2025-09-19@06:26:28 GMT
تلاش کی گنتی: 133

«ٹاو ن کا»:

(نئی خبر)
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، روس کے قونصل جنرل اینڈریو شیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک گلشن اقبال بلاک 16 میں پھولوں و پرندوں کی 3 روزہ نمائش کا افتتاح، دوسری جانب نمائش کا دورہ کر رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کے روز روس کے قونصل جنرل اینڈ ریوشیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری،امیر ضلع شرقی نعیم اختر اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے تحت محمود غزنوی پارک بلاک 16میں پھولوں اور پرندوں کی 3روزہ نمائش کا افتتاح کر دیا، نمائش میں موسمِ بہار کی...
    کراچی ( پ ر)چیئرمین ملیرٹاؤن جان محمد بلوچ کا میونسپل کمشنرآغا سمیر،ممبران کونسل اور ڈائریکٹرپارک کے ہمراہ منزل پمپ مونومنٹ کی تزین و آرائش کے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خوبصورت یادگاریں عوام کو صحت مندانہ تفریح کا ذریعہ ہیں ‘ملیر ٹاؤن کی مرکزی و ذیلی شاہراہوں کی ظاہری خوبصورتی کو بہتر سے بہترین بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ڈائریکٹر پارک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملیر ٹاؤن کی تمام مرکزی و ذیلی شاہراہوں کی گرین بیلٹ، سینٹرل آئرلینڈ اور پارکوں کی تزین و آرائش کے کام جلد مکمل کیے جائیں اور ڈسپنسریوں اور اسکولوں میں درختوں کی کٹائی اور موسمی پھولدار پودے لگائے جائیں۔
    چیئرمین گلبر ٹاؤن نصرت اللہ ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024ء اور 2025ء کی اسکیموں پر دورہ کر رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024 اور 2025 کی اسکیموں کا دورہ گلبرگ انتظامیہ نے یوسی چیئرمین اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیفے پیالہ سے شفیق موڑ تک اور یو بی ایل کمپلیکس سے کراچی اکیڈمی تک سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کلک کے وفد اور انجینیئر کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ یو سی کے چیئرمین، ورکس کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ ایکسی این، بی این آر محمد سہیل خان ایک سی این، ایم این...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کے مرکزی دفتر میں یوم کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جناح ٹاؤن کے زیر انتظام اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے اساتذہ اکرام اور ڈائریکٹر ایجوکیشن شیر علی کے ساتھ شرکت کی جبکہ چیئرمین رضوان عبد السمیع بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولؐ مقبول سے کیا گیا اور اسکول کے طلبہ نے یوم کشمیر کی مناسبت سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ اس موقع پر چیئرمین رضوان عبد السمیع نے طلبہ سے گفتگو میں کہا کہ 75 سال سے کشمیر کے عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے میں سانس لے رہے ہیں ان کے شب و روزاس خوف...
    بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ای او بی آئی فنڈز میں کرپشن اور خردبرد کے معاملےپر نیب نے ای او بی آئی چیئرمین سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سےای اوبی آئی فنڈزمیں کرپشن اورخردبردہونے کے معاملےپرنیب نےملک ریاض اور دیگر کےخلاف ایک اورانکوائری شروع کردی ہےنیب نے چیئرمین ای او بی آئی کو خط لکھ کر معاملے کی معلومات طلب کرلیں۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای اوبی آئی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کتنے ملازمین کورجسٹرڈ کیا گیا؟بحریہ ٹاؤن کی جانب سےای اوبی آئی فنڈز کی مد میں کتنی رقم جمع کرائی؟نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نےچیئرمین ای او بی آئی کوآج طلب کررکھاہے۔...
    جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلر عابدعلی ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقات کر رہے ہیں
    جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
    چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ دارالعلوم نعیمہ کے اطراف کام کا جائزہ لے رہے ہیں دوسری جانب مفتی منیب الرحمن کو کام کی تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ، دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف پانی کی لائن کی لیکج اور درستگی اور ابراہیم علی بھائی اسکول بلاک 15 سے دارالعلوم نعیمیہ تک کرب اسٹون کی تنصیب اور فٹ پاتھ کے لیول کرنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن کی آمد پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ہونے والے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ...
    نامور کاروباری شخصیت اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کروایا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔ دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
    بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کرایا۔ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ٹائون میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے تحت نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش کا افتتاح و دورہ کر ر ہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت خواہ کتنی ہی رکاوٹیں ڈالے ، اختیارات اور وسائل نہ دے،ہم اپنے 9ٹائونز میں عوامی خدمت اور تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے، پارکوں و کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، اوپن ائر جم کے پروجیکٹ پر کام جاری رکھیں گے ۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینمحدود وسائل اور اختیارات کے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعم الرحمن کے وژن...
