2025-11-23@00:24:35 GMT
تلاش کی گنتی: 2292
«ایک عورت ہے»:
(نئی خبر)
باباقوم کےمزارپر45برس تک نصب فانوس کوقومی عجائب گھرمیں نصب کیاجائےگا۔سن 71میں تاریخی نوعیت کا حامل فانوس چینی مسلمانوں(مسلم ایسوسی ایشن آف چائنا)کی جانب سےتحفےمیں دیا گیا تھا۔قدیم فانوس کی عجائب گھرمیں بیک وقت سیمنٹ اور شیشےسے تعمیرکردہ مزارقائد سےمشابہہ نئی عمارت میں تنصیب ہوگی۔4منزلہ پرانا فانوس کئی کلوگرام سونے کے پانی،48برقی قمقموں اور10ہزارکے لگ بھگ جگمگاتےکرسٹلزکا حامل ہے۔سن 2016 میں نئے فانوس کی تنصیب کےبعد اتارے گئےفانوس کونصب کرنےلیے کراچی کےجناح ٹرمینل ایئرپورٹ،اسلام آباد ایئرپورٹ،پریذیڈنٹ ہاوس اورسندھ اسمبلی سمیت کئی مقامات زیرغورآئے۔ فانوس کی ازسرنوتنصیب کے لیے 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،جنہوں نےتکنیکی پہلووں کا جائزہ لیا۔ پاکستان بننے کےلگ بھگ 12سال بعد سن 60کی دہائی میں بانی پاکستان کے مزارکی تعمیراتی کام کا آغازہوا۔معروف آرکٹیکٹ یحییٰ مرچنٹ کےڈیزائن کردہ...
تہران میں صدر نے کہا کہ اگر تمام اسلامی ممالک اسی طرح کے جذبۂ اخوت اور غیرتِ ایمانی کے ساتھ اہلِ غزہ کا ساتھ دیتے، تو آج ہمیں اس خطے میں ایسے دردناک اور شرمناک مناظر نہ دیکھنے پڑتے، ہم مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران اور عمان کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اور اقوام کے روابط ہمیشہ برادری، باہمی احترام اور نیک نیتی کی بنیاد پر قائم رہے ہیں، اور خطے کے تمام نشیب و فراز میں دونوں ایک دوسرے کے حقیقی شریک و مددگار رہے ہیں۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق صدر پزشکیان سے تہران میں عمان کے وزیرِ داخلہ حمود...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آسٹریلیا کی 2 خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بھارت کی سیکیورٹی انتظامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھارت عالمی سطح کے مقابلے منعقد کرا رہا ہے تو غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی ملک...
جنگ سے تباہ شدہ غزہ کے کھنڈرات میں 62 سالہ ہیام مقداد اپنے ننھے پوتے پوتیوں کے ساتھ زندگی کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ بغیر جوتوں کے، گرد آلود پاؤں لیے، بچے ہر روز اپنی دادی کے ساتھ پانی کی تلاش میں ملبے کے ڈھیر عبور کرتے ہیں۔ ہیام مقداد کا کہنا ہے کہ اب بچوں کی خواہش اسکول یا پارک جانے کی نہیں بلکہ کھانا یا پانی تلاش کرنے کی ہے۔ بچوں کے خواب ختم ہو گئے ہیں، وہ اب ملبے پر کھیلتے ہیں۔ جنگ نے مقداد کا گھر اور کئی عزیز چھین لیے۔ 10 اکتوبر کو امریکی ثالثی سے جنگ بندی کے بعد وہ اپنے تباہ شدہ مکان کے ملبے پر واپس آئیں اور ایک...
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔کشمیری شہداء کی یاد میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دن کی شروعات کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے ہوئی، جب کہ مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں، یکجہتی واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا سکے۔ اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک نکالی گئی، جس میں سرکاری اداروں، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہریوں...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے آرام کی حدود سے باہر نکلیں، آپ کوشش کر رہے ہیں، اور ہم جانتے ہیں، لیکن ذہنی طور پر آپ ابھی بھی اس خوفناک راستے میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مشکل وقت آپ کا دن انتظار کررہا ہے، اور یہ بالکل سچ نہیں ہوسکتا۔ سانس لینے کے لیے کچھ وقت نکالیں، اپنی زندگی کا دوبارہ جائزہ لیں اور نوٹ کریں کہ کیا آپ ہمیشہ وہی چاہتے ہیں جو آپ چاہتے تھے یا اگر آپ اب بھی اسے صرف عادت/ توقع/ دباؤ کی وجہ سے تعاقب کررہے ہیں۔ اپنی منفرد ضروریات اور خواہشات کا احترام کریں، اپنے آپ کو بالکل وہ حاصل کرنے کےلیے آزاد کردیں جس کی آپ تمنا کرتے...
ہم نے بہت سی باتوں کو ایسے قبول کر لیا تھا کہ جیسے یہ ہمارا مقدر بن چکی ہیں۔ ان میں نہ کسی تبدیلی کا امکان ہے نہ کسی طرح کا ردو بدل ہو سکتا ہے۔ ہم اپنی ناکامیوں کو کبھی حالات کا نام دیتے رہے، کبھی مقدر کے نام سے پکارتے رہے اور کبھی اس کو قسمت کا دھندا قرار دیتے رہے۔ اس خود ساختہ مقدر سے لڑنے کا نہ کبھی ہمیں خیال آیا نہ ہم نے حالات کو بدلنے کی کوشش کی۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے کچھ واقعات ہوئے جنہوں نے مجموعی یاسیت کے تصور کو ہی بدل دیا۔ قسمت کا ستارہ ہمارے ہاتھ میں تھما دیا اور مقدر کا اشارہ ہماری مرضی سے ہونے لگا۔ خواتین...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی نظام کی بہتری پر تمام ججز اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اورہائی کورٹس، ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ میں اصلاحات ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ ہیں،اصلاحات ایک نئے دور کا آغاز ہیں، اصلاحات کا مقصد ایسا نظامِ انصاف جو بروقت، شفاف اور عوام دوست ہو، 45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025 کے نفاذ سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ رولز 2025 کا مقصد شفافیت، تیز انصاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بزرگ مزدور رہنما کامریڈ احمد حفیظ جمال کا 99 سال کی عمر میں گزشتہ روز کراچی میں انتقال ہوگیا۔ کامریڈ حفیظ جمال نے تمام زندگی محنت کش عوام اور محکوم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، وہ پاکستان کو ایک سوشلسٹ ریاست بنانے کا خواب اپنے دل میں سجائے اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ آپ نے اپنی زندگی کا آغاز کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے شروع کیا، پاکستان میں جن سیاسی شخصیات کے ساتھ آپ نے سیاسی کام کیا ان میں مولانا بھاشانی، خان عبدالولی خان، میر غوث بخش بزنجو، ڈاکٹر م ر حسان، فیصح الدین سالار، حسن عسکری، لعل بخش رند، فیض احمد فیض، عابد حسن منٹو، کامریڈ انیس ہاشمی اور دیگر اہم شخصیات شامل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ستمبر 2025 کی ٹیکسٹائل رپورٹ دراصل ایک زخمی معیشت کی کراہ ہے۔ فیصل آباد سے کراچی تک مشینیں خاموش ہیں، بھٹیاں بجھ چکی ہیں، اور مزدوروں کے چہرے پسینے کے بجائے مایوسی سے تر ہیں۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ستمبر میں برآمدات 11.71 فیصد کم ہوئیں، لیکن یہ کمی صرف ایک عدد نہیں — یہ لاکھوں گھروں کی روٹی، بچوں کی کتابیں اور مزدوروں کے خوابوں کا زوال ہے۔ جو صنعت کبھی اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی تھی، آج قرضوں، ریفنڈز کی تاخیر اور خام مال کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے۔ توانائی کے بحران نے پیداواری لاگت کو آسمان پر پہنچا دیا، اور حکومتی پالیسیوں کی بے ربطی نے عالمی منڈی...
چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر پیش کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ مصطفیٰ ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نےپاکستان مسلم لیگ کے سنئیر نائب صدر اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر اسرائیل کی حمایت میں بیانیے بنانے کی مذموم کوششوں کو انہتائی شرمناک اور جھوٹا بیان قرار دیا ہے اتوار کے روز جاری کیے گِئے اپنے ایک بیان میں مصطفی ملک نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے ہمیشہ فلسطین کے مسلمانوں کے جرات مندانہ موقف اپنایا اور وہ فلسطین کو شہ رگ سے قریب...
امریکا کی سابق نائب صدر کاملا ہیرس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایک بار پھر وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں شامل ہو سکتی ہیں۔ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ہیرس نے کہا، میں ابھی ختم نہیں ہوئی، اور ممکن ہے کہ ایک دن صدر بنوں۔ یہ ان کا اب تک کا سب سے واضح اشارہ ہے کہ وہ مستقبل میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے پر غور کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا کملا ہیرس اور ہیلری کلنٹن سے سیکیورٹی کلیئرنس واپس لینے کا اعلان کاملا ہیرس نے 2024 کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کھائی تھی، جب صدر جو بائیڈن نے انتخابی مہم سے صرف 107 دن قبل دستبردار...
ٹریفک اہلکار نوپارکنگ سے کارلفٹر کے ذریعے لیکرجارہے ہیں جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار اس کے نیچے سے جارہاہے جوکسی حادثے کاباعث بن سکتاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج یلو لائن بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ایک وڈیو بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی، سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے...
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگ ویکسین کو یہودی سازش کہتے ہیں، پوری دنیا میں بیماریوں سے بچاوُں کیلئے ویکسین لگوائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر پہلے بیرونِ ملک سے آتے تھے۔ مشکل وقت میں قوم متحد ہو کر کارکردگی دکھاتی ہے، مشینری کی لائسنسنگ اب آن لائن ہے بدعنوانی کے مواقع کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کاغذی نظام میں رشوت و تاخیر عام تھی، اب سہولت فراہم کی گئی، جو طاقت ملی ہے اسے مثبت طور پر...
نیپال کی ایک مدھر اور خوبصورت آواز ہمیشہ کے لیے جل کر خاکستر ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپالی گلوکارہ اور خوشگوار زندگی کے دل نشیں خواب دیکھنے والی نیتو پاڈیل بالآخر چند دن کی موت و زندگی کی جنگ میں ہار گئیں۔ نیتو پاڈیل نے اپنے قریبی دوست اور موسیقار بابل گیری کے اسٹوڈیو میں 17 اکتوبر کو خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔ انھیں فوی طور پر شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور ان کی دردناک موت کی تصدیق کردی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا جسم 75 فیصد تک جل چکا تھا اور انھیں بچانے کی ہر...
ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں لسانی تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک خاتون مسافر نے ایک دوسرے مسافر کو زبردستی مراٹھی بولنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ ممبئی جانے والی پرواز میں پیش آیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ متاثرہ مسافر، یوٹیوبر ماہی خان، نے میڈیا کو بتایا کہ پرواز صبح 6:25 بجے کی تھی جب انہوں نے اپنی سیٹ ذرا پیچھے کی تو پیچھے بیٹھی خاتون کی بوتل گر گئی اور اس نے مراٹھی میں چیخنا شروع کر دیا۔ میں نے معذرت کی، مگر میں مراٹھی نہیں سمجھتا تھا، اس لیے میں نے ان سے کہا کہ وہ ہندی یا انگریزی میں بات کریں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں لسانی بنیاد پر دہشت...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی، سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی 4تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں 3 کروڑ افراد فوری امداد کے محتاج ہیں۔ تنظیموں نے فریقین سے ملک میں فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 16 ماہ سے الفاشر شہر میں کم از کم ایک لاکھ 30 ہزار بچے محصور ہیں جبکہ کردفان اور دارفور کی ریاستوں میں حالات انتہائی تشویش ناک قرار دیے گئے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) نے بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت کے حوالے سے بتایا کہ شمالی دارفور میں 3ہزار سے زیادہ افراد اور مغربی و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 16 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا، کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص افغان شہری ہے۔گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے...
ترکیہ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 18 افراد سوار تھے۔ دو کو زندہ بچا لیا گیا جن میں سے ایک افغان شہری ہے۔ گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ تاہم کشتی میں روانگی کے کچھ ہی دیر بعد پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا جس کے باعث ممکنہ طور یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک زندہ بچنے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے تک تیر کر ساحل تک پہنچا جبکہ دوسرا زندہ بچ جانے والا شخص قریب کے ایک جزیرے سے ملا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 2 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے...
پاکستان مسلم مڈل پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، بھارت خطے میں تنہائی کا شکارہے، مشاہد حسین سید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور:سینٹر فار ایرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (کَیس) لاہور نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا “علاقائی تعاون اور منی لیٹرل ازم: تغیر پذیر علاقائی نظم میں پاکستان کے تزویراتی انتخاب”۔ علمی و فکری حلقوں، ماہرین، طلبا اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ کَیس ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہے جو قومی سلامتی کے وسیع تر تناظر میں محققین اور ماہرین کیلئے علمی تقریبات کا تسلسل سے اہتمام کرتا ہے۔ تقریب کے افتتاحی کلمات سفیر محمد ہارون شوکت، ڈائریکٹر کَیس لاہور نے پیش کیے۔ ...
ڈاکٹر راشد محمود نت وہ مسیحا جو بینائی سے محروم چہروں پر امید کی روشنی جگا رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آنکھوں کی بینائی اللہ تعالیٰ کی ایک انمول نعمت ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لاکھوں افراد آج بھی علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انہی ضرورت مندوں کے لیے روشنی کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں معروف ماہرِ امراضِ چشم اور صدر چوہدری نت حسین ٹرسٹ آئی ہسپتال ڈاکٹر راشد محمود نت، جو اس وقت تین امراضِ چشم ویلفیئر ہسپتالوں کے بانی ہیں۔ ان ہسپتالوں میں غریب اور نادار مریضوں کا آنکھوں کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر راشد محمود نت نے روزنامہ سب نیوز سے...
قیامِ پاکستان سے لے کر افغانستان کا ایک تاریخی کردار رہا ہے۔ہمارے اس ہمسایہ ملک نے کبھی پاکستان کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی شمولیت کے موقع پر وہ واحد ووٹ جو پاکستان کی مخالفت میں پڑا،وہ افغانستان کا ہی تھا۔ مخالفت کے اس ووٹ سے پاکستان کے بارے میں افغان سوچ کا پتہ چلتا ہے۔ 1950میں پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب مولوی تمیز الدین نے لندن میں برٹش پارلیمنٹ کے نئے اجلاس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ افغان حکومت پاکستان کے قبائلی علاقوں میں شورش پھیلانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے قبائلی علاقوں کے سرداروں اور ملکوں کی...
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس اب بھارتی ٹی وی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بل گیٹس مشہور ڈرامےکیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 میں خصوصی طور پر نظر آئیں گے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے ڈرامے کے نئے پرومو میں بل گیٹس کو مرکزی کردارتُلسی ویرانی (جسے اداکارہ اسمرتی ایرانی نبھا رہی ہیں) کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں تُلسی اپنے روایتی انداز میں بل گیٹس سے کہتی ہیںبہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے ہیں، ہم سب آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہے...
گزشتہ 6 سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے گھر میں 16 ٹیسٹ میچ کھیلے، جن میں سے 4 جیتے اور 4 کا کوئی نتیجہ نہ نکلا جبکہ 8 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید تکلیف دہ بات یہ رہی کہ اس دوران 2 سیریز میں کلین سوئپ کی خفت اٹھانی پڑی جبکہ مزید دردناک معاملہ یہ رہا کہ بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ یہ ہے وہ کارکردگی جسے ہم اپنے سر پر سجائے گھوم رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ہوم سیریز ٹیمیوں کے لیے سودمند رہتی ہیں کہ وکٹیں اور کنڈیشنز دونوں ہی حق میں ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ تقریباً ہر ٹیم کا ریکارڈ گھر میں...
معروف ہسپانوی اداکارہ آنا ڈی آرمس نے ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر پہلی بار ردعمل دے دیا ہے۔ امریکی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق آنا ڈی آرمس اور ٹام کروز ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے بلکہ وہ اپنے اگلے پراجیکٹ کی وجہ سے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس فروری کے بعد سے متعدد بار ایک ساتھ دیکھے جانے کے باوجود دونوں اداکاروں کے درمیان صرف پیشہ ورانہ تعلق ہے اور انہیں کام کے سلسلے میں ملاقاتیں کرتے ہوئے دیکھ کر تصاویر بنائی گئی ہیں جو وائرل ہوئیں۔ آنا ڈی آرمس نے ایک حالیہ انٹرویو میں ٹام کروز کو ڈیٹ...
بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں متنازع بیانات کیلئے مشہور مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ایک بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فلم شعلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی رجحانات پر تبصرہ کر رہے تھے۔ ویڈیو میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ شعلے کی ریلیز کے وقت لوگ (ہندو) آج کی طرح مذہبی نہیں تھے اور اب ایسے مکالمے لکھنا ممکن نہیں رہا۔ اسی دوران انہوں نے ایک تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے راجو ہیرانی سے کہا تھا کہ مسلمانوں کی طرح مت بنو، انہیں اپنے...
سال 2025 پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں کے حوالے سے خاصہ گرم رہا اور خاص طور پر اس سال پاکستان کی جانب سے لڑی جانے والی 2 جنگوں کو بھی دیکھا جانا چاہیے ایک جو پاکستان نے مئی میں بھارت اور دوسری اکتوبر میں افغانستان کے خلاف لڑی۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ سال کے شروع اور حالیہ مہینوں میں جہاں دہشتگردی کے کئی واقعات سامنے آئے وہیں پر پاک فوج نے اپنے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں۔ اس سال دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ 11 مارچ کو بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملہ تھا جس میں تفصیلات کے مطابق 64 لوگ شہید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) پاکستانی نژاد فن ٹیک، ‘ابھی’ (ABHI) نے متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اپنی خدمات کو وسعت دے رہا ہے۔ اور پہلے مرحلے پرپیشگی تنخواہ (advance salary) کو متعارف کرارہا ہے۔ابھی کے شریک بانی اور سی ای او، عمر انصاری نے بتایا کہ ‘ابھی’ نے متحدہ عرب امارات کے الفردان ایکسچینج کے ساتھ شراکت کی ہے، جو متحدہ عرب امارات میں کارکنوں کے مالیاتی خود مختاری میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا، “متحدہ عرب امارات میں ‘ابھی’ کی جانب سے کمائی ہوئی اجرت تک رسائی (Earned Wage Access) کی خدمات فراہم کرنے والا پہلا ایکسچینج بن کر، جس کے زریعے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے لاکھوں غیر ملکیوں محنت کشوں کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ موسمیات نے رواں سال موسمِ سرما کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس بار ملک میں سردی کی شدت معمول سے کم رہے گی۔ محکمہ کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری کے دوران درجہ حرارت اوسط سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے، خصوصاً شمالی علاقوں میں بھی موسم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نسبتاً گرم رہنے کی توقع ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس سال موسمِ سرما میں بارشوں کی شرح معمول سے کم رہے گی، جس کے باعث ملک کے کئی حصوں میں خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری کے آخر میں بارش کا ایک سلسلہ متوقع ہے جو وقتی طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا مینارپاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماعِ عام محض ایک سیاسی اجتماع نہیں بلکہ حق و باطل کے معرکے میں حق کی قوت کو منظم کرنے کی علامت ہے۔ موجودہ بوسیدہ نظام نے عوام سے روٹی، روزگار، انصاف اور امن چھین لیا ہے۔ اشرافیہ عیاشی میں مگن ہے جبکہ عام آدمی مہنگائی، بے روزگاری اور ناامیدی کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ ایسے میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کا سلوگن ’’بدلو دونظام‘‘ نہ صرف پاکستان کے موجودہ صورت حال کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عوام کے دلوں کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں...
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امدادی راہداری کھولے تاکہ لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ سلووینیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، فرانسیسی صدر نے کہایہ اب صرف ایک مطالبہ نہیں، انسانیت کی پکار ہے۔ سرحدوں پر خوراک کے ٹرک موجود ہیں، لیکن غزہ کے اندر معصوم بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔ یہ قابلِ قبول نہیں۔میکرون نے زور دیا کہ جنگ بندی کے بعد بھی غزہ میں حالات بدستور انتہائی نازک ہیں۔ ہم اپنے یورپی، عرب اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات پر زور...
دنیا آج جتنی روشن ہے، شاید کبھی نہ تھی۔ شہروں میں روشنی کا شور ہے، مگر دلوں میں اندھیرا پھیل رہا ہے۔ ہماری آنکھوں کے سامنے ایک نئی تہذیب جنم لے رہی ہے، جس میں سب کچھ ہے، مگر سکون نہیں۔ یہی وہ لمحہ ہے جب ذہن ایک پرانے سائنسی تجربے کی طرف بھٹک جاتا ہے، جسے دنیا ’یونیورس 25‘ کے نام سے جانتی ہے۔ انیس سو ساٹھ کی دہائی میں امریکی ماہرِ حیوانیات جان بی کیلہون (John B. Calhoun) نے ایک تجربہ کیا۔ اس نے ایک ایسی دنیا بنائی جہاں چوہوں کو تمام تر سہولیات سے آراستہ ماحول دیا گیا۔ کھانے پینے کی کوئی کمی نہیں تھی، خطرہ کوئی نہیں، اور رہائش کی سہولت بہترین۔ ابتدا میں آبادی بڑھی،...
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ جوڑے نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا۔ پرینیتی اور راگھو نے پوسٹ میں لکھا کہ ’بالآخر وہ آ گیا، ہمارا بیٹا! اور ہمیں اپنی پرانی زندگی بالکل یاد نہیں رہی۔‘ دونوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے بازو بھرے ہوئے ہیں اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔ پہلے صرف ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے تھے، اور اب ہمارے پاس سب کچھ ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Raghav Chadha (@raghavchadha88) اداکارہ کی اس خوشی کی خبر پر مداحوں اور فلمی دنیا کے ساتھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-19 روم /اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دہرے خطرات سے دوچار ہے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم میں عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ واٹر ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈائیلاگ میں سیکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے لیے ایک وجودی چیلنج ہے...
آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے دی۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو بھارتی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ بھارت کے ابتدائی تین بلے باز مجموعی طور پر صرف 18 رنز بناسکے جو نیوزی لینڈ کے خلاف 2019 کے ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد کم ترین اسکور ہے۔ The 18 runs between Rohit Sharma, Shubman Gill and Virat Kohli today is the lowest aggregate by India's top three in a men's ODI since the 2019 World Cup semi-final against New Zealand ???? pic.twitter.com/cCl0KqWrZg — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 19, 2025 شبمان گل 10، روہت شرما 8 اور...
جلد ہی شہروں کے اندر سفر کے لیے رکشہ یا ٹیکسی کی ضرورت باقی نہیں رہے گی، کیونکہ اب بات ہو رہی ہے اڑنے والی ٹیکسی کی — جو زمین نہیں، فضا میں سفر کرے گی۔ چین کی معروف کمپنی ای ہانگ ہولڈنگ وہیکلز (EHang) نے ایک ایسی جدید ترین فلائنگ ٹیکسی تیار کر لی ہے جو بغیر پائلٹ کے خودکار طریقے سے پرواز کر سکتی ہے، اور صرف ایک چارج پر100 میل (تقریباً 160 کلومیٹر) سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ اڑنے والی گاڑی — جس کا نامVT-35 رکھا گیا ہے — شہری ٹرانسپورٹ کا نقشہ بدل دے گی۔ یہ سواری نہ صرف تیز ہے بلکہ محفوظ، ماحول دوست اور جدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکا کے سابق خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کے اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ محسوس ہونے لگا کہ اسرائیل امریکی کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں وٹکوف نے بتایا کہ انہیں اسرائیل کی جانب سے قطر میں کسی بھی قسم کے حملے یا اس کی منصوبہ بندی سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔ ان کے بقول، اگلی صبح جب یہ خبر سامنے آئی کہ اسرائیل نے قطر میں موجود حماس کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، تو فوراً صدر ٹرمپ...
جدید ٹیکنالوجی اور مشینی پرنٹنگ کے اس دور میں بھی ہاتھ سے کی جانے والی بلاک پرنٹنگ کی روایت آج بھی اپنی پہچان برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ فن نہ صرف کپڑے پر رنگوں کی زبان بولتا ہے بلکہ اس میں نسلوں کی محنت، صبر اور جمالیاتی احساس جھلکتا ہے۔ پرانے کاریگر آج بھی لکڑی کے تراشیدہ بلاکس سے دوپٹے، چادریں اور لباس پر نقش و نگار ابھارتے ہیں۔ ہر چھاپ کاریگر کی سانسوں کے ساتھ جڑی ایک دعا ہوتی ہے، جو رنگوں میں زندگی بھرتی ہے۔ مگر افسوس کہ یہ روایت اب زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ بلاک پرنٹنگ کے کاریگر سید مطاہر حسین کا کہنا ہے کہ اب ہمارے پاس اتنے گاہک نہیں آتے، کیونکہ بلاک پرنٹنگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی نے سماء نیوز کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا اسٹینڈ وہی ہے جو پہلے تھا، ہمارا اسٹینڈ ہے کہ جو دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں ان کو ہمارے حوالے کریں یا پھر ان سے ہتھیار لے کر معافی تلافی کروائیں ، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر ہم آپس میں کلیئر نہ ہوتے تو بھارت سے جنگ نہ جیت پاتے، فیلڈ مارشل نے اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن میں تقریر کی تھی ، اس پوری تقریر کو انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں عملی جامہ پہنایا، اس جنگ کے بعد خارجہ...
چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے اور بھارت ابھی پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی کوشش کررہا ہے، تجزیہ کار عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام'تھنک ٹینک ، میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ فیلڈ مارشل نے کاکول میں اپنے خطاب میں پیغام پہنچا دیاہے، انہوں نے 10مئی سے پہلے بھی ایسا ہی خطاب کیا تھاجس کی لوگ توقع نہیں کررہے تھے۔مودی کو یہ جرنیل ہضم نہیں ہو رہا کیونکہ دنیا فیلڈ مارشل کو ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے چھ گنا بڑا ملک ہے اور جو تکبر کابھوت ان کےسر پرسوار تھاوہ 10مئی کے بعد سے اترچکاہے...
سعودی دارالحکومت ریاض میں جوئے فورم کے اسٹیج پر اُس وقت فلمی دیوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا جب بالی ووڈ کے تینوں بادشاہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ یہ وہ منظر ہے جس کے لیے مداح برسوں آس لگائے ہوتے ہیں اور شاز و نادر ہی ایسا ہوپاتا ہے جب تینوں خانز ایک ساتھ کسی اسٹیج پر نظر آئے ہوں اور جب ایسا ہو تو مداحوں کا دیوانہ پن دیکھنے لائق ہوتا ہے۔ ریاض کے ایک ایسے ہی اسٹیج پر جب مداحوں کے پُرزور اصرار پر عامر خان نے اپنی فلم کا مقبول گانا گنگنایا تو مداح خوشی سے جھوم اُٹھے۔ اسٹیج پر عامر خان کے عقب میں شاہ رخ اور سلمان...
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا حوالہ ہٹادیا ہے۔ افغان کھلاڑی نے اپنے اس اقدام کے بعد پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی۔ یاد رہے یہ وہی فرنچائز ہے جس کے ساتھ راشد خان پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز سے رسمی طور پر انکار کردیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 18 اکتوبر ہے اور ہم بینظیر بھٹو کے قافلے میں شہید ہونے والے کارکنوں کو یاد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دہشتگردوں سے ڈری نہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہید ہوئی، پی پی پی ان کے راستے پر چل رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے سانحات ہوئے اور سانحہ کارساز ایک بڑا واقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ وفاق کے خلاف سازش تھی، اس کے کئی پہلو ہیں جن میں شفافیت نہیں اور بدقسمتی سے یہی ملک میں ہوتا آرہا ہے، آج جماعت کی ایکزیکٹو کمیٹی کا اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر سے جنگ بندی کے بعد سے اب تک بہت کم ٹرک غزہ کے اندر داخل ہوسکیں ہیں، جس کی وجہ سے ، یہ مقدار اب بھی متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان عبیر عطفہ نے بتایا کہ جنگ بندی نے ہمیں ایک محدود مگر قیمتی موقع فراہم کیا ہے اور WFP تیزی سے اپنی کارروائیاں بڑھا رہا ہے تاکہ ان خاندانوں تک خوراک پہنچائی جا سکے جو مہینوں سے محاصرے، بے گھری اور بھوک کا شکار ہیں۔ان کے مطابق 11 سے 15 اکتوبر کے درمیان...
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسپیم اور غیر مطلوب پیغامات سے نمٹنے کے لیے انفرادی اور بزنس اکاؤنٹس کے لیے نئی پابندیاں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے کی جانے والی اس تبدیلی سے میٹا اپنے صارفین کو واٹس ایپ بزنس ایکو سسٹم کو بڑھانے میں تحفظ فراہم کرے گا۔ اس تبدیلی میں اس حد کا تعین کیا جائے گا کہ جواب موصول ہوئے بغیر کتنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں واٹس ایپ ایک نجی میسجنگ ایپ سے بڑھ کر رابطے کا ایک پیچیدہ پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ لیکن ایپ کے بڑھنے کے ساتھ پلیٹ فارم پر اسپیم سے لے کر غیر مطلوب میسجز کی بھرمار بھی ہوگئی ہے۔ اس مسئلے کو...
بین الاقوامی جریدے فنانشل ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ایک ممکنہ دفاعی معاہدے پر بات چیت جاری ہے، جو ممکنہ طور پر اگلے ماہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے واشنگٹن کے متوقع دورےکے دوران طے پا سکتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس مجوزہ معاہدے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی سطح پر مشاورت ہو رہی ہے، تاہم ابھی تک اس معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ فنانشل ٹائمز نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سابق سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ولی عہد کے دورۂ امریکہ کے دوران اس دفاعی تعاون میں پیش رفت کا امکان ہے۔ مزید برآں، رپورٹ میں کہا...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا رول ادا کر رہے تھے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں، یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب...
دائمی تناؤ دماغ کو دوبارہ پروگرام کرتا ہے جس سے دماغی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جریدے ’’ سائنس ایڈوانسز ‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے نیو اٹلس کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو اب یقین ہے کہ شوگر کا اضافہ ڈپریشن کے لیے ایک کنورٹر ہو سکتا ہے جو موڈ کی خرابیوں اور ان کے علاج کے طریقوں کو سمجھنے کے لیے ایک نئے نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے۔جنوبی کوریائی انسٹی ٹیوٹ فار بیسک سائنس کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ طویل تناؤ بدلتا ہے کہ کس طرح میڈل پریفرنٹل کورٹیکس (ایم پی ایف سی) میں پروٹین کو سیالک ایسڈ سے سجایا جاتا ہے۔ یہ ایک شوگر مالیکیول ہے جو نیوران کی...
عمران خان ایک خودپسند شخص ہےجو اپنی بے لگام سیاسی خواہشات کیلئے ملک اور عوام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے:سلیمان شاہ راشدی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 نومبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین پر مبینہ تشدد پر عہدے سے استعفیٰ دینے والے سول سرونٹ سلیمان شاہ راشدی نے خاموشی توڑتے ہوئے عمران خان کیخلاف سخت بیان جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں سلیمان شاہ راشدی کا کہناتھا کہ میں نے عمران خان کے لیے اپنی جان اور سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا، اپنی نسلوں پرانی وفاداری پیپلز پارٹی سے توڑ دی؛ اپنے کیریئر کو عروج کے مقام پر ختم کر کے عمران خان کے حامیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔لیکن آخرکار میں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ سب کچھ صرف عمران خان کے اپنے ذاتی سیاسی مفادات اور اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251017-08-8 لاہور ( نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں جلاد اور فرعون کا رول ایک ہی وقت میں ادا کر رہے تھے،ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے،اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی پالیسی ڈلیور کرنا نہیں، انتشار پھیلانا ہے ،خیبر پختونخوا بیڈ گورننس، کرپشن اور دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے وہاں دہشت گردی عروج پر ہے، لیکن یہاں امن کی بجائے انتشار پھیلانے کیلیے حکومتیں تبدیل کرنے کے...
اسد اللہ بھٹو اور قاضی احمد نورانی کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ سانحہ مریدکے حد سے زیادہ طاقت کے استعمال کا نتیجہ ہے، معاملات کے حل کے لئے قومی مشاورت کی ضرور ت ہے، پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو اور صوبائی جنرل سیکٹری علامہ قاضی احمد نورانی کے ہمراہ سانحہ مرید کے اور وطن عزیز کو درپیش داخلی اور خارجی حالات کے تنازعہ میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے صدر راؤ عبدالرحمٰن، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 1 لاکھ ڈالرز بڑھے ہیں۔اس طرح ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر تک 19.81 ارب ڈالرز رہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.07 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 14.44 ارب ڈالرز رہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.06 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 5.36 ارب ڈالرز رہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
اگر آپ کا گوگل اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے یا پاس ورڈ یاد نہیں آ رہا تو گھبرانے کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔ گوگل نے اکاؤنٹس کی حفاظت اور ریکوری کو آسان بنانے کے لیے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں’’ریکوری کانٹیکٹس‘‘ شامل ہے — یہ طریقہ کار کسی حد تک گیم شو کے لائف لائن کی طرح کام کرتا ہے جہاں آپ ایک قابلِ اعتماد دوست یا رشتہ دار کو شامل کرتے ہیں۔ ایک بار کانٹیکٹ شامل ہو کر دعوت قبول کر لے تو جب آپ ریکوری کی کوشش کریں گے تو آپ کوAsk your friend to help you sign nکا آپشن دکھے گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کے منتخب کردہ شخص کو اپنے...
بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطرناک صورتِ حال اختیار کر لی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اوسطاً ہر تیسرے دن ایک فوجی اپنی زندگی ختم کر رہا ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں تعینات فوجیوں میں ذہنی دباؤ اور فرار کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2014 سے 2024 تک 983 خودکشیاں ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف سائیکولوجیکل ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق، 2014 سے 2024 کے دوران بھارتی فوج میں 983 فوجیوں نے خودکشی کی۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں 586 بھارتی فوجیوں کی خودکشی، سبب کیا نکلا؟ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجیوں کو ذلت، ہراسانی، ناقص قیادت، خوراک کی کمی اور طویل تعیناتی جیسے مسائل کا سامنا ہے، جو شدید ذہنی...
اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا غزہ کے تنازعے میں زخمی بچوں کے علاج معالجے میں مالی مدد کی فراہمی کیلئے بھیجیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل حماس امن معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے ضبط شدہ سونا بھیجنے کا کہا ہے۔ اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا غزہ کے تنازعے میں زخمی بچوں کے علاج معالجے میں مالی مدد کی فراہمی کیلئے بھیجیں گے۔ اپنی پوسٹ میں پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا اقوامِ متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرے گا، تاکہ غزہ کی تعمیرِ...
پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی کا اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس پر دوبارہ فالو کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس سے مداحوں میں چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سجل نے احد کو ایکس پر فالو کیا ہے، جو طلاق کے بعد ایک غیر متوقع اقدام ہے اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔احد اور سجل کے کچھ مداح اسے پھر سے ’دوستی‘ قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر ماضی کی رومانوی جوڑی کی واپسی کی امید باندھ رہے ہیں تاہم بظاہر یہ ایکس اکاؤنٹ جعلی لگ رہا ہے۔یاد رہے کہ سجل...
معیاری پروگرامنگ کے لیے اپنی جدوجہد اور بہترین کارکردگی کا عزم لیے ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ ایک بار پھر اپنی نئی حکمتِ عملی کے ساتھ منفرد اور نیا مواد پیش کرنے جا رہا ہے, تاکہ ناظرین کے لیے تازگی اور انفرادیت کے حامل پروگرام پیش کیے جاسکیں۔ ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ طویل عرصے سے پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری میں اپنا ایک کلیدی اور نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جہاں اس نے مسلسل اور ایک کے بعد ایک منفرد اور حقیقی تصورات کو پیش کیا ہے۔ اپنے پروگراموں میں تنوع لانے کے لیے ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ نہ صرف تجربہ کار ڈراما ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے، بلکہ ابھرتے ہوئے نئے پروڈیوسرز کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرتا ہے، جو جوش و...
اگر آپ بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسکرولنگ کرتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ ہر وقت سیاست یا متنازع موضوعات پر بات کرنے والے اکاؤنٹس دراصل کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، تو اب اس سوال کا جواب آپ کو ملنے والا ہے۔ ایلون مسک کی زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو یہ معلومات دستیاب ہوں گی کہ کسی اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا جائے گا کہ یوزرنیم کب تبدیل کیا گیا۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیر (Nikita Bier) کے مطابق، کمپنی اس فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کروا رہی ہے، تاکہ جعلی اکاؤنٹس اور گمراہ...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، مساوات اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفید چھڑی محض ایک آلہ نہیں بلکہ ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جو بصارت سے محروم افراد کی زندگی میں راہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو جامع ہو، مساوات پر مبنی ہو اور باہمی احترام و تعاون کو فروغ دے، وہی حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ کہلانے کا حق دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بصارت سے محروم افراد سمیت تمام...
اسلام ٹائمز: خصوصی حربوں میں قیدیوں کو ایک گاڑی سے دوسری گاڑی میں منتقل کرنا اور منتقلی کے راستے کو پوشیدہ رکھنے اور شناخت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک ہی رنگ اور ماڈل کی متعدد گاڑیوں کا استعمال شامل ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک قیدیوں کو ڈیلیوری پوائنٹ پر ریڈ کراس فورسز کے حوالے نہیں کیا گیا۔ شیڈو یونٹ ہمیشہ صہیونی قیدیوں کے ساتھ اسلامی قانون کے مطابق اچھا سلوک کرتا ہے اور فلسطینی قیدیوں کے ساتھ قابضین کے وحشیانہ سلوک کے برعکس شیڈو یونٹ کے ارکان اسرائیلی قیدیوں کو ضروری طبی اور نفسیاتی دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں۔ خصوصی رپورٹ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں...
ہارڈویئر کے کاروبار سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر تک کا سفر، آج انتقال کرنے والے سراج الدین درانی کون تھے؟
آج 72 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے آغا سراج درانی سندھ کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھے جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سرکردہ رہنما کی حیثیت سے سندھ کی سیاست میں کئی دہائیوں سے فعال رہے۔ آغا سراج درانی 2013 سے 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے اہم آئینی عہدے پر فائز رہے۔ ان کا یہ عہدہ ان کے کیریئر کا ایک نمایاں دور رہا، آغا سراج درانی مختصر مدت کے لیے سندھ کے قائم مقام گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے بارہویں اسپیکر منتخب اپنے سیاسی سفر کے دوران، وہ سندھ میں بلدیات اور دیگر محکموں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ سے وابستہ حلقے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابراعظم کے شاندار ریکارڈ اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، بابر اعظم نے اب تک 60 ٹیسٹ، 134 ون ڈے اور 128 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 14,814 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے کارناموں میں 31 سنچریاں اور 102 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم...
’اصل مسئلہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی ہے‘، ہاکی میچ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے پر لوگوں کا خیر مقدم
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل قومی ترانوں کے بعد خوشگوار ماحول میں روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ’ہائی فائیو‘ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس خوبصورت لمحے کو کھیلوں کے شائقین نے دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان احترام، برداشت اور کھیل کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حالیہ ایشیا کرکٹ...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کیساتھ کشیدگی سے دہشت گردی بڑھے گی ، دہشت گردی کا حل سیاسی طور پر نکالنا چاہیے, کے پی میں ہمارامینڈیٹ ہے ،امید ہے حلف کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں تبدیلی کے بعد بانی سے پہلی ملاقات ہوئی، بانی نے تمام ایم پی ایز کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی نے...
بھارت کی ریاست بہار کے گاؤں کونچی میں ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں 74 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر موہن لال نے اپنی زندگی میں ہی اپنی آخری رسومات کا اہتمام کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے انتقال پر کون لوگ ان سے سچی عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ موہن لال، جو بھارتی فضائیہ میں بطور وارنٹ آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے مکمل ہندو رسومات کے ساتھ اپنی ’ارتھی‘ نکلوائی۔ سفید کفن میں لپٹے ہوئے، انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے درخواست کی کہ وہ انہیں شمشان گھاٹ تک لے جائیں۔ جنازے کے دوران روایتی نعرے ’رام نام ستیہ ہے‘ لگائے گئے، اور متعدد افراد اس جلوس میں شریک ہوئے۔...
چین نے حال ہی میں ایک نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروائی ہے جسے ‘کے ویزا’ (K Visa) کہا جاتا ہے۔ یہ ویزا خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اقدام چین کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر ہنرمند افراد کو راغب کرنے کی کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں نوکریوں کے نئے مواقع، اہم شعبوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان واضح رہے کہ ’کے ویزا‘ 1 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے اور اسے چین کی وزارت خارجہ اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسپرٹ افیئرز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔...
جماعت اسلامی کے ایک بزرگ نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے غربت کم نہیں ہوئی ہے، اس سے صاف صاف پتہ چلتا ہے کہ موصوف انتہائی سادہ لوح اوربھولے ہیں ۔میرا خیال ہے کہ سب سے پہلے تو ان موصول کی یہ غلط فہمی دورہونی چاہیے کہ آپ سے یہ کس صاحب نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا پی ٹی آئی دور کااحساس پروگرام، لنگر خانے،پناہ گاہیں پروگرامز وغیرہ غربت دورکرنے یا ختم کرنے کے لیے لانچ کیے گئے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان موصوف کو یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ ’’غربت‘‘ہی تو اس ملک ، اس کی حکومتوں اورلیڈروں کاسرمایہ‘ ذریعہ معاش اوروسیلہ ظفر ہے ، آج اگر اس ملک میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت، دوستی اور باہمی تعاون کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، کویت میں 11 سے 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والی کویت-پاکستان بزنس ایکسپو 2025 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دورہ پر آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط اقتصادی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کے مظہر ہیں، کویت نے ہمیشہ ضرورت کے وقت پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے والدین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اگر آپ کے بچے سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتے ہیں تو یہ عادت ان کی تعلیمی صلاحیتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچے جو روزانہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، وہ مطالعے، یادداشت اور الفاظ کے ذخیرے سے متعلق ٹیسٹوں میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں۔ماہرین نے ہزاروں بچوں پر کی جانے والی ایک طویل المعیاد تحقیق کا ڈیٹا استعمال کیا جس میں 9 سے 13 سال کی عمر کے 6 ہزار سے زائد بچے شامل تھے۔ ان بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس میں سماعت کے دوران بانی چیئرمین سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی، بانی نے تمام ایم پی ایز کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی تمام عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جنوری میں آل پارٹیز کانفرنس کی، اس کی پریس ریلیز میں نیشنل ایکشن پلان اور ٹارگٹڈ آپریشنز کاذکر ہے۔ لوگ نیشنل ایکشن پلان کو پڑھے بغیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈوڈوما : مشرقی افریقہ کے جزیرہ نما ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے، یہ چند ہفتوں کے اندر دنیا بھر میں جنریشن زی کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے، جس نے عالمی سطح پر نوجوانوں کے بڑھتے سیاسی اثر و رسوخ کو نمایاں کر دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزبِ اختلاف کے رہنما سیتنی رانڈریاناسولونائیکو نے دعویٰ کیا کہ اینڈری راجویلینا ہفتے کی شب ملک چھوڑ گئے، جب فوج کے کئی یونٹس نے عوامی مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ ایک فوجی ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی کہ مشرقی افریقہ کے صدر...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس افسر نے کام کرنا ہے وہ کام کا ہے، جو نہیں کرتا وہ گھر جائے۔ وفاقی دارالحکومت کے علاقے شاہ اللہ دتہ اور سی 13 کے متاثرین کی درخواستوں پر سماعت میں عدالت نے سی ڈی اے کو متاثرین کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کیس میں شامل سی ڈی اے کے ایک ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ رکوانے کی متفرق درخواست مسترد کرتے ہوئے وکیل کی استدعا پر برہمی کا اظہار کیا۔ وکیل نے اس حوالے سے استدعا کی تھی کہ اس کیس میں شامل ایک ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ ہورہا ہے حتمی...