2025-07-05@18:41:55 GMT
تلاش کی گنتی: 1500
«اسرائیل کی دہشت گردی کے»:
(نئی خبر)
بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے جاری بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی وزارتِ خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی پر جاری کردہ بیان سے لاتعلقی اختیارکرلی گئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اس بیان پر ہونے والی بحث کا حصہ نہیں، بھارت نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی سے متعلق اپنی پوزیشن 13 جون 2025 کو واضح کر دی تھی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کا یہ مؤقف بدستور برقرار ہے اور ہم فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کیلیے مکالمے اور سفارت کاری کو بروئے کار لائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کو تہران کے جوابی حملوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتے رہے تو وہ خطے میں موجود ان ممالک کے فوجی اڈوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے تمام اتحادیوں اور ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے دوران میزائل گرانے میں اس کی مدد کرنے والوں کے مشرق وسطیٰ میں قائم اڈے محفوظ نہیں رہیں گے۔ یاد رہے کہ 11 جون کو ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے خبردار کیا تھا کہ...
نیو دہلی: ایران پر اسرائیلی جارحیت پر بھارتی سرکاری میڈیا "دور درشن" گمراہ کن رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کی تعریفیں کرنے لگا اور اسرائیلی حملے کی جھوٹی ویڈیوز نشر کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی سرکاری چینل دور درشن نے ایران پر اسرائیلی حملے کی جھوٹی ویڈیو نشر کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی ہے جہاں دور درشن نے اکتوبر 2024 کی پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعہ بنا کر پیش کر دیا۔ دور درشن کی نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ: "اسرائیلی حملے سے ایران کانپ اٹھا"، بھارتی عوام کے ٹیکس سے چلنے والا میڈیا عالمی سطح پر بھارت کو شرمندہ کر رہا ہے، اسی لیے معروف بھارتی...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کی حکومت پر کڑی تنقید ۔ ثناءاللہ مسی خیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور معشیت کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے، انسٹال رجیم عوام کا منتخب نہیں کہتا یہ نا الیکشن نہ ہی سلیکشن سے آئے ہیں ، پورے پاکستان کے اندر پاکستان ن لیگ کو 17 سیٹیں نہیں انہیں 9 سیٹیں بھی نہیں ملی اگر میری بات جھوٹ ثابت ہو تو مجھے گولی مار دینا اندرون سندھ میں پی ٹی آئی نے 58 سیٹیں جیتی ہیں انکو عوام نے ووٹ نہیں ڈالا 6.1 کی گروتھ ریٹ کے ساتھ جو حکومت جا رہی تھی،...
ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے وسطی شہر یزد میں 5 افراد کو تصاویر لینے اور ’اسرائیل کے ساتھ تعاون‘کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ جنگ کا آغاز کیا تو پھر ایران نے 200 سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی جو اب تک جاری ہے۔ اسرائیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے حساس اداروں نے وسطی شہر یزد میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن پر اسرائیل سے رابطے اور خفیہ معلومات کے تبادلے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اہم تنصیبات کی تصاویر لے رہے تھے، یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے مابین شدید کشیدگی جاری ہے اور دونوں ممالک عملی طور پر حالت جنگ میں ہیں۔سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی سرگرمیاں قومی سلامتی کے خلاف تھیں، تاہم فی الحال مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 ) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد یروشلم میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایران کے خلاف آپریشن کو کامیاب قرار د یتے ہوئے حملوں کو ایک طویل مہم کا آغاز قراردیا ہے اوراسرائیلی عوام کو خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی حملے متوقع ہیں.(جاری ہے) اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ ایران اس وقت ایک کمزور پوزیشن میں ہے اس کا فضائی دفاع پچھلے سال کے فضائی حملوں میں متاثر ہوا ہے اور خطے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے ایران کی فضائی حدود کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے اپنی خلیجی اور بین الاقوامی پروازوں کے روٹس میں نمایاں تبدیلی کردی ہے۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازیں اب عمان کی فضائی حدود یعنی مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے گزر رہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ حکمت عملی ایران کی فضائی حدود کی عارضی بندش کے بعد اختیار کی گئی ہے، جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور فضائی سفر کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی شکست علاقائی امن اور توازن کیلئے ناگزیر ہو چکی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے بلکہ وہ بھارت کے پاکستان کے خلاف حملوں اور سازشوں میں بھی سہولت کاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی مزاحمت حق بجانب ہے اور پاکستان کو عالمی ضمیر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے میں اعلی فوجی عہدیداروں اور جوہری سائنس دانوں سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے جب کہ 340 سے زائد زخمی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان تہران میں ہوا جہاں ایران کی جوہری، عسکری اور اسٹریٹیجک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تہران سمیت دیگر شہروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 78 ہوگئی جب کہ 341 افراد زخمی ہیں۔ جن میں سے درجنوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جس کے باعث جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیل مزید حملوں کی بھی دھمکی دی ہے۔ ایران کی نیم سرکاری نور نیوز نے اطلاع دی کہ اسرائیلی حملے دہائیوں میں ایران کی سرزمین پر ہونے والی...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مجلسِ وحدت مسلمین کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں مجلس وحدت مسلمین نے مظاہرہ کیا جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ملتان میں مجلس وحدت مسلمین نے کمہاراں نواں چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ آج اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی حملوں میں 3 اعلیٰ ترین عسکری حکام اور 6 سائنسدان شہید ہو گئے۔ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 78 افراد جاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے ممکنہ حملے کے خدشے پر اسرائیل میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی، شہریوں نے بڑی تعداد میں سپر مارکیٹس کا رخ کیا، جس کے نتیجے میں کھانے پینے اور ضروری اشیاء کے شیلف خالی ہونے لگے۔تل ابیب: ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی شدید تر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں عوامی سطح پر شدید بے چینی اور خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی شہریوں نے ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں سپر مارکیٹس اور اسٹورز کا رخ کر لیا، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری کے دوران عوام میں خاصی بے تابی دیکھی گئی۔عینی شاہدین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یہ 73.15 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو توانائی کی عالمی قیمتیں...
اسرائیل نے اپنی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوسوں کی ایرانی سرزمین پر کی گئی ایک ملٹری کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز نے ایران کے اندر مقامات پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جس سے اسرائیلی فضائیہ کو حملوں میں مدد ملی۔ موساد نے یہ خفیہ کارروائیاں ایران کے کھلے علاقوں میں سرانجام دیں جن میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس بھی آپریٹ کیا جہاں ایران کے اسرائیل کی جانب بھیجے گئے ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا۔ موساد نے اپنی ان خفیہ کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے جدید...
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کو وحشیانہ جارحیت قرار دی اور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یک جہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم معصوم جانوں کے الم ناک نقصان پر انتہائی غم زدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایران کے اسرائیل کے بلااشتعال کی شدید مذمت کی ہے ،صدر نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح کا احتساب کرے، صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسرائیل کے اس اقدام سے خطے عدم استحکام کا شکار ہوگا‘خطے اور عالمی سطح پرکشیدگی کو بڑھنے سے روکا جائے۔ایک بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور...
اسلام آباد : صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے کشیدگی روکنے کیلئے فوری اقدامات کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔وزیراعطم نے لکھا حملے میں جانی نقصان پر ایرانی عوام سے گہری ہمدردی کا اظہارکرتا ہوں. یہ سنگین اورانتہائی غیر ذمےدارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے اور یہ پہلے سے غیرمستحکم خطے کو مزید غیرمستحکم کرنے کا خطرہ ہے۔وزیراعطم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اوراقوام متحدہ پر زور...
سٹی 42 : پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت...
اپنے بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں تاکہ جارحیت اور تصادم کے بجائے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اقوام...
اپنے بیان میں سید اویس قادر شاہ نے اسرائیلی حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ایران پر بلا اشتعال حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسی کارروائیاں خطے کو تباہ کن کشیدگی کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہیں جو مشرقِ وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جائے۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی سنگین بحرانوں سے دوچار ہے اور موجودہ تناؤ میں اضافہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال...

برازیل کی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، سوشل میڈیا کمپنیوں کو صارفین کے مواد پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکتا ہے
برازیل کی سپریم کورٹ نے حال ہی میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بعض اقسام کے مواد کی اشاعت پر سوشل میڈیا کمپنیاں بھی جواب دہ ہو سکتی ہیں، چاہے وہ مواد صارفین کی جانب سے ہی کیوں نہ شائع کیا گیا ہو۔ اس فیصلے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ممکنہ طور پر ایسے مواد کو نہ ہٹانے پر جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ عدالت کے 11 میں سے 6 ججوں نے اکثریتی رائے سے اس اقدام کی حمایت کی، تاہم اس پر مکمل اتفاق نہیں ہو سکا کہ کون سا مواد ’غیر قانونی‘ تصور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا بچوں کو...
خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر اور فعال انداز میں استعمال ہو رہی ہے، اور بین الاقوامی فضائی ٹریفک کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اضافی فضائی ٹریفک کو بھی پیشہ ورانہ اور مربوط انداز میں سنبھالا جا رہا ہے اور تمام داخلی و خارجی فضائی راستے کھلے اور محفوظ ہیں۔ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کا سامنا نہیں۔ مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کردیا، حملے کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کی فضائی حدود کا نظم و نسق موثر ائیر اسپیس مینیجمنٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملے پر سینیٹ میں قرارداد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیش کی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے پر ایک قرارداد پیش ہونی ہے،قرارداد کے پیش ہونے کے وقت وزیر خارجہ کو ایوان میں بلایا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی کنونشن کی خلاف ورزی کی،سرائیل کا اقدام جنگی جرم ہے، خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ اگر...
ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسس منیجمنٹ سیل قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کی صورتحال کے تناظر میں ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور زائرین کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزارت خارجہ میں کرائسس منیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔نائب وزیراعظم کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہاں موجود پاکستانیوں کو مکمل سہولت اور معاونت...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو فوجی نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی ضبط، تدبر، اور کشیدگی کے پھیلاؤ سے گریز نہایت ضروری ہے۔(جاری ہے) بیان میں متحدہ عرب امارات کے اس مؤقف کو دہرایا گیا کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، ریاستوں کی خودمختاری کا احترام، اور مکالمے کا فروغ ایسے بنیادی اصول ہیں جن کے ذریعے موجودہ بحرانوں کا پُرامن حل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔امارات نے زور دیا کہ تنازعات...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الا قوامی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے ۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم ایران پر اسرائیل کے فضائی حملے کی مذمت کرتی ہے اور ساری پاکستانی قوم اسرائیل کے خلاف دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔
ایران پر حملے کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے، آپریشن رائزنگ لائن مزید دو ہفتے جاری رہے گا، اسرائیلی فوجی حکام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ایران کے درجنوں جوہری پروگرام اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی جوہری سائنسدان اسرائیلی حملے میں شہید، برطانوی میڈیا برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔...
ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اہم حامی امریکا اسرائیل کی مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔ ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کو جواب دینا ایران کا حق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ عالمی سلامتی کو شدید خطرے سے دوچار کرتا ہے، امریکا کے تعاون اور منظوری کے بغیر اسرائیلی جارحانہ حملے ممکن نہیں تھے، امریکی حکومت کو بھی اسرائیلی حملوں اور اُس کے نتائج کا ذمہ دار ٹہرایا جائے گا۔ ایران کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے...

سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن کی اہلیہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے لیاقت حیات والدہ محترمہ انتقال کر گئی ، نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ہوگا
سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن کی اہلیہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے لیاقت حیات والدہ محترمہ انتقال کر گئی ، نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن مرحوم کی اہلیہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے لیاقت حیات کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ دن 03:00 گاؤں سارمنڈل،ملوٹ،تحصیل دھیرکوٹ، باغ آزاد کشمیرمیں ادا کیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران پر اسرائیلی حملے کا...
اپنے ایک جاری بیان میں عمانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم کا یہ قدم واضح طور پر سفارتی عمل کو سبوتاژ کرنے اور ایک گہرے بحران کو بھڑکانے کیلئے دانستہ کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمان کی وزارت خارجہ نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ عمان نے اس حرکت کو خطرناک اشتعال انگیزی، احمقانہ، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیا۔ عمان نے صیہونی حملے کو جارحانہ و ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام کے لئے خطرے سے تعبیر کیا۔ عمان نے اعلان کیا کہ یہ حملہ اس وقت انجام پایا جب ایران اور امریکہ کے مابین جوہری مذاکرات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے بھی ایران پر حملوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس تنبیہ کے بعد سامنے آئی ہے کہ اسرائیل جلد ہی ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران کے دارالحکومت پر حملہ کیا، جس کے بعد تہران بھر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں ایران کی اہم جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے یہ حملے 'آپریشن رائزنگ لائن' کا حصہ ہیں۔ مشرق وسطیٰ سے امریکی سفارتی...
اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ جمعے کے روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 9.07 فیصد اضافے کے ساتھ 75.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جب کہ ایک وقت میں اس کی قیمت 78.50 ڈالر تک بھی پہنچ گئی جو 27 جنوری کے بعد بلند ترین سطح تھی۔ اسی طرح، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل بھی 9.45 فیصد اضافے کے ساتھ 74.47 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ یہ دونوں قیمتیں روس-یوکرین جنگ کے بعد کسی بھی دن کے سب سے بڑے اضافے کے طور پر ریکارڈ کی...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے مشرق وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی فوجی کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ خطہ کسی بڑے تصادم کا شکار نہ ہو۔ ترجمان اقوام متحدہ فرحان حق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل مشرق وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، ایرانی ملٹری چیف اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی اہم شخصیات شہید بیان میں خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ایسے وقت میں...
اپنے ایک جاری بیان میں یمنی حکومت کا کہنا تھا کہ خطے میں اشتعال انگیزی کا نقصان اُسی کو ہو گا جو اس آگ کو لگائے گا۔ یقیناً، ظالم کی غنڈہ گردی، حق اور استقامت کی چٹان سے ٹکرا کر چکنا چور ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ "انصار الله" کی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صہیونی رژیم کی واضح جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یمنی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس جارحیت کا ارتکاب مغرب کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے نام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جان بوجھ کر دباؤ بڑھانے کے بعد ہوا۔ ہمیں اس بات میں کوئی شائبہ نہیں کہ ایران...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) 120 نشستوں پر مشتمل اسرائیلی پارلیمان 'کنیسٹ‘ میں 61 ارکان نے اپوزیشن کی تحریک کے خلاف ووٹ دیا۔ نیتن یاہو کے حکومتی اتحاد میں شامل الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں کا حکومت کے ساتھ اس قانون پر اختلاف ہے، جس کے تحت الٹرا آرتھوڈوکس یہودی شہریوں کو بھی اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے پر مجبور کیا جا سکے گا۔ میڈیا رپورٹس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ یہ جماعتیں حکومت کے خاتمے کی کوشش میں اپوزیشن کے حق میں ووٹ دیں گے۔ وائی نیٹ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں اور کنیسٹ کی خارجہ اور سلامتی امور سے متعلق پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ جولی ایڈلسٹائن کے...
برسلز کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے اراکین کے ایک گروپ نے بیلجیئم کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل برائے باہمی امور برگٹ اسٹیونز سے ملاقات کی۔پاکستانی پارلیمانی وفد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سینیٹ میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر فیصل علی سبزواری شامل تھے۔ دوران ملاقات پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دو طرفہ تعلقات اور جنوبی ایشیا میں سلامتی کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے بھارت کے جارحانہ طرز عمل اور اس کے نتیجے میں خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پارلیمانی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ایک خفیہ سفارتی دستاویز کے مطابق امریکہ نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی اس کانفرنس میں شرکت نہ کریں جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ممکنہ دو ریاستی حل پر بات چیت ہے۔(جاری ہے) امریکہ نے متنبہ کیا ہے کہ کانفرنس کے بعد اسرائیل کے خلاف کوئی بھی اقدام واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کے خلاف تصور کیا جائے گا، اور اس کے سفارتی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔یہ سفارتی مراسلہ 10 جون کو بھیجا گیا جسے برطانوی خبر رساں ادارے نے دیکھا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملک اس کانفرنس...

پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا جانا ایک اہم سنگِ میل ہے،وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا جانا ایک اہم سنگِ میل ہے۔اس مقصد کے لیے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہون نے کہا یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ پاکستان کو 2025 کے اس پروگرام میں منتخب کیا گیا ہے ۔پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی...
ایک تاجر نے کہا کہ ہمیں مجبوراً قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں کیونکہ درآمد کنندگان نے 18 فیصد جی ایس ٹی کے باعث لاگت بڑھا دی ہے، یہ قیمتیں ہماری جانب سے نہیں بڑھائی گئیں۔ ریگل چوک کے ایک اور تاجر نے بتایا کہ لیتھیئم بیٹری کے ساتھ 5 کلو واٹ کا سسٹم اب 8 سے 8.5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جب کہ بجٹ آنے سے پہلے یہی سسٹم 7 سے 7.5 لاکھ روپے میں مل رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور بجٹ کی منظوری سے قبل ہی دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھا دیں۔ نجی اخبار کے مطابق حکومت کی جانب سے سولر...
نئی دہلی (اوصاف نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرح مودی حکومت بھی جنگی عزائم ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی جہاں نریندرا مودی کی قیادت میں بھارت تیزی سے جارحانہ ہتھیاروں کیلئے پر تول رہا ہے۔ بھارتی نیوز چینل”زی نیوز“ کی رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کے جدید ترین ہائپرسونک میزائل ”ET-LDHCM“ کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے، جو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے خفیہ پروگرام ”پروجیکٹ وشنو“ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ زی نیوز کے مطابق یہ میزائل آواز کی رفتار سے آٹھ گنا تیز، تقریباً 11,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک سیکنڈ میں تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ ...
پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ نے حال ہی میں اپنے اوپر لگنے والے زیادتی و بلیک میلنگ کے الزامات اور درج مقدمے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ رجب بٹ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی ویڈیو وائرل جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ رجب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کو شہرت حاصل کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Viralverse | Viral News & Trends (@viralverse) اکثر اوقات ہی تنازعات میں گھرے رہنے والے یوٹیوبر و ٹک ٹاکر نے خاتون کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے ترک شہری سُعَیب اردُو کی جمعرات کے روز رہائی اور اسرائیل سے واپسی کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سفارتی ذرائع نے کہا ہےکہ تل ابیب میں ترک سفارتخانے کے اہلکار سُعیب اردُو اور ان کے وکلاء سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ اسی بحری قافلے میں شریک جرمن شہری یاسمین آکار کے معاملے کو بھی ترکی قریبی طور پر مانیٹر کر رہا ہے، دونوں افراد کے اہل خانہ کو پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مدلین نامی امدادی جہاز، جو کہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا حصہ تھا،امدادی جہاز کو پیر کی صبح اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں زبردستی روک...
اپنے ایک خط میں امریکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جو ممالک فلسطین کانفرنس کے اختتام پر اسرائیل کیخلاف اقدامات اٹھائیں گے انہیں امریکی خارجہ پالیسی کا مخالف تصور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اگلے ہفتے نیویارک میں فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کریں اور اسرائیل کے خلاف موقف نہ اپنائیں۔ امریکہ کی جانب سے 10 جون کو جاری ہونے والے خط کے مطابق، جو ممالک مذکورہ کانفرنس کے اختتام پر اسرائیل کے خلاف اقدامات اٹھائیں گے انہیں امریکی خارجہ پالیسی کا مخالف تصور کیا جائے گا، جس سے انہیں ممکنہ امریکی سفارتی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن...
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جس طرح 2 اعشاریہ 68 کی شرح نمو لائے، اس طرح تو یہ اگلے سال 6 فیصد کی شرح نمو بھی لے آئیں گے، جب تک این ایف سی ایوارڈز میں صوبوں کے پیسے کم نہیں کریں گے، صوبائی ریونیو بورڈز پیسے جمع نہیں کریں گے تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ بجٹ پرانے بجٹس سے مختلف نہیں ہے، حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تیل سمیت عالمی قیمتیں کم تھیں اور فوج بھی حکومت کے ساتھ تھی، پھر بھی کوئی...
مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 15 نانبائیوں کو سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے وزن میں کمی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 25 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد کلیم ظفر نے سریاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 نانبائیوں کو جیل منتقل کیا، جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالمو چوک میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل...
اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس )نیتن یاہو کو آج بڑی سبکی کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے اپنے اتحادی بھی مخالف ہوگئے، نیتن یاہو کی ووٹنگ مخر کرانے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن نیاہو کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے لیے ووٹ کا سامنا ہے جبکہ ان کے اہم اتحادی شراکت داروں نے حکومت گرانے کی دھمکیاں دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بہت کم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزیر اعظم کے لیے آخری مرحلہ ہوگا، جو...
غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں کو خوراک فراہم کرنے کی بجائے اسرائیل کی جانب سے گولیاں مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز بھی اپنے گھر والوں کے لیے کھانا و امداد لانے والے کم از کم 57 افراد کی لاشیں واپس آئیں جس نے فلسطینی مسلمانوں کے دل مزید چھلنی کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو تقسیم کرنے والی نیتساریم چوکی پر موجود شہریوں پر اس وقت گولیاں چلا دیں جب وہ انسانی امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے الجزیرہ کے مطابق بدھ کی صبح سے امداد کے...
یمن: اسرائیلی بحریہ نے یمن کے بحیرہ احمر میں واقع الحدیدہ بندرگاہ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یؤآف گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی اسرائیل پر حملے جاری رکھتے ہیں تو اسرائیل ان کے خلاف بحری اور فضائی ناکہ بندی کرے گا۔ حوثی تحریک کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق اسرائیل نے الحدیدہ بندرگاہ کے ڈاکس پر دو فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ بندرگاہ ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں راس عیسیٰ، الحدیدہ اور صلیف کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس"...
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، ڈرون حملہ، امداد کے متلاشی 25 فلسطینیوں سمیت 29 شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس) اسرائیلی افواج نے فائرنگ کرکے امداد کے متلاشی کم از کم 25 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، یہ واقعہ غزہ شہر کے جنوب میں نام نہاد نیٹرازیم کوریڈور کے قریب خوراک کی تقسیم کے مقام پر پیش آیا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے شمال میں القرارہ قصبے کے قریب الواقع المواسی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں بے گھر افراد کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل نے غزہ جانے...
بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز سے ڈراپ ہونیوالے محمد رضوان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بھی نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں محمد حارث کی غیر معمولی کارکردگی کے محمد رضوان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، سلیکشن کمیٹی اب روحیل نذیر کو ویسٹ انڈیز اور دورہ بنگلادیش میں موقع دینا چاہتی ہے۔ بابراعظم اور محمد رضوان کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ سیریز اگلے 6 ماہ بعد شیڈول ہے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان اور شاہین کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا ٹی20 فارمیٹ میں دونوں کی واپسی مشکل ہی نہیں ناممکن دکھائی دے رہی ہے، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس...
وفاقی حکومت نے بجٹ میں متعدد اشیاء کی تیاری، درآمد اور فروخت پر ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی بجٹ سے ملک میں پھر سے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔ حکومت نے سولر پینلز، گاڑیوں، الیکٹرانک مصنوعات، کپڑے، درآمدی چاکلیٹس، کافی، کتوں بلیوں کی خوراک اور ہرقسم کی آن لائن شاپنگ پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی بجٹ میں 850 سی سی تک گاڑیوں اور درآمدی سولر پینلز پر18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، ڈیجیٹل انوائسنگ کے تحت الیکٹرانک مصنوعات پر0.25 فیصد جبکہ کپڑوں کی خریداری پر دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ ایمپلی فائرز، پروجیکٹرز سمیت الیکٹرانک میڈیا کیلئے استعمال ہونیو الے دیگر آلات پر بھی...
ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ ملیر جیل سے 216 کی بجائے 225 قیدی فرارہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے تفتیشی حکام کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا کہ مفرور قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پرتعداد تبدیل ہوئی، 146 مفرور قیدی اب تک پکڑے جا چکے ہیں اور جیل سے فرار ہونے والے 79 قیدی تاحال مفرور ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک قیدی نے اپنے گھر پر ماڑی پور میں خود کشی کی، ایک قیدی بھاگنے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، نئی لسٹ میں شامل مزید قیدیوں کی تفصیلات تھانوں میں بھیج دی گئی ہیں، مفرور قیدیوں کی گرفتار کے لیے...

وزیر اعظم کو سب پہلے سے پتا ہوتا ہے، تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرکے زیادہ اضافہ کرنے پر مفتاح اسماعیل نے اندر کی بات بتادی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے تنخواہ میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی اور وزیر اعظم نے اسے مسترد کرکے 10 فیصد کردیا۔ یہ سب وزیر اعظم کو پہلے سے پتا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے رائٹ سائزنگ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ وہ وزارتوں کے اخراجات میں کمی کریں گے لیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات میں شامل ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اس وقت ہمارے، حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک بڑے مذاکرات ہو رہے ہیں اور ایران بھی ان میں شریک ہے اور ہم دیکھیں گے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوتا ہے ہم یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں.(جاری ہے) ایران کی مذکرات میں شمولیت پر صدر ٹرمپ نے مکمل وضاحت نہیں کی جبکہ وائٹ ہاﺅس...
اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی "مدلین" پر سوار سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت تمام 12 کارکنوں کو تل ابیب ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ اس کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی پانیوں میں روکا اور اشدود بندرگاہ لے جایا گیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا, ’’سیلفی یاٹ‘ کے تمام مسافروں کو بن گوریان ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔" وزارت نے مزید کہا کہ جن افراد نے ملک بدری کے کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے، انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔...
اپنی ایک رپورٹ میں ھاآرتز کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں واشنگٹن اور تہران کے مابین بالواسطہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ممکنہ منظرنامے پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج منگل کی صبح صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ "ڈیوڈ بارنیا" اور اسٹریٹجک امور کے وزیر "ران ڈرمر" کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" سے جلد ہی ملاقات ہو گی۔ اسرائیل کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے صیہونی ٹی وی 13 نے بھی یہی دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات کے چھٹے دور سے قبل مذکورہ ملاقات کی خبریں ہیں۔صیہونی ٹی وی 13 نے رپورٹ دی کہ اس...
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ "ایلبیٹ” فیکٹری کو گزشتہ سال قابض اسرائیل کی اراضی اتھارٹی ہے بھاری جرمانوں سے استثنا دے کر اسے گولہ بارود کی تیاری جاری رکھنے کی اجازت دی، تاکہ اسرائیلی فوج کو مسلسل اسلحہ مہیا کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک برطانوی کمپنی نے فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کش جنگ میں قابض اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے اسے بڑی مقدار میں اسلحہ فراہم کیا ہے۔ تازہ دستاویزات کے مطابق برطانوی انجینئرنگ کمپنی پیرموئڈ انڈسٹریز نے اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک کم از کم 16 بھاری بھرکم شپمنٹس میں 100 ٹن سے زائد وزنی اسلحہ اور گولہ بارود کے کنٹینر اسرائیلی اسلحہ ساز ادارے "ایلبیٹ سسٹمز کو...
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور غزہ حکام یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے محمد سنوار کی لاش ملنے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ محمد سنوار کی لاش یورپی اسپتال کے نیچے بنی سرنگ سے ملی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور غزہ حکام یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرچکے ہیں۔ دوسری...
اسرائیلی فوج نے عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی رضا کار گریٹا تھنبرگ کی قیادت میں امدادی سامان سے لدی کشتی کو غزہ جانے سے روک کر جبری طور پر تحویل میں لے لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کشتی اسرائیلی بحری ناکہ بندی کے خطرے کے باوجود غزہ کے بھوک سے موت کے منہ میں جاتے فلسطینیوں کے لیے امدادی اشیا لے کر جا رہی تھی۔ جس میں چاول اور بچوں کا فارمولا دودھ بھی شامل تھا۔ کشتی پر عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی رضاکار خاتون گریٹا تھنبرگ سمیت برازیل، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، اسپین، سویڈن اور ترکیہ کے شہری سوار تھے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ گریٹا اور دیگر افراد نے ایک ٹرک سے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا، تاہم اس بارے میں حماس یا غزہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی افواج نے محمد سنوار کی لاش ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے، جس کے مطابق ان کی میت غزہ کے یورپی اسپتال کے نیچے موجود ایک خفیہ سرنگ سے برآمد ہوئی۔ تاہم غزہ حکام اور حماس نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سرنگوں کی موجودگی کو اسرائیلی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ادھر اسرائیل کی جانب سے ایک اور متنازع اقدام دیکھنے میں آیا جب اُس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے کر غزہ کی جانب بڑھنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیلی فوج نے غزہ آنے والی عالمی امدادی کشتی کو بھی نہ بخشا، اسرائیلی بحری فوج نے میڈیلین کو کھلے سمندر میں قبضے میں لے لیا جبکہ جہاز پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے صہیونی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 12 امدادی کارکنوں کو لے کر غزہ جانے والی امدادی کشتی ’مدلین‘ کو روک دے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انہوں نے فوج کو واضح ہدایت دی ہے کہ وہ ’مدلین‘ فلوٹیلا کو فلسطینی علاقے تک پہنچنے سے روکیں۔اس موقع پر کاٹز...
اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز تہران : ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے اسرائیلی کی جوہری تنصیبات اور امریکا، یورپت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات سے متعلق حساس دستاویزات ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی یہ دستاویزات جاری کردی جائیں گی اور اس سے ایران کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلیجینس اسماعیل خطیب نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران کو ملنے والی اسرائیلی حساس دستاویزات بہت جلد بے نقاب کردی جائیں گی۔ اسماعیل خطیب نے کہا کہ یہ دستاویزات اسرائیل کی...
حال ہی میں کوسٹا ریکا میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک جیل میں بلی کے ذریعے چرس اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ رواں ماہ پیش آیا جب رات کو ایک جیل کے گارڈز نے بلی کو راہزنی کرنے کی کوشش کے دوران پکڑا، جب وہ کانٹوں والی لوہے کی باڑ سے جیل کے اندر داخل ہو رہی تھی۔ گارڈز نے پایا کہ بلی کے پیٹھ پر دو پیکٹ چپکے ہوئے ہیں۔ جب پیکٹ کا جائزہ لیا گیا تو تقریباً 236 گرام چرس اور تقریباً 68 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ بلی کو ہنگامی طور پر نیشنل اینیمل ہیلتھ سروسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جانور خاص طور پر بلیاں اور کبوتروں کا استعمال منشیات اسمگلنگ کے لیے...
ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے خلاف ایک کامیاب آپریشن انجام دیا ہے جس میں ہزاروں انتہائی خفیہ دستاویزات جن کی زیادہ تر تعداد اسرائیل کے جوہری پروگرام سے متعلق ہے، حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن انجام دیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے جوہری اور سیکورٹی مراکز کے بارے میں خفیہ دستاویزات حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ باخبر سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ انٹیلی جنس آپریشن اب تک انجام پانے والے تمام آپریشنز میں سب سے بڑا ہے اور...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ہاتھوں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے وقت یرغمال بنائے گئے تھائی شہری نتاپونگ پنٹا کی لاش ملٹری آپریشن کے دوران رفح سے مل گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوج اور انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ ٹیم نے ایک گرفتار جنگجو سے حاصل معلومات کی روشنی میں غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ملٹری آپریشن کیا تھا۔ تھائی شہری اسرائیل میں کھیتوں میں کام کرتے تھے تاکہ اپنی بیوی کے لیے ایک کافی شاپ کھولنے کا خواب پورا کر سکیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹے کو تھائی لینڈ میں چھوڑ کر تقریباً ڈیڑھ سال سے اسرائیل میں مقیم تھے۔ تھائی یرغمالی کو حماس نے غزہ کی ایک نسبتاً چھوٹی مزاحمتی تنظیم "مجاہدین بریگیڈز" کے حوالے...
اسلام ٹائمز: ایک محدود اسرائیلی حملے پر تہران کے ممکنہ ردعمل کو کنٹرول کرنے اور خطے میں امریکی مفادات کو کسی ممکنہ فوجی تنازع سے دور رکھنے کیلئے جو اقدام ضروری ہے، ٹرمپ اس میں داخل ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مختلف منظرنامے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹرمپ اسرائیل کی ایران مخالف دھمکیوں کو مذاکرات میں اپنی بات منوانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ دوسری طرف رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گذشتہ دنوں دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ امریکہ ہوتا کون ہے، جو ایران میں یورینیم کی افزودگی کے بارے میں یہ فیصلہ کرے کہ افزودگی ہونی چاہیئے یا نہیں۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حالیہ...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے کے لیے مقامی مسلح گروہوں کو استعمال کر رہی ہے۔ اس بیان سے چند گھنٹے قبل سابق اسرائیلی وزیر دفاع اویگدور لیبرمین نے الزام عائد کیا تھا کہ نیتن یاہو غزہ میں مقامی مسلح گروہوں کو لڑائی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ان گروہوں کو ‘سیکیورٹی حکام کے مشورے پر’ استعمال میں لایا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا تاہم یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی حکومت نے عوامی طور پر...
