2025-07-07@14:31:47 GMT
تلاش کی گنتی: 314
«الخوارج کیخلاف»:
(نئی خبر)
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ کیس تو نواز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف ہونا چاہییے، سوال ہونا چاہیے 9 ارب روپے کہاں سے آئے؟ پانامہ کیس میں جو رسیدیں مانگی گئیں وہ آج تک نہیں دی گئیں، قاضی فائز عیسی کے ساتھ مل کر حدیبیہ پیپر ملز میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ معاف کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تفصیلی ردعمل دیا گیا ہے۔ عوام اور کارکنان کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے- میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور...
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ اور رولز میں فیئر ٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ان سے پوچھا کہ جسٹس منیب، جسٹس عائشہ اور جسٹس آفریدی کے الگ الگ فیصلے ہیں، آپ ملٹری ٹرائل کے کس فیصلہ سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ بھی...
12 جنوری 2025ء کو وطن عزیز پاکستان کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ خیرالمدارس ملتان میں عظیم الشان اجتماع بسلسلہ ختم بخاری شریف و دستار فضیلت منعقد ہوا۔اس اجتماع عام میں قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے بطور مہمان خصوصی جبکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا،ولی کامل مفتی حسن اور دیگر اکابرین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی و مہتمم جامعہ خیرالمدارس مولانا قاری حنیف جالندھری نے ایک قرارداد پیش کی۔جس کی تائید اس اجتماع عام میں شریک مہمانانِ گرامی اور ہزاروں شرکاء نے یک زبان ہو کر کی۔وہ قرارداد یقینا اس وقت ہر کلمہ گو مسلمان کی دل کی آواز ہے۔اگر یہ آواز ارباب اقتدار...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ/ آئینی بینچ میںریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پینشن روکنے کے خلاف درخواست، عدالت نے ڈاکٹر پریتم داس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر پریتم داس کی پینشن روک دی ہے، ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پنشن روکنا غیر قانونی ہے، محکمہ صحت کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر پریتم داس کے خلاف کرپشن کی انکوائری ہورہی ہے اس لیے 50 فیصد پینشن روکی ہے۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پنشن روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو ریٹائرمنٹ کے 3 سال بعد پینشن روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ آئینی بینچ نے ڈاکٹر پریتم داس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے 2021 میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر پریتم داس کی پینشن 2024 میں روک دی۔ ریٹائرمنٹ کے 3 سال بعد پنشن روکنا غیر قانونی ہے، 2019 میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری 2024 میں کیسے ہوسکتی ہے۔ جس دور کی کرپشن کا ذکر ہے اس وقت ڈاکٹر پریتم داس وہاں تعینات ہی نہیں تھے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد فیز ٹو کی رہائشی مسمات فوزیہ مگسی زوجہ ریاض مگسی نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کو مبینہ اغواء کرنے والے بااثر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے بیٹی اور اس کے معصوم بچے کو بازیاب کرا کر ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسمات فوزیہ مگسی نے الزام عائد کیا کہ با اثر ملزمان طارق مگسی، نادر مگسی، مظفر مگسی، مسمات نور مگسی اور دیگر نے میری بیٹی کو اغوا ء کر کے مظہر مکسی نامی شخص سے زبردستی نکاح کرایا جس کے بعدمیری بیٹی نے ایک بیٹے کو جنم دیا، کچھ دن بعد بیٹی واپس گھر آگئی اور وہ میرے...
میہڑ،دریائے سندھ میں6کینالز نکالنے کیخلاف عوامی جمہوری پارٹی کے تحت احتجاج کیاجارہاہے
وزیرِ اعظم کی دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہںاز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سلامتی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

خاتون پرنسپل نے 10 طالبات کو نیم برہنہ حالت میں سکول چھوڑنے پر مجبور کردیا، ملزمہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
جھاڑکھنڈ ک(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع دھنباد میں قائم نجی اسکول کو اِس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں کے پرنسپل دوران تقریب جشن منانے پر ناراض ہو گئے جس کا غصہ انہوں نے 10 طالبات پر نکال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول پرنسپل کی جانب سے اسکول کی طالبات کے ساتھ شرمناک حرکت کی گئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پردسویں جماعت کی طالبات کو نیم برہنہ حالت میں اسکول چھوڑنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو ”پین ڈے“ کی تقریب کے دوران پیش آیا، جو طلباء کے امتحان کا آخری دن تھا۔ جشن کے ایک حصے کے طور پر طلباء نے ایک دوسرے کی یونیفارم شرٹس پر مختلف پیغامات درج کیے۔ تقریب میں...

مریم اور اماراتی صدر کی اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار
مریم اور اماراتی صدر کی اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مختلف کارروائیوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی جعلی ویڈیو تیار کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کے عملے نے یہ گرفتاریاں، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے کی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنکشن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کراچی میں سانا کی جانب سے پانی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے مختلف سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں اور ادیبوں نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں اور عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار کی قیادت میں عوامی تحریک کے وفد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری نے کہا کہ 6 نئی نہروں کی تعمیر آبی دہشت گردی ہے، دریائے سندھ پر ان نہروں کی تعمیر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت دریائے سندھ فروخت کر رہی ہے، وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے...
ملالہ یوسفزئی : فوٹو اے ایف پی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم پر طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، ایسا کیوں کرنا چاہیے اس بارے میں کانفرنس سے خطاب میں بات کروں گی۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی رہنماؤں کی اہم کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ اسلام آباد: ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی مسلم خواتین ، چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کل شروع ہوگی ۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ کانفرنس میں وہ لڑکیوں کے اسکول جانے کے حقوق کے تحفظ پر بھی بات کریں گی۔پاکستان پہنچنے پر غیر ملکی...
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...