2025-11-19@06:33:37 GMT
تلاش کی گنتی: 9130

«برصغیر کے تارکین وطن»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-20 سیف اللہ
    سوات(نیوز ڈیسک)مٹہ کے علاقے شکردرہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے اے این پی رہنما ممتاز علی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گارڑی کے قریب ہوا۔ ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے آج صوبائی حکومت کے تحت امن جرگہ بھی منعقد ہو رہا ہے۔
    بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے منگل کی شام جاری ہونے والے ایگزٹ پولز کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل یونائیٹڈ کی قیادت میں قائم نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو واضح برتری حاصل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جے ڈی یو اور بی جے پی کیمپ میں ایگزٹ پول نتائج پر خوشی کی لہر ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن یعنی گرینڈ الائنس کو کافی پیچھے دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے ان نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ ٹرن آؤٹ سروے کے ذمہ دار مختلف اداروں کے مطابق، 243 رکنی اسمبلی میں این ڈی اے کو 130 سے 209 نشستیں ملنے...
    رواں سال تھائی لینڈ میں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے اپنی رنگت پر ہونے والی تنقید کا خوبصورت اور پُرعزم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جلد اسی رنگ کی ہے جس کی پاکستان کی مٹی ہے۔ روما ریاض نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ جیسی ہے، اسی رنگ کی عورتوں نے ہمارے خاندان، ہمارے گھر بنائے اور اپنے دلوں میں اس وطن کو بسایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ پاکستانی خاتون جو کبھی یہ سن چکی ہے کہ وہ بہت سانولی ہے، بہت نڈر ہے یا بہت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولتوں کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں، اور عوام کے تعاون سے ان منصوبوں کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ حکومتِ سندھ کا عوام سے کیا گیا ایک بڑا وعدہ ہے، جس کے تحت شہریوں کو صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔شرجیل میمن نے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کے ترکیہ کے دکھ میں برابر شریک ہیں جبکہ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ...
    محمد یاسین ملک نے گزشتہ روز تہاڑ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوتے ہوئے کہا کہ جب سے این آئی اے نے ان کی سزائے موت کی درخواست عدالت میں دائر کی ہے وہ مسلسل نفسیاتی اذیت سے گزر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں جاری مقدمے میں تاخیری حربے آزمانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذراِئع کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں دی گئی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ محمد...
    پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے ضمن میں ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطابق بھارت کی غیر حاضری کے باوجود ویانا میں کارروائی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کارروائی کے تناظر میں ثالثی عدالت نے اپنے حالیہ فیصلے میں بعض اہم امور پر وضاحت فراہم کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج یہ وضاحت 8 اگست 2025 کو جاری کیے گئے عدالت کے ’عام تشریحی معاملات سے متعلق ایوارڈ‘ کے حوالے سے...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج منظوری کا امکان؛ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت جلد از جلد وفاقی آئینی عدالت کو قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کریں گے۔یہ اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے گریٹر اقبال پارک کے اوپن ایئر ہال میوزیم میں ہوگا، جہاں ملک بھر سے انتظامی ذمہ داران، صوبائی ناظمین اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان شریک ہوں گے۔اجلاس میں ناظم اجتماع، ناظم طعام، ناظم استقبالیہ، ناظم قیام گاہ، ناظم ٹرانسپورٹ، ناظم سیکورٹی، ناظم خواتین امور سمیت دیگر اہم ذمہ داران شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف صوبوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انتظامی انچارجز بھی اپنی تیاریاں اور انتظامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔اجلاس میں...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹاسک فورس برائے آبی قلت اور اس کے ربیع و خریف فصلوں پر اثرات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ربیع اور خریف سیزن کے لیے موجودہ اور متوقع آبی دستیابی کے منظرناموں پر تفصیلی غور اور بھارت سے آنے والے آبی بہائوکے تازہ ترین اعداد و شمار اور گزشتہ چند سالوں میں ان کے تغیرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خیبر پی کے اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم کے معاملے میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ تمام علاقوں کو ان کا جائز اور طے شدہ پانی کا حصہ فراہم کیا جانا چاہیے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کورٹ میںکراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانی نتائج میں بڑا دھاندلی اسکینڈل ،کمیٹی کی رپورٹ میں طلبہ کے نمبروں میں غیر قانونی تبدیلیوں کا انکشاف۔اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ نے سات ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا جس میں سابق چیئرمینز، کنٹرولرز اور آئی ٹی مینیجر سمیت سات افراد پر مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ۔سابق چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین اور نسیم احمد میمن ،ڈپٹی کنٹرولر اسلم چوہان بھی اسسٹنٹ کنٹرولرز تنویر زیدی اور محمد اطہر کے نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں چالان پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2022 ء میں دھاندلی سے متعلق ہے چالان میں کہاگیا ہے کہ دو ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 280 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 3 پیسے کی کمی سے 280 روپے 77 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4...
    کراچی: 10 سال بعد مزارِقائد کے 72فٹ قطر کےگنبد کے سفید براق مالاغوری ماربل کی گھسائی کا کام شروع کردیاگیا، گزشتہ برسوں کےدوران اہم قومی تہواروں پر گنبد کی دھلائی کی جاتی رہی تھی، حالیہ بارشوں اور گزرتے ماہ و سال کے دوران دھول مٹی کی تہہ جمنے کے بعد معمول سے منفرد صفائی ستھرائی ضروری ہوگئی تھی، لگ بھگ ایک دہائی بعد گنبد اور نچلےتعمیر کے سفید سنگِ مرمر کی مکمل صفائی،گرائنڈنگ اور پولیشنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد مزار کا گنبد دوبارہ اپنی اصل سفید براق اور خوبصورت حالت میں نمایاں ہوگا۔ بانی پاکستان کےمزارکےگنبد کی گرائنڈنگ اورپولشنگ کا جاری کام مسلسل 15روزتک جاری رہےگا ،25 دسمبرپر بابائے...
     شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان نے تنظیمی احباب اور سادات برادری سے مشاورت کے بعد این اے حلقہ 185 ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ غازیخان کے مسئولین نے این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان...
    اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور وزیر امور کشمیر امیر مقام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔ یہ اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر امور کشمیر نے اسلام آباد میں سٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی سے متعلق ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، دورانِ جنگ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے والوں نے سفید جھنڈے لہرائے تھے اور اب وہی عناصر بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشتگردی کے تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی...
    کیڈٹ کالج وا نا میں بھارت کے آلہ کار دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کالج سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو بچا کر باہر نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی جس میں  پاک فوج کے جوان معصوم بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےنطر آ رہے ہیں۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔  پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی آج  وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا تو اس وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد  کالج میں موجود تھے۔  بچوں اور سویلین ملازموں کی بڑی تعداد کی...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیر قانون نے پمز اسپتال اسلام آباد میں اسلام آباد خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ وزیر قانون نے زبیر اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ حملے قوم...
    اسلام آباد خودکش دھماکا،فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کے شواہد سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) خودکش دھماکے میں فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کے شواہد سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خود کش دھماکے کے پیچھے افغانستان کا ہاتھ ہے، خودکش دھماکے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آگئی۔ افغان طالبان رجیم پاکستان میں کھلم کھلا دہشت گردی کامرتکب ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکا لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا مگر افغانستان کے سوشل میڈیا اکاونٹس پرصبح سے ہی بازگشت سنائی دی جانے لگی۔6 بج کر 45 منٹ پر...
    اسلام آباد: اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکا لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح  سویرے سے بازگشت سنائی دی جانے لگی، 6 بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک ایکس اکاؤنٹ پر "coming soon Islamabad" جیسی ٹویٹس دیکھی گئیں۔ یہ پڑھیں : اسلام آباد کچہری کےباہر دھماکا، 12 افراد شہید، 30زخمی، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا مطلب ہے کہ دہشتگرد شکست کھا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی انہوں نے کہاکہ افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے تمام حملوں کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں، یہ ممکن نہیں کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر یہاں حملے ہو سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تاہم دہشتگردی کے پیچھے موجود عناصر تک...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغان طالبان کے حملوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچ کر انہیں کیفر کردار تک...
    فائل فوٹو۔ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ پری میڈیکل کے 2022 کے امتحانی نتائج میں رد و بدل کے خلاف کیس اینٹی کرپشن کورٹ میں داخل کر دیا گیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 7 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دی۔ کیس میں سابق چیئرمین، کنٹرولرز اور آئی ٹی منیجر سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ سابق چیئرمین ڈاکٹر سعیدالدین اور نسیم احمد میمن کا نام کیس کے چالان میں شامل ہے، جبکہ ڈپٹی کنٹرولر اسلم چوہان، اسسٹنٹ کنٹرولر تنویر زیدی اور محمد اطہر کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ چالان کے متن کے مطابق دو ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر ملزم نہیں بنایا گیا۔ چالان کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی...
    کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر تاریخی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ یہ تاریخی ٹیسٹ میچ 2027 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 11 مارچ سے 15 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ The countdown has begun to a once-in-a-generation event at the @MCG. More on ticketing & event info: https://t.co/N3r5ewkbok pic.twitter.com/rW6M0QoNii — Cricket Australia (@CricketAus) November 11, 2025 ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 2604 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ انگلینڈ واحد ٹیم ہے جو ایک ہزار سے زائد (1089) ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جبکہ آسٹریلیا سب سے زیادہ (422) ٹیسٹ...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں کی جائےگی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتوں پر حملہ دراصل پورے پاکستان پر حملہ ہے اور وہ تمام سیکیورٹی اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کے موضوع پر سیاست نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد خودکش دھماکے کے مقام کا دورہ pic.twitter.com/DD1a5yUFee — PTI (@PTIofficial) November 11, 2025 بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ دشمن نے ہماری عبادت گاہوں اور عدالتی اداروں کو نشانہ بنایا، اور جہاں بھی دھماکہ ہوگا اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد...
    ---فائل فوٹو  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ تاریخ سمجھاتی ہے کہ خطے کے ہم آہنگ ہونے کے فوائد ہیں، پاکستان کا محل وقوع اسے خطے کی کیپٹل مارکیٹ کےلیے موزوں بناتا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور کیپٹل مارکیٹ انفرااسٹرکچر کی مشترکہ انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025ء سے ڈاکٹر شمشاد اختر اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ورچوئل خطاب کیا۔خطاب کے دوران شمشاد اختر نے کہا کہ عالمی معیشت میں بدلاؤ پر ہم اس اجلاس پر مل رہے ہیں۔ اسیان لنک نے ساؤتھ ایشیاء کو مضبوط کیا ہے، پاکستان کو پائیداری، شمولیت اور خطے کو ہم آہنگ کرنا ہے، مقامی اور خطے...
    تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ابھینے آج صبح چنئی میں 44 سال کی عمر اپنے گھر پر چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھینے کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مالی مشکلات کے باعث اپنی خراب صحت کے باوجود کام کر رہے تھے۔ وہ اکیلے رہتے تھے۔ ابھینے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم “تھلّو واد ھو ایلا مائی” سے کیا تھا، جو دھنوش کے بھائی سیلورا گھون نے لکھی تھی یہ فلم چھ اسکول کے طلبہ کی زندگیوں پر مبنی تھی اور اس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ ابھینے نے بعد میں کئی تمل اور ملیالم فلموں میں اداکاری کی، تاہم 2014 کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ حکم سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا، جس کی صدارت اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے ہدایت دی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک کر کے اس حوالے سے جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے تاکہ آئندہ سماعت میں پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔اسی کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما شیخ وقاص اکرم کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔ جج نے حکم دیا...
    نیویارک(نیوز ڈیسک)عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے افغانستان میں جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی کو علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں جو نہ صرف افغانستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان گروپوں کو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ "پاکستان پویلین" کا افتتاح کردیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر مبنی ایک ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مریم نواز شریف نے انہیں...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے اور مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
    ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے  شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتار جاری اور عمر ایوب و زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔   اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔  عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ ہربنس پورہ : گیس لیکج سے گھر میں دھماکا، متاثرین کا قانونی کارروائی سے انکار  عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامہ خیزی ایک عینی شاہد کے بیان کے بعد بالکل بدل گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کے نام نہاد تجزیہ کاروں اور مودی سرکار کے گودی میڈیا کی جانب سے حسبِ معمول اس واقعے کا رخ پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کی گئی لیکن دھرمیندر نامی عینی شاہد کے انکشافات نے یہ سارا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ  نئی دہلی کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے خوفناک دھماکے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے 107ویں یومِ آزادی کے موقع پر پولینڈ کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان 1962ء سے باہمی احترام اور تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ تجارت، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں تک پھیل چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور  پولینڈ  کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، باہمی تعاون، تجارت اور امن پر اتفاق صدر زرداری نے جولائی 2025 میں وارسا میں ہونے والی سیاسی مشاورت کے 9ویں دور کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے...
    ویب ڈیسک : 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر (NSC) نے اعلان کیا ہے کہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 نومبر 2025 کو راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی، جس کا شہریوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ اس موقع پر ہزاروں امیدوار بڑی انعامی رقم جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں اور جیتنے والے خوش نصیب افراد اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے مقررہ فارم پر حاصل کر سکیں گے۔ ٹک ٹاک شاپ میں جعلی مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن انعامی...
    اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو جدید اور تباہ کن اسلحے تک رسائی خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ سلامتی کونسل میں غیر قانونی چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ داعش خراسان، تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ: علاقائی تخفیف اسلحہ سمیت پاکستان کی 4 اہم قراردادیں منظور سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ان تنظیموں کو خطے کے ایک تخریبی عنصر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر رہا اور اپوزیشن ارکان وقفے وقفے سے نعرہ بازی  کرتے رہے۔ ڈیسک بجائے گئے اور حکومت کی طرف سے ارکان کے اظہار خیال کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور کیے رکھا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو انہوں نے گوجرانوالہ  سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی بلال تارڑ سے رکنیت کا حلف لیا، اور رول پر دستخط  کیے۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان اپنے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ایوان کے اندر داخل ہوئے اور نعرہ بازی شروع کر دی۔ ان کے نعروں میں ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، آئین...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے "پنجاب سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) ایکٹ 2025" کے تحت صوبے بھر میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور پنجاب کے تمام  اضلاع میں ججز تعینات کر دیے ہیں۔ یہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق تنازعات، غیرقانونی قبضوں اور پراپرٹی کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے قانونی مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار، شفاف اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور...
    پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے اہم پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔ گفتگو کے دوران احسن خان نے بتایا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا بڑا فیصلہ کیا جو ان کی اہلیہ کے لیے ایک مشکل اور ہمت طلب قدم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیوی کے کراچی میں نہ کوئی دوست تھے، نہ کزنز اور نہ ہی ان کا کوئی سماجی حلقہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے لاہور میں اپنی سماجی زندگی پیچھے چھوڑ کر کراچی میں کسی قسم کی سماجی سرگرمیوں میں...
    فائل فوٹو پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم دہشتگرد گروپس کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کو خطے کے ایک بڑے تخریبی کردار کی مالی و عملی مدد حاصل ہے، پاکستان کو افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی پر گہری تشویش ہے۔عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی سےروکنے کے لیے اقدامات کرے، عالمی برادری افغان عبوری حکام کو اپنی ذمہ داریوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد کی کراچی چیمبر آف کامرس میں رہنماؤں سے ملاقات ، صدر سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی، وفد میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر رانا وحید ، اسمال ٹریڈرز کمیٹی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالمجید میمن ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر ریحان حنیف ،عارف لاکھانی ،رانا اکرم اور دیگر موجود تھے،تقریب میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کے رہنما حسیب اخلاق ، مدثر ملک ،چودھری افضل ،عاصم خان ،خرم سلمان اور شہزاد منیب بھی موجود تھے ،اس موقع پر رانا وحید نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا کاروباری...
    اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام عدالتی نظام میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ سینیٹ اجلاس کے وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے تمام سینیٹرز، اتحادی جماعتوں اور آزاد اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کی شق شامل تھی، اور اب اس کا عملی نفاذ ایک بڑی کامیابی ہے۔ آئینی عدالت کی دیگر عدالتوں سے علیحدگی خوش آئند تبدیلی ہے جبکہ چیف جسٹس اور تمام ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ بل قومی اتفاقِ رائے اور...
    سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے افواہوں کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردیدسینیٹر عرفان صدیقی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی اطلاعات انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں، ذرائع اہل خانہ سینیٹر عرفان صدیقی کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اطلاعات سے سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل...
    ایک بیان میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے بحران کو صنعتی اور تجارتی لحاظ سے تباہ کن اور معاشی ترقی میں اہم رکاوٹ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری تدارک اور قابلِ قبول حل تلاش کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)اسلام آباد:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔ حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی۔ عوام کو ترمیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد بار ایسوسی...
    شکر گڑھ کرتارپور میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کرتارپور راہداری کھلنے اور ملکی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ اور یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مزید پڑھیں: بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل براستہ واہگہ بارڈر آئے بھارتی سکھ یاتری پاکستان سے ملنے والے پیار سے نہال، جبکہ بذریعہ راہداری کرتارپور یاترا کے خواہشمند ہزاروں بھارتی یاتری مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے باعث دربار کے درشن دیدار سے محروم رہے۔ 2 ہزار بھارتی یاتری حسین یادیں لیے گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد روانہ ہو گئے۔ گوردوارہ کرتارپور صاحب میں بابا گورو نانک کی جنم دن کی تقریبات کی اختتامی دعا میں...
    پاکستان کے معروف الپائن اسکیئر محمد کریم نے دبئی میں منعقدہ ایف آئی ایس بین الاقوامی اسکی ریسز میں شاندار کارکردگی کے بعد سرمائی اولمپکس 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ نلتر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کھلاڑی مسلسل چوتھی مرتبہ اولمپکس میں جگہ بنا کر دنیا کے واحد اسکیئر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز مسلسل 4 بار حاصل کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے مقامات جو 2025 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں محمد کریم اس سے قبل سوچی، پیونگ چانگ اور بیجنگ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اگرچہ وہ اب تک تمغہ نہیں جیت سکے، تاہم عالمی سطح پر ان کی مسلسل موجودگی کو پاکستان کے سرمائی کھیلوں کے...
    — فائل فوٹو کرتار پور میں بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات آج ختم ہوگئیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران پاکستان اور بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق 2 ہزار بھارتی یاتری بس کے ذریعے گوردوارہ روہڑی صاحب روانہ ہوگئے، بھارتی یاتری آج شام لاہور پہنچیں گے۔ یاتری لاہور میں دو روز قیام کے بعد 13 نومبر کو واپس بھارت جائیں گے۔اختتامی دعا میں بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر سے 5 ہزار یاتریوں نے شرکت کی۔ یاتریوں نے کرتارپور راہداری کھلنے اور پاکستان کی سلامتی کےلیے بھی دعائیں کیں۔ادھر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی طرف سے کیے گئے انتظامات...
    کراچی: سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام...
    تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تارکین وطن سمیت تقریباً 70 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکیں جب کہ13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تھائی حکام نے 4 لاشیں نکالیں جن میں 2 بچے شامل ہیں اور ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے 7 لاشیں نکالیں جب کہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے تھائی اور ملائیشین حکام کا آپریشن جاری ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی کےلاپتا ہونےکی اطلاع ہے جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔واضح رہے کہ...
    کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 180 ٹن کھجوریں تقسیم کیں۔ اس اقدام کا مقصد حالیہ سیلاب سے متاثرہ کمزور اور مستحق خاندانوں کی مدد کرنا اور انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنا تھا۔ کھجوریں اپنی غذائی خصوصیات کے باعث توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں اور آفات سے متاثرہ علاقوں میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مزید پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مستحق خاندانوں کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کا آغاز اس منصوبے کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع...
    بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔ 
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بلوچستان کے انتظامی، ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں ہے اور وزیراعظم کا استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ ایک احسن قدم تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متعلقہ شق کمیٹی سے واپس کر دی گئی، کیونکہ وزیراعظم عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔ پارلیمنٹ آمد پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تمام ترامیم گڈ گورننس، وفاق اور صوبوں کے تعلقات کی مضبوطی اور دفاعی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سربراہان ریاست کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے اور آئینی عدالتیں بھی عالمی سطح پر موجود ہیں۔ وفاقی وزیر...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم کی گئی تھی اور رہی سہی کسر 27ویں ترمیم میں پوری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نو منتخب ممبران اسلام آباد بار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسی نظریے پر قائم ہوا کہ یہاں صرف اللہ کی حاکمیت ہوگی۔ قائداعظم نے اسلامی اصولوں کے مطابق نظام چاہتے تھے اور تحریک پاکستان میں مسلمانوں نے دین کی خاطر اپنی زمینیں، گھر اور قبریں تک قربان کر دیں تاکہ ایک عادلانہ اسلامی نظام قائم ہو سکے۔ مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے، عطاتارڑ...
     لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، عمران خان کے وکیل کی جرح کے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور اب عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف...
    —فائل فوٹو لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللّٰہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بطور گواہ بیان قلمبندپی ٹی آئی کے وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت...
    اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے شروع ہو گیا، جس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے پرتکلف ناشتہ بھی پیش کیا گیا، جس میں چنے، نان، حلوہ، آملیٹ، آلو کی بھجیا، لسی، کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر شامل تھے۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ، میٹرو بس منصوبے، پاکستان سائیکالوجیکل کونسل، براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایکٹ میں ترامیم کے بل بھی پیش کیے جائیں...
    پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے فیصل آباد میں تیسری ذیابیطس کانفرنس کا انقاد کیا گیا۔ فیصل آباد میں پاکستان سوسائٹی آف میڈیسن کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس کے موقع پر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان تقریباً دنیا میں آبادی کے حساب سے اس وقت پہلے نمبر پر آ چکا ہے، اس سلسلے میں ہمیں آگاہی فراہم کرنی ہے اور اپنے عوام اور ڈاکٹرز کو ایجوکیٹ کرنا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹرز کا کہنا...
    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
    یوم اقبالؒ کے موقع پر قومی اردو کانفرنس سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر زبان کمزور ہو جائے تو قوم کی فکری بنیادیں بھی کمزور پڑ جاتی ہیں، اردو زبان ہماری قومی پہچان کا مظہر اور فکری وحدت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ، فروغ اور نفاذ قومی فریضہ ہے۔ قومی ترقی اور فکری استحکام کے لیے اردو زبان کو سرکاری، دفتری اور تعلیمی سطح پر مکمل طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ اردو اور یومِ اقبالؒ کے موقع پر پروفیشنلز آف تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ کے زیرِاہتمام، جامعۃ العروۃ الوثقى لاہور میں قومی اُردو کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان “اردو قومی زبان، قومی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-17 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-12 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ، نامور قانون دان اور دانشور ایاز لطیف پلیجو کو تھانہ بولا خان روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، تاہم ایاز لطیف پلیجو نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے قومی عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان اشرف پلیجو نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے انصاف اور جمہوریت کے قتل، وسائل اور صوبائی وحدت کیخلاف تھانہ بولا خان میں ہزاروں افراد کا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے، مگر پولیس نے تھانہ بولا خان روڈ پر رکاوٹیں لگا کر ایاز لطیف پلیجو کو روک لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی قافلوں کو بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-9 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویتنام اور ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں وسعت آ رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی سمت دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی ویتنام اور ایران کے سفیروں سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت ٹیکس میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن ہزارہ خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی اور خیبر پختونخوا جنوبی کے عہدیداروں کے حلف کی تقریب بنوں میں منعقد ہوئی۔ نو منتخب عہدیداروں کا انتخاب حلف کی تقاریب میں دونوں جگہ مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ فیصل عباسی نے ہزارہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر، کبیر یوسف زئی، فضل قدیم، شجاع الحق، فیصل ملک شریک ہوئے اور ضلعی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ جبکہ بنوں میں پروفیسر اجمل خان نے صوبائی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور ملک شمس القمر، عنایت اللہ، ملک اللہ نور، بشیر خان،احسان اللہ نے ضلعی ذمہ داران کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بااختیار ہوگی اور آئینی عدالت کے ججز عام نوعیت کے کیسز نہیں سن سکیں گے۔ ججز کے تبادلوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، یہ عدالت کا اپنا معاملہ ہوگا۔ فوج میں چیف آف ڈیفنس کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے، عطاتارڑ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تقریباً 55 ہزار کے قریب کیسز پینڈنگ ہیں، جن میں سے تقریباً 16 فیصد آئینی کیسز ہیں۔ یہ کیسز لٹکے رہتے ہیں اور ان کے حل نہ ہونے سے ملکی معاملات پر بھی اثر پڑتا ہے۔ آئینی بینچ...
    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ 27ویں ترمیم انصاف کے حصول اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔ حکومت کے اقدامات کسی غیر مقبول حکومت کے نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد میں کیے گئے ہیں۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کے قیام سے دفاعی اداروں میں ہم آہنگی اور کوآرڈینیشن بڑھے گی، جبکہ اس ترمیم سے عدالتی نظام میں شفافیت بڑھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات سے سوال کیا گیا کہ مجوزہ 27ویں ترمیم ملک میں استحکام لائے گی یا عدم استحکام کا باعث بنے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم پاس کروانے کی جلدی نہیں، کوئی بات راز نہیں رہی، خواجہ آصف جواب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے...
    سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترامیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے تحت صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ اطلاق ماضی کے مقدمات پر بھی ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور اس کی منظوری کیلیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فارق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا، جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعت جے یو آئی کے آراکین نے شرکت کی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی شق وار منظوری دی جس کے بعد اب اسے منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی ہے۔میڈیارپورٹ کا کہناہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایران مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ ٹیلی فون پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان ثالثی ومصالحت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے افغانستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا...
    ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کی ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد بحال کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بات چیت...
    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ تشدد یا طاقت نہیں بلکہ پارلیمنٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ نوجوانوں کو تشدد اور دہشتگردی سے محفوظ رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ بولان میڈیکل کالج میں جہاں پہلے 700 غیر طلبہ رہائش پذیر تھے، سکیورٹی فورسز نے کلیئر کر دیا۔ مسنگ پرسنز کا مسئلہ صرف بلوچستان تک محدود نہیں، بلکہ پورے ملک میں موجود ہے۔ دہشتگردوں نے میٹرک کے بچے سے لیکر جسٹس مسکانزئی تک کو شہید کر دیا ہے۔ بیوٹمز یونیورسٹی سے...
    ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کا تنازع طول اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے تنازع کے چھٹے روز بھی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کا تنازع طول اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنازع کے چھٹے روز بھی پی آئی اے کا آپریشن متاثر ہوا اور شام پانچ بجے تک اندرون و بیرون ملک کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انجینئرنگ ذرائع کے مطابق...
    سٹی 42 : استنبول مذاکرات پر وزارتِ خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آ گیا۔ وزارت خارجہ نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے،   غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے،  پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا  سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے، پاکستان کا مؤقف عالمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی و سکیورٹی حالات میں عسکری اداروں کا مضبوط اور منظم ہونا قومی مفاد میں ہے ،27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کو بااختیار اور معتبر بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جب پارلیمنٹ حقیقی معنوں میں مضبوط ہونے جا رہی ہے تو اس پر تنقید کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج 27ویں آئینی ترمیم سمیت آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی اتنی ضرورت ہے جتنی ماضی میں کبھی نہیں تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میرا سپہ سالار دشمن ملک بھارت کو شکست...
    استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی موقف پیش کیا، پاکستان کاموقف تعصب سے بالاتر ہے اور حقائق اور میرٹ پرمبنی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے۔ سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہاہے، پاکستان کاموقف عالمی سطح پرپذیرائی حاصل...
    آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاریوں کی گھن گرج سنائی دی گئی۔ شاندار فلائی پاسٹ پیش کیاگیا۔پاک فضائیہ کے طیاریوں کی گھن گرج نے پریڈ گراؤنڈ میں موجود حاضرین کومسحور کر دیا۔پاکستانی لڑاکا طیارے فضا میں اڑے پریڈ میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرِاطلاعات عطااللہ تارڑ سماجی رابطے کی سائٹ پر خصوصی طور پر پاک فضائیہ کو سراہا۔انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی زندہ باد۔ آج پاکستانی افواج اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے آذربائیجان کی یومِ فتح پریڈ میں شرکت کر رہے ہیں، جو کاراباخ کی آزادی کی علامت ہے. قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے باکو میں مشترکہ عشائیے میں شرکت...
    اجلاس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر کے اثرات ہیں، محب وطن قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کا عہد کریں، اجتماع عام کا مقصد نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے زخم ابھی ختم نہیں ہوئے تو بڑی عجلت میں 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ہی ختم کیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا جاچکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ستائیس ویں ترمیم آئین وپارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، یہ صورتحال اسلامی جمہوری و فلاحی ملک کے لیے تشویشناک ہے، جماعت اسلامی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار نے  شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 148ویں یوم پیدائش پر انہیں شاندار الفاظ میں  خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ Today we honor & pay tribute to Dr. Allama Muhammad Iqbal, whose vision and philosophy were the foundation for Pakistan. His ideals of faith, self-reliance, and discipline continue to guide Pakistan and the Muslim world. #IqbalDay ???????? — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 9, 2025 وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آج ہم ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کے وژن اور فلسفے نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔...
    ستائیسویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ستائیسویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پیپلزپارٹی کے نوید قمر شریک ہیں۔ منظور کاکڑ، ہدایت اللہ، بشیر احمد ورک، علی حیدر گیلانی، طاہر خلیل سندھو،...
    اسلام آباد: ریاستِ جونا گڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 برس مکمل ہو گئے۔ تاریخ کے اس سیاہ باب کی یاد آج بھی مظلوم کشمیریوں اور جونا گڑھ کے عوام کے دلوں پر تازہ ہے، جہاں بھارت نے 1947 میں زبردستی قبضہ کر کے پاکستان سے الحاق کے فیصلے کو پامال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست جونا گڑھ نے آزادی کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا، جس کی منظوری جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل نے دی تھی۔ تاہم، بھارتی رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جونا گڑھ پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں، مگر ناکامی کے بعد بھارت نے طاقت کے زور پر ریاست پر قبضہ...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج پانچ سال کے جمود کے بعد ایک سال میں 38 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گئی، یہ پیشرفت تھرڈ پارٹی ویریفکیشن اور نجی یونیورسٹی کی رپورٹ میں بھی سامنے آئی۔ بزدل دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، سرفراز بگٹیوزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں توسیعی پروگرام کے تحت 70 فیصد ہدف حاصل کیا گیا، الحمد للّٰہ یہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز وانا :(آئی پی ایس) پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ پیش کیا گیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے کی گئی، مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ امام مسجد کا کہنا تھا کہ سپین مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہی جب کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کا کہنا تھا کہ اتنی...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کی جانب سے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  یومِ اقبال کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہاکہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا،پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔محسن نقوی نے کہا علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں،اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ،اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔  ...