2025-04-25@14:09:59 GMT
تلاش کی گنتی: 10232
«بتایا گیا»:
(نئی خبر)
لاہور(نیوز ڈیسک) ٹیکس دہندگان کیخلاف سرکار کا مضبوط پنجہ۔جائیداد کی کم قیمت لگا کر ٹیکس بچانے والوں کے لیے بُری خبرآگئی۔ حکومت پنجاب نے 126 سال بعد اسٹامپ ڈیوٹی میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بل پنجاب اسمبلی پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹامپ ڈیوٹی ایکٹ 1899 میں ترمیم کی جائے گی۔ جسے دی اسٹامپ ڈیوٹی ترمیم ایکٹ 2025 کے نام سے جانا جائے گا۔ ترمیم کے تحت جائیداد کی قیمت میں نظر ثانی کے لئے کمشنر کو اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کی قیمت سے مطمئن نا ہونے کی صورت میں کمشنر کے پاس اپیل دائر ہو سکے گی۔ کمشنر پندرہ دن میں فیصلہ کرنے کا...
خیبر پختونخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے کےلیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس بارے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ پہاڑی علاقوں میں ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر تعمیرات ریگولیٹ کرنے اور مخصوص گائیڈ لائنز پر عملدرآمد ضروری ہوگیا ہے۔ سیکرٹریٹ کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ورکنگ گروپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں قائم کیا جائے، جو گائیڈ لائنز کے موثر نفاذ کےلیے میکینزم ترتیب دے گا اور 2 ماہ میں طریقہ کار پر مشتمل...
وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں پتھراؤ کیا گیا۔کھئیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ میری گاڑی پر سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں حملہ کیا گیا، پہلے گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا پھر ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ حملے میں میں خود زخمی نہیں ہوا، میرے کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
کراچی میں نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ملزم کو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔8 فروری کو ارمغان کے گھر پر پولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں ملزم ارمغان کو ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، ملزم ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھاایف آئی آر کے مطابق ملزم کے پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی کرپٹو کی رقم سے خریدی گئی ویڈیو میں اے وی...
کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے کل(اتوار) اور پرسوں (پیر )کو2 روزہ تعطیل کا اعلان کردیا ۔ تفصیل کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعطیلات 20 اور 21 اپریل 2025 کو ہوں گی۔ چھٹی کے علاوہ ایسٹر سے قبل مسیحی سرکاری ملازمین کے لیے پیشگی تنخواہ کی ادائیگی کی ہدایت کردی تاکہ انہیں تقریبات کی تیاری میں مدد مل سکے۔صوبے بھر کی مسیحی برادری کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے چھٹیوں اور تنخواہوں کی جلد ادائیگی...
عبرانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں ایک اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور پھر اسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کا ٹینک اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فوج کا ٹینک مزاحمت کاروں کی بچھائی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی...
ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا، او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عرب لیگ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے...
سٹی 42 : ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے، اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے چاروں صوبوں میں ایدھی ائیر ایمبولینس سروس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
پشاور: افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری...
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کرلیا، اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ دہشتگرد...
کانپور (نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی زندگی کا سب سے خاص دن سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر عین شادی کے دن دلہن ہی غائب ہو جائے تو یہ لمحہ کتنا دل توڑ دینے والا ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ یوپی کے ضلع کانپور کے ایک نوجوان ویرو کی کہانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ ویرو، جو کہ تمل ناڈو میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے، اپنی شادی کے لیے بڑی تیاری کے ساتھ بارات لے کر پنکی کالا گاؤں پہنچا۔ شادی کی رسومات روایتی انداز میں دھوم دھام سے ادا ہوئیں، لیکن سب کچھ اس وقت بدل گیا جب دلہن پھیرے کی رسم سے قبل ہی غائب ہو گئی۔ پہلے تو سب نے یہی سمجھا کہ شاید...
ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ،جوڈیشل کمیشن نے جواب جمع کروا دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب جمع کرادیا اور کہا ہے کہ اس معاملے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت شامل تھی۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200(1) کے تحت، صدر کسی ہائی کورٹ کے جج کو اس کی رضا مندی، چیف جسٹس پاکستان اور دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت کے بعد، کسی دوسرے ہائی کورٹ میں منتقل کر سکتا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 200(1) کے تحت وضع کردہ طریقہ کار کو...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیر ملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس کے 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کیجانب سے 15 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنی حرکت پر انتہائی شرمندہ ہیں، معافی کے طلبگار ہیں، لوگوں کی دیکھا دیکھی احتجاج میں شامل ہوکر بیوقوفی کی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نقصان ہوا وہ ہمارے ہی ملک اور ہمارے ہی بھائیوں کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں آئینی بینچ کے روبرو رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جواب جمع کروادیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق جواب میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت صدر مملکت جج کا تبادلہ کرسکتا ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے جواب میں آئینی بینچ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے ٹرانسفر سے پہلے یکم فروری کو چیف جسٹس سے رائے طلب کی گئی تھی، چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے ججز ٹرانسفر پر رضامندی ظاہر کی تھی۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون نے یکم فروری کو چیف جسٹس...
پولیس سے مزاحمت کا الزام، عالیہ حمزہ کارکنوں سمیت گرفتار، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سڑک بلاک کرنے اور پولیس پر پتھراو کے الزام میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت 5 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے دو کارکنوں کو رہا کردیا، عالیہ حمزہ اور دو کارکنوں کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سڑک بلاک کر رہے ہیں، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی۔پولیس کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی فعل سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی جس...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جوڈیشل کمیشن نے تحریری جواب جمع کرادیا، جواب اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواست پر سماعت کرنے والے بنچ میں جمع کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اپنے جواب میں کہا کہ زیرِ بحث آئینی درخواست میں 01 فروری 2025 کو جاری ہونے والے تبادلہ نوٹیفکیشن، 03 فروری 2025 کی سنیارٹی لسٹ، 12 فروری 2025 کو جاری ہونے والے قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن، اور 08 فروری 2025 کو دیے گئے نمائندگی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جواب کے مطابق جوڈیشل کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کا دائرہ کار آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت مقرر ہے، اور اس کا بنیادی کام...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) ڈولفن اسکواڈ کے تنظیمی ڈھانچے میں 1000نئے بھرتی کانسٹیبلز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ماضی میں صرف ڈولفن اسکواڈ کے لئے بھرتی ہونے والے اہلکار ہی تعینات کیے جاتے تھے تاہم متعدد اہلکار مختلف حادثات یا میڈیکل وجوہات کے باعث موٹر سائیکل چلانے کے قابل نہیں رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی سلیکشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منتخب اہلکار تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈولفن اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔(جاری ہے) ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔
بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی طور پر تشدد سے قتل کی وجہ گندم کی فصل میں حصہ بتایا گیا ہے۔ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے علاقے شاہکوٹ میں پیش آیا، جہاں گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے کے تنازع پر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں 35/32-چودہ ایل میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور اس کے بھائیوں نے مل کر گندم کی فصل کاشت کی تھی، تاہم خاتون کا مؤقف تھا کہ فصل کی تقسیم میں ان کے شوہر کے خاندان نے ناانصافی کی اور انہیں کم حصہ دیا گیا۔ اس معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا...
فوٹو بشکریہ جیو نیوز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی، تجارت اور ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے افغان وزارتِ خارجہ سے مذاکراتنائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل افغان وزارتِ خارجہ میں پاک افغان مذاکرات ہوئے۔مذاکرات میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات...
کراچی: کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا...
پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔ زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔
— فائل فوٹو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔ ایدھی فائرنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ پاراچنار کیلئے ایدھی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہےپارا چنار کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔ ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔ زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے...
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک فوڈ چین کے کورئیر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جب رائیڈر ڈیوٹی پر تھا، حملے میں کورئیر عمر کو بلیڈ مارے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ حملے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی کورئیر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد موقع پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، شہریوں نے فوڈ چین کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ "ابھی یہ فوڈ چین بند نہیں ہوا؟ اسے بند کرو!" وارث خان...
لاہور: گجر پورہ سے 29 سالہ خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے تھانہ گجر پورہ میں خاوند کی مدعیت میں اس کی بیوی اور 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی امبر 4 بچوں سمیت اپنی ماں کے گھر گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ ام ہانی کو ان کی والدہ امبر سمیت اغوا کیا گیا۔ امبر اپنی ماں کے گھر جانے کے لیے بچوں سمیت نکلی اور راستے سے اسے اغوا کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ...
لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے،عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے،رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں، خواتین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں 9مئی مقدمات کی سماعت کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا زرتاج گل نے کہا کہ 12 مقدمات کی سماعت ہے، یہ تمام بوگس مقدمات ہیں عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے عمران خان کی بہنیں چار چار گھنٹے جیل...
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کوحراست میں لے کر تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی. عالیہ حمزہ گزشتہ شب ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے،عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن میں رکھا گیا ہے.(جاری ہے) سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سے عالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنونشن...
بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کیلئے اکشے کمار کے اسٹاف سے بھی کم معاوضہ ملا تھا۔ بالی ووڈ اداکار مشتاق خان، جنہوں نے 2007 کی کامیاب کامیڈی فلم ویلکم میں ’بلو‘ کا یادگار کردار ادا کیا تھا، نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ان کا اس فلم سے مشہور مکالمہ ’میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا‘ آج بھی شائقین کو یاد ہے، تاہم اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کے لیے نہایت کم معاوضہ دیا گیا تھا۔ مشتاق خان کے مطابق فلم کے معاہدے میں انہیں 20 یا 25 دن کی شوٹنگ...
فوٹو بشکریہ فیس بُک ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے۔شاہ فیصل اتمان خیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ججز سینیارٹی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سے مشاورت طلب کرنے کے معاملے میں کہا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے ساتھ پہلی میٹنگ ہوئی ہے۔شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حتمی جواب تاحال تیار نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے بھیجے گئے پرفارما پر غور کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مکمل ریکارڈ منگوانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
منعم ظفر — فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا۔ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے: منعم ظفرامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) پاکستان میں حکام کے مطابق کراچی میں جمعہ کے روزاحمدیوں کی ایک عبادت گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران ہجوم کی جانب سے ایک احمدی شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا۔ کراچی کے علاقے صدر کی پریڈی اسٹریٹ پر مشتعل ہجوم نے پہلے سے ظلم و ستم کے شکار اس مذہبی اقلیتی گروپ کی عبادت گاہ کو گھیر لیا تھا۔ احمدی برادری کے ترجمان امیر محمود نے بتایا کہ ایک 47 سالہ شخص، جو کہ گاڑیوں کی ورکشاپ کا مالک تھا، اس حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ کراچی کے تھانہ پریڈی کے ایس ڈی پی او محمد صفدر نے خبر...
بھارت(نیوز ڈیسک)نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے اپنے والد سے متعلق انکشافات کردیے۔ للّن ٹاپ کو دیئے گئے انٹرویو میں انایا بانگر نے بتایا کہ میرے والد نے مجھ پر واضح کردیا تھا کہ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں”۔ دوران انٹرویو انایا نے اپنے والد سے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کردیا تاہم انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے دوٹوک انداز میں بتادیا تھا کہ اب کرکٹ میں میری کوئی جگہ نہیں، جس کے بعد مجھے خودکشی جیسے خیالات آنے لگے۔ انایا نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ پوری دنیا میرے خلاف ہوگئی ہے لیکن میرے...
لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی۔ آج گھی کی قیمت میں اٹھارہ روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشہ ایک ماہ میں گھی کی قیمت 29 روپے فی کلو کم ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درجہ اول کا گھی 580 سے کم ہو کر 550 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ درجہ دوم کا گھی 540 روپے سے کم ہو کر 510 روپے فی کلو ہوگیا۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔ پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
ویب ڈیسک: عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔ عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام...
لاہور: پولیس نے خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ تلاش کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چوکی میو اسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حافظ آباد سے بھائی کے علاج کے لیے آئی خاتون کا نوٹوں سے بھرا بیگ چوری کیا گیا بیگ برآمد کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے نوٹس پر میو اسپتال چوکی نے فوری ایکشن لیا اور اسپتال کے اندر سے ہی مشکوک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کو کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس کی تلاشی لینے پر بیگ اور نقد رقم برآمد کر کے خاتون کے حوالے کردی گئی۔ چوری کیے گئے بیگ میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد رقم اور 2 موبائل تھے۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ نجی چینل کے مطابق درخواست چنیوٹ کے کسان نے ایڈووکیٹ غلام عباس ہرل کی وساطت سے دائر کی، جس میں پنجاب حکومت، سیکریٹری محکمہ خوراک اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسکو کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہمارے ملک میں زرعی شعبہ خوراک کی کمی کو پورا کرتا ہے، حکومت 2 ہزار 200 روپے فی من گندم کی قیمت مقرر کر رہی ہے، جب کہ فی ایکڑ خرچہ 3 ہزار 600 روپے ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری بھی نہیں کر رہی، گندم کا ریٹ...
وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ متعدد مقامات پر ژالہ باری...
ویب ڈیسک: چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لیے مالی امداد کی سفارش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے وزرات داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اچانک ژالہ باری سے سیکڑوں شہریوں کی گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز ٹوٹی ہیں۔ خط کے مطابق شہریوں کواچانک ژالہ باری سےبھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکومت شہریوں کے نقصانات کا جزوی ازلہ کرے۔ یہ معاوضہ نہ صرف متاثرہ شہریوں پرمالی بوجھ کو کم کرے گا بلکہ خیر سگالی اور یکجہتی کا پیغام بھی دےگا۔ کراچی:کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کیخلاف...
ویب ڈیسک : کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہری نے دکاندار سے تنگ آکر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کردیے۔ درخوست گزار کا کہنا تھا کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا وعدہ کیا تھا، مختلف اوقات میں دکان گیا لیکن کپڑے تیار کرکے نہیں دیےگئے۔ درخوست گزار نے مزید بتایا کہ کپڑے وقت پرنہ ملے تو بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔ یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز درخوست گزار نے عدالت میں استدعا کی کہ...
مشہور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جات‘ نے باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی، تاہم ایک متنازعہ سین کے باعث فلم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم میں ایسے مناظر اور مکالمے شامل ہیں جو مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ شکایت کنندہ کے مطابق فلم میں ایک ایسا مکالمہ بھی شامل ہے جو عیسائیت کے مخالفین کو عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے پر اکسا سکتا ہے۔ شدید ردِعمل کے بعد فلم سازوں نے فوراً متنازعہ منظر کو فلم سے ہٹانے کا اعلان کیا اور مسیحی...
—فائل فوٹو کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری نے دکاندار کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کراچی سے رجوع کر لیا۔کنزیومر کورٹ نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کر دیے۔درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کر کے دینے کا وعدہ کیا تھا، مختلف اوقات میں دکان گیا لیکن کپڑے تیار کر کے نہیں دیے گئے۔ سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ کیوں دی، شہری کا عدالت سے رجوعکراچی گدھے کو سیاستدانوں سے تشبیہ دینے پر شہری نے... درخواست میں کہا گیا ہے کہ کپڑے وقت پر نہ ملے تو بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے...
چترال اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ چترال کے علاقے تورکھو اجنو ریپن گول میں بارشوں کے نتیجے میں ایک بار پھر سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی، جس کے باعث ریچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔ سڑک کی بندش کے باعث آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح وادی بروزگول میں سیلاب کے باعث 3گھروں سمیت سڑکیں بھی بہہ گئیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف سرگرمیاں شروع...
تہران(اوصاف نیوز)تہران میں ایرانی آرمی ڈے کے موقع پر بھرپور فوجی قوت کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں جدید میزائلوں، نئے ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کی نمائش کی گئی۔ یہ مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور آج روم میں ہونے والا ہے۔ صدر مسعود پزشکیان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی ایک مضبوط فوج کی موجودگی سے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی دلیر فوج نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف آج روم میں ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں...
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا ہے کہ امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران غلطی سے السلواڈور بیدخل کیا گیا شخص کلمر ابریو گارشیا (Kilmar Abrego García ) شدید صدمے سے دوچار ہے اور اسے واپس لایا جائے گا۔ امریکا واپسی پر واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر کرس وان ہالن نے میری لینڈ سے ڈیپورٹ کیے گئے کلمر سے ملاقات کا احوال بتایا، کلمر کی بیوی اور بچے امریکی شہری ہیں۔ کلمر کو ڈیپورٹ کرکے ابتدا میں پچیس مائیگرینٹس کے ساتھ السلواڈور کے ایک سیل میں رکھا گیا تھا تاہم اب اسے دوسری جیل بھیج دیا گیا ہے۔ السلواڈور حکام نے ابتداء میں سینیٹر کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی تھی تاہم...
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔ سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔ اس قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب...
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج؛ باضابطہ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سڑک بلاک کر رہے ہیں، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تو عالیہ حمزہ کی قیادت میں سڑک کو بلاک کیا گیا۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی فعل سے اجتناب کا کہا گیا...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تجربہ کار ماہرین سے رہنمائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے ، زرعی شعبہ میں آگے بڑھنے کیلئے متعلقہ فریقین کی آرا اور تجاویز کا جائزہ لے کر مربوط حکمت عملی کے ذریعے ان سے استفادہ کیا جائے گا، زرعی گھریلو صنعتوں، چھوٹے و درمیانے حجم کے کاروبار اور سٹوریج کی سہولیات کو فروغ دے کر زرعی شعبہ کو بھرپور انداز میں ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے یہ بات ملک میں زرعی شعبے کی بحالی، جدت...
کراچی کی بندرگاہوں پر ہیوی ٹریفک کی ہڑتال کے باعث مال برداری کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جس سے نہ صرف درآمدی و برآمدی عمل متاثر ہوا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سندھ حکومت کے مرمتی احکامات اور گاڑیوں میں کیمرے نصب کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً کام بند کر دیا گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال کے باعث فیکٹریوں میں برآمدی سامان پھنس کر رہ گیا ہے جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکے ہوئے...
پاکستان تحریک کی مرکزی رہنما اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں سمیت تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے عالیہ حمزہ کو کو کارکنان سمیت حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔ سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سڑک بلاک کر رہے ہیں، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تو عالیہ حمزہ کی قیادت میں سڑک کو بلاک کیا گیا۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی فعل سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ...
ضلع کچہری لاہور میں اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث آٹھ ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔ عدالت نے مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی کی سربراہی میں وسیم سمیت آٹھ ملزمان کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے فیصل اقبال باجوہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان وسیم، ندیم، لقمان، حمزہ اور لیاقت کو بری کرنے کا حکم جاری کیا، جبکہ عاصم، احمد اور مدثر کو بھی بری کر دیا گیا۔ رائیونڈ پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدامِ قتل اور اراضی پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ سے زخمی کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پراسکیوشن...
اسلام آباد: پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سڑک بلاک کر رہے ہیں، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تو عالیہ حمزہ کی قیادت میں سڑک کو بلاک کیا گیا۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی فعل سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں شاہراہ عام...
ضلع شوپیاں کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کے باعث پھلوں کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ژالہ باری کی وجہ سے پھل اور فصلیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز سخت بارش ہوئی۔ ضلع شوپیاں کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کے باعث پھلوں کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 18 اپریل سے 20 اپریل تک مقبوضہ علاقے میں شدید بارش، برف باری، گرج چمک اور تیز ہوائوں کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ نے جموں و کشمیر کے...
امریکا میں صہیونی ریاست اسرائیل کی قابض فوج کے مقابلے میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا جرم بنا دیا گیا اور اس پاداش میں حکومتی سختیوں کے نتیجے میں سیکڑوں غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کردیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں میں شرکت کا الزام لگا کر تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ، کیے گئے ہیں، جو کہ غیر ملکی طلبہ کے لیے ایک نئی پریشان کن صورت حال بن گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی امیگریشن حکام نے تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ ہوئے ہیں، جن میں اکثریت اُن طلبا کی ہے جو حالیہ دنوں میں فلسطینی عوام کے حق میں ہونے والے...
لاہور(اوصاف نیوز) 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا ہو گیا۔اخباری رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت 3400 روپے کم ہو کر2600 روپے فی من ہو گئی ہے۔ اس لئے فوری طور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کم کردی ہے، انہوں نے کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے کم ہو کر 1500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کھلا آٹا بھی دس روپے فی کلو سستا ہو گیاہے جبکہ میدے اور فائن آٹا کی قیمت 110 روپے کلو ہو گئی ہے۔ فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے...
ویب ڈیسک: پاکستان سے غیر قانونی تارکین کا انخلاء جاری ہے، 18 اپریل کو مزید 5 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء کا عمل جاری ہے، سرکاری اطلاعات کے مطابق 18 اپریل کو مزید 5 ہزار زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔ امریکا کا چینی بحری جہازوں کیلئے نئی پورٹ فیس کا اعلان ، اطلاق کب ہوگا؟ حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 971,969 تک پہنچ چکی ہے، غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دکی کے بی ایریا میں ڈبر پہاڑ کے مقام کیا گیا۔ جس کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ بلوچستان کے ضلع دکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دکی کے بی ایریا میں ڈبر پہاڑ کے مقام کیا گیا۔ جس کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انٹلیجنس بنیاد پر کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں ابتدائی طور پر سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئیں۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد کویٹہ روانہ کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز حراست میں لے لیا تھا ، پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے، راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔ صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا، باضابطہ حکمنامہ جاری اس قبل ایک بیان...
اسلام آباد: پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ان افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 18 اپریل 2025 کو 5030 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے پاکستان سے اپنے وطن افغانستان واپس روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 971,969 غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ حکومتی حکام کے مطابق غیر قانونی رہائش پذیر افراد، غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔ تاہم، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انخلاء...
ویہب ڈیسک: ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں مزید کمی واقعہ ہوگئی ہے اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد تک مزید کم ہوگئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ ادارہ شماریات کی طرف سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا مہنگی جبکہ 18 سستی ہوئیں اور 17 اشیا کے دام مستحکم رہے ہیں۔ لاہور پولیس کے 966ہیڈ کانسٹیبل ، لیڈی کانسٹیبل اور کانسٹیبل سی...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سامنے دو ہفتوں سے دھرنا دیئے بیٹھے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شامل مظاہرین نے شاہراہ قائد اعظم پروزیراعلی پنجاب آفس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین و پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین میں آگے بڑھنے کے لیے بحث و تکرار بھی جاری رہی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور ان پر پانی پھینکا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء ہال کے باہر روکے رکھا۔ جس کے بعد متعدد مظاہرین واپس دھرنے کی جانب واپس چلے گئے جبکہ مظاہرین کی...
کراچی: سپر ہائی وے پر واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار سوزوکی گاڑی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت "بارام" جبکہ زخمی شخص کی شناخت "شاہ زمان" کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملک کے پہلے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل ایوب خان کا دور وہ پہلا دور تھا جب ملک میں دکانوں کے لیے کچھ قوانین بنائے گئے تھے جن میں ایک شاپ ایکٹ بھی تھا جس کے تحت تمام دکاندار ہفتے میں ایک روز اپنی دکانیں بند رکھنے اور دکانوں پر مقررہ اوقات کار پر عمل کرنے کے پابند تھے اور شاپ ایکٹ و دیگر قوانین پر عمل بھی ہوتا تھا جب کہ اس وقت بجلی کی بھی کمی نہیں تھی اور لوڈ شیڈنگ کا تو کسی نے نام بھی نہیں سنا تھا۔ ایوب خان نے مارشل لا لگا کر دکانداروں کو اپنی دکانوں کے سامنے صفائی رکھنے، ملاوٹ سے گریز اور ناپ تول میں گڑبڑ نہ کرنے کا پابند کیا...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ افتخار نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کو رکشا میں طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا جسے دونوں ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں تھیں۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن شیراز مین گیٹ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ سلمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد...
کیریبیئن ملک بہاماس کے ایک جزیرے کے ساحل پر سیر کرنے آئے دو بھائیوں کو 1976 میں میساچوسیٹس سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کا بوتل بند پیغام ملا ہے۔ ساحلِ سمندر پر چیزوں کا کھوج لگانے کے شوقین کلنٹ بفنگٹن (جو شمالی امریکا اور کریبیئن سے تعلق رکھنے والے 100 سے زیادہ بوتل بند پیغام ڈھونڈ چکے ہیں) کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے بھائی ایون ساحل پر تلاش جاری رکھے ہوئے تھے جہاں ان کو یہ پیغام ملا۔ کلنٹ بفنگٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے واکی ٹاکی پر آواز سنی جس پر ان کا بھائی کہہ رہا تھا کہ ’تم یقین نہیں کرو گے کہ اس کو کیا ملا ہے‘۔ ایک پرانی بوتل...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات نہ ماننے پر سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات نہ ماننے پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ علیمہ خان نے علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ عدالت نے ملاقاتوں کی اجازت دی اور باقاعدہ احکامات بھی جاری کیے،...
راولپنڈی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت دوخواتین کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ عالیہ حمزہ راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیےآئی تھیں اور اس دوران پولیس نےچھاپا مار۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عالیہ حمزہ کو تاحال باضابطہ طور پر کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چکلالہ اسکیم تھری میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے عالیہ حمزہ کے ہمراہ کارکن شمیم آفتاب کو بھی حراست میں لیا گیا اوردونوں خواتین کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا...
کراچی: غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے سے منافع کی منتقلی بھی تیز ہوگئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منافع کی منتقلی میں سال بہ سال 107 فیصد اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں...
ماہر معیشت عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے، ان کی تقرری 9 اپریل سے کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کلیدی معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری، وزارت خزانہ کی رپورٹ وزارت خزانہ کے مطابق عمر ایم خان بینکاری کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جنہوں نے نجی شعبے کے قرضوں، اسٹریٹجک اور معاشی تجزیے کے ساتھ ساتھ آپریشنل کارکردگی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا...
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے 33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو لاہور تعینات کردیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر گوجرانوالہ ظحی باسط کو اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ تعینات کردیا گیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمر سرور کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل گوجرانوالہ فرخ محمود کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات کردیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ پی ایس ایل 10؛ کراچی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف افغانستان افغانستان پاکستان تعلقات بھارت گھبرا گیا پاکستان سخت تقریر عمار مسعود مریم نواز وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
امریکی ریاست میساچوسٹس میں راہگیر اور پولیس نے کپڑے دھونے والے صابن کی مدد سے برساتی نالے میں پھنسے جانور کو ریسکیو کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: طالب علم نے 64 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹا دی میساچوسٹس پولیس اور ایک مددگار راہگیر نے ہولیوک میں برساتی نالے میں پھنسے ریکون(ایک قسم کا جانور) کو بچانے کے لیے صابن کی جھاگ کا استعمال کیا، یہ جانور خشک نالے کی جالی کے سوراخ میں پھنس گیا تھا۔ ہولیوک پولیس چیف برائن کینن نے کہا کہ مقامی رہائشی فرنینڈو رویرا جونیئر نے پولیس کو کال کی، جس نے ہیریٹیج پارک میں نالے کی جالی میں ایک قسم کا جانور پھنسے ہوئے دیکھا تھا اور ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: گائے کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے غیرقانونی افغانوں کو کرائے پر رہائش، ملازمت دینے پر پابندی عائد کردی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دس لاکھ امریکی ہتھیار القاعدہ، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کی خبریں پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو آج سے کرائے پر گھر، ملازمت دینے پر پابندی ہوگی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب، خلیجی ملکوں، یورپ اور امریکا سے شکایتیں آئیں کہ پاکستان کی آئی ڈی اور جعلی پاسپورٹ استعمال کیے گئے ہیں، اسحاق ڈار کی سربراہی میں جلد وفد افغانستان جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی کی ناقص صورتحال ،دہشت گردانہ سرگرمیوں میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ سات، سالانہ بنیادوں پر شرح میں دو اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.7 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 2.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی...
ملکمیں حالیہ چند ہفتوں کے دوران غزہ جنگ کے معاملے پر امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کے خلاف احتجاج میں امریکی فوڈ چین کے ایف سی پر 10 سے زائد حملے کیے گئے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں کے ایف سی کی برانچز پر کم از کم 11 حملے کیے گئے جس میں ملوث 178 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے مضافات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کے ایف سی کا ایک ملازم بھی ہلاک ہوا ہے، اس وقت کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تھا اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات...
معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کو لاہور کے باہر سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا)کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک وائرل ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی گئی ہے، جس میں...
پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں، میں پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کرلیے. جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کیا 9 مئی پر ادارے نے کسی کا احتساب کیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اس سوال کا جواب اٹارنی جنرل دیں گے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے حوالے سے وزارت دفاع کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے تو عدالت نے انہیں آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ...
کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اختیار نہیں دیا ، عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے، میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاونٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی...
سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ ’میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ ’اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی جانے والی پیش کش کو قبول کر لیتا. ایک ایسی پیشکش جس میں دو سال کی خاموشی کے بدلے قانونی کارروائی سے مکمل استثنیٰ کی تجویز دی گئی...

وزیر تجارت سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات ،پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی اورسفیر، ڈاکٹر جمال بیکر نے جمعہ کے روز وزارت تجارت پاکستان میں وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان سے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ادیس ابابا میں 15 تا 17 مئی 2025 کو ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت، رانا احسان افضل خان، وزارت تجارت پاکستان اور اسلام آباد میں موجود ایتھوپین سفارتخانے کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزارت تجارت، TDAP اور ایتھوپین سفارتخانے کے باہمی اشتراک سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جن کا مقصد پاکستانی تاجر برادری کو نمائش میں بھرپور شرکت...
پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر — فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے تشویش ناک ہوگیا ہے۔ فرحت اللّٰہ بابر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ سندھ، پنجاب سمیت ملک بھر کا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا گلیشیئر اور ہمالیہ کے پہاڑوں پر دارومدار ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 سال میں گلیشیئر 65 فیصد زیادہ پگھل رہے ہیں۔
راولپنڈی: مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محرم شاہ نے کلہاڑی کے وار سے اپنے بھائی محبوب شاہ کو شدید زخمی کر دیا تھا، محبوب شاہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ 5 یوم قبل تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا، جسے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی جانب سے 3 صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا ہے، ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ کریں،عدالتیں ملزمان کے فئیر ٹرائل کے حق کو یقینی بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بحال، 9 مئی کا بیانیہ دفن ہوچکا، عطا تارڑ ایک سے زائد مقدمات کے ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلے کئے جائیں، انسداد دہشتگردی ایکٹ کیمطابق ٹرائل کا سات روز میں فیصلہ ہونا ہوتا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 4 ماہ...
افغان طالبان نے 5لاکھ امریکی ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریبا 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا اسمگل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار طالبان کے 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے۔ طالبان نے خود بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ کم از کم نصف فوجی سامان کا حساب دینے سے قاصر ہیں۔یو این...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ، فرانس اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے جمعرات 17 اپریل کو پیرس میں مذاکرات کے لیے ملاقات کی، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر یورپی حکام کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی زیر قیادت جنگ بندی کی یہ کوششیں سست روی کا شکار ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے ذاتی طور پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی صدارتی نمائندے اسٹیو وِٹکوف کا استقبال کیا، جنہوں نے حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔ فرانسیسی حکومت کے ایک ذریعے نے مذاکرات کو 'مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا اور بتایا کہ اگلے ہفتے لندن میں اہم...
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عدالت کی اجازت کے باوجود بانی چیئرمین سے اہل خانہ اور ساتھیوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ شبلی فراز عمر ایوب کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں وہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔ اس موقع پر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر اڈیالہ جیل گئے لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، پچھلے 3 ہفتے سے خاندان کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔ شبلی فراز نے کہا کہ قتل کے ملزمان کو بھی ملاقاتوں کی...
اسکردو: اسلام آباد جوڈیشل کورٹ نے نوجوان کے اغوا و قتل میں ملوث ملزم سابق ایس پی عارف شاہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مزید چار روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے بھانجے اور بہنوئی کا پانچ روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ملزم کی جانب سے ظفر کھوکھر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاش برآمد کرلی ہے ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، ملزم سے گیتی، زیر استعمال کیری ڈبہ، بیلچے برآمد کرنے ہیں۔ وکیل صفائی نے...
پشاور میں پیدائیشی سماعت سے محروم بچوں کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کوکلیئر امپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے لئے باضابطہ کوکلیئر امپلانٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس کے لیے پاکستان بیت المال نے تعاون فراہم کیا ہے۔ ایچ ایم سی کی ایک ای این ٹی ٹیم ابتدائی کوکلیئر امپلانٹ کی 9 کامیاب سرجریز بھی کرچکی ہے۔ تاہم حکومت خیبرپختونخوا کے اعلان کے بعد کوکلیئر امپلانٹ کی سرجریاں صحت کارڈ پروگرام کے تحت بھی کی جاسکے گیں۔ اسپتال میں 6 ماہ سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو بڑھانا ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام شروع ہوچکا ہے تاہم یہ سفر کافی طویل ہے اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی۔ یہ بات انہوں نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام شروع ہوچکا ہے تاہم یہ سفر کافی طویل ہے اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے شبانہ روز محنت ناگزیر ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عدالتوں میں زیر...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025) یونیفارم کی تضحیک کے الزام میں پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ٹک ٹاکر کو لاہور سے باہر گرفتار کیا ہے اور انہیں اب لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس پی فیصل کامران نے بتایا ہے کہ گرفتاری لاہور کے باہر سے عمل میں لائی گئی اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق...