2025-07-04@20:29:20 GMT
تلاش کی گنتی: 889

«جنرل فیض الرحمان کو»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی ٹی وی چینلز فوکس نیوز اور پی بی ایس کو دیے گئے انٹرویوز میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بزدلانہ اور بلا جواز جارحیت کے خلاف پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور کسی بھی جوابی کارروائی کا حق اپنی مرضی اور وقت پر محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد ثبوت کے بغیر کی جانے والی جارحیت کو لاقانونیت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل عالمی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے اس مطالبے کا خیرمقدم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھارتی حملوں سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارتی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرہ ہیں، یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے بے بنیاد دعوے مسترد کرتے ہیں، پہلگام حملے سے متعلق بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، بھارتی قیادت نے ایک بار پھر جعلی مظلومیت کا بیانیہ اپنایا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی برادری کی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھارتی حملوں سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارتی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرہ ہیں، یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ کہا جا رہا ہے رافیل طیارے بہت اچھے ہیں مگر بھارتی پائلٹس نکمے نکلے ہیں، اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ رات 10 بجے انٹیلی جنس مل گئی تھی کہ بھارت کچھ کرے گا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے بے بنیاد دعوے مسترد کرتے ہیں، پہلگام...
    بیجنگ :چین میں گزشتہ “یوم مئی ” کی تعطیلات زیادہ سفر،مضبوط کھپت،نئے تجربے کی نمایاں خصوصیات کی حامل ہیں. اعداد و شمار کے مطابق ، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ، چین میں 314 ملین ملکی ٹریپس ہوئے جو سال بہ سال 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملکی سیاحوں کے کل سفری اخراجات 180.269 بلین یوآن تک جا پہنچے جو سال بہ سال 8فیصد کا اضافہ ہے۔ ملک بھر میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں سال بہ سال 6.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین کی کھپت کی مارکیٹ تمام پہلوؤں سےتازگی سے بھری ہوئی ہے. اس کی وجہ کیاہے؟   ایک طرف ، تکنیکی جدت طرازی کی بدولت...
     سپریم کورٹ نے سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے  آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کےفوجی عدالتوں میں ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے  آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔عدالت نے وزارت دفاع اور دیگر کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا 23 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور  آرمی ایکٹ کی شق 2(1)(ڈی)(ون)، 2(1)(ڈی)(ٹو) اور 59(4) بحال کر دی۔سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کےفیصلے کےخلاف اپیل کاحق دینے کیلئےمعاملہ حکومت کو بھجوا دیا گیا اور حکم دیا کہ حکومت 45 دن میں اپیل کا حق دینے سے متعلق قانون سازی کرے جبکہ ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔سپریم کورٹ نے سویلین کے کورٹ مارشل کیس میں انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ سنادیا، عدالتِ عظمیٰ نے فیصلہ پانچ دو کے تناسب سے سنایا۔سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی شقیں بھی بحال کردی ہیں، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے جبکہ اکثریتی فیصلہ دینے والے ججوں میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ آرمی ایکٹ میں درج جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظورکرلیں، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ نے 5مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے 5رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیاعدالت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دیدیا، عدالت نے آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی جانیوالی شقیں بحال کردیں،عدالت نے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔آرمی ایکٹ کی تینوں...
    مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ وہ نظر ثانی میں اپنے کیس پر دوبارہ دلائل دے رہے ہیں لیکن نظر ثانی کے گراؤنڈز نہیں بتا رہے۔ مسلم لیگ ن کے وکیل حارث عظمت کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ جو باتیں آپ بتا رہے ہمیں وہ زمانہ طالب علمی سے معلوم ہیں، کیا اب آپ سپریم کورٹ کو سمجھائیں گے،  آپ بار بار ایک سیاسی جماعت کا نام لے رہے ہیں اسے چھوڑ دیں۔ جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے آج پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن، ڈی سی میں ممتاز امریکی تھنک ٹینک کے نمائندگان کو پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سفیر پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلقہ اب تک سامنے والے حقائق کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی جانب سے اب تک کوئی ایک بھی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا گیا۔ 2019 کے پلوامہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر اس طرح کے غیر منطقی الزامات لگائے گئے ہوں۔ سفیر پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری کیخلاف مجرمانہ سازش کا الزام استغاثہ کی جانب سے ٹرائل میں ثابت کیا جانا ابھی باقی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 2سال سے قید اعجاز چوہدری کی ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس نعیم افغان نے  فیصلے میں قرار دیا کہ  استغاثہ نے ابھی تک ایف آئی آر درج کرنے میں تین دن  اورشکایت کنندہ کی طرف سے ضمنی بیان دینے میں تقریباً ایک ماہ کی تاخیر کی وضاحت نہیں کی۔  بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومت پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 14 مئی سے 22 مئی تک پاکستان کا دورہ کرے گا، جہاں وہ وزارت خزانہ اور دیگر معاشی اداروں کے ساتھ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے گا۔ آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا حجم 1 لاکھ 30 ہزار ارب روپے تک مقرر کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔ جبکہ ایف بی آر کا ریونیو ہدف 14 ہزار 200 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جو جی ڈی پی کا 11 فیصد ہے۔...
    مائیکرو سافٹ کمپنی نے نامور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج (پیر )سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق میٹنگ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔مائیکرو سافٹ میٹنگ کے ذریعے انفرادی اورگروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2سالوں میں میٹنگ استعمال کرنے والے...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر فنکارہ حمیرا عابد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی بہن رحما علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔ اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
    جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، امریکی نائب صدر کے بیان سے بھارت کے موقف کو درست کرنے کا تاثر مل رہا ہے، چین کی حمایت پر خراج تحسین، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت، بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ...
    پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، سلامتی کونسل کو بتایا جائے گا کہ بھارتی اقدامات خطے کے لیے کس قدر خطرناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے سفارتی سطح پر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔...
    پاکستان نے خطے کی تازہ صورت حال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کو ہدایت کی ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ بریفنگ کے دوران سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے غیرقانونی بھارتی اقدام کو اجاگر کیا جائےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان واضح کرے گا کہ بھارتی...
    —فائل فوٹو اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتِ حال پر حکومتی بریفنگ کے معاملے میں پی ٹی آئی کا واضح فیصلہ سامنے آیا ہے۔اپوزیشن جماعت نے حکومتی بریفنگ میں نہ جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی نے قومی یک جہتی اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر...
      اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت صورتحال پرحکومتی بریفنگ میں نہ جانےکافیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی ۔ اعلامیے میں کہا گیا  کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشتگردی کی مذمت کی، بانی نے قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کےدفاع کے لیےصفِ اول میں ہوں گے، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم...
    خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان...
    لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ۔ استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر...
    بھارتی فلمی صنعت کی مشہور کپور فیملی گہرے صدمے سے دوچار ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ کی چکاچوند دنیا کے پیچھے ایک دکھ بھری خبر نے ہر طرف افسردگی کی لہر دوڑا دی ہے۔ انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کی والدہ، اور مشہور فلم پروڈیوسر سریندر کپور کی اہلیہ نرمل کپور انتقال کرگئی ہیں۔ نرمل کپور نے 90 برس کی عمر میں 2 مئی کی شام ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔ اسپتال کے سی ای او، ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شام 5 بج کر 25 منٹ پر دنیا سے رخصت ہوئیں۔ نرمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)کے منافع میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 1.48 فیصد کمی ہوئی ہے۔(جاری ہے) کمپنی مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2025 کیلئے او جی ڈی سی ایل کا منافع 47.1 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ سال 2024 کے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کو 47.8 ارب روپےمنافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران او جی ڈی سی ایل کے منافع میں 0.7 ارب روپے یعنی 1.48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔...
     کلیم اختر:  پنجاب زکوة و عشر کونسل کا ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔   تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی سے قبل مستحقین میں رقوم کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں جلد فعال کی جائیں گی،زکوۃ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا کام جلد مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا،صوبائی سطح پرتعلیمی وظائف ،ہیلتھ کیئر کیلئے بھی زکوة کی رقوم تقسیم کی جائے گی،زکوة پیڈ سٹاف کو درپیش مسائل، ملازمت کی نوعیت ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا،تنخواہوں اور دیگر مراعات بارے مسائل کا حل بھی ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ذیلی کمیٹی تمام تر مسائل پر مکمل چانچ پڑتال کر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے آئندہ 10 سال کیلئے بجلی کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ نئی منصوبہ بندی کے مطابق صارفین کو 4 ہزار 743 ارب روپے کی بچت ہو گی، 10 سال میں حکومت نے جو 14 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی خریدنی تھی اس میں سے 7 ہزار میگاواٹ مہنگی بجلی خریدنے کا عمل ختم کر دیا گیا۔ اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت نے دو اصولی فیصلے کئے ایک یہ کہ آئندہ کوئی حکومت براہ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی، آئندہ حکومتیں سنگل بائر ماڈل کو ختم کرکے بولی کی بنیاد پر بجلی کی خریداری کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرا بجلی...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ رویے سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار او آئی سی کے نیویارک گروپ آف ایمبیسیڈرز کو بھارت اور جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) سفیر عاصم افتخار نے بھارتی رویے کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔او آئی سی کے ارکان نے پاکستان کی...
    انصاف تو اللہ کا کام ہے جج تو صرف دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم نے آئین میں درج پوری قوم کےحقوق کے تحفظ کاحلف لیا ہے، انصاف کرنا تو اللہ کا کام ہے ہم تو صرف فیصلہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں لیبر ڈے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور آئین کی بات کروں گا۔ انہوں نے کہا آئین کے...
    سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو حلف کی پابندی کرنے کی توفیق دے۔ اسلام آباد میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ مل جول نہ رکھیں۔ ہم جب کسی کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو اس پر بحث شروع ہو جاتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ انصاف تو اللہ کا کام ہے، ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سی ڈی اے کے سنئیر افسران اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف ہسپتالوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اپنے افسران اور ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سی ڈی اے کے ملازمین...
    سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی 2023ء کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت کے لیے 13 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ عدالتی روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو صبح ساڑھے 11 بجے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا جبکہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی 2023ء کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت کے لیے 13 رکنی لارجر...
    وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بچیوں کے علاج کے لیے وزیراعظم ہاؤس نے بھی رابطہ کیا ہے، وزارت صحت کے حکام نے علاج کےلیے اسپتالوں سے رابطے کیے ہیں، آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچیوں کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی 2 بچیوں کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر بچیوں کا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گے، ڈی جی ہیلتھ کو بچیوں کے اہلخانہ کی مدد کی ہدایت کی ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بچیوں کے علاج کے لیے وزیراعظم ہاؤس نے بھی رابطہ کیا ہے، وزارت صحت...
    ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کہہ چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا۔  برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کیے گئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور آگے بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا، گرے لسٹ سے نکالنے کا مطلب عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشت گرد گروپوں سے کوئی تعلق نہیں۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی اوسط قیمتوں میں ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ کمی کا وعدہ کیا تھا تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور مہنگے ایندھن پر انحصار بڑھنے کا امکان ہے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے مجموعی طور پر 51.493 ارب روپے کی کمی کی درخواست کی ہے، جس میں سے 47.(جاری ہے) 124 ارب روپے کیپیسٹی کی لاگت میں کمی سے جڑے ہیں جن میں 16 ارب روپے کنٹریکٹس کے خاتمے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کچی آبادیوں سے متعلق کیس میں چیئرمین سی ڈی اے اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ آئینی بینچ نے ممبر پلانگ سی ڈی اے کو بھی طلب کرتے ہوئے کچی آبادیوں سے متعلق قائم ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ منٹس بھی مانگ لیے ہیں، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ سی ڈی اے کی کچی آبادیوں کے لیے پالیسی کیا ہے، سندھ میں کچی آبادی ایکٹ موجود ہے، سی ڈی اے کا کام ہے کہ وفاقی حکومت کو کبھی آبادیوں سے متعلق قانون سازی تجویز کرے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا آغاز 25 مئی کو فیصل آباد سے ہوگا اور 3 جون کو لاہور میں اختتام پذیر ہوگی۔ یہ فیصلہ دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے کیا گیا، جو اصل شیڈول میں شامل 3 ون ڈے میچز کو ختم کرکے 2 اضافی ٹی20 میچز شامل کرنے پر متفق ہوئے تاکہ آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز، صاحبزادہ فرحان کپتان ہوں گے اہم نکات:...
    وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ماہ 3 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا اور گھریلو صارفین کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی فوری کمی کی خوشخبری دی تھی۔ رواں ماہ بجلی کے بل عوام کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں تاہم گھریلو اور صنعتی صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے بل میں کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد عوام کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ آنے والے بجلی بلوں میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی ہوگی...
    حکومتی کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے میجر جنرل محمد العاطفی کا کہنا تھا کہ خدا کے فضل و کرم، انقلابی قیادت اور سپریم پولیٹیکل کونسل کے بے پناہ تعاون کی بدولت، یمن نے ڈیفنس سسٹم و جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر دفاع میجر جنرل "محمد العاطفی" نے حکومتی کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی جس میں امریکی و صیہونی دشمن کے خلاف جنگ اور یمنی مسلح افواج کی فتوحات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس رپورٹ میں یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں بحیرہ احمر میں F-18 امریکی لڑاکا طیارے کا گر کر تباہ ہونا بھی ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل محمد...
    ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ آئندہ 5 برسوں میں روبوٹس بہترین انسانی سرجنز کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک، جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ہیں نے بتایا کہ ان کی کمپنی نیورالنک دماغ میں باریک الیکٹروڈز نصب کرنے کے لیے روبوٹس کا استعمال کرتی ہے کیونکہ یہ کام انسانوں کے لیے ناممکن ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، روبوٹس چند برسوں میں انسانی سرجنز سے بہتر کام کریں گے اور پانچ سال میں بہترین سرجنز سے بھی آگے نکل جائیں گے۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ نیورالنک کمپنی کو روبوٹ کا ہی سہارا لینا پڑا کیونکہ انسان مطلوبہ رفتار اور درستگی کے ساتھ یہ کام...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔ عالمی جریدے فناشل ٹائمز نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار فنانشل ٹائمز کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا...
    امریکی حکومت کو اعتماد کے عالمی بحران کا سامنا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :رواں سال فروری اور اپریل میں چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے دنیا بھر کے 38 ممالک کے 15 ہزار 947 جواب دہندگان کےلئے دو سروے جاری کیے، جن کے مطابق نئی امریکی حکومت کو اعتماد کے سنگین عالمی بحران کا سامنا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 48.9 فیصد امریکی جواب دہندگان نئی امریکی انتظامیہ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ ان میں سے 60.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکا کی اندرونی معاشی پالیسیاں نہ صرف افراط زر پر قابو پانے میں ناکام رہی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے چین میں منعقدہ انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر کے کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چینی دواساز اور طبی آلات بنانے والی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ کنونشن میں چین کی اعلیٰ قیادت، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، بیلاروس کے نائب وزیر اعظم، رکن ممالک کے وزرائے صحت اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد مندوبین نے طبی آلات اور جدید ٹیکنالوجی...
    بابر شہزاد ترک:  پاکستان کی چینی طِبی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت،وفاقی وزیرِ نے کہا چینی طبی کمپنیاں پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں۔  تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صحت کے عالمی طبی فورم میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےچین میں انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر میں شرکت کی، انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وزیر قانون کی زیر صدارت اہم اجلاس، قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کنونشن میں چین کی قیادت، سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم، نائب وزیراعظم بیلاروس بھی شریک ہیں،...
    —فائل فوٹو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ نے جیل حکام کو وکلاء اور فیملی فہرست بھجوا دی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیبانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیل حکام کو بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر خان، نعیم پنجوتھہ، نیاز اللّٰہ نیازی، ابوذرسلمان اور ظہیر...
    سٹی42:  مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد   خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تین مطالبات آگے اجلاس کے ایجنڈے کے  لئے منظور کرا لئے ہیں۔   علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کی نظر ثانی کے حوالے سے ایجنڈا سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں شامل ہو گا۔ تمباکو کو بطور فصل منظور کرانے کا ایجنڈا بھی اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک علی امین نے کہا، یہ مطالبات ایجنڈے میں شامل ہونا خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے۔ علی امین نے انکشاف کیا کہ دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا...
    سینیٹرفیصل واوڈا نے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس جمہوری اور لیڈر ہونے کا موقع ہے ،حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے،جب ملک کی بات ہو تو ہم سب کو یکجا ہوناچاہیے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں انہیں ایک جگہ بٹھائیں ،میں کسی کو یہ نہیں کہہ رہا کہ کسی کو معاف کر دیں ، میں یہ نہیں کہہ رہا کوئی کسی کا کیس بند کر دے۔ فیصل واوڈانے کہاکہ کسی نے9مئی کیا 10مئی کیا یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے،ہمارے گھر کا معاملہ ہے اس کو بعد میں دیکھ لیں گے ،جب...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب ملک کی بات ہوگی تو ہم سب متحد ہیں، وزیراعظم بھارت کے ساتھ تنازع پر اے پی سے بلائیں اور پی ٹی آئی سمیت پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھایا جائے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، دونوں ملکوں نے اس پر دستخط کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پورا پاکسان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو پہلی کارروائی پاکستان کرےگا۔فیصل واوڈا نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی نلکے کا پانی تو نہیں...
    سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب ملک کی بات ہوگی تو ہم سب متحد ہیں، وزیراعظم بھارت کے ساتھ تنازع پر اے پی سے بلائیں اور پی ٹی آئی سمیت پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عرفان صدیقی سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، دونوں ملکوں نے اس پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پورا پاکسان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو پہلی کارروائی پاکستان کرےگا۔ فیصل واوڈا نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی نکلے کا پانی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے) وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
    ویب ڈیسک: ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔  اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔ لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے’ٹریس ایبل‘ پارکنگ ٹکٹس متعارف فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر،...
    فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلہ حکومت جو مرضی کرے عدالت نے تو اپنا کیس دیکھنا ہے۔ حکومت کے پالیسی فیصلے سے مقدمہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ پالیسی فیصلہ بھی کرلیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ پارلیمنٹ کی صوابدید ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرے یا نہ کرے۔ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ 3 نکات پر دلائل عدالت کے سامنے رکھوں گا۔ پہلا نکتہ یہ ہے کہ 9 مئی کو کیا...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام اور نقطہ نظر میں بہتری کا اعادہ کیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے سربراہ نے عالمی مالیاتی اور سرمایہ کاری اداروں بشمول جے پی مورگن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ڈوئچے، جیفریز اور اہم کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے سینئر ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کیں، اور انہیں پاکستان کی جانب سے اپنی معیشت کے استحکام کے حوالے سے ہونے والی ٹھوس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر...
    کراچی: پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر پر ٹیکسز میں نرمی کی جائے تاکہ آنے والے سالوں میں برآمدات کو کئی گنا بڑھایا جا سکے۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے سینئر وائس چیئرمین محمد عمیر نظام نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح کو موجودہ 35 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد مقرر کیا جائے، تاکہ آئی ٹی کمپنیوں کو اپنی برآمدی ترقی برقرار رکھنے میں سہولت ملے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدام آئی ٹی کمپنیوں کو فری لانسرز کے مقابلے میں، جو صرف 1 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ایک مسابقتی برتری دے گا۔ انھوں نے...
    گورنر کے پی کے کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انڈیا اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، مودی سرکار نے پہلے بھی باڈر پار کیا تھا تو منہ توڑ جواب ملا تھا، اس بار کوئی حرکت کی تو چائے بھی نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما نورعالم نے حاضری دی اور لنگر تقسیم کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انڈیا نے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فی الحال ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی اور نہ کوئی منصوبہ ہے، جب پیشکش ہوگی تب ہم دیکھیں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے سندھ طاس معاہدے پر سفارتی نوٹ کو مسترد کرتا ہے، سندھ طاس پر ہمارا موقف اور پالیسی غیر مبہم اور واضح ہے۔ سندھ طاس معاہدہ ہماری لائف لائن ہے اور بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے خود ساختہ نتیجے پر چھلانگ لگائی، یہ انتہائی بدقسمت عمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایک واقعہ پر بھارت فوری اوور ڈرائیو پر نکل گیا ہے۔ بھارتی...
      وزارت خارجہ بھارتی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوتوں پر مبنی کیس پر متعلقہ فورمز سے باضابطہ رجوع کرے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد عالمی فورمز کے حکام سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں، رابطے کیے جائیں گے بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے اور شدت پسند گروپس کی سرپرستی اور فنڈنگ سمیت دیگر ذرائع سے مددکے ثبوت سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی فورمز کو بھیجنے کی تیاری حکومت نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے وزارت خارجہ بھارت کے دہشت گردی میں ملوث...
    کراچی: حکومت نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوتوں پر منسلک مربوط کیس تیار کرکے متعلقہ فورمز سے باضابطہ رجوع کرے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد عالمی فورمز کے حکام سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور رابطے کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پہلگام واقعہ کے بعد مودی حکومت پاکستان پر کسی الزام کو ثابت کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، اس ناکامی کو چھپانے کے بھارتی میڈیا پر محض پروپیگنڈا...
    سندھ کے محکمہ بورڈز و جامعات نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو رعایتی نمبر دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔ محکمہ بورڈ و جامعات کے سیکشن افسر شرف الدین نے چیئرمین بورڈ کو مراسلے میں کہا ہے کہ گیارہویں کے نتائج 2024 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے طلباء کی پاسنگ فیصد میں اچانک کمی کے بارے میں حقائق تلاش کرنے والی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سندھ کابینہ نے کیمیاء میں 20 فیصداور طبعیات اور ریاضی میں 15 فیصد رعایتی نمبرز دینے کےلیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیا تھا۔ اس کے لیے درخواست کی جاتی ہے کہ صوبائی کابینہ کے مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد کےلیے ضروری کارروائی کرکے اس محکمے...
    صوبائی کابینہ نے خصوصی کمیٹی کی جانب سے انٹر سال اول کے طلبہ کو کیمسٹری میں 20 فیصد جبکہ ریاضی اور فزکس میں 15/15 فیصد مارکس دینے کی منظوری دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے انٹر سال اول 2024ء کے سالانہ امتحانات دینے والے طلبہ کو 15 اور 20 فیصد گریس مارکس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے نوٹیفکیشن صوبائی کابینہ کی جانب سے 15 اپریل کو منعقدہ اجلاس میں دی گئی منظوری کے ضمن میں جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق انٹر سال اول امتحانات 2024 پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ فیکیلٹیز پر ہوگا۔ اس حوالے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ کو آگاہ کیا...
    اسلام آباد: وزارت خارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو پہلگام واقعے پر بریفنگ دی گئی اور بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں قائم مختلف سفارتی مشنز کے سربراہان اور سفارت کاروں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو اہم نکات سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے ہتھیار بنانا خطے کے امن و استحکام کے...
    کراچی: ملک میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی لاگت میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز لمیٹڈ کی جانب سے مارچ 2025 کے لیے جاری کردہ پاور جنریشن رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی بجلی کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 21 فیصد بڑھ کر مارچ میں 8409 گیگا واٹ آور تک پہنچ گئی۔ اس پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ 1393 گیگا واٹ آور رہا، جو کہ مارچ گزشتہ سال کے 862 گیگا واٹ آور کے مقابلے میں 62 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ماہانہ بنیاد پر بھی اس میں 34 فیصد...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عالمی ہفتہ برائے ٹیکہ جات صحت مند پاکستان کی بنیاد پیدا کرتا ہے جس کا مقصد بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کے لیے ہر بچے تک زندگی بچانے والی ویکسین کی بروقت فراہمی کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ پولیو مہمات کے ذریعے ہم 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں  اور  پاکستان اب بھی ان چند ممالک میں شامل...
    رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے نئے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دستاویز میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹوروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز میں کام کرنیوالے ڈیلی ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کیا جائے گا، مجموعی طور پر5500 میں سے 1500 یوٹیلیٹی اسٹور باقی رہ جائیں گے۔ مالیاتی لحاظ سے باقی رہ جانے والے یوٹیلیٹی اسٹوروں کی نجکاری کی جائے گی، ابھی تک 2237 ملازمین کو نوکری سے نکالا جاچکا ہے۔حکام مالیاتی لحاظ سے کمزور ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید...
    مشال یوسف زئی(فائل فوٹو)۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے معاملے پر مشال یوسف زئی نے 17مارچ کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا زیرِ اعتراض حکم قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا، مزید یہ کہ ہائیکورٹ کا زیرِ اعتراض حکم قانون اور ریکارڈ پرموجود حقائق کے منافی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ریکارڈ پر موجود حقائق کے غلط اور عدم مطالعے پر مبنی ہے۔ درخواست کے مطابق جیل حکام درخواست گزار کو مسلسل ہراساں کرنے کے ساتھ اسکے بنیادی، قانونی وآئینی حقوق سلب کر رہے...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کیا گیا کہ کیا چین ،جاپان اور دیگر ممالک کی طرح امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کرے گا؟جمعرات کے روز اس سوال کے جواب میں چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یاڈونگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کا موقف مستقل ہے اور چین مشاورت اور مکالمے کے لیے تیار ہیں لیکن مشاورت اور مذاکرات کی کوئی بھی شکل ہو اس کی بنیاد باہمی...
    شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے، پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی دہشتگردی کی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بہت قیمت ادا کی، بد قسمتی سے بھارتی حکومت دہشتگردی کے واقعات کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتی ہے حالانکہ خطے میں ہر ہونے والی دہشتگردی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) روسی دارالحکومت سے جمعرات 24 اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ماسکو حکومت نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان انتظامیہ کو یہ باقاعدہ اجازت دے رہی ہے کہ وہ روس میں اپنا سفیر تعینات کر سکتے ہیں۔ روس نے ابھی چند روز پہلے ہی ایک عسکریت پسند گروپ کے طور پر افغان طالبان کا نام 'دہشت گرد‘ قرار دی گئی تنظیموں کی روسی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔ ماسکو کے یہ دونوں نئے اقدامات اس کی ان کوششوں کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے وہ ہندوکش کی اس ریاست پر حکومت کرنے والی سخت گیر مذہبی سیاسی تحریک کے ساتھ اپنے روابط اب معمول پر لانا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا، بھارت میں مسلمانوں کا وقف قانون کے خلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔  "جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر نہ معطل اور نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے بھارت فوری پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، واہگہ پر تجارت پہلے ہی بند تھی، ہمیں زیادہ فرق نہیں پڑتا، ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے۔ سندھ طاس معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ کوئی تبدیلی کرے: احمر...
    سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا، بھارت میں مسلمانوں کا وقف قانون کے خلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر نہ معطل اور نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے بھارت فوری پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، واہگہ پر تجارت پہلے ہی بند تھی، ہمیں زیادہ فرق نہیں پڑتا، ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے۔ بھارت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے، 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے...
    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو دفاع کی بات کرتا ہے مگر کیا کوئی عام شہریوں پر دفاع میں بمباری کرتا ہے؟ کیا دفاع میں چھوٹے بچوں، خواتین، بوڑھوں اور غیر مسلح لوگوں پر بمباری کی جاتی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، کے پی میں حکومت کی رٹ کہیں بھی نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوا، جے یو آئی فلسطین کی جہدوجہد آزادی کی حمایت بھرپور انداز میں...
    کانفرنس سے ایک روز قبل لاہور میں عظیم الشان اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائے گی۔ کانفرنس سے تمام دینی جماعتوں کے قائدین، وفاق ہائے مدارس کے رہنما خطاب کریں گے۔ جبکہ کانفرنس میں وکلاء رہنما، تاجر لیڈرز اور ہر طبقہ زندگی کے افراد کو شرکت کی دعوت بھی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس اتحادِ امت کے زیراہتمام تمام مکاتب فکر کا مشترکہ کا اجلاس جامعہ احسان القرآن میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری، مولانا محمد امجد خان، علامہ ابتسام الہی ظہیر، ناظم وفاق المدارس پنجاب مفتی عبدالرحمن، مولانا عمران الحسن، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، سید قطب، فیاض شیخ،...
    حکومت پنجاب نے تاریخ میں پہلی بار گن شوٹنگ کلب کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلحہ لائسنسنگ میں اختیارات کی تبدیلی اور سخت سزاؤں، جرمانوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اسلحہ کے غیر قانونی استعمال، اسمگلنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 میں بڑی ترمیمات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے  پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 میں بڑی ترمیمات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بل پنجاب اسمبلی پہنچ گیا۔ متن کے مطابق پنجاب میں پہلی بار گن کلبوں میں اسلحہ کے ذریعے پریکٹس کی اجازت ہوگی، کلب میں غیر ممنوعہ اسلحہ سے ٹارگٹ شوٹنگ کی تربیت دی جا سکے گی۔ اس میں...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے اسلحہ کے غیرقانونی استعمال، اسمگلنگ اور دہشتگردی جیسے جرائم کی مؤثر روک تھام کے لیے پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 میں اہم ترامیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گن شوٹنگ کلبز کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دینے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاہم اس کے لیے لائسنس کا حصول لازمی ہوگا۔ نئے مجوزہ قانون کے تحت بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 5 سے 7 سال قید اور 30 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔  سونے کی قیمت میں حیرت انگیر کمی،  فی...
    TOKYO: جاپان کے دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ میں ایک فیراری 458 اسپائیڈر جل کر راکھ ہوگئی جس سے ایک شہری نے بڑے شوق سے 10 سال بچت کے بعد خریدی تھی اور ایک گھنٹے میں سب ختم ہوگیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ جاپانی میوزک پروڈیوسر ہونکون نے 10 سال تک فیراری خریدنے کے لیے بچت کی، جس کی قیمت بھارتی 2.5 کروڑ روپے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میوزک پروڈیوسر ہونکون نے ایک دہائی لگا کر بچت کی اور بالآخر جب 16 اپریل کو فیراری مل گئی تو ایک گھنٹے بعد شوٹو ایکسپروے میں آتشزدگی کا شکار ہوئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ مرکزی شاہراہ پر کار پر...
    وفاقی حکومت نے پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل  خوشحال ایکسپریس کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ کریں گے ، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر  ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور  انہوں  نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل پشاور سے خوشحال ایکسپریس کو...
    کولاج فوٹو: فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے فون پر بات کی۔رانا ثناء اللّٰہ نے ایاز لطیف پلیجو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 6 کینالز کے معاملے پر سندھ میں غصّہ اور بےچینی موجود ہے۔ کینالز بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے۔  پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے، ایاز لطیف پلیجونئی نہریں نکالنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کیے تھے، موجودہ صدر آصف...
      کمیٹی اسحاق ڈار کی سربراہی میں تشکیل دی جائے گی، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اورآبی وزرعی ماہرین کو شامل کیے جانے کا امکان، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے مذاکراتی کمیٹی کو حتمی شکل دی جائے گی شہباز شریف جلد صدر مملکت اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات بھی کریں گے،حکومتی کمیٹی پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سے رابطہ کرکے مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی (ذرائع) وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے پر پیپلز پارٹی اور دیگر کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایک اعلی سطح کی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دریائے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون کیا ہے، اور دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پیدا شدہ صورت حال پر بات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنااللہ نے ایاز لطیف پلیجو سے کہاکہ وزیراعظم آپ سے ملنا چاہتے ہیں، اور بات چیت کے ذریعے کینالز کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر مختلف جماعتوں کا وفد بنایا جائےگا، تو اس سے بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ حکومت دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا فیصلہ فوری واپس لے تو بات چیت ہو سکتی ہے، اس وقت اس معاملے پر سندھ...
    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی جانب سے بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بہت کم وقت میں دو طرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی فورمز پر دونوں برادر ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں ان کی مثالی سفارتی کاوشوں اور اہم کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے چیئرمین جناب فیصل منظور نے سفیر کو ان کے یونیورسٹی دورے کے دوران یہ ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر سفیر نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی دستیابی میں اضافے کے بعد ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھا دی۔ ارسا ترجمان کے مطابق پنجاب کو 23 ہزار 800 سے بڑھاکر پانی کی فراہمی 64 ہزار 800  کیوسک کر دی گئی جب کہ 10 ہزار کیوسک کا اضافہ کر کے سندھ کا حصہ 45 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 اور خیبر پی کے کو 1900کیوسک ہے جب کہ خریف کیلئے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا۔
    لاہور( این این آئی)لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ کر لیا۔کمپنیوں نے مالی سال کی تیسر ی سہ ماہی کی مدمیں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپے کے ریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔نیپرا کی جانب سے 29اپریل کو درخواستوں پرسماعت کی جائے گی۔کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینے کافیصلہ کیا ہے ، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملے گا۔
    سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے۔ احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز شازیہ مری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، لیگی رہنماؤں کے متضاد بیانات مضحکہ خیز ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کے بعض رہنماؤں کے لہجے تند و تیز ہیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے...
    ترجمان بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سیکریٹری جنرل کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کا دن ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے فیملی ممبران کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ نیاز اللہ خان نیازی نے مزید بتایا کہ فیملی ممبران میں بانی پی ٹی آئی کی 3 بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر...
    جے یو آئی (ف) نے کینالز کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رہنما جے یو آئی (ف) مولانا راشد سومرو نے کہاکہ 24 ، 25 اور 26 اپریل کو جلسے کرکے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔راشد محمود سومرو نے وفاقی حکومت سے کینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اور سکھر میں دھرنے ہوں گے۔ دوسری جانب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سکھر ببرلو بائی پاس پر وکیلوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ علاوہ ازیں کراچی بار نے گزشتہ روز  مبینہ فائرنگ کے واقعے پر جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا جب...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذر تارڑ---فائل فوٹو   وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا ہے کہ نئی ترمیم لانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا کہ آئینی بینچ بننے سے مقدمات کے فیصلے جلد ہو رہے ہیں، 26 ویں ترمیم ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے تھی، اس کے بعد کسی ترمیم کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کل کوئی ضرورت پڑ جائے تو نئی ترمیم آ سکتی ہے، اس کے لیے ساری اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی، الزام لگایا جاتا ہے کہ اس وقت قانون کی خلاف ورزی ہو رہی یے، سب کچھ سب کے سامنے ہے، ایک وقت میں ہم بھی...
    کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔
    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم آج علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں، جنہوں نے غلامی میں جکڑی ہوئی قوم کو آزادی اور خودی کا شعور دیا۔ حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزارتِ تعلیم کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) افکارِ اقبال کی نصاب میں شمولیت کو یقینی بنائے گا تاکہ نئی نسل علامہ اقبال کے فکر و فلسفہ سے رہنمائی حاصل کر سکے۔ مزید پڑھیں:’قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی...
    افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز مصطفی کمال(آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں کافی تحقیق ہو رہی ہے تاہم عمل درآمد نہیں ہو رہا جب کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کراچی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، ڈر ہے کہ کہیں افغانستان پولیو کا خاتمہ پاکستان سے پہلے...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے، وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا، افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے۔ کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر...