2025-11-17@04:45:16 GMT
تلاش کی گنتی: 29252

«کامیابی دی»:

(نئی خبر)
    بہار الیکشن؛ مودی نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا؛ اپوزیشن کے 11 مسلم امیدوار کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں مودی کی جماعت نے روایتی انتہاپسندی، دھونس، دھمکی اور دھاندلی کے ذریعے فتح حاصل کرلی لیکن مسلم علاقوں میں بی جے پی کا سارا غرور اور تکبر خاک میں مل گیا۔بھارتی ریاست بہار کی 243 نشستوں پر مودی کی جماعت نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تو صحافیوں نے امیت شاہ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ جس پر بھارتی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے متکبرانہ انداز میں کہا کہ ہم اسے ٹکٹ دیتے ہیں جس کی فتح کا کوئی امکان بھی...
    وزیراعظم پاکستان اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    سابق گورنر سندھ و عمران خان کے قریبی ساتھ رہنے والے سینیئر سیاستدان عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے عمران خان کی زندگی میں آنے کے بعد کچھ تبدیلیاں ضرور رونما ہوئیں، جہانگیر ترین کی موجودگی میں یہ کالے کپڑے اور جادو والی بات ہوئی تھی۔ برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار پر شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیسری شادی نے نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ حکومتی فیصلوں پر بھی اثر ڈالا۔ مزید پڑھیں: برطانوی جریدے کے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق انکشافات، عون چوہدری بھی بول پڑے رپورٹ میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی اہم سرکاری...
    مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثنااللہ نے اپنے آبائی شہر فیصل آباد کے بوڑیوال روڈ پر سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے کہ جو کرو گے، وہ بھروگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ رانا ثنااللہ نے خدمت کی سیاست پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نفرت اور بغض کی سیاست نے کبھی قوم کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مخصوص کردار ملک میں تبدیلی کا حصہ ہیں۔ مزید کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر عزت...
    پاکستان کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 گیندوں پر 230 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 331 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم صرف 120 رنز پر محدود رہی، اور پاکستان نے 211 رنز سے شاندار فتح حاصل کی۔ میچ کے بعد مہرین علی نے کہا کہ یہ ریکارڈ وہ پاکستان اور اپنے والدین کے نام کرتی ہیں، جو ان کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ پاکستان کی اس شاندار کارکردگی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ...
    خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی فورم پر رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات شفیع اللّٰہ جان کا کہنا ہے کہ رپورٹ غیر مصدقہ کہانیوں، سنسنی خیز الزامات اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے، جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانبدارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں گم نام ذرائع، گھریلو عملے کی افواہوں اور سیاسی مخالفین کے بیانات کو حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا، جو صحافتی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ شفیع جان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی حکومتی معاملات میں...
    تہران کی پانچ بڑی ڈیموں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہو چکی ہے۔ امیر کبیرا ڈیم اب صرف آٹھ فیصد بھرپور ہے جو شہر کو صرف چند دن کا پانی فراہم کرنے کی گنجائش چھوڑتا ہے۔ ملک بھر کی صورتحال بھی تشویشناک ہے: 19 بڑے ڈیم ایسے ہیں جو تقریباً خشک ہونے کے قریب ہیں۔ پانی کی بچت اور قلت کے پیشِ نظر، تہران میں واٹر ریشننگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ بعض علاقوں میں رات کے وقت پانی کی سپلائی منقطع کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ان کٹوتیوں کو بے ضابطگی روکنے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔ صدر مسعود پیزیشکین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارش نہ ہوئی تو شہر کو خالی کرنے کی صورتِ...
    رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ⁠پولیس کو عوام کی بھر پور امداد حاصل رہی، ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں آپریشن جاری رہا۔...
    کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ریاست بہار کے انتخابات میں شکست کے بعد دہلی میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی ہے، جس میں الیکشن میں ہونے والی شکست کا جائزہ لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلایا، جو بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کا پہلا اجلاس تھا۔ مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس اس وقت ہوا جب ’این ڈی اے‘ نے ریاست بہار میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنوں: خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے عوام کے ساتھ مل کر کامیاب آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔میڈیاذرائع کی رپورٹ کے مطابق تختی خیل/ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک اہم اور فیصلہ کن آپریشن کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے کی قیادت میں ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الخوراج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور...
    اسلام آباد میں نئی قائم شدہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنے منصب کا پہلا باضابطہ حکم جاری کردیا۔ اس تاریخی فیصلے کے تحت عدالت کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کا آغاز ہوگیا ہے، جو مستقبل میں آئینی مقدمات کے نظام کو منظم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چیف جسٹس کی جانب سے نئے عہدوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ جاری کیے گئے حکم کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ اور سیشن جج محمد حفیظ کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی سے عدالت کے انتظامی معاملات کو باقاعدہ بنیادوں پر چلانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس تقرری کے ساتھ نئے ادارے کی فعالی میں...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ پی ٹی اے سے  لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی ومجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔ صارفین بھی اب رجسٹریشن، لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ یہ اقدام صارفین کی سہولت،...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو ٹیم کے ساتھیوں، سابق کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بھی بابر اعظم کی سنچری پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ’اس نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا، اور آپ ہر اسٹروک کے ساتھ اس کا اعتماد دیکھ سکتے ہیں، گیند اس کے بلے پر بہت خوبصورتی سے آرہی تھی۔ ایک حقیقی چیمپئن کی اننگز‘۔ Congratulations to Babar Azam on a phenomenal 100...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ایک سے پانچ ارب ڈالر تک کے ہرجانے کے لیے مقدمہ دائر کریں گے۔ یہ اعلان صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ یہ تنازع بی بی سی کی اس ایڈٹ شدہ ویڈیو سے شروع ہوا جس میں 6 جنوری 2021 کی ٹرمپ کی تقریر کے تین مختلف حصے ملا کر پیش کیے گئے تھے۔ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا موقف ہے کہ اس ایڈیٹنگ سے یہ تاثر گیا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر حملے کی ترغیب دی، جبکہ بی بی سی نے اس غلطی کو تسلیم کرتے...
