2025-05-03@11:44:18 GMT
تلاش کی گنتی: 685
«سندھ حکومت اور محکمہ پولیس»:
(نئی خبر)
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور مشقوں میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں شروع کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوق، 20 ہینڈ گنز، سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے مشقیں بھی جاری ہیں، مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل...
لندن کے مشہور بگ بین ٹاؤر پر چڑھنے والے شخص کو بالآخر 16 گھنٹے کی کوششوں کے بعد اتار لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ لندن میٹرپولیٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے اس واقعے کو اختتام تک پہنچانے کے لیے لندن فائر بریگیڈ سروس کے ساتھ مل کر کام کیا اور خصوص اہلکاروں کو تعینات کیا تاکہ کسی انسانی جان کو نقسان پہنچنے کے امکان کو کم سے کم کیا جاسکے۔ مذکورہ شخص نے طویل گفت وشنید کے بعد کہا کہ وہ اپنی شرائط پر نیچے اتر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: واشنگٹن میں اسرائیل مخالف مظاہرے، کانگریس سے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش...
پشاور: سندھ پولیس کو اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اہم ملزم پشاور سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الحلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، ملزم آئی فونز کی کراچی میں متعدد وارداتیں کرکے پشاور آ جاتا تھا۔ تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ ساتھ کراچی پولیس کو بھی سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔ ملزم کے قبضے سے پشاور اور کراچی میں چھیننے گئے 9 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے بارے میں ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے...
لاہور: پنجاب پولیس کے 39 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ دنوں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، پروموشن بورڈ نے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق 39 ڈی ایس پیز کی ترقی کے لئے سفارشات تیار کیں، جنہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منظوری کے لیے حکومت پنجاب کو بھیج دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان...
اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان لڑائی کو قریباً ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ بیت گیا ہے، اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں فلسطین کے حق میں احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا رہا۔ یہ بھی پڑھیں اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرلیا آج بھی ایک نوجوان نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا ہے، نوجوان لندن کے مشہور بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا، اور فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ بگ بین ٹاور برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ منسٹر پیلس کے نزدیک واقع ہے، نوجوان کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی نے اطراف کی سڑکیں بند کردیں، جبکہ پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کیساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مورخہ 8 مارچ کو شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور سرینہ ہوٹل کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کونسی اہم سڑک بند رہے گی؟ اس دورانیہ میں ٹریفک نادرا، میریٹ اور مارگلہ روڈ استعمال کر سکتی ہے، کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو کا استعمال کرے۔ اسلام آباد ٹریفک نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ مزید تفصیلات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دوسرے سوشل...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں...

اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش، اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا
اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش، اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کی انتظامی اصلاحات کیلئے تشکیل سب کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسلام آباد میں نمائندہ حکومت اور جمہوری کنٹرول قائم کیا جائے، وفاق سے اسلام آباد حکومت کو اختیارات منتقل کئے جائیں، بکھرے ہوئے محکموں کی بجائے مربوط انداز میں ادارے بنائے جائیں، وفاق کے ایک یونٹ کے طور پر ایم موزوں انتظامی ڈھانچہ بنایا جا ئے، یہ ڈھانچہ گلگت بلتستان کی طرز پر صوبائی حکومت کا ہو، یہ سفارش سب کمیٹی کی عبوری رپورٹ میں کی گئی...
تجویز کے مطابق سی ڈی اے سمیت تمام ادارے آئی سی ٹی گورنمنٹ کے ماتحت کام کریں گے، چیف کمشنر کی بجائے چیف سیکرٹری ہو گا، آئی جی پولیس ہوں گے۔ سب کمیٹی نے تجویز کیا کہ تمام محکموں کے سربراہ سیکرٹری ہوں گے، داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے چیف سیکرٹری کے توسط سے وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوں گے، آئی سی ٹی گورنمنٹ کو گلگت بلتستان کی طرح مکمل انتظامی اور مالی خود مختاری حاصل ہو گی اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا، اس حکومت کو گلگت بلتستان حکومت کی طرح مالی...
پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں واٹس ایپ گروپ سے ریموو کرنے پر ایک شخص نے طیش میں آکر واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پشاور پولیس کے مطابق جمعرات کے روز پشاور نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں پیش آیا، جس کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا تھانہ ریگی میں درج ایف آئی آر میں مقتول کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جو ایک واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا، ایف آئی آر میں مقتول مشتاق کے بھائی نے...
اسلام آباد پولیس نے ایکسپریس ہائی وے پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاؤں سے گاڑی چلانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ملزم کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ بے خوف ہو کر پاؤں کی مدد سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ظہران ولد محمد نثار کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹریفک پولیس نے اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے کر تھانہ کورال میں بند کر دی ہے۔ ایس پی ٹریفک نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ...
ویب ڈیسک: فیروزآباد جامعہ آکا خیل کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، دھماکے کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
VICTORIA, AUSTRALIA: آسٹریلیا کے ایوالون ایئرپورٹ پر مسلح شخص کی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش مسافروں اور پائلٹ نے ناکام بناتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے ورکر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سڈنی جانے والی پرواز جے کیو 640 پر سوار ہونے کے لیے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑ لیا۔ وکٹوریا پولیس نے مشتبہ شخص کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران مشتبہ شخص کو لے کر جا رہے ہیں، جو ورکر...
کراچی: موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق لکی چڑھائی کے قریب تین سگے بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر تیز رفتار ڈمپر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، متوفی کی شناخت راحب ولد افغان جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد افغان اور ملیر افغان کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی آپس میں بھائی ہیں، تینوں بھائی ماربل فیکٹری میں ملازم ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں بھائی فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے، زخمیوں کے بیان کے مطابق ڈمپر غلط سمت سے آرہا تھا۔دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی پر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کے اختر مینگل کو گرفتاری کے احکامات نہیں ہیں، جبکہ مقدمات کا خاتمہ بھی حکومت کے اختیار میں ہے۔ اختر مینگل اپنی مرضی سے تھانے میں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ اختر جان مینگل گزشتہ آٹھ روز سے احتجاجا کے طور پر وڈھ پولیس اسٹیشن خضدار میں از خود گرفتاری کیلئے موجود ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ یہ تو 1200 افراد کے خلاف درج بوگھس مقدمات ختم کئے جائیں، یا انکو گرفتار کیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل اپنی مرضی سے پولیس اسٹیشن میں بیٹھے ہیں اور یہی پر سحری اور افطار بھی کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب پولیس لائن مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر 60 ویں ریکروٹ کورس کو مکمل کرنے والے ریکروٹس...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب پولیس لائن مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر 60 ویں ریکروٹ کورس کو مکمل کرنے والے ریکروٹس...
لاہور ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر فیملی نے چلتی ہوئی قراقرم ایکسپریس میں جلدبازی سے سوار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران خاتون مسافر پاؤں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آنے لگیں۔ ریلویز پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور حاضر دماغی نے خاتون مسافر کی جان بچالی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پلیٹ فارم ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل رفاقت علی فوراً خاتون کی مدد کے لئے بھاگا اور اسے اپنی طرف کھینچا۔ اہلکار کی حاضر دماغی اور فوری امداد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے اور بڑے حادثے...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی 44 سالہ معروف گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر گلوکارہ دو دن گھر سے باہر نہ آئیں تو سکیورٹی اور پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو گلوکارہ کو بے ہوش پایا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلپنا نے خواب آور گولیوں کی بڑی مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور وہ گھر میں اکیلی تھیں۔گلوکارہ کے شوہر بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔ پولیس نے...
کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تھانوں اور مقدمات پر پولیس کارروائی کا مجموعی ریکارڈ کا اندراج آن لائن کر دیا جائے۔ آئی جی آفس سے جاری بیان کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم(پی ایس آر ایم ایس) کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز، اسٹیبلشمنٹ، ہیڈکوارٹرز، آئی ٹی، فائنانس، انوسٹی گیشن کراچی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز کی جانب سے پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم پر...
پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور ولد عبد الحنان شہد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں عزیر ٹاون کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کردیا اور شہر میں ناکہ بندیوں پر پولیس الرٹ ہوکر چیکنگ مزید سخت کردی۔ جائے حادثہ پر موجود افسر نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر...
اسلام آباد /نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں 4 مہینے پہلے سزا مکمل کرنے والے والے پاکستانی تاجر نادر کریم خان کو تاحال رہائی نہیں مل سکی، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ نادر کریم خان کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے مگر تاحال قونصل رسائی نہیں مل سکی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے پاکستانی شہری نادر کریم خان کو سزا مکمل کرنے کے باوجود اب تک رہائی نہیں مل سکی، پاکستانی تاجر اکتوبر 2024 میں سزا پوری کرچکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نادر کریم خان کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاع...
پریس کلب کوئٹہ میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر پولیس کے ذمہ داران نے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ غفلت پر انکی دو سال کی سروس ضبط کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پولیس نے یکم مارچ کو پریس کلب کوئٹہ پر دھاوا بولنے اور کلب کے اندر سے مظاہرین کی گرفتاری کے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ غفلت کا مظاہرہ کرنے پران کی دو سال کی پسندیدہ سروس ضبط کردی گئی ہے۔ ایس پی اپریشن سٹی کوئٹہ اختر نواز اور ایس ڈی پی او محمد شریف پر مشتمل وفد نے صدر پریس کلب کوئٹہ عبدالخالق رند،...
لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا، نوجوان نے پولیس کے سامنے بھیک مانگنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگتا، لوگ خود پیسے دیتے ہیں، بند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورگلبرگ میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑےکا معاملہ سٹریٹ پرفارمر کو ٹریفک پولیس پکڑ کر تھانے لے آئی۔اسٹریٹ آرٹسٹ محمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سنہرے کپڑے پہن کر انسانی مجسمہ بن کر لوگوں کو محٖظوظ کرتا ہوں۔ لوگ پیسے دے جاتے ہیں، میں بھیک تو نہیں مانگتا۔ محمد گلبرگ کے علاقے میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑاہوتا تھا۔ تیس سالہ...
ٹرنوزن: ہالینڈ میں 9 سال پرانا چوری کا کیس اس وقت حل ہو گیا جب مجرم نے اپنے ضمیر کے بوجھ تلے دب کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ واقعہ 18 جنوری 2016 کو جنوبی ہالینڈ کے قصبے ٹرنوزن میں پیش آیا تھا، جب ایک شخص نے پٹرول پمپ سے چند سو یورو چوری کر لیے تھے۔ پولیس نے کیس کی تحقیقات کی، لیکن چور کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور معاملہ بند کر دیا گیا۔ تاہم، حال ہی میں 28 سالہ شخص جو اب ارنہیم میں رہائش پذیر ہے، خود اپنے آبائی علاقے میں پولیس کے پاس پہنچ گیا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مجرم اپنے...
بھارت کے علاقے کیرالہ میں بیجو نامی شخص نے اپنی بیوی اور اس کے دوست کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ شوہر نے یہ جرم اپنی بیوی کے واٹس ایپ پر ’کِس ایموجی‘ دیکھ کر انجام دیا۔ ’کِس ایموجی‘ دوست کی طرف سے اس کی بیوی کو بھیجے گئے پیغام موجود تھا۔ پولیس کے مطابق بیجو نام کے ملزم (شوہر) کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کلنجور کا رہنے والا ہے۔ مقتولین کی شناخت ویشنوی (28 سال) اور اس کے دوست وشنو (30 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: ’تھمس اپ ایموجی‘ بھیجنے والے کینیڈین کسان کو بھاری جرمانہ بھرنا پڑگیا پولیس نے بتایا کہ وشنوی کے شوہر بیجو (32 سال) کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی ویشنوی...
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کردیا اور لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والے کوارٹر میں پھینک دی۔5 دن بعد تعفن پھیلنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے کارروائی کرکے لاش برآمد کرلی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے 6 ماہ پہلے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے سوتن کو سر پر بیلن مارکر زخمی کیا پھر اس کی نبض کاٹ دی اور لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والےکوارٹر میں پھینک دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتہ افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پر صوبائی اور وفاقی حکومت سےجواب طلب کر لیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اتنے زیادہ لوگ کیوں لاپتہ ہو رہے ہیں؟ ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلبکراچی سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے... پولیس فوکل پرسن نے مؤقف اختیار کیا کہ زیادہ تر افراد خود بھی لاپتہ ہو جاتے ہیں، بعض کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے، کچھ قرض دار ہوتے ہیں جبکہ...
ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔ ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے...
پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتا افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ کسی کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے اور کوئی قرضدار ہوتا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے بھی بہت سارے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایسے لوگ تو...
ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر دشمن نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ مقامی عدالت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں پولیس اور متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ان جائیدادوں کی فروخت، لیز یا کسی بھی قسم کے لین...
ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر دشمن نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ مقامی عدالت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں پولیس اور متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ان جائیدادوں کی فروخت، لیز یا کسی بھی قسم کے لین...
کراچی: شہر قائد کے علاقے درخشاں میں پولیس کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایس ایچ او شاہد تاج پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خاتون حوریہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 10 بجے کے قریب کلفٹن سے اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی کہ پولیس نے اس کی گاڑی کو روکا اور پولیس کی گاڑی کو اس کے سامنے لگا دیا۔ حوریہ کے مطابق ایک شخص جو بلیک شلوار قمیض میں ملبوس تھا، گاڑی کے اندر گھس آیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ خاتون نے بتایا کہ اسی دوران ایس ایچ او شاہد تاج موجود تھے، اور ان کی موجودگی میں اُسے...
ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا کہ پولیس کا مقصد آزادئ صحافت کو نقصان پہنچانا نہیں، مشتعل مظاہرین کو سمجھانے گئے تھے۔ معاملے کی انکوائری ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان نے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب پر دھاوا بولنے کے واقعے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض مشتعل مظاہرین پریس کلب میں داخل ہوئے تھے، جنہیں سمجھانے کیلئے بعض پولیس افسران گئے تھے۔ آزادی صحافت کا احترام کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ کچھ افراد سردار بہادر خان یونیورسٹی کے ملازمین کی بھرتی کے احکامات میں تاخیر پر احتجاج کر رہے تھے۔ انہوں نے 27 اور 28 فروری کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے سڑک بلاک کی، جس سے شہر...
کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے ایک اور شہری کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد گجر نالے کے قریب پیش آیا جہاں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ٹکر مارنے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کی ٹرالر کو جلانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق رپورٹ افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
کراچی: گارڈن پولیس نے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سٹی پولیس کے مطابق ملزم محمد علی کو تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔ اس حوالے سے پولیس کو ملزم کے خلاف کئی شکایات بھی موصول ہوچکی تھیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ پریس کلب کے اندر کارروائی میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کوئٹہ کے مشترکہ بیان میں کوئٹہ پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے اندر داخل ہونے اور ایس بی کے امیدواروں کو کلب کے اندر سے گرفتار کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث پولیس آفیسران کو فوری طور پر معطل کرکے واقعہ کی تحقیقات کرائی اور ذمہ داروں کو سزا دی...
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ جان محمد روڈ کے قریب ہوا ہے۔ جسکے فوری بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ جان محمد روڈ کے قریب ہوا ہے۔ جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سرگودھا کے نواح میں 16سالہ دوشیزہ کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور نامزد دونوں ملزمان کو شامل تفتیش کر کے متاثرہ لڑکی کا لیڈی ڈاکٹر سے میڈیکل کروایا گیا تو جنسی زیادتی یا تشدد ثابت نہ ہو سکا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواح میں 21 فروری کو 16 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر کے 24 فروری تک اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر دوشیزہ گھر پہنچ گئی۔پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش کر لیا اور متاثرہ لڑکی...

امن مشنز کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی پولیس کو حقیقت پسندانہ مینڈیٹ دینے کی ضرورت ہے، پاکستانی سفیر منیراکرم
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) پاکستان نے دنیا بھر میں قیام امن کے اقدامات کو بہتر بنانے میں اقوام متحدہ کی پولیس کی شمولیت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےسلامتی کونسل میں تنازعات سے متاثرہ ممالک کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یواین او کی پولیس عالمی سطح پر قیام امن کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ، قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فلیگ شپ منصوبوں میں یواین پولیس کے نقطہ نظر کو شامل کر کے تنازعات سے متاثر ممالک میں امن بحال کرنے کے اقدامات کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا...
کشمیری تاجر پر جموں و کشمیر کی آزادی کی حمایت اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں حریت تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک کشمیری تاجر کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کی ایجنسی، کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سی آئی ڈی اور دلی پولیس کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران سرینگر کے علاقے بمنہ کے ایک معروف کشمیری تاجر پرویز احمد خان کو دلی کے ایک ہوٹل میں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔ کشمیری تاجر پر جموں و کشمیر کی آزادی کی حمایت اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں حریت تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا...
لاہور میں چوری کے الزام پر دکانداروں نے شہری پرتشدد کرنے کے بعد برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہری نے چند روز قبل ملزمان کی دکان سے چند روپوں کا سامان خریدا تھا اور جلد بازی میں پیسے دینا بھول گیا تھا۔ کچھ روز بعد شہری دوبارہ سامان لینے آیا تو دکانداروں نے شہری پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنا شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق شہری نے دکانداروں کو پیسے دینے کی بہت کوشش کی تاہم انہوں نے ایک نہ سنی۔ شہری پر تشدد کیا اور برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریس کورس نے پولیس ٹیم کے...
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مرکزی ملزم بلوچستان فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن کی حدود میں شہری پر تشدد کا واقعہ 19 فروری کی رات تین بجے پیش آیا، تشدد میں شہری شاہ زین مری ملوث نکلا جس کے چار سکیورٹی گارڈز گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔ ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری کوئٹہ فرار ہو گیا ہے ، تشدد میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور...
پولیس نے فواد چودھری کو 9 مئی مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو پولیس نے 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چودھری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔ دورانِ سماعت فواد چودھری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر...
میرے اقدام کو لسانی رنگ دینے والوں کی سازش عوام نے بے نقاب کر دی سندھ حکومت نے چوکیاںٹھیکے پر دے رکھی ہیں، ہم پیچھا نہیں چھوڑیں گے، گفتگو چیئر مین آفاق احمد اپنی رہائی کے تیسرے دن بھی قاتل ڈمپراور ٹینکرڈرائیور کے ہاتھوں کچلے جانے والے افراد کے لواحقین سے ملنے اور دعائے مغفرت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈمپر سے جاں بحق ہونے والے سید مزمل، ولد منورحسین ، فیوچر موڑ پر قاتل ڈمپر کا شکار بننے والے محمد عاقل ولد محمد شفیق جبکہ ملینم شاپنگ مال پر جاں بحق ہونے والے جوڑے رہائشی جعفرطیار، سید کامران خورشیدی اور انکی زوجہ سید ہ مریم زہرہ کے گھر جاکے انکے اہل خانہ...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دن اسٹیڈیم کے باہر سے ایک شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک جیکٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ اس کے پاس سے رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسٹیڈیم: چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج اس حوالے سے پولیس ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے کچھ فاصلے پر فیض آباد کے قریب ایک مشتبہ شخص کو دیکھا گیا جس کے ساتھ اس کی بیوی بھی موجود تھی پولیس نے جب شخص کو گرفتار کیا تو اس شخص کی...
مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں جمعرات کو اس وقت ایک اہم پیش رفت ہوئی جب گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان کو گواہی میں شناخت کرلیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان ارمغان اور شیراز کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر کمراہ عدالت میں ملزم ارمغان نے اپنے ساتھی شیراز کو ہدایت کی وہ ڈٹا رہے اور خوفزدہ نہ ہو جس پر شیراز نے اس سے کہا کہ اس نے کوئی بیان نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، کیا ارمغان بھی منظر سے غائب ہونے کے بعد بری ہوجائے گا؟ گواہ غلام مصطفیٰ ولد عابد نے عدالت کو بتایا کہ وہ حیدرآباد کا رہائشی ہے اور اسے ڈیفنس میں بنگلہ نمبر 35...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں شہری نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولی مارنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق آج دوپہر دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس دوران راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شہری فیضا ن علی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں اور متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔پولیس نے قتل کی وجوہات جاننے کیلئے...
—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت گواہ غلام مصطفیٰ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا ہم نے پولیس کو سچ سچ بتا دیا تھا، پولیس اسی رات ہمیں بنگلے پر لے کر گئی تھی۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے کا انکشافمصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئیں، ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گواہ کے مطابق ہم نے پولیس کو خون کے نشانات دکھائے، پولیس ہمیں اس رات تھانے لے گئی اور...
ریلوے پولیس نے ٹرین کے ذریعے جعلی کرنسی خیبرپختونخوا سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ریلویز پولیس پشاور نے بذریعہ خیبرمیل خیبرپخونخوا سے پنجاب جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ملزم عامر خان مشکوک حالت میں پشاور کینٹ اسٹیشن کے مین گیٹ سے داخل ہوا۔ ایس ایچ او پشاور کینٹ جمال عبد الناصر نے شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی۔ ملزم کے قبضے سے 50 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملتان کا رہائشی ملزم عامر خان خیبر میل کے ذریعے پشاور سے ملتان جارہا تھا۔ ملزم جعلی کرنسی کو کے پی سے پنجاب اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ...
— فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے دبئی کو مطلوب ملزم حارث محمود کے حوالے سے جیل انتظامیہ اور ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ میں دبئی کو مطلوب ملزم حارث محمود کی والدہ کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی۔عدالتی معاون بیرسٹر عامر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دبئی کو مطلوب تھا، اس کے خلاف گرین نوٹس جاری ہوا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، بعد میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ پاکستان میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتارپاکستان میں قتل، اقدامِ قتل...
کراچی: مصطفی قتل کیس کے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں ملزم ارمغان کی والدہ نے اس سے ملنے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو پیش کیا۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم ارمغان کی والدہ نے اس سے ملنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ملزم کی والدہ کو ملنے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ سکیورٹی رسک کی وجہ سے افسران بالا نے ملاقات سے منع کیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی عامر قتل کیس؛ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس...
اسلام آباد:پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماچے پریسارسکی نے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا جہاں پولش سفیر نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پولینڈ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔ پولش سفیر نے باہمی تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے بزنس کمیونٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بہتری ناگزیر ہے، پاکستان اور پولینڈ میں حالیہ عرصے میں تجارتی حجم میں اضافہ اطمینان بخش ہے،...
مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس نے ملزم ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق پولیس چھاپے کے دوران ملزم ارمغان نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی، مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ڈیفنس میں واقع ملزم کے بنگلے پر پہنچی تو اندر موجود شخص نے دروازہ نہیں کھولا، سرکاری موبائل کی ٹکر سے گیٹ کھولا گیا اور پولیس بنگلے میں داخل ہوئی، اوپر کی منزل سے ملزم نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی۔ مزید پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، کیا ارمغان بھی...

عبایا ہٹانے، دوستی کرنے کی پیشکش کرنیوالے نشے میں دھت ایس ایچ او کیخلاف برطانوی نژاد خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، ملازمت سے معطل
مظفرآباد (ویب ڈیسک) میرپور میں برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں آزاد جموں و کشمیر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا، اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق خاتون کو میرپور کے ڈویژنل کمشنر کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ جائیداد کے قبضے کے معاملے میں ازالے کے لیے تھوتھل پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں۔جب خاتون نے ایس ایچ او چوہدری عمران احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود انہیں لینے گھر آئیں گے۔ مصطفٰی قتل کے ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کیلئے پڑوسیوں کا خط، تہلکہ خیز...
سندھ میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور نجی سیکیورٹی گارڈز سے متعلق حکومت پاکستان وصوبائی حکومت کی بنائی گئی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نجی سیکیورٹی گارڈ کو پولیس ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی میں طلبا اور گارڈز میں تصادم، 5 افراد زخمی بدھ کے روز میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور نجی سیکیورٹی گارڈز سے متعلق حکومت پاکستان و سندھ کی بنائی گئی ایس او پی پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر ریٹائرڈ منیراحمد نے 5 رکنی وفد کے ہمراہ شرکت...

انتہائی خوش اخلاق سمجھے جانے والے نوجوان کا ماں، دادی،بھائی سمیت قریبی لوگوں کوقتل کرنے کا لرزہ خیز انکشاف
بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مضافاتی علاقے میں ایک 23 سالہ نوجوان پولیس سٹیشن میں داخل ہوا اور ایسا انکشاف کیا جس نے پورے محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی۔ نوجوان جس کا نام عفان بتایا جا رہا ہے، نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں، دادی، گرل فرینڈ اور 13 سالہ بھائی سمیت چھ افراد کو قتل کر دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عفان نے واقعی چھ افراد پر وحشیانہ حملہ کیا تھا لیکن اس کی ماں جو کینسر کی مریضہ ہے، زندہ بچ گئی۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی...
سیشن کورٹ لاہور سے فرار ہونے والے قتل کے 2 ملزمان بہاولپور سے پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان حمزہ اور شیر زمان کو آپریشنز پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان چند روز قبل سیشن کورٹ سے ہتھکڑیاں چھڑوا کر فرار ہوئے تھے۔ مزید پڑھیں: لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار موبائل لوکیشنز اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ ملزم شیرزمان گرین ٹاؤن پولیس کو قتل کی واردات میں مطلوب تھا۔ ملزم حمزہ اکبری گیٹ پولیس کو ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ دونوں ملزمان منصوبہ بندی کے تحت سیشن کورٹ سے فرار ہوئے تھے۔
ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اورتمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا، پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وہ امریکا میں ہے۔ درخواست گزار...
پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کو پشاور ہائیکورٹ سے بڑ اریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اورتمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا،پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وہ امریکا...
لاہور پولیس نے 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم زمان کا بلال پارک میں جنرل سٹور تھا جہاں اذان سودا سلف لینے گیا، ملزم زمان نے اسٹور کے اندر بلا کر چھیڑ چھاڑ کی اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ساندہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے شیطانوں کو کیفر کردار تک جائیں گے۔ Tagsپاکستان
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے باعث غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کے روز (26 فروری) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے باعث ٹیموں کی آمدورفت کے دوران، صبح 8 بجے سے 10 بجے کے دوران سری نگر ہائی وے پر ٹریفک معطل رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) نے ہدایت کی ہے کہ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا...
علامتی تصویر۔ ٹیکسلا میں تھانہ صدر واہ کی حدود سادات کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھائی نے اپنی بہن اور اس کے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیکسلا سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق وائرل ہونے والی وڈیو کے بارے میں مقتول کے اہلخانہ اور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں، کوئی اور ہے۔مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کے تفتیشی حکام کو مرکزی ملزم ارمغان کے موبائل فون سے ایک ویڈیو ملی جو مبینہ طور پر نیوایئر نائٹ کی تھی اور بعد میں وائرل بھی ہوگئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات: ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی...
پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں ایک 18 سالہ امریکی طالبہ نے ہوٹل کے کمرے میں بچے کو جنم دینے کے بعد کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں نوزائیدہ بچہ جانبر نہ ہوسکا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق، ہوٹل کے سامنے کپڑے میں لپٹا ایک نوزائیدہ بچہ ملا جس کی ناف ابھی جڑی ہوئی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی، مگر بچہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ امریکی طالبہ ایک مطالعاتی دورے پر پیرس آئی تھی اور یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ زچگی کے باعث اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس...
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے چند روز قبل اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کے تشدد سے زخمی لڑکی زوما نے پولیس کو بیان دے دیا۔ ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں ایک اور لڑکی زوما کے چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی زوما کا بیان لیا۔ لڑکی نے بتایا کہ ارمغان نے لیپ ٹاپ کے بہانے کمرے میں بلوایا اور تشدد کا نشانہ بنایا، ارمغان نے کہا کال سینٹر کے بارے میں مخبری کی ہے، اس دوران ارمغان نے راڈ سے تشدد کیا تو خون بہنے لگا، اسی دوران شیراز آگیا...
کوئٹہ میں 13 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے قتل کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے سی پی او سے رابطہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں والد اور ماموں گرفتار ہیں، تحقیقات کیلئے مقتولہ کی والدہ اور بہن سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ ذوہیب محسن نے کہا ہے کہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حرا کے کیس میں مقتولہ کی والدہ اور بہن سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ ان کا بیان بھی لے سکیں اور صورتحال مزید واضح ہوجائے۔
لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی جانب سے ڈاکٹر کو حبس بے جا میں رکھ کر بینک سے رقم نکلوانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس 3 ملزمان شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر اسلحہ کے زور پر اس سے بینک سے رقم نکواتے رہے، ملزمان شہری ڈاکٹر مختار حسین کو گھر سے زبردستی ساتھ لے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس وردی میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کرکے تاوان وصول کرلیا شہری ڈاکٹر مختار حسین کی جانب سے لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس 3 ملزم انہیں گھر سے...
جاپان میں ایک پولیس اکیڈمی اپنے مرد اہلکاروں کو میک اپ کا فن سکھا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں فوکوشیماکن کیساٹسوگاکو نامی پولیس اکیڈمی نے اس سال جنوری میں 60 پولیس کیڈٹس کے لیے میک اپ کورس شروع کیا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو گریجویشن کے قریب ہیں۔ کورس میں میک اپ کی بنیادی تکنیکوں کو سکھانے کے علاوہ جیسے کہ بھنوؤں کو بنانا، جلد کو موئسچرائز کرنا اور پرائمر لگانا، کیڈٹس کو ابرو تراشنا اور بالوں کے اسٹائلنگ جیسے گرومنگ کے ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔ پولیس اکیڈمی کے وائس پرنسپل، تاکیشی سوگیورا کے مطابق اس سرگرمی کی وجہ یہ ہے کہ پولیس اہلکار کمیونٹی سے رابطے میں آتے ہیں، اس لیے صاف...
پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد افراد کو گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ متعدد مقامات پر گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائی سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سیکورٹی فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کرلیا۔ جو دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہاتھا۔ پولیس کے مطابق پاراچنار جانے والے تیسری بار حملے کے بعد حکومت کی جانب سے بگن اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے۔ اس ضمن میں لوئر کرم کے نامور اور مشہور افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوں آج لوئر کرم کے علاقہ بگن کے مشر حاجی کریم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن...

اسلام آباد پولیس کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے چار روزہ خصوصی ٹریفک پلان جاری، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
اسلام آباد پولیس کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے چار روزہ خصوصی ٹریفک پلان جاری، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ٹریفک پولیس نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 351 افسران تعینات کیے گئے ہیں۔پلان کے مطابق 24 سے 27 فروری تک صبح 7 بجے سے رات 1:30 بجے تک بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پشاور سے لاہور جانے والی بھاری ٹریفک ٹیکسلا...
لاہور: 11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے...
گلیات میں گاڑی کھڑے کرنے کے معاملے پر مقامی نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل چوکیدار کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ چھانگلہ گلی کے علاقے سیر غربی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ میں عمران عباسی نامی مقامی نوجوان گاڑی کھڑی کرکے گھر چلا گیا اور دوسرے دن آیا تو چوکیدار نے تکرار شروع کر دی۔ چوکیدار خان زمان نے چھری کے پے درپے وار کر کے نوجوان عمران عباسی کو قتل اور بھائی کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی اور سوسائٹی کے 5 گھروں کو آگ لگا دی جس پر گلیات بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قاتل چوکیدار ہجوم کو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) موچکو پولیس نے مدد گار 15 کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گودام کے ملازمین سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو پستول کا بٹ مار کر زخمی کرنیوالے 2 ڈاکوؤں عطااللہ اور صادق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول، چھینی گئی رقم اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں گلستان جوہر پولیس نے چوری کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت محمد رضوان ولد محمد قادر، باز محمد ولد حاجی شائستہ خان اور غلام رضا ولد سید علی شاہ کے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2025ء ) مصطفیٰ عامر قتل کیس، معروف اداکار کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے سلسلے میں جن 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جبکہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مارشا اور انجلینا کے بعد تیسری لڑکی کی انٹری ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ میں چائینز کے قافلے پرحملہ کیس میں پولیس فائل اور چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کراچی ایئرپورٹ میں چینی انجینئرز کے قافلے پرحملہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس فائل اعلی افسران کے پاس ہے کچھ مہلت دے دی جائے تو پولیس فائل اور چالان پیش کردوں گا۔ وکیل صفائی شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ نوجوان اور ایک شیرخوار بچے کی ماں ہے، ملزمہ گل نساء بیگناہ اس کیخلاف ثبوت پیش نہیں کیئے گئے۔ پولیس جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ عدالت نے...
بھارت میں جھگڑالو شوہر سے تنگ بیوی نے قرض وصول کرنے کے لیے گھر آنے والے ایجنٹ سے ہی شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا تھا جہاں ایک خاتون نے اپنے شرابی اور جھگڑالو شوہر سے جان چھڑالی۔ خاتون نے شوہر کے لیے گئے قرض کی وصولی کے لیے گھر آنے والے ایجنٹ کو اپنی دکھ بھری داستان سنائی جس پر اسے رحم آگیا۔ اندرا کماری اور پون کمار کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں محبت میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے شادی کرنے کی ٹھان لی۔ صحیح موقع دیکھ کر دونوں مغربی بنگال فرار ہوگئے جہاں دو روز قبل ایک مندر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ پہلے شوہر نکھل شرما کو پتا چلا تو وہ...
مکھن دین کے والد کے مطابق کہ میرے بیٹے کی موت کے بعد بھی پولیس نے علاقے کو سیل کر کے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تاکہ لوگوں کی آواز کو دبایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ 5 فروری کو ایک 25 برس کا شخص مکھن دین، جس پر عسکریت پسندی میں ملوث ہونے کا الزام تھا، نے مبینہ طور پر کٹھوعہ ضلع میں پولیس کے تشدد کے بعد خودکشی کر لی۔ کٹھوعہ کے بلاور کے رہائشی اور گجر برادری کے مکھن دین کی موت سرخیوں میں آگئی اور کشمیر کی کئی سیاسی جماعتوں نے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ دونوں کو اس واقعہ کی الگ الگ تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ پی ڈی...
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مہاراشٹر سائبر سیل کی جانب سے طلب کیے جانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی کو گالی نہیں دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمے رائنا کے یوٹیوب شو ‘انڈیا گاٹ لیٹنٹ’ کے تنازع میں راکھی ساونت کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر سیل نے سمے رائنا اور رنویر الہ آبادیا کے بعد راکھی ساونت کو بھی سمن جاری کیا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں راکھی ساونت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کیوں طلب کیا گیا ہے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے صرف ایک انٹرویو دیا تھا اور کسی کو گالی نہیں دی تھی۔ راکھی ساونت نے مزید کہا کہ...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق مقتول کی لاش کو قبر کشائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مواچھ گوٹھ میں واقع ایدھی قبرستان میں مقتول نوجوان مصطفی عامر کے قبر کشائی ہوئی، اس موقع پر میڈیکل ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید اور سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے ہیڈ عامر حسن بھی قبر کشائی کے موقع پر موجود تھے جہاں انہوں نے پہلے قبر کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں میڈیکل ٹیم نے لاش سے نمونے حاصل کیے۔ واضح رہے کہ مقتول مصطفی عامر کی لاش دریجی پولیس کی جانب سے 12 فروری کو...
صوبہ سندھ میں اپنے روایتی غیر سیاسی غیر جمہوری گھٹیا ہتھکنڈوں اور مقتدرہ کی کامل حمایت اور سرپرستی سے لگ بھگ گزشتہ دو عشروں سے مسلط کردہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی بدحکومتی، بدانتظامی اور بے پناہ بدعنوانی سے نہ صرف اپنے سیاسی مخالفین بلکہ اہل سندھ کی زندگی بھی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ اب اس امر میں کوئی کلام ہے اور نہ ہی رتی برابر کوئی شبہ کہ نام نہاد جمہوریت اور جمہوری اقدار کی علمبردار پی پی پی درحقیقت اپنے باطن میں بدترین فسطائیت اور غیر جمہوری پست ذہنیت اور حد درجہ بدنما کردار کی حامل جماعت ہے جس کے بظاہر خوش نما اور روشن چہرے کے پس پردہ اس کے مکروہ عزائم اور ارادے...
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مہاراشٹر سائبر سیل کی جانب سے طلب کیے جانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی کو گالی نہیں دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمے رائنا کے یوٹیوب شو 'انڈیا گاٹ لیٹنٹ' کے تنازع میں راکھی ساونت کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر سیل نے سمے رائنا اور رنویر الہ آبادیا کے بعد راکھی ساونت کو بھی سمن جاری کیا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں راکھی ساونت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کیوں طلب کیا گیا ہے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے صرف ایک انٹرویو دیا تھا اور کسی کو گالی نہیں دی تھی۔ مزید پڑھیں: مفتی قوی سے شادی یا...
بھارتی پولیس نے اداکارہ راکھی ساونت کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تھانے طلب کر لیا۔ اداکارہ راکھی ساونت حالیہ دنوں مفتی قوی سے شادی سمیت اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں خلاف توقع راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم کی حمایت کی تھی جس پر بھارتیوں نے ان پر کڑی تنقید کی تھی۔ تاہم اب بھارت پولیس نے راکھی ساونت کو حکم دیا ہے کہ وہ تھانے آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں بصورت دیگر انھیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ خبر پڑھیں : بے ہودہ گفتگو؛ بھارتی سپریم کورٹ نے رنویر، رائنا اور اپروا کے شوز پر پابندی لگا دی مہاراشٹر سائبر سیل کے آئی جی یشاسوی...