نان ننگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے میں پاکستان سے درآمد شدہ دودھ دینے والی نیلی راوی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پہلی کھیپ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ چین کی اعلیٰ معیار کی دودھ دینے والی بھینسوں کی صنعت کی ترقی اور دیرینہ افزائش نسل کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ یہ بچھڑے 8 جون 2024 کو رائل سیل بائیوٹیکنالوجی (گوانگ شی) لمیٹڈ(رائل سیل) کی طرف سے متعارف کرائے گئے 5ہزار پاکستانی بھینسوں کے جنین کی کامیاب ٹرانسپلانٹیشن کے بعد گوانگ شی کے دارالحکومت نان ننگ میں واقع بھینسوں کی افزائش نسل کے آزمائشی فارم میں پہنچے۔ یہ منصوبہ گوانگ شی کے محکمہ زراعت اور کسٹمز کی...
حکومت پاکستان 5 جون 2025 کو اسرائیلی افواج کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر کیے گئے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ان حملوں کا وقت عیدالاضحیٰ سے محض ایک روز قبل ان کی سنگینی کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قانون، لبنان کی خودمختاری، اور نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ حملے نہ صرف بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام کو ہوا دیتے اور پائیدار امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ پاکستان اس نازک وقت میں لبنانی عوام اور حکومت...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیا نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم ایک نئی، سنجیدہ مذاکراتی کوشش کے لیے تیار ہیں، جس کا مقصد مستقل جنگ بندی معاہدہ حاصل کرنا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے جاری ہیں تاکہ معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ حماس کے چیف مذاکرات کار نے واضح کیا کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز کو حماس نے مسترد نہیں کیا تھا، بلکہ صرف ان میں چند ترامیم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ حالیہ...
اسرائیل نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ کے جرائم پیشہ گروہ کو خودکار اسلحہ فراہم کرنا شروع کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت نے غزہ میں حماس کے خلاف مزاحمت بڑھانے کے لیے مقامی جرائم پیشہ گروہوں بالخصوص "ابو شباب" کی پشت پناہی شروع کردی۔ اس بات کا انکشاف سابق وزیر دفاع آویگڈور لیبرمین کے بیان اور بعد ازاں سیکیورٹی ذرائع کی تصدیق کے بعد ہوا۔ اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بغیر یکطرفہ طور پر یہ متنازع فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کو ہتھیار دے رہی ہے جو ماضی میں...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سندھ پولیس اور متعلقہ ادارے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 111 کی تلاش کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے. جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب معمولی شدت کے زلزلے کے بعد قیدیوں کو صحن میں لایا گیا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے جیل کے عملے سے اسلحہ چھینااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو...
یہ پاکستان میں رونما ہونیوالے سینکڑوں واقعات میں سے ایک واقعہ تھا جس میں دولت کے نشے میں دھت ایک پاکستانی دوسرے شہری کو حقیر جان کر اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے لیکن تشدد کرنے والا شاید بھول گیا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، جہاں ہر واقعے کی کچھ نہ کچھ ریکارڈنگ سارے معاملے کو عیاں کردیتی ہے۔ یہ معاملہ شروع ہوتا ہے یکم جون کو جب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک مہنگی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار ٹکرا جاتا ہے، جس کے بعد گاڑی میں موجود ایک نجی کمپنی کے مالک سلمان فاروقی موٹر سائیکل سوار سدھیر کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتا ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے تشدد کا نشانہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) موبائل فونز کی قومی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 21.82 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 35.1 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ اپریل 2024 میں موبائل فونز کی درآمدی مالیت 44.9 ارب روپے رہی تھی ۔(جاری ہے) اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ اپریل 2025 کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 9.8 ارب روپے یعنی 21.82 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پام آئل کی ملکی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 39.26 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 83.7 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ اپریل 2024 میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 60.1 ارب روپے رہا تھا ۔(جاری ہے) اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 23.6 ارب روپےیعنی 39 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) فٹ بال کی برآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 32.87 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 4.9 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ اپریل 2024 میں فٹ بال کی برآمدات کا حجم 7.3 ارب روپے رہا تھا ۔(جاری ہے) اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران فٹ بال کی قومی برآمدات میں 2.4 ارب روپےیعنی 32.87فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے مقدمے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی منتظم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔شاہ لطیف پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے جیل توڑنے میں ملوث قیدیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، 88 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں 8 قیدیوں کے زخمی ہونے کا ذکر ہے۔رپورٹ میں کسی ملزم کی گرفتاری کا ذکر نہیں ہے۔
کے الیکٹرک کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرسکتا ہے؟ اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے اندر وہ لوگ جو 500 یا 600 یونٹ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، سب سے کمزور ریکوری ان کی ہے، یعنی ریکوری کے اندر کوششیں نہیں کی جارہی ہیں تو ان کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرکے دے سکتا ہے؟ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست دی کہ مجھے اس ریٹ کے بجائے اس ریٹ پر پیسے دیے جائیں، ملک میں مختلف کمپنیوں کے ٹیرف مختلف ہیں، اگر کے الیکٹرک...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا۔ این ایچ اے کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون سے ہوگا اور نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کو 50 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور تک نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے، لاہور سے عبدالحکیم انٹرچینج کے لیے 1200 روپے اور پنڈی بٹھیاں سے ملتان تک کے لیے 1600 روپے ٹول ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ نان ایم ٹیگ گاڑیوں کے...
سندھ حکومت نے کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعد محکمہ جیل میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا، آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کےعہدوں پر اب سول افسران کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جیل میں انتظامی عہدوں پرتعیناتیوں کے لیے قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، قائم مقام گورنر سندھ اویس قادرشاہ نےآرڈیننس کےاجرا کی منظوری دےدی۔ یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار: آئی جی جیل عہدے سے فارغ، ڈپٹی آئی جی، جیل سپرنٹنڈنٹ معطل حکومتی ذرائع کے مطابق آرڈیننس کےذریعے محکمہ جیل کی انتظامیہ اور رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ...
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خارجی دہشتگردوں کو بھارت کی مدد حاصل تھی ، دتہ خیل میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے تمام فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار پولیس اور جیل انتظامیہ کے لیے درد سر اور ایک بڑا امتحان بن چکا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ملیر جیل میں بڑا ہنگامہ برپا ہوگیا جس وجہ سے بہت سے قیدی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تعداد 216 بتائی گئی۔پولیس کی جانب سے 216 مفرور قیدیوں میں سے اب تک صرف 91 کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکا ہے، جب کہ 125 قیدی تاحال پولیس کی پہنچ سے دور آزاد گھوم رہے ہیں۔ پولیس کے لیے ان کی تلاش ایک مشکل مہم بنتی جا رہی ہے، جو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو...
اسرائیل نے غزہ میں حماس کی قیادت کرنے والے محمد السنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد ان کے جانشین کے لیے سب مضبوط امیدوار کا نام سامنے آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 55 سالہ عزالدین الحداد المعروف ابو صہیب نے جنوری میں یرغمالیوں کی رہائی کے وقت مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عز الدین الحداد کو اسرائیلی فوج نے چھ بار قاتلانہ حملوں میں مارنے کی کوشش کی لیکن وہ ہر بار محفوظ رہے۔ وہ ایک بہادر اور دلیر رہنما کی حیثیت سے مقبول ہیں۔ حماس کے ساتھ جڑنے کے بعد سے ہی عزالدین الحداد نے شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ مل کر غزہ کی داخلی اور سلامتی امور میں کام کیا۔ غزہ میں اس وقت بچے کچے اسرائیلی یرغمالی عز الدین المعروف ابو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) فلسطینی علاقے میں امدادی کارکنوں نے بتایا کہ جنوبی شہر رفح میں امداد کی تقسیم کے مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں منگل کو 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل اتوار کو بھی امدادی کارکنون نے بتایا تھا کہ امداد لینے کے لیے جانے والے 31 افراد اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے تھے۔ ترک نے اپنے بیان میں کہا، '' غزہ میں خوراک کی معمولی مقدار تک رسائی کی کوشش کرنے والے پریشان حال شہریوں پر مہلک حملے ناقابلِ قبول ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''تیسرے روز مسلسل، غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام امدادی مراکز کے اردگرد لوگوں کو قتل کیا گیا۔...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اچھے کام کی تشہیر چاہتی ہیں، کراچی کے لیے میگا پراجیکٹس زیر غور ہیں اور ہیوی ٹریفک کا حل نادرن بائی پاس ہے، دیہی سندھ کے اضلاع میں کراچی سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ شرجیل انعام میمن سے صںعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی نے پوری دنیا کو پاکستان کی صلاحیتوں سے آگاہ کر دیا ہے، تاجر اور صنعت کار اس معرکے کو تنہا نہ دیکھیں معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجراورصنعت کار سیٹ بیلٹ باندھ لیں پاکستان ٹیک آف کے لیے تیار ہے، پاکستان میں کاروباری حالات بہتر ہوئے ہیں، مثبت اشاریے نظر آرہے...
سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے حج کے دوران ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ادویات کی نقل و حمل کی نوید سنائی ہے، ان کے مطابق حج انتظامات سے وابستہ یہ نئی سروس 2 سال کے گہرے مطالعے اور تجربات کا نتیجہ ہے۔ عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد حج کے دوران بڑے پیمانے پر ادویات کی فراہمی 6 منٹ میں ممکن بنانا ہے کیونکہ زمینی نقل و حمل کے نظام میں یہی کام 90 منٹ میں مکمل کیا جاتا تھا۔ سعودی وزیر صحت نے بتایا کہ مقدس مقامات پر گاڑیوں اور انسانی بھیڑ کی وجہ سے یہ سروس ادویات کی فراہمی میں درپیش...
کراچی ( نیوز ڈیسک) زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرار، رات گئے ملیر جیل سے متعدد قیدی فرار ہو گئے۔ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جیل کے باہر شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے پیش نظر قیدیوں کو بیرکوں سے باہر لایا گیا تھا۔ اس دوران بعض قیدیوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے قیدیوں کے فرار کو ناکام بنانے کے لیے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ بیشتر قیدیوں کو بیرکوں میں واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرار ہونے...

’معاشی خود انحصاری کا انحصار پانی و توانائی کے ذخائر پر ہے‘، وزیراعظم کا دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تکمیل کا حکم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا انحصار سستی توانائی اور زرخیز زراعت پر ہے، جس کے لیے پانی کی ذخیرہ گاہوں میں اضافہ اور اس کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے مستحکم ذخیرے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھانے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیموں کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔...