2025-07-27@04:48:53 GMT
تلاش کی گنتی: 126

«کارروائی ہوگی»:

(نئی خبر)
    ڈاکٹر فاروق ستار : فوٹو فیس بک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج ایم کیو ایم کا جو بیان جاری ہوا ہے بس وہی صورتحال ہے، جو تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج ہم نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا۔ باصلاحیت مرکزی کمیٹی ہے جو کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے آج جو بیان جاری ہوا اس میں تمام سوالوں کے جوابات موجود ہیں۔ کوئی ایسا مسئلہ...
    جدہ(نیوز ڈیسک )سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سنیچر 22 فروری کو عام تعطیل ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔ خیال رہے مملکت میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر 22 فروری کو ہوگا، سنیچر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے یوم تاسیس کی چھٹی بعض اداروں میں جمعرات20 فروری جبکہ بعض میں22 فروری اتوار کو ہوگی۔ میکسیکو، ٹریفک کا المناک حادثہ،41 افراد جان کی بازی ہار...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور عوام اور بانی کے درمیان محبت ختم نہیں کرسکے۔صوابی جلسے سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو اکثریت دلائی تھی، رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان محبت ختم نہ کرسکے، آج کارکنوں نے تاریخ رقم کردی ہے، بانی کی آواز پر کارکنوں نے لبیک کہا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہم آگے تھے، رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چوری کیا گیا، بانی چیئرمین نے ملک کی خاطر مذاکرات شروع کرنے کا کہا۔اُن کا کہنا تھا...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کی ہدایت پر تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اورپالیسی امورکی نگرانی کریں گے، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے جبکہ تنظیمی کمیٹی کی ذمہ داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابرکے پاس ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابرلیبرڈویژن کی نگرانی کریں گے، شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں نسرین جلیل، انیس قائم خانی اورکیف الوریٰ کے پاس ہوں گی جبکہ یوتھ فورم کی ذمہ داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور...
    پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی کمی ضرور محسوس کریں گے۔ اسکواڈ سب کے سامنے ہے، ہر چیز کو سامنے رکھ کر بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان نے فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی سلیکشن کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہترین فارم والوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اچھی فارم میں ہیں۔ مزید پڑھیئے: بھارتی امپائر نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے سے کیوں انکار کیا؟ وجہ سامنے آگئی انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ڈیو اثر انداز ہوسکتی ہے اس لیے ابرار احمد کے علاوہ دوسرے اسپنر کے متعلق...
    فرانس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان کو مسترد کردیا، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرکے غزہ پر قبضے کا اعلان کیا تھا، جسے پر سعودی عرب سمیت کئی ممالک نے مسترد کردیا۔ فرانس نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، اس اقدام سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا۔ فرانس کا کہنا ہے کہ غزہ کا مستقبل کسی تیسرے ملک کے ساتھ نہیں فلسطینی ریاست کے ساتھ ہونا...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حکم میرا فیصلہ ہوگا،جب عمران خان چاہیں گے کابینہ میں تبدیلی ہوگی جب کہ وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے سب سے کم ملاقاتیں میری ہوتی ہیں، 3 وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ہے جبھی وزیر اعلیٰ بیٹھا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی خیبرپختونخوا انتہائی پروفیشنل افسر ہے، پنجاب میں دہشت گردی پر بہت کام کیا ہے، ہمیں ایسے ہی بہترین افسر...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں 5فروری ، بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی وشہری مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ5 فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لییآج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس‘‘،کل 4 فروری کو شہر بھر کی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور5 فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے،12فروری کودائر درخواست پر سماعت ہوگی ۔پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز)نے مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لئے 52.123 ارب روپے (تقریبا 2 روپے فی یونٹ)کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمیمتوقع ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) 12 فروری 2025 کو ان درخواست پر عوامی سماعت کرے گا۔ ان درخواست میں سے 50.658 ارب روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کا تعلق روپے کی قدر میں بہتری (278 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 300 روپے فی ڈالر کا تخمینہ)اور شرح سود میں کمی سے ہے، یہ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت ملک بھر کے لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ہے، جس کے تحت مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔ منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا نیا ڈیوٹی...
     وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک وہیکل بس سروس کا افتتاح کردیا، بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا، مریم نواز شریف کی الیکٹرک بس میں سواری اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی، الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ الیکٹرک بس میں 30نشستیں،80مسافروں کی گنجائش ہوگی، بس میں سپیشل افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوگی...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کر دیا، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں جبکہ 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر مریم نواز الیکٹرک بس میں سوار ہوئیں اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ الیکٹرک بس میں اسپیشل افراد کے لیے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوگی۔ پہلی بار بس میں مسافروں کے تحفظ کے لیے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے، مکمل الیکٹرک بس کے لیے 9...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی نے سڑکوں کی غیرقانونی کھدائی پر یوٹیلیٹی کمپنیوں کو انتباہی نوٹس جاری کردیا۔میئر کراچی کے سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن نے کیالیکٹرک، واٹرکارپوریشن، سوئی سدرن اور دیگر کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں بغیر اجازت سڑک کھودنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، یوٹیلیٹی کمپنیوں کی غیرقانونی کھدائی سے شاہراہ نور جہاں اور چاکیواڑہ روڈ متاثر ہوا ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بغیراجازت سڑک کی کھدائی پر متعلقہ کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، یوٹیلیٹی کمپنیوں کو سڑک کھودنے کے لیے اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔
    اسلام آباد / لاہو ر (نمائندگان جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں سیاسی مشاورتی اجلاس میں کہا کہ 5 فروری یکجہتی کشمیر کے لیے پوری قوم اور تمام طبقات بھرپور تیار ہیں۔ 3 فروری کو حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی کی دعوت پر اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر آواز کو بلند کرنا ترک نہیں کرسکتی۔ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیاز کے خلاف ملک گیراحتجاج ہوگا۔ بجلی، گیس، تیل سستا ہوگا تو معاشی پہیہ چلے گا، روزگار ملے گا اور آئی ایم ایف کے شکنجے سے آزاد ہوں گے۔ سیاسی، معاشی، ریاستی، انتظامی حالات کے سُدھار کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ہوں۔ ملک کی...
    سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت لارجر بینچ کریگا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق کورٹ روم نمبر 2 میں داخلہ خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا اور انہیں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جنکے کیسز مقرر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق 27 جنوری کو کورٹ روم نمبر 2 میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوگی۔ اسلام آباد سے عدالت عظمیٰ کے اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق کورٹ روم نمبر 2 میں داخلہ خصوصی پاسز سے...
    خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر ریگولیٹری فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔  نئی فورس کے قیام کے لیے ریگولیٹری فورس بل اسمبلی میں پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فورس ریگولیٹری قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیارکی جائےگی۔  مسودے میں کہا گیا کہ ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشن اورعلیحدہ وردی ہوگی اور فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پرکنٹرول اور 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی۔ متن کے مطابق ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹرک سٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرے گی، تجاوزات، فوڈ سیفٹی اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی روکنا بھی ریگولیٹری فورس کے ذمے ہوگی۔ مسودہ میں کہا گیا کہ ریگولیٹری فورس کا ہیڈ...
    فوٹو فائل خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر ایک اور فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئی فورس کے قیام کےلیے ریگولیٹری فورس بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔فورس ریگولیٹری قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیار کی جائے گی، ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشن اور علیحدہ وردی ہوگی۔مسودے کے مطابق  ریگولیٹری فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پر کنٹرول سمیت 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی، ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹرک سٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔تجاوزات، فوڈ سیفٹی اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی روکنا بھی ریگولیٹری فورس کے ذمہ ہوگی۔ریگولیٹری فورس کا ہیڈ آفس پشاور میں ہوگا، ہر ضلع میں الگ الگ ریگولیٹری...
    چیئرمین نظام مصطفی پارٹی کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بڑے پیمانے میں نسل کشی کا مجرم رہا ہے، کیا اسرائیلی وزیراعظم پر کوئی مقدمہ چلے گا؟ کیا اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دے کر اس پر پابندیاں عائد کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے غزہ کی عوام کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ہونا اچھا اقدام ہے لیکن اس کا خیرمقدم تب کیا جائے گا جب یہ عارضی نہیں بلکہ...
    اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبے پر سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا‘ عمران خان نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے، حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات پر شق وار جواب تیار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہے جو عدالت میں زیربحث نہ ہوں‘ 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی...
    اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) پاکستانی حجاج کرام سے قربانی کیلئے رقم کی وصولی شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج سے قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں، اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے، عازمین نے قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حج 2025ء میں پاکستانی عازمین قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے، پاکستان سے رواں برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اورنجی...
    گوادر: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کل (پیر) کو ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف اس جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، جبکہ کراچی سے گوادر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔   افتتاحی پرواز پی کے 503 کی آمد پر ایئرپورٹ پر واٹر سیلیوٹ پیش کیا جائے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ گوادر ایئرپورٹ بڑے طیاروں، بشمول ایئر بس 380، کی لینڈنگ کے لیے موزوں ہے اور یہ پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اور مقامی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، معاشی شہ رگ کراچی کے مسائل کو مل جل کر حل کیا جائے،شاپنگ بیگ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی، عوام شاپنگ بیگ کا استعمال ترک کردیں، سندھ کابینہ کے اگلے اجلاس میں قوانین میں ترمیم کی جائے گی،شہر میں جدید ترین گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں، کچرے سے گیس اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے،ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 30منی ڈمپرز اور 6بڑے کمپیکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے، سڑکوں اور گلیوں کے سالڈ...
    کراچی (نیوز ڈیسک)کابینہ ڈویژن نے سال 2025 کے لیے عوامی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں مختلف قومی اور اسلامی تہواروں کے موقع پر مجموعی طور پر 17 عوامی تعطیلات ہوں گی، جبکہ اقلیتوں کے لیے الگ تعطیلات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔ 2025 کی پہلی عوامی تعطیل کب ہوگی؟پاکستان میں 2025 کی پہلی عوامی تعطیل 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہوگی۔ یہ دن کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلاتپاکستان میں عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر تین تین تعطیلات دی جائیں گی، جبکہ عاشورہ کے...
    خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا۔ 2 روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم اور وزراء شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ عالمی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان کی میزابنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں 44 مسلمان اور اتحادی ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چینلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تعلیم سے متعلق حاصل کی گئی...
    ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 42 کمپریسر ضبط اور 4 افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ جن میں مجموعی طور پر 42 کمپریسر ضبط اور 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین کاکڑ نے محکمہ گیس کے اہلکاران کے ہمراہ  شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں سے 32 کمپریسر ضبط کرکے 3 دکانداروں کو گرفتار کروایا۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے گاہی خان چوک پر گیس کمپریسر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی...