2025-10-15@22:22:12 GMT
تلاش کی گنتی: 905
«ریسٹورنٹس کے»:
(نئی خبر)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل...

متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ادارے اور عوام الرٹ رہیں، رومہ مشتاق مٹو
کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی ہدایات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ادارے اور عوام الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً نشیبی اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے اور ریلیف مشینری ہمہ وقت مستعد ہو۔ میڈیا اور ضلعی ادارے عوامی آگاہی مہم میں اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی شخص بے خبر یا لاپرواہ نہ رہے۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو موجودہ ٹیم کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے، کیونکہ مضبوط حریف کے خلاف یہی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے سب سے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کافی مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتے گے وہ بولرز نے ہی جتوانے ہیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیتھ اوورز میں پاکستانی بولرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی مرحلہ میچ...
پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں اونچے کے درجے کے سیلاب کا خدشہ، جلال پور پیر والا میں فوج طلب پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا دسواں سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ادارے نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت اگلے 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ بھی بارشوں کی لپیٹ میں...
کینیڈا کے ایک ریسٹورینٹ نے 81 فٹ لمبا بیف کباب بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ کینیڈین صوبے اونٹاریو کے ایک شہر ونڈسر میں واقع اسموکیز بی بی کیو نامی ریسٹورینٹ نے بدھ کے روز پِسے ہوئے بیف کا کباب ریپ بنانے کا چیلنج اٹھایا اور 81 فٹ لمبا ریپ بنا ڈالا۔ View this post on Instagram A post shared by Smokies BBQ (@s.mokies) اسموکیز کی جانب سے ریکارڈ کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز شواہد جمع کرا دیے گئے ہیں اور منظوری کی صورت میں ریسٹورینٹ یہ ریکارڈ رکھنے پہلا ریکارڈ ہولڈر ہوگا۔ اسموکیز کے مالک ٹائگرن کیدفچین کا میڈیا...
بھارت میں منعقد ہونے والی یو پی ٹی 20 لیگ پر عائد ہونے والے میچ فکسنگ کے الزامات نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ میں شامل ایک ٹیم کاشی ردراز کے ٹیم منیجر ارجن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ان کو ایک بُکی نے اپنا مطالبہ ماننے پر ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ الزامات کے مطابق ایک شخص (جس نے خود کو لکھنؤ میں بطور بُکی متعارف کرایا تھا) نے منیجر سے رابطہ کر کے ایک کھلاڑی کی خراب پرفارمنس کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق الزامات کی بنیاد پر لکھنؤ کے سشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ درج کی...
پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 56 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1181 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارش کے باعث بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، صرف اگست میں صوبے بھر سے 1115 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مئی میں 8، جون میں 12 اور جولائی میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح اگست میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز چارسدہ میں 714 رپورٹ ہوئے، ہری پور 93، مانسہرہ 67، صوابی 43، پشاور 30، کوہاٹ 35، نوشہرہ 22، ایبٹ اباد 21، بونیر17 اور سوات میں 15کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ...
ایشیا کپ سے قبل بھارت کو میچ پریکٹس کا فقدان پریشان کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل سے یو اے ای میں ہورہا ہے، دفاعی چیمپئن بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا چکا ہے۔ بھارتی ٹیم ریکارڈ آٹھ مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے مگر اس بار میچ پریکٹس کا فقدان پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے، بھارت نے آخری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچ فروری میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد بھارتی کھلاڑی مختلف فارمیٹس میں مصروف رہے مگر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لیا۔ ایشیا کپ کیلیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ میں سے صرف سنجو سیمسن، رنکو سنگھ، سوریاکمار یادیو، شیوام دوبے اور ہرشت رانا نے مختلف ملکی لیگز میں حصہ لیا...

چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب
چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔یہ بات انہوں ںے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس میں متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے اور ایم او یوز سائن کیے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، یہ کانفرنس پاک چین دوستی کی عکاس ہے، پاک چین...
راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)راولپنڈی اور مری میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 7 نئے کیسزجبکہ مری میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان دونوں علاقوں میں ایک دن میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی سے ڈینگی وائرس کے کل 159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مری سے 81 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الرٹ...
نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل میں منٹو نہیں ہوں ان دنوں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ ڈرامے کے تمام کردار شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں اور ہر قسط کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اگرچہ اداکاروں کی پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے، لیکن کہانی میں دکھائے گئے مبینہ استاد اور شاگردہ کے رومانوی پہلو پر کافی تنقید سامنے آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا ڈرامے میں منٹو اور مہمل کے درمیان عمر کے بڑے فرق کے باوجود پروان چڑھتی کشش پر ناظرین نے اعتراض کیا ہے۔ اسی حوالے سے اداکار ہمایوں سعید نے...
آزاد کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی ایم اے) نے آزاد جموں کشمیر میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے 12 تا 24 گھنٹوں میں کشمیر کے علاقوں بشمول میرپور، ڈھڈیال، وادی نیلم، باغ، کوٹلی، راولاکوٹ، مظفرآباد، شاردہ، حویلی اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا شہری اور بالخصوص سیاح محتاط رہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...
شارجہ: آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کا میدان سج گیا دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ آج منگل کو ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل میچ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل شام 5 بجے شارجہ واریئرز اور گلف جائنٹس کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات 9 بجے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چاروں ٹیموں نے لیگ اسٹیج میں 6،6 پوائنٹس حاصل کیے، تاہم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ اتوار اور پیر کو کھیلے گئے چار میچز کے ساتھ گروپ مرحلہ...
متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے بھارتی بیٹر اور سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان روہت شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔ پیر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سہ ملکی سیریز کے میچ میں محمد وسیم نے کپتان کی حیثیت سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وسیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 67 رنز اسکور کیے جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ یو اے ای کے کپتان نے صرف 54 اننگز میں 110 چھکے جڑدیے جبکہ روہت شرما نے کپتان کی حیثیت سے 62 اننگز میں 105 چھکے لگائے تھے۔ اس اننگز...
آسٹریلیا کے تجربہ کار فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ 35 سالہ اسٹارک گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل رہے تھے اور اب وہ صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے تاہم وہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگز، بشمول آئی پی ایل میں حصہ لیتے رہیں گے۔ اسٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے کھیلا گیا ہر ٹی ٹوئنٹی میچ...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اپنی خفیہ شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ منظر عام پر آگئیں۔ یہ جوڑا ممبئی میں ایک ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوا، جہاں ان کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ تقریب میں مشہور ہدایتکارہ فرح خان بھی موجود تھیں جنہوں نے خوشگوار انداز میں ٹونی کو کہا: “اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ”، جس پر وہاں موجود افراد مسکرا اٹھے۔ رپورٹس کے مطابق نرگس فخری اور کشمیری نژاد بزنس مین ٹونی بیگ نے فروری 2025 میں لاس اینجلس کے فور سیزنز ہوٹل میں نہایت نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ شادی میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے جبکہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے عدالتی عملے نے پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کی کل طے شدہ سماعت اب اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔ عملے کے مطابق کیس کی سماعت کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے کیا جائے گا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کیس میں اب تک 24 میں سے 11 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ ان پر جرح کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ آپ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن حکومت نے ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی اور تمام مالی رقوم جلد ملازمین کو منتقل کر دی جائیں گی۔ ملازمین کے لیے سہولتیں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بیوہ کی پینشن کو دس سال کے لیے منظور کیا گیا ہے جبکہ جن ملازمین کی سروس 15 سال مکمل ہوچکی ہے ان کے حقوق بھی محفوظ رہیں گے۔ چار برس سے رکی ہوئی تنخواہیں اور بقایاجات...
اسلام آباد میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے اہم اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا، یہ ادارہ 1971 میں قائم کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے کا خسارہ کم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم تمام تر اقدامات کے باوجود نقصان قابو میں نہ آ سکا۔ مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ہر ماہ 60 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ وزیراعظم کی ہدایت...
کرس گیل اور کیرون پولارڈ کے بعد ایلکس ہیلز نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ روز سی پی ایل کے میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایلکس ہیلز نے 43 گیندوں پر سات چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ There's a sighting of a Hales Storm at BLCA! ☁️#CPL25 #TKRvGAW #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #RepublicBank pic.twitter.com/3NBkth8cRP — CPL T20 (@CPL) August 31, 2025 اس اننگز کے دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ The number of players with 14,000+ T20 runs has tripled in the last couple of days! Alex Hales the latest entrant ???? pic.twitter.com/Gz6OR76eur — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo)...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کا درد بانٹیں اور احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ منارٹی ونگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا جہاں مقامی کمیونٹی نے انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ کیمپ صرف ایک امدادی مرکز نہیں بلکہ انسانیت...
راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 11 مریض لائے گئے جس کے بعد سیزن کے مریضوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی۔ اسپتالوں میں اس وقت 46 مریض داخل ہیں جن میں سے 17 میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مری میں ڈینگی کی صورتِ حال: 56 مریضوں کی تصدیق، 9 ہسپتال میں داخل راولپنڈی میں ڈینگی کے نئے مریضوں کا تعلق ڈھوک بابو عرفان، صدیق آباد، بھڈانہ، کالیال، رحمت آباد، دھمیال، گرجا، واہ کینٹ، راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹس سے ہے۔ دوسری جانب مری میں ڈینگی کے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ مری تحصیل...
لاہور: محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اس وقت لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں موجود ہے۔ اگلے دو سے چار گھنٹوں کے دوران نارووال، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور قریبی اضلاع میں بارش متوقع ہے جو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے جس سے شہری سیلاب یا دیگر بارش سے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی اور ملازمین کے لیے 30.2 ارب روپے کا خصوصی پیکج بھی منظور کرلیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹورز کی بندش کے ساتھ ملازمین کو رضاکارانہ پینشن (گولڈن ہینڈ شیک) دی جائے گی۔ وزارت صنعت نے یہ پیکج تجویز کیا تھا۔ ای سی سی نے ہدایت دی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اثاثے رواں مالی سال میں فروخت کیے جائیں اور یہ عمل شفاف انداز میں مکمل ہو۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارے نے نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی از...
دبئی: آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں جاری تیسرے ایڈیشن کے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شائقین کو مسلسل ایکشن اور سنسنی خیز لمحے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ ترین میچز میں ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ، ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز ڈویلپمنٹ، ایم آئی ایمیریٹس ڈویلپمنٹ اور گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے اپنی اپنی فتوحات درج کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے ڈیزرٹ وائپرز کو 6 رنز سے شکست دی۔ محمد افتاب عالم اور زاہد علی نے نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے اویس احمد اور سانجے پاہل نے شاندار بولنگ کی۔ تنیش سوری کی نصف سنچری کے باوجود وائپرز ہدف حاصل نہ کر سکے۔...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کی بندش کے لیے 30 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ یہ عمل شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا جائے۔ صنعت و پیداوار کی وزارت کی جانب سے پیش کی گئی سمری میں ملازمین کی فلاح و بہبود اور واجبات کی ادائیگی کے انتظامات شامل تھے۔ ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثے رواں مالی سال میں فروخت کرنے کی بھی منظوری دی، جبکہ بندش کے اخراجات ان ہی رقوم سے پورے کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سہیل وڑائچ سہیل وڑائچ انٹرویو فیلڈ مارشل عاصم منیر وی ٹو وی نیوز
لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں بہترین کھلاڑی ہیں لیکن جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بدل چکی ہے۔ موجودہ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ٹیم نمبر ون بنی، اس کے پیچھے میری اور سرفراز احمد کی مشترکہ پلاننگ تھی۔ Post Views: 6
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے غیرموزوں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں لیکن کرکٹ اب تبدیل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا اپنے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ٹیم نمبر ون بنی جس کے لیے میں نے اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پلاننگ کی تھی۔
کراچی: کرپشن میں ملوث یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے 10 اہلکاروں کو سزا سنادی گئی۔ ایف آئی اے میرپور خاص نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے فنڈز میں 56,97,133 روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔ ملزمان میں دلاور خان، علی دینو، بہامرو، امیر بخش، فیض محمد، غلام علی، خبدار علی، مشتاق علی، صبح خان اور مٹہو خان شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان سے خورد برد شدہ رقم 56,97,133 روپے برآمد کر کے یو ایس سی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروادی۔ اسپیشل جج سنٹرل حیدرآباد اشوک کمار دودیجا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سزا سنائی، ملزمان پر فی کس 2000 روپے جرمانہ بھی عائد...
ایپس کی دنیا میں ریٹنگز اور ریویوز کسی بھی سافٹ ویئر کی کامیابی کے اہم اشارے سمجھے جاتے ہیں۔ عام طور پر وہ ایپس جنہیں لاکھوں مثبت ریویوز ملیں، ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور کی نمایاں فہرستوں میں جگہ حاصل کرتی ہیں۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے مالک ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی کمپنی کا اے آئی چیٹ بوٹ “گروک” صارفین میں بے حد مقبول ہوا ہے، لیکن ایپل نے جان بوجھ کر اسے اپنی نمایاں فہرستوں میں شامل نہیں کیا۔ مسک نے اسے غیر منصفانہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو وہ ایپل کے خلاف اینٹی ٹرسٹ مقدمہ دائر کریں گے۔...
برطانیہ کے شہر کیمبرج میں قائم ہیلتھ ٹیک کمپنی پوک ڈاک نے ایسا نیا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار کیا ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات کو چند منٹوں میں جانچ سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ ایچ بی اے ون سی لیولز کی پیمائش کرتا ہے جو ذیابیطس کے لیے بنیادی بایو مارکر مانا جاتا ہے۔ عام حالات میں مریضوں کو ان نتائج کے لیے کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن پوک ڈاک ٹیسٹ کے ذریعے یہ نتائج فوری طور پر دستیاب ہوجاتے ہیں، تاکہ مریض اپنی صحت کے خطرات جلدی جان سکیں اور بروقت طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: فرنچ فرائز سے ذیابیطس2 کا خطرہ، اُبلے یا بیک کیے گئے آلو محفوظ قرار پوک...
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے 27 ارب روپے کا بڑا مالی پیکیج تیار کر لیا ، جس کی منظوری کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں متوقع ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے حکام کے مطابق، اس پیکیج میں ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 15 سے 18 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 13.8 ارب روپے واجبات کی مد میں مختلف وینڈرز کو ادا کیے جائیں گے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر اس وقت مجموعی طور پر 54 ارب روپے کا قرض واجب الادا ہے۔ ملازمین کی تعداد میں نمایاں کمی کا فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں اس صورتِ حال پر تفصیلی...
ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور عمان کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش اور قازقستان کو ایشیا کپ میں شامل کرلیا گیا۔ 29 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، جاپان، چین اور قازقستان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، کوریا، بنگلہ دیش اورچائنیز تائپے شامل ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم اور نواب شاہ ریجن میں ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کےسامان کی چوری کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ دیگر کئی ریجنز میں بھی مالی گھپلے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے تمام معاملات کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ شاہدہ بیگم کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بریفنگ دی۔ بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم چوری ہوگئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پشاور ریجن نے گندم نجی گودام میں رکھی تھی جس کی موجودہ مالیت 14 کروڑ روپے ہے۔ سما ٹی وی کے مطابق آڈٹ حکام نے یہ بھی بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نواب شاہ ریجن کے 46 ملازمین نے ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کا سامان...
کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاسپورٹ مافیا کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے اور بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالمالک کو پاسپورٹ آفس چمن کے پاس سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو پاسپورٹ آفس سے نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم شہریوں کو جلد پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہا تھا، کارروائی میں ملزم سے 13...
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈز کے حوالے سے طویل اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سلیکٹرز، ہیڈکوچ اور کپتان کی مشاورت ہوئی۔ ایشیا کپ کی اہمیت کی وجہ سے مضبوط اسکواڈ ترتیب دینے پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام بھی زیر بحث آئے، بھارت کے خلاف اہم میچز کی وجہ سے سینئر کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پہلے متحدہ عرب امارات میں 29 اگست سے کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان آج کیا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ٹیم...
اسلام آباد: بادل پھٹنے اور طوفانی بارشوں کے خدشے پر مارگلہ ہلز ٹریلز 72 گھنٹوں کے لیے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مارگلہ ہلز ٹریلز پر ہائکنگ کرنے والوں کے لئے وارننگ ،وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام مارگلہ ہلز ٹریلز آئندہ 72 گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایڈشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئیندہ 72 گھنٹوں میں اسلام آباد میں شدید ،طوفانی بارشوں کا خدشہ ہے اس لئے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مارگلہ ہلز پر آنے والے سیاحوں اور ہائیکنگ ٹریلز...
غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 فلسطینی شہید،خوراک کا بدترین بحران جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز )غزہ میں اب تک اسرائیلی فورسز نے 61 ہزار 897 افراد کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جب کہ ایک لاکھ 55 ہزار 660 افراد مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزرات صحت نے گزشتہ روز سے اب تک مزید 70 شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو ہسپتالوں منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے 8 لاشیں ملبے تلے یا دیگر مقامات سے نکالی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کیدوران کم از کم 26 افراد کو امداد کے حصول کی کوششوں کے...
اسلام آباد( صغیر چوہدری ) مارگلہ ہلز ٹریلز پر ہائکنگ کرنے والوں کے لئے وارننگ ،وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام مارگلہ ہلز ٹریلز آئندہ 72 گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایڈشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئیندہ 72 گھنٹوں میں اسلام آباد میں شدید ،طوفانی بارشوں کا خدشہ ہے اس لئے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مارگلہ ہلز پر آنے والے سیاحوں اور ہائیکنگ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹریل 2 ٹریل3 ٹریل 4 اور ٹریل 5 کے علاوہ سید پور ویلج کی بیک...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد نے پیسک ہائوس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت گروپ کے جنرل مینیجر مسٹر شوژن کررہے تھے۔ چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا۔چین کے گروپ نے سولر چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے چین کے گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی...
اے آئی چیٹ بوٹ کے مشورے پر بھروسہ کرنے والا اسپینش انفلوئنسر جوڑا پرواز سے محروم ہوگیا۔ اسپین کے مشہور ٹک ٹاکرز میری کالڈاس اور الیخاندرو سید نے دعویٰ کیا کہ انہیں پورٹو ریکو کی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ انہوں نے ویزے سے متعلق معلومات ایک مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ سے حاصل کی تھیں جو غلط ثابت ہوئیں۔ کالڈاس کا کہنا تھا کہ میں نے چیٹ بوٹ سے پوچھا تو جواب ملا کہ پورٹو ریکو کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، میں عام طور پر بہت تحقیق کرتی ہوں لیکن اس بار چیٹ بوٹ سے پوچھا اور اس نے کہا کوئی ضرورت نہیں۔ ٹک ٹاک پر 60 لاکھ سے زائد بار دیکھی جانے...
سٹی42: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ میں آج رات موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔کرک، بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (تھنڈر سٹارم) آنے کا امکان ہے۔مہمند، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، میں بارش کا امکان ہے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور اس کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جمعرات کی شب سے خوفناک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے...
سٹی42: جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے اب تک خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں بارشوں، سیلابی ریلوں اور بارش سے متعلق حادثات میں چوبیس گھنٹوں میں 164 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ : این ڈی ایم اے نے سیلاب کے نقصانات پر اپ ڈیٹ جاری کر دیا۔ مون سون بارشوںکے ساتویں سپیل کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ این ڈی ایم اے نے 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد جاں بحق، 23 زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ؛ 17 اشیا مہنگی این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں 150 اموات ہو چکی ہیں۔ آزاد کشمیر میں 9، گلگت...
