد یورپ میں پاکستان کے تاریخی و تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا اور پاکستان میں تجارت و سیاحت کے وسیع مواقع سے دنیا کو روشناس کروانا تھا۔ اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ خواتین کی دستکاری سے تیار کردہ خصوصی ملبوسات کی نمائش نے مہمانوں کی خصوصی توجہ حاصل کی، جو پاکستان...
مالاکنڈ ڈویژن میں حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی، مختلف اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی، کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسی صورت سیلز ٹیکس نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام علاقے کے عوام اور معیشت کے لیے ناقابل قبول ہے۔جماعت اسلامی نے بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں سے اظہار یکجہتی کیا۔ تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دس فیصد سیلز ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔تاجر رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ مالاکنڈ ڈویژن ایک ٹیکس فری زون ہے اور حکومت کو معاہدے کی پاسداری...
گوادر سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے 14 سالہ بیٹے کی گمشدگی کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، پولیس حکام کے مطابق کراچی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم عبدالباسط کا گزشتہ پیر سے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا ہے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔ جماعت اسلامی سے وابستہ سربراہ حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع پر ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے مولانا ہدایت الرحمان سے رابطہ کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عبدالباسط 2 سال سے سعود آباد میں واقع مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، جہاں سے وہ گزشتہ پیر سے عصر...
بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ رخشندہ کے طویل مدتی ویزہ کیوجہ سے اسکو ملک بدری نہیں کیا جانا چاہیئے تھا اور اسکے منفرد کیس کی مناسب جانچ نہ ہونا ایک واضح غلطی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے بھارتی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سخت حفاظتی کریک ڈاؤن کے درمیان پاکستان ڈی پورٹ کی گئی خاتون رخشندہ راشد کو واپس لایا جائے۔ معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق انسانی زندگی کا سب سے مقدس جزو ہیں۔ اسی کے ساتھ ہائی کورٹ نے رخشندہ راشد کو واپس لا کر 10 دنوں کے اندر جموں میں ان کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ایکسپو سینٹر کے قریب مسلح ملزمان نے آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنے والے موبائل فون کے ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ واردات تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں پیش آئی۔ صدر موبائل الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام کے مطابق، متاثرہ تاجر شاہ رخ موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ ہے اور الیکٹرانکس مارکیٹ میں کام کرتا ہے۔ واردات کے وقت وہ آن لائن ٹیکسی میں ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار آٹھ مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔ ملزمان نے تاجر سے 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے، جب کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے...
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کے پی بجٹ 23 تاریخ کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا، آج امکان تھا بانی سے کوئی واضح ہدایات مل جاتیں، جب تک ممکن تھا ہم بجٹ روک سکتے تھے ہمارے پاس 30 جون تک وقت تھا تب تک بانی کی ہدایات بھی آجاتیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 25 مارچ کے بعد عمران خان سے میری صرف دو ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتیں نہ کرانا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، بانی کے بنیادی حقوق کا کسی کو کوئی پاس نہیں ہے، عدالتی احکامات کا بھی کسی کوئی پاس نہیں، عدالتیں خود اپنے احکامات پر عمل کرانے سے گریزاں ہیں۔ انہوں...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ‘ہلالِ قائداعظم’ سے نوازا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو یہ اعزاز حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے یہ اعزاز صدر پاکستان کی جانب سے محمد سیف السویدی کو باضابطہ طور پر پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ محمد سیف السویدی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرینگر (اے پی پی) بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عاید کرتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ تینوں حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے ، تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں اس دعوے کی نفی کی گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے حملے کے اگلے ہی دن3 افراد کے خاکے بھی جاری کیے تھے اور ان میں سے 2کو پاکستانی جبکہ تیسرے کو مقامی کشمیری قرار دیاتھا۔ بعد ازاں مقامی کشمیری کو بھی پاکستانی قراردیاگیاتھا۔پہلگام واقعے کے تقریبا 2ماہ بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی رپورٹ میں مودی حکومت کے سرکاری بیانیے کی نفی کی گئی ہے۔این آئی...
ایشیائی ترقیاتی بینک خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ کےلیے پاکستان کو مجموعی طور پر 35کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ویمن انکلیوسو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سب پروگرام ٹو) کے تحت 350 ملین ڈالر معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اس معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری سبینہ قریشی اور اے ڈی بی کی جانب سے منصوبے کے ایڈمنسٹریشن یونٹ کے سربراہ دنیشن راج شیوکوٹی نے دستخط کیے جبکہ فنانشل انٹرمیڈیئری لون کے پروجیکٹ معاہدے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ حکومت...

وزیراعظم کا شہزادہ سلمان کو ٹیلیفون، سعودی عرب کی خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود...
فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی اور سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈا دنیا میں بے نقاب کرنے پر وفد کو خراج تحسین پیش کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی بہترین ترجمانی پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہو کر لوٹے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے امریکا، برطانیہ اور یورپ میں پاکستانی موقف کی ترجمانی کی۔ وزیراعظم نے کہا...
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں، خطے میں سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں، خطے میں سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سفارت کار اور مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطے...
بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو 2019 میں زندہ گرفتار کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران 11 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ...
مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے معروف طبی ادارے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی ماہر ٹیم نے ایک پاکستانی حاجی کی جان بچا لی، جس کا دل حج کے دوران پانچ مرتبہ بند ہو گیا تھا۔ 42 سالہ حاجی کو انتہائی تشویشناک حالت میں عرفات کے مشرقی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران اس کا دل بار بار بند ہوا اور حالت نازک ترین ہوگئی۔ مکہ ہیلتھ کلسٹر کے مطابق حاجی کی حالت اس قدر بگڑ چکی تھی کہ فوری طور پر ای سی ایم او (ایکسٹرا کارپوریئل میمبرین آکسیجینیشن) مشین پر منتقل کیا گیا، جس کا مقصد جسم کے اہم اعضا خصوصاً دل اور پھیپھڑوں کو آکسیجن کی فراہمی جاری رکھنا تھا تاکہ وقتی طور...
پاکستان کے عوام اور حکومت کا حج انتظامات پر پاکستان و سعودی حکومت کو خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے عوام اور حکومت نے رواں سال کے شاندار اور مثالی حج انتظامات پر پاکستان اور سعودی حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستانی حجاج کے لیے جو قابلِ قدر خدمات اور کوششیں انجام دیں، وہ لائقِ تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاک سعودی یکجہتی کونسل کے زیرِ اہتمام “بہترین حج انتظامات” کے موضوع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی حکومت کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی حج کانفرنس سے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ بندی سے پاکستان کی معیشت کو کیسے فائدہ پہنچے گا؟ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقوں سے بین الاقوامی...
لاہور ( نیوز ڈیسک )پنجاب میں کلاس 10 کے نتائج 2025 کی تاریخ قریب آتے ہی چیک کرنے کے تین تیز طریقے۔میٹرک کے نتائج 2025 کی تاریخ آج پنجاب بورڈز کے ذریعے فائنل کی جائے گی۔ پنجاب میں تمام نو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) سے 24 جولائی کو 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان متوقع ہے۔ کلاس 10 کے تحریری سالانہ امتحانات اپریل 2025 میں اختتام پذیر ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں مئی 2025 میں پریکٹیکل امتحانات ہوئے۔ صوبہ بھر سے ہزاروں طلباء اپنے میٹرک کے نتائج کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں جو ان کے تعلیمی مستقبل کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔یہ نتائج طلباء کو ان کے اگلے مراحل کا فیصلہ...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم کو 45 منٹ کی ریلوے پر بریفنگ دی تو انہوں نے کہا کہ آپ پہلے وزیر ہیں جو پریزنٹیشن دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی پاکستان ریلوے سے وابستہ ہے، پاکستان تھرکول، ریکوڈک اور علاقائی رابطہ چاہتا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی ریلوے کو اس سال 7 کھرب روپے دیے، پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ریلوے ہوسٹس گرین لائن پر کام کر رہی ہے، پنجاب...
کے پی بجٹ پاس کرنا ضروری نہیں تھا، ہمارے پاس 30جون تک کا وقت تھا، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کے پی بجٹ 23 تاریخ کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا، آج امکان تھا بانی سے کوئی واضح ہدایات مل جاتیں، جب تک ممکن تھا ہم بجٹ روک سکتے تھے ہمارے پاس 30 جون تک وقت تھا تب تک بانی کی ہدایات بھی آجاتیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 25 مارچ کے بعد عمران خان سے میری صرف دو ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتیں نہ کرانا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، بانی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 کے غیر یقینی مستقبل کے سائے میں بھارتی براڈکاسٹر سونی اسپورٹس کی جانب سے جاری کیے گئے پروموشنل مواد نے نیا تنازع چھیڑ دیا ہے، جس میں پاکستان کو نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردہ آفیشل پوسٹر میں صرف بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے کپتانوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان کے کسی کھلاڑی یا کپتان کو نمائندگی کے لیے شامل نہیں کیا گیا، جس پر کرکٹ مداحوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی...
بجٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین کو پولیس نے منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جبکہ گرینڈ الائنس کے مرکزی قائدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر دھاوا بول دیا۔ بلوچستان گرینڈ الائنس کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار، جبکہ سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے صوبائی بجٹ میں وفاق کے طرز پر مراعات شامل نہ ہونے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ تاہم کوئٹہ پولیس کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کے اطراف کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔...
پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی کے وفد نے منگل کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا دورہ کیا، اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے سپیکر نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا تعارف کروایا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے گرمجوشی کا اظہار قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے اس سعودی وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے ایک ممتاز رکن میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمن بن سہیت العربی کر رہے ہیں۔ During the National Assembly Budget Session 2025, Leader of the opposition, Mr. Omar Ayub Khan warmly welcomed the high-level parliamentary delegation of...
وزیراعظم کی پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے میں چین کے تعاون کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے مالی اور اقتصادی مدد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے دوست ملک چین کی تعریف کی جس سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔رپورٹ کے مطابق چین کے سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے آج صبح وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے آئندہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سربراہی اجلاس میں...
— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی طاقت سے اسرائیل کے ذریعے رجیم تبدیل کرواتا ہے۔ لطیف کھوسہ نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریاست کو ان لوگوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق سے محروم کر دیا ہے، پارلیمنٹ کو بے وقعت کر کے رکھ دیا ہے، کوئی قانون نہیں ہے کوئی آئین نہیں ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے اسے تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ یہ بھی پڑھیے مریم نواز کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: لطیف کھوسہ اُنہوں نے...
جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا موجودہ نظام کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کہنا پاکستان میں ’دکھاوے کی جمہوریت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پنجاب حکومت کے سابق وزرا ڈاکٹر یاسمین رشید اور میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے اپنے مشترکہ کھلے خط میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کا ’ہائبرڈ نظام‘ کے بارے میں بیان جمہوریت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ’ اس بیان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تائیڈ حاصل تھی کیونکہ وہ (خواجہ...

کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کے 12 گھنٹے بعد اسرائیل جنگ بندی کرے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں جاری رہ سکتی تھی اور یہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ...
ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ابھی تک جنگ بندی کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ فوجی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جیسا کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے، جنگ کا آغاز ایران نے نہیں بلکہ اسرائیل نے ایران پر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ بندی، امریکی صدر ٹرمپ نے اچانک یہ اعلان کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک، کسی جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے حوالے سے کوئی ’معاہدہ’ طے نہیں پایا۔ تاہم، اگر صہیونی حکومت...
پاکستان اور بحرین کے درمیان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے پہلےسیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن کے حامل قطر کو 0-3 سے ہرا کر سلور میڈل یقینی بنالیا۔ گولڈ میڈل کے لیے قومی ٹیم منگل کو میزبان بحرین سے ٹکرائے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن کے حامل بحرین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی نمبر 25 کوریا کو 2-3 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے دونوں سیٹ جیتے لیکن کوریا نے اگلے دونوں سیٹ جیت کر مقابلہ...
خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ایران کی جانب سے قطر کی سرزمین پر کیے گئے میزائل حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو قطر کی خودمختاری پر کھلی جارحیت اور خلیجی ممالک کے اجتماعی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی ایران کے قطر پر حملے کی مذمت، مکمل یکجہتی کا اعلان انہوں نے زور دیا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کا تحفظ ایک ناقابلِ تقسیم ذمہ داری ہے، اور کونسل قطر کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ البدیوی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ جب قطر اور دیگر خلیجی ممالک ایران...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ سعودی وفد کی سربراہی میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر عبدالرحمان بن سنہت الحربی کررہے تھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اور قومی اسمبلی کے اراکین نے وفد کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق اس موقع پر سحر کامران، رعنا انصر، سید حفیظ الدین، ڈاکٹر شازیہ، ثوبیہ اسلم سومرو، فرح ناز اکبر، مسرت رفیق مہیسر، مرزا اختیار بیگ، میاں خان بگٹی، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور...
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایران پر تازہ امریکی حملے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام ہرگز نہیں ملنا چاہیے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے سوال کیا گیا کہ ان کی جماعت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے، اس پر ان کی کیا رائے ہے؟ اس سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا، نامزد کر دیا ہے، ٹھیک ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ کون سا ہمارے کہنے سے انہیں نوبل انعام مل جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسٹیج فنکار وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ناراض کیوں؟ عظمیٰ بخاری نے طنزاً کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداح نہیں،...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جب پاکستان اور انڈیا کی جنگ رکوائی، ایک تو ظاہر ہے کہ انڈیا کی ریکویسٹ پہ وہ سیز فائر کی طرف آئے تھے،دوسرا انڈیا اس پوزیشن میں نہیں تھا کہ جواب دے سکتا، اس لیے ظاہر ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے آج بھی وہ یہ کہہ رہے تھے کہ میں ان کو فضائی حملے کرنے سے نہیں روک سکتا پھر جو عزہ میں انھوں نے کیا، میرے رائے یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کیلیے نامزد نہیں کرنا...
ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پوری دنیا سمیت اپنے امریکن ووٹرز کو دھوکہ دیا ہے، ٹرمپ منافقانہ چال چلتے ہوئے ایک طرف امن کی بات کررہا ہے تو دوسری طرف دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اسرائیل نے ایران کی آزادی پر حملہ کیا جس کا جواب دینے کا ایران کو مکمل حق حاصل ہے، ایران پر حملے سے اسرائیل کے مقاصد مزید واضح ہو چکے ہیں، امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر صدر پاکستان سنی...

چین، بنگلہ دیش، پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا ہےکہ چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اور خارجہ سیکرٹریوں کا سہ فریقی اجلاس صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں منعقد ہوا۔پیر کے روز تر جمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس میں چار پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ پہلا، تینوں فریقوں نے اچھے ہمسایہ اور دوستی، مساوات اور باہمی اعتماد، کھلے پن اور جامعیت، مشترکہ ترقی اور مفادات کے اصولوں پر مبنی تعاون کرنے پر اتفاق کیا، جس میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دوسرا، تینوں فریقوں نے صنعت، تجارت، سمندر، آبی وسائل، موسمیاتی تبدیلی، زراعت،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کی حمایت کردی، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان کو جنگ کی تیاری کرنا ہے اس لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ کا شکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو انگیج کیا، ہم چاہتے تھے کہ تنخواہ اور پنشن میں مزید اضافہ کیا جائے، یہ اچھا اقدام ہے کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی...

پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
اجلاس میں اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیل اور اس کے حلیف گریٹر اسرائیل بنانے کے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں۔ ایران ہمارا اسلامی برادر ملک ہے اور ہمارا پڑوسی ہے، اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا ایران کا عالمی قوانین کے مطابق حق ہے۔ کسی بھی ملک کو اس کے دفاع اور سلامتی کو مضبوط بنانے کا حق عالمی قوانین دیتے ہیں لہذا ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام ، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کیلئے انتہا پسندی، دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، سلامتی کونسل کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں . ان خیالات کااظہار اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا روس، چین اور پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور عالمی قوانین کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ اور مذاکرات سے حل پر زور دیا گیا.(جاری ہے) ...
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایران کی 3 بڑی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقت ور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ اس نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کی طرف سے انجام دیا، جو ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام ایک دم توڑتی صہیونی حکومت کو زندہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ #BREAKING Spokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8 — Tehran Times (@TehranTimes79)...

پاکستان نے جارحیت، سفارتکاری اور بیانیہ کی جنگ میں بھارت کو شکست دی ،دنیا نے کشمیر، بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ پر پاکستان کے بیانیہ کو پذیرائی بخشی ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت، سفارتی اور بیانیہ کی جنگ میں اسے شکست دی ہے، پاکستان اور بھارت کو پائیدار مذاکرات کی طرف آنا ہو گا، اس کے بغیر دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کے خطرات مزید وسیع ہوں گے، دنیا نے پاکستان کے کشمیر، بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بیانیہ کو پذیرائی بخشی ہے، پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ پر ہونے والے مذاکرات کے بعد ہم خوشی خوشی اس کے حق میں ووٹ دیں گے، وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے ہمارے تحفظات دور کئے اور...
قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اسلامک میڈیا کونسل کی تشکیل بہت اچھی تجویز ہے، مشترکہ ملی مقاصد کے حصول کیلئے مشترکات کو دینی جرائد میں بھی لایا جائے۔انہوں نے کہا متفقہ قرآن کے ترجمہ کو تمام مسالک نے قبول کر لیا ہے، اس وقت کروڑوں بچوں کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہے، اب ملی یکجہتی کونسل بھی اس کو باقاعدہ قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام تنظیم اسلامی، جماعت اسلامی، البصیرہ کی میزبانی میں منعقدہ ''دینی جرائد اور میڈیا'' کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کی جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری ملی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کریں تو 6 کے 6 دریا اپنی عوام کو دلوائیں گے، اللہ نے پاکستان کو بھارت پر ملٹری کامیابی، بیانیے کی کامیابی اور سفارتی کامیابی دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے خطے میں نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے، ہماری کمیٹی نے پاکستان کا موقف اور بیانیہ پیش کیا، جہاں ہم گئے پیچھے سستی کاپی والے بھی پہنچے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ جیت چکے تھے، ہمارے خطے میں امن نہ ہونا پاکستان اور بھارت کے عوام کے حق میں نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا...
گزشتہ ہفتے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقدہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جا رہا، ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ سال الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کے نفاذ کی تجویز کو بھی کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کی توجہ ہائبرڈ گاڑیوں کی جانب بڑھ رہی ہے، ماہرین ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو مستقبل...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء) سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں تابکاری میں اضافہ نوٹ نہیں کیا گیا۔ مملکت کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ملکوں میں تابکاری کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے، اس حوالے سے سعودی نیوکلیئر اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری کمیشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مملکت یا خلیجی خطے میں کوئی تابکار اثرات نہیں پائے گئے ہیں، کمیشن نے یہ بیان ایران کے تین اہم جوہری مقامات پر امریکی فضائی حملوں کے بعد جاری کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور...
پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتوں میں گفتگو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے ، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد برابری...
گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو...
اسلام آباد: ایران پر اسرائیل اور امریکی حملہ کے بعد پاکستان نے روس اور چین کے تعاون سے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ پاکستان، چین اور روس نے مشترکہ طورپر سکیورٹی کونسل میں قراداد کا مسودہ پیش کردیا، قراداد میں مشرق وسطیٰ میں فورا اور بلامشروط جنگ بندی کا کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ذرائع نے مزید بتایا کہ مسودہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ارکان کو ارسال کردیا گیا۔ Post Views: 5
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی، جس میں قومی اتحاد، یکجہتی اور پاکستان کی سلامتی کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مختلف مذہبی اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار برابر کے شہری ہیں اور آئینی طور پر مکمل حقوق سے مستفید ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اتحاد صرف برابری، رواداری اور ہم آہنگی کی بنیاد پر قائم رہ سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت...
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے باوجود تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے اور کسی اضافے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ایجنسی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران سے باہر کسی قسم کی تابکاری کے اخراج کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ IAEA کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے صورتحال کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، ایران کی جوہری تنصیبات سے متعلق مکمل تجزیے فراہم کیے جائیں گے۔ ادھر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے نائب سربراہ رضا کاردان نے بھی تصدیق کی کہ ان حملوں کے باوجود تابکاری...
حکومتِ پاکستان نے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اُن کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ان کی کلیدی قیادت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی برادری نے بھارتی جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ اس جارحیت کے نتیجے میں متعدد معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت ایک محدود، ٹھوس اور درست عسکری کارروائی کی، جس کا مقصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو کے ستائے گھروں سے نکل آئے، ایک ہفتے سے بجلی کی بندش کے خلاف کچا قلعہ کے مکینوں نے ٹائروں کو نذر آتش کرتے ہوئے پتھرا¶ کیااور لطیف آباد سے سٹی آنے اور جانے والی اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ،احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام شدیدمتاثر ہوگیالوگ کئی گھنٹے سخت گرمی میں ٹریفک میں پھنسے رہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ سے کچا قلعہ کے گنجان علاقے میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی کی سپلائی بند ہے انہوںنے الزام عائد کیا کہ حیسکو افسران ٹرانسفارمر لگانے کے پیسے طلب کررہے ہیں علاقہ مکین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ایک جانب شدید...
حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی باقاعدہ سفارش کردی ہے، اور اس سلسلے میں خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خط نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دستخط سے بھیجا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کردار اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟ حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں امن کے فروغ کے اعتراف میں نوبیل انعام کے...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو خطرناک شدت قرار دیتے ہوئے اس بات کا انتباہ دیا ہے کہ اس تنازعہ کے شدت اختیار کرنے سے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ اب اس بات کا بڑھتا ہوا خطرہ موجود ہے کہ یہ تنازعہ تیزی سے قابو سے باہر ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں شہریوں خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نازک لمحے میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ افراتفری کے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا...
ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 6 – 2 سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ہاف میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 کی واضح برتری حاصل کی۔ کیویز نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ پنلٹی کارنرز اور فیلڈ گولز کی مدد سے انہوں نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے دو گول کیے لیکن وہ میچ میں واپسی کے لیے ناکافی تھے۔ قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو...
یروشلم (نیوز ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی 9ویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران کے اندر میزائل حملے کیے ہیں جن میں ایرانی میزائلوں، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ اصفہان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم مرکز ہے اور یہاں ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس...
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموںکا مقابلہ پاکستان نے فرانس کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ،پینلٹی شوٹ آٹس پر گولسے برتری نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دوسرے کواٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر 0-1 برتری حاصل کی۔تیسرے کواٹر کے 5ویں منٹ میں...

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور میزائل پروگرام محترمہ بینظیر بھٹو کے مرہون منت ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا اور دنیا کی ایک عظیم اور باوقار رہنما تھیں، جنہوں نے اپنی جدوجہد، سیاسی بصیرت اور جمہوری عزم کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہم آج یہاں ان کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قربانیوں، خدمات اور یادوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کے لیے جو لازوال قربانیاں دی ہیں، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی اور ان کا قرض شاید کبھی اتارا نہ جا سکے ۔یہ بات انہوں...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپیئن کے طور پر پہچانے جانے کے لیے نوبیل انعام جیتنا اہم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انہیں اور اُن کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سعد رفیق نے لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا‘۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بلال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سینیٹر بلال خان مندوخیل سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو سالگرہ کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بی بی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم، جمہوریت کی علمبردار، اور مظلوموں، غریبوں، خواتین، اور نوجوانوں کی آواز تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بی بی نے اپنی پوری زندگی پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے وقف کردی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کا دفاع شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کی قابل تحسین کاوشوں سے ناقابل تسخیر ہے، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، شہید بی بی نے پاکستان کو میزائیل ٹیکنالوجی دی، شہید بی بی کی قیادت، قربانیاں اور...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کر دی پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت پر آپریشن “بنیان مرصوص” کا محدود، محتاط اور مؤثر جواب اور صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی اور جنگ ختم ہوئی صدر ٹرمپ نے اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ سفارتی روابط سے جنگ کا خطرہ ٹال دیا۔ پاکستانی حکومت کا موقف ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت نے جنوبی ایشیا کو ایٹمی تصادم سے بچایا، حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ٹرمپ کی سنجیدہ دلچسپی کو سراہا ۔ٹرمپ کا کردار عالمی امن اور مشرق وسطیٰ میں استحکام...
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کو نظر انداز کر کے ایران کی خود مختاری پر حملہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں سیکڑوں ایرانی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے ابتک 5 ایرانی ہسپتالوں پر حملے کر کے طبی عملے کو مار ڈالا۔ ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیے۔ Post Views: 5
ویب ڈیسک:پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے سے متعلق پیشگوئی سامنے آگئی، یوم عاشور کس دن ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے، جو ایک نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے، یہ مہینہ اسلام کے چار مقدس مہینوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اس کی گہری روحانی اور تاریخی اہمیت ہے۔ محرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 26 جون کی شام کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ڈی سی کوئٹہ کےآفس میں ہوگا ، چیئرمین مرکز رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد صدارت کریں گے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور(مانیٹرنگ دیسک)نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے کواٹر کے10 ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر0-1 برتری حاصل کی۔تیسرے کواٹر کے5 ویں منٹ میں فرانسیسی پلیر نے گول داغ کر برتری0-2 کردی تاہم3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کے لیے پہلا گول اسکور کیا۔بعدازاں تیسرے کواٹر کے12 ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اسلام آباد میں فوری اجلاس بلایا جائے، امریکا عالم اسلام کا دشمن ہے، غزہ، ایران میں صہیونی جارحیت واشنگٹن کی سرپرستی میں ہورہی ہے۔منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسلامی دنیا اور انسانیت دوست ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام اور تباہی پھیلانے کے بعد امریکا وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے...
حکومت پاکستان حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مثالی سفارتی کردار اور قیادت کے اعتراف کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی اور جس کے نتییجے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہائبرڈ ماڈل چل رہا ہے، پاکستان کو بھارت کے خلاف کامیابی ملی، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق ہے، آئیڈیل صورتحال سے ملک کو فائدہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق سے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا، اسرائیل کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کوئی...
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ انسداد ہشتگردی ایکٹ سے بلوچستان میں مسنگ پرسنز اور امن و امان کے مسائل حل ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت کا کام قانون سازی ہے، اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ کوئی غیر قانونی کام ہوا ہے تو اس میں درستگی کر دیں۔ بلوچستان حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا اسمبلی کا کام قانون سازی ہے۔ ہمارا حق ہے کہ قانون سازی کریں۔ عدالتوں کا کام ہے کہ وہ قوانین کی تشریح کریں۔ اگر کوئی غیر آئینی کام...
پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاہے کہ اسرائیل نے اس وقت حملہ کیا جب ایران کے ایٹمی مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جارہا تھا، ہم امید کرتے ہیں کہ سفارتی عمل اور مذاکرات دوبارہ شروع ہونگے، اسرائیلی حملوں پر ہم اپنے برادر ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیلی جارحیت کو روکنا سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے، سلامتی کونسل...
صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ اسرائیل اگر خطہ میں ایران کو کمزور کردیتا ہے تو کل اسلامی ایشیائی ممالک بھی نہیں بچیں گے، حالیہ جنگ اسلامی ممالک اور اسلام کی بقا کی جنگ ہے، پاکستان، سعودیہ، عرب امارات سمیت تمام ممالک صہیونی عزائم کا اگلہ ہدف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی قوم عاشورائی و کربلائی عزم رکھتی ہے، حسینی عزم رکھنے والے کبھی کسی ظالم کی بیعت نہیں کرتے، امریکہ و اسرائیل کے خطہ میں حکمرانی کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے بیان میں کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بعد نماز جمعہ اسرائیلی...

عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، بائیکرز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سحر انگیز حسن کا نظارہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہاروزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے عمان کے بوشر بائیکرز کلب کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور...

نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد
نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز کوالالمپور/اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے فرانس کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،پاکستان نے فرانس کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دیدی، پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر شکست دی۔ پنالٹی شوٹ آوٹ کا اسکور دو، تین رہا۔مقررہ وقت پر مقابلہ 3، 3 سے برابر تھا۔ فرانس نیدو، پاکستان نے ایک چانس ضائع کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں میچز کا فاتح فائنل میں جگہ بنائے گا، جو ہفتے کی شام...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈریشن انٹرنیشنل دی ہاکی (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں فائنل میں رسائی پر قوم کو مبارکباد پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے۔ یہ پڑھیں : پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا وزیراعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے تعلیم کے شعبے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سیو دی چلڈرن تنظیم نے بچوں کی تعلیم سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے باوجود تقریبا 2 کروڑ 60 لاکھ بچے یا پھر ہر 3 میں سے ایک بچہ اسکول سے باہر ہے۔ پاکستانی بچوں کا اتنی بڑی تعداد میں اسکولوں سے باہر ہونا دنیا میں سب سے متاثرہ ممالک میں سے ایک کی نشاندہی کرتا ہے۔ حالیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور میں جاری انٹرنیشنل نیشنز ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔میچ کا فیصلہ مقررہ وقت میں برابری کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے میں فتح سمیٹی۔میچ کا آغاز ہی دونوں ٹیموں کے جارحانہ انداز سے ہوا۔ پہلے کوارٹر میں پاکستانی اور فرانسیسی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹس پر متعدد حملے کیے لیکن دونوں جانب کی دفاعی لائن مضبوط ثابت ہوئی اور کوئی ٹیم گیند کو جال میں نہ پہنچا سکی۔ شائقین اس ابتدائی مرحلے میں ہی اس بات کا اندازہ لگا...
پاکستان کے مختلف دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے حال ہی میں ایبٹ آباد میں واقع آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، اس مطالعاتی دورے کا مقصد مدارس کے نوجوانوں کو فوجی تربیت، نظم و ضبط اور عسکری زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔ دورے کے دوران مہمان وفد کو پاکستان آرمی کی تربیتی سرگرمیوں، کیڈٹس کی جسمانی مشقوں، تعلیمی نظام اور روزمرہ معمولات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، مدارس کے طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور تربیتی نظام کو نہایت سراہا۔ یہ بھی پڑھیں:148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس...
بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ لندن میں جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کو انٹرویو میں امرجیت سنگھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، پاکستانی قیادت کو اب نئی دلی جانا چاہیے۔ امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت کرتا ہے، اسی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا میں ہیں، پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔ بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے...
ویب ڈیسک: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ حکومت پنجاب کے اشتراک سے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سکالرشپ پروگرام پسماندہ طلباء کو ایک معیاری ادارے میں عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی دے کر بااختیار بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈائریکٹر CUI لاہور کیمپس نے یونیورسٹی کی تعلیمی برتری پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ شعبہ ریاضی کو ایک بین الاقوامی درجہ بندی ایجنسی نے پاکستان میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف مزید برآں، CUI کو 2025 کے انٹرڈسپلنری سائنس رینکنگ میں پاکستانی یونیورسٹیز میں پہلا نمبر دیا گیا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ہیں اور پاکستان کو ایران کے ساتھ کھل کر کھڑے ہوجانا چاہیے ہمیں کھل کر غزہ کا ساتھ دینا چاہیے، لبنان، عراق، شام اور اب ایران پر حملے ہوچکے اگلی باری پاکستان کی ہے۔ قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور آرمی چیف کی ملاقات میں کیا ہوا نہیں پتا لیکن میرا خیال ہے ٹرمپ نے کہا ہوگا کہ پاکستان بھارت، ایران اسرائیل جنگ نہیں ہونی چاہیے مگر ٹرمپ نے یہ نہیں کہا ہوگا کہ فلسطین اور اسرائیل جنگ نہیں ہونی چاہیے، غیر مسلح مسلمان، خواتین بچے مررہے ہیں اس کا کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعرات کو ملینیم مال اور عامر الیکٹرونکس مارکیٹ صدر کا دورہ کیا اور آگ کا شکار ہونے والی دکانوں اور متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی ، تاجروں نے شکریہ ادا کیااور کہا کہ منعم ظفر خان پہلے رہنما ہیںجو متاثرین سے ملاقات کے لیے پہنچے ، کسی اور پارٹی کا رہنما اور کوئی حکومتی نمائندہ ابھی تک نہیں آیا ،منعم ظفر خان نے تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور متاثرہ دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے آگ لگنے سے ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سندھ حکومت و کے ایم سی سے مطالبہ کیا کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو زر ِ تلافی اور معاوضہ ادا کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہیومینٹیرین آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پاکستان اور الٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو (اے آر آئی) کے تعاون سے ” پاکستان کو سگریٹ سے پاک کرنا” کرنے کے موضوع پر سمینار سے اے آ آئی کی ممبر تنظیم کے کوآرڈنیٹر رومس بھٹی، پروفیسر اسماعیل کنبر، جعفر مہدی، جنید احمد، اُسامہ وحید، ڈاکٹر سوجو مل میگھواڑ، سنیل کمار، عبدالغفور، ایاز گل، میڈم رافعہ بنگش و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس تقریب کا مقصد پائیدار ترقی، کمیونٹی پر مبنی تحقیق، اور تمباکو کے استعمال کے ارد گرد بڑھتے ہوئے خدشات، خاص طور پر نوجوانوں اور کمزور آبادیوں کے درمیان اہم مسائل کو حل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سگریٹ ہمارے مستقبل اور ہماری نسل کو دیمک کی طرح تباہ کررہی...