2025-12-12@14:32:00 GMT
تلاش کی گنتی: 7483
«میں ترمیم کی سفارش»:
(نئی خبر)
13ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران، غیر ملکی وفود اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اظہر علی ڈاہر سمیت متعدد سرکاری و نجی شعبے کی شخصیات نے ایونٹ کا دورہ کیا، جبکہ نمائش کے پہلے ہی روز 8 ہزار سے زائد فارما پروفیشنلز کی شرکت نے ایونٹ کو غیر معمولی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ مزید پڑھیں: کراچی میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات، ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق مشاعرہ رواں برس کے فارما ایشیا میں 750 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں، جبکہ 10 مختلف ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے مشترکہ فوجی مشق وارئیر- IX کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دو طرفہ پاکستان چین سالانہ انسداد دہشت گردی مشقوں کا نواں ایڈیشن ہے، جو دو آہنی دوستوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کی مضبوط روایت کا تسلسل ہے۔ مشق کا باضابطہ آغاز یکم دسمبر 2025 ء کو نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا، جہاں دونوں ممالک کے سینئر عسکری حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، چین کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف میجر جنرل بیان شیامِنگ تقریب میں موجود تھے۔ اس سال...
تاجکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے روس سے باضابطہ مدد طلب کرلی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاجک سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرحد کی حفاظت اور مشترکہ گشت سے متعلق روس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ بات چیت میں سرحدی نگرانی کے لیے مختلف آپشنز زیر غور لائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان سے آئے دہشت گردوں کے ڈرون حملے میں 5 چینی شہری ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے جس کے بعد تاجکستان نے سرحدی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق 1300 کلومیٹر طویل افغان۔تاجک سرحد پر روسی فوج کی تعیناتی کا امکان زیر غور ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں...
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی ہے جبکہ اکثریتی فیصلے کے ذریعے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، اعلامیے کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد کامران خان ملا خیل اپنی متعلقہ ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو اکثریتی رائے سے مستقل جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، جنرل سیکرٹری یاسرکھاراایڈووکیٹ نے صوبائی حکومت کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوںکی شرح عائدکرنے اور ایف آئی آرزدرج کرنے کے فیصلہ کوعوام دشمنی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ معصوم بچوںکو ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوںمیںپیش کرکے کون سے قانون کی پاسداری کی جارہی ہے۔ ڈنڈے کے زور پر قانون کے نفاذ کی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی ہے۔حکمران یاد رکھیں بھوک سے بلکتا ہوا عوامی طبقہ جب اٹھ کھڑا ہوتا ہے تو تاج و تخت پلٹ دیتا ہے۔حکومت کے فیصلے سڑکوں پر کھڑی غریب عوام کی جیب پر ڈاکہ ہیں۔ جس قوم کے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے جنگ لڑ رہے ہوں، ان پر ہزاروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)ریلوے کوارٹرز پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف ریلوے انتظامیہ کا آپریشن دو کوارٹر مسمار، مزاحمت پر علاقے میں کشیدگی، ہوائی فائرنگ سے ماحول جنگی صورتحال اختیار کرگیا ریلوے انتظامیہ نے سکھر میں ریلوے کوارٹرز پر قائم غیر قانونی قبضوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دو کوارٹر خالی کراکر مسمار کر دیے۔ آپریشن کے دوران متاثرہ مکینوں کی شدید مزاحمت اور احتجاج کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی، جبکہ ریلوے پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقہ کچھ دیر کے لیے میدانِ جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ریلوے انتظامیہ نے کوارٹرز پر قبضہ ختم کرانے کے لیے ڈی این ای ون جہانزیب خان کی قیادت میں عملے اور ریلوے پولیس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-08-28 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو عدالت عظمیٰ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات اور جسٹس محمد کامران خان ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی۔ دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیوٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اپوزیشن ارکان کی کئی قراردادیں منظور کرلی گئیں جبکہ کراچی میں ای چالان سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی قرارداد اسپیکر نے اس بنیاد پر خلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد کردی کہ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے ، اسپیکر نے اس معاملے پر ہونے والی گفتگو کو بھی ایوان کی کارروائی سے حذف کرادیا۔سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپنی نجی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کی حمایت حکومت کی جانب سے بھی کی گئی اور یہ قرارداد اس ترمیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اورسیکورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی، معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-15 لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلیے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔امیدوار 15 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، پولنگ 24 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں ہو گی، کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔ سیف اللہ
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور یکہ توت تھانے کی حدود میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے والا سفاک ملزم سمیع اللہ کو ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ ملزمان کی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ زیر حراست ملزم سمیع اللہ ولد سعد اللہ سکنہ لالی...
ٹیکساس میں ایک افغان شہری کو بم بنانے اور خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ ٹرمپ انتظامیہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دے رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے پاس، افغان شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی سارہ بیکاسٹرم کون تھیں؟ امریکی محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق فورٹ ورتھ میں مقیم 30 سالہ محمد داؤد الوکوزئی نے مبینہ طور پر 23 نومبر کو ایک ویڈیو میں مذکورہ دھمکیاں دیں اور اسے ٹک ٹاک، ایکس اور فیس بک پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں داؤد نے مبینہ طور پر طالبان کی تعریف کی اور امریکیوں پر خودکش حملہ کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ایک ٹارگٹڈ واقعہ ہو سکتا ہے۔ حکام کی جانب سے ابھی تک حملہ آور کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی...
فیفا عرب کپ 2025 کا آغاز تاریخی انداز میں ہو گیا جہاں فلسطین کی ٹیم نے زخم زخم ہم وطنوں کے چہروں پر خوشی کی روشن مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ یہ سنسنی خیز میچ قطر کے الحبیب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ فلسطین کے مدمقابل میزبان ملک کی ٹیم تھی اور اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے جو کبھی دفاعی کھلاڑیوں تو کبھی گول کیپر اور کبھی بدقسمتی سے کھلاڑی کی کک باہر جانے سے ناکام رہے۔ قطر اور فلسطین کے دفاعی کھلاڑی پورے میچ میں متحرک، چست اور نہایت مصروف نظر آئے جو مخالف ٹیم کے فارورڈز کی امیدوں پر پانی پھیرتے رہے۔ Full Time..???? Qatar (0) : (1)...
سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلی ہاوس میں اہم ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا...
ویب ڈیسک : سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے...
—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔
—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات ہیں۔جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس محمد کامران ملا خیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ وہ بطور قائم مقام جج سپریم کورٹ ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور امریکا کی جانب سے انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اولین ترجیح حاصل ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکیاڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیراعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کے فیصلوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، مقامی...
امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبرتک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظر ثانی...
ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز ابوظہبی ٹی10 کی فاتح ٹیم یو اے ای بلز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں بلز نے اسپن اسٹیلینز کو 80 رنز سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن دھواں دار بیٹنگ، تباہ کن بولنگ اور متعدد ریکارڈز کے باعث یادگار بن گیا۔فائنل میں ٹم ڈیوڈ نے 98 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 393 رنز بنائے اور 38 چھکے لگا کر کرس لین کا 2019 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بہترین کارکردگی پر انہیں ’بیٹر آف دی ٹورنامنٹ‘ اور...
برفانی چھٹیوں میں سنکیانگ: برفانی جشن اور استحکام و خوشحالی کی حقیقی تصویر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : جب دسمبر کی سرد ہوائیں تیان شان پہاڑی سلسلے سے گزرتی ہیں، تو چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کے پرائمری اور مڈل اسکول کے طلباء ایک منفرد “سردیوں کا تحفہ” وصول کرتے ہیں ، یعنی برفانی چھٹیاں، جو نو دن تک طویل ہو سکتی ہیں ۔ بھاری بھرکم ہوم ورک کے بجائے، انہیں اسکی ریزورٹس پر تیزی سے سرکتی ہوئی پھسلن، غیرمادی ثقافتی ورثے سے فیض یاب ہونے اور برفانی تہوار کی رونقیں میسر آتی ہیں۔ یہ انسانی گرم جوشی سے لبریز پالیسی نہ صرف چین کی نوجوان نسل کی کھیلوں میں گہری دلچسپی کا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی، معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ چوہنگ پولیس نے شہری کے راستے میں گر جانے والے 20 لاکھ روپے ڈھونڈ کر واپس کر دیئے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یو اے ای کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے۔پاکستان اور یو اے ای کے تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کو فخر ہے کہ وہ 1971 میں یو اے ای کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔ متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک، امارات تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور نسل در نسل رشتوں پر قائم ہیں۔ اماراتی قیادت کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور گرم جوش تعلقات مثالی ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے۔ امارات میں پاکستانی کمیونٹی...
خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دہشتگردوں نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جہاں عمارتیں، گھروں کی چھتیں اور سڑکیں دو فٹ سے زائد برف تلے دب گئی ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں برفباری جاری ہے۔ نیویارک، الینوائے اور مشی گن میں ہر طرف سفیدی چھا گئی جبکہ الاسکا میں شدید برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ یا شدید تاخیر کا شکار ہوئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں نومبر کے مہینے میں برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ شکاگو کے ایئرپورٹ پر اب تک 8.4 انچ برف ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر...
پشاور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی...
23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025 ،پاکستانی فارما شعبے کی ترقی و توسیع کا نیا باب ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے فارما انڈسٹری میں ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کو تقویت ملی ہے۔ نمائش میں وفاقی و صوبائی وزراء اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی بڑے پیمانے پر شرکت متوقع ہے۔ 25 ہزار سے زائد صنعتی شعبہ سے منسلک نمائندے اور 750 سے زیادہ اسٹالز نمائش کا حصہ ہونگے۔ اس نمائش میں 100 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس نمائش میں چین کا خصوصی پویلین جدید فارما ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل سلوشنز پیش کرے گا۔ فارما ایشیا میں 150 ملین ڈالر کے تجارتی و سرمایہ کاری معاہدے بھی متوقع ہیں۔ نمائش میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد کے تحت سینٹرل جیل حیدرآباد، بچہ جیل اور خواتین جیل کے قیدیوں میں موسمِ سرما کے دوران گرم کمبل تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد۔سر پرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہر مجید، صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد نعیم عباسی، نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سلیم خان اور الخدمت حلقہ خواتین کی عائشہ وحید، فرح ناز نے سپرنٹنڈنٹ سینٹر ل جیل ندیم شیخ کی زیر نگرانی قیدیوں میں گرم کمبل تقسیم کیے۔ سر پرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہر مجید نے قیدیوں میں کمبل تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے موسم میں گرم کمبل قیدیوں کے لیے بڑی راحت...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام تقریباً چھ بجے پیش آیا ، تقریب میں تقریباً سو افراد موجود تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس سے تین بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اسے ایک ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، ابھی تک کسی کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس نگرانی کی ویڈیو یا معلومات ہوں تو وہ شیرف آفس سے رابطہ کریں۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات...
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر بھارتی حکومت کے وزیروں اور مشیروں کے درمیان پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا ایک مقابلہ لگا رہتا ہے۔ سب ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے پاکستان کے خلاف بڑھکیں مارتے رہتے ہیں۔ بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح نے مودی حکومت کو عالمی سطح پر جس بدنامی اور رسوائی سے دوچارکیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی فتح، 7 بھارتی طیارے گرانے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکی پیشہ وارانہ فوجی و جنگی مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے رہتے ہیں۔ اس نے مودی حکومت کو مزید خجالت و شرمندگی سے دوچار کر رکھا ہے۔ ان کے پاس اپنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو یارک: اقوام متحدہ نے پیر کے روز بین الاقوامی فضائی سفر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری پر زور دیا، اس اعلان کے بعد کہ امریکا نے وینزویلا کے فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دوجاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیم کی پوزیشن اس مسئلے پر مستقل اور واضح ہے، انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور تمام متعلقہ قانونی فریم ورک کے تحت اپنے فرائض کا احترام کریں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بین الاقوامی فضائی نقل و حمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کرپشن مقدمات میں اپنے خلاف کیسز کے خاتمے اور معافی کی اپیل اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزیوگ سے کی ہے تاکہ ملکی مفاد میں یکسوئی کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے حماس اور حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیوں کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی وجہ سے ملکی مفاد کے امور میں تاخیر ہوتی ہے اور وقت ضائع ہوتا ہے، انہوں نے اپیل میں کہا کہ ملکی حالات اور خطرات کے پیش نظر انہیں بلا رکاوٹ کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر اسحاق ہرزیوگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی درخواست کا فیصلہ صرف ریاست اور اسرائیلی...
پولیس کے مطابق شوٹرز کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھانہ کینٹ کی حدود سرنگی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اہلکار طارق آر پی او بنگلہ میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار قتل ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آج بنوں میں پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق شوٹرز کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھانہ کینٹ کی حدود سرنگی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اہلکار طارق آر پی او بنگلہ میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔ اس...
چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطوں اور مشاورتی عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔وزیر خارجہ نے مصر کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کمسن بچے کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے خلاف سٹی کونسل میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب کہ اپوزیشن نے واقعے پر میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعے کے بعد آج ہونے والے سٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن نے نعرے بازی کی، جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ اپوزیشن نے واقعے کی ذمہ داری براہِ راست میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ افسران پر عائد کرتے ہوئے ان سب کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور میئر کے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔اجلاس کے آغاز میں ہی جماعت اسلامی کے ارکان نے بھرپور احتجاج...
بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار آر پی او بنوں کے دفتر میں ڈیوٹی پر تعینات تھا،شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے گھر سے دفتر آرہا تھا۔
کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر لاپتا ہونےو الے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے کچھ سو میٹر دوری سے ملی ہے، جسے اس کے دادا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی لاش کے ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو جائے حادثہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر تک لائن میں بہتی ہوئی ایک مقام سے ملی۔...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کے 3 صوبوں سے افغانوں کو واپس بھیج دیا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی حفاظت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجود افغان مہاجرین کیمپس کو وفاقی حکومت نے ڈی نوٹیفائی کر دی ہے لیکن اس کے باوجود یہ کیمپس وہاں فعال ہیں، ہم نے اپریل 2025 میں 11 لاکھ غیرقانونی مہاجرین واپس بھیج دیے۔ یہ بھی پڑھیے: باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے محسن نقوی نے کہا کہ ہر ایس ایچ او کی ذمہ داری لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں افغان مہاجرین کو ڈھونڈ کر...
سکھ رہنمائوں کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہو کر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان پر کینیڈا میں سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ سکھ رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہو کر خالصتان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر لاپتا ہونےو الے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد برآمد ہوگئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے کچھ سو میٹر دوری سے ملی ہے، جسے اس کے دادا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی لاش کے ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو جائے حادثہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر تک لائن میں بہتی ہوئی ایک مقام سے ملی۔عینی شاہدین اور حکام کے مطابق بچے کی لاش جائے حادثہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر جاکر پھنس گئی تھی، جو تلاش کے دوران مل گئی۔
اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 بامسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا اور دو گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ زخمی ہوکر ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانا حملے کا بھی مرکزی کردار تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل بھی برآمد ہوا۔ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ زن تھی ۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں 360 سے زیادہ شریانیں، رگیں اور وریدیں موجود ہوتی ہیں۔ اگر خراب طرزِ زندگی کے باعث ان نالیوں میں چربی یا چکنائی جم جائے تو خون کی روانی سست پڑ جاتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔عام طور پر اس چکنائی کو صاف کرنے کے لیے مہنگے اور پیچیدہ آپریشن کیے جاتے ہیں، مگر اب سوئٹزرلینڈ کی ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا مائیکرو روبوٹ تیار کر لیا ہے جو 2 ملی میٹر سے بھی چھوٹا ہے اور انتہائی باریک شریانوں میں بھی باآسانی حرکت کر سکتا ہے۔ڈاکٹر اس روبوٹ میں دوا بھر کر اسے رگوں میں جمی ہوئی چکنائی تک لے...
جاپان کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے جدید کیپسول طرز کی ‘انسانی واشنگ مشین’ مارکیٹ میں متعارف کرائی ہے، جس نے اوساکا کے عالمی ایکسپو میں خاصی توجہ حاصل کی تھی۔ یہ کیپسول صارفین کو اندر لیٹنے اور ڈھکن بند کرنے کی سہولت دیتا ہے، اس کے بعد وہ مکمل آرام کے ساتھ جسمانی صفائی کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور پرسکون موسیقی کے ساتھ آرام دہ تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مشین کو ‘مستقبل کی انسانی واشر’ کے نام سے بھی جانا جا رہا ہے۔ 6 ماہ تک جاری رہنے والے اوساکا ایکسپو کے دوران، جس میں 27 ملین سے زائد زائرین شامل ہوئے، اس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ یہ مشین 1970 کے اوساکا ایکسپو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔ جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی...
اوٹاوا (نیوزڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے راج ناتھ بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔
مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے آج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خصوصاً دفاع اور سیکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ #ISPRRawalpindi, 1 December, 2025 H.E Dr. Badr Ahmed Mohamed Abdelatty, Foreign Minister of the Arab Republic of #Egypt, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff (#COAS), #Pakistan Army at Rawalpindi today. #AsimMunir #CDF #PakistanArmy During… pic.twitter.com/Mm23ufVVDg — Pakistan Armed Forces News ???????? (@PakistanFauj) December 1, 2025 آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کی 31 سالہ معروف انفلوئنسر کی لاش ہمسایہ...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں محمد ارشد اور اس کی بیوی صائمہ بی بی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جبکہ خاتون کی دوسری شادی تھی، خاتون کے سابقہ شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ پویس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے اہم ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، جس میں بالخصوص دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری سطح پر رابطے، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام پر توجہ مرکوز رہی۔ گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے دفاع اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مصری وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کو ملکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی اور سفارتی تعاون سے متعلق انتہائی اہم ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کا خیرمقدم کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات نہ صرف موجودہ صورتحال کے تناظر میں بلکہ مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کے نئے امکانات کے لیے بھی اہم ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال سے لے کر عسکری اشتراک کے مختلف پہلوؤں تک جامع گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے مطابق تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی اس تفصیلی...
1971 کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے کمال پور کی سرحد پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے محدود وسائل کے باوجود دشمن کے حملوں کا جرات مندی سے مقابلہ کیا اور ملک کے دفاع کو اولین ترجیح دی، اس معرکے میں دشمن بھارت نے مکتی باہنی کی بٹالین سائز فورس کے ذریعے کمال پور میں واقع پاکستان آرمی کی بارڈر پوسٹ پر حملہ کیا۔کمال پور کی دفاعی پوزیشن کی ذمہ داری لیفٹیننٹ محمد علی کی قیادت میں بلوچ رجمنٹ، ویسٹ پاکستان رینجرز اور مقامی رضاکاروں پر تھی، حملے کے آغاز پر لیفٹیننٹ محمد علی نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے جوانوں کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کا حکم دیا، میدان جنگ میں اپنی بہادری اور دانشمندی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا میں بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان پر سکھ کمیونٹی نے بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے پاکستان اور خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کی آزادی کے حق میں آواز بلند کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے راج ناتھ سنگھ کو سخت پیغام دیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان بازی کرنے کے بجائے بھارت کی بگڑتی ہوئی اندرونی صورتحال پر توجہ دیں، کیونکہ ان کے مطابق بھارت خود جلد ہی کئی حصّوں میں تقسیم ہونے کے قریب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پالیسیاں بھارت کے...
امریکی انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن پالیسی میں متعدد تبدیلیوں کے درمیان، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں پناہ کے عمل کو ‘بہت طویل عرصے’ تک مؤخر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بعض ممالک سے آنے والے افراد جن میں صومالیہ و دیگر شامل ہیں امریکا میں نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث افغان شہری کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا امیگریشن کا عمل مستقل روکنے کا اعلان اور ’ریورس مائیگریشن‘ زور ٹرمپ نے کہا، ہم ان لوگوں کو نہیں چاہتے۔ ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موجودہ دور میں پانی کی بوتلوں کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، طالبعلموں سے لے کر دفاتر جانے والے افراد سب ان کا استعمال کرتے ہیں۔ویسے تو ان بوتلوں میں صاف پانی بھرا جاتا ہے مگر کیا انکی صفائی کا خیال نہ رکھنے سے مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایسی بوتلیں جراثیم کا گڑھ ہوتی ہیں، چاہے ان میں کسی بھی قسم کا سیال بھرا جائے۔ ضروری ہے کہ انہیں اچھی طرح صاف کیا جائے۔پانی کی بوتلوں میں جراثیم ہمارے منہ کے ذریعے اس وقت پہنچتے ہیں جب ہم پانی پیتے ہیں اور ہاتھوں سے جب ہم اس کے ڈھکن کو چھوتے ہیں۔بوتل میں وہ حصہ جہاں سے پانی باہر نکلتا ہے، وہ جراثیم کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور مصر کے درمیان سیاسی، دفاعی اور معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد العاطی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصری وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے، دونوں ممالک میں سیاسی ڈائیلاگ اور معاشی شراکت داری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، اس کے علاوہ دفاع سمیت باقی تمام شعبوں میں بھی...
رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔ رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا...
مہاجر عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ شہری سندھ، خصوصا کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر نے ہمیشہ ملک کی معیشت، ٹیکس ریونیو، اور قومی ترقی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا، مگر اس کے باوجود ان علاقوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، نوکریوں اور سرکاری اداروں میں کوٹہ سسٹم کے ذریعے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں نے دہائیوں سے جس محرومی، تعصب، وسائل کی لوٹ مار اور مسلسل انتظامی ناکامی کا سامنا کیا ہے، اس کا واحد، پائیدار اور منصفانہ حل سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کا قیام ہے۔ اپنی رہائش گاہ...
معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایمان گروپ آف کمپنی کے مالک پر دوران سفر اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے جبکہ ان کے سیکیورٹی گارڈ کو گولیاں لگیں جو شدید زخمی ہو گئے،انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کراوایا گیا ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کیلئے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا گیا، جس کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے اس اہم قدم کو مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ اس حوالے سے کی گئی تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر...
سی ڈی ایف کی تعیناتی کا عمل شروع،قیاس آرائیں بے بنیاد ہیں،وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹی فکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔ روزانہ مستند...
پشاور:(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران نے...
وزیراعظم وطن پہنچ رہے ہیں، نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پراسیس کا آغاز کیا جا چکا، خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن سے متعلق پراسیس کا آغاز کیا جا چکا ہے، نوٹی فکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن سے متعلق پراسیس کا آغاز کیا جا چکا ہے، نوٹی فکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 27ویں ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ...
پاکستانی قوالوں نے قاہرہ میں جاری روحانی موسیقی کے بین الاقوامی سماء فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس سے سامعین کو محسور کردیا۔ مصر میں پاکستان کے سفیرعامر شوکت نے سماء فیسٹیول کے تیسرے دن خصوصی پرفارمنس پر بدر علی اور بہادر علی قوال گروپ کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی اور قاہرہ میں سامعین میں قوالی کی پذیرائی کو سراہا۔ سفیر عامر شوکت نے سماء فیسٹیول کے منتظمین کا مصر اور دنیا بھر میں روحانی موسیقی بالخصوص قوالی کو فروغ دینے کے لیے متاثر کن پلیٹ فارم فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی اور مصری وزرائے خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ سے بردرانہ تعلقات رہے ہیں۔ مصر اور پاکستان کی دوستی عالمی سطح پر جانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دونوں اپنے سفارتی، معاشی، تجارت، کاروبار، سکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔ اس موقع پر مصری وزیر خارجہ بدر احمد محمد نے پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اسلام آباد اور پشاور میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک اور زخمی...
آئی ایس ایس آئی کے انڈیا اسٹڈی سینٹر نے ”تنازعہ کشمیر اور بدلتی ہوئی دنیا“ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کیطرف سے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کے بعد سے تنازعہ کشمیر کی بدلتی ہوئی جہتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔”انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد“ (آئی ایس ایس آئی) کے انڈیا اسٹڈی سینٹر نے ”تنازعہ کشمیر اور بدلتی ہوئی دنیا“ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کیطرف سے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں بچوں کی سالگرہ کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ایک اسٹرپ مال میں واقع آئس کریم شاپ پر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے، واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً چھ بجے پیش آیا، جب اہلِ خانہ اور بچے ایک نجی تقریب میں مصروف تھے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب اچانک گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھی اور شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی لوگ اپنی جان بچانے کے لیے میزوں اور کاونٹرز کے پیچھے چھپنے پر مجبور ہوگئے جبکہ کچھ نے زخمیوں کو فوراً باہر نکال کر مدد کے لیے ایمبولینس کو کال کی، کئی والدین اپنے...
کراچی: معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے بچپن کا حیران کن واقعہ بیان کردیا جس میں وہ ناراض ہوکر گھر سے نکل گئی تھیں۔ نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ وہ آٹھ سال کی عمر میں بغیر بتائے گھر سے نکل گئی تھیں جس کے بعد اہلخانہ نے انہیں “گمشدہ” سمجھ کر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کیلئے رجوع کر لیا۔ حریم فاروق نے بتایا کہ وہ بچپن میں پھوپھو کے گھر جانا چاہتی تھیں اور ڈرائیور کے نہ لے جانے پر خود ہی گھرسے نکل پڑیں۔ راستے میں ایک بزرگ نے انہیں روکا اور پوچھا کہاں جا رہی ہو، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’پھوپھو کے...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو کھیلے گئے ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی بیٹر فخر زمان کے ایک کیچ پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔ سری لنکا کی اننگز کے انیسویں اوور میں کپتان داسن شاناکا، شاہین آفریدی کی سلو گیند پر دھوکا کھا گئے اور ایسا شاٹ کھیلا کہ فخر زمان نے شاندار جمپ کے ساتھ کیچ لیا۔ تاہم تھرڈ امپائر نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیا کہ گیند کیچ مکمل ہونے کے لمحے زمین کو چھو رہی تھی اور ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس فیصلے نے پاکستانی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا اور فخر زمان نے واضح طور پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند...
حکام نے تصدیق کی کہ 14 افراد کو گولیاں لگیں جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جان سے گئے۔ مقامِ وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے ایک اسٹرپ مال کے اندر واقع آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں بچے کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔ سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ حکام نے تصدیق...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے دو دن میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے1005 کیس نمٹا کر حیران کن تاریخی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لائیو ڈیش بورڈ پر خود مانیٹر کررہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجآب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے۔ ججوں کو کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، ججز کو دلیر ہونا چاہیے۔ججوں کو ہمیشہ صرف آئین کو ہی بالادست قرار دینا چاہیے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو اپنی تمام توانائیاں سائلین کو انصاف کی فراہمی کے...
