2025-10-05@09:37:10 GMT
تلاش کی گنتی: 311
«سی سی ویمن ورلڈ»:
(نئی خبر)
اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی، ڈونلڈ ٹرامپ کے مشیر کی دھمکی
اپنے ایک بیان میں جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اگر حماس 20 جنوری سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مسترد کرتی ہے تو ڈونلڈ ٹرامپ کے اقتدار میں آنے کے بعد صورتحال اس سے بہت زیادہ سنگین ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر "ڈونلڈ ترامپ" کے مشیر "جی ڈی وینس" نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ واضح طور پر حماس کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ان کے وائٹ ہاوس سے پہنچنے میں پہلے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حماس یہ قیمت کچھ اس طرح چکائے کہ امریکہ، اسرائیل کو اس قابل کر دے کہ تل ابیب...
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالالمپور میں موجود پاکستانی ویمنز انڈر 19 کی کھلاڑیوں نے 4 گھنٹے تک بھر پور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا کھلاڑیوں نے سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں، اسسٹنٹ کوچ حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان، آور سٹرنتھنگ و کنڈیشننگ کوچ اسفند یار نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کل پیر کے روز پہلا پریکٹس میچ نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا پریکٹس میچ 15 جنوری کو آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی...
اس بات کا انکشاف ایک ریپبلکن سینیٹر مارک وین مولن نے گزشتہ روز میڈیا کے سامنے کیا، انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ صدارت سنبھالتے ہی 100 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے گزشتہ رات واشنگٹن میں ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران امیگریشن اور توانائی سمیت دیگر مسائل پر کارروائی کے منصوبے کے حوالے سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات کے بعد فوری طور پر ایگزیکٹو آرڈز کے اجراء کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سرحد پر سخت سیکیورٹی اور امیگریشن قوانین ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں...
کوالالمپور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کومل خان کی قیادت میں ملائیشیا پہنچ گئی، پی سی بی کے مطابق کوالالمپور ایئرپورٹ پر موجود پاکستانیوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کپتان کومل خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور گروپ میچ جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ کھلاڑیوں پر بہت محنت کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے مختلف نظر آئے گی، انڈر 19 ورلڈ کپ 18 جنوری سے شروع ہو گا...
کراچی:پاکستان کی15 رکنی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم جمعہ کے روز کراچی سے براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے، جہاں وہ آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ یہ میگا ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کومل خان کر رہی ہیں جب کہ نائب کپتان ضوفشاں ایاز ہیں۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں علیسہ مختیار، اریشہ انصاری، فاطمہ خان، ہانیہ احمر، ماہم انیس، ماہ نور زیب، میمونہ خالد، مناہل، قرۃ العین، راویل فرحان، شہر بانو، طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں۔ پاکستان کی گروپنگ اور میچ...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکی ریاست بننے کی پیشکش نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ لیکن کیا کینیڈا کبھی امریکا کی ریاست بن سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کینیڈا کو امریکا کی ریاست بننے سے پہلے تمام انتظامی اکائیوں کو علیحدہ کرنا پڑے گا۔ یعنی دوسرے الفاظ میں کینیڈا کو تقسیم کرنا پڑے گا اور یہ تحلیل ہونے کے بعد ہی ایسا کوئی قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔ کینیڈا کو بحیثیت ریاست ختم کرنے کے لیے آئین میں ایک ترمیم کرنا ہوگی جس کے لیے ’ہاؤس آف کامنز‘، سینیٹ اور کینیڈا کے تمام صوبوں کی منظوری درکار ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے دونوں ایوانوں اور صوبوں کا...
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم آج رات ایمریٹس کی پرواز سے کراچی سے ملائشیا روانہ ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کل ملائشیا پہنچے گی ، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر کومل خان کریں گی ، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا ۔ قومی سکواڈ میں کومل خان، ضوفشاں ایاز، علیسہ مختیار ، اریشہ انصاری ، فاطمہ خان، ہانیہ احمر ، ماہم انیس، ماہ نور زیب ، میمونہ خالد ، مناہل، قرۃ العین ، راویل فرحان، شہر بانو ، طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں ،جبکہ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ملاقات کررہے ہیں
—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقاتوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی۔ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے...