2025-10-26@13:31:30 GMT
تلاش کی گنتی: 1282

«حاصل نہیں ہوا»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے عوام کی بے پناہ محبت انہیں بار بار یہاں لے آتی ہے۔ دورہ چین کے دوران جس شہر میں بھی گیا، عوام کی محبت اور اپنائیت نے دل جیت لیا۔ چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق ساتھ مل کر کام کرے گا۔  چین کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر آصف علی زرداری نے  کہا کہ انسان کے دل کو فتح کرنے کے لیے محبت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک 16 سے 17 بار چین کا دورہ کرچکے ہیں اور ہر بار انہیں وہی اپنائیت اور خلوص محسوس ہوا۔ پنجاب پولیس کے...
    امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے کے باعث حکومت کا شٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، جس سے بڑے پیمانے پر سرکاری ادارے بند اور لاکھوں ملازمین جبری چھٹیوں پر بھیج دیے گئے۔ خلائی ادارہ ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ فنڈز کی معطلی کے بعد اس کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور 15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔ صرف محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاکہ خلابازوں یا حساس مشنز کو کسی خطرے سے بچایا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کانگریس لائبریری اور کپٹل ہل بھی عوام کے لیے بند کر دیے گئے۔ ایئر ٹریول، سائنسی تحقیق اور...
    ٹیسلا اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی ذاتی دولت 500 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ فوربز کی ارب پتیوں کی تازہ ترین فہرست کے مطابق، بدھ کی شام 4:15 بجے (مقامی وقت) تک مسک کی مجموعی دولت 500.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ مسک کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں حالیہ اضافے کے باعث ہوا ہے، جو رواں سال اب تک 14 فیصد سے زائد بڑھ چکے ہیں۔ بدھ کے روز کمپنی کے شیئرز میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسک کے اثاثوں میں 6 ارب ڈالر کا مزید اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی یا شاہ رخ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم ماضی میں حکومت سے جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، ملکی حالات کے پیش نظر ہم خرابی نہیں چاہتے تھے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تمام شقوں پر عمل درآمد نہیں ہوا،ہم نے وزارتیں لیے بغیر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا مطلب کوئی بلینک چیک دینا نہیں تھا کہ حکومت جو چاہے کرتی رہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کچھ دنوں سے پیپلز پارٹی اور پنجاب...
    پاکستان میں سیلاب سے محصولات میں کمی ہوگی نہ بڑا معاشی نقصان، یہ آئی ایم ایف کا خیال ہے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے معیشت کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچایا۔اور میں سوچ رہا تھا کہ کاش یہ حساب کتاب لگانے والے کبھی اس گاؤں میں جاتے، جہاں گھرکا دروازہ آج بھی ملبے کے نیچے ہے، جہاں اناج کے ڈھیر کی جگہ پانی کیچڑ ہے، جہاں رات کے کھانے میں بچے ماں کی آنکھوں کو دیکھتے ہیں، پلیٹ کو نہیں اور ماں دور اندھیرے میں اپنے شوہرکا انتظار کر رہی ہوتی ہے جو اب پلٹ کر نہیں آئے گا۔ اخبارات یہی کہتے ہیں کہ یہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ عوام کہتے ہیں اور سوچتے ہیں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ امریکا کو ہوائی اڈے دینے سے خطے میں امن کی تباہی ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا اہم ہے لیکن ہمیں یاد ہے کہ کسی بھی مشکل میں امریکا نے ہماری وہ مدد نہیں کی جو چین نے کی، امریکا کے ساتھ دوستی ماضی میں بھی ہمیں مہنگی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اگر امریکا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو رفتہ رفتہ چلیں، میٹھی باتوں میں پھر سے پاکستان کو استعمال نہ کیا جائے، اگر امریکا اور بھارت کے در پردہ ہاتھ نہ...
    بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور اسٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنی شاندار انٹری سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 51 سالہ اداکارہ، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی ایمبیسیڈر بھی ہیں، منیش ملہوترا کے تیار کردہ خصوصی لباس میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد شخصیت کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشوریا نے اس موقع پر اِنڈِگو رنگ کی ری امیجڈ شیروانی زیب تن کی جو روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج تھی۔ ڈیزائنر منیش ملہوترا کے مطابق یہ تخلیق مردانہ ورثے سے متاثر ہے لیکن اس میں جدید نزاکت اور فیشن ایج شامل کیا گیا ہے جو اسے منفرد بناتا...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں ٹریفک دفاتر اور خدمت مراکز کا رخ کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر پرمٹ حاصل کیے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں نے اسلام آباد پولیس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اسی اعتماد پر ہم اپنے شہریوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج انہوں نے بتایا کہ لائسنس کے حصول کے لیے 7 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔...
    امریکا میں تقریباً 7 سال بعد پہلی بار وفاقی حکومت کے بند ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ سینیٹ میں ہنگامی فنڈنگ بل منظور نہ ہوسکا جس کے باعث وفاقی ادارے اپنی سرگرمیاں بند کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:چینی کمپنیوں کو امریکا سے باہر رکھ کر امریکی معیشت کو نقصان ہوگا، چین ریپبلکنز کی جانب سے پیش کیا گیا یہ بل 60 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور صرف 55 ووٹ مل سکے۔ ڈیموکریٹس نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے صحت کے منصوبوں کے لیے سبسڈی بڑھانے اور مقامی پروگراموں پر کٹوتی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اگر آج رات تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو وفاقی...