اسپیکر نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی، ایاز صادق فارم 47 والے نہیں، لطیف کھوسہ کا وی نیوز کو خصوصی انٹرویو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے، قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق ن لیگ کے وہ واحد بندے ہیں جو فارم سنتالیس والے نہیں ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے بتایا کہ ہماری کل اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر، ن لیگ سے رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں میں نے اسپیکر کو کہا کہ آپ فارم سنتالیس والے نہیں ہیں جس کے بعد اسپیکر سے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بات کی جس پر انہوں نے...
کراچی: روہڑی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، واقعے نے پورے علاقے میں افسردگی اور تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ فائرنگ کے اس المناک واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور پولیس پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، ایسے واقعات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ضیاءالحسن لنجار نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے...
خیبرپختونخوا ضلع صوابی کی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے باپ کو مارنے والے سفاک بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ پولیس نے اندھے قتل کیس کو ٹریس کرکے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتول کا اپنا سگا بیٹا نکلا جس ۔نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ضلعی پولیس آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز آیان اللہ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے 52 سالہ والد عباد اللہ کو جمعے کی صبح کو نماز فجر پڑھنے کے لئے مسجد جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور: بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کیخلاف پاکستان میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔خیرپور کی تمام تحصیلوں سے آنے والے ہندو برادری کے نوجوانوں نے ریلی میں شرکت کی،پاکستان زندہ باد ریلی شاہ پل سے چھتری چوک تک نکالی گئی ریلی میں موجود شرکا نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکا نے کہا کہ پاکستان اور سندھ میں رہنے والی ہندو برادری مادر وطن سے وفادار تھے ہیں اور رہیں گے، اگر بھارت باز نہیں آیا تو انہیں ان کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
پاکستانی ٹینس کے شہسوار اعصام الحق نے اپنے شاندار کیریئر کے بعد انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اے ٹی پی چیلنجرز کپ کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے اختتام پر کیا، جہاں اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار مزمل مرتضیٰ کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے اس فائنل میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیو نے سات چھ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ یہ پاکستان میں اے ٹی پی چیلنجر کپ کا پہلا انعقاد تھا، جس میں پاکستانی جوڑی مینز ڈبلز کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ اعصام الحق نے شائقینِ...
فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنیاد پر پاکستان، افغانستان اور میانمار میں اپنے سفارتخانوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ (28 نومبر) کو بتایا کہ اسلام آباد، کابل اور یانگون میں فن لینڈ کے سفارتخانے 2026 تک بند کیے جائیں گے۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیوں اور فن لینڈ کے محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تینوں ممالک میں سفارتخانوں کی بندش کی تیاری پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ مشن 2026 میں مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔ بیان کے مطابق، یہ اقدام فن لینڈ کے...
راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ کے لیے راولپنڈی میں مدمقابل ہیں۔ آج کے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم کی جگہ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فائنل میچ کے آغاز سے قبل سری لنکا میں شدید موسم کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور...
اے ٹی پی چیلنجز کپ کے ڈبلز فائنل میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی بھرپور مقابلے کے باوجود ٹائٹل اپنے نام نہ کر سکی۔ سنسنی خیز میچ میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیف نے پاکستانی جوڑی کو 7-6 اور 6-4 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل پاکستانی ٹینس شائقین کے لیے جذباتی بھی تھا، کیوں کہ یہ اعصام الحق کا انٹرنیشنل ٹینس میں آخری میچ بھی تھا۔ وہ اپنے الوداعی میچ کو یادگار فتح میں تبدیل نہ کر سکے، تاہم ان کا شاندار اور طویل کیریئر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان پہلی بار اے ٹی پی چیلنجز کپ کی...