بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نےعمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سابق خاتون اول بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے سخت رویے کی عمران خان سے شکایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت روئیے کی بانی کو شکایت کردی۔
بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر کی بات شکایت کو سنا، عمران خان نے علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس لیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلاء سے توں تکرار پر ناراضگی کا اظہار کیا، عمران خان نے یقین دلایا کہ آئندہ ملاقات پر وہ علیمہ خان کو وکلاء سے الجھنے پر منع کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی علیمہ خان
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت کے سبب سماعت نہ ہو سکی۔