2025-05-08@15:36:33 GMT
تلاش کی گنتی: 4949

«سپین کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیاگیا،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی 2023 کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پربینچ تشکیل دیدیا، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں13رکنی بینچ 6مئی کو ساڑھے گیارہ بجے نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس امین الدین خان کے علاوہ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی شامل ہیں۔بینچ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے، مخصوص سیٹوں کے کیس میں 8 ججوں کی وضاحتاکثریتی فیصلہ دینے والے ججوں نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ اکثریتی فیصلہ لکھنے والے جسٹس منصور علی شاہ نظر ثانی سننے والے بینچ میں شامل نہیں، جسٹس منیب اختر کو بھی...
    سٹی 42 : صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور اُن کا وقار بھی برقراررکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل  بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے 12 جولائی فیصلے پر نظرثانی کیس سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی بینچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا کہا تھا۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی گلگت اور سکردو کے لیے کے پروازیں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی ہیںترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا کہ بدھ کے روز سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ کی گئیںکل سے تمام پی آئی اے پروازوں کی گلگت اور سکردو روانگی معمول کے مطابق متوقع روانہ ہونگی ہے.(جاری ہے) ادھرگلگت ائیر پورٹ پر حکام کا کہنا ہے کہ تمام کمرشل پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں حکام کے مطابق تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اس کے علاوہ سکردو ائیر پورٹ پر بھی پی آئی اے کی تینوں فلائٹس...
    اداکارہ نازش جہانگیر کیس کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی جب کہ سندھ اور پنجاب پولیس کا نامزد ملزم اسود ہارون کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس لاہور میں چھاپہ مارا گیا۔  رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع  نے کہا کہ اسود ہارون پولیس کارروائی کی پیشگی اطلاع پاکر فرار ہوگیا۔ اسود ہارون کے گھر ریڈ کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آگئی، ملزم کے گھر پر سندھ پولیس کے اہلکار دستک دیتے رہے۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ اہلکاروں کو دستک پر کوئی جواب نہیں ملا، اداکارہ نازش جہانگیر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔ اداکار اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا تھا، اس پر نازش جہانگیر نے اسود ہارون...
    بالی ووڈ فنکاروں کی کمائی کا ایک بڑا ذریعہ انٹرنیشنل لائیو کنسرٹس بھی ہیں۔ آسٹریلوی ایونٹ آرگنائزرز نے یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ خان کی مقبولیت خواتین میں بہت زیادہ ہے۔ ان کے شوز میں سب سے زیادہ خواتین ہی شریک ہوتی ہیں۔ آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر شاہ رخ خان جیسے ہی اپنے مشہور زمانہ اسٹائل میں دونوں ہاتھ پھیلاتے ہیں تو خواتین دیوانی ہوجاتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں مقبول ترین ہیروئن کرینہ کپور ہیں۔ جنھیں مداح اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ آرگنائزر کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کے ساتھ...
    ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مستقبل پر سنگین سوالات اُٹھادیے۔  سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ایس ایل کے موجودہ نظام اور شیڈولنگ کو "ناقابل قبول" قرار دے دیا۔ انہوں نے بورڈ پر الزام عائد کیا کہ پی سی بی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کو بین الاقوامی معیار پر نہیں چلا رہا۔ مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا" علی ترین نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل کا شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کی وجہ سے لیگ کو نقصان ہورہا ہے، اسٹار پلئیرز کی...
    ڈاکٹر محمد سعید خان — فائل فوٹو ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر محمد سعید خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ڈاکٹر محمد سعید کو ایشیا پیسیفیک اکیڈمی کی جانب سے پریوینشن آف بلائنڈنیس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد سعید کو ایوارڈ ریجن میں نابینا پن کی روک تھام کےلیے خدمات پر دیا گیا۔ پاکستان میں 80 لاکھ افراد امراضِ چشم میں مبتلاپروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونی... ڈاکٹر محمد سعید ایشیا پیسیفیک اکیڈمی آف آپتھلمالوجی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد سعید خان ایشیا پیسیفیک ریجن کے 20 بہترین ماہرین امراضِ چشم میں شامل ہوگئے۔
    فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے چین میں فلپائن کے سفیر کو طلب کیا اور  تائیوان سے متعلق اور سلامتی کے شعبوں میں فلپائن کی طرف سے حالیہ منفی رجحانات  کے سلسلے پر اپنے  اعتراض کا  سنجیدگی سے  اظہار کیا۔ 2023 کے بعد سے ، فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں جغرافیائی سیاسی صورتحال میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے۔ فلپائن نے امریکہ کے ساتھ “شولڈر ٹو شولڈر” مشترکہ فوجی مشق کی،جاپان کے ساتھ فوجی اور سیکیورٹی تعاون  کو...
    ویب ڈیسک: خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فضائی حدود کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، غیر ملکی پروازوں کی بھی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے تحت بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں پر خصوصی نظر رکھی جائے گی جبکہ کسی بھی مشکوک پرواز کو اعلیٰ سطح سے اجازت ملنے کے بعد ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےاساتذہ کی سنی گئی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گلگت اور سکردو کے لیے آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں آج منسوخ کر دی گئی ہیں...
      پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہوں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
    دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان مشن کے کونسلر جواد اجمل نے زور دیا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان خاندانوں کی حمایت کرے جن کی زندگیاں ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے انڈیا اور پاکستان کے مابین بڑھتے تناؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ المناک نتائج سے بچنے کے لیے کشیدگی میں کمی لائیں۔انہوں ںے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور انڈیا کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے 22 اپریل کو جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے کی ایک مرتبہ پھر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر انصاف کی فراہمی اور قانونی ذرائع سے دہشت گردوں کا محاسبہ یقینی بنانا ضروری ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں گرفتار ملزمہ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پیش کیا گیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔عدالت نے سماعت کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے اپنی موکلہ کو رہا کرنے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، حکومت فارم 47 والی ہے، بھارت اور مودی کے خلاف یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔ فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آج وکلاء اوراہلخانہ کو ملاقات نہیں ہونے دی،...
    فولکر ترک نے ایک بیان میں کہا کہ اس انسانی سانحے کو ایک نئے اور ناقابل تصور درجے تک پہنچنے سے روکنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششیں ضروری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر فولکر ترک نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امداد پر مکمل پابندی غزہ میں زندگی بچانے والے اہم امدادی نظام کے خاتمے کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس انسانی سانحے کو ایک نئے اور ناقابل تصور درجے تک پہنچنے سے روکنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششیں ضروری ہیں۔ فولکر ترک نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر ایسے حالات مسلط کر رہا...
    پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں گرفتار ملزمہ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پیش کیا گیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔عدالت نے سماعت کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کپتانی سعود شکیل کررہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن،...
    پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس، بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی )کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی بیگمات کو 8کروڑ 98 لاکھ کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، 2352سرکاری ملازمین اور...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے عمر ایوب کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ "عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔" شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ عمر ایوب کی وفاداریاں ہمیشہ بدلتی رہی ہیں اور وہ نہ صرف سندھ بلکہ اپنے قائد عمران خان سے بھی مخلص نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "سندھ تو دور کی بات، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں۔" پیپلز پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ عمر ایوب اس وقت...
    بھارت، بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز) بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین اور ترکیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی استعفی دیں، ہمیں ایک نئے رہ نما کی ضرورت ہے۔سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اوربنگلادیش کے معاملات پر مودی اورامیت شاہ کئی بارسرینڈر کرچکے ہیں، اب چین کھلیعام کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے...
    ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے سرچ ٹول میں متعدد نئے فیچر شامل کر دیے۔ اب پلیٹ فارم کی مدد سے صارفین خریداری کر سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی یہ اپ ڈیٹس گزشتہ برس اکتوبر میں متعارف کرائے گئے سرچ فیچرز میں شامل کی گئیں ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی گوگل اور دیگر سرچ انجنز کے لیے مسائل بڑھا رہا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس میں سب سے اہم شاپنگ فیچر ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اشیاء کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور موازنہ کرنے کے بعد براہ راست چیٹ جی پی ٹی سے خرید سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی نے یہ بات واضح...
    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کو بھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام  کے مطابق  سرکاری ملازمین کی...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ۔ فوٹو فائل ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کو 7 دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد عبد المجید کو جہلم کے قریب سے پکڑا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات، پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کو بھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی بیگمات کو 8 کروڑ 98 لاکھ کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، 2352 سرکاری ملازمین اور 704 پنشنرز کی بیگمات کو بھی ادائیگیاں کی گئیں۔آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ بی آئی ایس پی پالیسی کے تحت 30 ہزار سے زیادہ پنشن لینے والے افراد اہل نہیں تھے، گریڈ ایک سے گریڈ 20 تک کے ملازمین کے...
    بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کے پریس کانفرنس کا مقصد آپ کے بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے حلقہ این اے 126 اور پی پی 168 میں قائم مختلف سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین بلال ذوالفقار کھوکھر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزراء نے گورنمنٹ ہائی سکول نیاز بیگ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیمی، تربیتی، اور بنیادی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران طلباء سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے بچوں نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور ٹھنڈے پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے ،25اپریل کو جہلم کے بس اڈے سے بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد  کو پکڑا  جو بھارتی فوج کے اہلکاروں سے رابطے میں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کے موبائل سے بھارت میں ہوئی بات چیت پکڑ ی گئی۔ عبد المجید نامی گرفتار دہشت گرد کے گھر سے بھارتی ساختہ ڈرون اور دس لاکھ روپے کیش بھی ملا۔  مزید :
    بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عمران خان کا جیل سے اہم پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، حکومت فارم 47 والی ہے، بھارت اور مودی کے خلاف یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، مودی کے اقدامات نے...
    وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سوتیلی ماں کو قتل کرنے والا اپنے انجام کو پہنچا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔ احسن نے ایک سال قبل چھریوں کے وار سے سوتیلی والدہ کو قتل کیا تھا۔ مدعی کی جانب سے معروف قانون دان سہیل منیر چیمہ نے مقدمے کی پیروی کی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ڈھونیکے میں بیٹے نے ایک سال قبل اپنی سوتیلی والدہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا جس پر صدر پولیس نے سوتیلے بیٹے احسن علی عرف مودہ کے خلاف مقدمہ نمبر 525/24 زیر دفعہ 302, 34 ت پ درج کر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک فوج کے ہوتے ہوئے سرحد پر کشیدگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔ فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہاکہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سے ملاقات نہ ہونے تک علیمہ...
    بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کرارا جواب دیدیا۔ معروف اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر سوال جواب کے آن لائن سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا۔ تاہم اداکارہ کو یہ سوال ایک آنکھ نہ بھایا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کرنے والے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پریٹی زنٹا نے کہا کہ معلوم نہیں کیوں لوگ دوسروں کی شناخت اور انتخاب پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اگلے ہی روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے اُس مداح سے معذرت بھی کر لی۔ پریٹی زنٹا نے لکھا کہ...
    اپنے بیان میں پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری سرحدوں پر جو جنگ کے خطرات منڈلارہے ہیں، اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، مودی سرکار نے اگر پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تو افواج پاکستان پوری قوم کی مدد اور حمایت سے اس کامنہ توڑ جواب دیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا۔ پیر صاحب پگارا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں نے شدید گرمی کے باوجود چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق اجلاس میں مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی بیگمات کو 8 کروڑ 98 لاکھ کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، 2352 سرکاری ملازمین اور 704 پنشنرز کی بیگمات کو ادائیگیاں کی گئیں۔آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ بی آئی ایس پی پالیسی کے تحت...
    کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب ہوگئیں۔پاکستانی نژاد اقراء خالد چوتھی بار کینیڈین پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئیں، انہوں نے حریف امیدوار پر 5 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی جب کہ ووٹوں کی گنتی سے لیڈ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔رکن پارلیمان منتخب ہونے پر جذباتی منظر بھی سامنا آیا اور وہ فرطِ جذبات میں والد سے لپٹ گئیں۔ادھر پاکستانی نژاد خاتون سلمیٰ زاہد نے 21 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن کی حدود میں کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔   پولیس کے مطابق گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔   بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 29اپریل, 2025  پولیس حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کوشش معلوم ہوتا ہے، جس...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے...
    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھارت کے سامنے عملاً سرنڈر کر دیا ہے اور وزیر اعظم سمیت کابینہ میں بھارت کو جواب دینے کی سکت نہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی ہی ایسے وقت میں دشمن کو مؤثر اور دوٹوک جواب دے سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت مسلسل حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مگر حکومتی رویہ مایوس کن اور کمزوری کا عکاس ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم نے کاکول میں تقریر کے دوران ملک پر ضرب لگائی، انہوں نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی...
    پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈاکوؤں کی جانب سے جیمرز کا استعمال، لاہور پولیس کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ مراسلے کے مطابق 5 امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی فراہمی کے لیے کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگی گئیں۔...
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی جس کے باعث ارشد خان چائے والا  کی شہریت سے متعلق معاملہ لٹک گیا جب کہ دوران سماعت آئی ایس آئی اور آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے سماعت کی، دوران سماعت نادرا نمائندہ نے ارشد خان بابت مزید رپورٹ پیش کرنے کی مہلت مانگی جو منظور ہوگئی۔ ارشد چائے والا کے وکیل نے بھی مزید جواب کیلئے التوا کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد تنولی سرکار کی طرف سے پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر آئی ایس آئی اور آئی بی نے...
    آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی جس کے باعث ارشد خان چائے والا کی شہریت سے متعلق معاملہ لٹک گیا جب کہ دوران سماعت آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے سماعت کی، دوران سماعت نادرا نمائندہ نے ارشد خان بابت مزید رپورٹ پیش کرنے کی مہلت مانگی جو منظور ہوگئی۔ ارشد چائے والا کے وکیل نے بھی مزید جواب کیلئے التواء...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے گزشتہ روز گرفتاری کے دوران کیے جانے والے مبینہ تشدد سے بھی آگاہ کیا گیا، ان کی فیملی نے اس سلسلے میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں، یہ تصاویر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران لی گئیں، جب کہ صنم جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ مرد اہلکاروں نے گرفتار کرتے وقت اندھی طاقت کا استعمال کیا اورگھسیٹا۔یاد رہے گزشتہ روز...
    انڈیا کے  زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
    حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے گرمی کے باوجود تمام قصبوں اور دیہات میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: میہڑ: کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا دھرنا ختم، سندھ بھر کا زمینی رابطہ بحال انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکیں خالی کرکے پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں، حالیہ دنوں ہماری سرحدوں پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں،...
    جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے قبل بھارت کو سو بار سوچنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز قبائلی رہنماء اور جماعت اسلامی باجوڑ کے نائب امیر سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کے زریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے...
    قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ ایوان میں جب تعزیتی قرارداد پیش کی جاتی ہے تو ضوابط کے مطابق ان افراد کے نام لکھے جاتے ہیں جنکے حق میں یہ قرارداد پیش کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ انہوں نے بھارتی فورسز کی مختلف ایجنسیز سے پہلگام میں ہلاک ہوئے 26 افراد کے ناموں کی فہرست دینے کے لئے رابطہ قائم کیا لیکن انہیں یہ فہرست نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہیں دی گئی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی تقریر کے دوران یہ نام پڑھے جس کے بعد اب انہیں...
      بالی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے عجیب و غریب انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں پریش روال کا کہنا تھا کہ فلم گھاتک کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کے دوران ان کا گھٹنا زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ پریش روال کا کہنا تھا کہ وہ بہت ڈر گئے تھے اور انہیں لگتا تھا کہ اس چوٹ کی وجہ سے ان کا کیریئر ختم نہ ہو جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن(اداکار اجے دیوگن کے والد) اسپتال میں...
    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ مارچ 2025 میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DCJ) کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ، 2022 کے سیکشن 20 (7) اور (8) کے تحت ٹیوشن فیس کو محدود / طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے تمام سیشنز کے لیے فیس 18 لاکھ روپے ہوگی، جب کہ سیشن 2025 کے لیے...
    خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک پولیس کی تجویز پر پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے رکشوں کے لیے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے رکشوں کو مخصوص رنگ دیے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، اور گرمیوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پشاور میں ٹریفک جام اور رش کی سب سے بڑی وجہ رکشے ہیں، جو زیادہ تر بغیر پرمٹ کے چل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آسٹریلین کرکٹ پریزینٹر کو پاکستانی رکشے کی سواری بھا گئی اس منصوبے کے تحت رکشوں کو مخصوص رنگ دے کر ان کے لیے...
    —فائل فوٹو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی مقدمات میں 31 سے زائد گواہان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ 9 مئی کیسز، اے ٹی سی کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے دوران نامزد ملزمان عمر ایوب، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ بھی پیش نہ ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر 31 گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2025 )کراچی الیکٹرک کمپنی میں انتظامی کنٹرول اور کارکردگی کے سنگین مسائل کے پیش نظر سرمایہ کار وں کی کمپنی میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے بین الاقوامی ادارے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک قانونی تنازعات اور مسلسل خراب کارکردگی سے دوچار ہے ساتھ ساتھ قانونی کشمکش میں بھی الجھی ہوئی ہے یہ قانونی تنازع سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان کمپنی کے انتظامی کنٹرول کے سبب ہے .(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق شیئر کم ہونے کے باوجود کمپنی کا مکمل کنٹرول سعودی سرمایہ کاروں نے سنبھال رکھا ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ...
    ویب ڈیسک: ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔  اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔ لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے’ٹریس ایبل‘ پارکنگ ٹکٹس متعارف فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر،...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر ورکر کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے۔ ایک بیان میں ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ محفوظ ورک پلیس معیشت کی ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے۔  مریم نواز نے کہا کہ ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کا عالمی دن ہمارے اندر شعور بیدار کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف دیدیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1 لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور ملازمت کی جگہ کے تعین کا ٹارگٹ دے دیا۔ انہوں...
    پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف درج مقدمات پر سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اگر زرتاج گل پیش ہوتیں تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیتے۔جج نے کہا کہ زرتاج گل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئیں، ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ زرتاج گل کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، اگلی سماعت پر پیش ہوں گی۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف...
     طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پرانی قیادت نئی تنظیم سازی کی مخالف، پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے. ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب مختلف گروپس میں تقسیم، ہر دھڑا دوسرے گروپ کو آؤٹ کرنے کے چکر میں ہے، پنجاب میں قیادت کی کھینچا تانی، کارکنان بے یار و مددگار، تنظیم سازی تعطل کا شکار ہے۔ پرانی قیادت کے خیال میں نئی ٹیم احتجاج اور دھرنوں کو مینج نہیں کر سکے گی، پی ٹی آئی پنجاب اس وقت سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم اور عالیہ حمزہ کے دھڑوں میں تقسیم ہیں۔ بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا پنجاب میں دھڑے بندی کے...
    لاہور: گلبرگ پولیس نے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی سٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے گرفتار کیا گیا۔  ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا...
    پہلگام واقعہ کے بعد پیدا شدہ صورت حال میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام بھارت کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ وادی نیلم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ مظاہرین نے ایل او سی پر کھڑے ہوکر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی جارحیت کی تو کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ دندان شکن جواب دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی بھارت کو پیغام پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ لائن آف کنٹرول مودی سرکار نیلم...
    پی ایس ایل سیزن 10 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پشاور زلمی پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اہم معاہدہ طے ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کی ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی، اس معاہدے کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔ تقریب میں وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک،...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کی خطے کے امن کو داؤ پر لگانے اور پاکستان کو اُکسانے کی کوشش۔ بھارتی بحریہ نے بحرِ عرب میں کئی اینٹی شپ میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”اے این آئی“ کے مطابق یہ میزائل تجربات بحریہ کی جنگی تیاریوں اور طویل فاصلے تک حملے کرنے کی صلاحیت دکھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے اپنے جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں پاکستانی سرحدوں کے قریب پہنچا دئے ہیں۔ درحقیقت یہ کارروائیاں جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کرنے اور خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کی ایک کھلی کوشش دکھائی دیتی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز کی درخواست پر پی ایس ایل کے ملتان میں شیڈول میچز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی اس کے علاوہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی۔ دوسری جانب...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل ٹین کے ملتان کے دو ڈے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان کے دن میں ہونے والے میچز رات میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے، رات کو میچز کرانے کی وجہ سے تاریخیں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ یکم مئی کو ملتان سلطانز اور کراچی کا دن میں میچ شیڈولڈ ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یکم مئی کا میچ اب 6 مئی کو کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ دو مئی کو ملتان میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے۔ ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم
    سٹی42:  پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پی آئی اے نے اپنی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے پروازوں کے روٹس تبدیل کر دیے۔ لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 کو بھارتی فضائی حدود کے بجائے چینی فضائی حدود سے روانہ کیا گیا۔ کیپٹن راؤ تیمور کی قیادت میں روانہ ہونے والی پرواز کا دورانیہ معمول کے مقابلے میں ساڑھے تین گھنٹے بڑھ گیا جس کے بعد کل وقت تقریباً 8 گھنٹے 45 منٹ ہو گیا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار پی آئی اے حکام کے مطابق فضائی تحفظ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
    پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے حبیب سیکیورٹیز کے زاہد حبیب اور نعیم انور کو ایف آئی اے میں پیشی کے نوٹس جاری کیے تھے۔ عاطف خان سے لاکھوں وصول کرنے والے دونوں افراد نے پیش ہونے کےلیے مہلت مانگ لی۔ دوںوں افراد کو بیان ریکارڈ کرانے کےلیے بالترتیب 22 اور 24 اپریل کےلیے نوٹس جاری ہوئے تھے۔ زاہد حبیب نے ریکارڈ حصول اور نعیم انور نے طبعیت خرابی کے باعث مہلت طلب کی۔ دونوں افراد نے اگلے ہفتے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ اگلے ہفتے ہپیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ عاطف خان سے رقم...
    سوڈان کی ریاست ریور نیل کے دارالحکومت الدیمر میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:سوڈان: صدارتی محل بالآخر باغیوں سے آزاد کرالیا گیا شنہوا نیوز کے مطابق ریاستی گورنر محمد البداوی عبدالمجید نے بیان میں حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) کی طرف سے الموگران کے علاقے میں آئی ڈی پی کیمپ پر حملہ ایک جرم ہے، جس میں 11 شہری ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے تھے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کی دستاویز کریں اور ذمہ داروں کا احتساب یقینی...
    مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
    شمالی وزیرستان: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف تین مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 15 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کی بلندی...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث واہگہ/اٹاری بارڈر بدستور بند ہے، تاہم دونوں ملکوں کے شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ ہفتے کے روز بھارت سے 81 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچے جبکہ پاکستان سے 342 بھارتی شہری واپس روانہ ہوئے۔ واپس جانے والے بھارتی شہریوں میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹنگ ٹیم کے 18 ارکان بھی شامل تھے، جنہیں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر فوری طور پر واہگہ کے راستے روانہ کیا گیا۔ ادھر بھارتی پولیس نے پاکستان سے گئی فیملی کو بھانجی کے نکاح میں شرکت کا بھی موقع نہ دیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی فیملی آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ واپس لوٹ آئی۔ سانگھڑ میں بیاہی گئی بھارتی خاتون کو بھی واپس پاکستان آنے سے...
    ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹس ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کرنے پر تیار ہے، دونوں ممالک ایران کے پڑوسی اور ثقافتی، تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے  قومی مفاد کا ہر حال میں تحفظ کرے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے گفتگو ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ایران ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہے۔ Iranian FM speaks with Pakistan's deputy PM, calls for restraint amid New Delhi-Islamabad...
    پی ایس ایل 10 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سطالنز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ لاہور قلندرز میں محمد نعیم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹان کرن ڈیبیو کریں گے۔ ملتان سلطانز نے تین تبدیلیاں کرتے ہوئے عاکف جاوید، محمد حسنین اور شائے ہوپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we...
    وزیرآباد میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی میں فائرنگ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ 3 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کی گئی تھی، جس کا فیصلہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنادیا۔ لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما زخمی حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ مارا گیا، جس کے بعد ایک گولی بھی چلائی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم نوید احمد کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی۔خیال رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کے دوران کنٹینر پر موجود بانی پی ٹی آئی زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد لانگ مارچ میں...
    سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ اسکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ژوب میں زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) غزہ پٹی میں 18 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کا ایک وفد قاہرہ میں مصری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس وفد میں شامل حماس کے ایک رہنما نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'حماس ایک ہی مرحلے میں قیدیوں کے تبادلے اور پانچ سالہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے‘۔ یہ مبینہ تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی ایک حالیہ تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ حماس کے حکام نے اس پیش کش کو''جزوی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک ''جامع...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )بھارت نے آبی جارحیت کاآغاز کر تے ہوئے پیشگی اطلاع کے بغیر مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا جس کے بعد مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے. نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی اور دریا میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد سے ممکنہ سیلاب کی آگاہی کے لیے اعلانات کیے گئے.(جاری ہے) مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ژوب میں زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز ژوب سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔ذرائع کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
    ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی...
    گورنر کے پی کے کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انڈیا اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، مودی سرکار نے پہلے بھی باڈر پار کیا تھا تو منہ توڑ جواب ملا تھا، اس بار کوئی حرکت کی تو چائے بھی نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما نورعالم نے حاضری دی اور لنگر تقسیم کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انڈیا نے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت...
    بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سیزن میں کمائی پاکستان کے ٹاپ 10 کرکٹرز سے زیادہ نکلی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن پاکستان کے ٹاپ اسٹار کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہیں آئی پی ایل کی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی تھی۔ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں اور انہیں فرنچائز نے پلیٹینم کٹیگری میں منتخب کیا تھا جس میں انہیں 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) کے معاوضہ دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں:...
    اسپیشل آپریشنز اسکول (ایس او ایس) چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس او ایس چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس 83 اور سولجر کمانڈو کورس 102 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ۔ آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس کے 15 افسران پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 2 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے ۔ سولجر کمانڈو کورس کے 121 جوانوں میں 3 کا تعلق پاکستان ائیر فورس اور 25 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے ۔ جنہوں نے تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی میجر جنرل جواد احمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ،...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے جانے پر پاکستانی آرٹسٹ بول پڑے ہیں۔ مختلف سیلیبریٹیز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں بھارت کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کو مسترد کیا اور پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے انسٹاگرام پر بھارت کے جنگی جنون پر تنقید کی تو فرحان سعید اور عمیر جسوال نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے وقوفانہ قرار دیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) شمعون عباسی نے کہا کہ وہ اس حملے میں ضائع ہونے والی جانوں پر تعزیت...
    ڈراما انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی پاکستان کی نامور اداکارہ صباحت بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مقبول بھارتی ٹی وی شو ’بگ باس‘ جس کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں، میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ صباحت علی بخاری حال ہی میں ڈرامہ سیریل اقتدار میں ایک مثبت کردار نبھاتی دکھائی دیں، انہیں اس کردار کے لیے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔ اسی حوالے دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تو میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی بھارت سے کوئی پیشکش ہوئی؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے...
    لاہور:امریکی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی پیس میکر تیار کر لیا ہے جو چاول کے دانے سے بھی چھوٹا ہے اور دل کی دھڑکن معمول پر لانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس جدید پیس میکر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جسم میں داخل کرنے کے لیے کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ اسے صرف ایک سرنج کے ذریعے انجیکٹ کیا جا سکے گا۔ یہ پیس میکر فوری طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکن کو قابو میں لا کر مریض کی جان بچا سکتا ہے۔ نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیس میکر قدرتی اور جسم دوست مادّوں سے بنایا گیا...
    امریکا سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج (دفاعی معاہدے) کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے، امریکی صدر کا سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کا دورہ مئی میں متوقع ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے براہ راست واقف 6 ذرائع نے بتایا کہ یہ پیکیج سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض کے ساتھ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ناکام کوشش کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا تصور رکھتا ہے۔ بائیڈن کی تجویز میں چینی اسلحے کی خریداری روکنے اور ملک میں...
    پشاور(نیوزڈیسک)سوات کے ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اورکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 143 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ پی ایس ایل 10 ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے ہرادیا