2025-11-03@08:59:46 GMT
تلاش کی گنتی: 25969

«بتایا گیا»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا۔بھارتی چینل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق ختم کر دی گئی۔اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے، پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیےقابل استعمال ہے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی...
    پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایگریمنٹ کے تحت اشتراک پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی مارکیٹ تک کینولا ایکسپورٹس کی رسائی پر پاکستان کے وزیرِ خارجہ سے اظہارِ تشکر کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران...
    17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو گیند لگنے سے انتقال کے بعد کرکٹ کی دنیا سوگوار ہے۔ میلبرن میں شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے آخری روز کھیل شروع ہونے سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کا میچ وکٹوریہ اور تسمانیہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، کھلاڑیوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں اور جنکشن اوول کی گراؤنڈ کے جنگلے کے ساتھ بیٹس بھی کھڑے کیے۔ برسبین اور پرتھ میں شیفلڈ شیلڈ کے میچز کے دوران بھی بین آسٹن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں نے سیمی فائنل میں سیاہ پٹیاں پہنیں تھیں۔...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے متروکہ املاک پر کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ وکیل متروکہ املاک حافظ احسان نے دلائل دیے کہ متروکہ املاک پراپرٹیز وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت پر کنٹونمنٹ بورڈ پراپرٹی ٹیکس نہیں لگا سکتا اور آئین واضع ہے وفاقی حکومت کی پراپرٹی پر ٹیکس کوئی دوسرا ادارہ نہیں لگا سکتا۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کو متروکہ وقف املاک پر پراپرٹی ٹیکس...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ سونندا شیٹی کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونندا شیٹی کو صحت کے مسائل کے باعث جمعرات کے روز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا فوری علاج شروع کیا گیا۔ شلپا شیٹی کو والدہ کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچتے دیکھا گیا، جہاں وہ واضح طور پر فکرمند دکھائی دیں۔ تاہم اداکارہ کے اہل خانہ یا اسپتال انتظامیہ کی جانب سے سونندا شیٹی کی صحت سے متعلق تفصیلی معلومات یا باضابطہ بیان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ ان دنوں شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا پہلے ہی ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، کیونکہ...
    ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع...
    کراچی میں رات گئے مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پہلا حادثہ کلفٹن بلاک ٹو میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، ابتدائی طور پر جان سے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لینے کے بعد کلفٹن تھانے منتقل کردیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ادھر کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب گاڑی نے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ...
    امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر لگائے گئے ٹرمپ ٹیرف کو مسترد کردیا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے استعمال کردہ ایمرجنسی پاورز کو ختم کرنے کے لیے سینیٹ کی جانب سے علامتی اقدام کیا گیا ہے۔ تمام ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کیخلاف ووٹ دیا، مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں صدر ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے چار اراکین بھی شامل تھے، اس طرح 47 کے مقابلے میں 51 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قرارداد پر عمل لازم نہیں، اس سے پہلے سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے اُن اختیارات کیخلاف ووٹ کیا تھا جن کے تحت صدر ٹرمپ نے برازیل پر 50 اور کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف عائد...
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے ایک گاؤں میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے ’دوست‘ اور اس کے بھائی کے ساتھ مل کر اپنے ہی 23 سالہ بیٹے کو ہتھوڑے سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کو سڑک پر ہونے والا حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاکہ بیمہ کی رقم حاصل کی جا سکے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا۔ مقتول پریدیپ شرما کی لاش کانپورایٹا وہ ہائی وے سے برآمد ہوئی۔ ابتدا میں واقعہ کو حادثہ سمجھا گیا، مگر تفتیش کے دوران قتل کا انکشاف ہوا۔ یہ بھی پڑھیے پرفیکٹ مرڈر کا خواب جسے فرانزک سائنس نے توڑ دیا، قتل کی...
    رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نہ کبھی اٹھایا گیا اور نہ ہی ان کی زبان کٹی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کے گمشدگی سے متعلق تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کا یہ مؤقف درست نہیں کہ انہیں تین ماہ کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ ان کے مطابق، عمران ریاض اس دوران اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کسی کے ’مہمان‘ کے طور پر مقیم تھے، تاہم بعد میں یہ تاثر دیا گیا کہ انہیں اٹھایا گیا اور ان کی زبان میں لقنت پیدا ہو گئی۔ عمران ریاض...
    سٹی42: ٹیوٹا کے 100 سے زائد فائر الارم اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشنز کو بیرونِ ملک بھجوانے کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایس ڈی جی اختر عباس بھروانہ، ڈی جی عامر عزیز اور اے ڈی جی معاذ سلیم بھی موجود تھے۔ طلباء کو تربیت براہِ راست ایمپلائرز کے نمائندے فراہم کریں گے۔ چئیرمین ٹیوٹا نے کہا کہ یہ اقدام طلباء کو بیرونِ ملک روزگار فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ محمد ساجد کھوکھر کے مطابق طلباء دو ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب میں ملازمت کریں گے، جہاں وہ ماہانہ 2000 سے 2200 ریال کما...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے، نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھائے گی، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔  گورنر ہاؤس کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کا دوسرا ٹی20 آج لاہور میں ہوگا بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں،...
    لاہور: عوام کی ملکیت کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت اب صوبے میں کسی بھی شخص کی زمین یا جائیداد پر قبضے کے کیس برسوں عدالتوں میں نہیں چلیں گے بلکہ ان کا فیصلہ صرف 90 دن میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے وژن کا حصہ قرار دیا ہے۔ نئے نظامِ انصاف کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو زمین یا جائیداد کے تنازعات کا فیصلہ عدالت جانے سے قبل ہی کریں گی۔ ان...
    محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع کوئٹہ میں 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی 31 اکتوبر بروز جمعہ رات 12 بجے سے عمل میں آئے گی اور 24 گھنٹے تک برقرار رہے گی۔ اس دوران پورے ضلع کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم اعلامیے کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات سے...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبرزیدی کے خلاف غیرمجاز طور پر 16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ریفنڈ حاصل کرنے والوں میں 3 بینک، دو سیمنٹ ساز کمپنیاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل ہے اور مذکورہ کمپنیاں اور بینک بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی سے قبل ان کی فرم کے کلائنٹس تھے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بطور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر مجاز طور پر ادائیگیاں مئی 2019 سے جنوری 2020 کی مدت میں کیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل  نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چئیرمین شبرزیدی کے خلاف غیرمجاز طور پر 16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں سابق چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق ریفنڈ حاصل کرنے والوں میں 3 بینک، دو سیمنٹ ساز کمپنیاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل ہے اور مذکورہ کمپنیاں اور بینک بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی سے قبل ان کی فرم کے کلائنٹس تھے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بطور چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اہلکاروں...
    کراچی: سپرہائی وے چکوال پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر حیدآباد سے کراچی آنے والے روٹ پر چکوال پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر لگتا ہے ۔ واقعے کی اطلاع علاقے کے لوگوں نے ایدھی ایمرجنسی نمبر پر دی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بالکل کچلی ہوئی ہے، ایسا لگتا ہے کہ رات کے وقت ایک سے زیادہ گاڑیوں نے اسے کچلا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس...
    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء“ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے فیسٹیول کی تفصیلات اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔ورلڈ کلچر فیسیٹول اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں 6 براعظموں سے 141 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے جبکہ ایک ہزار سے زائد فنکار پرفارمنس دیں گے، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل ایک بین الاقوامی ادارہ بن چکا ہے جہاں دنیا...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار ہوگئی، انوار الحق استعفیٰ نہ دینے پر ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں۔پی پی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر سر جوڑ لیے، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، چودھری یاسین اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا، پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، پیپلزپارٹی کے صدر آزاد کشمیر کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، بیرسٹر گروپ...
    برطانوی شاہی خاندان ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گیا ہے۔ جنسی اسکینڈل کے سنگین الزامات کے بعد شاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب اور دیگر شاہی اعزازات واپس لے لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پرنس ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات نے میگھن مارکل کے خدشات بڑھا دیے انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ 30 اکتوبر 2025 کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا، جس کے تحت شہزادہ اینڈریو اب عوامی طور پر اپنے شاہی القابات استعمال نہیں کر سکیں گے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا نیا نام ’اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر‘ کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر امریکی مجرم جیفری ایپسٹین...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا ہے۔ نئی کابینہ میں وزرا، مشیر اور معاونِ خصوصی شامل ہیں، جو مجموعی طور پر 13 اراکین پر مشتمل ہے۔ وزیراعلیٰ آفس کے مطابق کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ وزرا میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔ کابینہ کا اعلان چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جبکہ مشیر میں مزمل اسلم اور تاج محمد کے نام شامل کیے گئے ہیں، اور شفیع جان کو معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ مذاکرات کے بعد دونوں فریقوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جو ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے منظرِ عام پر لایا گیا۔اعلامیے کے مطابق ترکیہ اور قطر کی مشترکہ ثالثی میں 25 سے 30 اکتوبر تک استنبول میں مذاکرات منعقد ہوئے، جن کا مقصد دوحہ میں 18 اور 19 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا تھا۔دونوں فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اس کے نفاذ کے قواعد و ضوابط آئندہ اجلاس میں، جو 6 نومبر کو استنبول میں ہوگا، طے...
    اسلام آباد کی رہائشی رمشا تبسم کے لیے چند ہفتے قبل کی ایک رات ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ ثابت ہوئی، وہ محض ایک معمولی سی رائیڈ بُک کر رہی تھیں، مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ چند منٹوں میں ایک ایسے خطرناک تجربے سے گزریں گی جس نے ان پر گہرا نفسیاتی اثر چھوڑ دیا۔ رمشا تبسم نے بتایا ’میں نے ایک بلیو ہونڈا سوک بُک کروائی تھی۔ جیسے ہی میں اپنے پک پوائنٹ پر پہنچی تو ایک گاڑی پہلے سے کھڑی تھی۔ اُس کا ڈبل انڈیکیٹر آن تھا، لیکن وہ وہ والی گاڑی نہیں تھی جو میں نے ایپ پر دیکھی تھی۔‘ یہ بھی پڑھیں: آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے بائیکاٹ کی مہم کیوں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار کو واٹر ٹینکر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ حافظ الرحمان کے نام سے کی گئی جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے پاک افغان مذاکرات میں صوبہ بھی سٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پی کے کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پی کے سے تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، 22 آپریشنز اور 14 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود دہشت گردی کیوں ختم نہیں ہوئی۔ کولیٹرل ڈیمج کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، بنیادی انسانی حقوق اس صوبے میں پامال نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اسماء ناز عباسی کو پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن مقرر کر دیا گیا اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اپنے تقرر پرایم پی اے اسماء  ناز عباسی نے کہا کہ اللّٰہ پاک کا شکر ہے کہ بطورِ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب انہیں منتخب کر لیا گیا ہے اس انتخاب پر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور پارٹی کی اعلی  قیادت کی تہہ دل سے مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ میں بطورِ پارلیمانی سیکرٹری اپنی تمام ذمہ داریاں بخوبی نبھاؤں گی اور پارٹی کے اعتماد او رساکھ کو بحال رکھوں گی۔
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ پولیس سے متعلق اجلاس میں لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے عمل کو تیز کرنے اور آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس سی ٹی ڈی کے درمیان معلومات رابطے کو مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی گئی۔ جرائم کے خاتمے اور تفتیش بہتر بنانے کیلئے کرائم برانچ کو فعال کرنے، پولیس کی لاجسٹک اور افرادی قوت بہتر بنانے، محکمہ جاتی بھرتیوں کے ذریعے اے ایس آئی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی فرانزک سہولتیں مواصلاتی نظام فراہم کرنے کی منظوری دی گئی  ہے۔
    لاہور کی ضلعی کچہری نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے کے مقدمے میں گرفتار ملزم ممنون حیدر کی ضمانت خارج کردی۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی کچہری لاہور میں خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمے میں مدعی کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے ملزم ممنون حیدر کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ضمانت ملزم کا قانونی حق سمجھا جاتا ہے، تاہم ناقابلِ ضمانت جرائم میں یہ حق لاگو نہیں ہوتا۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ تفتیش سے ظاہر ہوا کہ ملزم ممنون حیدر کے موبائل فون سے قابلِ اعتراض ویڈیو بنائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول/پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ثالث ترکیہ کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا، مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے وطن واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے جب کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے کا مطالبہ برقرار ہے۔واضح رہے کہ یہ مذاکرات استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں، استبول میں گزشتہ مذاکرات 4 روز جاری رہے، تاہم طالبان کے غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فریڈم نیٹ ورک نے سالانہ امپیونٹی رپورٹ 2025 جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں صحافیوں کے خلاف حملوں اور جرائم میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فریڈم نیٹ ورک کی جاری کردہ سالانہ امپیونٹی رپورٹ 2025 انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ (آئی ایم ایس) کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ امپیونٹی رپورٹ 2025: ’پاکستان کی صحافت کی دنیا میں جرم اور سزا‘ کے عنوان سے شائع یہ رپورٹ فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ اہم اشاعت ہے، جو صحافیوں کے خلاف جرائم میں سزا سے استثنا کے مسئلے اور اس کے تدارک کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ پیش کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اظہارِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالتی حکم پر بلاک کردیا گیا جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے ہیں، قبل ازیں عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کا شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ چیئرمین نادرا نے پیش کردی۔ دریں اثنا گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے ملک بھر کے بینکوں کو سرکلر...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران متعدد مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ شاہ لطیف پولیس نے بروہی چوک کے قریب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت سونو کے نام سے ہوئی۔  اس کے ساتھی فرار ہو گئے، گرفتار ملزم سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ الفلاح پولیس نے ملیر کالا پل کے قریب ایک مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں تھا۔ زخمی ملزم خالد اور دوسرے ملزم امیر علی کی شناخت کی گئی، ان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فونز، نقدی اور ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-32 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عاید کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا، جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا، جبکہ ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ میں مچلکے نہیں بھروں گا، آپ نے ایک سال بھی جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں، آپ نے کل غیر قانونی کام کیا ہے، آپ جج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-17 لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی اور صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کاروبارمیں آسانی کیلیے ای بز متعارف کرانے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبے میں امن وامان کی بہتری پر پنجاب کے عوام کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر بھی کیا۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا، سیکورٹی گارڈ محمد عاصم اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے کہا کہ مقتول محمد عاصم بی آر ٹی کا سیکورٹی گارڈ تھا اور اس کی 16 نومبر کو شادی طے تھی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روالپنڈی (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کا حق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا لیکن کسی سے بھیک نہیں چاہیے ، نومبر میں این ایف سے کے حوالے سے اجلاس ہوا تو ضرور جاؤں گا اور اپنے صوبے کا حق مانگوں گا۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’خیبرپختونخوا میں مارٹر گولے اور ڈرون گرنے سے ایک ہی گھر کے 21، 21 لوگ شہید ہو رہے ہیں، جن کے گھروں میں شہادتیں ہو رہی ہیں، وہی یہ درد سمجھتے ہیں،یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، کل جو 6 اہلکار شہید ہوئے ان کے جنازے پر گیا ہوں۔صحافی کی جانب سے...
    حیدرآباد: سول اسپتال میں ڈینگی بخار کے باعث لطیف آباد نمبر دو کی رہائشی ستر سالہ بزرگ خاتون نسیم بیگم انتقال کر گئیں۔ ان کے بیٹے فرحاد عرف منا نے بتایا کہ ان کی والدہ کو تین چار روز سے بخار تھا جس کے بعد وہ انہیں پہلے ہلال احمر اسپتال یونٹ نمبر چھ لے کر گئے لیکن بعد ازاں انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔ ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی میت کو ہلال احمر اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ 15 ستمبر سے لے کر اب تک ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 تک پہنچ چکی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خوف کے معنی ہیں ڈر یا اندیشہ کہ کچھ ہو جائے گا‘ جو ملنے والا ہے وہ نہیں ملے گا‘ یا کوئی ایسی چیز مل جائے گی جو ناخوش گوار اور ناقابل برداشت ہو گی اور نقصان کا باعث ہوگی۔ حزن سے مراد اس بات کا غم کہ کچھ چھن گیا یا نقصان ہوگیا‘ کوئی ضرب پڑگئی‘ کوئی چیز ملنا چاہیے تھی نہ ملی اور جو چیز نہ ملنا چاہیے تھی وہ مل گئی۔ غم کی اس کیفیت کو حزن وملال کہا جاتا ہے۔ دراصل نفس کے اندر کی یہ وہ کیفیات ہیں جن سے اصل رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ اگر آدمی خوف اور اندیشوں پر پہلے سے قابو نہ پائے تو جن چیزوں کا خوف و اندیشہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد محکمہ تعلیم میں دو کروڑ کا غبن،14روز تحقیقاتی کمیٹی کے رکن سابق ڈپٹی ڈی او کو ہٹاکر ڈی او پرائمری مقرر،ڈی او پرائمری کا ذمہ داری لینے سے انکار،دونوں نوٹیفکیشن پر 16اکتوبر کی تاریخ درج ،مجھے کمیٹی کی رکنیت کے متعلق 30اکتوبر کو اطلاع ملی ہے :سید ریاض شاہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ تعلیم میں 2کروڑ کے غبن کی شکایات پر وزیر تعلیم کے نوٹس کے بعد تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں 14روز بعد تبدیلی کردی گئی ہے16اکتوبر کو سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے تحت ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن لاڑکانہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں سابق ڈپٹی ڈی او جیکب آباد حق نواز نوناری ،تعلقہ ایجوکیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ( نمائندہ جسارت)سکھر ہائی کورٹ بینچ کے فیصلے کے بعد ضلع شہید بے نظیر آباد میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی آڈٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ اقدام آئینی درخواست نمبر 1592/2025 میں عدالت عالیہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں عدالت نے نجی اسکولوں کو 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا پابند قرار دیا تھا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق، سکھر ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن، شہید بے نظیر آباد کی جانب سے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع کے تمام رجسٹرڈ نجی اسکولوں کا مرحلہ وار آڈٹ کریں گی۔ ان ٹیموں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص 22 سالہ دوشیزہ نیہا قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کی قبر کشائی کی اجازت دے دی، خاتون نیہا کی لاش نکالنے کے عدالتی حکم کے بعد ایم ایس لمس کی سربراہی میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ڈی ایچ او کو ویمن میڈیکل لیگو آفیسر تعینات کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ریلوے کواٹر چند روز قبل 22سالہ دوشیزہ نیہا کی اپنے گھر کے ایک کمرے سے نعش ملی تھی مقتولہ کی موت کو شروعات میں مبینہ خودکشی قرار دیا گیا تھا بعد میں پولیس نے نیہا کی والدہ آئشہ عرف عاشی و دیگر کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو مقتولہ کی والدہ عاشی نے دوران تفتیش انکشاف کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے، شمالی آئرلینڈ میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بر طانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لندن میں افغان تارک وطن نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 2کو زخمی کردیا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات واقعات میں بچے سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے منصور نگر میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا مقتول کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سائٹ سپر ہائی وے نزد نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔گلستان جوہر تھانے کی حدود کامران چورنگی نزد فیصل بینک کے قریب گرین بیلٹ سے 55سالہ شخص کی لاش ملی، متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔ بلوچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) روڈ سائیڈ چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف مہم جاری۔ہے جمعرات کو مہم چائے خانوں روڈ سائڈ ہوٹلوں کے علاوہ غیر قانونی پارکنگ غیر قانونی بس اسٹینڈ اور اسپتالوں کے سامنے قائم تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو اپنے اپنے ضلع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیس اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے جاری مہم کیں کاررائیوں کی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی شرقی اور وسطی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اوپن اسپیز پر قائم چاے خانو ں ہوٹلز سمیت مجموعی طور پر41 تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ رپوٹ کے مطابق دو روز میں 79 روڈ سائد ہوٹلوں اور تجاوزات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)مواچھ گوٹھ میںپرانے ٹائروں کے ایک بڑے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کوتیسرے درجے کی قرار دے کرشہر بھر سے امدادی گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ۔چیف فائر آفیسرہمایوں خان کے مطابق، اس وقت 12 سے 13 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، تاہم پانی کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ مذکورہ گودام 2 ایکڑ پر پھیلا ہواہے جس میں زیادہ تر پلاسٹک اور دیگر مٹیریل سے تیار شدہ سامان موجود تھا، آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دینے لگے اور فضا میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔ساتھ ہی متاثرہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھیانی تحریک کی جانب سے 16 نومبر کو حیدرآباد میں اعلان کردہ‘‘سندھ کا وجود اور وسائل بچاؤ مارچ’’کے سلسلے میں سندھ بھر میں عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف دیہاتوں اور شہروں کے دوروں کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماروی سندھُو، مرکزی رہنما حسنہ راہوجو، شمشاد لغاری، ساجدہ اور ایڈووکیٹ ریحانہ جتوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم، کارپوریٹ فارمنگ، نہروں، معدنی وسائل پر قبضوں، قبائلی دہشت گردی، کاروکاری اور عورتوں پر ظلم کے خلاف 16 نومبر کو سٹی گیٹ سے حیدرآباد پریس کلب تک ہزاروں سندھیانیاں...
    ISTANBUL: پاکستان اور افغانستان نے ترکیے میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا اور استنبول میں دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان ے درمیان ترکیے اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ افغانستان، پاکستان، ترکی اور قطر کے نمائندوں نے 25 سے 30 اکتوبر2025 تک استنبول میں اجلاس منعقد کیے جن کا مقصد اس جنگ بندی کو مضبوط بنانا تھا جو 18 اور 19 اکتوبر 2025 کو دوحہ میں ترکی اور قطر کی ثالثی میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان طے پائی تھی۔ اعلامیے کے مطابق تمام فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے  صدر مملکت آصف  علی زرداری سے ملاقات  کی  ہے ۔ ملاقات میں سیاسی امور اور  پاک, افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔  ’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی،  راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیولنک پر ملاقات میں شریک ہوئے۔  برطانیہ اور قطر میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ذرائع...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے جمعرات کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل میں معروف بین الاقوامی ایئر لائنز کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی کو پی آئی اے سی ایل کی نجکاری، روزویلٹ ہوٹل اور ملک کے نمایاں ایئرپورٹس سے متعلق تازہ منصوبوں و پیش رفت، اور پریسژن انجینئرنگ کمپلیکس کی ملکیت پاکستان ایئر فورس کو منتقل کیے جانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق،سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کی زیرِ صدارت کمیٹی اجلاس نے پی آئی اے کی نجکاری میں معروف بین الاقوامی ایئر لائنز کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری کے معاملے میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم پولیس کو اب تک چوری شدہ نوادرات کا سراغ نہیں مل سکا۔فرانسیسی حکام کے مطابق چوری کی اس بڑی واردات کے 11 روز بعد مزید پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے ایک کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ان چار افراد میں شامل تھا جنہوں نے مزدوروں کا بھیس بدل کر یہ واردات کی تھی۔پولیس تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزمان...
    کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے سرکاری افسر کے گھر سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے سے ڈیڑھ کروڑ نقدی اور 80 لاکھ مالیت کا طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔ درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش میں نوشہرو فیروز میں چھاپے مارے ہیں۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازم عدنان کو گرفتار کرلیا اور دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے...
    ایف آئی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج کی گئی، جس میں شبر زیدی پر بطور چیئرمین ایف بی آر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور بھاری مالی بے ضابطگیوں کی منظوری دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ میں 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے متن کے مطابق یہ رقم مختلف نجی کمپنیوں، جن میں حبیب بینک لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن، ڈی جی خان سیمنٹ...
    دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے زیرِ اہتمام ماسکوٹ ڈیزائن مقابلے کا نتیجہ جاری کر دیا گیا۔ اس تخلیقی مقابلے میں لیون ویروئے فرنینڈس کے ڈیزائن “حبیبی اور حبیبتی” کو فاتح قرار دیا گیا، جو اب لیگ کے سرکاری ماسکوٹ کے طور پر آئندہ سیزنز میں پیش کیا جائے گا۔یہ منفرد مقابلہ 4 جولائی سے 21 ستمبر تک جاری رہا، جس میں متحدہ عرب امارات کے مختلف اسکولوں کے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ ہزاروں انٹریز موصول ہوئیں، جنہوں نے نوجوان نسل کے اندر کرکٹ کے شوق، تخلیقی صلاحیتوں اور جوش و خروش کو اجاگر کیا۔فاتح ماسکوٹ کا شاندار انکشاف انڈین ہائی اسکول، عود میثا، دبئی میں ایک رنگارنگ تقریب میں کیا گیا، جہاں لیون ویروئے فرنینڈس...
    امریکی پابندیوں کے بعد روسی نیفتھا سے لدا جہاز بھارتی ساحل کے قریب پھنس گیا ہے۔ بھارت کے مغربی ساحل کے قریب روسی نیفتھا سے لدا ایک جہاز 26 اکتوبر سے پھنسا ہوا ہے اور اپنا کارگو اتارنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا روس پر بڑا وار: 2 بڑی روسی آئل کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد، پیوٹن سے ملاقات منسوخ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیفتھا خام تیل کی کشید کی ایک انتہائی غیر مستحکم اور آتش گیر پیداوار ہے، جسے بھارتی ریفائنریاں روس سے درآمد کرتی رہی ہیں۔ تاجروں اور شپنگ ڈیٹا کے مطابق، یہ تعطل امریکی پابندیوں کے باعث پیدا ہوا ہے جنہوں نے روس کے دو اہم سپلائرز پر نئی قدغنیں عائد کی ہیں جس...
    کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی غلام نبی میمن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پہلا ’ای چالان‘ معاف کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر تیار کی گئی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت اب تک 35 سرکاری گاڑیوں کے ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، ریڈ لائٹ کو کراس کرنے، کالے شیشے (tinted glasses) اور موبائل فون کے استعمال پر مختلف گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک سرکاری گاڑی (SPE-950) کو سیٹ بیلٹ...
    یورپی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ ایران پابندیوں کے باوجود چین کی مدد سے میزائل پروگرام دوبارہ فعال کر رہا ہے۔ یورپی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کی حالیہ پابندیوں کے باوجود چین کی مدد سے اپنا بیلیسٹک میزائل پروگرام تیزی سے بحال کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے ایران کی بندر عباس بندرگاہ پر ’سوڈیم پرکلوریٹ‘ کی کئی کھیپ پہنچی ہیں، جو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ٹھوس ایندھن کی تیاری میں استعمال ہونے والا اہم کیمیائی مادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 29 ستمبر سے اب تک تقریباً 2,000 ٹن مواد ایران پہنچ چکا ہے، جو اسرائیل سے حالیہ جھڑپوں کے بعد چین کے سپلائرز سے...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ماضی میں سیلز ٹیکس فراڈ کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ پرال نظام کا فورینزک آڈٹ ایک عالمی کنسلٹنسی فرم کی جانب سے کرایا جائے۔ تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ تین ہفتوں کے اندر جمع کرانے کا ہدف دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے آئندہ رپورٹ میں شناحت ہونے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا۔اجلاس کے دوران انہیں ایف بی آر بالخصوص پرال میں جاری اصلاحات کے بارے میں بتایا گیا۔بریفنگ...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا نے اداکار وجے دیوراکونڈا سے منگنی کی خبروں پر بالآخر ردِعمل دے دیا ہے۔ جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو سنیما کی اس معروف جوڑی کے درمیان 2018 میں فلم ’گیتھا گوندَم‘ کے بعد سے قریبی تعلقات کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ تاہم دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے البتہ حال ہی میں رشمیکا کی جانب سے شیئر کیا گیا مختصر مگر معنی خیز بیان مداحوں کے لیے اشارہ بن گیا ہے۔ ایک فلم کی تشہیر کے دوران جب رشمیکا سے وجے دیوراکونڈا کے ساتھ منگنی کے بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’سب کو سب معلوم...
    پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران سیاسی چئیرمین فیڈرل بیورو آف ریوینیو  کو اربوں روپے کا چونا لگا گیا۔ ایف بی آر کے سابق چئیرمین کے خلاف ایف آئی اے نے میگا کرپشن کا مقدمہ درج کر لیا۔   شبر زیدہ کو پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران  ایف بی آر کا چئیرمین بنایا تھا۔بطور چئیرمین شبر زیدی نے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر مجاز طور پر ادائیگیاں کیں اور 16 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے ٹیکس ری فنڈ کر دیئے۔ یہ تمام ادائیگیاں مئی 2019 سے جنوری 2020 کی مدت میں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات شبرزیدی کے خلاف مکمل چھان بین کرنے کے...
    والد کی موت طبعی نہیں، انھیں قتل کیا گیا؛ ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا حکومت پر الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایران کے سابق صدر علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی کے ایک حیران کن بیان نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی اور ایرانی عدالت نے بھی نوٹس لے لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدالت نے علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو طلب کر لیا۔ ان پر ایک عدالتی اہلکار نے کیس کیا تھا۔ فائزہ ہاشمی رفسنجانی پر یہ کیس اس بیان کے بعد کیا گیا جس میں انھوں نے حکومت پر اپنے والد سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو قتل کرنے کا الزام...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک  فوج نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے مفتی نور ولی محسود کا نائب امجد عرف مزاحم مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 اکتوبر 2025 کی درمیانی رات، پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب  ضلع باجوڑ میں ایک گروہ کی مشکوک  نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت شناخت کیا۔ یہ گروہ فتنہ خوارج کے دہشت گردوں پر مشتمل تھا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ان...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی ایف آئی اے کی تحویل میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت خوری کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، محمد عثمان کو رواں ماہ کے آغاز میں اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ روزینہ عثمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے پولیس کو انہیں تلاش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت دی تھی۔ تاہم، لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کے 29 اکتوبر کے حکم نامے کے مطابق، محمد عثمان ایف آئی اے...
    موسم گرما کے دوران قومی گرڈ سے بجلی کا حصول 28 سے 30 گیگا واٹ رہا، جبکہ صارفین نے قومی گرڈ کے مقابلے میں 33 گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کو استعمال کرکے بجلی استعمال کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال تاریخی سنگ میل عبور کر گیا، جبکہ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار اکویٹ ایبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں موسم گرما کے دوران قومی گرڈ سے بجلی کا حصول 28 سے 30 گیگا واٹ رہا، جبکہ صارفین نے قومی گرڈ کے مقابلے میں 33 گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کو استعمال کرکے بجلی استعمال کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شمسی توانائی کے پینلز 50 گیگا واٹ تک درآمد کیے گئے، جبکہ قومی بجلی...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی احترام، استحکام اور مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاحمحسن نقوی، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پیڈل ٹینس کھیلی۔ اعلامیے میں کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار ہلاک ہوگیا، جس کے بعد جنگ بندی معاہدے کی صورتحال ایک بار پھر غیر یقینی ہوگئی ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مارے جانے والے اہلکار کی شناخت 37 سالہ یونا ایفرائیم فیلڈباؤم کے نام سے ہوئی، جو ماسٹر سارجنٹ کے عہدے پر فائز تھا، وہ ایک عمارت کی کھدائی کے دوران حماس کے اسنائپر کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ فیلڈباؤم ایکسکیویٹر مشین چلا رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس واقعے کے فوراً بعد حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی پر...
    اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCICT) نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرکے ایک میاں بیوی کو ہراساں اور بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، ملزم ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ہے اور اس نے متاثرہ شہری اور اس کی اہلیہ کی ذاتی تصاویر غیر قانونی طور پر حاصل کر کے سوشل میڈیا اور فیس بک گروپس میں شائع کیں، ساتھ ہی نازیبا اور فحش تبصرے بھی پوسٹ کیے۔ ملزم نے ان سرگرمیوں کے لیے “Capablelynx6329” کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا۔ ملزم کو نجی...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث اداروں، کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کے لیے تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے ماضی میں پیش آنے والے ٹیکس فراڈ کے واقعات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ یعنی پی آر اے ایل کے نظام کا فورینزک آڈٹ کسی بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم سے کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کو 3 ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ یہ بھی پڑھیں: فائنانس بل 26-2025 : ٹیکس فراڈ میں مدد دینے والے اکاؤنٹ ہولڈر کو ’معاونِ جرم‘ سمجھا جائے گا...
    بھارتی شہر بنگلور کے ایک بینک میں دستیاب وائی فائی کنکشن کے نام نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے نجی بینک میں آنے والے صارفین نے کب وائی فائی سے ربط حاصل کرنا چاہا تو دستیاب کنکشن کی لسٹ میں ایک نام دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ بینک کے اس وائی فائی کنکشن کا نام Pakistan Zindabad نظر آ رہا ہے جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ بینک میں موجود صارفین نے پہلے تو سمجھا کہ شاید کسی نے مذاق کیا ہے مگر جیسے ہی تصدیق ہوگئی کہ یہ بینک کا کنکشن ہے اور نام پاکستان زندہ باد ہے تو انتظامیہ کے پسینے چھوٹ گئے۔ بینک انتظامیہ اور پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ آئی ٹی سیکشن کی دوڑیں لگ گئیں اور جلد از جلد نام تبدیل کرنے...
    اسرائیلی فوج کے بقول حماس اسنائپر کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار کھدائی کرنے والی مشین چلا رہا تھا۔ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ مشین ایکسکیویٹر مشین آپریٹر کی موت کے بعد حماس جنگجوؤں نے دیگر اسرائیلی فوج کی بکتر بند پر آر پی جی راکٹوں سے حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے علاقے رفح میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار مارا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مارے گئے اہلکار کی شناخت 37 سالہ یونا ایفرائیم فیلڈباؤم کے نام سے ہوئی، جو ماسٹر سارجنٹ کے عہدے پر فائز تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار...
    غزہ کے علاقے رفح میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار مارا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مارے گئے اہلکار کی شناخت 37 سالہ یونا ایفرائیم فیلڈباؤم کے نام سے ہوئی جو ماسٹر سارجنٹ کے عہدے پر فائز تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار کو حماس کے اسنائپر نے اُس وقت نشانہ بنایا جب ایک عمارت کی کھدائی جاری تھی۔ اسرائیلی فوج کے بقول حماس اسنائپر کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار کھدائی کرنے والی مشین چلا رہا تھا۔ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ مشین ایکسکیویٹر مشین آپریٹر کی موت کے بعد حماس جنگجوؤں نے دیگر اسرائیلی فوج کی بکتر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک پرائیویٹ بینک کے وائی فائی نیٹ ورک کا نام اچانک ’پاکستان زندہ باد‘ رکھ دیا گیا۔واقعے کے بعد بینک میں موجود افراد خوفزدہ ہوگئے اور کچھ دیر کے لیے صورتِ حال میں افراتفری پھیل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جب گووردھن سنگھ نامی شہری نے بینک کے اندر وائی فائی آئی ڈی پر مشتبہ نام دیکھ کر فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کنندہ کا تعلق سخت گیر ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کے یوتھ ونگ بجرنگ دل سے بتایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد تنظیم کے کارکنوں نے علاقے میں احتجاج کرتے ہوئے الزام...
    لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے. پانچ کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے اب 850 روپے میں ملے گا۔پانچ کلوآٹے کا تھیلا ہول سیل میں دکانداروں کو 790 روپے کا ملے گا۔ لاہور شہر میں چند دنوں میں مجموعی طور پر 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی آٹا دو روز میں 200 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے. فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 2750 سے بڑھ کر 2950 روپے کا ہو گیا۔
    اسلام آباد: بھارت دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈکس 256 ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بھی دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ لاہور کا علامہ اقبال ٹاؤن شہر کا آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔ جو اب بھی برقرار ہے۔بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے
    کراچی کی ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں۔چالان پر موٹرسائیکل نمبر پلیٹ کی تصویر پر الگ نمبر جبکہ چالان میں لکھا گیا نمبر الگ ہے۔الیکٹرانک چالان 27 اکتوبر صبح 9 بج کر 45 منٹ اور مقام تین تلوار کلفٹن کا دکھایا گیا ہے، متاثرہ شہری کا کہنا ہے وہ اس وقت اسکیم 33 میں اپنے گھر پر تھا، چالان میں شہری کے 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی لکھے گئے ہیں۔ کراچی: ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمعکراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اگر الیکٹرانک چالان میں غلطیاں ہونے...
    شرکائے اجلاس نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ ہفتوں میں مرکزی انجمن امامیہ اور ذیلی انجمنوں کی جانب سوشل میڈیا پرتوہین مذہب کے ارتکاب میں تقریباً پچیس (25) کے قریب افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، مگر اس کے باوجود متعلقہ افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت قائد ملتِ جعفریہ گلگت بلتستا آغا سید راحت حسین الحسینی جامع امامیہ مسجد کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ذیلی انجمنوں کے صدور، مشاورتی کونسل کے اراکین، ہئیت آئمہ جماعت کے نمائندگان اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس...
    پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم کا پردہ چاک ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے شفاف مؤقف اور حقائق پر مبنی وضاحت نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے کا حصہ بنا کر شرمناک حد پار کر دی۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ چینل نے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔وزارتِ اطلاعات و...
    بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، ملاقات کیلئے مقررہ وقت ختم ہو گیا،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر پارٹی رہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے،پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی رہنما کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، پارٹی رہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے۔وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے...
    اسلام ٹائمز: خلیج فارس کے عرب ممالک، خصوصاً سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کئی دہائیوں کے دوران عرب ممالک کو اربوں درہم، ریال و ڈالر امداد دی ہے۔ لیکن اس امداد کا زیادہ تر حصہ، حقیقی ترقی و عوام کے حالات بہتر بنانے کی بجائے، سیاسی، جماعتی، قبائلی اور سماجی شخصیات کی ذاتی وفاداریاں خریدنے یا ایک فریق کی دوسرے کے خلاف عسکری حمایت پر صرف کیا گیا۔ جیسا کہ آج ہم سوڈان میں دیکھ رہے ہیں۔ تحریر: فتانہ غلامی   گزشتہ دہائیوں میں، خلیج فارس کے عرب ممالک نے دیگر عرب ممالک کو اربوں ڈالر امداد فراہم کی۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یہ امداد ان ممالک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا مُحرک بنتی، مگر...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے 6 ارب 39 کروڑ روپے کی تقسیم کا آغاز خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا کہ کسی متاثرہ شخص کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں مسلسل رابطے میں رہیں، رات گئے اور صبح سویرے افسران سے احکامات جاری کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    پی اے اے کے مطابق ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ کوئٹہ سے مذکورہ پرواز زاہدان اور مشہد پرواز کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران ایئر نے مشہد، زاہدان، کوئٹہ پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جبکہ ایرانی قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سے سلامی دیکر خیرمقدم کیا گیا۔ ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے...
    ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے۔ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان کو ایف آئی اے لاہور نے باضابطہ گرفتارکرلیا،محمد عثمان کو کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان نے تحریری بیان میں کہا ساتھیوں کیخلاف انکوائری چل رہی تھی، انکوائری کے خوف سے میں خود چھپ گیا تھا،مجھے کسی نے اغوا کیا، نہ ہی کسی کی حراست میں تھا۔واضح رہے کہ این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 14 اکتوبر کو...
     بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ سونندا شیٹی کو طبعیت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ شلپا شیٹی بھی اسپتال پہنچیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود رہیں۔ سوشل میڈیا پر فینز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔ متعدد افراد نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔ شلپا شیٹی اور ان کے خاندان کی جانب سے اب تک سونندا شیٹی کی صحت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پہلے 60 کروڑ روپے ادا کریں‘، عدالت نے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی پر بیرون ملک سفر کی شرط رکھ دی اداکارہ کی والدہ کا اسپتال میں داخل ہونے کا تعلق...
    ویب ڈیسک:حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ذریعے تین سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ وزیر تجارت جام کمال خان کی ِزیر صدارت ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ذاتی سامان، منتقلیِ رہائش اور تحفہ سکیم کو صرف ان پاکستانیوں تک محدود کیا جائے جو واقعی بیرون ملک رہتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ درآمد شدہ گاڑی متعلقہ اوورسیز پاکستانی کے نام پر اس کی رہائش کے ملک سے روانگی سے کم از کم چھ ماہ قبل رجسٹر ہونا لازمی ہو گی۔اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے علاوہ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے تین ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دیں۔اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کیلئے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کیا گیا۔اسلام آباد...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بانی میرا لیڈر ہے اور لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے، اب میں ادھر آگیا ہوں دیکھتا ہوں اجازت ملتی ہے کہ نہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے احکامات پر کابینہ کی تشکیل کرلی ہے، جلد اعلان ہوگا، پہلے مرحلے میں کابینہ 10 سے زائد ممبران پر مشتمل ہوگی، ملاقات کے لیے کوشش کر رہا ہوں اور آئینی و قانونی راستہ اختیار کر رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے روکنے والوں کو پتا ہوگا کہ ان کو مجھ سے کیا خوف ہے، ہائیکورٹ کے تحریری آرڈر ملنے پر توہین عدالت کی کارروائی...