    ملاقات کے دوران کامران خان ٹیسوری نے رہائشیوں کے مطالبات اور مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد وفاق کے تحت جاری فنڈز کے ذریعے PIDCL انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کرے گا، جس سے علاقے کے بنیادی مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ بات انہوں نے جعفر طیار سوسائٹی کے رہائشیوں سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں علاقے کے دیرینہ مسائل،...
    تحریکِ انصاف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کے روز اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی میں ایک ریکوزیشن بھی جمع کروائیں گے، جس میں ستائیسویں ترمیم اور موجودہ سیاسی صورتحال کو ایوان میں زیرِ بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔ پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ارکانِ اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اس ترمیم کو متنازع قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی مباحثے اور پارلیمانی سطح پر چیلنج کرنے...
    برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” کی ایک حالیہ رپورٹ میں سابق انٹیلی جنس چیف جنرل فیض حمید پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ آئی ایس آئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے تعلقات کو نہیں کرایا تھا، تاہم اس کے اشارے ملے ہیں کہ اس تعلق کا فائدہ اٹھایا جا رہا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض سینئر فوجی حکام، بشمول ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ، اس بات سے ناخوش تھے کہ عمران خان اپنی بیوی کی رائے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ 2019 میں اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل عاصم منیر کو...
    عالمی مالیاتی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز نے اس سال غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 24.5 فیصد منافع کمایا، جس کے ساتھ ہی وہ ایشیا میں سب سے زیادہ منافع دینے والے بانڈز بن گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی دوبارہ مضبوط واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال کے مقابلے میں اب پاکستان عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل اور فِچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری نے بھی سرمایہ کاروں کو اضافی اعتماد فراہم کیا ہے، جس سے مارکیٹ کے...
    روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سفارتی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں استحکام روس کی اولین ترجیح ہے، اور اسلام آباد اور کابل کے درمیان تناؤ نہ صرف روس بلکہ پوری عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ ماریہ زخارووا نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ سرحدی کشیدگی خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی واحد ڈھنگ ہے جو اس مسئلے کا دیرپا اور مؤثر...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں 14 سیٹوں والی جماعت کا حکومت بنانا بیس کیمپ سے مذاق ہے، پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے۔دوسری جانب  سردار عتیق نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس اِن ہاؤس تبدیلی کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے بھی غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری...
    بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس پر نئی بحث چھیڑ دی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اوور ورکنگ کو کمٹمنٹ سمجھ لیتے ہیں حالانکہ برن آؤٹ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔ میزبان کے سوال پر کہ کیا ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدلی ہے، دپیکا نے کہا سو فیصد۔ جب مائیں کہتی ہیں کہ ‘ماں بن کر سمجھ آئے گا’ تو واقعی سچ ہوتا ہے۔ اب مجھے اپنی ماں...
    ---فائل فوٹو  اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مستعفی ہونے والے ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھیں، کیا نواز شریف کو حکومت سے نکالنے کا فیصلہ آزادانہ تھا۔ ملک محمد احمد خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان ججز کا انصاف اور سزا صرف ایک پارٹی کے لیے تھی، عمر عطا بندیال کے فیصلے متعصبانہ تھے، جس کا دل کرتا ہے منتخب لوگوں کو کان سے پکڑ کر باہر نکال دیتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جج صاحبان کے استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا تھا، ایک عرصے سے کہہ رہے تھے کہ پارلیمنٹ کو اس کا حق دیا جائے۔ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ آئین کو اپنی اصل...
    افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کے ہمراہ ایرانی کلچرل سینٹر (خانۂ فرہنگ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ بھی موجود تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش پاکستان اور ایران کے ثقافتی تعاون کا ایک خوبصورت مظہر ہے، جس میں امن، تخلیق اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کیا گیا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا آرٹس کونسل میں نمائش کا افتتاح، ایرانی فن پارے بھی نمائش میں پیش وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا آرٹس کونسل میں نمائش کا افتتاح، ایرانی فن پارے بھی نمائش میں...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ⁠پولیس کو عوام کی بھر پور امداد حاصل رہی، ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں آپریشن جاری رہا۔ کامیاب آپریشن میں اب تک 5 خوارج ہلاک کردیے گئے جب کہ پولیس اہلکار محفوظ رہے، اہل علاقہ نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد پولیس کے شانہ بشانہ موجود، مٹی کے امن کیلئے خیبرپختونخواہ...
    کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیانات پر ماہرہ خان نے دل چھو لینے والا ردِعمل دیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ اپنی آنے والی فلم نیلوفر کی پروموشن کے لیے کراچی میں ہونے والی پریس میٹ میں سپر اسٹار فواد خان اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر آئے۔ اس موقع پر صحافی نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں کراچی آنا پسند نہیں، آپ اپنے شہر کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گی؟۔ ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئیں، یہی شہر ان کی پرورش کی جگہ ہے اور ان کی زندگی کا سب سے خاص حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر...
    سٹی 42 :پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کی جانب سے پنجاب پولیس، جیل اور متعدد محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔  سب انسپکٹر اوپن میرٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سروس کوٹہ سمیت مختلف آسامیوں کےنتائج جاری کردیے گئے۔ جس کے مطابق 115اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی آسامیوں کیلئے429 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب، جبکہ لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی 14 آسامیوں کیلئے 23 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اسکے علاوہ محکمہ ایکسائز میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی 2 آسامیوں کیلئے166 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے۔  ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  پی پی ایس سی میں جونیئر کلرک کی 10 آسامیوں کیلئے 153 امیدوار کامیاب، پولیس سب انسپکٹر...
    ---فائل فوٹو  سیشن کورٹ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان پر شہباز شریف کے ہرجانے کے دعوے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے دیے گئے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی۔وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بطور گواہ عدالت میں پیش ہو کر ریکارڈ کروائے گئے بیان پر جرح کی۔پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل نے کہا کہ جو دستاویزات آپ نے بطور گواہ پیش کیں وہ آپ کے خلاف ہیں نہ آپ کے حق میں، دستاویزات آپ نے لکھی ہیں نہ آپ کے ان پر دستخط ہیں۔اس پر عطار تارڑ نے کہا کہ یہ تمام دستاویزات پبلک ڈاکومنٹ ہیں اور ہتکِ عزت کو ثابت کرتی ہیں۔اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ...
    پنجاب بار کونسل نے 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ذبیع اللہ ناگرہ اور وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے مشترکہ اعلامیہ میں واضح مؤقف پیش کر دیا۔ پنجاب بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق؛ دستوری عدالت کا قیام ایک دیرینہ قانونی تقاضا اور جمہوری ضرورت کے طور پر موجود تھا میثاق جمہوریت میں بھی دستوری عدالت کا مطالبہ شامل تھا جو جمہوری اور آئینی اہمیت واضح کرتا ہے، اس آئینی اقدام سے ملک میں آئینی حکمرانی مضبوط اور نظام انصاف مزید بہتر ہوگا۔ آئین کے تحت پارلیمنٹ ملکی مفاد، استحکام اور بہتری کیلئے ضروری آئینی ترامیم کا مکمل اختیار رکھتی ہے، 27ویں آئینی ترمیم...
    بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی جریدہ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے،رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان پچھلے دو سال کی بنسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے،ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستان...
    پاکستان نے پہلی بار 'ایشیا-اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن' (ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی حاصل کر لی ہے۔ نومبر 2026 میں تین روزہ سمٹ پاکستان میں منعقد ہوگا، جس میں حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوگی۔ سمٹ میں 24 سے زائد ممالک اور ایک ہزار سے زائد آئی ٹی ماہرین شرکت کریں گے، جس سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔ یہ کامیابی وزارتِ آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشوں کی مرہونِ منت ہے۔ ستمبر میں ایسوشیو کے چیئرمین سٹین سنگھ نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملکی آئی ٹی انفراسٹرکچر کو سراہا۔ ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ میں آسٹریلیا، چین، نیوزی لینڈ، ملائشیا، سنگاپور اور...
    پاکستان میں پہلی بار ایشیا-اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن (ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کا انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے جسکے تحت پاکستان کو ایشیا - اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن'(ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی حاصل ہوگئی ہے۔ نومبر 2026 میں پاکستان پہلی بار تین روزہ ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ ڈیجیٹل سمٹ میں حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہو گی۔ 24 سے زائد ممالک اور 1,000 سے زائد آئی ٹی ماہرین کی شرکت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں فروغ حاصل ہوگا۔ یہ کامیابی وزارتِ آئی ٹی اور...
    ویب ڈیسک:ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی جانب سے 17 نومبر کو ضلع شہید بینظیرآباد میں مقامی تعطیل کا اعلان، ضروری و بنیادی خدمات انجام دینے والے محکمے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔  نواب شاہ کے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی جانب سے ضلع میں 17 نومبر 2025ء بروز پیر کو مقامی تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔  یہ فیصلہ حضرت سید علی اصغر شاہ المعروف سخی جام داتارؒ کے 754ویں عرس مبارک کے موقع پر کیا گیا ہے جاری کردہ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ضلع شہید بینظیر آباد کی حدود میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی اداروں اور متعلقہ اداروں میں مقامی تعطیل ہوگی۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین...
    جازان کیمسٹری سوسائٹی، جامعہ جازان کے اسٹریٹجک تعاون کے ساتھ، آئندہ ماہ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش LabTech 2025 کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں دنیا بھر کے ممتاز سائنس دان، محققین اور لیبارٹری ٹیکنالوجی سے وابستہ بڑی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یہ ایونٹ 15 اور 16 نومبر 2025 کو منعقد ہوگا۔ کانفرنس میں جدید تجزیاتی آلات جیسے GC، HPLC اور ICP کی خرابیوں کی تشخیص پر اعلیٰ سطح کی تربیتی ورکشاپس پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، لیبارٹری ڈیٹا اور آن لائن اینالائزرز کے درمیان فرق کم کرنے کے جدید طریقوں پر خصوصی سیشنز بھی شامل ہوں گے۔ ایونٹ میں 25 بین الاقوامی و مقامی ماہرین، 30 سے زائد علاقائی و عالمی شراکت دار شامل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ خواتین جو اپنی روزمرہ غذا میں الٹرا پروسیسڈ کھانوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں، ان میں مستقبل میں باول کینسر کے خطرات نمایاں حد تک بڑھ سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے کھانے معدے اور آنتوں میں وہ ابتدائی تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں جو بظاہر تو غیر کینسر زدہ ہوتی ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ خطرناک رسولیوں میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔یہ مطالعہ جریدے جاما اونکولوجی میں شائع ہوا جس میں ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ خوراک کس طرح آنتوں کے نظام میں ابتدائی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو متاثر کرتی ہے۔تحقیق کے تحت 45 برس کی اوسط عمر رکھنے والی 29 ہزار سے زائد...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان نے جمعرات کو ممبئی میں ایک رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو مداحوں کے لیے پرجوش لمحہ بنا دیا۔ دبئی کے بزنس مین رضوان سجان نے 55 منزلہ نئی ٹاور عمارت شاہرُخز بائے ڈینیوب کا آغاز کیا، اور کنگ خان خود اس کی تقریبِ رونمائی کے لیے پہنچے۔ ایونٹ کا آغاز پرسکون انداز میں ہوا جہاں رضوان سجان نے یاد کیا کہ کس طرح ایک بار انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیہ سے اُس وقت ویڈیو کال پر بات کی جب وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث آرام کر رہی تھیں۔ لیکن فلم اسٹار کے اسٹیج پر آتے ہی ماحول یکسر تبدیل ہو گیا۔ شاہ رخ خان، جنہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اب عوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار جدید کیمروں اور خصوصی مشینری کی مدد سے دماغ کی شریان کے 15 کامیاب آپریشن مکمل کر لیے ہیں۔ترجمان محمد عاصم کے مطابق یہ کامیابی مختلف یونٹس کے بھرپور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جنہوں نے اس پیچیدہ مشن کو ممکن بنانے کے لیے مسلسل محنت کی۔اس اہم سرجیکل مشن کی قیادت امریکا سے آئے پاکستانی نژاد نیورو سرجن ڈاکٹر عقیل پاپانی نے کی، جنہوں نے نہ صرف تمام آپریشنز اپنی نگرانی میں انجام دیے بلکہ ایک کروڑ روپے سے زائد کا خرچ بھی ذاتی طور پر برداشت کیا۔ اس تاریخی اقدام کا سب سے قابلِ...
    کامیڈی کے بڑے نام کیون ہارٹ اور کینن تھامپسن ایک بار پھر اکٹھے ہونے جا رہے ہیں، اس بار ایک نئی ہفتہ وار اسپورٹس ٹاک شو”گُڈ اسپورٹس” کی میزبانی کے لیے، جو صرف پرائم ویڈیو پر نشر ہوگا۔ 12 اقساط پر مشتمل یہ سیریز منگل، 25 نومبر سے شروع ہوگی، اور ہر منگل نئی قسط براہِ راست اسٹریمنگ کی جائے گی۔ یہ شو مزاح اور اسپورٹس تبصرے کا امتزاج ہوگا، جہاں دونوں ستارے کھیلوں کی دنیا کی بڑی خبروں اور جھلکیوں پر اپنی بے ساختہ اور مزاحیہ رائے دیں گے۔ وہ این ایف ایل اور این بی اے جیسے بڑے لیگز سے لے کر محلے کی پِک اپ گیمز اور یوتھ اسپورٹس تک سب کچھ کور کرنے کا ارادہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:  امریکا میں باسکٹ بال کے شوقین ایک ہائی اسکول جم انسٹرکٹر نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا ہے جس نے دنیا بھر میں کھیل کے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔راین مارٹن نامی اس استاد نے محض ایک گھنٹے کے اندر تھری پوائنٹر شاٹس کی وہ تعداد مکمل کی جو اب تک کوئی اور کھلاڑی نہیں کر سکا تھا۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے 1516 تھری پوائنٹرز باسکٹ میں ڈال کر نہ صرف نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا بلکہ اپنی مہارت، رفتار اور درستگی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔یہ ریکارڈ معمولی نہیں بلکہ ایک انتہائی سخت اور تھکا دینے والے چیلنج کا نتیجہ ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق راین مارٹن نے اپنی کوشش کے...
    بوسنیا سرب جنگ (1992 تا 1996) کے دوران امیر اطالویوں کے بھاری رقم دے کر عام شہریوں پر فائرنگ کرنے کے لیے تفریحی ‘سیاحت’ منعقد کرنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جس کے بعد اٹلی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان ‘سفاریوں’ میں شامل ہونے کی قیمت 100 ہزار یورو تک تھی، جبکہ گاوازینی کا دعویٰ ہے کہ غیر ملکی شوٹرز کو ایک ’پرائس لسٹ‘ بھی دی جاتی تھی جس میں بچوں کو نشانہ بنانے کی سب سے زیادہ قیمت مقرر تھی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 83 فیصد عام شہری شہید ہوئے، اسرائیلی فوج کے خفیہ ریکارڈ سے انکشاف اطالوی صحافی اور ناول نگار ایزیو گاوازینی نے اس ‘سیاحت’ میں شامل ہونے والے مبینہ...
    کوئٹہ ( نیوزڈیسک) بلوچستان کے علاقے مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے، گیس پائپ لائن تباہ ہو نے کے باعث پشین،مستونگ اوریارو میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی تاحال جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 15-11-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Middle East on Fire: Resistance Rises — From Lebanon to Pakistan   مزاحمت کا نیا دور — امریکہ کے خواب چکنا چور عراق سے پاکستان تک — بیداری کی لہر دنیا بدل رہی ہے... اور فیصلہ قریب ہے ہفتہ وار پروگرام : اسلام ٹائمزوی لاگ    وی لاگر: سید عدنان زیدی   پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام...
    لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار بدستور انتہائی مضر صحت قرا ر دیا گیا ہے۔ علی الصبح لاہور 439 اے کیو آئی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود رہا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضا کا معیار خراب ہے، گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد808 جبکہ فیصل آباد میں 507 ریکارڈ کی گئی۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا آج پہلا نمبر ہے، نئی دہلی کا اے کیو آئی انڈیکس 519 ریکار ڈ کیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں وقت اور سرمایہ دونوں کی بچت کرے گا۔اس سافٹ ویئر کے ذریعے کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے، جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز (WebRTC) کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔محمد عثمان بشیر کو اس جدت اور کامیابی پر دبئی میں ہونے والے ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے بھارت، چین اور ایشیا کے دیگر ممالک سے مجموعی طور پر 80 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، لیکن ان کی تخلیق کو سب...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار بدستور انتہائی مضر صحت قرا ر دیا گیا ہے۔ علی الصبح لاہور 439 اے کیو آئی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود رہا۔پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضا کا معیار خراب ہے، گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد808 جبکہ فیصل آباد میں 507 ریکارڈ کی گئی۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا آج پہلا نمبر ہے۔نئی دہلی کا اے کیو آئی انڈیکس 519 ریکار ڈ کیا گیا۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین کا پہلا فیصلہ، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا۔ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے،ادھر وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی منظوری سے مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا ۔
    بھارتی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا جول نے حال ہی میں ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ شادی کی ایک ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے ٹوئینکل کھنہ کے شو میں کہی تھی۔ کاجول کا ماننا تھا کہ شادی ایک معیّن مدت کے لیے ہونا چاہیے جس کے بعد اسے تجدید کرنے کا اختیار ہو۔ کاجول کے اس بیان کے وائرل ہوتے ہی اجے دیوگن کا بھی اس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں دیکھتا ہوں، محبت پہلے سے کہیں زیادہ معمولی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لفظ ‘محبت’ کو اتنا بے جا استعمال کیا گیا ہے کہ اس کی اہمیت کم ہو...
     بھارتی ریاست بہار کے  اسمبلی انتخاب 2025 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور نتیش کمار کو 10 ویں مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ این ڈی اے نے 243 رکنی ایوان میں تقریباً 202 نشستیں جیت لی ہیں۔ یہ نتیش کمار اور ان کے اتحادیوں  مہاگٹھ بندھن  (یعنی ریاستی اپوزیشن اتحاد) کے لیے ایک  کی یہ کامیابی بھاری دھچکا ہے، جو اب صرف 30-40 کے درمیان نشستوں پر محدود نظر آتی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں این ڈی اے نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور 202 نشستیں جیت کر مکمل اکثریت حاصل کی ہے، جو 243 رکنی اسمبلی میں فیصلہ کن جیت ہے۔ یہ بھی پڑھیے بہار الیکشن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ساتھ ساتھ سری لنکن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی نے جہاں ملک بھر میں جشن کا ماحول پیدا کیا، وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی قومی کھلاڑیوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی محنت اور کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ  راولپنڈی میں کھیلی گئی اس سیریز کی جیت نہ صرف پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے بلکہ یہ اس حقیقت کا ثبوت بھی ہے کہ ملک میں امن...
    ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے اور صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خاتمے کا اعلان  کر دیا۔  یہ اعلان انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، جہاں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام دستیاب شواہد اکٹھے کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کرے گا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی   سہیل آفریدی نے پہلے کابینہ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ...
    لاہور کا صبح سویرے فضائی معیار انتہائی مضر صحت، بین لاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 338 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 808 اور فیصل آباد میں 507 ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔200 تا 300 پرٹیکیولیٹ میٹر شدید آلودگی کی علامت ہے جبکہ 300 سے زائد پرٹیکیولیٹ میٹر خطرناک ترین آلودگی ظاہر کرتا ہے۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے تاجکستان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، معاشی، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیا۔ صدر مملکت نے سیاسی، معاشی اور دفاعی  روابط کو مزید فرورغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کہا پاکستان اور تاجکستان میں تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں۔ پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، ثقافتی اور عوامی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔  پاکستان تاجکستان کیلئے سمندر تک رسائی کا راستہ ہے۔ کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ خطے میں امن، استحکام و باہمی...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔ عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار کے مطابق سرکاری وسائل کا استعمال آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف...
    اسلام آباد (نوائے وقت روپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ ججز کے ٹرانسفر میں حکومت یا کابینہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ مستعفی جج بتائیں کس طرح پارلیمنٹ کا نقصان ہوا۔
    رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداللہ خورشید، مولانا ضیاء الحق آف مردان، مولانا محمد اسماعیل گودھرا، مولانا قاری زبیر احمد، مولانا احمد لاٹ ودیگر نے کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، یہاں جو کچھ بوئیں گے وہی آگے جاکر کاٹیں گے۔ اپنی اولاد، مال کو دین کیلئے وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جو افراتفری پھیلی ہوئی ہے، آفات، مصائب کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اس کا سبب صرف اور صرف دین سے دوری ہے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ  معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے۔ مسلمان آج ذلیل و رسوا ہورہا ہے۔...
    ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ کی جگہ امریکا کو غزہ میں کنٹرول اتھارٹی بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ  کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی تیار کردہ قرارداد پیش کر دی جس کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کا امکان مکمل ختم کرنا ہے۔ امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ میں دی گئی قرارداد کے 3 بڑے اقدامات سامنے آ گئے۔ قرارداد میں امریکا کو غزہ پٹی پر مکمل سیاسی کنٹرول دینے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ قرارداد میں غزہ کو باقی فلسطین سے مکمل طور پر الگ کرنے کا منصوبہ ہے۔ غزہ سے اسرائیلی انخلا کا اختیار امریکا اور اسرائیل کے ہاتھ میں دینے کی شق شامل ہے جس کا...
    سیول:گزشتہ دنوں کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے کے باعث3 مزدوروں کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات تھیں جو اب بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا ٹاور گرنے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد اب 10 ہو گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 60 میٹر بلند بوائلر کو منہدم کیا جانا تھا، جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں موجود ایک روز قبل ہی منہدم ہو گیا تھا۔ جہاں حادثے میں10 مزدور ہلاک جبکہ متعدد مزدوروں کا سراغ نہیں لگا یا جا سکا۔ یہ بات بھی علم میں رہے...
    احتجاج میں استعمال ہونیوالی پختونخوا حکومت کی مشینری وفاق کے قبضے میں ہے پی ٹی آئی حکومت سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، پشاور ہائی کورٹ پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج، ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام زیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر فیملی ہیلتھ گالاکاانعقادہواجس میں بطورمہمان خصوصی سابق وفاقی وزیرجنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ نے شرکت کی پروگرام کی صدارت سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کی دیگرمعززمہمانوں شریک ہوئے ۔ عبدالقادبلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت چلنے والے انسانی خدمت کے شعبے ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی قیادت میں چل رہے ہیں وہ لائق تحسین اورقابل تقلید ہے میں انسانیت کی خدمت کرنے پرالمصطفیٰ کی پوری ٹیم کومبارک بادپیش کرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ کراچی کشادہ قلب لوگوں کا شہرہے یہاں قابل اعتباراورایمان دارسماجی قیادت کے لئے تعاون کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)الفا فاؤنڈیشن آف ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کے چیئرمین میاں محمد مقصود نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور حفاظت میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو اعلیٰ معیار کے ساتھ انجام دیا ہے اور دشمن کے ہر خطرے کا مؤثر جواب دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ دہشتگردانہ کارروائیاں کسی بھی داخلی مسئلے کا نتیجہ نہیں بلکہ بیرونی سازشوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد قوم کو خوفزدہ کرنا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ میاں محمد مقصود نے کہا کہ فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کی جڑیں اب اکھڑ چکی ہیں اور ان کی مذموم کارروائیوں سے پاکستانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپوٹر) انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن (IDF)کی نئی تحقیق کے مطابق پاکستان میںذیابیطس کا شکار 2تہائی ملازمین (68فیصد) کو کام کی جگہ پرمنفی سلوک یا امتیازی برتائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 14نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں آئی ڈی ایف نے ذیابیطس کے مریض ملازمین کے ساتھ اس منفی اور امتیازی سلوک اورادارہ جاتی تعاون کی کمی کو اجاگر کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق ذیا بیطس کا شکار 58فیصد ملازمین نے کام کی جگہ پر منفی سلوک کے خوف کی وجہ سے ملازمت چھوڑنے پر غورکیا ہے۔ نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان کی صدر اور آئی ڈی ایف کی نائب صدر ارم غفور نے...
    عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ آج کی جدید دنیا میں جامعات حکمرانی کے نظام میں شفافیت پیدا کرنے اور اصلاحات کو عملی طور پر یقینی بنانے کے لیے ایک متبادل بیانیہ پیش کرتی ہیں یعنی حکمرانی کے نظام کو چلانے میں جو مشکلات ہمیں پیش آتی ہیں ان کا حل جدیدیت ، علمی،فکری اور تحقیق کی بنیاد پر جامعات اور ان میں موجود ماہرین پیش کرتے ہیں ۔لیکن اس نظام کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے یہاں حکومت اور جامعات کے درمیان مسائل کے حل کے تناظر میں کوئی فریم ورک یا میکنزم موجود نہیں ہے جو باہمی رابطہ کاری اور ایک دوسرے سے استفادہ کر سکے ۔ایسے لگتا ہے کہ ہمارا مجموعی نظام مسائل کو حل کرنے...
    جی سیون ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ کینیڈا میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتحال، یوکرین روس جنگ سمیت دیگر امور پرگفتگو کی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو ’’ انتہائی نازک‘‘ قرار دیتے ہوئے فریقین سے مکمل احترام کی اپیل کی ہے تاکہ امن کی بحالی ممکن ہو سکے۔ ادھر غزہ میں ایک اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔  غزہ کی موجودہ صورتحال انسانی تاریخ کے بدترین المیوں میں سے ایک المیہ ہے، مگر افسوس کہ اسے سیاسی بیانیے اور سفارتی مفادات کی نذرکیا جا رہا ہے۔ عالمی طاقتوں کی پالیسیاں اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /اتل بیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صہیونی فوج نے گزشتہ روزپھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کیے ، توپ خانے سے گولا باری کی ۔قابض فوج نے مغربی کنارے میں بھی 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔مسلسل خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو نازک قرار دیدیا۔ انہوں نے مکمل امن کے لیے معاہدے کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔دوسری جانب غزہ میں اجتماعی قبر سے51 لاشیں ملیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ادارے کے ترجمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-16  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا، آدھی رات کو 52قوانین پاس کیے تھے، اس وقت ان اراکین اسمبلی کی غیرت کہاں تھی جب اسمبلی کوتوڑا گیا؟۔ یہی لوگ دہشتگردوں کو تحفظ دینے والے بھی بنے ہوئے ہیں، یہ پاکستان کے وفادار ہیں یا دہشتگرڈوں کے؟۔ یہ مسئلہ آہستہ آہستہ سیٹل ہوگا اور ہوبھی رہا ہے۔ وزیر دفاع  نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے تلخی کا ماحول بنے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ججزنے استعفے دیے۔ نوازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو ہماری عدلیہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پوسٹل ٹریننگ سینٹر کراچی میں بیسک کمپیوٹر اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تعارفی کورس کی کامیاب تکمیل پر شرکا کے اعزاز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس کورس میں ایم ایس ٹی کے ڈویژن سے محمد ارسلان خان اور احسان اقبال جبکہ کراچی سٹی جی پی او سے محمد وقاص نے حصہ لیا اور کامیابی سے کورس مکمل کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پوسٹل ٹریننگ سینٹر کراچی نے کی جنہوں نے شرکا کو اسناد پیش کیں۔اس موقع پر ٹریننگ آفیسر محمد عارف ، یو ڈی سی، محترم معاذ اور پوسٹل ٹریننگ سینٹر کے دیگر اسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    لاہور: 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد  کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات  میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن میٹنگ میں گئی ہیں، جس کی وجہ سے دلائل بھی نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-25  پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔ پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج، ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور سیاسی سرگرمیوں کیلیے سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ ہو، پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-13 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ائر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائرفورس کا تربیتی طیارہ IAF PC-7 ٹرینر چینئی میٹروپولیٹن ایریا کے شہر تامبرام میں گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم حادثے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کر لیا تھا، جس سے وہ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    راولپنڈی: بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف طویل عرصے بعد سنچری بنائی بلکہ پاکستان کے لیے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا تو قومی ٹیم کے اوپنرز فخرزمان اور صائم ایوب نے 77 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان اور بابراعظم نے صائم ایوب کے 33 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد 100 رنز کی بہترین شراکت قائم کرکے پاکستان کو سیریز میں فتح حاصل کرنے کے لیے بنیاد فراہم کی اور اس دوران فخر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنی شاندار بیٹنگ صلاحیتوں کا لوہا منوا دیا ہے اور لیجنڈری اوپنر سعید انور کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 20ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ جدید دور کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔یہ سنچری بابر اعظم کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ انہوں نے 807 دن بعد ون ڈے فارمیٹ میں تین عددی اسکور بنایا۔ دو سال اور دو ماہ سے زائد عرصے کی اس خاموشی کو بابر نے پُراعتماد...
    ایک نئی غیر ملکی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کو بدعنوانی کے خلاف ایک عوامی پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا اور اسلامی فلاحی ریاست کا وعدہ کیا، تاہم بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ان کی ذاتی اور سیاسی زندگی دونوں رخ بدل دیے۔ یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کے لیے درخواست کی سماعت رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی، جو پنجاب سے تعلق رکھنے والی صوفیانہ رجحان کی روحانی شخصیت ہیں، نے عمران خان کے روزمرہ فیصلوں سے لے کر سرکاری تعیناتیوں تک وسیع اثر و رسوخ استعمال کیا۔ روحانی اثر، رسومات اور غیر معمولی دعوے رپورٹ...
    لاہور:(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اور یہ کھینچا تانی چیف جسٹس بننے کے لیے ہو رہی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پارلیمنٹ کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے پارلیمنٹ اکثر اپنے حقوق کے لیے بات کرتے ہوئے بھی محتاط رہتی تھی، لیکن اب یہ صورتحال تبدیل ہونی چاہیے۔ اُنہوں نے نوجوانوں اور خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو آج پڑھے لکھے نوجوانوں کی ضرورت ہے اور تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کی بنیاد ہیں، بدلتے ہوئے دور میں بچیوں کی تعلیم...
    واشنگٹن(ویب ڈیسک)اگر آپ کو بھی پابندی سے آدھے سر کا درد (مائیگرئن) ہوتا ہے، تو پھر آپ تنہا نہیں آپ کو ایسے بہت سے لوگوں کی کمپنی میسر آئے گی۔ معروف طبی میگزین دی لانسیٹ نیورولوجی کے دسمبر کے شمارے میں محققین ایک رپورٹ جاری کریں گے جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک شخص سر درد کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس بیماری سے تین ارب افراد متاثر ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال خاص طور پر خواتین کے لیے زیادہ سنگین ہے، کیونکہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انہیں مردوں کے مقابلے میں اپنی زندگی میں سر درد سے متعلق صحت کے مسائل دو گنا سے بھی زیادہ...
    پاکستان کے معروف بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار سینچری داغ کر ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے سابق اوپنر سعید انور کے سب سے زیادہ پاکستانی ون ڈے سینچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ The roar. The noise. The celebrations. ????@babarazam258 has done it! A moment to savour for Rawalpindi ???? ???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/LnpJV1Puk3 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2025 سعید انور نے اپنے کیرئیر میں 244 اننگز میں 20 ون ڈے سینچریاں بنائی تھیں، جب کہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 136 اننگز میں سرانجام...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی 20ویں سنچری اسکور کی اور سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ بابراعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 سال اور 2 ماہ سے زائد دورانیے یعنی 807 دن بعد سنچری اسکور کی ہے۔ 31 سالہ بابر اعظم نے 10 سال کے دوران 138 میچز کی 135 اننگز کھیلیں اور 20 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ دوسری طرف سعید انور نے 14 سالہ ون ڈے کیرئیر کے دوران 247 میچز کی 244 اننگز کھیلیں اور 20 سنچریاں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ میں توانائی کے شعبے کے لیے ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع حیدرآباد میں واقع پاساکھی فیلڈ کے ایک نئے کنویں سے تیل کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی ہے۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق یہ کامیابی اس کے جاری ایکسپلوریشن پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، پاساکھی-14 نامی کنواں، جو پاساکھی نارتھ ڈی اینڈ پی ایل بلاک میں واقع ہے، ابتدائی طور پر یومیہ 1100 بیرل خام تیل پیدا کر رہا ہے۔ کمپنی کا اس فیلڈ میں ورکنگ انٹرسٹ مکمل 100 فیصد ہے، جس کے باعث اس دریافت کو او جی ڈی سی ایل...
    نئی دلی (ویب ڈیسک)بھارت کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ہم ایسے الیکشن میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہ ہو۔ بھارت کی آبادی کے لحاظ سے تیسری بڑی ریاست بہار کے الیکشن کے نتائج پر اپنے ردعمل میں راہول گاندھی نے کہا کہ ریاست بہار میں یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے۔ راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی لڑائی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہے، کانگریس اور اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنی کوششوں کو مزید موثر بنائیں گے۔
    سٹی42: پنجاب اور اسلام آباد میں نو مئی 2023 کے سانھہ کے مجرموں کے مقدمات کے ٹرائل مکمل ہو گئے اور  کئی مقدمات میں مجرموں کو سزائیں سنائی جا چکیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اب صوبائی  حکومت "تحقیقاتی کمیشن" بنانے کا اعلان کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت   ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘  کو ختم کرے گی۔ وفاقی دارلحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ای ٹیگ جاری کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے  9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملے، آگ لگانے اور تمام املاک تباہ و برباد کرنے کے سنگین جرائم کی تحقیقات کیلئے ڈھائی سال بعد تحقیقاتی...
    بیجنگ: چین اور جاپان کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ ہوتے ہی بیجنگ نے اپنے شہریوں کو واضع ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ مہینوں میں جاپان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،  یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے جو جاپانی وزیراعظم کی تائیوان سے متعلق بیان بازی کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ ترجمان وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپانی وزیراعظم کے حالیہ موقف نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔ بیجنگ نے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جاپان کے سفیر کو طلب کیا اور باقاعدہ سفارتی احتجاج ریکارڈ کرایا،  چین نے واضح کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: بارہ برس بعد شام اور برطانیہ کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کا ایک اہم مرحلہ اس وقت مکمل ہوا جب شام نے لندن میں قائم اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق  وزیرخارجہ اسد الشیبانی نے لندن میں سفارت خانے کی عمارت پر شام کا نیا قومی پرچم لہرا کر سفارتی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ لندن اور دمشق کے درمیان منقطع رابطے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد بحال ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ اسد الشیبانی برطانیہ کے متعدد سرکاری و سفارتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف...
    لندن: شام نے لندن میں قائم اپنا سفارت خانہ 12 سال بعد کھول دیا ہے جہاں وزیرخارجہ نے عمارت پر پرچم بھی لہرادیا۔ شام کے وزیرخارجہ اسد الشیبانی نے لندن میں اپنے سفارت خانے پر شام کا نیا پرچم لہرا دیا اور واضح کردیا کہ برطانیہ کے ساتھ معطل ہونے والے سفارتی تعلقات 12 سال بعد بحال ہو رہے ہیں۔ سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ وزیرخارجہ لندن میں برطانیہ کے متعدد عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسد الشیبانی نے رواں ہفتے صدر احمد الشرع کے ہمراہ امریکا کے دورے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی، احمد الشرع پہلے شامی صدر بن گئے ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن کی نئی تحقیق کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کا شکار 2تہائی ملازمین (68فیصد) کو کام کی جگہ پرمنفی سلوک یا امتیازی برتاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 14نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں آئی ڈی ایف نے ذیابیطس کے مریض ملازمین کے ساتھ اس منفی اور امتیازی سلوک اورادارہ جاتی تعاون کی کمی کو اجاگر کیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذیابیطس کے شکار 58 فیصد ملازمین نے کام کی جگہ پر منفی سلوک کے خوف کی وجہ سے ملازمت چھوڑنے پر غورکیا ہے، نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان کی صدر اور آئی ڈی ایف کی نائب صدر ارم غفور...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر میں وفاقی حکومت نے اپنے مجموعی قرض میں 852 ارب روپے کی کمی کرلی ہے۔ ستمبر 25 تک حکومت کا مجموعی قرض 76 ہزار 605 ارب روپے رہا، جو اگست 25 میں 77 ہزار 458 ارب روپے تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ میں حکومت کے مقامی قرض میں 649 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ ستمبر 25 میں مقامی قرض 53 ہزار 424 ارب روپے رہا جبکہ اگست 25 میں یہ 54 ہزار 73 ارب روپے تھا۔ اسی دوران، حکومت کا بیرونی قرض 203 ارب روپے کم ہوا۔ ستمبر 25 تک بیرونی قرض 23 ہزار 181 ارب روپے رہا، جبکہ اگست 25 میں یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ چینئی کے چنگل پٹو ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا۔چینئی کے چنگل پٹّو ضلع میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہونے میں کامیاب رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی میڈیا اور خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی جاری کردہ ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، اور بھارتی فضائیہ نے بعد ازاں اس کی تصدیق کی۔فضائیہ کے بیان کے مطابق پی سی-7 مارک II تربیتی طیارہ آج دوپہر کے وقت چینئی کے قریب تمبرم علاقے میں...
    بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی طیارہ پی سی 7 چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی۔ VIDEO | Tamil Nadu: An Air Force training aircraft crashed near Thiruporur in Chengalpattu district. More details are awaited. (Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/SPPRXri1mO — Press Trust of India (@PTI_News) November 14, 2025 رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو 550 سے زیادہ فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے، جن میں 150 سے زیادہ پائلٹس اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ حالیہ...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا اور اعلان کیا ہے کہ اگلے جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائےگا۔ تحریک کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے اختیارات محدود ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی اعلامیے میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو استعفے دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائدنگی کرنے والے کھلاڑی وپراج نگم نے خاتون کے خلاف ہراساں کرنے کی ایف آئی آر درج کروا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وپراج نگم نے اتر پردیش کے بڑابانکی ضلع کے کوتوالی نگر میں خاتون کے خلاف ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی باقاعدہ شکایت درج کرائی۔ دہلی کیپیٹلز کے اسٹار کھلاڑی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ایک موبائل نمبر سے متعدد دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں۔ نمبر بلاک کرنے کے بعد انہیں بیرونی ممالک کے نمبروں سے کال موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا کہ فون کالز میں خاتون نے انہیں مطالبے نہ...
    چیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پہلا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔نوٹیفیکشن کے مطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے، چیف جسٹس آئینی عدالت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔ذرائع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزارکے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ...
    جسٹس کے کے آغا کل وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، جس میں چیف جسٹس امین الدین خان حلف لیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے اسی دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کے تقرر کا بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت مقرر کر دیا ہے جبکہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس امین الدین خان...