فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مائنز اینڈ منرلز بل پارٹی پالیسی کی فضل الرحمان نے بل کی حمایت سے جواب طلب حمایت کرنے
پڑھیں:
بجٹ کے فوراً بعد صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا: ہارون اختر
---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوراً بعد صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
ہارون اختر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اس کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاور ت مکمل ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی میں یقینی بنایا جائے گا کہ مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی حوصلہ افزائی ہو تاکہ حقیقی شرح نمو میں اضافہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف پالیسی بھی جلد لائی جا رہی ہے جس میں غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