2025-08-10@15:38:56 GMT
تلاش کی گنتی: 7956
«سپین کے»:
(نئی خبر)
جرمنی کی معروف اولمپک بیائتھلون چیمپیئن لاورا ڈاہل مائر پاکستان کے شمالی پہاڑی سلسلے قراقرم میں کوہ پیمائی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں جان گنوا بیٹھیں۔ یہ بھی پڑھیں: کےٹو پر مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکی محفوظ رہے بی بی سی کے مطابق حادثہ 28 جولائی کو پیش آیا تھا جب وہ اپنی ساتھی مارینا ایوا کے ہمراہ تقریباً 5،700 میٹر (18،700 فٹ) کی بلندی پر چڑھائی کر رہی تھیں اور پتھروں کے اچانک گرنے کی زد میں آ گئیں۔ ریسکیو آپریشن ناکام، موت کی تصدیق مارینا ایوا نے فوری طور پر ہنگامی خدمات کو اطلاع دی جس کے بعد جرمنی اور امریکا سے ماہر کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیمیں امدادی مشن پر...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد نے چیمبرکے صدر نیاز محمد کی سربراہی میں بدھ کوگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں دولت خان، اشفاق حسین، دلدار حسین، واقف علی خان اور ایگزیکٹیو اراکین اوردیگرعہدیدار شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو کرم کی تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انہیں کاروباری سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کرم میں سڑکوں کی تعمیراور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرم میں خرلاچی تجارتی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔وفد نے گورنرسے ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ کی فعالی، خرلاچی ٹرمینل میں تاجروں کو سہولیات...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ہمارے مہمان ہیں اگر کوئی نقصان پہنچاتا ہے تو ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہمارا وژن تھا کہ جو علاقے ترقی سے محروم رہ گئے ہیں، انہیں اوپر لے کر آئیں، ترقی کے لیے ضروری ہے کہ امن ہو، بدقسمتی سے یہاں امن نہیں ہوپایا۔ انہوں نے کہا کہ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے، حکومت، فوج، عوام، اداروں اور پولیس نے مل...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء رحیم کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر فیصلے پر نظرثانی کرے اور زائرین کے زمینی راستہ کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ نے پاکستانی زائرین کے زمینی سفر پر حکومت کی جانب سے پابندی کی مذمت کرتے ہوئے مسافروں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سکیورٹی دینے کے بجائے زائرین کے سفر پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اپنے جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنماء و سابق ضلعی ناظم کوئٹہ محمد رحیم کاکڑ نے کہا کہ زائرین کے براستہ سڑک عراق جانے پر پابندی کا فیصلہ قبول نہیں ہے۔ وفاقی حکومت فوری طور پر فیصلے پر نظرثانی کرے...

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری
اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا انتہائی غیر منصفانہ اور ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ فیصلہ کیا ھے جس پر پوری بزنس کمیونٹی میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ھے۔زاھد اقبال چوھدری نے کہا اعداد و شمار کے حکومتی...
کراچی: پولینڈ نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-3 سے شکست دے کرعالمی انڈر 19 والی بال چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ قومی جونیئر ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود راؤنڈ 16 میں اپنا میچ ہار گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کو پولینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ناکامی اٹھانی پڑی۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 23-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں پولینڈ نے 21-25 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، تیسرے سیٹ میں پاکستان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے 17-25 سے کامیابی پالی لیکن پولینڈ نے...

سرپرست اعلی ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر کی کاوش بغیر ڈیوٹی درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصد ڈیوٹی عائد ترمیمی آرڈیننس جاری مقامی کپاس کے لئے لیول فیلڈ ہونے سے مقامی کپاس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک بڑی کامیابی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی) و چیئرمین جنوبی پنجاب(پی بی ایف) ملک سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کاٹن سیکٹر کے لیے ایک اہم پالیسی پیش رفت میں مقامی کپاس کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قانونی ضابطہ کار ترمیمی آرڈیننس(1)1359 حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے جس کے مطابق درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصدڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جو کہ پہلے صفر تھی یہ کامیابی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سرپرست اعلیٰ جناب ایس ایم تنویر کی قیادت میں ایک سال کی انتھک محنت کا...
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے، جس سے پاکستان کی براہ راست فائنل میں جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے روایتی حریف کے خلاف میدان میں اترنے سے صاف انکار کرتے ہوئے بدھ کو فیصلہ سنا دیا۔ بھارت چیمپیئنز کی ٹیم نے جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نہ صرف کھلاڑی بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ نے بھی اس میچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ سابق کھلاڑیوں کی مخالفت اور اسپانسر کی علیحدگی بھارتی ٹیم کے اس...
فائل فوٹو جمشید دستی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ حالات ہمارے لیے بڑے سخت ہیں، الیکشن کمیشن نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے، مجھے عدالتوں سے پوری امید ہے کہ وہ انصاف کریں گی۔جمشید دستی نے کہا کہ آج بھی عدالتوں نے ہمیں انصاف دیا، میں 5 دفعہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں، میرے خلاف جو دعویٰ ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو چاہیے تھا مجھے بلاتے اور سنتے، مجھے نہ تو بلایا گیا اور نہ ہی سنا گیا، میرے خلاف صرف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔
چینی صدر کی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 30 جولائی کو ایک اجلاس منعقد کیا اور اس سال اکتوبر میں بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یہ ہے کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کا پولیٹیکل بیورو مرکزی کمیٹی کو اپنے کام پر رپورٹ پیش کرے گا اور قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے 15واں پانچ سالہ منصوبہ تیار کرنے کی تجاویز کا مطالعہ کرے گا۔ اجلاس میں موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سےحکومت کیوں روکے گی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کر کے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا مؤقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے، احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، انہیں اس کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ہوائی میں سونامی میں وارننگ کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے اور ہوائی کے جزیرے اوواہو میں چار فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں ہوائی کی ہنگامی سروسز نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ حکام کی جانب سے اگلی اطلاع تک وہ انخلا زون سے دور رہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے سونامی کی لہریں اب بھی ریاست کو متاثر کر رہی ہیں اور سونامی وارننگ اب بھی نافذ ہے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اس وقت تک دوبارہ داخل نہ ہوں جب تک کہ حکام اس کی باقاعدہ اجازت نہ دے...
کراچی: شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج میں درمیانے...

پالیسی ریٹ میں 500 بیسس پوائنٹس کی فوری کمی صنعتی بحالی اور روزگار بڑھانے کے لیے ناگزیر؛ ایف پی سی سی آئی، پاکستان بزنس فورم
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب پاکستان بزنس فورم و چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا ہے ملک کے تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں سے مشاورت کے بعد بزنس فورم متفقہ طور پر اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاس میں شرحِ سود میں ایک ہی مرحلے میں 500 بیسس پوائنٹس کی واضح کمی کی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہایت ضروری ہے تاکہ موجودہ مالیاتی پالیسی کو معقول بنایا جا سکے اور اسے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے وژن اور وزیر اعظم کی معاشی ترقی و برآمدی حکمت...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان...
لاہور: پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیابانیٔ...
پی ایس ایل سیزن 10 میں حصہ لینے والی ہر فرنچائز کے لیے 97 کروڑ روپے کی سلامی تیار ہونے لگی۔ اس میں سے کھلاڑیوں کی فیس و دیگر اخراجات کی رقم منہا ہوگی، اپنی اسپانسر شپ علیحدہ ہے۔ یوں ایک ارب سے زائد فیس ادا کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے سوا دیگر تمام فائدے میں رہیں گے۔ دوسری جانب ٹیموں کی اکاؤنٹس شیٹس میں تاخیر کے باعث پلیئرز کو اختتامی 30 فیصد معاوضہ آئندہ چند روز میں ملے گا۔ ’’2 رکنی‘‘ ٹیم کے حامل لیگ چیف سلمان نصیر ایشیا کپ کے معاملات میں مصروف رہے، اسی وجہ سے پی ایس ایل کے معاملات بدستور تاخیر کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا انعقاد...
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اس بھیانک جرم کی روک تھام اور عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی تلاش میں لوگ اسمگلروں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں اور یہ جرم اب عالمی سطح پر منظم گروہوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ کئی پاکستانی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، اور مجرموں کے ساتھ ساتھ ملوث سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں...
ویب ڈیسک: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں آرمی چیف نے بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو دوہرایا، آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معرکۂ حق...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر ہونے والے سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشعل یوسفزئی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ نشست ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ پارٹی بانی عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا، جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ دیگر امیدواران ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، ثمیرہ شمش، اور صائمہ خالد کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: سینیٹ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی 6 میں سے 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ کا ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔...
اسلام آباد: مختلف الزامات کے تحت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں جب قانون سازوں کو آئین کے آرٹیکل 225 میں درج طریقہ کار کے علاوہ نااہل قرار دیا جا رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش کی گئی انتخابی پٹیشن کے علاوہ قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔ مارچ 2009 میں ججوں کی بحالی کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں اعلیٰ عدالتوں خصوصاً سپریم کورٹ کی جانب سے ارکان اسمبلی کو جعلی ڈگریوں اور دوہری شہریت رکھنے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا۔...
تحریک انصاف کی تنظیمی کمیٹی نے ایک متفقہ قرارداد پا سکی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 245کے تحت جو فوج تعینات کی گئی ہے، اس نوٹیفکیشن کو پندرہ دن کے اندر واپس لیا جائے۔ ویسے تو شاید تحریک انصاف کی کے پی کی تنظیمی کمیٹی کو یہ علم نہیں کہ وفاق براہ راست کسی صوبے میں فوج کی تعیناتی کے احکامات نہیں دے سکتا۔ پہلے صوبائی حکومت سفارش کرتی ہے، پھر وفاق آٗئین کے آرٹیکل 245کے تحت کسی جگہ فوج تعینات کرتا ہے۔ لہٰذا خیبرپختونخوا میں کہیں بھی فوج تعینات ہے تو وہ صوبائی حکومت کی مرضی سے تعینات ہے۔پی ٹی آئی یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ ہماری...
اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ کا لوک سبھا اجلاس میں کہنا تھا کہ پہلگام ہوا، کون معافی مانگے گا، کون ذمہ داری لے گا۔؟ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی حکومت نے فوج کو حملہ کرنے کے لیے بھیج تو دیا لیکن ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر طیاروں میں بٹھایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا اجلاس میں پیش کردیے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ کا لوک سبھا اجلاس میں کہنا تھا کہ پہلگام ہوا، کون معافی مانگے گا، کون ذمہ داری لے گا۔؟ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی حکومت نے فوج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے معاملے پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، یہ والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی بھی اقدام غیر سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور ان کے بچے ان کی اقتدار کی ہوس و خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے۔وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ قربانیوں کے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی متعلقہ اداروں نے وزیراعلیٰ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، خصوصاً باجوڑ میں حالیہ دہشتگردی واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے باجوڑ سانحے میں شہید ہونے والے سویلینز اور سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید سویلینز کے لواحقین کے لیے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف کے اراکین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ حماد اظہر کے والد میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کا شیڈیول بھی جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ این اے 66 اور پی...
اسلام آباد/ واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پہلے موجودہ حکومت کے خلاف خبریں نہیں آتی تھی لیکن اب آیا کریں گی۔ اپنے وی لاگ میں علی ڈار کے کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوبنےکی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یوں بتایا جا رہا ہے کہ یہ پیسے دو سے تین سال پہلے ڈوبے تھے اور ان کا کرپٹو کے موجودہ سیٹ اپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ بلال بن ثاقب تو بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ابھی وقت ہے ایک دوسرے کے گریبانوں سے ہاتھ نکالا جائے اور اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن وضاحتیں دینے کے بجائے آئین اور قانون کی پیروی کرے، جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ختم ہو جائے تو وہ شہنشاہیت ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ ہمارے لوگوں کو نا اہل کیا جائے گا، عدالتیں ہمیں مرضی کا وکیل کرنے کا وقت ہی نہیں دے رہیں، کہا گیا کیس...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ابھی وقت ہے ایک دوسرے کے گریبانوں سے ہاتھ نکالا جائے اور اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن وضاحتیں دینے کے بجائے آئین اور قانون کی پیروی کرے، جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ختم ہو جائے تو وہ شہنشاہیت ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہمیں دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ ہمارے لوگوں کو نا اہل کیا جائے گا، عدالتیں ہمیں مرضی کا وکیل کرنے کا وقت ہی نہیں دے رہیں، کہا گیا کیس کو ختم کرنا ہے۔...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے نیا دعویٰ کردیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے بیان دیا تھا کہ اُن کے بیٹے قاسم اور سلیمان برطانیہ سے پاکستان نہیں آئیں گے اور نہ ہی وہ پانچ اگست سے شروع ہونے والی تحریک کی قیادت کریں گے۔ عمران خان کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور بالخصوص اُن کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیانات کی نفی ہوگئی تھی کیونکہ وہ ماضی میں یہ دعویٰ کرچکی تھیں کہ پانچ اگست کو شروع ہونے والی تحریک کی قیادت کیلیے قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے...
سٹی42: پی ٹی آئی کے 5 اگست کو احتجاج کے متعلق راوپلنڈی کی اڈیالہ جیل سے اہم خبر آ گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی ہدایت پر رکھے گئے پانچ اگست کے احتجاج کے غبارے میں خود ہی سوئی مار ڈالی۔ بانی نے کہا ہے کہ اس احتجاج کے لئے ان کے بیٹے انگلینڈ سے پاکستان نہیں آئیں گے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں کو اس وقت جھٹکا لگا جب عمران خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ بانی کا یہ انکشاف پاکستانی میڈیا کے لئے بریکنگ نیوز بن گیا کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی پانچ اگست...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پورے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ایک مرکزی الٹیمیٹ بینیفیشل اونرشپ رجسٹری قائم کرنے کے لیے کمپنیز ریگولیشنز 2024 میں ضروری ترامیم متعارف کرائی ہیں۔ایس ای سی پی میں قائم کی جانے والی یہ مرکزی UBO رجسٹری کمپنیوں کے لیے درست اور تازہ ترین بینیفیشل اونرشپ معلومات کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔ یہ اقدام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) اور آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (OECD) کی سفارشات کے عین مطابق ہے، جو پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت اور دیانت کو مزید فروغ دے گا۔ترمیم شدہ قواعد و ضوابط کے تحت، کمپنیوں کو اپنی UBO معلومات ایس ای سی پی...
اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔ پیٹرول 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے سمری 31 جولائی کو ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہر پندرہ روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کیا جاتا ہے،...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کے لئے بری خبر، پاکستان میں جرمن قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لیے ویزے کا اجرا بند کردیا ہے۔ قونصل خانے کے مطابق یہ فیصلہ ناگزیر حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی، جبکہ یورپی سٹیزن کے لیے سروس بحال رہے گی۔ اس فیصلے سے وہ پاکستانی متاثر ہوں گے جو جرمنی میں ملازمت، تعلیم، سیاحت یا خاندانی ملاقات کے لیے سفر کرنا چاہتے تھے۔ جرمن قونصل خانے کے اعلامیے میں ان ناگزیر حالات کی وضاحت نہیں کی گئی جن کی بنیاد پر ویزا سروسز معطل کی گئی ہیں، نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ خدمات کب بحال کی جائیں گی۔ یہ پیش...
پنجاب اسمبلی نے صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی گداگری کے خلاف ایک اہم قرارداد منظور کر لی ہے، جس میں نہ صرف پیشہ ور گداگروں کے خلاف مؤثر اقدامات اور بے سہارا افراد کی بحالی اور تربیت کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ یہ قرارداد حکومتی رکن امجد علی جاوید کی جانب سے پیش کی گئی، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے شہری مراکز، چوراہوں، بازاروں، عبادت گاہوں اور ٹریفک سگنلز پر گداگری ایک سنگین سماجی مسئلہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹریفک پولیس نے ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بچالیا قرارداد میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گداگری...
کولمبو: سری لنکا کے سابق نیول چیف ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو 15 سال پرانے اغوا اور گمشدگی کے کیس میں گرفتار کر لیاگیا ۔ میڈیارپورٹس سری لنکن پولیس نے بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو 15 سال قبل پیش آنے والے پراسرار اغواء اور گمشدگی کے کیس میں حراست میں لے لیا ۔ یہ واقعہ سال 2010 میں پیش آیا تھا جب ایک 48 سالہ شخص اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ایڈمرل الوگتنے اُس وقت سری لنکن نیوی کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ تاہم معاملے کی تازہ تفتیش کے دوران ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کر کے...
—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو پر سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کر لی۔سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔ توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئیبانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ توشہ خانہ کیس ٹو میں مجموعی طور پر 10 گواہوں کے...
قومی ایئرلائن نے بتایا کہ لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں ، مانچسٹرایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانا فراہم کرنا ہوگا۔لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر, برمنگھم ایئرپورٹ پر آخری تاریخ 28 اگست اور مانچسٹر اسٹیشن پر کھانا فراہمی کے ٹینڈر کی درخواست 29 اگست ہے۔پی آئی اے مسافروں کو برطانیہ میں کھانے کے لیے کیٹرنگ سروس کے لئے ٹینڈر برطانیہ میں اسٹیشن منیجر کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔قومی ایئرلائن نے برطانیہ مین پابندی ختم ہونے پر فوری طور قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، ابتدائی طور پر مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں...
علیمیہ خان—فائل فوٹو بانیٔ تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے۔علیمہ خان نے یہ بات راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حکومتی حلقے کہہ رہے ہیں علیمہ خان نے پارٹی ہائی جیک کرلی؟ صحافی کا علیمہ خان سے سوالعلیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیراعظم بھی، اسحاق ڈار شوگر بورڈ کے ایڈوائزر اور چیئرمین بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ اوپن ٹرائل ہے، فیملی اور وکلاء کو قانون کے مطابق اندر جانے دیا جانا چاہیے، ہمیں بتائیں کہ ہمیں سماعت میں کیوں جانے نہیں دیا جا رہا۔علیمہ...
برٹش کونسل اور حکومت پنجاب کے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد صوبہ بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کو مؤثر بنانا ہے۔ اس حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داری کو جلد ایک آپریشنل الائنس ایگریمنٹ کے ذریعے باضابطہ شکل دی جائےگی، جس کے تحت 290 اسکول سربراہان اور 790 سینیئر اساتذہ کی پیشہ ورانہ قابلیتوں کو فروغ دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: فروغ تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا انقلابی فیصلے کیے ہیں؟ اس پروگرام میں اسپیشل ایجوکیشن کے میدان میں قیادت کے معیارات متعارف کرائے جائیں گے، اسکول مینجمنٹ کے نظام میں بہتری لائی جائے گی اور خصوصی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ضمانت کے لیے دراخوست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری وسیئنر قانون دان سلمان اکرم راجہ سے حماد اظہر نے مشاورت کی، ایڈووکیٹ ابوذر نیازی سمیت دیگر وکلاء کی حماد اظہر کی درخواست ضمانت کے لئے پٹیشن کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کی جائے گی، ضمانت کے بعد تمام مقدمات کے خلاف متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر...
خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وہ اراکین جو علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں، ان کی جانب سے فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علی امین کی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق نہیں چل رہی۔ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات سے باخبر ذرائع کے مطابق، پارٹی میں اختلافات ابتدا سے ہی موجود ہیں جن سے عمران خان سمیت قیادت بخوبی واقف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ یہ اختلافات اور گروپ بندی بڑھتی جا رہی ہے، اور اب نوبت فارورڈ بلاک تک پہنچ چکی ہے۔ پی ٹی آئی میں ناراض اراکین کی تعداد کتنی ہے؟ پی ٹی آئی کے...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں قانون حرکت میں نہیں، 5 اگست کو احتجاج میں کے پی میں تحریک کی قیادت کروں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں، یہ جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت پہلے سے چل رہے تھے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں، اس طرح کی پیشیوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو ہر ضلعے ہر حلقے سے عوام نکلیں گے۔ نااہلیوں اور گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
لاہور: پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے لیے 28...
ملک بھر میں چینی کی قیمت اس وقت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت نے نوٹس لیا اور ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 172 روپے مقرر کیا۔ تاہم اس کے باوجود اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماضی میں کب کب گندم اور چینی بحران نے حکومتوں کو مشکل میں ڈالا؟ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارروائیوں کے باعث اب مارکیٹ میں چینی دستیاب نہیں ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی خرید کر سستی کیسے بیچیں؟ چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چینی بحران...
چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے ناموں کی فہرست فوری طلب کر لی جب کہ حکومت شوگر ملز مالکان کے نام فراہم کرنے سے گریزاں رہی۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ شوگر ملز مالکان کو برآمد کیلئے سبسڈی کیوں دی گئی، ریاض فتیانہ نے کہا کہ کیا وجہ تھی کہ راتوں رات ایس آر او جاری کر کے ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی۔ معین پیرزادہ نے کہا کہ ملک کے صدر اور وزیراعظم عوام کو لوٹ کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں، فساد کی جڑ شوگر ایڈوائزری بورڈ ہے، شوگر مافیا حکومتوں کا حصہ ہے۔ حکومت شوگر ملز مالکان کے نام فراہم کرنے سے...
موٹروے پولیس نے لاہور میں ایک شہری کے خلاف موٹروے پیدل کراس کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، شہری سجاد محمود نے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کو پیدل عبور کیا، جو قانوناً جرم ہے اور جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔ موٹروے پولیس نے اس غیر قانونی اقدام پر تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ایف آئی آر تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 290 اور 291 کے تحت درج کرنے کے لیے استغاثہ جمع کروایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سکھر- حیدر آباد موٹر وے میں ایسا کیا ہے کہ یہ 12 سال میں مکمل نہیں ہوا؟ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ اس قسم کی غیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) چین کے سرکاری میڈیا نے پیر کے روز بتایا کہ اب حکومت تین سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو سالانہ 3,600 یوآن (500 ڈالر) کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ گزشتہ تین برسوں سے چین کی آبادی میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے، جو بھارت کے بعد دنیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ملک ہے اور اسے کم ہوتی ہوئی آبادی کے بحران کا سامنا ہے۔ سن 2024 میں مجموعی بچوں کی پیدائش کی تعداد 9.54 ملین تھی، جو سن 2016 کے مقابلے میں نصف تھی۔ سن 2016 میں ہی چین نے اپنی ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی کو ختم کیا تھا، جو تین دہائیوں...

ندیم ملک نے شہبازشریف کی کابینہ کے وزراء پر چینی کی قلت پیدا کرنے کا الزام لگا دیا ، رانا ثناء اللہ کی تردید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ندیم ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں چینی کی قیمت بڑھے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا الزام وفاقی کابینہ کے وزراء پر عائد کر دیاہے جس کی مشیر وزیراعظم تردید کرتے رہے لیکن سینئر صحافی اپنے دعوے پر ڈٹے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرپلس ہوتے ہوئے مصنوعی طور پر قلت پیدا کی گئی اور دیہاڑی لگائی گئی اس میں مڈل مین کا سب سے زیادہ کر دار ہے ۔ سینئر صحافی ندیم ملک نے کہا کہ میں اپنا الزام آپ کی مرکزی حکومت پر دہرا رہا ہوں، ، وزیراعظم شہبازشریف...
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے خیابان سر سید سے مرکزی جامع مسجد مکی کے خطیب وامام پیر سید ثنا اللّٰہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔ پیر سید ثنا اللّٰہ کے بھائی سید عطا الحسن نے پولیس کو درخواست دے دی، بھائی مسجد کے امام وخطیب ہیں۔ سید عطا الحسن نے کہا کہ گزشتہ روز مغرب کی نماز کے بعد امامت کرکے فارغ بیٹھے تھے، سیاہ رنگ کی ویگو پر پینٹ شرٹ پہنے چھ نامعلوم افراد آئے اور بھائی کو زبردستی لیکر چلے گئے، نامعلوم افراد نے دریافت کرنے پر کچھ نہ بتایا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او اور ڈیوٹی آفیسر کی موجودگی میں درخواست دی لیکن ہمیں کہاگیا ایس ایچ او آئیں گے تو بتائیں گے، ابھی تک نہ درخواست پر کاروائی ہوئی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے نائب وزیراعظم عادل بیسالوف کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ وفد پانچویں پاکستان کرغزستان بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آیا ہے۔ وزیراعظم نے اجلاس کے کامیاب انعقاد اور مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان، افغانستان، کرغزستان، تاجکستان کے مابین توانائی پراجیکٹ اگلے سال مکمل ہوگا وزیراعظم نے معاہدوں پر مؤثر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں کو جلد حقیقی نتائج میں بدلنا ہوگا۔ کرغز نائب وزیراعظم نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور باہمی تعاون کے...
ذرائع کے مطابق التجا مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں پارٹی کے موقف کی وضاحت کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ریاستی حیثیت کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت، آئین اور پرچم کے لیے ہے۔ ذرائع کے مطابق التجا مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں پارٹی کے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں...
ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں حالیہ شدید سیلاب کے دوران لاپتہ ہونے والی نجی ٹی وی کی اینکر شبانہ لیاقت کی گاڑی شاہراہ بابوسر پر ملبے سے برآمد کر لی گئی ہے تاہم گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا اور اینکر سمیت ان کے شوہر اور چار بچوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے اور ریسکیو ٹیموں کو شبانہ لیاقت کی تباہ شدہ گاڑی بابوسر کے مقام پر ملی۔گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا تاہم ڈرونز، سراغ رساں کتوں، پولیس، انتظامیہ، پاک فوج اور جی بی سکاؤٹس کی مدد سے تلاش جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق 10 سے 15 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت جمہوریت داؤ پر لگی ہوئی ہے، ہمارے ارکان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا، یہ جانے بغیر کہ اے ٹی سی سرگودھا کی سزا قانونی طور پر درست ہے بھی یا نہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے جمہوریت اس وقت داؤ پر لگی ہے، ہم مسلسل کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کےحوالے سے متعصب ہے، یہ نوٹیفکیشن ہمارے موقف...
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت مشہور سیاحتی مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار دے دی۔ اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری دستاویزا ت کے مطابق کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس حاصل کرنے کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے‘ چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے اور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے بطور انٹری فیس حاصل کی جائے گی۔ مقامی افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) ہائیکورٹ نے سینیئر سول جج اسلام اباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اداروں کو اس کی گرفتاری سے روک دیا اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ کل منگل کے روز متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔دو رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے دائر ایک ضمنی درخواست کی سماعت کی تو اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی کی پی علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے متعدد کیسوں میں حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے تاہم...
اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ نون کی حکومتوں کے دور میں ہمارے یہاں بہت سے ترقیاتی کام ہوتے رہے ہیں جن میں سب سے قابل ذکر موٹروے، بڑی بڑی شاہراہیں، نیو کلیئر ٹیسٹ اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے پر عمل درآمد مگر دیکھا جائے تو معیشت کو بہتر بنانے اور وطن عزیز کو ایک خود مختار اور خود انحصار ملک بنانے میں ابھی تک کوئی بڑا کا م دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔ حکومت اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کو ملک کی ترقی کا پیمانہ سمجھتی رہی ہے، جب کہ اسٹاک مارکیٹ کے بڑے بڑے ریکارڈوں سے عام آدمی کو نہ روزگار ملا کرتا ہے اور نہ غریب کا پیٹ بھرتا ہے، یہ چند بڑے...
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل پر آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں شریک وزیر مملکت شذرہ منصب علی نے کہا کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، اس مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔ راولپنڈی: شادی شدہ خاتون قتل، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے عامر ڈوگر نے بھی کہا کہ اس مسئلے پر سب کو بیٹھنا چاہیے۔تحریک تحفظ...
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی جس کے مذاکرات کی تکمیل کیلیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب واشنگٹن روانہ ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکہ کے دوران پاک، امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہوگی، تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہو گا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک اور امریکا میں مضبوط تجارتی تعلقات اہم ستون ہیں امریکا پاکستان کاسب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ پاکستان دوطرفہ تجارت کو روایتی و غیرروایتی شعبوں تک بڑھانا چاہتا ہے۔ اعلامیے کے ماطبق پاکستان میں آئی ٹی، معدنیات، زراعت میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور وزیرخزانہ کا دورہ...
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران گڑگاؤں میں 200 سے زائد افراد کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑ گاؤں میں ایک سنگین انسانی بحران نے جنم لے لیا ہے، جہاں حالیہ دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں بنگالی نژاد مسلم مزدور اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ان مزدوروں کے خلاف مبینہ طور پر ہریانہ پولیس کی طرف سے غیر قانونی گرفتاری، تحویل میں بدسلوکی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی ٹیم نے...
اعجاز چوہدری : فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے، اعجاز چوہدری آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت رکن سینیٹ رہنے کے اہل نہیں رہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن احسان ریاض کو تھپڑ مار دیا۔ ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں ایک موقع پر اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اپنی نشست سے اٹھے اور حکومتی رکن احسان یاض کو تھپڑ دے مارا۔ ہنگامہ آرائی پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا اور حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔ اپوزیشن رکن غیرپارلیمانی حرکت کے بعد قہقے لگاتے اور ہنستے رہے۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے انہیں صوبے میں امن و امان، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف اقدامات اور ترقیاتی کاموں پر آگاہی دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات کے لیے آئے وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان خواجہ نے کی جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی ڈی آزاد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے شرکاء کو امن امان سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ سندھ میں پولیس کی کل نفری ایک...
امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسکاٹ لینڈ میں یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان سے ملاقات ہوئی جہاں دونوں کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا۔ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین سے معاہدہ سب کو مبارک ہو۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ یورپی یونین امریکی توانائی شعبے سے 750 ارب ڈالر کی خریداری کرے گا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 5 اگست کے مجوزہ احتجاج میں سیاسی رویہ اختیار کرتی ہے اور پُرامن مظاہرہ کرتی ہے تو حکومت انہیں احتجاج کی اجازت دے گی، لیکن اگر ماضی کی طرح ہنگامہ آرائی، ریاستی املاک کو نقصان یا سرکاری مشینری کا استعمال دہرایا گیا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات اپنے ایک انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’تحریک انصاف پہلے بھی 2،3 مرتبہ اسلام آباد آئی ہے، وہ ہتھیار، کرینیں اور سرکاری گاڑیاں ساتھ لائے۔ اگر اس بار بھی ایسا ہی رویہ اپنایا گیا تو ریاست...
سیمینار سے مولانا محمد امین انصاری، ایم پی اے شازیہ رضوان، محمد عبداللہ حمید گل، سیدہ سمیرا رضا، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ حافظ محمد اقبال رضوی، پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ، علامہ حیدر علوی، علامہ سید علی موسوی نوربخشی، علامہ آغا نیئر عباس جعفری سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو متحدہ علماء محاذ پنجاب کے تحت پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار، کلچر قونصلر ایران مجید مشکی کی شرکت و خطاب متحدہ علماء محاذ پنجاب کے تحت پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار، کلچر قونصلر ایران مجید مشکی کی شرکت و خطاب متحدہ علماء محاذ پنجاب کے تحت پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار،...
— فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں اب دم نہیں ہے۔فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پی ٹی آئی کا 5 اگست کو احتجاج ہے لیکن پہلے یہ اپنے اندر اتحاد قائم کرے، وزیراعلیٰ پارٹی کے صوبائی صدر نہیں رہے، اب تو جیب سے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی احتجاج کر سکے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے گورنر ہاوس کے اس ہال میں اے پی سی بلائی تھی جس میں صرف پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت نہیں کی تھی۔گورنر خیبر پختونخوا نے سوال کیا کہ آج تک پی ٹی آئی والوں...
---اسکرین گریب خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس سسٹم کا آغاز کر دیا، سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا گیا۔صوبے میں سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ کو پہلی ای سمری آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ای سمری کا اجرا دفتری امور اور فائل ورک کو پیپر لیس بنانے کی طرف پیشرفت ہے، سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیے جا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپورعلی امین گنڈاپور کا کہنا...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس صحتِ عامہ کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، اور لاکھوں افراد تشخیص میں تاخیر، ناکافی آگاہی اور غیر مؤثر طبی سہولیات کے باعث خاموشی سے اس موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور عوامی شعور کی بیداری کے بغیر اس مرض کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک صحت مند اور ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان کے لیے ہمیں اپنی اجتماعی ذمہ داری کا ادراک کرنا ہوگا اور عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان...
امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے 15 فیصد شرح محصولات پر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یورپی یونین پہلے کی نسبت امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی، امریکی فوجی سازوسامان کی خریداری بڑھائے گی اور 150 ارب ڈالر کی امریکی توانائی مصنوعات خریدے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ دونوں 15 فیصد یکساں شرح محصولات پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں گاڑیوں سمیت دیگر تمام اقسام کی اشیا شامل ہوں گی۔ وان...
سکاٹ لینڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد دنیا کے دو سب سے بڑے اقتصادی شراکت داروں کے مابین کئی ماہ سے جاری تعطل کا خاتمہ ہو گیا ہے تاہم ابھی تک معاہدے پر باضابط دستخط نہیں ہوئے اور معاہدے کی تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے سکاٹ لینڈ میں مذاکرات کے بعد اعلان کیا کہ یورپی یونین سے امریکہ برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر 15 فیصد ٹیرف عائد ہو گا یہ اس 30 فیصد درآمدی ٹیکس کا نصف ہے جو ٹرمپ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کا ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ افغانستان نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافے کے لیے پاکستان سے سہولیات مانگ لی ہیں، پاکستان کی جانب سے جائزے کے بعد پابندیاں ہٹانے پر اتفاق کیا گیا.(جاری ہے) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیاں ختم کرنے کا معاملہ حالیہ مذاکرات میں آیا تھا جس میں افغان وفد کی قیادت نائب وزیر صنعت و تجارت اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت نے کی تھی، مذاکرات میں افغانستان نے ٹرانزٹ...
ویب ڈیسک:وادی چترال کے بونی اور ریشن علاقوں میں بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے، اس دوران کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے وادی چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں ممکنہ بارش اور گلیشرز کے پگھلنے کے باعث دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ بارشوں کے...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )بھارت کی سب سے بڑی حزبِ اختلاف جماعت کانگریس کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک اس بات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے کہ پہلگام پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کہاں سے آئے تھے بھارتی جریدے سے انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں انڈین حکومت کیا چھپانے کی کوشش کر رہی ہے؟جس پر چدمبرم کا کہنا تھا کہ یہ ان کا قیاس ہے لیکن ان کے خیال میں حکومت جس بات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور جس کی جانب انڈین چیف آف ڈینفنس نے بھی اشارہ کیا تھا وہ یہ ہے کہ انڈیا...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے، ہم نے کہا تھا 5 سینیٹرز بنائیں گے جو بنا کر دکھائے، اب ہم عدم اعتماد کر کے دکھائیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اگر صوبائی حکومت سمجھتی ہے کہ ان کو ایف سی یا فوج کی ضرورت ہے تو وہ بلا سکتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور حکومت ماننے کو تیار نہیں کہ خیبرپختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے۔گورنر خیبر پختونخوا کاکہنا تھاکہ اگر صوبائی حکومت سنجیدہ ہوتی تو کرم کی صورتحال خراب ہوئے ایک سال ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ علی امین اگر لوگوں کو پکڑ رہے ہیں اور کسی...
صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی مگر حبس کا زور ٹوٹ نہ سکا، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی۔مون سون کا پانچواں سپیل ملک میں داخل ہو گیا جس کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ایبٹ روڈ، مال روڈ، جیل روڈ اور ڈیوس روڈ کے اطراف میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، اس کے علاوہ کینال روڈ، ہربنس پورہ، رنگ روڈ اور ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی تیز بارش نے رنگ جما دیا جبکہ سول سیکرٹریٹ، چوبرجی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق آج شام سے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ای سمری کے اجرا، دفتری امور اور فائل ورک کو پیپرلس بنانےکی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ روز صوبے میں پہلی بار سمری کو دستخط کے لیے کاغذ کے بجائے سوفٹ کاپی میں بھیجا گیا جو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آن لائن سسٹم کےذریعے موصول ہوئی اور پھر وزیراعلیٰ کے پی نے پہلی ای سمری پر دستخط کیے۔ مفتاح اسماعیل کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز...
ویب ڈیسک: سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر...
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ زائرین کے لئے محفوظ راستے اور مناسب سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، جبکہ یہاں حکومت خود ہی انکے راستے میں رکاؤٹیں پیدا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت ہے۔ لاکھوں زائرین نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کے عشق میں یہ سفر کرتے ہیں۔ حکومت زائرین کی راہ میں رکاؤٹیں ڈالنے سے اجتناب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے دفتر کے دورے کے موقع پر ضلعی صدر سید وقار...

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے پر بڑی پیش رفت، دونوں ممالک کا ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کا ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق افغانستان نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافے کے لیے پاکستان سے سہولیات مانگ لی ہیں، پاکستان کی جانب سے جائزے کے بعد پابندیاں ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیاں ختم کرنے کا معاملہ حالیہ مذاکرات میں آیا تھا، جس میں افغان وفد کی قیادت نائب وزیر صنعت و تجارت اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت نے کی تھی، مذاکرات میں افغانستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ پر تمام پابندیاں ختم کرنے کی تجویز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اتوار کے روز جس تجارتی معاہدے کا اعلان ہوا ہے، اس کی تفصیلات کا مکمل انکشاف ابھی باقی ہے۔ کئی یورپی رہنماؤں نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، تاہم اس پر کئی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی ہو رہی ہے۔ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کا اعلان اتوار کے روز کیا گیا، جس پر یورپی کمیشن کی صدر ارزلا فان ڈیئر لائن نے کہا کہ یہ معاہدہ "استحکام لائے گا۔" بعد میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک کاروں پر ٹیرفس کی سطح کی بات ہے، تو وہ جو "ہم حاصل...
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) فرانس نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے سے عارضی استحکام پیدا ہو گا تاہم یہ متوازن نہیں ہو گا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ بات یورپ کے لئے فرانسیسی وزیر بنجمن حداد نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین کے درمیان اتوار کو ہونے والی بات چیت میں طے پانے والا معاہدہ عارضی استحکام فراہم کرے گا لیکن یہ غیر متوازن ہو گا۔(جاری ہے) انہوں نے معاہدے کے کچھ پہلوؤں بشمول فرانسیسی معیشت کے لئے...
وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے دھویں کی انسپکشن کے لیے اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ نئے قواعد و ضوابط کے تحت سال 2022 یا اس کے بعد کے ماڈلز کی گاڑیوں کی ابتدائی طور پر انسپکشن نہیں کی جائے گی، جبکہ سال 2022 سے پہلے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی انسپکشن کو پہلے مرحلے میں لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: جاپان سمیت دیگر ممالک سے کتنی گاڑیاں امپورٹ اور کتنی ایکسپورٹ کی جاتی ہیں؟ نئے ایس او پیز کے مطابق، گاڑیوں کے دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 6 فیصد سے کم ہو تو گاڑی کو اسٹیکر جاری کیا جائے گا، جبکہ اگر کاربن مونو آکسائیڈ...
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بی جے پی کی زیرقیادت ریاستی حکومتوں میں بنگالی بولنے والے شہریوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور مظالم کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے اس رپورٹ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مرکزی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ممتا بینرجی نے کہا کہ ’’ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں وہی بات کہی ہے جو ہم برسوں سے دہرا رہے ہیں۔ بی جے پی حکومتیں صرف بنگالی زبان کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں‘‘۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مظالم مرکزی حکومت کی ہدایات پر منظم انداز میں کیے...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے، ہم نے کہا تھا 5 سینیٹرز بنائیں گے جو بنا کر دکھائے، اب ہم عدم اعتماد کر کے دکھائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اگر صوبائی حکومت سمجھتی ہے کہ ان کو ایف سی یا فوج کی ضرورت ہے تو وہ بلا سکتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور حکومت ماننے کو تیار نہیں کہ خیبرپختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے۔گورنر خیبر پختونخوا کاکہنا تھاکہ اگر صوبائی حکومت سنجیدہ ہوتی تو کرم کی صورتحال خراب ہوئے...
نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، حملہ آور بھارتی ہیں۔ کانگریسی رہنما پی کے چدمبرم نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں، کیا حکومت نے ان کے پاکستانی ہونے کی شناخت کی؟ سابق بھارتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بی جے پی نے پی چدم برم کے بیان پر ہنگامہ کھڑا کر دیا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے...