2025-11-07@21:59:16 GMT
تلاش کی گنتی: 148118
«سی اور»:
(نئی خبر)
ہانگ کانگ سکسز میں بارش نے بھارت کو پاکستان کے خلاف شکست سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ اتھاپا 28 اور چپلی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 2 اور عبدالصمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت 2 رنز سے فاتح قرار پایا۔
پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین پاور شیئرنگ کے حوالے سے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ کےمعاملات طے پاگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیے، جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافی امور پر حل نکل آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے 30 ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ایک بار پھر ہامی بھرلی ہے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ قانون میں لا آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئر دینے کا امکان ہے۔ ذرائع...
اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پاکستانی مذہبی علما، اساتذہ یونیورسٹی اور فکری و سماجی شخصیات سے خطاب میں ایرانی پارلیمان کے سربراہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ امام، انقلاب اور قرآن مجید، احادیث اور اہلِ بیتؑ کے عقائد و روایات سے یہ سیکھتے آئے ہیں کہ ظلم کے مقابلے پر ثابت قدم رہنا لازم ہے۔ مسلمانوں کو ایسے خودمختار، مضبوط اور باصلاحیت ملکوں کی ضرورت ہے جو علمی و فنی میدانوں میں، خاص طور پر اس دورِ جدید میں جب جدید ٹیکنالوجی عروج پر ہے، بلند ترین مقام حاصل کریں اور مواقع سے فائدہ اٹھائیں؛ ہمیں چند صدیوں کی پسماندگی کو دور کرنا ہوگا۔ اس پسماندگی کی جڑ بھی استعماری نظریات ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے۔ رئیسِ مجلس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت کی مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اہم آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت جمع کروائی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی جائزے کا اختیار آئین کا بنیادی ستون ہے اور اسے کسی بھی ترمیم یا متوازی نظام کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا۔درخواست میں یہ مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی صورت میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس اپنے آئینی دائرہ کار میں مداخلت کے کئی معاملات سننے سے محروم ہو جائیں گی، جو نہ صرف آئین کی روح کے منافی ہے...
رہبر انقلاب یمن نے خبردار کیا ہے کہ دشمن ایران-اسرائیل تنازعے کو ایسے انداز میں پیش کرنیکی کوشش میں ہے کہ گویا اس ماجرے میں عربوں کا کوئی کردار ہی نہیں! اسلام ٹائمز۔ لبنان میں منعقدہ 34ویں عرب نیشنل کانفرنس کے ساتھ اپنے آنلائن خطاب میں یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بن بدرالدین الحوثی نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل، امریکہ کے تعاون سے، علاقائی ممالک کی سرزمین پر آزادانہ انداز میں اپنی غیر قانونی نقل و حرکت کی مساوات کو مسلط کرنے کی کوشش میں ہے درحالیکہ وہ ہمیشہ حق کے حامل مظلوم فریقوں کو ہی مورد الزام ٹھہراتا ہے۔ سربراہ انصار اللہ یمن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں کے دوران...
اگر آپ کبھی سونے سے مزین آئی فون خریدنے کا خواب دیکھتے رہے ہیں تو اب موقع حاضر ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ریٹیلرز نے 11.11 سیل (سنگلز ڈے) کے موقع پر زبردست پروموشنز کا اعلان کیا ہے جن میں سب سے نمایاں ایروس گروپ (Eros Group) کی پیشکش ہے: 24 قیراط سونے سے مزین آئی فون صرف 11,111 درہم میں۔ یہ آفر اپنی علامتی قیمت کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ عام دنوں میں اس فون کی قیمت 12,999 درہم ہوتی ہے۔ ایروس گروپ کے سی ای او رجت آستھانا کے مطابق، ’یہ اصل آئی فون ہے جسے مقامی کمپنی نے 24 قیراط سونے سے پلیٹ کیا ہے۔ یونٹس TRA سے منظور شدہ ہیں اور اصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے سے کم از کم 54 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق دھماکا ایک تعلیمی ادارے کی مسجد میں اس وقت ہوا جب نمازِ جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ زخمیوں میں متعدد اساتذہ اور طلبہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک بندوق اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، جس کے باعث حکام کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔انڈونیشین حکام کا کہنا ہے...
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اس سے قبل سلیکشن کمیٹی کے رکن، سینئر مینیجر اور ٹیم مینٹور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور انہیں ٹیم کے اندرونی معاملات اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی علم ہے۔ اگرچہ وہاب ریاض کو کوچنگ کا عملی تجربہ حاصل نہیں، تاہم انہوں نے کوچنگ کا لیول ٹو کورس مکمل کیا ہے اور آئی سی سی کی دو روزہ کوچنگ ورکشاپ میں بھی شرکت کی ہے۔ پی سی بی ذرائع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی مک مکا کر کے آئینی سودے بازی چاہتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر لین دین کی سیاست کر رہی ہے اور بظاہر اصولوں کے بجائے مفاہمت کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی سیاست کا اصل امتحان ہے۔ بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت...
پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے صدر اور جنرل سیکریٹری کی ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا جس پر تنظیم نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے نہ ہونے پر گزشتہ کئی روز سے کام بند کر رکھا ہے۔
—فائل فوٹو مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی شریعت کورٹ کی بلڈنگ میں منتقلی کی تجویز ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ان کی کمپنی ٹیسلا نے بطور چیف ایگزیکٹو کام جاری رکھنے کے لیے ایک غیر معمولی معاوضے کی پیشکش کی ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ہزار ارب یا ایک ٹریلین ڈالر کے معاوضے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اگر وہ کمپنی کے مقرر کردہ اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو وہ تاریخ کے امیر ترین شخص بن جائیں گے۔یہ منصوبہ اگرچہ کئی سرمایہ کاروں کی جانب سے مخالفت کا سامنا کر چکا تھا، لیکن شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے مسک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ امریکی شہر آسٹن میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں 75 فیصد سرمایہ کاروں نے...
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ہاکی گرائونڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ،موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر دی گئی ہے تاہم پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
محکمہ فنانس پنجاب کے 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام ہوگیا۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبائی کنسولیڈیٹڈ فنڈ کو اربوں کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ آڈٹ 2023-24 میں بھاری مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں۔ حکومتی اداروں اور کمپنیوں سے واجبات کی ریکوری نہ ہو سکی۔ ڈسکوز نے 82 ارب روپے بجلی ڈیوٹی کی ادائیگی نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف اداروں کو اضافی ٹرانسفر کی مد میں 177 ارب روپے کی عدم ریکوری کا سامنا ہے۔ کمرشل بینکوں میں 44 ارب روپے کے سرکاری فنڈز پڑے رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی طرح اداروں کو دیے گئے قرض میں 2.4 ارب روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے لیے پاکستان شاہینز کا اسکواڈ باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 14 سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ اسکواڈ آئندہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ٹیم کو گروپ ’بی‘ میں...
غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی۔العربیہ اردو کے مطابق واشنگٹن میں وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ عشائیے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ تعیناتی بہت جلد ہونے والی ہے، اور غزہ میں حالات اطمینان بخش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں زیادہ مسائل پیش نہیں آئےاور اگر فلسطین کی عسکری تنظیم کے ساتھ کوئی نئی مشکل پیدا ہوئی تو کئی ممالک نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ساتھ ہی امریکی صدر نےفلسطین...
اقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔خبر ایجنسی کے مطابق شامی صدر احمد الشرع پر پابندی ہٹانے کی قرارداد امریکا کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی جو 14 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد کے مطابق صدر احمد الشرع اور وزیر داخلہ انس حسن خطاب کے نام داعش و القاعدہ پر عائد پابندیوں کی فہرست سے نکال دیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کے بعد الشرع کے منجمد اثاثے بحال اور اسلحہ پابندی بھی ختم ہو جائے...
ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دلچسپ مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس (DLS) سسٹم کے تحت 2 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، اس وقت پاکستان نے 3 اوورز میں 41 رنز پر ایک کھلاڑی کھویا تھا اور فتح کے لیے مزید 18 گیندوں پر 46 رنز درکار تھے۔ جب میچ روکا گیا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئس فارمولا کے تحت بھارت کو معمولی برتری حاصل تھی، جس کی بنیاد پر مین اِن بلو کو فاتح قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے خواجہ نفی نے 9 گیندوں پر 18 ناٹ آؤٹ رنز بنائے، جن میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ معاذ صداقت نے 3 گیندوں پر 7...
گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں آپریشن کے دوران 6ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ فورسز نے شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شدید مقابلے میں چھ خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن میں گڈی شر، اکبر شر سمیت دیگر شامل ہیں۔واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ رونتی کے کچے علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوں کے دو گروپوں کے درمیان پہلے تصادم ہوا۔جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر براہ راست حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں...
ایلون مسک ایک ٹریلین ڈالر معاوضہ لینے والے دنیا کے پہلے سی ای او بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز ٹیسلا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک ایک ٹریلین ڈالر (760 ارب پاؤنڈ) معاوضہ لینے والے دنیا پہلے سی ای او بن گئے جس کی شیئر ہولڈرز نے بھی منظوری دے دی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں 75 فیصد حصص داروں نے اس غیر معمولی معاوضے کی حمایت کی جس کے بعد ہال میں زبردست تالیاں بجائی گئیں، یہ معاوضہ پیکیج مسک کو اگلے 10 سالوں میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں نمایاں اضافہ کرنے کی صورت میں دیا جائے گا۔اگر وہ مقررہ اہداف...
فرانس کے ایک گھر کے مالک کو اپنے باغیچے میں قریباً 8 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا سونا ملا ہے، جب وہ وہاں تیرنے کا تالاب (سوئمنگ پول) بنانے کے لیے کھدائی کر رہا تھا۔ یہ غیر متوقع دریافت نیوویل سور ساؤن (Neuville-sur-Saône) نامی قصبے میں ہوئی، جو لیون (Lyon) کے شمال میں واقع ہے۔ کھدائی کے دوران مالک کو 5 سونے کی اینٹیں (Gold Bars) اور کئی سکے زمین کے اندر دفن ملے۔ گھر کے مالک نے فوراً مقامی حکام کو اطلاع دی۔ ماہرین: سونا قانونی اور تاریخی حیثیت سے غیر متعلق تحقیقات کے بعد ثقافتی امور کے دفتر (DRAC) نے تصدیق کی کہ یہ سونا کسی تاریخی یا آثارِ قدیمہ کی اہمیت کا حامل نہیں۔ پولیس نے...
بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر کی جانب سے ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزیوں پر ای چالان بھیجے جا رہے ہیں، مگر کراچی کی سڑکوں پر نہ زیبرا کراسنگ موجود ہے اور نہ ہی اسپیڈ لمٹ کے واضح سائن بورڈ نصب ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر کی خستہ حال سڑکیں اور ترقیاتی منصوبوں کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات شہریوں کو متبادل یا غلط راستے اپنانے پر...
کراچی: پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے صدر اور جنرل سیکریٹری کی ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا جس پر تنظیم نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے نہ ہونے پر گزشتہ کئی روز سے کام بند کر...
پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے امریکی طرز کے دور سے نشانہ بنانے والے جدید ہتھیار حاصل کر لیے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران جدید تھرمل سائٹس، دوربینیں، ہیوی مشین گنز اور اینٹی ڈرون گنز پولیس کے حوالے کیں۔ ترجمان کے مطابق پولیس کو 147 جدید سکوا دوربینیں، 363 تھرمل سائٹس، 10 ہیوی مشین گنز اور 4 اینٹی ڈرون گنز فراہم کی گئی ہیں۔ اینٹی ڈرون گنز وزیرستان، بنوں اور باجوڑ پولیس کے حوالے کی گئیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، جدید آلات سے پولیس کی رات کے وقت نگرانی مزید مؤثر ہوگی، تھرمل...
تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت،حنیف گوہر کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے بتایا کہ اس انکشاف سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر کے مطابق، وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اختلافات برقرار ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا حالیہ اجلاس، جسے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری اور اس پر بریفنگ کے لیے طلب کیا گیا تھا، کسی حتمی فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان ترمیمی مسودے پر تاحال مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھ دیے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں نے مجوزہ مسودے کی حمایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد ترمیمی تجاویز حکومت کو بھجوائے گی۔ اس کے بعد ہی حکومت اور اتحادیوں...
محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے، جس کا مقصد افراد باہم معذوری کو معاون آلات کی فراہمی میں آسان اور تیز ترین سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت اب خصوصی افراد گھر بیٹھے ایک کلک پر وہیل چیئر سمیت دیگر معاون آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے، اور یہ سہولیات گھر کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر تیار کی گئی اس ایپ کے ذریعے نہ صرف عوام بلکہ فیلڈ افسران بھی درخواستوں کی رجسٹریشن، فالو اَپ اور مانیٹرنگ کر سکیں گے۔ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے...
مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو ملک کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں منعقدہ ریسورس سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کتے پہلے اجلاس میں آٹسٹک بچوں کی تعلیم، تھراپی اور بحالی سے متعلق تاریخی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنایا جائے گا، جہاں عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ So happy and grateful to share that my dream is finally becoming a reality, Alhamdulillah!This...
حکومت نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ایک نئی آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 7 ججز ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ قدم ملک کے عدالتی ڈھانچے میں بڑی اصلاحات کا حصہ ہے اور اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کا تصور میثاقِ جمہوریت میں بھی موجود تھا جس پر 2006 میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے دستخط کیے تھے، اور اب اسی تجویز کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق آئینی عدالت کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال ہوگی جبکہ سپریم کورٹ ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے۔ توقع...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہنگامی طور پر پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آج منعقد ہوگا، جس میں پارٹی کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اہم اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان پارٹی ارکان سے ترمیم پر مؤقف طے کرنے کے حوالے سے رائے لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے حالیہ ملاقاتوں اور سیاسی رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے...
قومی ایئرلائن کے متعدد طیارے اس وقت تکنیکی مسائل اور مینٹیننس میں تاخیر کے باعث پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ پرواز پی کے 225 بدستور ڈیلی چیک کے تحت گراؤنڈ پر موجود ہے۔ اے پی بی ایم ایکس رجسٹریشن والا طیارہ، جو کراچی سے اسلام آباد پی کے 308 پر آپریٹ کر رہا تھا، انجن نمبر 1 کے ایگزاسٹ کون سلیو میں خرابی کے باعث سروس سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں پروازیں پی کے 308/309 اور پی کے 451/452 منسوخ کر دی گئیں۔ جمعرات کی شام اسلام آباد تا کراچی پرواز پی کے 369 کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان دوطرفہ پروازیں (پی کے 451-452) بھی منسوخ ہوئیں۔ متعدد بین الاقوامی اور ملکی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ مات، پاکیزہ، داَم، اڑان اور میں عبدالقادر ہوں جیسے مقبول ڈراموں میں بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طلاق کے بعد میڈیا انڈسٹری سے تقریباً سات سال دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محب مرزا سے شادی ختم ہونے اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں مکمل ذہنی و جذباتی بحالی کی ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے اردگرد بہت زیادہ دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کی فیملی...
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سے متعلق ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ معروف آرتھوپیڈک سرجن اور تجزیہ نگار ڈاکٹر عمر عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ دورانِ حراست ڈکی بھائی پر جسمانی تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی کمر پر نیل پڑ گئے۔ ڈاکٹر عمر عادل نے یہ انکشاف صحافی ارشاد بھٹی کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈکی بھائی نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے سامنے کسی دباؤ کے باعث یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ سعد الرحمان المعروف ڈکی بھای ۔۔ میں اس شخص کا سب سے بڑا ناقد تھااور شاید رہونگا جب تک فیملی وی لاگنگ کے نام...
وزیراعظم آذربائیجان کے یومِ فتح کی 5 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے روانہ ہوگئے۔ آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو کے لئے روانہ ہوئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ملاقات کریں گے، بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجارت اور سرمایہ کاری،...
خیبر پختونخوا پولیس نے امریکی طرز کے دور سے نشانہ بنانے والے جدید ہتھیار حاصل کر لیے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران جدید تھرمل سائٹس، دوربینیں، ہیوی مشین گنز اور اینٹی ڈرون گنز پولیس کے حوالے کیں۔ ترجمان کے مطابق پولیس کو 147 جدید سکوا دوربینیں، 363 تھرمل سائٹس، 10 ہیوی مشین گنز اور 4 اینٹی ڈرون گنز فراہم کی گئی ہیں۔ اینٹی ڈرون گنز وزیرستان، بنوں اور باجوڑ پولیس کے حوالے کی گئیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، جدید آلات سے پولیس کی رات کے وقت نگرانی مزید مؤثر ہوگی، تھرمل سائٹس کے ذریعے...
سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف افسران کو فوری طور پر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ایچ آر ڈی ) میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اس حوالے سے دفترِ ترقی انسانی وسائل کی جانب سے باضابطہ آفس آرڈر نمبر 835 جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا کر ایچ آر ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان میں شامل نمایاں افسران سردار خان زمری ، ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن / جنرل اسلام...
لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اب لاہور میں دھواں چھوڑنے والی کوئی گاڑی نظر نہیں آنی چاہیے، شہر میں بینرز لگادیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، محکمہ ماحولیات کے افسروں کو آج کل سڑکوں پر نظر آنا چاہیے، جو بھی آلودگی پھیلائے اس کیخلاف کارروائی کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے کے معاملے پر تشویش اور ڈائریکٹر ماحولیات کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی سماعت میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالتی احکامات پر عمل کیا جاتا تو لاہور کی صورتحال مختلف ہوتی، پنجاب میں...
بالی وُوڈ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ سُلاکشنا پنڈت جمعرات کی شام دل کا دورہ پڑنے سے 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے بھائی اور مشہور موسیقار لالت پنڈت نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ لالت پنڈت کے مطابق، سُلاکشنا کو جمعرات کی شام سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ شام تقریباً 7 بجے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ہم انہیں ناناوتی اسپتال لے جا رہے تھے، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی چل بسیں۔ سُلاکشنا پنڈت کا فنی سفر سُلاکشنا پنڈت نے 1975 میں فلم ’الجھن‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے سنجیو کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد...
اسلام آباد کے ’کابل ریسٹورنٹ‘ کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سخت اقدام کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے اوپن ایریا کو سیل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی بنیادی وجہ ریسٹورنٹ کی جانب سے ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام اپنانے میں ناکامی اور شہریوں سے نقدی کی وصولی پر اصرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کابل ریسٹورنٹ شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے سے مسلسل انکار کرتا رہا اور نقد رقم کی ادائیگی پر زور دیتا رہا، جس سے ٹیکس کی شفافیت متاثر ہو رہی تھی۔ Kabul Restaurant open space sealed for not adhering to cashless SOPs. Let’s move towards digitisation and cashless economy Good work by...
عدالتی فردِ جرم کے مطابق بولٹن نے ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل حساس نوٹسز جن میں امریکی اور غیر ملکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات اور خفیہ انٹیلیجنس رپورٹس شامل تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے ایک عدالتی فردِ جرم کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے امریکہ کے سابق مشیرِ قومی سلامتی جان بولٹن کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر لی ہے، جس میں خفیہ اور حساس معلومات موجود تھیں۔ تسنیم نیوز کی بینالاقوامی رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز کی ویب سائٹ نے جمعرات کے روز لکھا کہ ایرانی ہیکرز نے بولٹن کے ای میل ہیک کرنے کے بعد انہیں طنزیہ انداز میں مونچھوں والے کہہ کر مخاطب کیا، اور انہیں کامیابی کی دعا دیتے...
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایات پر لاہور ہائی کورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو بین الاقوامی معیار اور جدید تکنیکی بنیادوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ایک جامع اور موثر اصلاحاتی نظام نافذ کیا گیا ہے۔ عدالت کے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی اہمیت کے پیش نظر دو ایڈیشنل رجسٹرارز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کی حفاظت، معیاری درجہ بندی، باقاعدہ نگہداشت اور شفاف و محفوظ نقل و حرکت کو یقینی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آج باکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات موجود ہیں، جن کی بنیاد...
احسن عباسی :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 5 پروازیں منسوخ اور 2تاخیرکاشکارہوگئیں۔ منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے جدہ جانے والی فلائے ناس کی پرواز ایکس وائی 638اورکراچی سے مسقط جانے والی عمان ا یئرکی پرواز ڈبلیووائی 324 شامل ہیں۔کراچی سے لاہور جانے والی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے لاہورجانےو الی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 اورکراچی سے فیصل آبادجانے والی پی آئی اے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اکتوبر کے دوران ترسیلاتِ زر میں 11.9 فیصد اضافہ اور 3.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح عبور کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانی ملکی تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت اور خون پسینے کی کمائی سے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان کے ساتھ آغاز کیا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے ٹریڈنگ کے ابتدائی حصے میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 160,112.71 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 1,015.93 پوائنٹس یعنی 0.64 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +987.52 points (+0.62%) at midday trading. Index is at 160,084.31 and volume so far is 114.95 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/Kpz2m7BOBa — Investify Pakistan (@investifypk) November 7, 2025 مارکیٹ...
پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے سفیر عزت ماب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مسائل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم...
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ اگر کوئی آئینی ترمیم پاکستان کے نظامِ حکمرانی میں بہتری، اداروں کی کارکردگی کو مضبوط اور عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کر سکتی ہے تو پیپلز پارٹی ایسی تجاویز پر غور کرنے اور ان کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت ہماری پارٹی کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے، تو پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم یا این ایف سی ایوارڈ میں کسی بھی قسم کی واپسی یا تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گی۔ بلال ہاؤس کراچی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ان کی جماعت صوبوں...
تسنیم نیوز کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے جمعرات کی شام صوبہ قندھار کے ضلع اسپین بولدک میں طالبان کی چوکیوں پر فائرنگ کی۔ ان کے بقول طالبان فورسز نے شہریوں کے تحفظ اور استنبول میں جاری مذاکراتی وفد کے احترام میں جوابی کارروائی سے گریز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ میں بات چیت کے ساتھ ہی افغانستان کی سرحدی گزرگاہ اسپین بولدک ایک نئی مسلح جھڑپ ہوئی ہے۔ اگرچہ اس واقعے کے بارے میں دونوں فریقوں کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں، تاہم مبصرین کے مطابق یہ جھڑپ امن مذاکرات کے لیے ایک نیا امتحان ثابت ہو سکتی ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے جمعرات کی شام صوبہ...