    فلپائن کے وسطی حصے میں منگل کی شب آنے والے 6.9 شدت کے طاقتور زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی جبکہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہونے کے باعث یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ زلزلہ سیبو صوبے کے شہر بوگو کے ساحل کے قریب رات 10 بجے آیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور 100 سال سے زائد قدیم چرچ بھی زمین بوس ہوگیا۔ اس دوران کئی علاقوں میں بجلی منقطع رہی۔ یہ بھی پڑھیے: فلپائن میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری سیبو صوبہ، جو 34 لاکھ آبادی اور سیاحت کے باعث عالمی شہرت رکھتا ہے،...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فلسطینی ریاست کے قیام پر کسی قسم کی رضا مندی ظاہر نہیں کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مجوزہ منصوبے کا اعلان کیا تھا، جسے خطے کے کئی مسلم ممالک نے سراہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں فلسطینی ریاست کا کوئی ذکر معاہدے میں شامل نہیں تھا، اسرائیل واضح طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتا ہے اور یہ مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔بن یامین نیتن...
    صدر ٹرمپ سے مذاکرات میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کوئی اتفاق رائے بالکل نہیں ہوا، نیتن یاہو صدر ٹرمپ سے مذاکرات میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کوئی اتفاق رائے بالکل نہیں ہوا، نیتن یاہو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا۔ نیتن یاہو کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کل پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی۔ یروشلم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے پیر 29 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اپنی ملاقات کے ایک دن بعد آج منگل کے روز واضح طور پر تردید کرتے...
    مقررین نے کہا کہ یہ رجحان عالمی امن اور بقائے باہمی کے لیے سنگین چیلنجز پیدا کر رہا ہے اور اس کے تفرقہ انگیز بیانیے کو روکنے کے لیے علمی، سفارتی اور پالیسی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) اسلام آباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ ہندوتوا کی نظریاتی سوچ کے بڑھتے ہوئے اثرات اور اس کے پھیلتے ہوئے عالمی نیٹ ورکس نہ صرف تارکینِ وطن کی سیاست کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ دنیا بھر میں اسلاموفوبیا میں خطرناک اضافہ کر رہے ہیں۔ ذرائٰع کے مطابق سیمینار میں محققین، پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے حیدرآباد کی جامع مسجد قبا اور مکی مسجد میں سیرت تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا لایا ہوا نظامِ رحمت ہی آج انسانیت کے لیے واحد قابلِ عمل آپشن رہ گیا ہے۔ دنیا کے تمام انسانی ساختہ نظام دم توڑ چکے یا دم توڑنے کے قریب ہیں اور تاریخ کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز ہو چکی ہے۔راشد نسیم نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ وقت قریب ہے جس کی خبر نبی کریم ؐ نے احادیث مبارکہ میں دی تھی۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو امت مسلمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-8 ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں شدید طوفان بوالوئی کے پیش نظر 4بڑے ائرپورٹ بند کر دیے گئے ،جب کہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان رات کے وقت ویتنام کے وسطی حصے سے ٹکرائے گا، جس کی رفتار 133 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث تیز ہوائیں، شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات لاحق ہیں۔ شمالی اور وسطی صوبوں میں 600 ملی میٹر بارش اور دریاؤں کی سطح میں 9 میٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ صوبے ہاتین میں 15 ہزار سے زائد افراد کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ فوجی دستے ہنگامی صورتحال...
    بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے  چٹاگانگ میں جاری بدامنی میں “غیرملکی ہتھیاروں” کا کردار ہے، جو بیرونِ ملک سے لا کر شرپسند عناصر استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار پہاڑی چوٹیوں سے فائرنگ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرہ، جھڑپیں اور ہلاکتیں تشدد کا یہ واقعہ ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد شروع ہوا، جب مظاہرین نے سڑکیں بند کر کے احتجاج کیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش پر جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ وہ پرامن احتجاج کر رہے تھے، لیکن...
    جمائی لینا بظاہر ایک معمولی سی بات لگتی ہے، لیکن برطانیہ میں ایک 36 سالہ خاتون کے لیے یہ معمولی حرکت زندگی بدل دینے والا واقعہ بن گئی۔ہیلی بلیک نامی خاتون زوردار جمائی لینے کے باعث گردن کی ہڈی متاثر ہونے کے بعد مہینوں وہیل چیئر پر رہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی علی الصبح اپنی نومولود بیٹی کو دودھ دینے کے لیے بیدار ہوئیں۔ بیٹی کو جمائی لیتے دیکھ کر ہیلی نے بھی جمائی لی، مگر اسی لمحے انہیں جسم میں جھٹکا سا محسوس ہوا اور ان کا ایک بازو بے حس ہو کر ہوا میں معلق رہ گیا۔ ہیلی کے شوہر نے فوری طور پر ایمبولینس بلائی...
    ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی شکست پر گہرا دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور تنقید کی۔ اس موقع پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے محسن نقوی کی قیادت اور بورڈ کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کی ایشیا کپ میں فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ، ’بھارت ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتا‘ پاکستان کی شکست نے کرکٹ...
    کراچی کے باسیوں کو آج شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہو چکی ہیں۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق آج موسم خاصا گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی نمی کی وجہ سے درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جب کہ محسوس ہونے والی گرمی 43 ڈگری سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ یعنی شہریوں کو آج گرمی معمول سے کہیں زیادہ جھلسا دینے والی لگے گی۔ جواد میمن کے مطابق، اس وقت بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے جو پوسٹ مون سون سیزن کے تحت بنا ہے۔ یہ سسٹم مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن: ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے سمیت متعدد دفاعی تنصیبات پر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں نے حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے،  اس واقعے کو ڈنمارک کی حکومت نے “ہائبرڈ حملہ” قرار دیا ہے جبکہ روسی مداخلت کے شبہات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈنمارک کی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مختلف مقامات پر ڈرونز دیکھے گئے اور ان سے نمٹنے کے لیے کئی دفاعی صلاحیتیں بروئے کار لائی گئیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرونز کہاں پرواز کر رہے تھے۔پولیس ترجمان نے کہاکہ   رات 8 بج کر 15 منٹ پر مغربی ڈنمارک کے کاروپ بیس کے اوپر اور قریب ایک سے دو ڈرونز دیکھے گئے،  یہ ملک...
    کوپن ہیگن: ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے کاروپ بیس کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ ڈرونز بدھ کی رات کو دیکھے گئے، جو کئی گھنٹے فضا میں موجود رہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرونز کو نہ گرایا گیا اور نہ ہی یہ بتایا جا سکا کہ وہ کہاں سے آئے تھے۔ ان واقعات کے بعد ڈنمارک بھر میں کئی ہوائی اڈے عارضی طور پر بند کر دیے گئے، تاہم تجارتی پروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔ وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا ہے کہ ملک گزشتہ دنوں ’’ہائبرڈ حملوں‘‘ کا شکار رہا ہے، جو غیر روایتی جنگ کی ایک نئی شکل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یورپ...
    آج کل بین الاقوامی سیاست اہمیت اختیارکرگئی ہے۔ ایک طرف جدید ٹیکنالوجی دنیا کا منظر تبدیل کر رہی ہے جو بنی نوع انسان کی دس ہزار سالہ تاریخ کا تیسرا بڑا عمل ہے۔ اس عہد سے پہلے جو دو انقلاب آئے، وہ تھے زرعی انقلاب اور صنعتی انقلاب، مگر ریاست کی طرز اسی ڈگر پر چل رہی ہے جو اٹھارویں صدی میں تھی۔ اقوام متحدہ میں دنیا کی ریاستوں کے سربراہان کا اجلاس غیر روایتی طور پر منعقد ہوا۔ یہ اجلاس اپنی نوعیت کے اعتبار سے سرد جنگ کے بعد ہونیوالے اجلاسوں میں بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ پوری دنیا کے میڈیا کی آنکھیں ان سربراہان کی تقاریر پر مرکوز رہیں اور یہ سب تقاریر غزہ اور فلسطین کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اِس سے پہلے بنی اسرائیل کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی تھی اْن کو ہم نے عمدہ سامان زیست سے نوازا، دنیا بھر کے لوگوں پر انہیں فضیلت عطا کی۔ اور دین کے معاملہ میں اْنہیں واضح ہدایات دے دیں پھر جو اختلاف اْن کے درمیان رو نما ہوا وہ (نا واقفیت کی وجہ سے نہیں بلکہ) علم آ جانے کے بعد ہوا اور اس بنا پر ہوا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے اللہ قیامت کے روز اْن معاملات کا فیصلہ فرما دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں۔ (سورۃ الجاثۃ:16تا17) سیّدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
    انسان اس جہان کی وہ واحد مخلوق ہے جو اپنے تھوڑے سے فائدے پر بڑے نقصان کو بالکل خاطر میں نہیں لاتی ہے بلکہ فخریہ اپنے اس احمقانہ عمل کی ترویج بھی کرتی ہے۔ خالقِ کائنات نے خلقِ انسانی کو ’’ اشرف المخلوقات‘‘ کا درجہ عطا فرمایا ہے یعنی اُس متبرک ہستی کی سب سے افضل ترین مخلوق، لیکن جب ماڈرن ایج کے انسان کی تصویر اس پیرائے میں دیکھنے کی کوشش کی جائے تو دماغ اس بات کو ماننے پر قطعی قائل نہیں ہوتا ہے کیونکہ جو خلقت اپنے نفع اور نقصان میں تفریق ہی نہ کر پائے وہ باقیوں پر فوقیت کیسے رکھ سکتی ہے۔ اس دنیا کو تشکیل دینے والے ربِ الٰہی نے یہاں موجود ہر شے...
    — ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے’’کاروپ‘‘ کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پرواز نے سیکیورٹی حکام کو چوکنا کر دیا ہے، جبکہ اس واقعے کے بعد کئی ہوائی اڈوں کو احتیاطاً عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، یہ ڈرونز پیر کی شب پہلی بار دیکھے گئے تھے اور تازہ مشاہدہ جمعرات کو رات 8:15 بجے (پاکستانی وقت رات 11:15) ہوا، جب ایک یا دو نامعلوم ڈرونز فوجی اڈے کے اوپر پرواز کرتے دیکھے گئے۔ ڈیوٹی افسر سائمن اسکیلسیئر کا کہنا ہے کہ ڈرونز کو نہ تو گرایا جا سکا اور نہ ہی ان کی اصل جگہ یا کنٹرول کا پتہ چل پایا ہے۔ پولیس اور فوج مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ کاروپ اڈے...
    کوپن ہیگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 ) ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے کے اوپر رات کے وقت نامعلوم ڈرونز دیکھے گئے، یہ واقعات ان مشاہدات کی تازہ ترین کڑی ہے، جنہیں ڈنمارک کے حکام ہائبرڈ حملہ قرار دے چکے ہیں فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ان پراسرار ڈرون مشاہدات کے باعث پورے اسکینڈے نیوین ملک میں کئی ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں، یہ سلسلہ پیر سے جاری ہے جب پہلی بار ڈرون نظر آئے تھے. ڈیوٹی آفیسر سائمن اسکیلسیئر نے بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہمارے پاس گزشتہ شام 8:15پاکستانی وقت رات 11:15کے قریب ایک واقعہ پیش آیا تھا جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہا، ایک سے 2...
     بیجنگ میں سی پیک کی 14 ویں مشترکہ رابطہ کمیتی (جے سی سی) اختتام پذیر ہوگئی۔مشترکہ ویژن کی از سرنو توثیق کی گئی، سی پیک فیز ٹو ترقی، جدت، روزگار اور علاقائی روابط کی پانچ راہداریوں پر مشتمل ہوگا، سی پیک کو صنعت کاری، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کا مرکز بنانے پر اتفاق ہوا۔اجلاس کا جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ایل ون ریلوے اور قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا، گوادر، خصوصی اقتصادی زونز، جدید زراعت اور سمندری ترقی کو ترجیح دینے پر اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک صرف ترقیاتی منصوبہ نہیں پاک چین آہنی دوستی کی علامت ہے،...
    نائب امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کیخلاف معرکہ حق بنیان مرصوص آپریشن کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں جو اضافہ ہوا ہے، اس کا اظہار اقوام کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی نظر آ رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، ان کو اہمیت دی، انتظار کیا، جس سے پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دلیری اور قوت کا اظہار ہے۔ ان شاءاللہ یہ معاہدہ صرف مسلمانوں کی حفاظت ہی نہیں، عالمی امن...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں جن کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر دستیاب شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے اور یہ مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا، ٹیلی کام کمپنیوں سے اس کا اخراج نہیں ہوا۔ تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوا کہ شہریوں کے کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر)، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا ایک ہی جگہ موجود نہیں ہوتا، اور یہ معلومات ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس دستیاب بھی نہیں ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق مختلف ذرائع سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تین پہیہ رکشوں کی برآمدات کو مزید تین نئی عالمی منڈیوں تک توسیع دے رہی ہے، جن میں فلپائن، میکسیکو اور افغانستان شامل ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے برآمدات کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔کارپوریٹ بریفنگ کے دوران کمپنی حکام نے بتایا کہ حالیہ سیلاب نے سپلائی آپریشنز پر بڑا اثر نہیں ڈالا۔ صرف اس وقت تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جب کراچی-لاہور روڈ عارضی طور پر بند ہوا، تاہم یہ مسئلہ زیادہ دیر برقرار نہیں رہا۔فی الحال کمپنی چھ ماڈلز مارکیٹ میں پیش کر رہی ہے، جن میں چار ہیول ایچ 6 اور دو جولیون شامل ہیں۔انتظامیہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج  اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل...
    پاکستان میں مریضوں کو درپیش برسوں پرانے بحران کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب تقریباً تمام ادویات عام فارمیسیوں پر دستیاب ہیں۔ یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے غیر ضروری ادویات کی قیمتوں کے ڈی ریگولیشن (آزادانہ تعین) کے فیصلے کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ اس پالیسی نے نہ صرف شدید قلت ختم کی بلکہ بلیک مارکیٹ میں منافع خوروں کے راستے بھی بند کر دیے ہیں۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق حکام، فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مریضوں کی زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی بحال ہوئی، جعلی دواؤں میں کمی آئی اور سپلائی چین پر اعتماد بحال ہوا۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فارماسیوٹیکل...
    تصویر، اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب منافع جائز حدود سے باہر نکل جاتا ہے تو اسے روکنا میرا فرض ہے، رشوت کی کمائی میں برکت نہیں ہے، جتنی تیزی سے رشوت کی کمائی آتی ہے اتنی تیزی سے چلی جاتی ہے۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کرو ایک پیسہ رشوت کا نہیں لو گے، کاروباری افراد جائز منافع کمائیں، حکومت کی ریٹ لسٹ کے مطابق گندم آٹے کی قیمت یقینی بنانی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے جو امن قائم کیا اس کی مثال نہیں ملتی، میں سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دینا چاہتی ہوں، پنجاب میں ایسے اضلاع...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا ڈرافٹ کافی مشاور ت کے بعد فائنل ہواہے،معاہدے کے تحت سعودی عرب میں دفاعی پروجیکٹس میں سرمایہ کاری اور ہماری ٹریننگ پر بات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کی تاریخ رہی ہے ،پہلے بھی کئی ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب میں موجود تھے، اس وقت بھی تقریباً 1600فوجی وہاں ہیں ، پہلی بار دفاعی تعاون کو پیکٹ کی صورت میں لایاگیا ہے ،جس سے دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگااورسعودی عرب میں ہماری موجودگی زیادہ بڑھے گی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ طالبان ہمارے بھائی نہیں ہیں،افغان طالبان نے مجھے میرے دورے کے دوران بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹربینک مارکیٹ میں منگال کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر تین پیسے سستا ہو کر 281 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ کمی وقتی نوعیت کی ہے، جس کی بنیادی وجہ درآمدی طلب میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں جزوی کمی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم حالیہ دنوں میں امریکی کرنسی روپے کے مقابلے میں نسبتاً مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام، ترسیلات زر میں اضافہ اور برآمدات سے ہونے والی وصولیاں کرنسی کے اتار چڑھاؤ پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ...
    کوئٹہ کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے اور اس کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ صرف ستمبر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کے بڑے دلچسپ اور فکر انگیز بیانات میڈیا کی زینت بنے ہیں جن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاھ نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے اقوام متحدہ سے مدد کی فوری اپیل کرے، ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ جلد سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سال کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم سے کہتاہوں اقوام متحدہ کو ریلیف کے لیے فوری اپیل کی جائے۔ اس...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے  کہاہے کہ جب سے محسن نقوی چیئرمین پی سی بی بنے ہیں کوئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے ۔  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ ڈیرھ سال میں جب سے محسن نقوی بطور چیئرمین پی سی بی آئے ہیں ، کئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے، اگر آپ کو کسی بھی حالات کرنے کی ہینڈل کرنے کیلئے ذمہ داری ملتی ہے  اور آپ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور اگر نتائج سامنے نہیں آتے تو ذمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں، ایسے میں یہ جرمنی کی اچھی ایجاد ہے جو ’’صحرا کی خشک ہوا سے پانی نکالتی ہے — بغیر کسی بجلی کے استعمال کے۔‘‘یہ نظام ایک خاص ’’ہائیگروسکوپک جیل‘‘پر مبنی ہے، جو رات کے وقت جب نمی زیادہ ہوتی ہے تو ہوا سےجذب کرتا ہے۔ دن کے وقت سورج کی روشنی اس جیل کو گرم کرتی ہے، اور وہ نمی صاف پینے کے پانی میں تبدیل ہو کر ایک کنٹینر میں جمع ہو جاتی ہے۔ اس سسٹم میں نہ کوئی موونگ پارٹس ہیں، نہ بیٹری، نہ ہی کوئی الیکٹرانکس — یہ مکمل طور پر ’’سورج کی روشنی سے کام کرتا ہے۔ صرف 1 مربع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) اسرائیل کا قیام 1948 میں عمل میں آیا تھا اور تب سے آج تک اس کی خطے کی عرب ریاستوں کے ساتھ نہ صرف متعدد جنگیں ہو چکی ہیں، بلکہ جن ممالک کے ساتھ اسرائیل نے امن معاہدے کیے بھی، ان کے ساتھ بھی روابط کو ماہرین ''سرد امن کے ادوار‘‘ کا نام دیتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ اب تک کتنی عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کر چکی ہیں، عرب اسرائیلی روابط مسلسل کئی طرح کے زیر و بم کا شکار رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی اہم عرب ریاستوں کے فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات بھی کافی مشکل اور پیچیدہ رہے ہیں۔...
    ایئرپورٹ پر افراتفری کے مناظر ہیں، بہت سی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، انتظامیہ لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ یہاں مت آئیں جب تک یہ تصدیق نہ ہو جائے کہ فلائٹ شروع ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بیلجیئم کے برسلز ایئرپورٹ سمیت یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد کم از کم 17000 مسافر پھنسے گئے۔ برسلز ایئرپورٹ کے حکام نے ہفتے کی رات بتایا کہ سائبر حملے کے بعد جاری رکاوٹوں کی وجہ سے اتوار کو ہونے والی نصف پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی۔ بیلجیئم کے برسلز میں فرانس 24 کے نامہ نگار ڈیو کیٹنگ کے مطابق ہوائی اڈہ سائبر حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ایئرپورٹ پر افراتفری...
    یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لندن کا ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث کئی پروازوں میں تاخیر اور کچھ منسوخ بھی کر دی گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والی کمپنی کولنز ایرو اسپیس کے سافٹ ویئر پر سائبر حملہ ہوا جس سے ایئرپورٹس کے الیکٹرانک سسٹمز بند ہوگئے۔ ادارے کی پیرنٹ کمپنی آر ٹی ایکس نے تصدیق کی ہے کہ مخصوص ہوائی اڈوں پر تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں، تاہم وہ اس خرابی کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برسلز ایئرپورٹ نے بتایا کہ حملے کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز؍لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد ہیتھرو اور برسلز کے ائرپورٹ شدید متاثر ہو گئے ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والے ایک ادارے پر سائبر حملے کے باعث یورپ کے کئی بڑے ہوائی اڈوں اور لندن کا ہیتھرو ائرپورٹ بھی متاثر ہوا ۔اس دوران کئی پروازوں میں تاخیر اور جبکہ کچھ منسوخ بھی ہوئیں۔ ہیتھرو ایئرپورٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ کولنز ائرو اسپیس ایک تکنیکی مسئلے سے دوچار ہے جس سے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو تاخیر برادشت کرنی پڑی ۔ یہ نیٹ ورک دنیا بھر کے کئی ہوائی اڈوں پر مختلف ائرلائنز...
    کراچی سے براستہ لاہور آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو نے سے اپ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شہر قائد سے 157 کلومیٹر کے فاصلے پر میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے براستہ لاہور آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو نے سے اپ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شہر قائد سے 157 کلومیٹر کے فاصلے پر میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاؤن لائن کلیئر ہے...
     برسلز:یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے،پروازیں متاثر،یورپی ممالک کے متعدد بڑے ایئرپورٹس پر نصب چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سمیت برسلز اور برلن کے ایئرپورٹس سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں۔ ان ایئرپورٹس کے فلائٹ آپریشنز میں خلل پیدا ہو گیا ہے جبکہ کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں،برسلز ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چیک ان کرنے اور بورڈنگ پاس جاری کرنے والا خودکار سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے جس کے باعث صرف مینول طریقے سے مسافروں کو یہ سہولت فراہم کی جا...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اس کا دفاع ایسے ہی کرے گا جیسے اپنی سرزمین کا کرتا ہے۔ایک نجی خبر رساں ادارہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے رویے سے خطرات واضح ہیں، ایسے میں مسلم ممالک کو نیٹو طرز کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 50 سے 60 سال سے دفاعی تعاون جاری ہے، اور نئے دفاعی معاہدے سے سعودی عرب کا مغربی ممالک پر انحصار کم ہوگا۔ معاہدے میں تکنیکی مدد، دفاعی شعبے میں جوائنٹ وینچرز اور فوجی تربیت شامل ہوگی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے دفاع میں ہمیشہ...
    یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر ہفتہ کے روز مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں مسافر چیک اِن سسٹمز متاثر ہوگئے۔ متاثرہ ائرپورٹس کو ہنگامی طور پر دستی طریقہ کار اپنانا پڑا جس سے لمبی قطاریں، پروازوں میں تاخیر اور بعض فلائٹس کی منسوخی ہوئی۔ یہ  بھی پڑھیں:پاکستان کے سائبر اٹیک میں بھارت کو کس تباہی کا سامنا کرنا پڑا؟ تفصیلات سامنے آگئیں برلن-برانڈنبرگ ایئرپورٹ نے تصدیق کی کہ سائبر حملہ جمعے کی شب ایک بیرونی ٹیکنالوجی فراہم کنندہ پر کیا گیا تھا، ایئرپورٹ براہِ راست نشانہ نہیں تھا۔ تاہم احتیاط کے طور پر متعلقہ نظام منقطع کر دیے گئے، جس سے چیک اِن اور بورڈنگ کا عمل سست روی...