لاہور: جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔ فلم کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ عادی خان، ہیروئین زارا حیات سمیت افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خاور خان، شاہزیب مرزا، اچھی خان، ممتاز بیگم، سینئر ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک، پرویز کلیم، مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا، لیلیٰ، سہیل ملک، التمش بٹ، شاہد رانا، جاوید رضا، ذیڈاے زلفی، فریحہ جبیں، سوہانا راجپوت، طلعت شاہ، صدف راجپوت، ممتاز شبیر، فاروق بٹ اور دیگر شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے میں ان کو...
اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم کے دوران چین کی کوہ پیما گوان جنگ ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ پاکستان الپائن کلب کے مطابق یہ حادثہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا جب وہ چوٹی سے اترتے ہوئے پتھروں کی زد میں آ گئیں۔ حادثہ ابروزی اسپر روٹ پر کیمپ ون اور ایڈوانسڈ بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا، جو پتھروں کے گرنے کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ گوان جنگ پیر کو اپنے ساتھی کوہ پیماؤں کے ساتھ کامیابی سے چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر تھیں۔ ان کی لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ باقی کوہ پیما بحفاظت بیس کیمپ پہنچ گئے۔ اس مہم میں مختلف...
پاراچنار اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہشت گردوں کے پانچ مختلف حملوں میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ جمعرات کو پاراچنار کے نستی کوٹ گاؤں میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ چھاپہ مارا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او روضہ سٹیشن قیصر حسین جام شہادت نوش کر گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں بھاری نفری موجود تھی، تاہم ڈی پی او کرم یا کسی دیگر اعلیٰ افسر کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بریفنگ جاری نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ پر حادثے میں چینی خاتون کوہ پیما ہلاک ہوگئی۔الپائن کلب کے مطابق چینی خاتون کوہ پیما گوان جنگ کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر راک فال کا شکار ہوئیں۔ چینی خاتون کوہ پیما نے پیر کو دوسری بلند ترین چوٹی سر کی تھی جبکہ حادثہ گزشتہ شب کیمپ ون اور ایڈونس بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا۔ مجموعی طور پر 30 کوہ پیمائوں نے کوہ پیما سر کیا تھا۔ گوان جنگ کے ساتھ موجود دیگر کوہ پیما حادثے میں محفوظ رہے۔
سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو پر حادثے میں چینی کوہ پیما ہلاک ہوگئی۔الپائن کلب کے مطابق چینی کوہ پیما گوان جنگ کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر راک فال کا شکار ہوئیں۔چینی کوہ پیما گوان جنگ نے پیر کو کے ٹو سر کیا تھا، حادثہ گزشتہ شب کیمپ ون اور ایڈوانس بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا۔پتھر گرنے کا واقعہ منگل کی شب پیش آیا تھا، گوان جنگ کے ساتھ موجود دیگر کوہ پیما حادثے میں محفوظ رہے۔پیر کو مجموعی طور پر 30 کوہ پیماؤں نےکے ٹو کو سرکیا تھا۔ مزید :
عرفان ملک:پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت، سیاحوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ٹورازم پولیس کا قیام، وزیراعلیٰ نے ٹورازم پولیس کے قیام کی منظوری دے دی۔ مری سے ٹورازم پولیس کا آغاز کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں مری میں نئی بھرتی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھرتی ہوگی۔ ٹورازم پولیس کو جدید گاڑیاں اور اسلحہ فراہم کیا جائے گا، سیاحوں کے ڈیٹا تک فوری رسائی ٹورازم پولیس کے پاس ہوگی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ مذہبی و تاریخی مقامات پر ملکی و غیرملکی سیاحوں کو خصوصی تحفظ ملے گا، سکھ برادری سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پنجاب محفوظ منزل بنے...
کراچی: تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی عالمی چیمپئن محمد آصف اپنے دوسرے میچ میں جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر ویدو کو 1-2 سے زیر کرنے میں کامیاب رہے۔ پہلا فریم 43-29 سے ہارنے کے بعد محمد آصف نے اگلے دونوں فریمز 06-116 اور 32-67 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ محمد آصف نے تیسرے فریم میں عالمی گیمز کا سب سے بڑا بریک 109 بھی کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
سٹی42: مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود لاہور کینال شپ ریسٹورنٹ منصوبہ بالآخر منظوری حاصل کر گیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبہ ابتدائی طور پر 35 کروڑ روپے میں مکمل ہونا تھا تاہم اب اس کی لاگت بڑھا کر 54 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن نیسپاک کی اسٹڈی کے بعد تبدیل کیا گیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی منظوری دی۔اب اس منصوبے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کو سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے گی جبکہ پی اینڈ ڈی بورڈ فنڈز کی بندوبست کرے گا۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے...
برطانیہ کی کاؤنٹی نارتھمپٹن میں ریسٹورنٹ سے کھانے کے بعد بل ادا کیے بغیر فرار ہونے والے بھارتی نوجوانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ یہ واقعہ نارتھمپٹن کے علاقے میں واقع “سفران” نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے قریباً 200 پاؤنڈ مالیت کا کھانا کھایا اور پھر ریسٹورنٹ سے بھاگ نکلے۔ مزید پڑھیں:چینی تھنک ٹینک نے بھارتی فضائیہ کا پاکستانی طیارے گرانے کے دعویٰ مسترد کردیا مقامی پولیس نے اس واقعے کو چوری قرار دیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس کسی کے پاس بھی ان افراد کے بارے میں معلومات ہوں، وہ پولیس ہیلپ لائن 101 پر رابطہ کرے اور واقعے کا حوالہ نمبر 25000457718 بتائے۔ مزید...
سب کہتے ہیں کہ حمل میں عورت کمزور ہو جاتی ہے، میں نے پہاڑوں کو سر کرکے دکھایا کہ یہ کمزوری نہیں، قدرت کی طاقت ہے۔ یہ کہنا ہے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی اسلام آباد کی رہائشی خاتون وکیل عاصمہ بنگش کا، جنہوں نے 33 ہفتوں کی حاملہ ہونے کے باوجود 3 ہزار میٹر بلند میرا جانی چوٹی اور منفی درجہ حرارت میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرلیا۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ صرف ایک کارنامہ نہیں بلکہ اس معاشرتی سوچ کو چیلنج کرنے والا قدم ہے جو حاملہ عورت کو کمزور سمجھتی ہے۔ مزید اسلام آباد سے محمد باسط خان کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
کراچی: عالمی گیمز 2025 میں پاکستان کی اخری امید محمد اصف نے اپنا پہلا میچ باسانی جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنے حریف میزبان کھلاڑی لیانگ زیو لونگ کو 0-2 سے شکست دے دی۔ عالمی چیمپئن نے پہلا فریم 50-79 اور دوسرا فریم 24-77 سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔ ٹورنامنٹ میں شریک 9 ممالک کے 12 کھلاڑیوں کو 4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ راؤنڈ میچز کے بعد ہر گروپ سے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔
کراچی: عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پلیٹ ایونٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے پلیٹ ایونٹ کے کوراٹر فائنل میں سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال نے رومانیہ کے راڈو پینا کو بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔ ناصر اقبال نے پہلے دونوں گیمز 3-11 کے یکساں اسکور اور تیسرا گیم 2-11 سے جیت کر فائنل فور مرحلہ میں قدم رکھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زماں اسکواش ٹورنامنٹ کے دوسرے اور ناصر اقبال پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا بیٹھے تھے۔
ہم میں سے اکثر ایسے لوگ جن کے گھروں میں اے سی ہے، بجلی کے بِلوں سے تنگ آگئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اے سی مسلسل چلتے رہنے سے زیادہ پیسوں کی بچت ہوتی ہے یا کبھی کبھی بند کردینے سے؟ اگر صرف پیسوں کی بچت کے زاویے سے دیکھا جائے تو عام طور پر وقتاً فوقتاً اے سی بند کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن یہ "کیسے" اور "کب" بند کیا جائے، اس پر بھی منحصر ہے۔ دراصل اے سی کو مسلسل چلانے سے کمپریسر بار بار چلتا ہے تاکہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکے اور یہ عمل بجلی زیادہ کھاتا ہے۔ اگرچہ ہر بار آن کرنے کے بعد شروع کے کچھ منٹ زیادہ بجلی لگتی ہے لیکن مسلسل آن رکھنا...
(بلال نیازی)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے معاملے پریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن یونین کے عہدیداران نے آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیاگیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلٹی اسٹوز کی بندش کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی جس پر ملازمین نے کہاکہ ہم آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں جنھوں نے ملازمین کی آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ملازمین نے اس موقع پرمطالبہ کیاکہ حکومت انکی تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی کرے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ٹونی ہیمنگ دو سالہ معاہدے کا ایک سال پورا ہونے پر ہی بنگلادیش چلے گئے۔ وہ بنگلادیش کے ہیڈ کیوریٹر کی ذمہ داری دوبارہ سنبھالیں گے۔ پی سی بی نے ٹونی ہیمنگ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی۔ ٹونی ہیمنگ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھی پچز تیار کی تھیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے اختلافات، قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن مستعفی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مختصر پیغام میں بتایا ہے کہ بورڈ کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ٹونی ہیمنگ کا استعفیٰ 9 اگست 2025 کو باضابطہ طور پر موصول ہوا۔ Tony Hemming resigns as chief curator Lahore, 9 August 2025: Tony Hemming has resigned from his position as chief curator, Pakistan Cricket Board. -ENDS- — PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 9, 2025 ٹونی ہیمنگ نے بطور چیف کیوریٹر ملک بھر کے اسٹیڈیمز کی پچز...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے روبرو مقرر تھی، جسے عدالت نے ملتوی کردیا۔ عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔ عدالتی عملے کے مطابق کیس کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ Post Views: 5
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز سے کہا کہ اندر جگہ موجود نہیں اور گلوکارہ کو اندر جانے سے روک دیا جس پر لوپیز نے پرسکون انداز میں جواب دیا، "ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں،” اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔ واقعے کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں جب اسٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے لوپیز کو واپس اسٹو وزٹ کرنے کی دعوت دی، لیکن گلوکارہ نے...
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی کمپنی xAI کے ماڈل ’گروک 4‘ کو شکست دے کر شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب یہ مقابلہ روزمرہ کے استعمال کے لیے تیار کردہ بڑے لینگوئج ماڈلز کے درمیان منعقد ہوا جن کا بنیادی مقصد انسانوں کے ساتھ گفتگو، مسئلہ حل کرنے، کوڈنگ اور دیگر ذہنی کاموں میں مہارت حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈل o3 نے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں xAI کے گروک...
بھارت میں ’قوم پرستی‘ کا بخار اس قدر چڑھ چکا ہے کہ اب فنکاروں کو بھی کھانے پینے کی دکانوں کے نام دیکھ کر دعوت نامے رد کرنے پڑ رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو مغربی انڈین فلم ورکرز کی فیڈریشن (FWICE) نے سخت لہجے میں وارننگ دے دی کہ خبردار! کہیں پاکستانیوں کے زیر انتظام کسی تقریب میں شرکت کی تو اچھا نہیں ہوگا۔ ہوا کچھ یوں کہ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک پاکستانی ریسٹورنٹ ’’آغاز ریسٹورنٹ اینڈ کیٹرنگ‘‘ نے 15 اگست کو ایک پروگرام رکھا ’’آزادی اُتسو‘‘۔ بھارتی یومِ آزادی منانے کا ایونٹ! اور اسی ریسٹورنٹ کے مالک شوکت مریدیا اسی ہفتے پاکستان کے یومِ آزادی کے لیے ’’جشنِ آزادی‘‘ بھی منعقد کرا رہے...
— فائل فوٹو پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔
ڈنمارک کی ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے بچوں اور نوجوانوں میں دل کی بیماریوں اور میٹابولک مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر اضافی گھنٹہ خطرے کی شدت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ: موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے خود کشی کرلی جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، وہ بچے اور نوجوان جو روزانہ کئی گھنٹے اسکرین (فون یا ٹی وی) کے سامنے گزارتے ہیں، ان میں بلند فشار خون، کولیسٹرول کی زیادتی اور انسولین مزاحمت جیسے کارڈیو میٹابولک خطرات زیادہ پائے جاتے ہیں۔ تحقیق میں ایک ہزار سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں...
کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ڈیفنس اور کلفٹن کےمکینوں کو آوارہ کتوں سے منسلک متفرق خدشات اور مکینوں کو اثرات بد سےبچانے کے لیے نیا طریقہ متعارف کروادیا اور ٹریپ نیوٹرلائز ویکسین اینڈریلیزکے نام سےنئی مہم شروع کردی گئی ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے حکام کےمطابق سی ای او عمرفاروق ملک کی خصوصی ہدایات پر شروع کی جانے والی مہم میں ٹریپ نیوٹرلائز ویکسین اینڈ ریلیز جیسےکئی تعمیری مراحل شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کی ضرورت مکینوں کی جانب سے درجنوں شکایات موصول ہونےکی وجہ سےشروع کی گئی، جس کے دوران اب تک 15کتوں کی کو پکڑنے کے بعد ان کی نس بندی اور ویکسینیشن کے بعد انہیں واپس چھوڑا جاچکا ہے۔ سی بی سی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we too wenews احتجاجی تحریک بانی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان عمران خان کے بچے وی ٹو وی نیوز
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سائیکلسٹ سیاحت کے فروغ اور امن کے پیغام کے ساتھ سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرکے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈین خاتون نے پرانی طرز کی سائیکل پر رفتار کے 2 ریکارڈ توڑ دیے یہ نوجوان نہ صرف پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال بن رہے ہیں۔ دیکھیے فواد عباسی کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بلوچستان تا کشمیر بلوچستان کا سائیکلسٹ...
عراق کے خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ نے حال ہی میں یہ دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ ایسی ڈش پیش کر رہا ہے جو اس سے قبل کسی مقامی مینو میں نہیں دیکھی گئی — گرل شدہ گدھے کا گوشت۔ خلیجی اخبار’ گلف نیوز‘ کے مطابق یہ دعویٰ ایک عراقی انفلوئنسر کی شیئر کی گئی ویڈیو کے بعد وائرل ہوا، جس میں وہ اور اس کے 2 ساتھی اس ریسٹورنٹ میں کھانے گئے۔ انہوں نے کباب اور گرل گوشت کھایا اور اسے ‘اب تک کا سب سے مزیدار گوشت‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہرسال قریباً 60 لاکھ گدھے کس دوا کے لیے ذبح کیے جاتے ہیں؟ ایک ساتھی...
قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔رپوٹس کے مطابق اوپننگ بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کی زد میں آئے تھے، جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔ فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی پرپوزل کا دلچسپ منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب میں ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انٹرویو میں جب کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر سے پوچھا کہ وہ لیگ کے...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں واقع شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں کینسر کے ایک نوجوان مریض کو صرف 6 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا بھاری بل تھما دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رقم فوری ادا نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے ساتھ آئی ہوئی موٹر سائیکل رکھوا کر انہیں زبردستی ہسپتال سے باہر نکال دیا۔ واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا پر ہسپتال انتظامیہ کے رویے کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں کے بلنگ سسٹم اور انسانی ہمدردی کے فقدان پر...
ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا، ( شاہ خالد ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ میچ لاؤڈرہل، فلوریڈا میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا، جس میں آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے وائیڈز اور نو بالز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر...
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، پاکستان ٹیم میں حارث رؤف کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے شائقین کی نظریں ایک اور سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑیوں سے بھرپور کارکردگی...
اسلام آباد اور روالپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے اندر دوبارہ زمین لرز اٹھی ہے۔ پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق جڑواں شہروں میں 12 بج کر 10 منٹ پر زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز روات کے جنوب مشرق سے 15 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے باعث شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، ریسٹورنٹس سے باہر نکل کر کھلے مقامات پر آگئے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ستمبر میں شیڈول ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی محسن نقوی کی پوسٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ متحدہ عرب امارات کے دو مقامات (دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم) پر منعقد ہوگا۔ ACC T20 Asia Cup venues and match timings are out! Looking forward to packed stadiums and some truly breath-taking encounters! pic.twitter.com/eKrJcwnJlj — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 2, 2025 ابو ظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم ایونٹ کے آٹھ میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 23 ستمبر کا سپر فور کا ایک مقابلہ بھی...

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات،تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے...
جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا” نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔ یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ فلم "سَیّارا” نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ UAE میں تو "سَیّارا” نے Disney کی Fantastic 4 کو بھی مجموعی ٹکٹ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم سیارا کے نئے...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکانشہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار حمزہ خان نے اسپین میں جاری ویلینشیا اوپن ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 15 ہزار ڈالرز انعام کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حمزہ نے اپنی برتری کا لوہا منوایا۔ کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے ساتویں سیڈ برائس نکولز کو برتری کا کوئی موقع دیے بغیر 3-0 سے شکست دی۔ میچ کے تینوں سیٹس 13-11، 11-2 اور 11-6 کے اسکور سے حمزہ کے نام رہے۔ صرف 42 منٹ میں مکمل ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی برتری ہر لمحہ واضح رہی۔ اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے مصر کے تیسرے سیڈ یاسین الشفیع کو بھی 3-0...
وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر کے تمام ذونل مینجرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل جمعرات سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاوٴسز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی آپریشن بند کرنے کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے ادارے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب...
جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا" نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔ یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ فلم "سَیّارا" نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ UAE میں تو "سَیّارا" نے Disney کی Fantastic 4 کو بھی مجموعی ٹکٹ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم سیارا کے نئے چہروں...
لاہور: ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے وسطی ايشيا کے بين الاقوامی سفر پر روانہ ہونے والےبائيکرز اور سياحوں کے اعزاز ميں ايک خصوصی الوداعی تقريب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خصوصی شرکت کی۔شرکاء نے پاکستان کی دل مو ہ لینے والی قدرتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی تعريف کی۔ انہوںنے ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے ملنے والے تعاون پر دلی شکريہ ادا کیا ۔اور دوستانہ رويے کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے اور ان ميں شرکت کرنے کا عزم ظاہر کيا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود بشيرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقريب اقتصادی تعاون تنظيم...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کئی دہائیوں سے ایمانداری اور محنت سے اپنی خدمات انجام دیتے آئے ہیں، ان کی خدمات کو ٹھکرا دینا قابلِ افسوس ہے۔ ایک بیان مین سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ادارہ گزشتہ 55 برسوں سے کم آمدنی والے شہریوں کو بنیادی اشیائے خور و نوش سستے داموں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 میں شہید ذوالفقار بھٹو غریب طبقے کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے...
اپنے ایک خطاب میں انٹونیو گوترش کا کہنا تھا کہ جمہوری فضاء سکڑ رہی ہے جبکہ جھوٹی افواہیں معاشروں میں خوف اور تقسیم کو ہوا دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوتریش" نے عالمی نظم میں خطرناک انحراف کے بارے میں خبردار کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اس انحراف کے نتیجے میں ممالک کے درمیان اعتماد ختم ہو رہا ہے، انسانی حقوق پر حملہ ہو رہا ہے اور جمہوری اقدار سمٹتی جا رہی ہیں۔ انٹونیو گوترش نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق بڑھتی ہوئی جنگوں، قوموں کے درمیان اعتماد کے خاتمے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو امن و جمہوریت کے لئے بڑے خطرات قرار دیتے ہوئے عالمی نظام میں خطرناک...