2025-04-25@08:07:43 GMT
تلاش کی گنتی: 69

«ٹاو ن کا»:

    اسلام آباد(آئی این پی)پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پاکستان ریلوے کی الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال سکھر کو فلاحی مقاصد کے لیے دی گئی زمین صرف 1 روپے فی مربع گز لیز پر دیے جانے کا انکشاف ہوا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پی اے سی میں وزارت ریلوے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی پنشن کا بجٹ ابھی بھی کافی نہیں ہے، لوگوں کو دو سال سے پنشن کے فوائد نہیں ملے، ابھی 64 ارب کی ایلوکیشن ملی ہے ،13،14 ارب کی لائبلٹی پڑی ہے، ریلوے کا آپریٹنگ منافع ایک ارب کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون اسٹریٹجک پراجیکٹ ہے، ایم...
    کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن لائسنس برانچ جلال چوک کے قریب گتہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ملی تھی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ آگ گتہ فیکٹری کے گوادم کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹریلر الٹ گیا، ٹریفک کی آمد و رفت متاثرکراچی قذافی ٹاؤن برج پر اتوار کی صبح کنٹینر سے... واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جسے طبی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے ٹینکر کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے۔
      ماہانہ لاکھوں روپے کی پارکوں کی آمدنی کسی اکاؤنٹ کے بجائے کش وصول کی جانے لگی چیئرمین فیاض الہدیٰ، مشتبہ وائس چیئرمین آصف آزادکو جوابدہ بنانے میں ناکام ہو گئے گلشن اقبال ٹاؤن میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو ا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاؤن کے بڑے پارکوں کی آمدنی ٹاؤن اکاؤنٹ کے بجائے یوسی کے پاس جا رہی ہے۔ جہاں ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدنی کسی اکاؤنٹ کے بجائے کش وصول کی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق عمران خان گراونڈ اور بلاک 2 کے ناصر حسین شہید پارک سے ماہانہ ہونے والی آمدنی کا کسی کے پاس مستند حساب موجود نہیں۔ اسی طرح ایک یوسی جس میںعمران خان پارک اورفائیواسٹا ر پارک سمیت دیگر پارکس موجود...
    المیہ، گلیمر اور ہارر، یہ ٹاور آف لندن کی تاریخ ہے جو ایک قلعہ ہوا کرتا تھا لیکن پھر جیل بن گیا جہاں بادشاہ، ملکہ اور شہزادے قید رکھے جاتے تھے جن میں سے کچھ کے سر بھی قلم کردیے گئے تھے۔ ڈی ڈبلیو کی ایک ویڈیو رپورٹ کے مطابق یہ وہ جگہ ہے جہاں قیمتی جواہرات محفوظ ہیں اور جہاں پرانی روایات و توہمات ابھی تک زندہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا میں شہریوں کو خوفزدہ کرنے والی پراسرار آواز کیا ہے؟ ٹاور کے پہرے دار ریان بارنیٹ نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 35 پہرے داروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں دنیا کے 2 سب سے بڑے ہیرے بھی...
    جسٹس علی باقر نجفی اپنے عدالتی کیرئر میں کچھ مباحثوں کا موضوع رہے ہیں خواہ وہ بطور سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری کمیشن ان کا کردار ہو، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ فیصلہ ہو یا فروری 2024 انتخابات سے قبل ریٹرننگ افسران کی تقرری سے متعلق ان کا اہم فیصلہ ہو۔ آج بطور سپریم کورٹ جج اُن کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ میں جج مقرر، نوٹیفکیشن جاری گزشتہ برس اُس وقت کے چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اپنے 2 جولائی کے اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شجاعت علی خان سے نیچے، سینیارٹی لیول پر نمبر 3 جج، جسٹس عالیہ نیلم...
    عمران خان کا مقصد اقتدار نہیں ، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ہمارا منشور عوام کی خدمت ہے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی چیئرمین صدر ٹاؤن سے ملاقات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کراچی میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کراچی کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور صدر ٹان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔منصور احمد شیخ نے ملاقات کے دوران بتایا کہ صدر ٹاؤن کراچی کا سب سے بڑا ٹاؤن ہے، جہاں کے عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد...
    ذرائع کے مطابق ڈرون نے لینڈنگ کے دوران اپنا کنٹرول کھو دیا اور ایئر فورس ٹاور سے ٹکرا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون عسکریت پسندوں کے خلاف جاری بھارتی فورسز کے آپریشن کے سلسلے میں نگرانی کے مشن پر تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کا ایک ڈرون جموں کے ستواری علاقے میں بھارتی ائر فورس(آئی اے ایف) کے ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ائربیس پر گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے میں آئی اے ایف کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرون نے لینڈنگ کے دوران اپنا کنٹرول کھو دیا اور ایئر فورس ٹاور سے ٹکرا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون عسکریت پسندوں کے خلاف جاری بھارتی فورسز کے آپریشن کے سلسلے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں بحریہ ٹاؤن فیز 3 میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گھریلو تنازعے کا نتیجہ تھا۔ اطلاعات کے مطابق شہزاد نامی شخص کی بہن نوید نامی شخص کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی جس کی رنجش پر شہزاد نے ساتھیوں کے ہمراہ نوید کے گھر پر حملہ کیا۔ فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہزاد کی گولیوں سے دو افراد موقع پر جاں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسجد جانے والے پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ نجی چینل کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن کے مضافات میں واقع علاقے خیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ سحری کے وقت پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول الطاف نگر کی مسجد کے پیش امام تھے، اور مسجد میں نماز پڑھانے جا رہے تھے کہ انہیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔ ملزمان نے مقتول شیراز زادہ کے سر پر ایک گولی ماری جو موت کی وجہ بنی، مقتول کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا ہے، اور ان کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے...
    لاہور(اوصاف نیوز)اختیارات سے تجاوز، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او، محرر معطل ہوں گےلاہور پولیس کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر مزید سخت پالیسی پر عمل درآمدڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، محرر، 4 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔ چند روز قبل خاتون ایم پی اے کے بیٹے سے رشوت مانگنے کا وقعہ ثابت ہونے پر کاروائی واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او، محرر اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ایس پی صدر سے ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کرلی کرپشن، اختیارات سے تجاوز ریڈ لائن، کراس کرنے والا سیٹ پر نہیں رہے گا۔۔ہر شہری وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، ذیادتی کرنے والا محکمہ کا بدترین دشمن ہے،...
    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو منزلہ مکان کی چھت سے گرنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6 بی انار کلی بینگلوز کے قریب گھر کی چھت سے گر کر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔تاہم، سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے مضروب کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ عارف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ مکان کی دوسری منزل پر سولر پلیٹ لگانے کے دوران منگل کی شام بلندی سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا...
    نیب کی بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑی کارروائی، متعدد جائیدادیں اور اکاؤنٹس منجمد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نیب نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات کی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری/گولف سٹی اور اسلام آباد میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی و کمرشل جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے سینکڑوں بینک اکاؤنٹس اور گاڑیاں بھی منجمد کر دی گئی ہیں، تاکہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مزید یہ کہ ملک ریاض اور ان کے قریبی ساتھیوں...
    فرانس کے عالمی شہرت یافتہ ایفل ٹاور کو ایک ویڈیو میں حجاب اور برقع نما اوور کوٹ پہنے دیکھایا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو دراصل ایک اشتہاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں اسکارف پر پابندی کے خلاف آواز اُٹھانا ہے۔ یہ ویڈیو ڈچ ماڈیسٹ فیشن برانڈ ’’میراچی‘‘ (Merrachi) نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔ جس نے سوشل میڈیا پر کہرام مچادیا۔ کیپشن میں لکھا تھا کہ ایفل ٹاور نے حجاب پہن لیا، لگتا ہے کہ یہ بھی ماڈیسٹ فیشن کمیونٹی میں شامل ہو گیا۔ فیشن برانڈ ’’میراچی‘‘ کا کہنا ہے کہ اس اشتہار کا مقصد اسکارف پہننے کی آزادی کو فروغ دینا تھا۔ تاہم یہ اشتہاری مہم فرانسیسی قانون ساز ارکان اور سیاستدانوں کو پسند بالکل پسند...
    کورنگی زمان ٹاؤن میں نامعلوم افراد دکان سے 6 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ملزمان نے تالے توڑ کر دکان میں واردات کی، 9 مارچ کو پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔فوٹیج کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب ایک شخص دکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوا، جسے دکان سے پیسے نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔متاثرہ دکاندار نے واقعے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کروادیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
    لندن: مشہور بگ بین ٹاور پر ایک نوجوان فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا اور آزادیٔ فلسطین کے نعرے بلند کیے، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، واقعہ کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ ویسٹ منسٹر پیلس اور برطانوی پارلیمنٹ کے قریب کی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق، نوجوان آٹھ گھنٹے سے زائد بگ بین پر موجود ہے اور پولیس کی مداخلت پر اس نے دھمکی دی کہ اگر روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ ٹاور پر مزید اوپر چڑھ جائے گا۔ عینی شاہدین کے مطابق، نوجوان کے پیروں سے خون بہتا دیکھا گیا، تاہم وہ مسلسل فلسطینی پرچم لہراتے...
    کراچی: مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کے والدین نے سول سوسائٹی کے ہمراہ سی ویو کلاک ٹاور کے قریب احتجاج کیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی سمیت مقتول کے رشتے داروں اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین نے مقتول مغوی نوجوان کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارمغان اور شیراز میرے بیٹے کے قاتل ہیں، اس کیس کو بلاوجہ منشیات کے کیس سے جوڑا جا رہا ہے۔ قاتل...
    لاہور: پاکستان ایئر کوالٹی ایکسپرٹس گروپ کے بعد ماحولیاتی ماہرین کی سرکاری کمیٹی نے بھی شہر میں نصب پہلے اسموگ ٹاور کو فضائی آلودگی کم کرنے میں ناکام قرار دے دیا۔ پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) نے 15 جنوری کو لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں لگائے گئے اسموگ ٹاور کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک نو رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس میں ماحولیاتی ماہرین، پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسرز، پی سی ایس آئی آر اور سپارکو کے نمائندگان شامل تھے۔ کمیٹی نے کئی روز تک اسموگ ٹاور کے اثرات کا مشاہدہ کرنے کے بعد اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کی۔ رپورٹ کے مطابق، محمود بوٹی میں نصب کردہ اسموگ ٹاور کے حوالے سے...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نصب کیے گئے اسموگ ٹاور کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ، پنجاب حکومت کا اسموگ الرٹ جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق اسموگ ٹاور آلودگی کو کم کرنے کے لیے مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں نصب اسموگ ٹاور کے سب سے قریب ایئرکوالٹی اسٹیشن نے سب سے خطرناک انڈیکس دکھایا۔ اسموگ ٹاور میں محدود ہوا کا بہاؤ تھا جبکہ نجی کمپنی کی جانب سے ہوا کو الیکٹروسٹیٹک طریقے سے صاف کرنے کا دعویٰ بھی غیرواضح رہا۔ اور ہوا کی رفتار ایئرکوالٹی انڈیکس پر اسموگ ٹاور سے زیادہ اثر انداز رہی۔ سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر نے میڈیا کو بتایا کہ اسموگ ٹاور نجی کمپنی کی جانب...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بلدیاتی کونسلز میں گھوسٹ ملازمین کے پیش نظر سندھ بھر کی لوکل کونسلز کے تمام ملازمین کی تصدیق کا حکم دے دیا ہے۔ پی اے سی نے حیدرِآباد ڈویژن کی مختلف ٹاؤن و میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے منظور شدہ بجٹ کے علاوہ477 ملین روپے خرچ کرنے سے متعلق اینٹی کرپشن کو تحقیقات کرکے3ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین خرم کریم سومرو، مخدوم فخرالزمان سمیت محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکرٹری اور حیدرآباد ڈویژن کے مختلف ٹاؤن و میونسپل کمیٹیوں کے ٹاؤن افسران اور...
    سندھ حکومت نے ٹاؤنز انتظامیہ کو مطلع کیے بغیر ہی کراچی میں چارجڈ پارکنگ کیخلاف کارروائی شروع کردی۔ صدر ٹاؤن کے چیئرمین کا بتانا ہے کہ پارکنگ فیس کیلئے باقاعدہ ٹھیکہ دیا جاتا ہے، صوبائی حکومت اور متعلقہ محکمے کی جانب سے ٹاؤنز کو نہ کوئی اطلاع دی گئی، نہ نوٹیفکیشن ہوا، اچانک گرفتاریوں سے پارکنگ کا ٹھیکہ دینے اور لینے والے دونوں پریشان ہیں۔ایک طرف کمشنر کراچی نے شہر میں ٹریفک مسائل کی بڑی وجہ غیر منظم پارکنگ کو قرار دیا تو دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ شہر کی تمام چارجڈ پارکنگس ختم کردی گئی ہیں۔ شرجیل میمن کے اعلان کا نتیجہ یہ نکلا کہ بدھ کو چارجڈ پارکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ہوا...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ماڈل کالونی پولیس نے مکان پر چھاپا مار کر چھینی گئی کار برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان چھینی گئی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی سے کار کا پیچھا کرتے ہوئے آرہے تھے، سعدی ٹاؤن میں ایک مکان کے باہر ٹریکر بند ہوا، مکان کی تلاشی لی تو چھینی گئی کار برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک مہینے قبل مکان کرائے پر لیا تھا، ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
    چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب ، وائس چیئر مین اسحاق تیموری کے ہمراہ ڈاکخانہ میں پیور بلاک کی تنصیب کے کام کامعائنہ کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)منتخب نمائندے لیا قت آ با د ٹاؤن کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کے لئے شب و روز مصروف۔ چیئرمین لیاقت آبا ٹاون فراز حسیب کا وائس چیئر مین اسحا ق تیموری کے ہمراہ پردہ پارک یو نین کمیٹی نمبر 04،ابنِ سینا اور یونین کمیٹی نمبر 06،ڈاکخانہ کا دورہ۔پردہ پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ۔ اس موقع پرمتعلقہ یو سی پینل اور ٹاؤن کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے۔اس موقع پر چیئر مین فراز حسیب علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعمیر لیاقت آ با د...
    چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمدمظفر ،وائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ یوسی 6میں ابن صفی پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئر مین نا ظم آ با د ٹاؤن سید محمد مظفر کا وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاون نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹاون کا دورہ، یونین کمیٹی نمبر 06 میں ابنِ صفی پارک فردوس کالونی میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔اس پارک میں بچوں کے لئے جھولے، کنوپی، بینچیں، پھولدار تختے اور روشنی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں جو علاقہ مکینوں کے لئے بہترین تفریح کا با عث بنیں گے۔اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناظم...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کلفٹن گلاس ٹاور میں آتشزدگی،آگ لگنے سے 80 دکانیں متاثر ،35 دکانیں تباہ ہوگئیں۔تاجرکے مطابق فرسٹ فلورپرآگ لگی جہاں 165 دکانیں ہیں، حکومت دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرے، گلاس ٹاور میں بیٹ شیٹس اور کپڑے کی مارکیٹ ہے۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ گلاس ٹاور شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، آگ کی اطلاع پونے ایک بجے ملی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں روانہ کیں، دھوئیں کے باعث ایک فائر فائٹر بے ہوش ہوا، فائر فائٹرزپلازہ کے اندر کام کر رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھوئیں سے ایک دکاندار کی بھی حالت غیر ہو گی،...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے تحت یوسی 8 فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کررہے ہیں.
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے کے لیئے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سڑکوں اور عوامی گذر گاہوں کو تجاوزات سے پاک کیا گیا۔ یہ کارروائی چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، آپریشن کی قیادت چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور میونسپل کمشنر جاوید الرحمن کلہوڑ نے کی، جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے بلا تعطل کام جاری رکھاتاکہ عوامی راستوں کو بحال کیا جا سکے۔ محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ڈائریکٹر وقاص بیگ کی نگرانی میں چیز سپر اسٹور کے اطراف قائم غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا، جہاں ناجائز تعمیرات کی...
    کراچی: شہر قائد کے گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کر لی ہے۔ فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔ آگ چار منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں لگی ہے، جہاں ایک شاپنگ سینٹر قائم ہے اور وہاں کپڑے اور مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ پہلی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہیں اور دکاندار اپنا مال محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس سے متعلق نئی زمینی حدود متعین کردیں۔  ایف بی آر اسلام آباد نکے نوٹیفکیشن کے مطابق  انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236 سی اور کے کے تحت کراچی میں پراپرٹی کی خرید وفروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس کے متعلق نئی زمینی حدود  کا تعین کر دیا گیاہے۔ مانیٹرنگ اور ٹیکس وصولی کی ذمہ داری بھی آر ٹی او 1 کو دی گئی ہے۔  لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے  نوٹیفکیشن کے مطابق آر ٹی او 1 کی حدود میں ضلع جنوبی سے آرام باغ، سول لائنز، گارڈن، لیاری اور صدر ٹاون، ضلع...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ا میر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹاؤن میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاءالدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد پر ایسے لوگوں کو مسلط کردیا کیا ہے جو شہر...
    چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ ٹاؤن میں موجود قبرستانوں کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین گلبرگ ٹاوَن نصرت اللہ کا گلبرگ ٹاوَن میں قائم قبرستانوں کا دورہ۔ شب برات کے حوالے سے ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا درختوں کی چھٹائی لائٹوں کی تنصیب اور درستگی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے زائرین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں شب برات کے موقع پر رات کو ٹاوَن میں قائم قبرستانوں کی صفائی ستھرائی جھاڑیوں...
    چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیرصدارت اجلاس ہورہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن نے میڑک، انٹر اور مدارس کے 200 سے زائد ہونہار طلبہ و طالبات کو شائننگ اسٹار ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے،2024 کیسالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے نہم، دہم، انٹر سال اول و دوم اور مدارس کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے گلبرک ٹاؤن کے رہائشی طلباء میں لیپ ٹاپ، ایکسیلنس ایوارڈ، تحائف اور تعریفی سند تقسیم کی جائیں گی، شائننگ اسٹار کی مرکزی تقریب 15 فروری بروز ہفتہ صبح 10 بجے المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا بلاک 7 میں منعقد کی جائے گی، اس بات کا اعلان چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے تمام یوسز کی چیئرمین وائس چیئرمین اور...
    کراچی(پ ر ) مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن کراچی میں تکمیل قرآن کرام وتقسیم انعامات کی سالانہ تقریب کا انعقاد ‘122 طلبہ کی دستاربندی کی گئی، تقریب میں ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا طلحہ رحمانی ‘جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بہادرآباد کے مفتی محمد مدنی، جامع مسجد عالمگیر بہادرآبادکے خطیب استاذ الحدیث مولانا مفتی سعید احمد، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے استاذ الحدیث مولانا محمد عاصم رحمانی، شیخ الحدیث مولانا نور الحق ،مولانا عبد القادر کھوسو، جامعہ دارالفیوض کندھ کوٹ کے منتظم اعلی قاری محمد شفیع کھوسو، مشیر وزیراعلی ایم پی اے سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی ، معروف کاروباری شخصیت مولانا امین اللہ، معروف دانشور شیخ نوید، سینئر صحافی منیر احمد شاہ،مفتی شاہ فیصل برکی ،یوسی 2 بلدیہ ٹاؤن چیئرمین عارف تنولی، جامعہ...
    کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
    کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک میں مشاعرے کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں، دوسری طرف جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر کے ساتھ شعرا و دیگر کا گروپ فوٹو
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، روس کے قونصل جنرل اینڈریو شیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک گلشن اقبال بلاک 16 میں پھولوں و پرندوں کی 3 روزہ نمائش کا افتتاح، دوسری جانب نمائش کا دورہ کر رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کے روز روس کے قونصل جنرل اینڈ ریوشیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری،امیر ضلع شرقی نعیم اختر اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے تحت محمود غزنوی پارک بلاک 16میں پھولوں اور پرندوں کی 3روزہ نمائش کا افتتاح کر دیا، نمائش میں موسمِ بہار کی...
    کراچی ( پ ر)چیئرمین ملیرٹاؤن جان محمد بلوچ کا میونسپل کمشنرآغا سمیر،ممبران کونسل اور ڈائریکٹرپارک کے ہمراہ منزل پمپ مونومنٹ کی تزین و آرائش کے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خوبصورت یادگاریں عوام کو صحت مندانہ تفریح کا ذریعہ ہیں ‘ملیر ٹاؤن کی مرکزی و ذیلی شاہراہوں کی ظاہری خوبصورتی کو بہتر سے بہترین بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ڈائریکٹر پارک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملیر ٹاؤن کی تمام مرکزی و ذیلی شاہراہوں کی گرین بیلٹ، سینٹرل آئرلینڈ اور پارکوں کی تزین و آرائش کے کام جلد مکمل کیے جائیں اور ڈسپنسریوں اور اسکولوں میں درختوں کی کٹائی اور موسمی پھولدار پودے لگائے جائیں۔
    چیئرمین گلبر ٹاؤن نصرت اللہ ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024ء اور 2025ء کی اسکیموں پر دورہ کر رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024 اور 2025 کی اسکیموں کا دورہ گلبرگ انتظامیہ نے یوسی چیئرمین اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیفے پیالہ سے شفیق موڑ تک اور یو بی ایل کمپلیکس سے کراچی اکیڈمی تک سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کلک کے وفد اور انجینیئر کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ یو سی کے چیئرمین، ورکس کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ ایکسی این، بی این آر محمد سہیل خان ایک سی این، ایم این...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کے مرکزی دفتر میں یوم کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جناح ٹاؤن کے زیر انتظام اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے اساتذہ اکرام اور ڈائریکٹر ایجوکیشن شیر علی کے ساتھ شرکت کی جبکہ چیئرمین رضوان عبد السمیع بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولؐ مقبول سے کیا گیا اور اسکول کے طلبہ نے یوم کشمیر کی مناسبت سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ اس موقع پر چیئرمین رضوان عبد السمیع نے طلبہ سے گفتگو میں کہا کہ 75 سال سے کشمیر کے عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے میں سانس لے رہے ہیں ان کے شب و روزاس خوف...
    بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ای او بی آئی فنڈز میں کرپشن اور خردبرد کے معاملےپر نیب نے ای او بی آئی چیئرمین سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سےای اوبی آئی فنڈزمیں کرپشن اورخردبردہونے کے معاملےپرنیب نےملک ریاض اور دیگر کےخلاف ایک اورانکوائری شروع کردی ہےنیب نے چیئرمین ای او بی آئی کو خط لکھ کر معاملے کی معلومات طلب کرلیں۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای اوبی آئی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کتنے ملازمین کورجسٹرڈ کیا گیا؟بحریہ ٹاؤن کی جانب سےای اوبی آئی فنڈز کی مد میں کتنی رقم جمع کرائی؟نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نےچیئرمین ای او بی آئی کوآج طلب کررکھاہے۔...
    جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلر عابدعلی ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقات کر رہے ہیں
    جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
    چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ دارالعلوم نعیمہ کے اطراف کام کا جائزہ لے رہے ہیں دوسری جانب مفتی منیب الرحمن کو کام کی تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ، دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف پانی کی لائن کی لیکج اور درستگی اور ابراہیم علی بھائی اسکول بلاک 15 سے دارالعلوم نعیمیہ تک کرب اسٹون کی تنصیب اور فٹ پاتھ کے لیول کرنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن کی آمد پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ہونے والے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ...
    نامور کاروباری شخصیت اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کروایا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔ دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
    بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کرایا۔ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ٹائون میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے تحت نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش کا افتتاح و دورہ کر ر ہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت خواہ کتنی ہی رکاوٹیں ڈالے ، اختیارات اور وسائل نہ دے،ہم اپنے 9ٹائونز میں عوامی خدمت اور تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے، پارکوں و کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، اوپن ائر جم کے پروجیکٹ پر کام جاری رکھیں گے ۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینمحدود وسائل اور اختیارات کے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعم الرحمن کے وژن...
    کراچی ( رپورٹ:منیر عقیل انصاری) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔ ریفرنس میں ملک ریاض،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن جاوید حنیف، سابق ڈی جی ایم ڈی اے، سابق ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد سمیت 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 25 فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی ملی بھگت سے بحریہ ٹاو ¿ن کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا گیا، ڈی جی ایم ڈی اے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)نیب نے بحریہ ٹاؤن کے 17 ہزار ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کے معاملے پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے زین ملک کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور پانچ فرنٹ مینوں کے نام بھی شامل ہیں۔ نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ملک ریاض نے 2019 میں 460 ارب روپے کی سیٹلمنٹ کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اب تک صرف 24 ارب روپے ہی جمع کرائے گئے۔ سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے ڈیفالٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد نیب نے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور چھینا چھٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں ،جمعہ کے روز بھی کار سمیت 76سے زائد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری و چھین لی گئیں ،مذکورہ موٹر سائیکلیں شاہ فیصل کالونی سے 2 موٹر سائیکلیں۔گلبرگ 1۔گلستان جوہر 6۔آرام باغ 1۔گزری 1۔کھوکھراپار 2۔حساس تھانہ حدود ایئر پورٹ 1۔لانڈھی 2۔محمود آباد 1۔زمان ٹاؤن 1۔گڈاپ سٹی 2۔سائٹ اے 4۔سہراب گوٹھ 3۔شاہراہ نور جہاں 2۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا 2۔بلوچ کالونی 3۔ناظم آباد 2۔ملیر سٹی 1۔اسٹیل ٹاؤن 2۔فرئیر 2۔صدر 1۔کینٹ ریلوے 2۔ڈاکس 1۔شاہ لطیف 3۔رسالہ 1۔جمشید کوارٹرز 2۔مدینہ کالونی 1۔الفلاح 1۔عزیز بھٹی 6۔رضویہ 2۔درخشاں 2۔عوامی کالونی 2۔سرجانی ٹاؤن 1۔پیر آباد 1۔سکھن 1۔گلبہار 1۔اور گبول ٹاؤن سے 1 موٹر سائیکل چوری۔شاہراہ فیصل سے...
    امریکا میں مسافر طیارے سے فوجی طیارہ ٹکرانے کے واقعہ میں ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور میں اسٹاف کمی کا شکار تھا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کام جس کے لیے دو کنٹرولر ہوتے ہیں، اسے ایک کنٹرولر انجام دینے پر مجبور تھا۔ یہ بھی کہ مسافر طیارے کے پائلٹ کو آخری لمحے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ رن وے تبدیل کرلے، پائلٹوں نے بات مان لی تھی جس پر کنٹرولر نے کلیئرنس جاری کی تو طیارے کی سمت چھوٹے رن وے کی جانب کردی گئی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت مطلع صاف تھا، حادثے سے تیس سیکنڈ پہلے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بلیک...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کا عمل شروع کر دیا، نیب حکام نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کی حوالگی کے لیے اماراتی حکام سے رابطہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق معاملے سے آگاہ نیب کے ایک ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پراپرٹی ٹائیکون کو بین الاقوامی انسداد منی لانڈرنگ قوانین اور ویانا کنونشن کے تحت متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کروایا جائے گا۔نیب نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے رابطہ کیا ہے جن کےبارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے ناقابل...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالہ صبا کے والد کی مدعیت میں داماد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل 22 سالہ صبا کامقدمہ والد کی مدعیت میں سعیدآباد تھانے میں درج کیا گیا ، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی اور شوہر کو ملوث قرار دیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا ہے کہ بیٹی نے 4 سال قبل عرفان سے پسند کی شادی کی تھی۔
    اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔ قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب بیورو کراچی میں جمع کروائیں۔ اشتہار کے مندرجات کے مطابق متاثرین اپنی درخواست بذریعہ ڈاک قومی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی کونسل کا اجلاس منگل کو ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی زیر صدارت ٹاؤن آفس میں ہوا، اجلاس میں کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرار داد میں میونسپل کمشنر الہٰی بخش بھابن کی کرپشن ونا اہلی اور بدترین کارکردگی کے باعث فوری طور پر برطرفی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تمام معزز اراکین جناح ٹاؤن کونسل اس امر پر متفق ہیں کہ جناح ٹاؤن کے میونسپل کمشنر کی بدعنوانی، عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی اور منتخب نمائندگان کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ناقابل برداشت عمل ہے، میونسپل کمشنر...
    اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت...
    قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔ نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پر قبضے کیے، ملک ریاض نے سرکاری اور...
    نیب کا بڑا فیصلہ ،مفرور ملک ریاض کے مزید اثاثے ضبط کرنے کی تیاریاں مکمل، دبئی حکومت سے رابطے کا فیصلہ ، دبئی پراجیکٹ میں انوسٹمنٹ کرنیوالوں کو منی لانڈرنگ کے کیسز کا سامنا کرنا پڑیگا ، تفصیلات سب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا عوام الناس کو ان عناصر کے بارے میں آگاہ کرتا رہا ہے جو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے لوگوں سے ناجائز ہاوسنگ سوسائٹیز کے نام پر دن رات پیسے بٹوڑنے میں مصروف ہیں۔ نیب کے پاس اس وقت بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف...
    کراچی: جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشن ِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ گلشن ِ معمار کی لائین سے غیر قانونی کنکشن ختم کیا جائے، مظاہرے سے پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار کے صدر ابوضیاء پرویز،ناظم علاقہ فخر شبیر، نائب ناظم علاقہ گلشن معمار شکیل،منتخب یوسی کونسلرز نعمان مقصود اور عاطف اللہ والا ودیگر نے خطاب کیا۔ ابوضیاء پرویز نے...
    حیدرآباد: ٹاؤن شاہ لطیف کے چیئرمین اُسامہ حفیظ اور ان کے ساتھیوں کا نومنتخب عہدیداران پریس کلب کے ساتھ گروپ فوٹو
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ عزیز آباد بلاک 8میںسڑک کی استر کاری کے کام جائزے لے رہے ہیں‘میونسپل کمشنر عبدالحمیدسہاگ بھی موجود ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کے کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ عزیز آباد بلاک 8 یو سی 5 میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ سڑک کے استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم نے گلبرگ ٹاؤن کی ہر یو سی میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں آغاز کر دیا ہے استرکاری اور پیور بلاک کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے ہم نے سڑکوں کی تعمیر سے قبل...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے پر جاری کیے گئے متنازع اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق نے ڈار نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اشتہار میں ایفل ٹاور کے قریب قومی ایئرلائن کے جہاز کے ساتھ ’وی آر کمنگ‘ کا غلط تاثر گیا۔ یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کا اشتہار: ’گرافک ڈیزائنر پی آئی اے پر دوبارہ پابندی لگوانے والا ہے‘ انہوں نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے یورپ کے لیے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہوئیں۔ ماضی میں ایک وزیر کے متنازع بیان کے بعد یورپ کے لیے پروازیں معطل ہوگئی تھیں۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پروازوں...
    شہر بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں یوم ولادت کا کیک کاٹنے سمیت، سماع کی محافل اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سول کورٹ اور سیشن کورٹ میں بھی کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوئیں، جہاں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اندرون موچی دروازہ بھی محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف قوال زین عباس نے قصائد پیش کئے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم ولادت باسعادت مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں یوم ولادت کا کیک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ایئر لائنز پی آئی اے ایک متنازع اشتہار کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئی ہے. ساڑھے 4 سال کے طویل عرصے بعد جب پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں عائد پابندی ہٹائی گئی تو یہ ایک خوش کن لمحہ تھا لیکن پیرس کے لیے پروازوں کی بحالی کا تصویری اعلان ایک نیا تنازع کھڑا کر گیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نے پابندی ہٹائے جانے کے بعد یورپ کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اس تناظر میں پی آئی اے نے پیرس کیلئے ایک پرواز کا اشتہار جاری کیا تھا جس نے ایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔ اس ضمن میں...
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن کے نمائندوںسے میٹنگ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (FBATI) نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کے نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ کاروباری برادری نے گلبرگ ٹاؤن کی قیادت میں ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔تقریب کے دوران، FBATI اور ٹاؤن انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے اور عوامی و نجی شراکت داری قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ کاروباری برادری نے شجرکاری مہم میں تعاون کے طور پر چیئرمین نصرت اللہ کو چیک بھی پیش کیا۔ یہ اقدام کاروباری برادری اور مقامی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی کے احکامات پر ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز لینے پرپابندی کے باعث صدر ٹاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیاس بلوچ کا گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اب آج لیاری ٹاون کے ریٹائر ڈرائیور محمد شفیع بھی گھریلو پریشانیوں کے باعث دل کا جان لیو ا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ ابھی تک دس ملازمین پینشن کا نہ فیصلہ ہونے پر دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔کے ایم سی یونین کے رہنماوں نے ٹی ایم سیزکے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز کاکیایم سی سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کا کام شروع کر دیا گیا بلاک 14 دستگیر واٹر پمپ مارکیٹ سے مسجد رضوان تک سڑک پر استرکاری کے کام کا آغاز۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ بلاک 14کی عوام کا درینہ مطالبہ تھا کہ یہاں سڑک کی تعمیر کی جائے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں ہم وسائل کا رونا نہیں روئیں گے ہم اختیارات سے بڑھ کے کام کریں گے ہم عوام کی پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہے عوام کو بلدیاتی سہولیات...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ مزید :
۱