    فرانس کے اعلیٰ عسکری خلائی افسر نے خبردار کیا ہے کہ خلا میں ‘مخالفانہ یا غیر دوستانہ’ سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ میجر جنرل ونسنٹ شوسو، جو گزشتہ ماہ فرانسیسی اسپیس کمانڈ کے سربراہ بنے، نے معروف نیوز ایجنسی ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ روس کے یوکرین پر 2022 کے حملے کے بعد سے خلا میں شیدگی پر مبنی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق اب سیٹلائٹس کو نشانہ بنانے کے طریقوں میں تنوع آ چکا ہے جن میں جیمنگ، لیزرز اور سائبر حملے شامل ہیں جو عام ہوتے جا رہے ہیں۔ فرانسیسی جنرل نے کہا کہ یوکرین جنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلا اب مکمل طور پر ایک آپریشنل میدان بن چکا ہے۔ یاد رہے...
    کراچی:  شہر میں پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع  بلدیہ اسکول سیکٹر 5-ڈی سناٹا گلی میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی حراست میں لے لیا گیا، تاہم ان کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد شیراز ولد محمد رمضان سے ہوئی جس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 3 راؤنڈ لوڈ میگزین، ایک...
    لاہور: پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون ختم نہیں ہوا لیکن صوبے میں دریا معمول کی سطح پر آچکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مون سون مکمل ختم ہو گیا ہے، جتنے بھی دریا تھے وہ نارمل ہو چکے ہیں، چناب میں مرالہ سے پنجند تک کوئی پیک نہیں ہے اور جسڑ سے سدھنائی تک پانی نارمل سطح پر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستلج پر بہاؤ زیادہ ہے، بہت سی جگہوں پر پونڈنگ ختم ہو رہی ہیں، ایم 5 موٹروے 22 کلو میٹر کا...
    لاہور: پنجاب کے صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون ختم نہیں ہوا لیکن صوبے میں دریا معمول کی سطح پر آچکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مون سون مکمل ختم ہو گیا ہے، جتنے بھی دریا تھے وہ نارمل ہو چکے ہیں، چناب میں مرالہ سے پنجند تک کوئی پیک نہیں ہے اور جسڑ سے سدھنائی تک پانی نارمل سطح پر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستلج پر بہاؤ زیادہ ہے، بہت سی جگہوں پر پونڈنگ ختم ہو رہی ہیں، ایم 5 موٹروے 22 کلو میٹر کا ایریا...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ اچانک یا راتوں رات نہیں ہوا بلکہ اس پر کئی ماہ تک کام ہوا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات رہے ہیں، اور یہ نیا معاہدہ ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اس معاہدے پر باہمی رضامندی اور مکمل اعتماد کے ساتھ دستخط کیے ہیں، اور یہ قدم نہ صرف دوطرفہ سلامتی کے لیے اہم ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی ایک مثبت پیش...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی ساتھ آئے۔ اس موقع پر صحافی مطیع اللہ جان نے ججز صاحبان سے سوال کیا کہ آپ لوگ دو  پیٹشنر ہیں ؟اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاہم انڈیپنڈنٹ پیٹشنربھی ہیں،سارے انڈیپنڈنٹ پیٹشنر ہیں۔ مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ اپیل آپ سب نے چیلنج کی ہے،جس پر  ججز جواب دیئے بغیر آگے چل دیئے۔ جسٹس افتخار چوہدری کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی ایک تصویر جنرل مشرف کے مارشل لاء پر بھاری پڑ گئی تھینتائج جو بھی ہوں ججز کاخود آکر اپنے کیس لڑنا ایک...
    سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی،جنگی جہازوں کی سلامی ہمارے ملک، ہمارے پاکستان کی عزت ہے۔ سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ماضی میں حرم کے اندر حکومتی نمائندوں کی تذلیل کی کوشش کی گئی تھی،شہبازشریف کو سعودی دھرتی پر وہ عزت ملی کی دنیا دیکھتی رہ گئی،حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے،کبھی دیکھی اتنی بڑی سفارتی کامیابی؟ شہباز شریف کی انتھک محنت کو سلام۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ نیٹو طرز پر ہے،...
    لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ ہوا ہے، تاہم اس طےسے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ وقت کی ضرورت اور خطے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ یہ واقعی بڑی کامیابی ہے لیکن اس سے پاکستان پر خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف غزہ بلکہ قطر پر بھی حملے کیے ہیں جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سالگرہ کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 ستمبر 2025ء) حکام نے بتایا کہ پہلا حملہ بلوچستان کے ضلع تربت میں ہوا جب ایک خودکش بمبار نے اپنی گاڑی کو سکیورٹی قافلے سے ٹکرا دیا۔ ایک پولیس اہلکار الٰہی بخش کے مطابق اس حملے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔ ایک سرکاری منتظم امتیاز علی نے بتایا کہ اس کے چند ہی گھنٹے بعد افغان سرحد کے قریب جنوب مغربی شہر چمن میں ایک اور کار بم دھماکہ ہوا، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ کسی گروپ نے ان حملوں کی فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن شبہ پاکستانی طالبان اور بلوچ علیحدگی پسندوں پر کیا جا رہا ہے، جو صوبے میں اکثر سکیورٹی...
    امریکا کی شہریت کا حصول مزید مشکل ہوگیا کیوں کہ امریکی حکومت نے شہریت کے خواہش مند افراد کے لیے سوک ٹیسٹ کو مزید سخت کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کے عمل کو مزید کڑا بنانے کے تحت اس ٹیسٹ میں متعدد نئی تبدیلیاں کی ہیں جس سے شہری بننے کا عمل خاصا مشکل ہو گیا ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق یہ نیا سوک ٹیسٹ دراصل سنہ 2020 میں صدر ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں متعارف کروایا گیا تھا جسے بعد میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے انتہائی بوجھل قرار دے...
