2025-08-15@18:07:35 GMT
تلاش کی گنتی: 153
«شکایت کنندہ»:
(نئی خبر)
سابق خاتون اول بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے سخت رویے کی عمران خان سے شکایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت روئیے کی بانی کو شکایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر کی بات شکایت کو سنا، عمران خان نے علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس لیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلاء سے توں تکرار پر ناراضگی کا اظہار کیا، عمران خان نے یقین دلایا کہ آئندہ ملاقات...
اب تک آپ نے جائیداد، آپسی جھگڑے اور دشمنی وغیرہ کے کیس تھانے تک پہنچتے دیکھے اور سنے ہوں گے۔، تاہم اب ایک ایسا معاملہ تھانے پہنچا ہے جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے دلہن اغوا کرنے کا رواج کس ملک میں ہے؟ یہ معاملہ کسی جھگڑے یا دشمنی کا نہیں بلکہ شادی سے متعلق شکایت کا ہے، اس سلسلے میں ایک نوجوان اپنی شکایت درج کرانے کے لیے تحریری شکایت لے کر پولس اسٹیشن پہنچا تھا، نوجوان نے انسپکٹر کو بتایا کہ اس کی شادی نہیں ہورہی ہے، اس لیے وہ ایسی دلہن تلاش کرے جو ایم اے یا بی اے گریجویٹ ہو، یہ معاملہ ضلع میں بحث کا موضوع بنا ہوا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیے، ناقص سہولیات اور بدانتظامی پر وزیراعلیٰ شدید برہم ہو گئیں اور اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔ ایم ایس کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دورے کے دوران مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اور کہا کہ اسپتال میں عوام کو درپیش مسائل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال کی صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مخلوق رُل رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا ہمیں اللہ کو جواب نہیں دینا؟“ مریضوں کی شکایات اور انتظامیہ کی غفلت وزیراعلیٰ مریم نواز...
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی، مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مجرم نے...
ڈی جی ایس بی سی اے پیش، سندھ ہائی کورٹ کا کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی آئندہ سماعت سے پہلے میکنزم فعال ہوجائے گا،ڈی جی کی عدالت کو یقین دہانی سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف درخواست پر عدالت نے کمرشل سرگرمیاں فوری بند کرانے کا حکم دے دیا ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر سندھ عدالت میں پیش ہوئے ۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کے پاس شکایت جلد نمٹانے کا کیا میکنزم اور ایس او پیز ہیں؟ جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے جواب دیا کہ شکایت جلد نمٹانے کیلئے ہمارے پاس ابھی تک ایس...
کامیڈین منور فاروقی اپنے شو ”ہفتہ وسولی“ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈوکیٹ امیتا سچدیوا نے اپنے X اکاؤنٹ پر شکایت کی ایک کاپی شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ شو فحاشی کو فروغ دیتا ہے اور مختلف مذاہب کی توہین کرتا ہے۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شو ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ وکیل نے آئی ٹی ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر کی درخواست کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ہی ہندو جنجاگرتی سمیتی نے بھی شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ...
برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس اسٹار کا 4 ممالک میں پیچھا کرتا رہا، ابتدا میں ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا۔ اس مداح نے سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر نوجوان کھلاڑی کو گلے تک لگالیا۔ کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کے دوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانو پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں۔ مزید پڑھیں: آسٹریلین اوپن سے باہر ہونیوالی ٹینس اسٹار نے طلاق کا اعلان کردیا ٹینس...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں شکایت کی ہے کہ اپوزیشن قیادت کے مقدمات جان بوجھ کر مختلف مقامات پر ایک ہی وقت میں مقرر کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ عدالتوں میں پیشی ممکن نہ ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟ یہ بات عمر ایوب اور دیگر اپوزیشن رہنما کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہی گئی۔ اعلامیے کے مطابق 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں چیف جسٹس نے پی...
پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو بیٹر فخر زمان کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے، ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو سینے کی طرف کھنچاؤ کی شکایت ہے۔ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر جانا پڑا۔ فخر زمان فیلڈ پر واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے، فخر زمان بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان کی میڈیکل رپورٹس کے بعد ہی مزید کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ فخر زمان کے انجری کا شکار ہونے کے باعث قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور سعود شکیل نے کیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا اور "منصور کنسلٹنٹ" کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کاروبار کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز تیار کرکے شہریوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری...
کراچی: کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز تیار کر کے شہریوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا اور "منصور کنسلٹنٹ" کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کاروبار کر رہا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم محمد مشتاق راجپوت...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کروائے گی۔اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو شامل کرلیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کو کمیٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو وکلاء کی جانب سے شکایات لگانے پر بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلاء کی شکایات اور پیغام رسانی پر بھی سوالات اٹھا دیے، پارٹی قائدین نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی اجلاسوں میں وکلاء کے طرز عمل پر سوالات اٹھائے۔ 2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ وکلاء میں چند ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کےلیے...
—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے جھگڑے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے شکایت کر دی۔ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے کمرۂ عدالت میں بانئ پی ٹی آئی کو واقعے سے آگاہ کیا۔شعیب شاہین نے ہاتھوں پر لگے زخم بھی بانئ پی ٹی آئی کو دکھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیاسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔ شعیب شاہین اور فواد چوہدری دونوں نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات...
شعیب شاہین کی عمران خان سے فواد چودھری کی جانب تھپڑ مارنے کی شکایت، بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے عمران خان سے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے تھپر مارنےکی شکایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چودھری کی جانب سے تشدد کی شکایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کی۔ انہوں نے عدالت میں فواد چوہدری کی موجودگی میں عمران خان سے شکایت کی۔ شعیب شاہین نے بتایا کہ مجھے جیل کے گیٹ نمبر 5پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی لڑائی کی شکایت عمران خان نے سن کر بھی اَن سُنی کردی۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چوہدری کی جانب سے تشدد کی شکایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کی۔ انہوں نے عدالت میں فواد چوہدری کی موجودگی میں عمران خان سے شکایت کی۔ شعیب شاہین نے بتایا کہ مجھے جیل کے گیٹ نمبر 5پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے جھگڑے میں زمین پر گرنے سے ہاتھ پر ہونے والا زخم بھی بانی پی ٹی آئی کو دکھایا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے بانی...
حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد میرپور خاص کے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل سربراہ ایمبیسیڈر (ر) سید رضوان احمد نے کہاہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔ کسی قسم کی رشوت ستانی، یا عوام کو بیجا تنگ کرنے کا آڈیو/وڈیو ثبوت اکھٹا کر کے پیش کرنے سے بھی اس مسئلے کا تدارک ہو سکتا ہے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر، لیاقت کالونی حیدرآباد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرڈیڈکشن سے پہلے حیسکو کو، رہائشی کو باہر بلا کر، چوری کا ثبوت دکھانا اور ثبوت اکھٹا کر کے حیسکو کے حکام بالا کو دکھا کر ان کی ڈیڈکشن سے پہلے اجازت لینا لازمی ہے۔ ایسا نہ کرناڈیڈکشن کو غیر قانونی،...
گلگت بلتستان کی تاریخ میں انتہائی سنگین اور ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب کراچی سے آئے سیاحوں نے جب گلگت بلتستان پولیس کے خلاف لوٹ مار کی رپورٹ درج کرائی۔ سیاحوں نے الزام لگایا کہ رات 3 بجے جٹیال ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ناکے پر شہریوں کو لوٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں پر ٹیکس لگانے کا منصوبہ ایف آئی آر کے مطابق گلگت شہر کے ایک مصروف مقام پر معمول کی چیکنگ کے لیے پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا جہاں پولیس وردی میں ملبوس مسلح افراد موجود تھے جنہوں نے نہ صرف شہریوں سے نقدی چھینی بلکہ انہیں دھمکایا اور ان سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی۔ گلگت...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحیی آفریدی کے پہلے 100 دن میں سپریم کورٹ کے زیر التوا مقدمات میں تین ہزار کی بڑی کمی واقع ہوئی۔ سپریم کورٹ کی طرف جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے 8 ہزار 174 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ سپریم کورٹ میں 4 ہزار 963 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے دو میٹنگز میں ججز کیخلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا، جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 40 شکایات کو نمٹایا۔ اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کونسل نے 5 شکایات پر 5 ججز سے ابتدائی جواب مانگا۔ جج کیخلاف ایک شکایات پر مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس...
— فائل فوٹو پاراچنار میں مہنگے داموں پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پاراچنار میں پیٹرول 1000 سے 1200روپے تک فروخت ہونے کی شکایت ملی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پمپ پر فیول نہ ملنے سے لوگ بلیک مارکیٹ میں پیٹرول کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔
نئی دہلی: خاتون کی شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش، نہ دلانے پر آپے سے باہر،شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دی تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا، جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس...
آگرہ: بھارت کے شہر آگرہ میں ایک انوکھا اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل خریدنے کی درخواست کی، مگر جب شوہر نے اس کی فرمائش پوری نہ کی تو وہ پولیس تھانے پہنچ گئی۔ خاتون نے شوہر سے ہائی ہیل سینڈل کا مطالبہ کیا تھا، لیکن شوہر نے یہ فرمائش پوری نہ کی جس پر خاتون نے اس کے خلاف تھانے جا کر شکایت درج کرائی۔ پولیس اہلکاروں نے جب خاتون کی شکایت سنی تو وہ بھی ہنسی روک نہ پائے، تاہم پولیس نے معاملہ حل کرنے کے لیے شوہر کو بلایا۔ شوہر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے اس کی بیوی نے بھی ہائی ہیل سینڈل...
ریئلٹی شو "انڈیا گوٹ ٹیلنٹ"، جس کی میزبانی سامے رائنا کر رہے ہیں، قانونی مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔ یہ مسئلہ اُس وقت پیدا ہوا جب ایک کامیڈین جیسّی نبام، جو اروناچل پردیش سے تعلق رکھتی ہیں، نے ایک خصوصی قسط میں متنازعہ تبصرے کیے۔ سامے رائنا نے ایک اراکٹ میں جیسّی سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کتے کا گوشت کھایا ہے، جس پر جیسّی نے جواب دیا کہ اروناچل پردیش کے لوگ کتے کا گوشت کھاتے ہیں، حالانکہ انہوں نے خود کبھی اس کا ذائقہ نہیں چکھا۔ جیسّی نے مزید کہا، "میں جانتی ہوں کیونکہ میرے دوست اسے کھاتے ہیں۔ وہ کبھی کبھار اپنے پالتو جانوروں کو بھی کھا لیتے ہیں"۔ اس بیان پر شو کے...
بھارتی اداکارہ نے اپنے سابق دوست اداکار راج ترن کے خلاف چیٹنگ اور دیگر مقدمات درج کرائے تھے، جس کے سلسلے میں پولیس نے اس کیس کی تفتیش شروع کی تھی۔ اب کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متاثرہ اداکارہ کے ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر "مستان سائی" کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، مستان سائی نے لڑکیوں کی نجی اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔ یوٹیوبر نہ صرف لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتا تھا بلکہ سابقاً منشیات کے کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔بھارتی...
پشاور کے ایس ایس، پی آپریشنز کیساتھ ابابیل فورس کی میٹنگ ہوئی جس میں ابابیل فورس کو تھانوں کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شہریوں سے بدتمیزی، ڈیوٹی کے دوران سونا اور دکانداروں سے جھگڑے سمیت رشوت کی شکایت پر ابابیل فورس کے خلاف شکنجہ کس لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے دور میں پشاور میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ابابیل فورس جو کہ 800 اہلکاروں پر مشتمل تھی بنائی گئی تاہم انکا باقاعدہ سربراہ یا ذمہ دار آفیسر نہ ہونے سے ابابیل فورس کی کارکردگی کم اور شکایات زیادہ تھیں جس پر پہلی بار ابابیل فورس کو تھانے کے حوالے کردیا گیا۔ پشاور کے ایس ایس، پی آپریشنز کیساتھ ابابیل...
پشاور: شہریوں سے بدتمیزی، ڈیوٹی کے دوران سونا اور دکانداروں سے جھگڑے سمیت رشوت کی شکایت پر ابابیل فورس کے خلاف شکنجہ کس لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلی محمود خان کے دور میں پشاور میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ابابیل فورس جو کہ 800 اہلکاروں پر مشتمل تھی بنائی گئی تاہم انکا باقاعدہ سربراہ یا ذمہ دار آفیسر نہ ہونے سے ابابیل فورس کی کارکردگی کم اور شکایات زیادہ تھیں جس پر پہلی بار ابابیل فورس کو تھانے کے حوالے کردیا گیا۔ پشاور کے ایس ایس،پی آپریشنز کیساتھ ابابیل فورس کی میٹنگ ہوئی جس میں ابابیل فورس کو تھانوں کے حوالے کردیا گیا ابابیل فورس متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور...
عابد چوہدری: قلعہ گجر سنگھ میں دوران چیکنگ ایک شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کے الزام پر پولیس کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے چیکنگ کے دوران ایک ہزار روپے نکالے، جس پر شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ شہری کی شکایت پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی غلط بیان دلوایا اور معافی نامہ لکھوایا تاہم انکوائری کے دوران پولیس اہلکاروں کو قصوروار پایا گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 12ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال پولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر اور کانسٹیبل تجمل اور عمران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کپتان روہت شرما نے مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر سابق لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں شکایت درج کرا دی۔کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹنگ اور پھر کپتانی کے لحاظ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ روہت شرما نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 3 ٹیسٹ میچوں میں صرف 31 رنز بنائے جبکہ ان کی کپتانی میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست ہوئی اور بھارت ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے ہی سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں شکایت درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا میں بدترین شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ انکی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ناقڈ فارم نے بھی روہت شرما کا پیچھا ابتک نہیں چھوڑا ہے، جس کے باعث سابق کرکٹرز انہیں تنقید اور ٹرول کررہے ہیں، ایسے میں بھارتی کپتان نے تنقید سے تنگ آکر سابق کرکٹر و لیجنڈ کیخلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں درخواست جمع کروادی ہے۔ بارڈر- گواسکر ٹرافی میں کپتانی اور ناقص فارم کے باعث سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر...
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہم سے مشورہ لیے بغیر فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ان فیصلوں کے نتائج ہم بھگتتے ہیں۔ وفاق بات چیت کے ذریعے سندھ کو اس کے حق نہیں دیتا تو ہمارے پاس عدالتوں میں جانے کا آپشن موجود ہے۔ صوبائی وزراء اور وزیرِ اعلی سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی اور سے نہ کریں۔کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلی مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے...

وزیراعلیٰ، وزراء یا کسی سے کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹو
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری 2025)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگروزیراعلیٰ، وزراء یا کسی بیوروکریٹ سے کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا ہے تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم تاجروں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے۔ سندھ میں ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے اور ہمیں مسائل کے حل کیلئے آگاہ کریں۔ کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں۔ ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں...
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو براہ کرم مجھ سے بات کریں، کسی اور سے شکایت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جس میں میرا تعلق نہ ہو، اور میرے اس تعلق کا مقصد صرف آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطہ بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے...

ہم دودھ سے دھلے نہیں لیکن اتنے برے بھی نہیں،کوئی شکایت ہے تو ہم سے بات کریں:بلاول بھٹو کا بزنس کمیونٹی سے خطاب
ہم دودھ سے دھلے نہیں لیکن اتنے برے بھی نہیں،کوئی شکایت ہے تو ہم سے بات کریں:بلاول بھٹو کا بزنس کمیونٹی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ آپ کو وزیر یا وزیراعلی سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں کسی اور کو شکایت نہ کریں۔ کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سے میرا رابطہ نہ ہوتا ہو، اس کا مقصد آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، بزنس کمیونٹی سے رابطہ کاری اب بڑھائیں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ آپ کو وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں کسی اور کو شکایت نہ کریں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سےمیرا رابطہ نہ ہوتا ہو، اس کا مقصد آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، بزنس کمیونٹی سے رابطہ کاری اب بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے،کسی اور سے شکایت کرنےکی ضرورت نہیں، آپ کی کسی سے...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھ...
بلاول بھٹو کراچی میں تاجر برادری کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صوبائی وزراء اور وزیرِ اعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی اور سے نہ کریں۔کراچی میں تاجر برادری کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سے میرا رابطہ نہ ہوتا ہو۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، یہ ملاقات بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھی۔ مریم نواز والی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی: عتیق میرتاجر رہنما عتیق میر نے وضاحتی بیان...
پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے اور پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کیخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں۔ گروپ میں شامل افراد نے بانی پی ٹی آئی سے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کے انبار لگائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسف زئی شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون نے بھی وزیراعلیٰ کیخلاف شکایات لگائیں۔ ان کے علاوہ قاضی انور ایڈووکیٹ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکےخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں، گروپ میں شامل افراد نےبانی پی ٹی آئی سے جیل اورمقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کےانبارلگائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان،شکیل خان، جنید اکبراور مشال یوسفزئی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں، شکایت پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون بھی وزیراعلیٰ کےخلاف شکایت لگائیں۔ ان کے علاوہ قاضی انورایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مخالف دھڑے نےبانی پی ٹی آئی کو صوبےمیں بیڈگورننس اور کرپشن...
کراچی (نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی چینی شہری سے بھتہ لینے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ عدلیہ میں پہنچے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمدورفت محدود ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد پولیس پر لازم ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ بنیادی طور پر چینی شہریوں کو کراچی میں سیکیورٹی اور محفوظ رہائش کی فراہمی اسپانسرز کی ذمہ داری ہے۔ پولیس اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق مظفر گڑھ میں کارروائی کرکے موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا جس نے گجرات کے رہائشی ریحان سے 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ریحان کوپاکستان سے دبئی اور پھر ایتھوپیا کے راستے سینیگا لے جایا گیا جہاں ریحان سینیگال سے موریطانیہ پہنچا اورپھرکشتی حادثےمیں جاں بحق ہوا۔ایف آئی اےکے مطابق ملزم عدیل حادثےکے بعد سے روپوش تھا جس کے خلاف ریحان کے ورثا نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم کو گرفتاری کے بعد گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 16 دسمبر کو افریقی ملک موریطانیہ...
قومی اسمبلی : فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔قومی اسمبلی میں پیش پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025 کی تفصیلات سامنے آگئیں، فیک نیوز کی شکایت پر پیکا ایکٹ کے تحت 5 سال کی سزا دی جا سکے گی۔ترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کی مجاز ہوگی، اتھارٹی متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔ قومی اسمبلی: اپوزیشن کا شور شرابہ، ایجنڈے کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںکاٹن سوسائٹی اسکیم 33 گلشن اقبال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ ،عدالت نے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کے مطابق شکایت سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹمیں کاٹن سوسائٹی اسکیم 33 گلشن اقبال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ایم ڈی اے الیکٹرک کو تین مہینوں میں درخواست پر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کے مطابق شکایت سن کر فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا ،عدالت نے درخواست نمٹادی درخواست گزار کاکہنا تھا کہ کاٹن سوسائٹی کے مکین سو فیصد بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، کے الیکٹرک نے سوسائٹی کو لائن لاسز والے علاقے میں شامل کرلیا گیا ہے، سوسائٹی میں...
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد ابراہیم حیدری ملیر میںبی آئی ایس بی ادائیگی مرکز کادورہ کررہی ہے‘دوسری جانب صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے ملاقات کررہی ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ابراہیم حیدری ملیر میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر بینک عملے اور ڈیوائسز کی کمی کا سختی سے نوٹس لیا اور اس...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر قومی ترقی و اقتصادی امور پروفیسر احسن اقبال کے دورہ کراچی کے موقع پر ن لیگ ضلع ملیر کے صدر و یوسی چیئرمین اور کے ایم سی میں نواز لیگ کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان نے حاجی مظفر شجرہ کیرہائش گاہ پر ملاقات کرکے تنظیمی امور، بلدیاتی مسائل، میئر کراچی کے عدم تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بریفنگ دی۔ فیروز خان نے شکایت کی کہ مرکز میں کولیشن پارٹنر ہونے کے باوجود سندھ میں ہمارے کوئی کام نہیں کیے جارہے، میئر شپ کے انتخابات پر ہونے والے معاہدوں پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا جس سے ناصرف ہمارے حلقوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں بلکہ کارکنوں...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ’انہوں‘ نے ملک پر اپنی گرفت بنائے رکھنے کے لیے جمہوریت کا ڈھونگ رچا رکھا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ اقتدار انکے اپنے ہاتھ میں رہے، خواہ اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ شکایت سیاست دانوں سے ہے، جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، اصل گرفت انہی کی ہے، ہم لوگ صرف پارلیمنٹ میں بیٹھے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ہو رہا ہو تو ایسے میں عوام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ عوام...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب سندھ کے تحت سرکاری محکموں کے خلاف مزید عوامی شکایات حل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ نیو ٹھہری ضلع خیرپور کے رہائشی نجیب اللہ نے صوبائی محتسب سندھ کو شکایت درج کروائی کہ انہوں نے ایک ایکڑ 12 سے زائد زرعی زمین خریدی تھی لیکن 2019 سے اب تک متعلقہ تپیدار کی جانب سے زمین کی انٹری نہیں کی جارہی ہے۔ لہٰذا صوبائی محتسب سندھ کی جانب سے مختیارکار ریونیو خیرپور کو کیس بھیجا گیا جنھوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مذکورہ زمین کئی افراد کے نام ہے جس میں سے کچھ لوگوں نے اپنے اپنے حصے کی زمین فروخت کی ج کہ شکایت کنندہ خود بھی اپنی زمین فروخت کرچکا ہے۔ شکایت کنندہ نے...
رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کے ڈولفن اہلکار کی نوکری ختم ہردی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رشوت کی شکایت پر ڈی آئی جی آسلام آباد نے نوٹس لیا اور ڈولفن اہلکار حسن مقصود کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ برخاست اہلکار نے دوران چیکنگ کالے شیشوں والی گاڑی کو رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔ جس کی شکایت سامنے آنے پر اُسے معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے...