ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال(مال آف اسلام آباد)کی نیلامی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔
منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے الاٹیز کی تصدیق کی جائے گی، اس کے بعد نیلامی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔الاٹیز کے وکیل حیدر وحید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ 26 ارب ریکور کریں یا 126 ارب، لیکن میری ملکیت کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہییں۔ اگر یہی رویہ رہا تو اوورسیز سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریز کریں گے۔ پاکستان کے دل بلیو ایریا میں سرمایہ لگائیں اور پھر یہ حال ہو تو اعتماد کیسے قائم ہو۔
سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ غالبا آپ نے سی ایس ایس کیا ہوگا، بارہ 13 مضامین ہوتے ہیں، لیکن ہم نے آپ کے آرڈر دیکھے ہیں، ہر فائل میں ایک ہی آرڈر کاپی پیسٹ ہے۔ ہر کیس الگ تھا مگر آپ نے کاما فل اسٹاپ تک تبدیل نہیں کیا۔ ڈی سی صاحب! اس طرح ریاست کا کاروبار نہیں چل سکتا، اس طرح تو انارکی پھیلے گی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کرنے کے بعد انویسٹیگیشن کرنی چاہیے تھی اور پراپرٹی کی حقیقت بھی دیکھنی چاہیے تھی۔ بعد ازاں ایف بی آر کی جانب سے حکم نامہ واپس لینے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا، ایف بی آر حکمنامے کے مطابق مال آف اسلام آباد کی نیلامی 3 ستمبر بروز بدھ ہونا تھی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بحریہ ٹانو جو ملک ریاض کی ملکیت ہے، سے 24 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے اس شاپنگ مال کو نیلام کرنے کا اشتہار دے رکھا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا معطل،نوٹیفکیشن سب نیوز پر کالا باغ کی تعمیر سے متعلق علی امین کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر نے مخالفت کردی بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ ذمہ دار قرار، جے آئی ٹی ذرائع حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید ٹیلی کام سیکٹر میں کارٹیلائزیشن، پی ٹی سی ایل نے 46کروڑ روپے جرمانہ ادا کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاپنگ مال کی نیلامی ایف بی آر عدالت نے نے کیس
پڑھیں:
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔
محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔
قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔
واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم