2025-07-27@04:51:59 GMT
تلاش کی گنتی: 4759
«خیرات بھی»:
(نئی خبر)
خط میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے لکھا کہ تقسیم ہند کے وقت جو مسلمان بھارت میں رُکے، وہ کانگریس کے سیکولر نظریے اور لیڈرشپ پر ایمان رکھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کانگریس لیڈر اور حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کو ایک خط لکھ کر مسلمانوں کے "منظم استحصال" پر پارلیمنٹ میں آواز بلند کرنے کی گزارش کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن، خاص طور پر "انڈیا" الائنس پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ملک بھر میں مسلمانوں کو درپیش مظالم کو اجاگر کرے گا۔ محبوبہ مفتی نے خط میں کہا ہے کہ بنگلہ دیشی...
مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے، بیرسٹر گوہرکا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ اب مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے اور آئندہ جو بھی سیاسی پیش رفت ہوگی، وہ پارٹی کے بانی کی ہدایات کے مطابق ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی، لوگ خود بخود ہمارے ساتھ جڑتے ہیں۔ بانی تحریک انصاف جیل سے ہی...
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی این ایف کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر سکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے، اس لعنت کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ اب مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے اور آئندہ جو بھی سیاسی پیش رفت ہوگی.وہ پارٹی کے بانی کی ہدایات کے مطابق ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی، لوگ خود بخود ہمارے ساتھ جڑتے ہیں۔ بانی تحریک انصاف جیل سے ہی احتجاج کی قیادت کریں گے اور کارکنوں کو واضح پیغام دیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ’دو سال ہو چکے ہیں.اب سختیاں ختم ہونی چاہئیں. ہر...

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا
پاک فوج نے بابو سر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرکے کئی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔پاک فوج کی ٹیم اسکردو روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے.فوج کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے.اسکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔دیوسائی کی طرف سے سدپارہ گاؤں تک جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے، پاک فوج باقی ماندہ سلائیڈز کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔فوج متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے. فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو احتجاجی دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پُرامن احتجاج کا رویہ رکھا تو لاہور میں جلسے کی اجازت مل جائے گی ورنہ قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کو ترقی سے روکنا ایجنڈا ہے تو سختی سے روکا جانا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء اللّٰہرانا ثناء نے کہا کہ قومی...
مولانا طارق جمیل—فوٹو بشکریہ ایکس معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی ملائیشیا میں زمبابوے کے مفتی اعظم مفتی اسماعیل مینک سے ملاقات ہوئی ہے۔ملائیشیا میں ہونے والی 2 روزہ گلوبل مسلم سمٹ میں طارق جمیل کی مفتی مینک سے ملاقات ہوئی، جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی ہیں۔اس حوالے سے اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سمٹ کے دوران مجھے معروف اسلامی اسکالر مفتی اسماعیل مینک سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات روحانیت، محبت اور اُمتِ مسلمہ کی بھلائی کے لیے کی جانے والی یاد دہانیوں سے بھرپور تھی۔مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ سمٹ کے دوران میں نے ایک ایسی شخصیت...
لاہور:26اراکین کی معطلی کےمعاملےپرسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن اراکین کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 26اراکین کی معطلی کےمعاملےپرسپیکرسےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچرکا کہنا تھا کہ محمد احمد خان اور حکومتی اراکین سے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے لیکن آج کی ملاقات نیتجہ خیزنہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگلےدو،تین دن کےاندردوبارہ ملاقات ہوگی، معافی کا کسی نےنہیں کہا،یہ معاملہ ہماری پارٹی کےموقف کا ہے، دعا کریں کوئی اچھا نتیجہ نکل آئے، ہمارے26ممبران معطل اوران کوجرمانہ ہوا ہے، ہنگامہ آرائی دونوں اطراف سےہوئی، سپیکر پنجاب اسمبلی ہرمعاملےکودیکھ رہےہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ ابتدائی مرحلہ ہے، ڈیڈ لاک نہیں ہے،بات چیت جاری...
پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے حالیہ بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ لیگی وزرا کی جانب سے جاری بیانات اس بات کی علامت ہیں کہ پنجاب اور مرکز میں ’مینڈیٹ چوری‘ کے ذریعے اقتدار پر قابض عناصر میں شدید بےچینی اور خوف پایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران جماعت اپنے...
ایس آئی ایف سی کے 2 سال کے دوران ملکی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے دوسرے سال میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جسے ملکی و غیر ملکی ماہرین، اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی سراہا ہے۔ معیشت، سرمایہ کاری، برآمدات اور اصلاحات کے میدان میں ایس آئی ایف سی نے ایسے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جن کے اثرات ملکی اقتصادی منظرنامے پر واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں غیر معمولی 28.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بڑھ کر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئی...
علی امین گنڈاپور کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی، وزیراطلاعات پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا تحریک کا اعلان اپنی حکومت کے لیے مہلت طلب کرنا ہے۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا خوداسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آئے ہیں، اگر وہ اب بھی احتجاج کے دوران دہشتگرد بن کر یا اسلحے کے ساتھ آئیں گے تو اس کی اجازت نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ احتجاج کا اعلان کر کے کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر بھاگ...
لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان یوتھ گرلز ٹیم کی مبینہ "پہلی پوزیشن" کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) سے تین روز میں وضاحتی جواب طلب کرلیا۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی خط میں کہا گیا ہے کہ پی این ایف کے خط نمبر PNF/PSB/AYNC-2025 مورخہ 9 جولائی 2025 میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان یوتھ گرلز ٹیم نے جیونجو، جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خط کے مطابق یہ دعویٰ اس انداز سے کیا گیا جیسے ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل...
خیبرپختونخوا حکومت نے مالی بحران سے نمٹنے اور غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کے لیے سخت کفایت شعاری پالیسی نافذ کردی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری پالیسی کے اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک ورکشاپس، سیمینارز، تربیتی کورسز، ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپس اور علاج معالجے جیسے اخراجات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سرکاری ادارے صرف انہی اخراجات کے مجاز ہوں گے جو پہلے سے جاری شدہ فنڈز کی حدود میں ہوں، جب کہ کوئی بھی نیا مالی بوجھ یا اضافی ادائیگی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) حکومت پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے باعث قومی ہاکی ٹیم کو آئندہ بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ یہ اطلاع فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستانی سرکاری ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی میں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان چار روزہ کشیدگی میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے، جو دہائیوں بعد ان حریف ممالک میں سب سے شدید جھڑپیں تھیں۔ پاکستان کی ٹیم کو اگست اور ستمبر میں بھارت میں ہونے والے مردوں کے ایشیا کپ میں...
حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کراچی پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ کمیٹی میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی ندا جنید، ایس ایچ او گزری اور دیگر افسران شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا یہ کمیٹی اداکارہ کی موت کی وجوہات کا تعین کرے گی اور روزانہ کی بنیاد پر کیس میں پیش رفت سے متعلق افسران بالا کو مطلع کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم ایس ایس پی ساوتھ کو جوابدہ ہوگی۔ یہ کمیٹی واقعے سے متعلق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کے بعد سیاسی درجہ حرارت مزید بلند ہو گیا ہے جب کہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے گنڈاپور کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا اور کئی سخت سوالات اٹھا دیے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینیفیشری کہنے سے پہلے یہ بتائیں کہ آپ خود خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کس کے این او سی پر بنے؟ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہ تین میں نہ تیرہ میں بلکہ تین سو تیرہ میں ہیں، پورا...

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے جلد اہم مذاکرات ہونے جارہے ہیں: رضوان سعید شیخ
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جلد اہم مذاکرات ہونے جارہے ہیں جبکہ معاشی و اقتصادی تعلقات میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی راہیں کھلی ہیں اور باہمی اشتراک میں وسعت آئی ہے۔رضوان سعید شیخ نے یہ گفتگو ڈیلس میں معروف پاکستانی کمیونٹی لیڈر ڈاکٹر راؤ کامران کی رہائش گاہ پر دیے گئے ظہرانے کے موقع پر کی جہاں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے پاک امریکا تعلقات، تجارتی پالیسی...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت مہمان مقرر: ڈاکٹر فرید احمد پراچہ (نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان) میزبان و پیشکش: سید انجم رضا سوالات و موضوعات 1۔ اس وقت دشمن کھل کر عالم اسلام کے سامنے آ چکا ہے، فلسطین پھر ایران اور اب پاکستان کی بات ہو رہی ہے؟ ایسے میں عالم اسلام میں اتحاد کیونکر ضروری ہے اور اس کی عملی شکل کیا ہو...
عمران خان فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کےلیےتیار ہیں، فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ سےملا ہوا ہے،گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان منافق آدمی ہے، وہ ابھی بھی اندر سے اسٹیبلشمنٹ سے ملا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست تک اپنی تحریک کو عروج پر لے جانا ہے، پانچ اگست کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، قوم میں شعور آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر نو...
امریکا کی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ امریکی شہری سیف اللہ مسلط، جو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کے بعد ہلاک ہوگئے، ان کے اہلِ خانہ نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کرے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کے خوراک مراکز پر کتنی ضرورتمند خواتین و بچوں کو اسرائیل کھانے کی بجائے موت دے چکا الجزیرہ کے مطابق اہلِ خانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی آبادکاروں نے جمعے کے روز سیف اللہ کو 3 گھنٹے تک گھیرے رکھا اور اس دوران طبی عملے کو بھی ان تک پہنچنے سے روکا...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک منافق آدمی ہے، وہ ابھی بھی اندر سے اسٹیبلشمنٹ سے ملا ہوا ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست تک اپنی تک کو عروج پر لے جانا ہے، پانچ اگست کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، قوم میں شعور آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر نو مئی کے بعد بدترین تشدد کیا گیا، ہمارے خلاف اب دوبارہ فسطائی مہم چلائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیخلاف کیسز کو چلنے ہی نہیں دیا جارہا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا...
تصویر،جیو نیوز اسکرین گریب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بات چیت فیصلہ سازوں سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے۔لاہور میں علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کی سزا بھگتنے کو تیار ہیں لیکن غلطی کرنے والے تمام لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری گزارش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم پورے ملک میں اپنی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، ہم 90 روز میں آر یا پار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ہمارا جعلی مینڈیٹ ہے، وہ خود فارم 47...

ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا،ایجنسیوں کی معلومات مستند تھیں،سفارشیں بھی آئیں مگر وہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی،شہباز شریف
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا ہے۔ اس ضمن میں بہت سی سفارشیں بھی آئیں کہ ایسا نہ کریں، فلاں بندے کو نہ نکالیں۔ آزاد اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آئی آر میں موجود ایسے کرپٹ عناصر کو جو ہمیں نہیں چاہیئں تھے ، کو نکالتے وقت بھی میرے خیال میں یہ بات موجود تھی کہ ابھی دائیں بائیں ہر طرف سے ان لوگوں کے حق میں سفارشوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔آزاد اردو کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ابھی...
پنجاب حکومت نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں کو ’نو برڈ زونز‘ قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ حادثات کی روک تھام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ہوائی اڈوں کے اطراف ’رنگ فینسنگ‘ یعنی فضائی حفاظتی حصار قائم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں غیر قانونی ذبحہ خانے، ماحولیاتی ضابطوں سے ہٹ کر قائم پولٹری فارمز اور بیکریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) آئی بی ٹیسٹ پاس 40 پلس پرائمری ویٹنگ امیدواروں کا پریس کلب پر احتجاج، سکھر سٹی کے امیدوار نظرانداز، مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ ،۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں ضائع ہونے والے وقت کا ازالہ کرتے ہوئے ویٹنگ پیریڈ میں توسیع دی جائے، اور سکھر سٹی کے باقی ماندہ 40 پلس امیدواروں کو جلد از جلد آفر آرڈرز جاری کیے جائیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع سکھر کے تین تعلقے روہڑی، نیو تعلقہ، اور صالح پٹ کلیئر ہو چکے ہیں جبکہ صرف سکھر سٹی میں تقریباً 700 ویٹنگ امیدوار تاحال آفر آرڈر سے محروم ہیں۔ مظاہرین نے اسے سراسر ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب پورے سندھ میں STR(Student-Teacher Ratio) کے مطابق...