    چترال کے نواحی گاؤں شالی گول کے مقام پر موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دریائے چترال میں بھی طغیانی سے نشیبی علاقے پانی کی زد میں آگئے۔دوسری جانب پنجاب میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیل گئی، مریضوں میں اضافہ‘ ہوا میں نمی، ناقص صفائی ستھرائی اور ایڈینو وائرس اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہ ہیں۔ کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔ سرکاری و نجی اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض آنکھوں کی سرخی، درد اور سوجن جیسی علامات کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی، ناقص صفائی ستھرائی اور ایڈینو وائرس اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریڈ آئی (پنک آئی) انفیکشن کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ نجی و سرکاری اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض آنکھوں کی سرخی، درد، سوجن،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250917-01-11 دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کرینگے،چاہے کوئی بھی ملک ہو۔قطری دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر عرب ٹی وی الجزیرہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک بے قابو ریاست بن چکی ہے جو ایک کے بعد دوسرے مسلم ملک کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہے، آپ نے لبنان، شام، ایران اور اب قطر پر حملہ دیکھا، یہ روش ناقابلِ قبول ہے، جوہری پاکستان امن کے رکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم دنیا نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک آسٹریلوی صحافی کے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ’آسٹریلیا کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ABC) کے صحافی جان لیونز نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ وہ جنوری میں دوبارہ وائٹ ہاؤس آنے کے بعد کتنے امیر ہوئے ہیں؟ ٹرمپ نے جواب دیا ’ مجھے معلوم نہیں، میرے بچے کاروباری امور دیکھتے ہیں لیکن میری رائے میں آپ ابھی آسٹریلیا کو بہت نقصان پہنچا رہے ہیں، اور وہ میرے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کریں گے ’میں انہیں آپ کے بارے میں بتاؤں گا۔ آپ نے بہت برا تاثر...
    وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی، حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، قطر میں اسرائیلی حملہ امریکی کی مرضی سے ہوا۔ بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نا کچھ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے قطر میں اسرائیلی حملہ امریکی کی مرضی سے ہوا، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے، اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں۔ گز شتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے، یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔ خواجہ آصف نے کہا...
    دوحہ‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو۔ دوحہ میں  عرب اسلامی ہنگامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ’’الجزیرہ‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل ایک  بے قابو ریاست بن چکی ہے جو ایک کے بعد دوسرے مسلم ملک کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہے۔  آپ نے لبنان، شام، ایران اور اب قطر پر حملہ دیکھا۔ یہ روش ناقابل قبول ہے۔ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کو بھی متحرک کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فوجی اقدام آخری راستہ  ہوتا ہے جبکہ پاکستان کی ترجیح...
    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا عظیم مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کی ملائیشین اسلامی پارٹی پاس” کی دعوت پر موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ ملائیشیا کے شہر الورسیتار میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔ قطر پر اسرائیلی حملہ: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پہلے سے آگاہ کیا یا نہیں؟ تضاد سامنے آ گیااسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے کہ آیا قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے سے متعلق واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،دوحہ میں ہونے والے کانفرنس غیرمعمولی تھی مجھے اس کانفرنس سے مایو سی نہیں ہوئی،مسلم ممالک کونیٹوکی طرز پر اتحاد بناناچاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ شام میں امریکہ کی مرضی سے حکومت آئی،اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آرہا، غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ یہ سب کچھ امریکہ کی مرضی سے ہوا،حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطرمیں بیٹھی تھی۔انہوں نے کہاکہ جو ری ایکشن غزہ کے حوالے سے مغرب سے آرہاہے کہ وہ زیادہ تباہ کن ہے۔مسلم ممالک کوسمجھناچاہئے ،اپنے دوست نمادشمن میں تفریق کرلیں  یہ توقع کرناکہ مسلم دنیافوری ری ایکٹ کرے گی یہ قبل...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو۔ قطری دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر عرب ٹی وی الجزیرہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اسحاق ڈار نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور مسلم دنیا کی خودمختاری کے خلاف سنگین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم دنیا نے صرف بیانات پر اکتفا کیا تو 2 ارب مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے ممالک اپنی عوام کی نظروں میں ناکام ٹھہریں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل ایک بے قابو...
    لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اُٹھا کر واپس آئیں گے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری...
    بھارت کی  نام نہاد بڑی  جمہوریت میں مودی کی دوغلی پالیسی اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا۔ انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے کرکٹ کے کھیل کو  سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔   مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جنگی جنون میں مبتلا  مودی  اپنے مرضی سے  غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے لگا   ۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان کاکہنا تھاکہ لوگ پوچھ رہےہیں کہ سمجھ نہیں  آ رہی   بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف  ؟۔ پاکستان سے کسی  فنکار کو  فلم میں کام کرنے کے لیے لیا گیا جو پہلگام واقعے سے پہلے کی شوٹنگ ہے۔ کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔(جاری ہے) لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں...
    اسلام آباد: ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کونسل کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام  ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس عدالت میں کچھ معاملات ہوئے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہوا...
    اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کی سینئر قیادت نے کہا ہے کہ ادارے کا کسٹمز فیس لیس اسیسمنٹ کی وجہ سے ایف بی آر کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔  فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم کا آغاز ریونیو کے لیے نہیں کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد بد عنوانی کا خاتمہ تھا۔ اس نظام  پر عمل کرنے کی وجہ سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں وہی اس کا رول بیک جاتے ہیں۔ ایف بی آر ہی کے ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آٖ ف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی  رپورٹ  کے بعض مندرجات کی تردید کے لئے پریس کانفرنس میں  کہا گیا کہ  اس ابتدائی نوعیت کی  رپورٹ  کو میڈیا کو لیک  کیا گیا۔ ہمیں  یہ بعد میں ملی اور میڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-06-7  لاہور (کامرس ڈیسک)پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔ ہماری قومی معیشت کا بڑا حصہ کھیتوں سے حاصل ہونے والی اجناس، باغات کی پیداوار اور مویشی پالنے کے نظام پر منحصر ہے۔ دیہات میں بسنے والے لاکھوں خاندان اپنی روزی روٹی انہی کھیتوں سے کماتے ہیں۔ مگر حالیہ دنوں آنے والے شدید اور تباہ کن سیلاب نے نہ صرف کسانوں کو بلکہ پوری زرعی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پانی کے طوفان نے کھیت کھلیان بہا دیے، تیار فصلیں تباہ کر ڈالیں اور کسان کو بے بسی کے عالم میں کھڑا کر دیا۔ یہ آفت صرف ایک قدرتی حادثہ نہیں بلکہ ہمارے زرعی ڈھانچے، حکومتی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کی کمزوری کو بھی بے نقاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گھوٹکی : صوبہ سندھ میں سیلاب سے قادرپور فیلڈ کے 10 کنویں متاثر ہونے سے گیس کی سپلائی بند ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی میں سیلابی پانی سے قادرپور گیس فیلڈ کے کنویں بھی متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے 10 کنوو ¿ں سے گیس کی سپلائی بند ہوچکی ہے جب کہ لاڑکانہ میں زمیندارہ بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا اور سیلابی پانی نے زرعی علاقوں اور آبادی کو بری طرح متاثر کیا۔بتایا گیا ہے کہ کشمور میں دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر بھی پانی کے بہاو ¿ میں اضافہ ہوا ہے جس سے اونچے درجے کا سیلاب برقرار...
    اسکرین گریب  کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا شبہ ہے، 6 مختلف حملوں میں استعمال گولیوں کے خول میچ کرگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں نے ایک ہی ہتھیار استعمال کیا، یہ تمام واقعات ڈھائی سے تین ماہ کے دوران پولیس پرحملوں کے دوران پیش آئے۔ کراچی: ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، گولیوں کے 11 خول برآمدکراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحقیقات جاری ہیں، مائی...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی 7 وکٹوں سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین سرگرم ہوگئے۔ ایکس صارف زین ہنی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ ”ہمارا قومی کھیل ویسے بھی تو رفال گرانا ہے۔“ Match jeeten ya haren, jang to hum he jeetay thy ????.....#meme #post #Tweet — Ruthless tweets ???? (@ruthless_umair) September 14, 2025 روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی پاکستانی شائقین مایوس نہ ہوئے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے اور بھارتیوں کو رواں سال مئی کے مہینے میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست اور 0-6 یاد دلادی. ایک صارف نے ایکس پر...
    کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت...
    کراچی: کراچی میں بارش اورسیلاب  بربادی کی داستان چھوڑ گیا جہاں انفراسٹرکچر تباہ  اور سیوریج نظام تہس نہس ہوگیا، اسکیم 33 میں پانی ریلہ داخل ہونے کے بعد تاحال نکاسی نہیں کی جاسکی۔ شہرِ قائد کے علاقے اسکیم 33 گنجان آباد رہائشی علاقہ ہے جہاں حالیہ بارش کے بعد نکاسی آب کا عمل شروع نہ کیا جا سکا، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اور علاقے میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال میں اسکیم 33 اور اس سے ملحقہ رہائشی سوسائٹیز شدید متاثر ہو گئی ہیں۔ شہریوں کے مطابق جی تھری بس اسٹاپ اور اطراف کی سڑکیں تاحال زیر آب ہیں، کئی رہائشی سوسائٹیز میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، جس سے...
    جنوبی کوریا میں 65 سالہ خاتون کا علاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو اس کے گھٹنوں میں خالص سونے کے سینکڑوں دھاگے دریافت ہوئے۔ یہ خاتون گٹھیا کے مرض میں مبتلا تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: مریخ پر زندگی کے آثار: نئے اور مضبوط سراغ مل گئے خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کافی عرصے سے گھٹنوں کے درد اور اکڑن کا شکار تھیں۔ انہیں مختلف ادویات دی گئیں جن میں درد کش گولیاں، سوزش کم کرنے والی دوائیں اور یہاں تک کہ گھٹنوں میں براہ راست اسٹرائڈ انجیکشنز بھی شامل تھے۔ مگر ان سب کا کوئی خاطر خواہ اثر نہ ہوا اور نہ ہی وہ ایک نارمل اور درد سے پاک زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں۔ ان ادویات کے...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب کی گئیں۔ ضلع مہمند کے علاقے گولونو میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی میں 14 خوارج مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دوسرے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد انجام کو پہنچے، جبکہ ضلع بنوں میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں کئی وارداتوں میں...
    شہر قائد کے علاقے لائنزایریا میں دو منزلہ مکان گر گیا تاہم حادثے سے پہلے مکین باہر نکل آئے جس کے باعث نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لائنزایریا میں قصائی چوک کے قریب ٹیئر گارڈر پر بنا 45 گز کا مکان منہدم ہوگیا، مکین خطرے کے پیش نظر پہلے ہی باہر نکل گئے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ واقعے کے وقت گھر میں 6 افراد موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے بتایا کہ انتظامیہ کے اراکین موقع پر موجود ہیں جو مکان گرنے کی وجوہات کا تعین کررہے ہیں۔
    سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریاؤں اور نالوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر قدرتی پانی کے بہاؤ کو روک رہی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت نے دریاؤں کے بیڈ میں مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت نہیں دی، لیکن قدرتی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا انسانی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام میں مکمل طور پر فعال رہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف...