2025-12-06@21:31:20 GMT
تلاش کی گنتی: 34041

«خصوصی ٹیمیں»:

(نئی خبر)
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے خنک ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    2026 فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کا ڈراز جمعے کے روز منعقد ہوا، جس میں افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی کے تاریخی ایزٹیکا اسٹیڈیم میں مشترکہ میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان طے پایا ہے۔ جنوبی افریقہ 2010 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے، جب اس نے افتتاحی میچ میں میکسیکو کے ساتھ مقابلہ برابر کیا تھا۔ افتتاحی روز دوسرا میچ جنوبی کوریا اور یورپی پلے آف ونر کے درمیان ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار اگلے روز ورلڈ کپ کے دوسرے میزبان ممالک امریکا اور کینیڈا بھی میدان میں اتریں گے جہاں امریکا پیراگوئے کے خلاف لاس اینجلس میں جبکہ...
    امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کو 2 قسم کے میڈیم ٹیکٹیکل وہیکلز اور متعلقہ ساز و سامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ پینٹاگون کی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق ان وہیکلزکی کل قیمت کا تخمینہ 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اس مجوزہ فروخت میں اسپیئر پارٹس، تکنیکی دستاویزات، عملے کی تربیت اور لاجسٹک معاونت شامل ہے، جسے باضابطہ طور پر امریکی کانگریس کو بھیج دیا گیا ہے۔ ???????? | ???????? The Pentagon has announced its approval for the sale of vehicles and equipment to Lebanon at a cost of $90.5 million. This move could strengthen Lebanon's military capabilities amid ongoing security concerns in the region. Enhanced military support from the U.S....
    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ڈراز کی تقریب میزبان ملک امریکا میں منعقد کی گئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔ ایونٹ آئندہ برس امریکا سمیت تین ممالک میں کھیلا جائے گا جن میں کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 48 ٹیموں کو 4،4 کے 12 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ 'اے'میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا اور پلے آف ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی جائےگی۔ گروپ' بی' میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور پلے آف ’اے‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔ گروپ 'سی ' میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل...
    قصورکے قریب خاتون نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا دی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مذکورہ خاتون کے شوہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہلیہ نے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگائی۔ دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2022ء میں پولیس کانسٹیبل رفیق کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر محکمے نے ملزم رفیق کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق عدالت نے آج ڈی این اے میچ نہ ہونے پر ملزم کانسٹیبل رفیق کو مقدمے سے بری کر دیا، جس پر متاثرہ خاتون نے اپیل میں جانے کی بجائے خود پر...
     ویب ڈٖیسک :وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں۔  رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے، بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔  انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا  اس سے پہلے...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ملک بھی اُن کا ہے، فوج بھی اُن کی ہے، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے جمعہ کو طویل انتظار کے بعد وہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 5؍ سال کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) اور ساتھ ہی چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) تعینات کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد کئی مہینوں سے جاری وہ پروپیگنڈا دم توڑ گیا جو سیاسی وابستگیوں کے حامل سوشل میڈیا سیلز سے چلایا جا رہا تھا کہ ان کی مدتِ ملازمت کیلئے نومبر 2025 کے بعد توسیع درکار ہے۔ وزارتِ دفاع کی جانب سے 5؍ دسمبر 2025ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری صدرِ مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کیلئے ریڈ نوٹس ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی پارلیمانی جمہوری رویہ میں پرامن مزاحمت اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین نافذ ہوں لیکن انسانوں، خواتین، نوجوانوں کی تذلیل نہ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں بند قیدی اور سیاسی جماعت کے قائد کی قید کے حوالے سے ہمیشہ مہذب باوقار طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔  نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ادارہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کا پابند ہے۔ سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان بڑھتے فاصلے اسٹیبلشمنٹ کو اور...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آج مختلف سمتوں سے 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں۔ علاوہ ازیں اگر درجہ حرارت کی بات کی جائے تو شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔     کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ جب کے کل کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے...
    ​​​​​​​فلسطینی خبر رساں ادارے شِہاب کے مطابق اس سیکیورٹی ذریعے نے العربی ٹی وی سے گفتگو میں یاسر ابو شباب، جو صہیونی فوج کے زیرِ حکم مزدور گروہوں کا سرکردہ تھا، اس کی ہلاکت کوئی اتفاقیہ واقعہ نہیں تھی بلکہ طویل نگرانی، پیچھا کرنے اور کارروائی کے عمل کا نتیجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی مزاحمتی سیکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص صہیونی رجیم کے ساتھ تعاون کرے گا، اس کا انجام ابو شباب جیسا ہوگا، اور انہوں نے صہیونی قابضین کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے لیے دس دن کی توبہ کی مہلت بھی دی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں مزاحمتی سیکیورٹی ادارے کے ایک ذریعے نے بتایا کہ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انہوں نے بات چیت کا موقع گنوا دیا ہے، اب عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں۔   نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتیں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔ اب ملاقات کی اجازت ہوگی اور نہ ہی جیل کے باہر کسی قسم کا ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ جیل سے سیاسی مہم چلانے کی کوشش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اب قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت...
    حفاظت مزید مستحکم بنانے کیلئے جیل کے نواحی علاقوں کے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائیگا داخلی اور خارجی راستوں پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ماہر عملے کو متعین کیا جائیگا قیدیوں کی حفاظت کیلئے اڈیالہ جیل اور نواحی علاقہ ریڈزون قرار دیدیا گیا جبکہ اس کی حفاظت مزید مستحکم بنانے کے لیے جیل کے نواحی علاقوں کے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائے گا۔اڈیالہ جیل اور نواحی علاقہ ریڈزون کے اندر اور داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہر عملے کو بھاری تعداد میں متعین کیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں موجود تمام ساڑھے 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں غیر معمولی احتیاط سے کام لیا جاتا ہے۔یاد رہے...
    علی ظفر، عالیہ حمزہ، مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنماؤںکا سیکریٹری جنرل کے عہدے سے نکالنے کا مطالبہ سیکرٹری جنرل پر عدم اعتماد کا اظہار ،غیر سیاسی شخص قرار، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں اراکین نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ سلمان اکرم راجا غیر سیاسی شخص ہے یہ کیسے سیکریٹری جنرل ہو سکتا ہے؟ سلمان اکرم راجا عمران خان کا پیغام صحیح طریقے سے نہیں پہنچاتے۔پی ٹی آئی...
    شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان، دو نئی ٹیموں بیچنے کی تیاریاں تیز ہو گئیں قومی ٹی20 کپتان سلمان آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کرینگے برطانیہ کے شہر لندن کے بعد امریکا کے شہر نیو یارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔امریکی شہر نیو یارک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے، نیو یارک میں پی ایس ایل روڈ شو میں قومی ٹی20 کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کریں گے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے لندن میں پی ایس ایل روڈ شو...
    المسلم سوسائٹی سیکٹر 34اے پلاٹ نمبر 09پر تعمیراتی لاقانونیت کی کھلی چھٹی مل گئی ڈائریکٹر شاہد خشک کی چشم پوشی ، رہائشیوں کی تحریری شکایات مگر کارروائی سے گریز ضلع شرقی کے علاقے اسکیم 33میں واقع آل مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،سیکٹر 34/A پلاٹ نمبر 09 پر تعمیر کردہ بینک کی عمارت کے خلاف ضابطہ تعمیر پر ملی بھگت کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ متعلقہ محکمے کے ڈائریکٹر شاہد خشک نے مبینہ طور پر اس غیر قانونی تعمیر پر چشم پوشی برتتے ہوئے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔ رہائشیوں کی متعدد تحریری شکایات کے باوجود محکمے کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مقامی پلاننگ...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئےاو پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مفت عالمی معیار کو برقرار رکھ کر دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس  پر شدید ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات کو یکسر مسترد  کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ عمران خان کو ریاست کے لیے خطرہ قرار دینا حقیقت کے برخلاف بیانیہ ہے، ریاستی بیانیے کو سیاسی تنازع بنانے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے جبکہ اختلافِ رائے کو دشمنی سمجھنا جمہوری اقدار کے منافی طرزِ عمل ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اداروں کی سیاسی بیانات میں مداخلت ریاستی توازن کو نقصان پہنچاتی ہے منتخب سیاسی قیادت کے خلاف جارحانہ زبان سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کرتی ہے، پی ٹی آئی کے مطابق حالیہ بیانات سے...
    پاکستان تحریک انصاف پر 9 مئی کے بعد سے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاہم اب بھی ان پابندیوں کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے اور اب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں اہلخانہ کے ساتھ ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی یا ملاقات سے ذاتی انکار، مسئلہ ہے کیا؟ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اب تک عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ہے جبکہ سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر مزید پابندیوں اور سہیل آفریدی کی نااہلی کی بات بھی کر دی ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پی ٹی آئی پر کون...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کو جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ جو بھی جیل رولز کی خلاف ورزی کرے گا اسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا، انہیں شرم کرنی چاہئے۔  ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں جی ایس ٹی کی ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی ایچ جیسے اداروں کی کامیابیاں نہیں نظر آتیں۔ پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کو جدید اور مفت علاج کی سہولیات گھروں کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔ چیئرمین پی پی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا ہے اس سے متعلق حکومت ضرور سوچے گی۔ دہشتگردوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں پر حملہ کیا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی تو رشتہ ہوگا۔ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی بھی وہی سب کچھ کر رہے ہیں جو بانی ایم کیو ایم کرتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے آج تک اسرائیل کیخلاف بات تک نہیں کی۔ بانی نے اداروں کو متنازعہ بنانا چاہا۔ پی ٹی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی کی بہن نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی وہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔ بانی ہمیشہ سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار کرتے ہیں مگر ساتھ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔ پاکستان اور فوج کیخلاف بیانات کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی۔ تحریک انصاف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو دل سے نہیں اپنایا۔ پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کے برعکس ہم نے اور پی پی پی نے 9 مئی نہیں کیا۔ فوج پر ہم نے بھی تنقید کی مگر سرخ لکیر کبھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان سے اُن کی بہنوں کی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے، سب سے گزارش ہے جذبات میں نہ آئیں۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ2 برس سے عمران خان سے ملاقاتوں پر متعدد بار پابندی لگائی گئی، کچھ لوگوں نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیے ہیں، میں ان کی مذمت کرتا ہوں‘ صاحب اختیار سے عرض کرتا ہوں کہ خان صاحب کی بہنوں کی ملاقات نہ روکی جائے، عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، ان سے ملاقات میں سیاسی بات ہوگی، وہ ملک کا پوچھیں گے ہم ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ گنڈا سنگھ والا کے مبینہ زیادتی کیس میں انصاف نہ ملنے پر نوجوان لڑکی نے خود کو آگ لگا لی۔متاثرہ لڑکی جمیلہ کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے ڈی ایس پی کے گن مین کانسٹیبل رفیق کے خلاف احتجاجا آگ لگائی، کانسٹیبل کئی ماہ تک لڑکی جمیلہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ عدالت نے کانسٹیبل رفیق کو عدم ثبوتوں پر بری کیا تو جمیلہ جاوید نے خود کوآگ لگا لی، جمیلہ جاوید نے سڑک کے درمیان کھڑے ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔ریسکیو 1122 عملہ کا کہنا ہے کہ جمیلہ جاوید کا زیادہ تر جسم جل چکا، لڑکی کو تشویش ناک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) پینٹاگان نے برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ سہ فریقی سیکورٹی معاہدے(اے یو کے یو ایس)کی توثیق کر دی ہے، جس کے تحت آسٹریلیا آئندہ 15 سال میں 3ورجینیا کلاس جوہری آبدوزیں حاصل کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بتایا کہ 5ماہ طویل جائزہ مکمل ہونے کے معاہدے کی توثیق کیگئی ہے، جو صدر ٹرمپ کے امریکا فرسٹ ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے۔ معاہدے کے تحت آسٹریلیا جوہری آبدوزیں حاصل کرے گا، جن کی فراہمی 2032 سے شروع ہوگی۔ امریکی کانگریس کی سی پاور کمیٹی کے سینئر ڈیموکریٹ جو کورٹنی نے جائزے کی تکمیل کو قومی سلامتی کے مفاد کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2021 کا اے یو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایڈنبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کے ایڈنبرگ ائرپورٹ میں آئی ٹی سسٹم کی خرابی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ ائر پورٹ انتظامیہ کے مطابق پروازوں کی تاخیر اور شیڈول میں شدید خلل تاحال برقرار ہے۔ ہنگامی حالات کے پیش نظر متعدد پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 27 جانے والی اور 11 آنے والی پروازیں متاثر ہوئیں، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، طیارے رن وے پر روک دیے گئے۔ متاثرہ پروازوں میں کچھ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں، کچھ گھنٹوں کی معطلی کے بعد پروازیں جزوی طور پر بحال ہو گئیں۔ائرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ائرپورٹ آنے سے قبل اپنی ائر لائن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کہناہے کہ اورنگی میں مبینہ ڈاکو کو زندہ جلانے کے معاملے پر پولیس کو صحیح رسپانس کرنا چاہیے تھے۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں عدالتوں کی سیکورٹی کے حوالے سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہناتھا کہ عدالتوں کی سیکورٹی کے حوالے سے میٹنگ بلائی تھی ،عدالتوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایسی میٹنگ تواتر سے ہوتی رہتی ہیں ، کوشش ہے کہ افرادی قوت کی کمی کا مسئلہ حل کیا جاسکا، ٹیکنالوجی کی بنیاد پر سیکورٹی کا نظام بنایا جائے گا، کراچی میں بھتہ خوری کے بہت کیسز رپورٹ ہوتے تھے، بھتہ خوری سے نمٹنے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک متعدد اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ سلمان اکرم راجا ایک غیر سیاسی شخصیت ہیں اور ان کا سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہنا پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور نظم و ضبط کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ سلمان اکرم راجہ نے کئی سینئر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بدکلامی کی جن میں علی ظفر، عالیہ حمزہ ملک، مشال یوسفزئی اور دیگر رہنما...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈینیٹر حیدرآباد شاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ نے شہر میں کریک ڈاؤن کا ڈراما رچایا ہوا ہے ایک ہفتہ قبل شیڈول جاری کر کے قبضہ مافیا کو اگاہ کر دیا تاکہ وہ اپنا سامان کچھ روز کے لیے محدود رکھیں یہ انکروچمنٹ صرف اور صرف چھوٹے موٹے ٹھیلے لگانے والوں کے لیے کی جا رہی ہے جن غریبوں کا سامان اٹھا کے لے جاتے ہیں اس کے بعد پانچ پانچ ہزار روپے جرمانے کر کے بھتہ خوری رچائی ہوئی ہے اور دکان داروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی جمعرات کے روز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع حیدرآباد کے نمائندہ وفد نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سے خصوصی ملاقات کی، جس میں امن و امان کی صورتحال، شہری مسائل اور کمیونٹی کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ایڈووکیٹ اشرف بازئی، ضلعی صدر سعید اکبر یوسفزئی، جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم کاکڑ اور اسٹیشن یونٹ صدر محیب خان کرل شامل تھے۔ رہنماؤں نے ایس ایس پی کو ضلع میں پشتون برادری کو درپیش مسائل اور عوامی توقعات سے بھی آگاہ کیا۔ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے وفد کو یقین دلایا کہ پولیس شہریوں کے تعاون اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور کمیونٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی ( نمائندہ جسارت ) سندھ حکومت کی جانب سے 2025 کی بارشوں کے دوران تحصیل گولارچی میں جاں بحق ہونے والے دو شہریوں کے لواحقین کو 20، 20 لاکھ روپے معاوضے کے چیک فراہم کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کی آفت کے دوران عبدالکریم اور شکیل جاں بحق ہوگئے تھے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر سندھ حکومت نے مرحومین کے اہلِ خانہ کے لیے مالی امداد منظور کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو ،اسسٹٹ کمشنر گولارچی محمد عاطف شفیق ، فاضل راہو جونیئر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تعلقہ گولارچی کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان گجر نے متاثرہ خاندانوں کو 20، 20 لاکھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-21 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-8 محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور سندھ بینک پر سیکورٹی کیلئے تعینات مجاہد نامی گارڈ ایجنٹ بن گیا، درجنوں چیک پاس کراتے ہوئے پکڑا گیا، کوریج پر صحافی مشتاق ملک کو حملہ کرکے زخمی کردیا، آج سندھ بینک محراب پور میں برسات متاثرین کو امدادی رقم میں کٹوتی کی عوامی شکایت پر کوریج کیلئے پہنچنے والے سینئر صحافی مشتاق ملک کو گارڈ مجاہدنے بینک عملے کیساتھ ملکر حملہ کرکے زخمی کردیا جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے، صحافی پر تشدد کیخلاف محراب پور صحافی اتحادکے زیر اہتمام منور احمد ملک، شہزاد مغل کی قیادت میں احتجاج ہوا، اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ سندھ بینک محراب پور کی سرپرستی میںایجنٹ مافیا کا راج ہے، پیسے دینے والوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251206-8-27 جسارت نیوز
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر  سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کردیا کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے  لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔  بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔ انہوں نے کہاکہ  وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو  ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔اس سے پہلے اپنے بیان میں رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت...
    اسلام ٹائمز: اگر ملی و قومی جماعتوں میں دم خم نہیں تو پاکستان میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں اور بہت سے اداروں کے لوگوں کو اس جانب متوجہ کرنا چاہیئے، "شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات۔۔" کے مصداق کچھ مدد ہو جائے۔ ہمارے خیال میں اس مسئلہ پر اعلیٰ شیعہ قائدین کو بلا جھجھک سامنے آکر حکومت پاکستان کے ذریعے ان کی بلا مشروط رہائی کا مطالبہ کرنا چاہیئے۔ اس کیلئے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر سے بھی وقت لینا پڑے تو لے کر تشویش پہنچانا چاہیئے، مگر عملی طور پر ایک محاورہ یاد آرہا ہے، جو اس ساری صورتحال کو مزید واضح کر دے گا: "بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے!" تحریر: علی ناصر...
    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے اور تمام فریقین آئیں اور بیٹھ کر بات کریں۔ سینیٹ اجلاس میں خظاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ جن افراد سے بانی پی ٹی آئی عمران خان بات کرنا چاہتے ہیں، وہ ملاقات کے لیے راضی نہیں ہیں، جس کی وجہ سے بات چیت میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، رانا ثناء اللہ کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو اڈیالہ جیل کے اطراف ماحول کشیدہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور جیل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل جھوٹے بیانیے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے،فیلڈ مارشل اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پروپیگنڈا چلایا گیا، وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے، ایسی مہمیں چلانے والوں کو شرمندگی ہونی چاہیے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ملک کا دفاع...
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  سائبر کرائم ونگ میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کو سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جب کہ  سائبر کرائم ونگ کے پاس موجود مقدمات اور انکوائریز این سی سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کیے گئے  انسداد سائبر کرائم ونگ میں تعینات افسران و کانسٹیبلز کی تعداد 22  ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق   انچارج سائبر کرائم ونگ انسپکٹر آصف خان ، 3 سب انسپکٹر، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6 لیڈی کانسٹیبلز اور 10مرد کانسٹیبلز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے  مذاکرات کے اب امکانات نہیں، بانی پی ٹی آئی صورت حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ وزیراعظم کی پیشکش کو میں واپس تو نہیں لے سکتا اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورت کے بعد لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی صورت حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں...
    فائل فوٹو  خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن اور نوشہرہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، علاقہ غائبانہ بابا میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی انتخاب عالم گروپ کادہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا، مارا گیا دہشت گرد کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قتل، اقدام قتل اور بھتا خوری سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے، بیرسٹر گوہر کو کوئی لفٹ نہیں کراتا، ان کی پارٹی کے ورکرز ان کے خلاف بیان دیتے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیا بات کریں گے جب ان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹینکر اور ہیوی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے 19 سالہ نوجوان عبداللہ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی جو گزشتہ روز کشمیر روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا تھا، امیر جماعت اسلامی  کراچی نے بزرٹا لائن میں مقتول کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور اس المناک سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں خونی ڈمپر اور ٹینکر شہریوں کے لیے  موت کے پروانے بن چکے ہیں،  شہر میں روزانہ ایسے افسوسناک واقعات سامنے آرہے ہیں جہاں تیزرفتار ہیوی ٹریفک معصوم شہریوں کی جانیں لے رہی ہے، گزشتہ روز عبداللہ کے حادثے کے...
    سٹی 42: خواجہ آصف نے  نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں  بات کرتے ہوئے ڈی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  پی ٹی آئی اور عمران خان  کے بارے میں کہا کہ  میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے ملک کے میڈیا سے خصوصا اس جنگ کے بعد جو ہماری ان کے ساتھ جو کلیش  ہوا ہے اس کے بعد جو ٹینشن جو ہ ابھی بھی اتنی ہائٹ ہے۔ اس کے بعد بھی اگر پاکستان میں ایک سیاست دان کی  ہمشیرہ  ہیں وہ پاکستان کے متعلق غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں اور ایسے الفاظ کر رہے ہیں جس سے انڈیا خوش ہو رہا ہے۔۔اس گفتگو کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف پارٹی کے اندر محاذ کھل گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا محتاط ردعمل پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو پسند نہیں آیا، جس پر کھل کر اظہار کیا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک دشمن نہیں، آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، بیرسٹر گوہر کا ردعمل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اس پریس کانفرنس پر مایوسی ہوئی، پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک دشمن نہیں ہے نہ ہی...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ سے استفسار کیا گیا کہ کیا اب پی ٹی آئی کے ساتھ مفاہمت کا وقت ختم ہوگیا، اب کوئی گنجائش نہیں؟ عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیدیاوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ اس پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ  انہوں نے موقع گنوا دیا، اب کسی انتشاری، دہشت گرد، انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے کوئی بات چیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے پریمیئر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ، قائد اعظم ٹرافی 2025-26 کا فاتح کراچی بلیوز بن گیا، جنہوں نے فائنل میں دفاعی چیمپئن سیالکوٹ کو 218 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کو 533 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں سیالکوٹ کی پوری ٹیم صرف 314 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی۔ آخری روز سیالکوٹ نے اپنی اننگز 12 رنز بغیر کسی نقصان کے آغاز کی، لیکن جلد ہی پوری ٹیم 314 پر ڈھیر ہو گئی۔سیالکوٹ کی جانب سے افضل منظور 63، عبداللہ شفیق 59، اور حمزہ نذر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کراچی کے ثاقب خان...
    سٹی 42: شکر گڑھ کے سابق ایم پی اے مولوی غیاث الدین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ چار بار ممبر صوبائی اسمبلی رہنے والے مولوی غیاث الدین کو پولیس تھانہ سٹی نے حراست میں لے لیا۔پولیس  تھانہ سٹی نے گھر کو جاتے راستے سے حراست میں لیکر نارووال منتقل کردیا شکرگڑھ۔سابق ایم پی اے کالعدم تنظیم کے پی پی 56سے ٹکٹ ہولڈر تھے جبکہ پی پی 55سے آزاد امیدوار تھے۔
    ڈاکٹر معظم علی خان۔فوٹو: فائل جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر معظم علی خان کو سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں قائم واحد صوبائی سرکاری جامعہ  گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ڈاکٹر معظم علی خان پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، تلاش کمیٹی نے گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا تھا۔ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں تلاش کمیٹی کے اجلاس میں جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار اور انسٹیٹیوٹ آف انوائرنمنٹل اسٹڈیز کے سابق ڈائریکٹر معظم علی خان کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔جب کہ میر پورخاص کیمپس...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی پی کی مرکزی رہنما فریال تالپور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔  پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی خیرپور ضلع صدر نواب خان وسان اور سماجی رہنما فدا وسان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی۔ جس کے دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا چیئرمین بلاول بھٹو نے نواب خان وسان کو خیرپور میں تنظیم کو فعال کرنے پر اس کی تعریف کی، کہا...
    مظاہرین نے کہا کہ کالج کے قیام کیلئے خرچ ہونے والی رقم ہندو عقیدتمندوں کی نذرانہ رقم سے حاصل ہوئی، اسلئے زیادہ سے زیادہ نشستیں ہندو طلبہ کیلئے مختص کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ویشنو دیوی شرائن بورڈ سنگھرش سمیتی نے آج "ایم بی بی ایس" داخلوں میں مبینہ طور پر ایک ہی طبقے کے طلبہ کو ترجیح دئے جانے کے خلاف اپنے احتجاج کو مزید تیز کرتے ہوئے تاوی پل جموں پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران شرائن بورڈ کے اراکین کے پتلے نذر آتش کئے گئے اور سخت نعرے بازی کی گئی۔ نگھرش سمیتی اور اس کی حمایتی تنظیموں کے کارکنوں کے ساتھ سادھو سماج کے نمائندوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور الزام عائد کیا کہ...
    لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ ماحولیات کی فیلڈ ٹیموں نے کینال روڈ پر چیکنگ کے دوران پنجاب یونیورسٹی کی دو دھواں چھوڑنے والی بسوں کو روک کر بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ مذکورہ بسوں کے پاس وہیکل انسپیکشن سرٹیفکیٹ (VICS) موجود نہیں تھا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق دھواں چھوڑنے والی یہ بسیں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی تھیں بلکہ طلبا کی صحت کے لیے بھی خطرہ تھیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز نے بتایا کہ کارروائی لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات نے ضبط شدہ بسوں کے خلاف ماحولیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ شہر میں فضائی آلودگی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک دشمن ہے نہ ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئی ایس پی آر بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ردعمل وی نیوز
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کےلیےخطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی، جس کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط بھی لکھے گئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے۔عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کےلیےخطرہ ہیں، انہیں اپنا...
    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،اراکین کا سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں اراکین نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ سلمان اکرم راجا غیر سیاسی شخص ہے یہ کیسے سیکرٹری جنرل ہو سکتا ہے؟ ،سلمان اکرم راجا عمران خان کا پیغام صحیح طریقے سے نہیں پہنچاتے۔پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے اور تمام فریقین آئیں اور بیٹھ کر بات کریں۔ سینیٹ اجلاس میں خظاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ جن افراد سے بانی پی ٹی آئی عمران خان بات کرنا چاہتے ہیں، وہ ملاقات کے لیے راضی نہیں ہیں، جس کی وجہ سے بات چیت میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، رانا ثناء اللہ کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی...
    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے وابستہ تحقیقاتی ادارے یو سی ڈیوِس ہیلتھ کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں انزائٹی کی ممکنہ وجہ دریافت کی ہے، جو اکثر غذائی اجزا کی کمی سے پیدا ہوتی ہے۔ تحقیق کے نتائج 25 سابقہ مطالعات کے میٹا اینالیسس سے حاصل کیے گئے، جن میں 370 افراد جنہیں انزائٹی تھی، اور 342 افراد جنہیں یہ مسئلہ نہیں تھا، کے نیورو-میٹابولائٹس کے سطح کا موازنہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نئی دوا جس کی ایک ہی خوراک 3 ماہ تک انزائٹی سے محفوظ رکھتی ہے کیمیائی اجزا کی سطح کا اندازہ غیر جارحانہ ایم آر آئی تکنیک، پروٹون میگنیٹک ریزونینس اسپیکٹروسکوپی، کے ذریعے لگایا گیا۔ نتائج کے مطابق ان افراد میں جو انزائٹی کا شکار تھے، دماغ...
    سٹی42:   پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے آج پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان کی نیوز کانفرنس میں بہت سیدھے الفاظ میں بیان کی گئی شکایات کا کوئی اثر نہیں لیا اور اس کے بالکل برعکس عمل کرتے ہوئے 9 مئی  2023 کو ریاست کے اداروں اور قومی علامات پر پر تشدد حملوں کے مقدمات کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔ سہیل آفریدی کی کابینہ نے 9 مئی کو  پاکستان کے ریاستی اداروں، بشمول ریڈیو پاکستان پشاور پر حملوں اور مردان مین قومی علامت کرنل شیر خان کے مجمسہ کو توڑنے پھوڑنے سمیت متعدد سنگین جرائم کے مقدمے ختم کر دینے کی منظوری دی اور "نو مئی کو  تشدد کے واقعات"  کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کی مداخلت سے بزنس کمیونٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان محاذ آرائی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اور دیگر نمائندگان سے جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئرلینڈ میں سیکیورٹی اداروں نے اس وقت ہنگامی الرٹ جاری کیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں، ایئرپورٹ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں سے صدر زیلنسکی کے طیارے کا گزر ہونا تھا، تاہم خوش قسمتی سے طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا جس کے باعث کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔آئرش حکام نے ڈرونز کی موجودگی سے یوکرینی سیکیورٹی کو آگاہ کیا لیکن صورتحال ایسی نہیں تھی کہ صدر کے دورے کے شیڈول یا سیکیورٹی پلان میں کوئی تبدیلی کی جائے۔ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پی ٹی آئی پابندی ڈی جی آئی ایس پی آر سخت الفاظ عمران خان فوجی ترجمان وی نیوز
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور جج کو کام سے روکنے کی اسامہ ریاض کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ کے ججز سے متعلق معاملات عمومی طور پر ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھیجے جاتے ہیں، کیوں نہ معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھیج دیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار جس نوٹیفکیشن کو چیلنج...
    اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقہ بھی ریڈزون قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اڈیالہ جیل کی حفاظت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اس کے پورے نواحی علاقے کو فوری طور پر ریڈ زون بنادیاگیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل کے نواحی علاقوں کو ریڈ روز قرار دینے کے لیے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائے گا، اس ریڈزون کے اندر اور داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہر عملے کو بھاری تعداد میں متعین کیا جائیگا۔قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل جہاں رکھے گئے قیدیوں کی تعداد ساڑھے 7ہزار سے زائد ہے تحریک انصاف کے بانی عمران خان ہی و احد...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس کے بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، پی ٹی آئی نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ملک کے خلاف ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ 20 سے 25 سال پہلے بہت سارے لوگوں نے اس کے بارے میں کہہ دیا تھا کہ یہ پلانٹڈ شخص ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہر ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے زمرے میں نہیں آتی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، بانی پی ٹی آئی بھی وہی سب...
     سٹی 42: جناح اسپتال کراچی  کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی شہریوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کر رہی ہے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی دل کے علاج کا دنیا میں سب سے بڑانیٹ ورک بناچکا ہے۔این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیارکے مطابق علاج ہوتا ہے۔سکھر اور حیدرآباد میں بھی این آئی سی وی ڈی موجود ہے۔18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا۔بلاول بھٹو نے کہا مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے۔وفاقی حکومت سے کہتے ہیں ہمیں مزید ذمہ داریاں...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق جو بات کی ہے حکومت اس پر غور کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی ترجمان نے وہی بات کی جو پورا پاکستان سوچ رہا ہے، بحیثیت ادارہ فوج نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اگر سیاست کرنی ہے تو ایم کیو ایم کی طرح عمران خان سے خود کو الگ کرے،...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ وفاق کی مشکلات سمجھتا ہے، کچھ وزرا صوبے کے وسائل لینا چاہتے ہیں تاہم سندھ ٹیکس کلیکشن کرکے وفاق کی مشکلات دور کرسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کی جائے گی، فیصل کریم کنڈی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور پر عملدرآمد کرتے ہوئے مفت اور معیاری علاج صوبے کے عوام تک پہنچایا۔ جب سے صوبے کو یہ ذمہ داری ملی کہ اپنی صحت کا نظام خود سنبھالے، ہم نے کوشش کی ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر علاج کی سہولت دیں۔ بلاول...
    --کولاج فوٹو: فائل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مقصد اندرونی طور پر موجود نیشنل سیکیورٹی تھریٹ ہے۔انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذہنی مریض کی منطق کے مطابق جب بھارت نے حملہ کیا یہ ہوتا تو کشکول لے کر چل پڑتا کہ آؤ بات کرتے ہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، اصل بیانیہ اس ذہنی مریض نے ٹویٹ کرکے دیا، بھارتی...
    اپنے حفاظتی اقدامات میں فلسطین کی مقاومت اسلامی نے اپنے رہنماؤں کو پابند کیا ہے کہ وہ اجلاسوں کی جگہ پر کسی بھی قسم کے الیکٹرانک یا طبی آلات لے جانے سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عہدیداروں نے الشرق الاوسط اخبار کو بتایا کہ اگرچہ امریکہ نے ترکیہ، قطر اور مصر جیسے ممالک کے ذریعے دوبارہ "دوحہ" جیسی ناکام غلطی نہ دُہرانے کے پیغامات ارسال کئے، لیکن حماس قیادت کو اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اسرائیل، غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہماری قیادت کو نشانہ بنائے۔ انہوں نے بتایا کہ دوحہ کارروائی کے بعد سے، حماس کی داخلی سیکورٹی...
    فیفا کے عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق ایک مرتبہ پھر مبہم رائے کا اظہار کیا ہے۔ لیونل میسی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ ان کا ارادہ ہے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ وہ فیفا ورلڈکپ 2026 نہ کھیلیں۔ 38 سالہ میسی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میں وہاں ہوں، سب سے برے حال میں بھی، میں میچ نہ بھی کھیلوں تو لائیو دیکھنے ضرور آؤں گا، لیکن یہ لمحہ خاص ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کی جسمانی صلاحیت برقرار رہی تو وہ کھیلنے کے خواہاں ہیں، مگر خاموشی اختیار کی اور حتمی فیصلہ نہیں دیا۔ Lionel Messi told...
    ارجنٹائن (ویب ڈیسک) میسی جو بھی فیصلہ کریں، ٹیم ان کے ساتھ ہے لیکن باضابطہ اعلان تک اُن کی شرکت غیر یقینی سمجھی جائے گی، کوچ فیفا کے عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق ایک مرتبہ پھر مبہم رائے کا اظہار کیا ہے۔ لیونل میسی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ ان کا ارادہ ہے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ وہ فیفا ورلڈکپ 2026 نہ کھیلیں۔ 38 سالہ میسی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میں وہاں ہوں، سب سے برے حال میں بھی، میں میچ نہ بھی کھیلوں تو لائیو دیکھنے ضرور آؤں گا، لیکن یہ لمحہ خاص ہوگا۔ انہوں نے واضح...
    -- فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور جج کو کام سے روکنے کی اسامہ ریاض کی درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ کے ججز سے متعلق معاملات عمومی طور پر ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھیجے جاتے ہیں، کیوں نہ معاملہ انسپکشن ٹیم کو بھیج دیا جائے؟انہوں نے کہا کہ درخواست گزار جس نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رہا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت نے تھنک ٹینک کو متاثر کر دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک یہ ذمہ داری برقرار رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو ٹیم میں پیدا ہونے والی فائٹنگ اسپرٹ نے سب سے زیادہ متاثر کیا، ان کے مطابق کھلاڑی اب ایک یونٹ بن کر کھیل رہے ہیں، جو ماضی میں کمی محسوس ہوتی تھی۔ادھر سری لنکا کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شاداب خان کی واپسی کا امکان ہے۔ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ میں ان کی میچ فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 فروری اور مارچ میں بھارت...
    ویب ڈیسک: پاکستان نے افغان سرحد کی بندش برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف دہرایا ہے کہ سرحد اسی وقت کھولی جائے گی جب افغان حکومت دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کی ٹھوس اور قابلِ بھروسہ یقین دہانی کرائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ معاملہ صرف ٹی ٹی پی یا ٹی ٹی اے تک محدود نہیں بلکہ افغان شہری بھی پاکستان میں مختلف سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، اس لیے سرحد کی بندش کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا افغان عوام سے کوئی اختلاف نہیں، وہ ہمارے ’’بھائی بہن‘‘ ہیں، تاہم بارڈر کی بندش خالصتاً سکیورٹی وجوہات کی بنا...
    آئرلینڈ میں سیکیورٹی اداروں نے اس وقت ہنگامی الرٹ جاری کیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں، ایئرپورٹ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔ رپورٹس کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں سے صدر زیلنسکی کے طیارے کا گزر ہونا تھا، تاہم خوش قسمتی سے طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا جس کے باعث کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ آئرش حکام نے ڈرونز کی موجودگی سے یوکرینی سیکیورٹی کو آگاہ کیا لیکن صورتحال ایسی نہیں تھی کہ صدر کے دورے کے شیڈول یا سیکیورٹی پلان میں کوئی تبدیلی کی جائے۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک...
    پی ٹی آئی کے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایک من گھڑت اور گمراہ کن خبر بڑے پیمانے پر شیئر کرنا شروع کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی کانگریس کے 44 ڈیموکریٹس نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو خط لکھ کر پاکستانی سینئر حکام پر فوری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ دعویٰ حقائق کے منافی اور مبالغہ آمیز تشریح ہے، جسے سیاسی مقاصد کے لیے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: روس: آئی ایس آئی کے جاسوسی نیٹ ورک کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار پی ٹی آئی اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی جانے والی اس خبر میں...
    -- فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دو مرتبہ ایوان میں اپوزیشن کو بات چیت کا کہا ہے، وزیراعظم نے تمام نکات پر اتفاق رائے کا کہا اور بات کرنے کی دعوت دی، دونوں فریق آپس میں بات کریں اور ایک نکتے پر اتفاق کریں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں، جن سے پی ٹی آئی قیادت بات کرنے کو تیار ہیں وہ نہیں کرنا چاہتے۔ علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ رانا ثناء نے بتا دیاوزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے...
    مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عابد شیر علی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وہ کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے، جبکہ اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے انہیں لاہور طلب کر لیا ہے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی نامزدگی کو پارٹی کی تنظیمی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں اراکین نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔سلمان اکرم راجا کے خلاف تحریک پیش کی گئی۔اراکین نے رائے دی کہ سلمان اکرم راجا غیر سیاسی شخص ہے یہ کیسے سیکرٹری جنرل ہو سکتا ہے؟ سلمان اکرم راجا عمران خان کا پیغام صحیح طریقے سے نہیں پہنچاتے۔پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے تمام رہنماؤں سے گالم گلوچ کی ہے۔ علی ظفر، عالیہ حمزہ، مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ...
    : ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اہم سیکیورٹی معاملات پر بات کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میڈیا کو ملکی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میڈیا کو بریفنگ کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جوابات بھی دیں گے۔  
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں اراکین نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا کے خلاف تحریک پیش کی گئی۔ اراکین نے رائے دی کہ سلمان اکرم راجا غیر سیاسی شخص ہے یہ کیسے سیکرٹری جنرل ہو سکتا ہے؟ سلمان اکرم راجا عمران خان کا پیغام صحیح طریقے سے نہیں پہنچاتے۔ پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے تمام رہنماؤں سے گالم گلوچ کی ہے۔ علی ظفر، عالیہ حمزہ، مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ سلمان اکرم راجا نے لڑائی کی۔ اراکین پارلیمانی پارٹی نے سلمان اکرم راجا کو سیکرٹری...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بذریعہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر سے بات کا فیصلہ کیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ میں اس مذاکراتی کمیٹی میں  شامل تھا، رائے تھی کہ مسئلہ بات چیت سے حل ہو تو یہ بہتر آپشن ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں، بیرسٹر سیفانہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج بھی یہی مؤقف ہے کہ مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔پی...
    فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16جنوری تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر، مسرت چیمہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظوریاسمین راشد کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسکیوشن کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