    کراچی ( رپورٹ:منیر عقیل انصاری) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔ ریفرنس میں ملک ریاض،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن جاوید حنیف، سابق ڈی جی ایم ڈی اے، سابق ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد سمیت 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 25 فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی ملی بھگت سے بحریہ ٹاو ¿ن کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا گیا، ڈی جی ایم ڈی اے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)نیب نے بحریہ ٹاؤن کے 17 ہزار ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کے معاملے پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے زین ملک کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور پانچ فرنٹ مینوں کے نام بھی شامل ہیں۔ نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ملک ریاض نے 2019 میں 460 ارب روپے کی سیٹلمنٹ کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اب تک صرف 24 ارب روپے ہی جمع کرائے گئے۔ سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے ڈیفالٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد نیب نے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور چھینا چھٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں ،جمعہ کے روز بھی کار سمیت 76سے زائد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری و چھین لی گئیں ،مذکورہ موٹر سائیکلیں شاہ فیصل کالونی سے 2 موٹر سائیکلیں۔گلبرگ 1۔گلستان جوہر 6۔آرام باغ 1۔گزری 1۔کھوکھراپار 2۔حساس تھانہ حدود ایئر پورٹ 1۔لانڈھی 2۔محمود آباد 1۔زمان ٹاؤن 1۔گڈاپ سٹی 2۔سائٹ اے 4۔سہراب گوٹھ 3۔شاہراہ نور جہاں 2۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا 2۔بلوچ کالونی 3۔ناظم آباد 2۔ملیر سٹی 1۔اسٹیل ٹاؤن 2۔فرئیر 2۔صدر 1۔کینٹ ریلوے 2۔ڈاکس 1۔شاہ لطیف 3۔رسالہ 1۔جمشید کوارٹرز 2۔مدینہ کالونی 1۔الفلاح 1۔عزیز بھٹی 6۔رضویہ 2۔درخشاں 2۔عوامی کالونی 2۔سرجانی ٹاؤن 1۔پیر آباد 1۔سکھن 1۔گلبہار 1۔اور گبول ٹاؤن سے 1 موٹر سائیکل چوری۔شاہراہ فیصل سے...
    امریکا میں مسافر طیارے سے فوجی طیارہ ٹکرانے کے واقعہ میں ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور میں اسٹاف کمی کا شکار تھا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کام جس کے لیے دو کنٹرولر ہوتے ہیں، اسے ایک کنٹرولر انجام دینے پر مجبور تھا۔ یہ بھی کہ مسافر طیارے کے پائلٹ کو آخری لمحے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ رن وے تبدیل کرلے، پائلٹوں نے بات مان لی تھی جس پر کنٹرولر نے کلیئرنس جاری کی تو طیارے کی سمت چھوٹے رن وے کی جانب کردی گئی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت مطلع صاف تھا، حادثے سے تیس سیکنڈ پہلے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بلیک...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کا عمل شروع کر دیا، نیب حکام نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کی حوالگی کے لیے اماراتی حکام سے رابطہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق معاملے سے آگاہ نیب کے ایک ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پراپرٹی ٹائیکون کو بین الاقوامی انسداد منی لانڈرنگ قوانین اور ویانا کنونشن کے تحت متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کروایا جائے گا۔نیب نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے رابطہ کیا ہے جن کےبارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے ناقابل...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالہ صبا کے والد کی مدعیت میں داماد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل 22 سالہ صبا کامقدمہ والد کی مدعیت میں سعیدآباد تھانے میں درج کیا گیا ، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی اور شوہر کو ملوث قرار دیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا ہے کہ بیٹی نے 4 سال قبل عرفان سے پسند کی شادی کی تھی۔
    اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔ قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب بیورو کراچی میں جمع کروائیں۔ اشتہار کے مندرجات کے مطابق متاثرین اپنی درخواست بذریعہ ڈاک قومی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی کونسل کا اجلاس منگل کو ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی زیر صدارت ٹاؤن آفس میں ہوا، اجلاس میں کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرار داد میں میونسپل کمشنر الہٰی بخش بھابن کی کرپشن ونا اہلی اور بدترین کارکردگی کے باعث فوری طور پر برطرفی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تمام معزز اراکین جناح ٹاؤن کونسل اس امر پر متفق ہیں کہ جناح ٹاؤن کے میونسپل کمشنر کی بدعنوانی، عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی اور منتخب نمائندگان کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ناقابل برداشت عمل ہے، میونسپل کمشنر...
    اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت...
    قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔ نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پر قبضے کیے، ملک ریاض نے سرکاری اور...
    نیب کا بڑا فیصلہ ،مفرور ملک ریاض کے مزید اثاثے ضبط کرنے کی تیاریاں مکمل، دبئی حکومت سے رابطے کا فیصلہ ، دبئی پراجیکٹ میں انوسٹمنٹ کرنیوالوں کو منی لانڈرنگ کے کیسز کا سامنا کرنا پڑیگا ، تفصیلات سب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا عوام الناس کو ان عناصر کے بارے میں آگاہ کرتا رہا ہے جو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے لوگوں سے ناجائز ہاوسنگ سوسائٹیز کے نام پر دن رات پیسے بٹوڑنے میں مصروف ہیں۔ نیب کے پاس اس وقت بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف...
    کراچی: جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشن ِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ گلشن ِ معمار کی لائین سے غیر قانونی کنکشن ختم کیا جائے، مظاہرے سے پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار کے صدر ابوضیاء پرویز،ناظم علاقہ فخر شبیر، نائب ناظم علاقہ گلشن معمار شکیل،منتخب یوسی کونسلرز نعمان مقصود اور عاطف اللہ والا ودیگر نے خطاب کیا۔ ابوضیاء پرویز نے...
    حیدرآباد: ٹاؤن شاہ لطیف کے چیئرمین اُسامہ حفیظ اور ان کے ساتھیوں کا نومنتخب عہدیداران پریس کلب کے ساتھ گروپ فوٹو
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ عزیز آباد بلاک 8میںسڑک کی استر کاری کے کام جائزے لے رہے ہیں‘میونسپل کمشنر عبدالحمیدسہاگ بھی موجود ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کے کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ عزیز آباد بلاک 8 یو سی 5 میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ سڑک کے استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم نے گلبرگ ٹاؤن کی ہر یو سی میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں آغاز کر دیا ہے استرکاری اور پیور بلاک کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے ہم نے سڑکوں کی تعمیر سے قبل...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے پر جاری کیے گئے متنازع اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق نے ڈار نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اشتہار میں ایفل ٹاور کے قریب قومی ایئرلائن کے جہاز کے ساتھ ’وی آر کمنگ‘ کا غلط تاثر گیا۔ یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کا اشتہار: ’گرافک ڈیزائنر پی آئی اے پر دوبارہ پابندی لگوانے والا ہے‘ انہوں نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے یورپ کے لیے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہوئیں۔ ماضی میں ایک وزیر کے متنازع بیان کے بعد یورپ کے لیے پروازیں معطل ہوگئی تھیں۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پروازوں...
    شہر بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں یوم ولادت کا کیک کاٹنے سمیت، سماع کی محافل اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سول کورٹ اور سیشن کورٹ میں بھی کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوئیں، جہاں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اندرون موچی دروازہ بھی محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف قوال زین عباس نے قصائد پیش کئے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم ولادت باسعادت مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں یوم ولادت کا کیک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ایئر لائنز پی آئی اے ایک متنازع اشتہار کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئی ہے. ساڑھے 4 سال کے طویل عرصے بعد جب پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں عائد پابندی ہٹائی گئی تو یہ ایک خوش کن لمحہ تھا لیکن پیرس کے لیے پروازوں کی بحالی کا تصویری اعلان ایک نیا تنازع کھڑا کر گیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نے پابندی ہٹائے جانے کے بعد یورپ کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اس تناظر میں پی آئی اے نے پیرس کیلئے ایک پرواز کا اشتہار جاری کیا تھا جس نے ایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔ اس ضمن میں...
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن کے نمائندوںسے میٹنگ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (FBATI) نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کے نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ کاروباری برادری نے گلبرگ ٹاؤن کی قیادت میں ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔تقریب کے دوران، FBATI اور ٹاؤن انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے اور عوامی و نجی شراکت داری قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ کاروباری برادری نے شجرکاری مہم میں تعاون کے طور پر چیئرمین نصرت اللہ کو چیک بھی پیش کیا۔ یہ اقدام کاروباری برادری اور مقامی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی کے احکامات پر ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز لینے پرپابندی کے باعث صدر ٹاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیاس بلوچ کا گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اب آج لیاری ٹاون کے ریٹائر ڈرائیور محمد شفیع بھی گھریلو پریشانیوں کے باعث دل کا جان لیو ا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ ابھی تک دس ملازمین پینشن کا نہ فیصلہ ہونے پر دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔کے ایم سی یونین کے رہنماوں نے ٹی ایم سیزکے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز کاکیایم سی سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کا کام شروع کر دیا گیا بلاک 14 دستگیر واٹر پمپ مارکیٹ سے مسجد رضوان تک سڑک پر استرکاری کے کام کا آغاز۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ بلاک 14کی عوام کا درینہ مطالبہ تھا کہ یہاں سڑک کی تعمیر کی جائے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں ہم وسائل کا رونا نہیں روئیں گے ہم اختیارات سے بڑھ کے کام کریں گے ہم عوام کی پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہے عوام کو بلدیاتی سہولیات...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ مزید :