اپوزیشن سے مل کر متفقہ رائے بنائیں گے،معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہے ایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفیں کرتے کرتے بھارت کے ساتھ دس سال کا دفاعی معاہدہ کر لیا،اسرائیل کو ترکی کی فوج غزہ بھیجنے پر اعتراض پاکستان پر نہیں،صحافیوں سے گفتگو امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے ، یہ ترمیم قوم کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی،ستائسویں ترمیم پر پوری اپوزیشن کی ملکر متفقہ رائے بنائیں گے معتدل ماحول کو شدت کی طرف...
بعض مبصرین کی رائے ہیں کہ انٹرنیٹ اور راستے پی ٹی آئی کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کیلئے بند کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل سروسز معطل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ مبینہ طور پر یہ انتظامات پاکستان تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے کو روکنے کے لئے کئے گئے ہیں، تاہم سرکاری طور پر حکومت نے اس صورتحال پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان تحریک انصاف اور...
اب تک ترمیم کا شور ہے شقیں سامنے نہیں آ رہیں،سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں ہمارا نعرہ بدل دو نظام محض نعرہ نہیں، عملی جدوجہد کا اعلان ہے، اجتماع گاہ کے دورے پر گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اب تک ستائیسویں ترمیم کا شور ہے اس کی شقیں سامنے نہیں آ رہیں جماعتِ اسلامی اس کی مخالفت کرے گی یہ ترمیم نظام پر قبضے کی منصوبہ بندی ہے، انہوں نے کہا کہ جب چھبیسویں آئینی ترمیم آئی تھی تو سب جماعتوں کو کہا تھا اس میں شامل نہ ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان اجتماع عام کا دورہ ، کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ...
میٹنگز کے دوران پاک بھارت میں ایشیا کپ کشیدگی کا معاملہ چھائے رہنے کا امکان چونکہ وہ اے سی سی کے سربراہ ہیں اس لیے صرف وہی ٹرافی دیں گے،محسن نقوی کامؤقف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ اے سی سی کے سربراہ ہیں اس لیے صرف وہی ٹرافی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگز کا گزشتہ روز دبئی میں آغاز ہوگیا، پہلے دن چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔میٹنگز کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں ہونے والی کشیدگی کا معاملہ چھائے رہنے کا امکان ہے۔اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا معاملہ باقاعدہ طور...
موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ،50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے، حکیم اللہ شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے چالان ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے۔ شہری کے مطابق پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر ہوا جب کہ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر...
ڈائریکٹر وسطی سید ضیاء اوربلڈنگ مافیا کاگٹھ جوڑ، اضافی تعمیرات سے راستے تنگ بلاک ایل پلاٹ A518, A552پر نقشوں کے بر خلاف تعمیرات، حکام خاموش ڈائریکٹر وسطی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سید ضیاء اور مافیا گٹھ جوڑ کے باعث نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نقشہ سازی کے برخلاف ہونے والی تعمیرات نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے بلکہ ان کی زندگیوں کو خطرے میں بھی ڈال دیا ہے ۔بلاک ایل پلاٹ نمبر A518, A552, پر نقشوں کے بر خلاف تعمیرات تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ،جرات سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر پلاٹوں نے اضافی جگہ گھیر کر گلیوں کی چوڑائی...
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سفیر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا، انہوں نے مسائل کیلئے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی اور صدر...
26 ارب پتیوں اور ان کے خاندانوں نے مل کر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے حریف اینڈریو کومو کو انتخابی مہم کیلئے 15 لاکھ ڈالر عطیہ کیے امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک کے حالیہ میٔر الیکشن میں مسلم امیدوار زہران ممدانی کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں اور ان کے خاندانوں نے مل کر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔رپورٹ کے مطابق یہ ارب پتی مختلف سیاسی و کاروباری حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد ممدانی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روکنا تھا۔ تمام سرویز میں زہران ممدانی کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا...
گرفتار ملزمان میں محمد ایوب،محمد وقاص اور اظہر حسین شامل ہیں، چھاپہ مار کارروائیاں رنگین پور ملتان، میں واقع شاپ پر کی گئی، گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیرقانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاون، احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ایوب، محمد وقاص اور اظہر حسین شامل ہیں، چھاپہ مار کارروائیاں رنگین پور ملتان، میں واقع شاپ پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو...
مقبوضہ کشمیر، ڈیلی ویجر ملازمین کے ریگولرائزیشن اور کم سے کم اجرت ایکٹ کے نفاذ کے حق میں احتجاجی مظاہرے
مقبوضہ کشمیر کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں ریگولرائزیشن، زیرالتوا تنخواہوں کی ادائیگی اور کم سے کم اجرت کے نفاذ کے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف محکموں کے ڈیلی ویجر ملازمین نے زیر التوا تنخواہوں کی ادائیگی اور ریگولرائزیشن کے حق میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائشگاہ کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو روک کر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں ریگولرائزیشن، زیرالتوا تنخواہوں کی ادائیگی اور کم سے کم اجرت کے نفاذ کے مطالبات کے حق...
پاکستانی وفد نے استنبول (ترکیہ) میں افغانستان سے متعلق جاری مذاکرات کے دوران ثالثوں کو ثبوتوں، شواہد اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر اپنے واضح اور منطقی مطالبات پیش کر دیے ہیں، جن کا مقصد سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ثالثوں نے پاکستان کے مؤقف کو نہ صرف مبنی برحقائق قرار دیا ہے بلکہ فراہم کردہ شواہد اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اس کی مکمل تائید بھی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ثالث اس وقت پاکستانی مطالبات کو افغان طالبان وفد کے ساتھ نقطہ بہ نقطہ زیرِ بحث لا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری پاکستانی حکام...
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کپتان عباس آفریدی کی دھواں دار نصف سینچری کی بدولت کویت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی۔ مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 124 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز بنائے، جن میں ایک چوکا اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر خواجہ نافع اور محمد شہزاد نے پاکستان کو برق رفتار آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 2 اوورز میں 34 رنز جوڑے۔ شہزاد 14 رنز بنا...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 423,062 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا363,707 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,493 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے کے بعد 423,062 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 3122 روپے اضافے کے بعد 362,707 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,493...
حسن علی:پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ کے معاملات طے پا گئے، ن لیگ کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ن لیگ نے30ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز کی حامی بھرلی، پنجاب حکومت کےمحکمہ قانون میں لاء آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئردیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیوں میں پی پی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا ۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ آج انہوں نے اپنے بیٹے کا دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اپنے بیٹے کی آمد کو اپنی زندگی کا بے حد خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ان کا “خوشیوں کا تحفہ” دنیا میں آ چکا ہے، اور وہ مداحوں کی جانب سے دی گئی محبت اور نیک خواہشات کے لیے سب کے مشکور ہیں۔ پیغام میں بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی درج تھی...
اسلام آباد: ایف آئی اے نے کرپشن، ناقص تفتیش اور غیر حاضری پر 10 افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت محکمانہ احتساب کے عمل کے دوران گزشتہ دو ماہ میں کرپشن، بدعنوانی اور ناقص تفتیش میں ملوث 12 افسران کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔ ترجمان کے مطابق دو انسپکٹرز، سات سب انسپکٹرز اور ایک لوئر ڈویژن کلرک کو کرپشن، ناقص تفتیش اور غیر حاضری کے باعث نوکری سے برخاست کر دیا گیا، جب کہ دو انسپکٹرز کی سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کی گئی۔ برخاست اہلکار لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد زون میں تعینات تھے۔ اس کے علاوہ تین انسپکٹرز، دس سب انسپکٹرز،...
اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر ناصر بٹ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے ایوان کا ماحول متاثر ہوا۔ ایوان بالا کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی بطور پریزائیڈنگ افسر صدارت میں شروع ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران مختلف اہم امور پر گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی۔ چائلڈ پروٹیکشن کے معاملے پر سینیٹر شہادت اعوان کے سوال کے جواب میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں اور آئندہ نسلوں کا تحفظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ 2021 میں قائم کیا گیا اور اس کے بعد تمام اعداد و شمار کا تفصیلی...
پاکستانی نژاد اسکاٹش کرکٹر نیما شیخ نے تاریخ رقم کردی ہے، وہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر بن گئی ہیں جنہیں ملک کے ممتاز وننگ اسٹوڈنٹس 100 اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اسکالرشپ اُن باصلاحیت طالبعلم کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جو کھیل اور تعلیم دونوں میدانوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بہاولپور کا پہلا کرکٹ کلب جہاں مرد و خواتین ایک ساتھ پریکٹس کرتے ہیں کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں 22 سالہ آل راؤنڈر نیما شیخ نے اس اعزاز کو اپنے لیے ’بہت بڑا اعزاز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر ہوں، مرد یا خاتون،...
پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں آج ہونے والے اعلان کردہ جلسے کے باعث شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مختلف مرکزی شاہراہوں اور داخلی راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز کے ذریعے بند کر دیا ہے، جس سے شہریوں، بالخصوص اسکول و کالج جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، شہر کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کا کوئٹہ جلسہ خطرے میں، ضلعی انتظامیہ نے اجازت کی درخواست مسترد کردی ضلعی انتظامیہ...
پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح نکلے اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو جو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں، نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے دوران مورگن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کیا، کیونکہ وہ ذاتی طور پر صدر ٹرمپ کے دوست بھی رہ چکے ہیں۔ رونالڈو نے اس موقع پر کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا کے چند ایسے افراد میں سے ہیں جن سے وہ ذاتی طور پر ملنا چاہتے ہیں، مگر ابھی تک ایسا موقع نہیں ملا۔ مورگن نے یاد دلایا کہ پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے جون میں پرتگالی قومی ٹیم...
ویب ڈیسک:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مختلف شعبوں میں ریٹائرڈ پروفیسرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ترقی کے منتظر نوجوان ڈاکٹرز کی ترقی اور مواقع متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت پلاسٹک سرجری اور ریڈیالوجی کے شعبوں کے پروفیسرز، کارڈیالوجی اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کی پروفیسر سیٹوں پر ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔ پلاسٹک سرجری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے بھی ریٹائرڈ ڈاکٹرز کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن ریٹائرڈ ڈاکٹرز کی بھرتی کی شرط 65 سال تک کی عمر تک محدود ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پہلے ہی 12 اسپیشلٹیز میں ایسوسی ایٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پول کھول دیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18 کی جانب سے پھیلائی گئی من گھڑت اور گمراہ کن رپورٹس مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ فرسٹ پوسٹ نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن کے تحت اسرائیل سے فوجی تعیناتی کے بدلے 10 ہزار ڈالر مانگے۔ اسی طرح نیوز18 نے اپنی رپورٹ میں پاکستان، موساد اور سی آئی اے کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا۔ وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ نہ پاکستان، نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکہ کی جانب سے ایسی...
ذرائع کے مطابق نادرا کے خصوصی ڈیٹا اینالسیس سسٹم نے فیملی ٹری کمپوزیشن اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے کر اڑھائی لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی ہے۔ سافٹ ویئر کے ذریعے پتہ چلا کہ بڑی تعداد میں غیرملکی افراد خود کو پاکستانی ظاہر کرکے ریکارڈ میں شامل ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ حکومتی اداروں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے اور استعمال کرنیوالے افغان شہریوں کیخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا کے خصوصی ڈیٹا اینالسیس سسٹم نے فیملی ٹری کمپوزیشن اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے کر اڑھائی لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی ہے۔...
( طیب سیف)سینیٹر علی ظفر اور نامزد اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرصدارت سینیٹ میں اپوزیشن پارٹی پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دورن 27ویں آئینی ترمیم کے مشکوک مسودے کو مسترد کر دیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق نورا کشتی کی راویت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر نون لیگ اور پی پی پی اور اتحادی پارلیمان میں قانون سازی کوبل ڈوز کیا جا رہا ہے ،تمام آئینی اور قانونی اور اخلاقی تقاضوں کو پامال کیا جا رہا ہے ۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن جمہوریت کی اساس ہے اس سے مسودہ پس پردہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان سیاسی رابطے ایک بار پھر بحال ہوگئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے آئینی اور پارلیمانی معاملات پر اپنی اپنی جماعتوں کے مؤقف پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور فریقین نے آئندہ بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق حالیہ پیشرفت پارلیمنٹ میں اہم آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کے تسلسل کا حصہ ہے۔
بھارت میں متعارف کرائی گئی اگنی ویر اسکیم پر عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے۔ ملک بھر میں سابق فوجیوں اور موجودہ بھرتی شدہ اہلکاروں کی جانب سے دہلی، پونے اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے جن میں پنشن کی بحالی اور روزگار کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت فوجی اہلکاروں کو صرف 4 سالہ خدمات دی جاتی ہیں، اس کے بعد انہیں نہ پنشن ملتی ہے اور نہ مستقل ملازمت کی ضمانت، جس سے نوجوانوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ پالیسی نہ صرف بھارتی معیشت کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے بلکہ فوج کے اندر بڑھتی ہوئی مایوسی اور مورال میں گراوٹ کی بھی عکاس...
آسٹریلیا کے معروف کرکٹر عثمان خواجہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انھیں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ So cuteآسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور اُسکی بیٹیاں pic.twitter.com/Z2zQ35uOPH — Taha (@Iam_Taha22) November 5, 2025 ویڈیو میں عثمان خواجہ اپنی ننھی بیٹیوں کو نہایت محبت بھرے انداز میں نماز پڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی افراد نے اسے اسلامی اقدار اور خاندانی تربیت کی خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔ عثمان خواجہ کی دو بیٹیاں ہیں، عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ۔ کرکٹر کی اہلیہ ریچل خواجہ بھی سوشل...
اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے...
پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کرائی، جس میں ترمیم کو ادارہ جاتی استحکام، شفافیت اور وفاقی توازن کو مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے، کیونکہ یہ ترمیم ملکی اداروں کے درمیان استحکام، شفافیت اور توازن کی ضامن ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ عوامی نمائندگی کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے اور کوئی بھی فریق یا ادارہ نظامِ حکومت پر...
بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور جماعتِ اسلامی ایک منصفانہ، کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ وہ سلہٹ میں امان اللہ کنونشن ہال میں جماعتِ اسلامی سلہٹ میٹروپولیٹن کے زیرِ اہتمام ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ ہم سب مل کر نیا بنگلہ دیش بنانا چاہتے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں کہتی ہیں وہ سب کے ساتھ چلیں گی مگر جماعتِ اسلامی کے ساتھ نہیں۔ ’۔۔۔لیکن ہم کہتے ہیں اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم سب کو ساتھ لے کر ملک کی تعمیر کریں گے، ان کو...
خطے میں ایک خطرناک اور مبینہ سازش آشکار ہوئی ہے جس میں بعض حلقے اسرائیل، بھارت اور افغان طالبان کی باغی قیادت (TTA) کو ایک محوری کردار میں جوڑنے کی بات کررہے ہیں، اور یہ الزام تب زور پکڑا جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ طے پایا جس نے پاکستان کو «محافظِ حرمینِ شریفین» کا مرتبہ دیا۔ اس منظرنامے کے حامی سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا 17 ستمبر کو طے پانے والا معاہدہ محض اتفاقی تبدیلیاں لا رہا تھا، یا اس نے اُن قوتوں کو متحرک کر دیا جو اس اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ اُن کے مطابق مندرجہ ذیل خام نکات قابلِ غور ہیں: مبینہ سفارتی رابطے اور اس کے بعد پیش آنے...
جے یو آئی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو مدد نہیں مل سکی، ایم کیوایم نےمقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینےکےلیےحمایت مانگی تھی۔جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم کو 27ویں ترمیم سےالگ کردیں، ایم کیوایم اگر الگ سےآئینی ترمیم لائےتو حمایت کریں گے۔جے یو آئی کے مطابق بااختیار مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ کےمخالف نہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ حکومت سےجو ڈرافٹ ملا ہے اس میں آرٹیکل140اےسےمتعلق شق شامل نہیں تاہم وزیراعظم نےایم کیوایم کو آرٹیکل140سےمتعلق ترمیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔علاوہ ازیں...
ہالی ووڈ اداکار براڈ پٹ نے اپنی سابقہ بیوی اینجلینا جولی کے خلاف نیا قانونی اقدام اٹھایا ہے، جو فرانسیسی شراب خانہ شاتو میراؤل کے مشترکہ مالک ہونے کے تنازعے سے متعلق ہے۔ تازہ قانونی کارروائی جولی کی 2021 میں ونری میں اپنے حصے کی فروخت سے متعلق ہے، جس کے بعد پٹ کی قانونی ٹیم نے عدالت میں نئے دستاویزات جمع کرائے ہیں۔ براڈ پٹ کے نمائندوں نے عدالت میں جو دستاویزات جمع کرائی ہیں، ان میں جولی کی ٹیم اور فروخت میں شامل دیگر فریقوں کے درمیان رابطوں کے ثبوت شامل ہیں۔ یہ رابطے اس بات کی وضاحت کے لیے پیش کیے گئے ہیں کہ جولی نے ونری میں اپنی ملکیت کی حصہ داری کس حالات میں منتقل...
آئین میں مجوزہ 27ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ جمعہ کو طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا، اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کی صبح پونے 10 بجے طلب کیا تھا جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جانی تھی تاہم اب اس اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کا اجلاس ری شیڈول کرنے سے متعلق کابینہ ارکان کو آگاہ کردیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے 27ویں ترمیم پر تحفظات کے سبب کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔واضح...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج کی منظوری دینے والی ہے۔ اس ضمن میں نیپرا 11 نومبر 2025 کو عوامی سماعت کرے گی، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر غور کیا جائے گا۔ یہ پیکیج بجلی کی طلب میں اضافے، نظام کے بہتر استعمال اور غیر فعال پیداواری صلاحیت سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ NEPRA will conduct a public hearing on November 11 to consider the federal government’s proposed incremental consumption package for industrial and agricultural electricity consumers. The plan introduces a flat rate of Rs22.98 per unit for incremental usage to help revive...
پنجاب میں آگ لگنے کے واقعات سے جنگلات راکھ بنتے جا رہے ہیں، تین سال میں 6 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہو چکا ہے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران پنجاب میں جنگلات میں آگ لگنے کے 268 واقعات پیش آئے جن میں 6117 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ بن گیا، ملک بھر میں جنگلات کی آتشزدگی کے 479 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 15497 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا، جن میں پنجاب کا حصہ تقریباً 40 فیصد رہا۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 جنگلات میں آگ کا بدترین سال ثابت ہوا، پنجاب میں 2023 میں صرف 4 واقعات میں 25 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا جبکہ 2024 میں صورتحال سنگین ہوئی اور...
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک امن، باہمی احترام اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے خیرسگالی کے پیغامات بھی دیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دہشتگردی کے خلاف، علاقائی امن، ترقی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے یکساں عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے...
—فائل فوٹو پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کابینہ کا اجلاس 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کا 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ 27 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتویذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم پر ججز اور وکلاء کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔آئینی بینچ میں سول سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کی۔دورانِ سماعت جسٹس امین الدین خان نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا یہ کیس آج ختم ہو جائے گا؟وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ میرے خیال سے آج شائد کیس ختم نہ ہو پائے۔وکیل فیصل صدیقی نے نام لیے بغیر 27 ویں آئینی ترمیم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست ہے کہ کیس کا آج فیصلہ کیا جائے، میں وفاقی شرعی عدالت کی بلڈنگ میں کیس پر دلائل دینا نہیں چاہتا، بلڈنگ ہی لے لینی تھی تو وفاقی شرعی عدالت کی کیوں؟...
انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں سے لیکر کے آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور اپنے خون سے تحریک آزادی کی آبیاری کی۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں شہدائے جموں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے...
مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔14 سے 23 نومبر تک قطر میں ہونے والے 8 ٹیموں کے مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان نیازی کریں گے۔پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں عمان، بھارت اے اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے کو رکھا گیا ہے۔مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے جبکہ اتوار 16 نومبر کو بھارت اے کے مدمقابل آئیں گے۔شاہینز کا آخری گروپ میچ 18 نومبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں اور ٹیم کے ماحول سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنے تو انہیں محسوس ہوا کہ کھلاڑی اور مینجمنٹ انہیں سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے۔ان کے مطابق یہ احساس اس وجہ سے تھا کہ لوگ انہیں اور اُن کی فیملی بیک گراؤنڈ کو نہیں جانتے تھے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں وہ خود کو ٹیم کے اندر فٹ نہیں سمجھتے تھے، لیکن 2015 میں واپسی کے بعد ماحول بدل چکا تھا۔ اُس وقت ٹیم کے نوجوان کھلاڑی ان کے ساتھ کھیل کر بڑے ہو چکے تھے اور انہیں گھر...
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر محترم الہام علی یوف کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے تاکہ یومِ فتح (Victory Day) کی 5ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر سکیں، جو دارالحکومت باکو میں منعقد ہوں گی۔ مزید پڑھیں: برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر دورے کے دوران وزیراعظم یومِ فتح کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر الہام علی یوف سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر...
اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق 30ویں کانفرنس (COP30) میں قریباً 200 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں عالمی رہنما، سائنس دان، غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs)، مقامی کمیونٹیز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ کانفرنس اقوامِ متحدہ کے تحت منعقد ہونے والی سالانہ عالمی بیٹھک ہے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات پر پیشرفت ہے۔ کانفرنس کا انعقاد برازیل کے شہر بیلم (Belém) میں کیا جا رہا ہے، جو ایمیزون کے جنگلات کے قریب واقع ہے۔ یہ اجلاس 6 سے 21 نومبر 2025 تک جاری رہے گا، جس میں 7 نومبر کو عالمی رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس ’بیلم کلائمیٹ سمٹ‘ منعقد ہوگی، جبکہ 10 سے 21 نومبر تک رسمی مذاکرات ہوں...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک امریکی قرارداد کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ صدر شرع آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ احمد الشرع کو دسمبر 2024 میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، جس کے ساتھ شام میں 13 سالہ خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا۔ شام ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، امریکا اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک سیاسی طور پر مضبوط اشارہ ہے کہ شام اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ شرع پر اقوام متحدہ کی پابندیاں...
چٹاگانگ: بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگانگ میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور امیدوار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی ریلی پر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے فروری 2026 کے عام انتخابات کے لیے اپنی مہمات کا آغاز کیا۔ یہ انتخابات گزشتہ برس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات ہیں۔ پولیس افسر حسیب عزیز نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ریلی میں شریک...
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق ایک ناخوشگوار واقعہ بیان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فرح کے مطابق وہ اس وقت ایک فلم میں کوریوگرافی کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کے دوران کبھی کبھی انہیں کمروں میں بیٹھنے اور آرام کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔ ایک روز جب وہ اپنے کمرے میں موجود تھیں تو فلم کے ڈائریکٹر نے گانے پر بات کرنے کے بہانے ان کے کمرے کا رخ کیا۔...