شمالی کوریا نے یوکرین کے خلاف روس کے فوجی حملے کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے روسی فوجیوں کو توپ خانے کے گولے، میزائل اور افرادی قوت فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا یوکرین کیخلاف روس کی مدد کے لیے 20 ہزار فوجی بھیج رہا ہے، یوکرینی انٹیلجنس رپورٹ اس بات کا اعلان ہفتے کے روز روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے موقع پر کیا گیا، جس میں دونوں ممالک نے اپنے دفاعی و سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ لاوروف نے کم جونگ اُن کو صدر ولادیمیر پوتن کا پیغام پہنچایا کہ وہ ’جلد براہِ راست روابط کے تسلسل...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کسی آرڈر کے تحت چلتی ہے، آج کل جس طرح کا گلوبل نظام چل رہا ہے اس میں آرڈر کی اتنی بات نہیں ہوتی، فورس اور اسٹرینتھ کی زیادہ بات ہوتی ہے، قومیں دوسری قوموں کو دھونس کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود بھی بھارت نے جنگ میں جس طریقے سے ری ایکٹ کیا تھا، آج سے دو ماہ پہلے پاکستان ایسا ملک تو نہیں تھا کہ کوئی بھی کہیں سے بھی اٹھ کہ اٹیک کر دے اور اس کا جواب لیے بغیر واپس چلا جائے، یہ ہو نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے خلاف فرانس میں جاری تحقیقات کے دوران پراسیکیوٹر نے پولیس کو بھی شامل کرلیا۔ پیرس کے پراسیکیوٹرز نے اعلان کیا کہ کمپنی یا اس کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے مبینہ طور پر الگورتھم کے غلط استعمال اور خودکار ڈیٹا سسٹم سے دھوکا دہی کے ذریعے ڈیٹا نکالنے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ اس اقدام سے ایلون مسک پر دباؤ میں اضافے ہو گا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ساتھی رہ چکے ہیں۔ وہ یورپی حکومتوں پر آزادی اظہار پر حملے کا الزام عائد کرنے کے علاوہ چند دائیں بازو کی جماعتوں کی کھل کر حمایت بھی کر چکے ہیں۔فرانسیسی پولیس اب...
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے اور نظام کی تبدیلی کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ ماہرین اور کنسلٹنٹس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات سے نئی سوچ اور گورننس کے طریقہ کار کو رائج کرنے میں معاون ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سات دہائیوں سے اس ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی، اس سے پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیے بغیر معاشی ترقی اور خوش حالی نہیں آسکتی۔ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کے...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ وزید کو عالمی ادارہ صحت نےکرپشن کے الزامات پر ہونے والی تحقیقات کے باعث ادارے کے جنوب-مشرقی ایشیا کی ریجنل ڈائریکٹر کے عہدے سے طویل رخصت پر بھیج دیا۔ ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ ادارے کی جنوب-مشرقی ایشیا کی ریجنل ڈائریکٹر صائمہ وزید کو کرپشن کے الزامات پر ہونے والی تحقیقات کی وجہ سے غیرمعینہ مدت تک رخصت پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ایڈہانوم نے عملے کو محکمہ جاتی ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ صائمہ وزید کو عہدے سے الگ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا...
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے تاہم بعداز دوپہر خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی اور جنو بی پنجاب، شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب ہمیں اطمینان ہو جائے گا کہ مذاکرات کے ذریعے ایرانی عوام کے حقوق اور ملک کے اعلیٰ مفادات کا تحفظ ہوگا تو ہم اس عمل میں شرکت سے نہیں ہچکچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج تہران میں مقیم بیرونی ممالک کے سفیروں اور نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یورپی ممالک کی جانب سے دباو کی پالیسی کے استعمال جیسی دھمکیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ نے گزشتہ کئی مہینوں، خاص طور پر حالیہ دنوں میں بارہا "اسنیپ بیک" کے استعمال اور...
اسلام ٹائمز: تل ابیب عرصہ دراز سے مغربی ایشیا خطے میں نئے اتحادیوں کی تلاش میں ہے تاکہ اس طرح عالمی برادری میں اپنی شدید گوشہ نشینی کا ازالہ کر سکے اور خود کو درپیش خطرات کم کر سکے۔ اسرائیل واضح طور پر عرب حکومتوں سے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے بڑے شہروں میں ایسے بینر دکھائی دیتے ہیں جن میں نیتن یاہو اور ٹرمپ کے ساتھ مغربی ایشیائی ممالک شام، لبنان، فلسطین، مصر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عمان کے سربراہان کی تصاویر نظر آتی ہیں۔ ایسے ہی ایک بینر میں دعوی کیا گیا ہے کہ "نئے مشرق وسطی کی تشکیل کا وقت آن پہنچا ہے!"۔ اسی طرح...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چور دفتر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور جنگِ عظیم کی تاریخی شیلڈ، نلکے، ٹوٹیاں اور ڈی وی ڈی پلیئر سمیت قیمتی اشیاء لے اڑا۔ یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے خوشخبری، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ مقدمہ کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع دفتر کو محرم کی تعطیلات کے باعث 4 جولائی کو بند کیا گیا تھا اور 7 جولائی کو جب دفتر کھولا گیا تو پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور متعدد اشیاء غائب تھیں۔ مقدمہ زوہیب گل نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کرایا ہے۔ واقعے پر اعلیٰ حکام نے...
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ امریکا مذاکرات کے دوران کسی قسم کی فوجی کارروائی نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا ’اہم امریکی مراکز ‘ تک رسائی کا دعویٰ، خامنہ ای کی امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی فرانسیسی اخبار Le Monde کو دیے گئے تحریری انٹرویو میں عراقچی نے مذاکرات کی بحالی کے لیے ایران کی شرائط واضح کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو پہلے اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی اور یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ وہ مذاکرات کے دوران ایران پر مزید فوجی حملے نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران ہمیشہ باعزت،...

چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات کو روکنے کیلئے شہبازشریف نے کیا کردار ادا کیا؟ منیب فاروق کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاست ایک بار پھر نئی کروٹ لیتی دکھائی دے رہی ہے، اور اس بار معاملہ ہے دو بڑی سیاسی شخصیات چوہدری نثار اور عمران خان کے درمیان ممکنہ ملاقات کا، جسے بظاہر شہباز شریف کی حکمت عملی نے روکا۔ سینئر صحافی منیب فاروق نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اس دلچسپ اور اہم سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالی ہے، جس نے نہ صرف سیاسی مبصرین کی توجہ حاصل کی بلکہ عوامی سطح پر بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ منیب فاروق کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار کی حالیہ ملاقات کسی عام خوش گپی یا رسمی ملاقات کا حصہ نہیں تھی، بلکہ اس کے پیچھے گہرے سیاسی عزائم چھپے ہو سکتے ہیں۔ ان کا...

ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فنانس ایکٹ کے حوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی مشکل کھڑی نہیں کرنا چاہتے ، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ کے ساتھ فیڈریشن میں منعقدہ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے متنازع شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ، بزنس کمیونٹی کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 30اے ، 8بی ، 40بی اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 21ایس پر تحفظات ہیں ،وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور انکی ٹیم نے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے لیے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور و مشاورت کی۔ یہ انتخابات 21 جولائی کو منعقد ہونے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کے پی سینیٹ انتخابات: ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی کے انتخابی اتحاد کا امکان، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملا۔ وفد میں سید خورشید شاہ اور پارٹی کے صوبائی رہنما ظہیر شاہ بھی شامل تھے۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، مولانا...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے لیکن بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نظر کیا اور متنازعہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال، تعلقات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹیکساس کا دورہ کیا، جہاں 4 جولائی کی صبح ہونے والے شدید سیلاب میں کم از کم 120 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ اس دورے کے دوران صدر نے سیلاب متاثرین، ایمرجنسی ٹیموں اور مقامی حکام سے ملاقاتیں کیں اور تباہ شدہ علاقے کا جائزہ لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکساس میں ایسی تباہی کبھی نہیں ہوئی اور درجنوں لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں کی حمایت کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ حکومت نے بروقت امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی تاریخ میں بدترین سیلاب کا سامنا کیا گیا، سیلاب میں انسانی جانوں کے ضیاع...
ثالثی ایک کم خرچ موثر طریقہ کار ہے جس پر عمل سے ملکی عدالتوں پر بھی مقدمات کا بوجھ کم ہوگا اور عام لوگوں کی پریشانیوں میں بھی کمی واقع ہوگی۔ لوگ عدالتی معاملات کے اخراجات سے بھی محفوظ رہیں گے اور ان کے معاملات ثالثی کے ذریعے جلد طے پا جایا کریں گے۔ اسی لیے بعض قانون دانوں کا موقف ہے کہ حکومت نئے ثالثی قانون کا جلد نفاذ یقینی بنائے جس کے ذریعے تنازعات کے حل کے معاشی فوائد بھی اہم ثابت ہوں گے۔ وفاقی سیکریٹری قانون نے بھی کہا ہے کہ عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ثالثی ہی بروقت حل ہے۔ انھوں نے وزارت انصاف کے انٹرنیشنل میڈی ایشن اینڈ آربٹریشن سینٹر (آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: لبنان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے لبنانی صدر جنرل جوزف عون نے واضح کیا ہے کہ لبنان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور صیہونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات خارجہ پالیسی کے دائرے سے باہر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اب بھی ہمارے جنوبی علاقوں پر قابض ہے اور واپسی سے انکار کر رہا ہے، ایسے میں ہم قابض ریاست کو کیسے تسلیم کر سکتے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ لبنان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن اس کا مطلب یہ...
نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی کا 53واں اجلاس آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل برائے پاکستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ کمیٹی نے اہم پالیسی امور پر غور کیا اور عدالتی کارکردگی، عدالتی عمل میں ٹیکنالوجی کے انضمام اور شہریوں پر مرکوز انصاف کی فراہمی کے لیے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی۔ یہ بھی پڑھیے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عدلیہ اپنے آئینی فریضے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے تناظر میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سیاسی مرکزِ نگاہ بن گئے ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کا وفد خورشید شاہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کیلئے پہنچا۔ وفد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ظاہر شاہ شامل تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، اسعد محمود اور اسجد محمود شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی، اور باہمی تعاون سے انتخابی حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا گیا۔ معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نجی ٹی وی جیو نیوز...
کراچی: ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے بھی کراچی چیمبر کی جانب سے 19جولائی کی ہڑتال کی حمایت میں سب سے بڑی تھوک اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو سیکشن 37اے اور بی کے تحت دیئے گئے لامحدود اختیارات کو تسلیم نہیں کرتے، ایسے اختیارات سے ریونیو کا مقررہ 1400ارب روپے کی وصولیاں نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اختیارات سے خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں اضافہ بھی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون کو واپس لے بصورت دیگر ملک میں شٹرڈاؤن...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔ ...
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) آپس میں انتخابی اتحاد بنانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کی سیاست میں واپسی، سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تینوں جماعتیں آپس میں معاملات طے ہونے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اور کے پی اسمبلی کے آزاد اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی۔ پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ممکنہ انتخابی اتحاد کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وفد میں گورنر کے...
پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کے مشیر قومی سلامتی کے بیان حقائق کے منافی قرار دیا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کسی بھی رہنما کو بھارت کے حوالے کرنے کی بات نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کسی بھی راہنما کو بھارت کے حوالے کرنے کی بات نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مشیر قومی سلامتی نے اپنے بیان میں حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اور یہ بھارت کے جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کی عالمی تعلقات میں سرگرمیاں ترجمان دفتر خارجہ...
روس کے نائب وزیرِ اعظم، الیکسی اوورچک نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس ’ فطری اتحادی‘ ہیں۔ صدر پیوٹن پاکستان کو علاقے کی معیشت اور توانائی کے شعبے میں ترقی کے لیے ایک اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز ماسکو میں پاکستان کے ایک اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے کی۔ وفد میں وزیرِ صنعت و پیداوار ہارون اختر خان بھی شامل تھے، جو پاکستان اسٹیل ملز منصوبے کے نگران بھی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے روس پاکستان کے ساتھ دوستی کے نئے اُفق کی تلاش میں ہے، ویلنٹینا مٹوینکو کا سینیٹ سے تاریخی خطاب ملاقات میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے امکانات ماضی کی نسبت کہیں زیادہ روشن ہو چکے ہیں۔ملائیشیا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کئی بنیادی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے اور اب صرف عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔کوالالمپور میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بہت قریب ہیں، بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اگرچہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ماضی میں اسی مرحلے پر معاہدے ناکام ہو چکے ہیں، لیکن اس بار امید زیادہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے...
پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان نے اسپیکر ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس سمیت اہم پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ ملاقات سے قبل معطل ارکان نے اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی زیر صدارت مشاورت کی، جس میں تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا۔ اسپیکر سے ملاقات کے دوران وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان، چیف وہپ رانا محمد ارشد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اسپیکر نے اجلاس میں 27 جون کو اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے حوالے...
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید اپنے خلاف مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اور کافی عرصہ سے سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، 9 مئی واقعے کے بعد مقدمات اور گرفتاری کے ڈر سے زیادہ تر رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی تھی یا پھر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے تھے، ایسے میں مراد سعید نے روپوشی کا انتخاب کیا تاہم اب مراد سعید کی ایک مرتبہ پھر سے سیاست اور پارلیمنٹ میں انٹری ہونے والی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، مراد سعید کو سینیٹ میں لانے کے لیے جنرل نشست کا...
ارشادِ باری تعالیٰ ہے،اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو، جیساکہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تم پر اسلام ہی کی حالت میں موت آنی چاہئے، سب مل کر اللہ کی رسی کو تھام لو، پھوٹ نہ پیدا کرو اور اپنے اللہ کے اس انعام کو یاد کرو کہ تم آپس میں دشمن تھے، پھر اللہ نے تمہارے دلوں کو جوڑ دیا اور تم اللہ کے کرم سے بھائی بھائی بن گئے، نیز تم دوزخ کے گڑھے کے کنارے پر تھے، تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس سے نکالا، اللہ تعالیٰ اسی طرح تم لوگوں کو احکام بتاتا رہتا ہے، تاکہ تم ہدایت پر قائم رہو(سورہ آلِ عمران102-103) اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں، لہٰذا اپنے...
نارنگ منڈی میں کم عمر ڈرائیورز موت بانٹنے لگے 13 سالہ بچے ٹرک چلانے لگے ساتھ کم عمر رکشے سمیت موٹرسائیکلیں اور دیگر گاڑیاں چلانے والوں کی بھرمار نے شہریوں اور مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔ شہر اور گردونواح میں کم عمر ڈرائیورز ٹرک اور رکشوں سمیت موٹرسائیکلیں اور دیگر گاڑیاں چلارہے ہیں۔ جو کسی بھی بڑے حادثات کاباعث بن سکتے ہیں۔ کم سن ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کیلئے بھی بہت بڑے خطرے کی علامت ہیں۔شہری انتظامیہ اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ مرکزی شاہراہوں پر بھی 13,14 سال کے بچے ٹرک چلارہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کم عمر رکشہ ڈرائیورز مسافروں کو لے جارہے ہیں جو...
لندن: انگلینڈ اور بھارت میں تیسرے ٹیسٹ کے موقع پر لارڈز گرائونڈ پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تماشائیوں کی جامہ تلاشی کے ساتھ اسٹینڈز میں خفیہ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہیں، یہ 2 برس قبل کھیلے گئے ایشز میچ کے بعد اس وینیو پر ہونے والا سب سے ہائی پروفائل مقابلہ ہے۔ اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ مظاہرین میچ کو ہدف بنا سکتے ہیں، ایشز میچ کے دوران ایم سی سی ممبران کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بْرا بھلا کہنے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، اس لیے اس بار پلیئرز کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ میچ کیلیے ابتدائی چاروں دنوں کے تمام ٹکٹ میچ شروع...
جولائی کی مکمل چاندنی رات جسے ’بک مون‘(Buck Moon) کہا جاتا ہے، جمعرات 10 جولائی کو اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ امریکی مشرقی وقت کے مطابق چاند نے شام 4:37 پر طلوع کیا، اور سورج غروب ہونے کے بعد رات 8:53 بجے کے بعد واضح طور پر دیکھا جا سکا۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی میں ’اسٹرابیری مون‘ کے طلسمی نظار ے نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا ’بک مون‘ کو یہ نام اس موسم کی مناسبت سے دیا گیا ہے جب ہرنوں (bucks) کے سینگ اُگنا شروع ہوتے ہیں۔ اس چاند کا رنگ طلوع کے وقت سنہری یا سرخی مائل ہوتا ہے، جس کی وجہ ریلی اسکیٹرنگ (Rayleigh Scattering) نامی قدرتی مظہر ہے، جو روشنی کو بکھیر کر چاند کو سرخ...
معروف اداکار اور میزبان احسن خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عورتوں کو اتنا مضبوط اور خود مختار بنانا چاہیئے کہ ان کی مرد کے نہ ہونے کے بعد بھی وہ زندگی باآسانی گزار سکیں۔ اداکار احسن خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خواتین کی خودمختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سکھایا جانا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود اعتمادی کے ساتھ کریں اور مردوں پر انحصار کیے بغیر اپنے معاملات سنبھالنا سیکھیں۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ انہیں تعلیم، کام، اور روزمرہ زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانا چاہیے۔ انہوں...
اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کے حوالے سے سالار نظام کو ختم کرکے اس کی جگہ زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے زائرین کے حوالے سے 2021 میں یہ پالیسی متعارف کرائی تھی جس پر اب تیزی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج اور عمرہ کی طرح اب زیارات مقدسہ کے لیے بھی وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی، 2021 میں بھی زیارات گروپ آرگنائزرز سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور اب تک 585 کمپنیز نے اپنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپین کی قومی عدالت نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ تحقیقات “میڈلین” نامی کشتی پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔ یہ کشتی “فریڈم فلوٹیلا کولیشن” نامی انسانی حقوق کی تنظیم کی ملکیت تھی، جو جون میں اطالوی بندرگاہ سے امدادی سامان لے کر غزہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جاتی۔ میڈلین کشتی کو غزہ پہنچنے سے روکنے کے لیے اسرائیل نے دھمکیاں بھی دیں، مگر انسانی حقوق کے کارکنوں نے ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کردیا، شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ ہنزہ، شگر، ضلع گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور شمالی علاقہ جات میں گلف کا الرٹ جاری کردیا، الرٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلیشیائی علاقوں میں گلف کا خطرہ بڑھ گیا، ہنزہ، شگر، گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشی...
کراچی کے علاقے لیاری میں پیش آنے والے عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 8 افسران اور عمارت کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر انسانی جانوں کے ضیاع پر قتلِ خطا اور مجرمانہ غفلت جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی سید اسد رضا کے مطابق بغدادی پولیس تھانے کی حدود میں 4 جولائی کو ایک بوسیدہ 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد درج ہونے والی ایف آئی آر کی بنیاد پر ایس بی سی اے کے 8 افسران کو گرفتار کیا...
اپنے ایک تازہ ترین خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں انسانوں کو روٹی کے ایک ٹکڑے سے محروم رکھا گیا ہے، یہ کون سی دنیا ہے جو یہ منظر دیکھتی ہے اور پھر بھی مہذب ہونے کا دعویٰ کرتی ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں انقلاب کے روحانی پیشواء اور مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی" نے آج تازہ ترین خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے خطے کے تازہ ترین واقعات، بالخصوص صیہونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی جارح کشتیوں پر یمن کے حملوں کی بات کی۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ وحشی صیہونی رژیم نے اس ہفتے غزہ میں بدترین مظالم ڈھائے ہیں۔ فلسطین کی موجودہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات سمیرا صدف کے غیر پیشہ ورانہ اور نازیبا رویے نے نہ صرف طالبات بلکہ سینئر فیکلٹی ممبران کو بھی شدید ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سمیرا صدف وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال کی منظور نظر ہونے کے سبب بے جا اختیارات استعمال کر رہی ہیں اور کسی قسم کی بازپرس سے محفوظ ہیں، سمیرا صدف کا رویہ اس قدر جارحانہ ہے کہ وہ اکثر سینئر پروفیسروں کے دفاتر میں جا کر یا انہیں اپنے دفتر بلا کر نہ صرف بدکلامی کرتی ہیں بلکہ تضحیک آمیز جملے اور نازیبا الفاظ بھی استعمال کرتی ہیں۔ بعض پروفیسروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات وہ خود کریں گے۔ کہا اگر لواحقین پیچھے ہٹیں تو میں جنازہ بھی خود پڑھاؤں گا، ہم بیٹیوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات خود کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے شہریوں کے دکھ میں شریک ہوتا ہوں، ویسے ہی حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگر لواحقین تجہیز و تکفین کا بندوبست نہیں کرتے تو وہ خود ذمہ داری نبھائیں گے۔ انہوں نے گورنر ہاؤس کے پیش امام کو نماز جنازہ پڑھانے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دے دی...
اسلام آباد (صغیر چودھری) صنعتی تنازعات کے حل کیلئے ملک کے 7 شہروں میں قائم این آئی آر سی کورٹس کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیا گیا۔ چیئرمین این آئی آر سی جسٹس( ر) شوکت عزیز صدیقی کی ہدایت پر تمام عدالتوں میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ وڈیو لنک کی سہولت کے باعث ججز کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں بننے والے لاکھوں روپے بچا لئے گئے۔ ٹی اے ڈی اے کی مد میں بچنے والی لاکھوں روپے کی رقم کو سٹاف کے جوڈیشل الاؤنس میں شامل کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کی تمام کورٹس میں زیر...
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سینیٹر وانگ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات سمیت تجارت، تعلیم اور عوام سے عوام کے روابط میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔(جاری ہے) پاکستانی تارکین وطن اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فریقین نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا جس کا موجو دہ حجم 1.186 ارب ڈالر ہے۔ اسی طرح تعلیم کے شعبہ میں شراکت داری کے فروغ اور...

بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،وفاقی وزیر ریلوے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بری امام سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چاہتے ہیں کہ بری امام کے عرس پر بہترین انتظامات ہونے چاہئیں، ہمارے لئے باعث سعادت ہے کہ ہم بری امام کے عرس کے حوالہ سے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کرنے والی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے تاہم اس...
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ، سفیر سید طارق فاطمی نے روسی فیڈریشن کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران روس کے فرسٹ ڈپٹی وزیر توانائی پاویل سوروکن سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روس میں مزید اہم ملاقاتیں، بھارتی شرانگیزیوں پر پاکستان کا کیس احسن طور پر پیش ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ طارق فاطمی نے توانائی کے میدان میں روس کے ساتھ شراکت داری کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ تعلق مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے روسی تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ توانائی کا شعبہ دونوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جولائی 2025ء) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر تہران سے جوہری معاملات پر دوبارہ تعاون درکار ہے، تو اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی نگران ایجنسی آئی اے ای اے کو اپنے ''دوہرے معیار‘‘ختم کرنا ہوں گے۔ یہ صدارتی بیان آج بروز جمعرات ایران کے سرکاری میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔ گزشتہ ہفتے صدر پزشکیان نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کر دیا گیا تھا اور آئی اے ای اے نے بھی تصدیق کر دی کہ اس نے ایران سے اپنے آخری نیو کلیئر انسپکٹرز بھی واپس بلا لیے ہیں۔ ایران اور...

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سینیٹر وانگ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات سمیت تجارت، تعلیم اور عوام سے عوام کے روابط میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔(جاری ہے) پاکستانی تارکین وطن اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فریقین نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا جس کا موجو دہ حجم 1.186 ارب ڈالر ہے ۔ اسی طرح تعلیم کے شعبہ میں شراکت داری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ صرف غریب آدمی نہیں بلکہ بڑی بڑی صنعتیں، فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں سے ہونے والے نقصانات عوام کے سامنے رکھنے ہیں۔ ڈسکوز نے سال 23,24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا۔ اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پوری حکومت اور کابینہ نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ حکومت نے بڑے عزم کے تحت ان ڈسکوز کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا اور ڈسکوز کے...
لندن (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان خان کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ جمائمہ کا کہنا تھا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں بلکہ ذاتی...
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ تہران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) سے تعاون اس ادارے کے دہرے معیار کے خاتمے سے مشروط ہے، ایران مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدر جنگ کے دوران کی تفصیلات سامنے لے آئے صدر پزیشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ہمیشہ اصولوں پر مبنی رہا ہے، لیکن اس کا تسلسل اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر دوہرے معیار کا خاتمہ کیا جائے، دشمنانہ اقدامات کے اعادے پر ایران...
کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے بدھ کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈاپ) میگا کرپشن کیس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات میں بری کردیا، یہ فیصلہ گیلانی کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر سنایا گیا۔ عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف دائر ان 9 مقدمات میں استغاثہ کی جانب سے خاطر خواہ شواہد پیش نہیں کیے گئے، جس کے بعد انہیں بری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گیلانی اس سے قبل اسی مقدمے سے جڑے 3 دیگر کیسز میں بھی بری ہو چکے ہیں۔ ایف آئی اے نے ٹی ڈاپ میگا کرپشن کیس کے سلسلے میں مجموعی طور پر 26 مقدمات درج...
لاہور کے معروف تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کے بیسمنٹ میں جمعرات کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سینکڑوں الیکٹرانکس کی دکانیں اور دفاتر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی جس کے بعد دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے اور عمارت خالی کرانے کا عمل فوراً شروع کر دیا گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم یہ واقعہ ایک بار پھر لاہور کی تجارتی عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے...
یہ ایک جادوئی دنیا ہے، یہاں کچھ بھی ممکن ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ مستقبل میں آپ صرف اپنی سوچ کے ذریعے کمپیوٹر چلا سکیں گے؟ یہ بہت ہی حیرت انگیز بات ہے کہ نہ کی بورڈ، نہ ماس اور نہ ہی آواز، بس آپ نے سوچنا ہے اور اپنے خیالات سے کمانڈ دینی ہے جس کے بعد آپ جیسا سوچتے جائیں گے کمپیوٹر ویسا ہی کام انجام دیتا جائے گا۔ کچھ عرصہ پہلے تک ایسا سوچنا دیوانے کی بڑ تھی یا ایسا ہوتا ہوا صرف سائنس فکشن کی فلموں میں دیکھا جا سکتا تھا، مگر اب یہ خواب حقیقت بن کر عام انسانوں کے استعمال میں آنے کے لئے کچھ ہی فاصلے پر ہے۔ اس کوانٹم...
مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ، وفاقی وزیر امیر مقام، ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ، اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن سمیت دیگر شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال ملاقات میں 21 جولائی کو ہونے والے خیبرپختونخوا کے سینیٹ الیکشنز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو اگر سینیٹ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کی حمایت حاصل ہو جاتی ہے تو پی ٹی آئی 11...
بھارت اور سری لنکا کے درمیان کچاتیو جزیرے کا تنازع ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ تمل ناڈو میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے پہلے بھارتی سیاسی جماعتیں، خاص طور پر وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی جماعت ڈی ایم کے، اس معاملے کو عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف لاکھوں مزدور سڑکوں پر آگئے، بھارت بھر میں ہڑتال 1974 کے ایک معاہدے کے تحت بھارت نے یہ جزیرہ قانونی طور پر سری لنکا کے حوالے کر دیا تھا، مگر اب دوبارہ اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بعض شدت پسند گروپ تو الگ تمل ریاست بنانے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم...
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خواتین کی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے شروع کی گئی ’می ٹو‘ مہم کا پاکستان میں غلط استعمال کیا گیا۔ کومل میر نے کہا کہ حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کے بجائے پاکستان میں کچھ افراد نے ’می ٹو‘ مہم کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔ اس سے نہ صرف اس مہم کا اثر کم ہوا بلکہ اصل متاثرین کی آوازیں بھی دب گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: کومل عزیز کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے، اداکارہ نے بتا دیا اپنے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کی تشہیری تقریب میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کام کی جگہ پر...
معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کو پاکستان کی عدالتوں میں متعدد قانونی مقدمات کا سامنا ہے، جن میں مالی بدعنوانی اور فراڈ جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض اور قریبی رشتہ داروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ذرائع کے مطابق ملک ریاض کو عدالتی سمن کی بارہا عدم تعمیل پر اشتہاری مجرم قرار دیا جا چکا ہے، جب کہ ان کے خلاف ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ قانونی دستاویزات کے مطابق ملک ریاض پر دھوکا دہی اور فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس کے باعث وہ ریاستِ پاکستان اور عوام کے اربوں روپے کے مقروض قرار دیے گئے ہیں۔ عدالتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف مقدمات مکمل...
الجزیرہ کیساتھ انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ موجودہ فتنہ الخوارج درحقیقت اسی گمراہ عقیدے کا تسلسل ہے، جو صدیوں سے مسلمانوں کو اپنے نظریاتی انحراف کی بنیاد پر قتل کرتا چلا آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کو ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، فتنہ الخوارج، اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے متعلق پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان...
لندن(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بالآخر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ موقع تھا یووراج سنگھ کی فلاحی تنظیم کے لیے لندن میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر کا، جہاں دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز موجودہ اور سابق اسٹارز ایک چھت تلے جمع تھے۔ تقریب میں جب میزبان نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ “لوگ آپ کو گراؤنڈ میں بہت یاد کر رہے ہیں”، تو کوہلی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “میں نے دو دن پہلے اپنی داڑھی رنگی ہے… اور جب ہر چار دن میں داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لیں کہ اب وقت آگیا ہے!” یہ فقرہ صرف ایک مذاق نہیں تھا،...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف 9 مئی سے متعلق مقدمات کو یکجا کرنے سے متعلق اپیل پر سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے تک مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی ، تاہم عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیاْ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا تصور ہوگی، لاہورہائیکورٹ پہلے ریمانڈ بیک کیے گئے مقدمات کے ساتھ درخواست پر سماعت کرے۔ یہ بھی پڑھیں: دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی فریق کا حق متاثر نہ...
معروف پاکستانی اداکار اور ہدایت کار دانش نواز کی شاہ رخ خان کی شاہ رُخ خان سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دانش نواز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں دانش کے ساتھ بھارتی سپر اسٹار شاہ رُخ خان موجود ہیں اور ان وہ دونوں سڑک کنارے سیلفی بنا رہے ہیں۔ اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر دانش نواز کی کنگ خان سے کہاں ملاقات ہوئی۔ تاہم اس تصویر کی حقیقت کچھ ہوں ہے کہ اس میں دانش خود تو حقیقی طور پر موجود ہیں،...
امریکی کانگریس کی رکن مارجرے ٹیلر گرین نے اسرائیل کو امریکی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گرین نے کہا کہ وہ دفاعی بجٹ میں ایسی ترامیم پیش کریں گی جن سے اسرائیل کو ملنے والے 500 ملین ڈالر کی اضافی امداد ختم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خاموشی سے روانہ، غزہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پہلے ہی امریکا سے ہر سال 3.4 ارب ڈالر حاصل کر رہا ہے، اور وہ ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے، جسے مزید امداد کی ضرورت نہیں۔ نیتن یاہو کی امریکی دفاعی حکام سے ملاقات، پینٹاگون کا دورہ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ...
دہلی کے سابق وزیراعلٰی نے مطالبہ کیا کہ پل حادثے کیلئے جو بھی ذمہ دار ہیں، چاہے وہ کتنے ہی بااثر اور طاقتور کیوں نہ ہوں، انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی نے گجرات کے وڈودرا ضلع میں مہی ساگر ندی پر واقع پل گرنے کے حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے گجرات حکومت پر بدعنوانی اور لاپرواہی کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے پل حادثے کو افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیا اور حکومت سے سخت سوالات کئے۔ اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ...
آج بروزجمعرات،10جولائی 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بڑی خاموشی سے چلیں اپنے مقصد کی جانب اگر اوپن ہوئے تو کام خراب ہو سکتا ہے ان دنوں حسد کرنے والے گھیرے ہوئے ہیں آپ کو۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی صورتحال ابھی بھی آزمائشی سی چل رہی ہے آپ کو جس بھی طرح سے ممکن ہو اس کو گزرتا ہے اور اگر خاموشی صدقہ خیرات...
علامتی فوٹو فرانس میں 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات ابھی تک صوبے کو واپس نہیں مل سکے، بلوچستان کے محکمۂ ثقافت وآثارِ قدیمہ نے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود نوادرات واپس منگوانے کے لیے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمان بلوچ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بلوچستان کے آثارِ قدیمہ 2006-2007ء میں فرانس اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019ء میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔ سہیل الرحمان بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کیے ہیں، محکمۂ آثار قدیمہ نے ان نوادرات...
ملک بھر میں جاری موسلادھار بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ مختلف حادثات میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جب کہ درجنوں علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: آئندہ دنوں میں کن اہم سیاحتی مقامات میں بارشیں اور سیلاب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا بلوچستان: خضدار میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نصیر آباد، بارکھان اور گردونواح میں بھی شدید بارش کے بعد کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل...
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماعت کے آلات نہ صرف سماعت کی بہتری کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ یہ سماجی زندگی کو بھی بہتر بناتے ہیں اور تنہائی کے احساس کو کم کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق، 65 مختلف مطالعات کا جائزہ لینے کے بعد، جن میں تقریباً 6,000 افراد شامل تھے، یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وہ بالغ افراد جو سماعت کے آلات یا کوکلیئر امپلانٹس کا استعمال کرتے ہیں، وہ اپنے سماجی روابط میں زیادہ متحرک اور تنہائی کے احساس سے کم متاثر ہوتے ہیں، جبکہ جو افراد یہ آلات استعمال نہیں کرتے، وہ سماجی طور پر زیادہ الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بہرے پن کے علاج...
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ لاہور میں صبح سویرے طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ نکاسی آب کے ناقص انتظامات شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنے۔ قصور میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے جڑے حادثات میں مجموعی طور پر...