ابوظہبی ( نیوز ڈیسک ) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابو ظہبی میں ’’گلوبل ریل کانفرنس‘‘سے خطاب اور وزرا ءکے پینل مذاکرے میں شرکت کی جبکہ یو اے ای کی اتحاد ریل کے سی ای او شادی ملک سے ملاقات کے علاوہ، عالمی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

Represented Pakistan at the Global Rail Conference and Exhibition in Abu Dhabi, and participated in the high-level Ministerial Panel Discussion on “Building Connected Nations: The Role of Transport and Infrastructure in Sustainable Development.

” Emphasised the central role of… pic.twitter.com/DvoTheRiW2

— Bilal Azhar Kayani (@BilalAKayani) October 2, 2025

’’پی ٹی وی  نیوز ‘‘ کے مطابق ’’گلوبل ریل کانفرنس‘‘ سے خطاب میں وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ معاشی ترقی و پائیدار اقتصادی خوشحالی میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کا مرکزی کردار اور اہمیت ہے۔ اسی وژن کے تحت وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور ریل کے جدید نظام کی ترقی پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ ایم ایل ون اور ایم ایل تھری کی اپ گریڈیشن کے2 بڑے ریلوے کوریڈورز اسی وژن کا حصہ ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب میں جدید گنز کا استعمال شروع

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی ابوظہبی انٹرنیشنل نمائش مرکز میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک منعقدہ ’’گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں دنیا بھر سے وزرائے ٹرانسپورٹ، پالیسی سازوں اور صنعتی رہنما شریک ہیں۔ یو اے ای کے ریل کی ترقی کے ادارے اتحاد ریل کے زیرِ اہتمام اس کانفرنس کا مقصد ریل اور بنیادی ڈھانچے کے مستقبل کو تشکیل دینا ہے۔

کانفرنس کے موقع پر ’’پائیدار ترقی میں ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کا کردار‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی وزارتی پینل مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ اور اقتصادی خوشحالی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ سفر کی آسانی اور معیاری سڑکوں اور ریل رابط ترقی کے دروازے کھولتا ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور علاقائی یکجہتی فروغ پاتی ہے۔

چین اب بدل چکا ہے، 14 سال پہلے جب آیا تو بالکل مختلف تھا: آصف زرداری

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہاکہ موٹرویز کے وسیع نیٹ ورک کی تعمیر سے صوبوں کے درمیان رابطے بہتر بنائے گئے ہیں جس سے پاکستان میں مال برداری کی نقل و حرکت بھی بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان ریلوے کو جدید، مؤثر، قابل اعتماد اور ماحول دوست قومی ٹرانسپورٹ کی ریڑھ کی ہڈی میں تبدیل کرنے کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔

کانفرنس کے موقع پر بلال اظہر کیانی نے ریل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے کلیدی بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد ملاقاتیں بھی کیں۔
 

مشتاق یوسفی کہتے ہیں  میں نے بڑے پیار سے بیگم سے پوچھا..؟ (مسکرائیے )

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی نے بنیادی ڈھانچے وزیر مملکت کی ترقی ریل کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم