2025-09-18@22:42:06 GMT
تلاش کی گنتی: 6303

«مہاجرین جموں کشمیر کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک عدالتی کام سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار میاں داؤد کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سینئر قانون دان ظفراللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کی۔ اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد بار کے وکیل راجہ علیم عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اگر اس نوعیت...
    نیو یارک: اقوام متحدہ نے پہلی بار اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی افواج نے گھروں، شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر بمباری کی، جس میں نصف سے زیادہ متاثرین خواتین، بچے اور بزرگ تھے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت اعلیٰ حکام نے اس جارحیت کی نہ صرف حمایت کی بلکہ اسے آگے بڑھانے پر زور دیا۔ کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فوج اور حکام کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کو مکمل یا جزوی طور پر ختم کرنا ہے۔ کمیشن کی سربراہ ناوی پیلی نے کہا...
    پنجاب میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے 700 مبینہ پولیس مقابلوں کا ذکر کیا ہے، یہ تفصیلات کہاں سے حاصل کی گئیں۔ جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معلومات سوشل میڈیا سے لی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ’نیفے میں پستول چلنے‘ کے بڑھتے واقعات، عوام اور ماہرین قانون کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ قانونی نکات کو چیلنج کر رہے ہیں لیکن پٹیشن میں خود پڑھیں، پیرا نمبر 25 کیا کہتا ہے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ تمام مبینہ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دے دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے کیس سماعت کی، اس موقع پر وکلاء کی کثیر تعداد کمرہ عدالت پہنچی، ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار کی کابینہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی، شیر افضل مروت بھی کمرہ عدالت پہنچے، تاہم جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف درخواست گزار میاں داؤد آج پیش بھی نہیں ہوئے اور التواء کی استدعا کی گئی لیکن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 17ستمبر سے 19ستمبر کیلئے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کیاگیا،نئے ڈیوٹی روسٹر میں کیسز کی سماعت کیلئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نام شامل نہیں۔ مزید :
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک  بطور جج کام سے روکنے کا  حکم  دیدیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس  اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی، ڈویژن بنچ نے میاں داؤد کی ددرخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے سینئرقانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشترعلی اوصاف عدالتی معاون مقررکر دیا اوراٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب  کرلی۔ پاکستان کا میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ مسترد ہونے کی خبریں بے بنیاد...
    ملائیشیاء میں سیرت النبی(ص) کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہر جگہ جنگیں ختم کرانے کے دعوے کر رہے ہیں مگر اسی امریکہ نے اسرائیل کو فلسطین میں قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے اور ایران پر بلا جواز حملہ کیا۔ مسلم ممالک میں امریکی مداخلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ انہیں اپنے آئین و قانون کے مطابق فیصلوں سے روک دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد ؐکا لایا ہوا نظام ہی دنیا کو انتشار اور فساد سے بچا سکتا ہے، اسلام ہمدردی اور خیر خواہی کا دین ہے، مسلمان دنیا میں امن کے قیام کیلئے قربانیاں...
    کراچی سے لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب 5 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا۔ جہانزیب شادی کے روز تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا مگر واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو درج کرائی۔ واقعے نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کردی تھی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیے: جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی اپنے ابتدائی بیان میں جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کے دباؤ کی وجہ سے خود ہی گھر سے گیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ 5 دن سڑکوں پر گزارتا رہا اور کسی زبردستی کے اغوا کی تردید...
    سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل میں ملوث ملزم اکرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی کے جھگڑے نہ ہونے کے باوجود والدین کو دن دیہاڑے قتل کرنا ناقابل فہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیگاری دوہرا قتل: شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد، گل جان بی بی رہا جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اگر بیوی کو منانے گیا تھا تو ہتھیار ساتھ کیوں لے کر گیا؟ وکیل پرنس ریحان کے دلائل پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے طنزیہ ریمارکس دیے کہ آپ تو بغیر ریاست کے پرنس لگتے ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے اکرم کو...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسر کو قتل کیوں کیا؟ دن دیہاڑے 2 لوگوں کو قتل کر دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ بیوی ناراض ہوکر میکے بیٹھی تھی۔  ملزم کے وکیل پرنس ریحان نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل بیوی کو منانے کے لیے میکے گیا تھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب آپ تو لگتا ہے بغیر ریاست...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسر کو قتل کیوں کیا؟ دن دیہاڑے 2 لوگوں کو قتل کر دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ بیوی ناراض ہوکر میکے بیٹھی تھی۔  ملزم کے وکیل پرنس ریحان نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل بیوی کو منانے کے لیے میکے گیا تھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ...
    واشنگٹن: یوٹا کے گورنر اسپینسر کاکس نے کہا ہے کہ چارلی کرک کے قتل کے الزام میں گرفتار ٹائلر رابنسن تفتیشی حکام سے تعاون نہیں کر رہا، تاہم اس کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ واردات کا مقصد سامنے آ سکے۔ گورنر کے مطابق 22 سالہ رابنسن پر منگل کو باضابطہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔ رابنسن اس وقت یوٹا میں حراست میں ہے اور ابھی تک اس نے جرم کا اعتراف نہیں کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رابنسن نے یوٹا ویلی یونیورسٹی کی چھت پر چڑھ کر ایک آؤٹ ڈور تقریب کے دوران دور سے فائر کیا۔ گولی چارلی کرک کی گردن میں لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک...
    ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں قابض حکام کی ناکامی کے خلاف وادی کشمیر کی تمام فروٹ منڈیوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔سوپور فروٹ منڈی میں جو ایشیا کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی ہے، جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں کاشتکار رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پھل ہائی وے پر...
     کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی...
    علی رامے:  پنجاب میں دریاؤں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب نے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیشتر مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم کچھ مقامات پر درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک، کالا باغ میں ایک لاکھ 69 ہزار کیوسک، چشمہ میں ایک لاکھ 78 ہزار کیوسک اور تونسہ میں ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا دریائے چناب میں مرالہ پر...
     ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج 16 ستمبر کو منایا جا رہاہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 دسمبر 1994 کو اعلان کیا کہ ہر سال 16 ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منایا جائے گا۔  1974میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو 75 برسوں میں اوزون کی تہہ کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا اوزون کی تہہ کے خاتمے کی صورت میں نہ صرف دنیا بھر کا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔ وہ اپنی شادی کے دن تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔ تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون وقاص مارکیٹ والی گلی میں قائم وقاص آرکیڈ کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بالکونی سے دکھائی دے رہے تھے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔  فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔  آتسزدگی کے باعث ایک کمرے کا گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-08-33
    پاکستان کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 24 ہزار 456 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 60 ہزار 890 کیوسک اور کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار 395 کیوسک، ہیڈ اسلام کے مقام...
    فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی، اس موقع پر اسرائیلی اقدام کو خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور اردن نے اسرائیلی اقدامات کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی مشاورت پر اتفاق کیا۔
    دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی ہنگامی اجلاس میں مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ ہنگامی عرب اسلامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق مسلم ممالک نے قطر پر اسرائیلی حملے کو خطے میں امن کی کوششوں کے لیے شدید دھچکا قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری دہرا معیار ترک کرکے اسرائیل کو اس کے جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم اعلامیے میں اسرائیل کے بزدلانہ اور غیرقانونی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت خطے میں امن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف مسلم دنیا متحد ہوگئی، مسلم ممالک نے اسرائیل کے خلاف قطر کو جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں  منعقد ہونے والے عرب سربراہ ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ قطر کے ثالثی عمل پر حملہ عالمی امن کوششوں پر حملہ ہے۔مشترکا اعلامیہ میں اسرائیل کی جارحیت کو امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا، قطر پر بزدلانہ اور غیر قانونی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، قطر کی خود مختاری کے دفاع کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔عرب اسلامی سربراہی ہنگامی اجلاس کےاعلامیے میں قطر، مصر، امریکا کی غزہ جنگ بندی...
    بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین نے دوحہ میں منعقدہ عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ٹاسک فورس کی تجویز دیدی محمد توحید حسین نے کہا کہ قطر کی خودمختار سرزمین پر اسرائیل کا بلاجواز اور غیر اعلانیہ حملہ صرف قطر پر نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کی عزت و وقار پر حملہ ہے۔ مشیر خارجہ نے اس اقدام کو اسرائیل کی ایک اور غیرذمہ دارانہ مہم جوئی قرار دیا جو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی انسانی قوانین اور بار بار کی گئی اقوام متحدہ کی...
    متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں دونوں کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کیس کا ٹرائل کریں گے۔عدالت کی جانب سے اگلی سماعت میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گیں، ٹرائل کورٹ میں اگلی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔اس سے قبل، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے شکار اہل غزہ بالخصوص معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات 18کو صبح 10بجے شاہراہ قائدین پر ہونے والے “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، اسکولوں میں بڑے پیمانے پر رابطے کیے جارہے ہیں، مارچ میں شہر بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے اسکولوں کے پرنسپلز اور منتظمین کو “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” کے حوالے سے خطوط بھی ارسال کیے گئے ہیں، غزہ چلڈرن مارچ کی تیاریوں و انتظامات کے...
    اے سی چمن نے اس موقع پر افغان باشندوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر وطن واپس چلے جائیں۔ بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ آج اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے لیویز رسالدار حاجی جہانگیر خان کاکڑ، لیویز اور ایف سی فورسز کے ہمراہ چمن کے علاقے شین تالاب میں غیر قانونی باشندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔ اس دوران متعدد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لینے کے بعد...
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے ہائیکورٹ نے ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا ہے، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو عہدے سے ہٹانے کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کمیٹی کے سربراہ کے طور ججز کے خلاف شکایت پر کارروائی کے لیے کمیٹی تشکیل دی،...
    امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی پرامن رہائی کے حوالے سے اسرائیل کے تمام دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، جبکہ ’گریٹر اسرائیل‘ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے۔ عرب و اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف نسلی صفائی میں ملوث ہے اور انسانیت دشمن جرائم کی تمام حدیں عبور کر چکا ہے۔ امیر قطر نے دوحہ میں اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت اور قطر کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر نے ثالث کی حیثیت سے خطے میں امن کے...
    برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن، جو رواں سال کے آخر میں فارسٹ لاج میں منتقل ہونے والے ہیں، کو سیکیورٹی کے ایک بڑے خلا کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے شاہی خاندان کی حفاظت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم و اہلخانہ کا ایڈیلیڈ کاٹیج چھوڑ کر فاریسٹ لاج منتقل ہونے کا اعلان، نئے پڑوسی پریشان غیر ملکی میڈیا کے مطابق رات کے وقت دو نقاب پوش افراد نے ونڈسر کاسل کے دروازے توڑ کر داخل ہونے کی کوشش کی۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں ولیم، کیٹ اور ان کے تینوں بچے پرنس جارج، پرنسس شارلٹ اور پرنس لوئس ایڈیلیڈ کاٹیج میں قیام پذیر ہیں۔ اگرچہ حملہ آوروں نے صرف فارم...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں دونوں کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کیس کا ٹرائل کریں گے۔ عدالت کی جانب سے اگلی سماعت میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گیں، ٹرائل کورٹ میں اگلی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔ اس سے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ان کے خلاف درج...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کے ہاں اکتوبر یا نومبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اگرچہ جوڑے نے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ کترینہ کیف کی ممکنہ حمل کے حوالے سے کئی ماہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، لیکن دونوں فنکاروں نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔ ان افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے لائم لائٹ سے دوری اختیار کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق، بچے کی پیدائش کے بعد وہ طویل میٹرنٹی بریک لیں گی اور اپنی زندگی کا زیادہ وقت...
    لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن کے لئے روانہ ہوگئے ، جہاں وہ معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کی صبح لاہور سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف تقریباً دو ہفتے لندن میں قیام کریں گے جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپس ہوں گے، یہ دورہ ان کے باقاعدہ علاج اور میڈیکل مانیٹرنگ کا حصہ ہے۔ حالیہ دنوں میں ن لیگی صدر نے لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا دورہ کیا تھا، جہاں گردن اور پٹھوں کے درد کی شکایت پر ان...
    وائٹ ہاؤس اس ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک ہونے والے ایرانی اور دیگر ممالک کے وفود پر سفری اور دیگر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی ایک اندرونی یادداشت میں سامنے آئی ہے۔ یادداشت کے مطابق ایران، سوڈان، زمبابوے اور برازیل کے وفود پر ممکنہ پابندیاں اس فیصلے کے بعد متوقع ہیں جس میں وائٹ ہاؤس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور ان کے وفد کو ویزا دینے سے انکار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس کے بغیر فلسطین کا 2 ریاستی حل، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور محمود عباس جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہتے تھے، جہاں کئی مغربی ممالک نے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے مجرم ناظم کی جانب سے عمر قید سزا کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ مجرم پر ڈوگروں کی زمین پر قبضے کا الزام بھی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مجرم بھی ڈوگر ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ مجرم کا تعلق چدھڑ برادری سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کا قتل؛ سپریم کورٹ نے 2 مجرموں کو بری کردیا جسٹس ہاشم کاکڑ نے مزید سوال کیا کہ جب ڈوگر موجود ہوں تو وہاں کوئی کیسے قبضہ کرسکتا ہے؟...
    جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی تقریب میں جسٹس اقبال کلہوڑو نے ظفر احمد راجپوت سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار شریک تھے۔ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور سینئر وکلاء نے بھی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ جسٹس جنید غفار 13 ستمبر کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ Post Views: 1
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی 7 وکٹوں سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین سرگرم ہوگئے۔ ایکس صارف زین ہنی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ ”ہمارا قومی کھیل ویسے بھی تو رفال گرانا ہے۔“ Match jeeten ya haren, jang to hum he jeetay thy ????.....#meme #post #Tweet — Ruthless tweets ???? (@ruthless_umair) September 14, 2025 روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی پاکستانی شائقین مایوس نہ ہوئے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے اور بھارتیوں کو رواں سال مئی کے مہینے میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست اور 0-6 یاد دلادی. ایک صارف نے ایکس پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فتنہ خوارج کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت پانے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر عدنان کے اہلِ خانہ نے ان کی قربانی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے پاکستان کے بیٹے تھے۔ شہید کے سسر اور ماموں فرحان احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عدنان ان کے لیے بیٹے سے بڑھ کر تھے اور انہوں نے ہمیشہ بہادری، قربانی اور محبت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ میجر عدنان بچپن سے ہی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تھے۔ پیرا گلائیڈنگ، کراٹے، ایم ایم اے، تیر اندازی، رافٹنگ اور اسکیٹنگ سمیت ہر میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔...
    غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ پہنچنے والا ہے۔ برطانوی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ یہ اقدام ایک خصوصی اسکیم کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ ان بچوں کو وہ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں جو غزہ میں دستیاب نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے ڈاکٹروں کی گواہی برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے جولائی میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ غزہ کی زیادہ تر اسپتال اب کام نہیں کر پا رہے۔ حکومت کے مطابق یہ اسکیم اس لیے ضروری ہے کہ علاقے میں ادویات اور طبی سامان کی شدید کمی ہے اور ڈاکٹروں...
    عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اتوار کو اسرائیل کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرم پر خاموشی مزید جرائم کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل تیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابوالغیط نے کہا کہ یہ اجلاس اپنے آپ میں ایک طاقتور پیغام ہے کہ قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات 2 سال سے غزہ میں جاری نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی کا نتیجہ ہیں جس نے قابض قوت کو بے خوف بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ: سلامتی...
    غیر ملکی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں 100 سے زائد ایسے بچوں کا علاج کیا جنہیں سر یا سینے میں گولیاں ماری گئیں۔ غزہ میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعات کسی کراس فائر کا نتیجہ نہیں بلکہ واضح ثبوت ہیں کہ اسرائیلی افواج جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ڈچ اخبار فولکس کرانت کے مطابق 17 میں سے 15 ڈاکٹروں نے اخبار کے سامنے گواہی دی کہ انہیں 15 سال سے کم عمر کے بچے ملے جنہیں سر یا سینے میں ایک گولی لگی تھی۔ مجموعی طور پر انہوں نے 114 ایسے کیسز ریکارڈ کیے۔ کئی بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد شدید معذوری کا...
    ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر آوٹ آف آرڈر ہوگیا اور بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 128رنز کا ہدف دے دیا، جس کے جواب میں بھارت نے جارحانہ انداز سے اوپن کیا اور 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنالیے۔ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا گروپ اے کا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاگیا، جہاں پاکستانی بیٹنگ لائن پہلی گیند سے ہی مشکلات کا شکار رہی، وقتا فوقتا بیٹرز کے آٹ ہونے کے باعث قومی...
    سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجو یہاں پہنچے نہیں بلکہ پہنچائے گئے ہیں اور آج پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں اپنی جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وسکون نام کی کوئی چیز نہیں ہے زندگی کو خطرات لاحق ہے، آج کل گھر سے نکل کر واپسی خوش قسمتی سمجھی...
    ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا گروپ اے کا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی...
    ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ ???????????????? ???????????? ????????????????: ???????????? ???????????????????? Fans queueing in for India Vs Pakistan at Dubai International Cricket Stadium. ⏱️: 8:00 PM ????: Dubai#AsiaCup2025 | #INDvsPAK | #AsiaCup | #IndiaVsPakistan pic.twitter.com/lYAVylros0 — All India Radio News (@airnewsalerts) September 14, 2025 ایک طرف جہاں ماہرین بھارت کو ایونٹ کا مضبوط امیدوار قرار دے رہے ہیں، وہیں پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل اور ایشیا کپ کے افتتاحی مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کر کے سرخیوں کی...
    کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی میں شادی کے روز دلہا پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں دلہے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق جہانزیب کی بارات 11 ستمبر کو جانی تھی۔ شادی کے روز شام 6 بجے وہ دلہا بننے کی تیاری کے لیے موٹر سائیکل پر سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا۔ مدعی کے مطابق جہانزیب شام 5 بجے اپنا موبائل فون بھی گھر پر چھوڑ گیا تھا۔ درخواست گزار نے بتایا کہ شام ساڑھے 7 بجے سیلون سے ان کے دوسرے بیٹے کو فون کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ جہانزیب وہاں نہیں پہنچا۔ دلہے کے والد نے...
    ایشیا کپ 2025 میں آج پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کے 16 معرکوں میں سے اب تک 10 میں بھارت اور چھ میں پاکستان فاتح رہا۔ آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت نے تین جبکہ پاکستان نے دو میں فتح حاصل کی۔ دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ستمبر 2022 کو کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں نیویارک میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت چھ رنز سے فاتح رہا تھا۔ میچ کے دوران میدان اور میدان سے باہر گرما گرمی کے علاوہ موسم بھی شدید گرم رہنے کا امکان...
    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں دلہے کے اغوا کا مقدمہ درج ہو گیا، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دلہا کے لاپتا ہونے کے واقعے کا مقدمہ ان کے والد وسیم کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 11 ستمبر کو جہانزیب کی بارات جانی تھی، شادی کے روز شام 6 بجے وہ موٹر سائیکل پر تیاری کے لیے سیلون گیا تھا، جہانزیب 5 بجے اپنا موبائل فون بھی گھر چھوڑ کر گیا، تاہم سیلون سے دوسرے بیٹے کی ساڑھے 7 بجے کال آئی اور بتایا کہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔ درخواست گزار نے کہا میرا...
    ایران کے مشہور گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امید جہاں جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ دینے کے منفرد انداز کے باعث شہرت رکھتے تھے۔ وہ ایران کے شہر بم میں ایک فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے۔ ایمرجنسی ٹیم نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکی جان بچانے کی کوشش کی اور آئی سی یو منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ 1982 میں ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہونے والے امید جہاں نامور موسیقار محمود جہاں کے بیٹے تھے اور انہوں نے اپنے والد...
    ایران کے معروف گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ وہ جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ میں ڈھالنے کے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے، وہ ایران کے شہر بم میں منعقدہ فیسٹیول میں پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک اسٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے، انہیں فوری طور پر ایمرجنسی ٹیم نے اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو بار دل کی بحالی (Cardiac Resuscitation) کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو منتقل کیا، تاہم وہ انتقال کر گئے۔ امید جہاں 1982ء میں ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہوئے، وہ...
    جہانیاں میں نواحی اڈہ پر ویزوالا کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ بس رحیم یار خان سے فیصل آباد جارہی تھی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post Views: 4
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع دیر لوئر میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن کے...
    کراچی: شہر قائد میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے  والا دلہا تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ اہلِ خانہ کے مطابق جہانزیب نامی دولہا اپنی بارات لے جانے سے کچھ گھنٹے قبل اچانک لاپتہ ہو گیا اور تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال اغوا یا کسی مجرمانہ سرگرمی کے واضح شواہد نہیں ملے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے جہانزیب کے گھر والوں کی باقاعدہ درخواست کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دوسرے اقتصادی جائزے میں آئی ایم ایف جائزہ مشن سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے معیشت پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات اور سیلاب کی تباہی کاریوں کے بعد بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے درکار مالی ضروریات کا بھی جائزہ لے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جائزہ مشن یہ دیکھے گا کہ کیا پاکستان کی مالیاتی پالیسیاں اور ہنگامی اقدامات اس بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے اگست کے بجلی کے بل معاف کردیے...
    کراچی کے ایک نجی اسپتال میں نیگلیریا فاولیری کے باعث 29 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔ رواں سال سندھ میں نگلیریا سے ہونے والی یہ پانچویں ہلاکت ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی کے رہائشی کو 7 ستمبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ مریض کو 11 ستمبر کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اسی روز دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کی موت کے بعد 12 ستمبر کو نیگلیریا فاولیری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق متوفی نے کسی قسم کی آبی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا تھا اور صرف پینے اور نہانے کے لیے نلکے کا پانی استعمال کرتے تھے۔ طبی ماہرین کے مطابق رواں سال صوبہ...
    سوات: کبل کے علاقے منجہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر ہائی ایس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دی ہے جب کہ مقامی افراد بھی ریسکیو کارروائیوں میں شریک رہے۔
    پشاور: خیبر پختونخوا نے سیلاب متاثرین کے  لیے این ڈی ایم اے کی امداد پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ ترجمان صوبائی حکومت (مشیر اطلاعات) بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے کی امداد پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے چند ٹینٹ اور نیک خواہشات کے سوا کچھ نہیں ملا۔...
    مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں اور غیر سنجیدہ اقدامات نے بھارتی معیشت کو شدید بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ہٹ دھرمی اور امریکی ٹیرف کے باعث بھارت کی اہم صنعتیں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا الجزیرہ کے مطابق امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف نے بھارت کی قالین صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ خاص طور پر بھدوہی کے قالین برآمد کنندگان کا کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں امریکا کو کوئی بھی کارگو نہیں بھیجا گیا۔ بھارت میں قالین کے کاروبار سے وابستہ افراد بدترین حالات کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کئی صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ان کے 50 سالہ کیریئر کا سب...
    مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی، اس دوران وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا (ملتان) میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلابی صورتِ حال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کو تیز کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کیساتھ پہلی...
    پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا، گڈوبیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ، اونچے درجےکا سیلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے اونچے درجے کا سیلاب آ گیا۔ گڈوبیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 5 لاکھ37 ہزار کیوسک ہوگیا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطاق سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی پانی کی آمد بڑھ گئی، سکھربیراج پرپانی کی آمد 4لاکھ 60 ہزار کیو سک ریکارڈکی گئی جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن راجن پور ، چاچڑاں شریف پر پانی کی آمد میں بھی...
    کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی میں ایک نوجوان اپنی شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے جس کی ایک روز قبل شادی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق جہانزیب شادی کے روز شام پانچ بجے دلہا بننے کی تیاری کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم وہ واپس نہ آیا۔ جہانزیب کا موبائل فون بھی گھر پر ہی موجود تھا۔ اس واقعے کی اطلاع اس کے بھائی وسیم نے زمان ٹاؤن تھانے کو دی۔ اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جہانزیب کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ وسیم کے مطابق جہانزیب ایک نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے اور اپنی شادی کے حوالے سے بہت پُرجوش...
     کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں عمارت کی بالکونی گرنے کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں رہائشی عمارت کی بالکونی گرنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ متوفیہ کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 17 سالہ مریم دختر ندیم کے نام سے کی گئی جبکہ متوفیہ کی والدہ 43 سمیرا کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں رہائش پذیر مسلم لیگ ن کی رہنما شہناز اختر نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن گلی نمبر 6 میں قائم رہائش 5 منزلہ...
    اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، شہری ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے...
    جج سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا قتل، سزائے موت کالعدم قرار، ملزم سپریم کورٹ سے بری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے جج کے بیٹے کے قتل کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان عرف فہیم کو بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کیا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔مختصر فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔ عدالت نے ناقص تفتیش اور کمزور پراسیکیوشن...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان غالب رہا جہاں سرمایہ کاروں کے 1کھرب 47ارب 54لاکھ 27ہزار 553روپے ڈوب گئے اور کے ایس ای-100 انڈیکس 154439.68 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کے بجائے بڑھنے کی بازگشت، سیلاب سے معیشت کو درپیش چیلنجز، مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دوسرے روز بھی محدود اتار چڑھاو کے بعد مندی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے انڈیکس کی ایک لاکھ 56ہزار اور ایک لاکھ 55ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بھی گرگئیں۔ پی ایس ایکس میں مندی کے سبب 55.25فیصد حصص کی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں تو بطور چیف جسٹس اور بڑا ہونے کے ناطے انہیں سمجھا رہا تھا، میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے طوفان کھڑا کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ایک کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ روز کمرہ عدالت میں ایمان مزاری ایڈوکیٹ کے ساتھ تلخ کلامی والے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں کل اسے سمجھا رہا تھا۔ ان کا کہناتھاکہ میں نے کہا آپ میرے فیصلوں سے اختلاف کر سکتی ہیں، ذات پر بات...
    بیوی کا نان و نفقہ نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، رخصتی سے مشروط نہیں، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے واضح کر دیا کہ نکاح کے ساتھ ہی بیوی کا حقِ نان و نفقہ شروع ہو جاتا ہے، یہ رخصتی یا ازدواجی تعلقات سے مشروط نہیں۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نان و نفقہ کا حق نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، اور اس کی ادائیگی شوہر کا قانونی فریضہ ہے اس کی صوابدید پر منحصر نہیں۔پندرہ صفحات کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رخصتی نہ...
    سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے حنین طارق کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت پانے والے ملزم سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان عرف فہیم کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ناقص تفتیش اور کمزور پروسیکیوشن کی بنیاد پر ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکتی۔ یہ بھی پڑھیں: جج کے بیٹے کے قتل کیس میں تفتیش پر سوالات، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا مقدمے کا مختصر فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا، جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ یہ مقدمہ 2014 میں اس وقت سامنے آیا جب سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خالد شاہانی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے خلاف درخواست پر گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں مونس علوی کی اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ صوبائی محتسب کی جانب سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ہراسانی کے الزام میں معطل کرنے کے عبوری حکم نامے میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔ ہائیکورٹ میں صوبائی محتسب کی جانب سی ای او کے الیکٹرک کو ہراسانی کے الزام میں عہدے سے ہٹانے کے خلاف مونس علوی کی فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں اپیل پر فیصلہ کرنے کے احکامات کی تجویز دیدی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ صوبائی محتسب کا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم آج  بروز جمعہ دبئی میں عمان کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلتے ہوئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز منگل کو ہوا، جہاں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی۔ بدھ کو بھارت نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ جمعرات کو ابو ظہبی میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے مات دی۔ یہ بھی پڑھیے ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟ چوتھے میچ میں آج پاکستان اور عمان دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان کی تیاری اور کوچ کا بیان پاکستان ایشیا کپ میں قدم رکھنے سے قبل یو...
    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانیہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور جاری مون سون بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ برطانیہ کی ہنگامی امداد ہائی کمشنر نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے ہنگامی امداد اور فوری ردعمل کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں مزید انسانی امداد بھی حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے اظہار تشکر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کی بروقت...
    اسلام آباد:  1965 کی جنگ ہو یا کوئی بھی محاذ قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے۔  ایسی ہی ایک مثال جنگ ستمبر کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی (نشان حیدر) کی ہے جن کی لازوال قربانی کے باعث  1965کی جنگ میں جب بزدل دشمن نے پاکستان کو سرپرائز دینے کی ناکام کوشش کی تو وہ خود سرپرائز ہو گیا، یہ ایک ایسی کاری ضرب تھی جسے دُشمن مدتوں یاد رکھے گا۔ 1965ء کی جنگ کے دوران میجر راجہ عزیز بھٹی واہگہ سیکٹر کے علاقے برکی میں بطور کمپنی کمانڈر تعینات تھے، آپ نے BRB نہر پر دشمن کے کے حملے کو روکنے کے لیے اپنے دفاع کو...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں متاثرین اپنے گھروں سے محروم اور روزگار کے ذرائع سے کٹ چکے ہیں، جو اس قدرتی آفت کی شدت کو اجاگر کرتا ہے۔ صدر زرداری نے یقین دلایا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بے پناہ جانی اور اقتصادی نقصان ہوا، وزیراعظم کا ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان...
    پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ٹویوٹا نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ کمپنی نے اپنی مقبول ہائبرڈ SUV کرولا کراس کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تمام ویریئنٹس پر 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی رعایت دی گئی ہے۔ کرولا کراس کے فیچرز کرولا کراس ایک جدید ہائبرڈ SUV ہے جو 1.8 لیٹر ہائبرڈ (HEV) اور 1.8 لیٹر پیٹرول (GAS) انجن آپشنز کے ساتھ دستیاب ہے۔ کم فیول خرچ اور جدید حفاظتی فیچرز جیسے ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول۔ ہل اسٹارٹ اسسٹ یہ فیچر اس گاڑی کو پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک منفرد اور پُرکشش گاڑی بناتے ہیں۔ نئی قیمتیں کمپنی کی جانب سے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانی کا کیس جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں مقرر ہونے پر دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس اوورسیز کی کیٹیگری میں آتا ہے اور اس حوالے سے ہائیکورٹ میں خصوصی بینچ بنا ہوا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق کیسز جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت سنتی ہے، باقی ججز اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف نہیں دے سکتے۔ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن کیانی کے ریمارکس کے بعد وکیل روسٹرم سے واپس روانہ ہوگئے۔
    اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں خاندان بے گھر اور روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کام صوبائی حکومت، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے پوری توانائی کے ساتھ جاری رکھنے چاہئیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، اسی وجہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق زرعی ایمرجنسی کا مقصد کسانوں کا تحفظ...
    ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو بڑا ریلیف مل گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا ضیاءالقیوم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ آئیندہ سماعت تک معطل کردیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مختصر فیصلہ جاری کردیا کیس کی اگلی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرازیل کے سابق...
    لاہور ( نیوزڈیسک) 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا آج 60 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، قوم کے بہادر سپوت نے جرات و شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، بزدل دشمن نے حملہ کیا تو اس کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ جنگ ستمبر کے ہیرو میجر عزیز بھٹی 16 اگست 1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آ کر گجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پذیر ہوا، میجر عزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ 17 پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965ء کی جنگ میں لاہور کا محاذ بھی خاصا گرم رہا، بھارت نے ارضِ پاک پر جب شب خون مارا تو میجر...
    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے انتہائی متوقع پاک بھارت میچ سے قبل ٹکٹوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ ایشیا کپ کے منتظمین کے مطابق 90 فیصد ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں، اور جنرل انکلوژر کے تقریباً تمام نشستیں شائقین بک کر چکے ہیں۔ جمعرات کی شام تک ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 750 درہم تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپے تھی، جبکہ پریمیئم ٹکٹ 3,500 درہم تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک جا پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پریمیئم نشستوں کی صرف محدود تعداد باقی رہ گئی ہے، ٹکٹس آن لائن اور دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب قائم خصوصی کاؤنٹرز سے فروخت کیے جا رہے ہیں، جہاں لمبی قطاریں دیکھی جا رہی...
    کراچی: حالیہ بارشوں کے بعد ملیر ندی میں طغیانی کے باعث بہہ جانے والی کورنگی کازوے کی سڑک پر پانی تو اتر گیا ہے مگر متعدد مقامات پر شدید ٹوٹ پھوٹ کے باعث یہ اہم شاہراہ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کازوے کی سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مرمت کا کام مکمل ہونے تک اسے کھولنا ممکن نہیں۔ اس بندش کے باعث کورنگی سے شہر کی جانب جانے والا ٹریفک متبادل راستے یعنی جام صادق پل کی طرف موڑا جا رہا ہے، جہاں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کی موجودہ حالت ٹریفک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، اس لیے مرمتی...
    پاک فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔   6 اگست 1928 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے راجا عزیز بھٹی کے خاندان نے قیام پاکستان سے قبل ضلع گجرات میں اپنے آبائی گاؤں لدیاں میں سکونت اختیار کرلی، راجا عزیز بھٹی نے 21 جنوری 1948 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی۔ 1950 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے پہلے ریگولر کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں انہیں بہترین کارکردگی پرشہید ملت خان لیاقت علی خان نے بہترین کیڈٹ کے اعزازکے علاوہ شمشیر اعزازی اور نارمن گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔ راجا عزیز بھٹی 1952 میں اعلیٰ فوجی ٹریننگ...
    کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو بھی ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 34 ملین ڈالر کے اضافے، مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور وزیر خزانہ کا سیلاب سے معیشت پر بڑے نوعیت کے اثرات مرتب نہ ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو 25ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) مشن کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی قسط اور 1.3 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے 25ستمبر کو مذاکرات کے آغاز...
    حضرت پیر ہارون الرّشید رح کے سالانہ عرس مبارک کی محفل 5 اکتوبر کو برطانیہ میں منعقد ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (تبسم حسین ہارونی) دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئیے ہر دور میں اولیاءِ کاملین کا اہم کردار رہا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کے اولیاءِ کاملین نے اس نیک مقصد کے لئیے بے شمار قربانیاں پیش کیں اور ثابت قدمی کے ساتھ مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک لوگوں تک اللہ کریم اور اسکے حبیبِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پیغام پہنچایا۔ دورِ حاضر میں اسی غرض و غایت کے تحت برطانیہ میں دربارِ عالیہ موہڑہ شریف کے زیرِ اہتمام ہر سال ذکر کی محافل...
    پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو نے بھٹائی آباد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے بہیمانہ قتل اور دو معصوم بچیوں سمیت خواتین کے زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا اور بزدلانہ واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پوری اقلیتی برادری اور انسانیت کے لیے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ اقلیتی امور اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے یقین دلایا کہ...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے تیسرے میچ ہانگ کانگ کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، توحید ہردوئے، شمیم حسین، جاکر علی، ماہدے حسن، تنزیم حسن، رشاد حسین، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن شامل ہیں۔ ہانگ کانگ کی قیادت یاسِم مرتضیٰ کر رہے ہیں۔ ٹیم میں وکٹ کیپر ذیشان علی، انشی راتھ، بابر حیات، نزاکت خان، کلہان چالو، کنچت شاہ، ایزاز خان، آیوش شکلا، عتیق اقبال اور احسن خان شامل...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حال ہی میں طے پانے والا ارلی ہارویسٹ پروگرام، جسے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے، بلوچستان کے زمینداروں اور تاجروں کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آٹے کا بحران کیسے پیدا ہوا؟ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ان کی محنت اور پیداوار کو تباہ کرنے اور معیشت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ معاہدے کے مطابق ایک سال کی مدت کے دوران پاکستان سے کیلا، کینو، آلو اور آم افغانستان برآمد ہوں گے جبکہ افغانستان سے انار، انگور، ٹماٹر اور سیب پاکستان درآمد کیے جائیں گے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سینیئر...
    سن 1965 کی جنگ کے دوران جری جانبازوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری رہا، جنگ کے 11 ویں روز پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیاء الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ نے دشمن کیخلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان سیالکوٹ کے محاذ پر کمانڈنگ آفیسر تھے جہاں ٹینکوں کی شدید لڑائی ہوئی، اسی اثناء میں لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان کوان کی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت ستارہ جرأت کے اعزاز سے نوازا گیا۔ میجر ضیاء الدین احمد عباسی سیالکوٹ میں تعینات تھے جہاں قبضے کے لیے بھارت نے بھرپور حملہ کر رکھا تھا اور دشمن...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر، وکیل میاں داد ایڈوکیٹ کی آئینی درخواست بطور اعتراض 16ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان سماعت کرینگے ،اس سے قبل سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ واقعے میں دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جن کی جلد از جلد تلاش کے لیے وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ انہوں نے ریسکیو حکام کو آپریشن کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے...
    قطر کے وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ دوحہ میں حماس کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے ایک غیرمعمولی حملے نے غزہ کے ’یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امید کو ختم کر دیا ہے‘، انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ان کے یہ ریمارکس اس واقعے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں، جب امریکی اتحادی ملک قطر میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تیل سے مالا مال خلیجی ریاست میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے، جس نے اس خطے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جو اب تک تنازعات...
    سپریم کورٹ میں زیر سماعت دہرے قتل کے مجرم عبدالرزاق کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت میں عدالت نے مدعی مقدمہ کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی، مدعی سے مکالمے کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ کی بات پر سپریم کورٹ میں قہقہے گونج اٹھے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ اور مدعی مقدمہ کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا، مدعی مقدمہ نیاز احمد نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے وکیل کرنا ہے جس کے لیے وقت چاہیے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے عمر قید کی سزا مکمل کر کے 11...
    کراچی کی ملیر ندی میں طُغیانی اور  پانی کے بہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کاز وے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جب کہ بروکس چورنگی، جام صادق پُل، قیوم آباد چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکپسریس وے، بروکس چورنگی، ڈیفنس سگنل پر بدترین ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا جب کہ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا اپنی منزل پرپہنچنا محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کراسنگ ندی او ای بی ایم کازوے ندی ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اورجام صادق پل پر پڑنے سے صورتحال خراب...