2025-07-26@14:12:51 GMT
تلاش کی گنتی: 312
«انڈونیشیا کے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(صباح نیوز) چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان،لکی مروت اور خیرپور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پازیٹو نکلا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو نکلے ہیں لکی مروت، خیرپور کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ دسمبر 2024میں ہوئی تھی ٹنڈو الہ یار،خیرپور، ٹنڈو محمد خان کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلی ہے۔
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہے کہ وہ اور چینی صدر شی جن پنگ دنیا کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آج چینی صدر شی جن پنگ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مثبت رویہ اپنانے کے عزم کا اظاہر کیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کے ’اچھے آغاز‘ کی امید ظاہر کی۔
روسی جیل سے رہا ہونے والے یوکرینی فوجیوں کا استقبال کیا جارہاہے جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد جزیرے پر رہنے والے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے ہالماہیرا پر واقع ماؤنٹ ایبو میں بدھ کے روز رواں سال پانچویں بار آتش فشاں پھٹا جس سے تقریباً 4 کلو میٹر کی بلندی تک دھواں پھیل گیا۔جیولوجیکل ایجنسی نے آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا۔ماؤنٹ ایبو میں گزشتہ برس جون کے بعد سے آتش فشانی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، صرف جنوری کے پہلے ہفتے میں 4 بار آتش فشاں پھٹ چکا ہے۔
سکھر میں جنش مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی زندگی کا ہر پہلو انسانیت کیلئے درس اور ہدایت ہے۔ انکا پیغام ہر دور میں ظلم و جبر کیخلاف جدوجہد اور حق و انصاف کی سربلندی کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مولا علی علیہ السلام کی ذات گرامی اور سیرت و کردار عالم انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے، کیونکہ آپ (ع) کی سیرت و کردار ہو بہو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاکیزہ کردار تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سندڑی ریسٹورنٹ کے زیر اہتمام...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخبامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا۔ بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی‘ افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا گیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پرحملہ کرنے والوں کومعاف کردوں...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوبائیڈن کے 4 سالہ دور اقتدار کو بدترین قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد بھی بائیڈن انتظامیہ پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی، افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد امریکا...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) حیسکو کی ریکوری مہم کے تحت غیر قانونی کنڈاکنکشن کے خلاف کارروائیاں، کئی غیر قانونی کنکشن منقطع، ایف آئی آر درج، ایکسی این ٹنڈوالہیار فاروق تنیو، ایس ڈی او ٹنڈوجام انیس احمد تھیم کی سربراہی میں ایل ایس غلام حسین سولنگی، جمشید میمن، ریاض ناریجو، اکرم غوری، نورالٰہی ناہیوں سمیت دیگر کی غریب آباد، کریم آباد، مظفرآباد، سخی وہاب ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے، 3 ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ایس ڈی او ٹنڈوجام انیس احمد تھیم نے کہا کہ غیر قانونی کنڈا کنکشن اور بقایا جات جمع نہ کروانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

100 سال تک برصغیر کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی اور مسلکی اختلاف پیدا نہیں ہوا، مولانا فضل الرحمان
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے، قومیت کا نعرہ لگانے والے بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نامناسب سہولیات کے پیش نظر لوگ شہر چھوڑ رہے ہیں، سیاست انبیا کا وظیفہ ہے،...

اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی، ڈونلڈ ٹرامپ کے مشیر کی دھمکی
اپنے ایک بیان میں جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اگر حماس 20 جنوری سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مسترد کرتی ہے تو ڈونلڈ ٹرامپ کے اقتدار میں آنے کے بعد صورتحال اس سے بہت زیادہ سنگین ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر "ڈونلڈ ترامپ" کے مشیر "جی ڈی وینس" نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ واضح طور پر حماس کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ان کے وائٹ ہاوس سے پہنچنے میں پہلے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حماس یہ قیمت کچھ اس طرح چکائے کہ امریکہ، اسرائیل کو اس قابل کر دے کہ تل ابیب...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے سے قبل پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین باہمی تعاون اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی، وزارت کامرس، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ جکارتا میں تعینات پاکستانی سفیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔...

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل وزیر اعظم کیجانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل وزیر اعظم کیجانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں