2025-07-26@13:00:55 GMT
تلاش کی گنتی: 3480
«مسئلے کا حل»:
(نئی خبر)
گورنر پنجاب نے پنجاب ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) گریڈ 20 کے افسر اور سابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی تھا اور انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ گورنر پنجاب نے بحیثیت اپیلٹ اتھارٹی واضح کیا کہ معظم اقبال سپرا کو نہ تو نوٹس دیا گیا اور نہ ہی صفائی کا موقع فراہم کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق خاتون محتسب نے سپرا کو نوکری سے برخاست کرنے کا جو حکم دیا وہ غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز تھا۔ فیصلے میں...
باپ نے کروز شپ سے گہرے سمندر میں چھلانگ کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بیٹی کی جان بچالی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ واقعے کے بعد مذکورہ شخص کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے ڈزنی کروز شپ پر اپنی بیٹی کو سمندر میں گرنے کے بعد بچا لیا۔ یہ واقعہ 29 جون کو پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی جہاز چار راتوں کا سفر مکمل کرنے کے بعد فورٹ لاڈرڈیل واپس آ رہا تھا۔ مسافروں نے غیر سرکاری ڈزمی کروز شپ سے متعلق فیس بک گروپ پر واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی جہاز کی چوتھی منزل سے سمندر میں گری اور...
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ سیکرٹریٹ (کیبنٹ ڈویژن)کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق، رانا محمد قاسم نون، چیئرمین کشمیر کمیٹی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں باقاعدہ اقدامات کیے جا رہے ہیںواضح رہے کہ رانا محمد قاسم نون بطور چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ان کی مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں گراں قدر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر...
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہو گی۔ فیصلہ آج ہو گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے اور پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔ چیف الیکشن کمشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہو گی۔
افتخار گیلانی بیسویں صدی کے اوائل میں متحدہ ہندوستان کے دور میں مرحوم احمد شاہ پطرس بخاری اپنے ایک طنزیہ مضمون ‘مرید پور کا پیر’میں رقمطراز ہیں کہ جس شہر میں وہ مقیم تھے ، وہیں کانگریس والوں نے اپنا سالانہ اجلاس منعقد کرنے کی ٹھان لی اور جب ایسا جلسہ بغل میں ہو رہا ہوں، تو کون متقی وہاں جانے سے گریز کرے ۔ یہی صورتحال کم و بیش حال ہی میں مجھے پیش آئی۔ معلوم ہوا کہ ترکیہ کے عروس البلاد استنبول میں ستاون اراکین پر مشتمل اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اکیاون واں اجلاس منعقد ہو نے والا ہے ۔ اب ترکیہ میں مقیم کون صحافی اس موقع کو ضائع ہونے دیتا۔ایک تو خطے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا ہے کہ ان کا بطور چیئرمین انتخاب پارٹی کے بانی عمران خان کی ذاتی چوائس ہے، کچھ افراد نے اس فیصلے کو بدلوانے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے انکار کر دیا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات تو ہوتے ہیں، لیکن انہیں عوامی سطح پر لانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے آنے والا فیصلہ نہایت مایوس کن ہے،ہماری جیتی ہوئی نشستیں دوسری جماعتوں کو بانٹی گئیں، یہ سراسر ناانصافی ہے اور اس پر پی ٹی آئی کارکنان میں شدید غصہ پایا جاتا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے رواں ماہ 27 جون کو سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ثالثی عدالت نے پاک ،بھارت تنازع پر اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر اور نافذ العمل ہے اور بھارت کو اس پر یکطرفہ اقدام کا کوئی حق حاصل نہیں۔فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسے اس مقدمے کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے اور یہ کہ اس کی ذمہ داری...
ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور پُرامن طلباء پر مبینہ تشدد کے واقعے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور دیگر ملوث اہلکاروں کی نشاندہی بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اردو عبد الحق کیمپس میں سبیلِ امام حسینؑ کے خلاف پولیس کی متنازع کارروائی پر شدید عوامی اور شیعہ تنظیموں کے ردعمل، گورنر سندھ کی ہدایات کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور...
سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے نے پنجاب اسمبلی میں بھی سیاسی منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس نے صورت حال مزید بدل دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران مبینہ طور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت اگلے 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی گئی، جس سے اپوزیشن کی سیاسی طاقت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب اپوزیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں مستقل ثالثی عدالت (پی سی اے) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں عدالت نے اپنا دائرہ اختیار برقرار رکھا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے بھارت کی یکطرفہ کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے منصفانہ اور مؤثر کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مؤثر اور فعال ہے۔بیان...
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے 27 جون کو جاری کردہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائڈرو الیکٹرک منصوبوں پر کیسز کو ضمنی ایوارڈ کے تحت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر افسوس ہوا، یہ عدالتی تاریخ کا ایک اور بدنما داغ ہے، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کروا کر سیٹیں حاصل کرنے کو یہ لوگ کامیاب سیاست کہتے ہیں، لوگ ایسے سیاستدانوں کو کامیاب سمجھتے ہیں جو کسی اصول پر نہیں حصول پر کھڑے ہوتے ہیں۔ اصولی سیاست کی بات کرنے والے سیٹیں وصول کرینگے یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان...
مخصوص نشستوں بارے فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔الیکشن کمیشن اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پرغور ہوگا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ موصول ہونے کی صورت میں کل معطلی کا نوٹیفکیشن واپس ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہوگی فیصلہ کل ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی اور عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔چیف...
برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )پاکستانی طالب علم دنیا بھر میں اپنی ذہانت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں فریڈرک ایلگزینڈر یوبیورسٹی جرمنی میں پڑھنے والے پاکستانی طلبہ کے ریسرچ گروپ نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کے استعمال سے سٹیٹک موشن کے نام سے پراجیکٹ بنایا ہے جس میں ساکن آبجیکٹ حرکت کرتا ہوا نظر آتا ہے اس آبجیکٹ کو انٹرنیشنل مقابلے میں پیش کیا گیا ہے جسے ٹاپ ٹین میں شامل کر لیا گیا ہے. عالمی مقابلے میں شامل کئے گئے اس ساکن آبجیکٹ کی ٹانگ پھیلی ہوئی، اسکا بازوخوبصورتی سےاوپر کی طرف جھکاہوا اوروہ خود دائرے میں گھومتا دکھائی دیتا ہے گروپ کی رکن سلیتا قادر کہتی ہیں کہ اب ان کا عالمی سطح پر مقابلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہاہم اجلاس آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی اور عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔ چیف الیکشن کمیشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہوگی۔ اجلاس کے بعد آج ہی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن متوقع ہے۔ سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کے مستقبل کے فیصلے پر بھی غور ہوگا۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مکانات منہدم ہونے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق موسیٰ خیل میں زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ اسی طرح، بارکھان میں زلزلے کی شدت ریکٹل اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث موسی خیل اور بارکھان کنگری میں 100سے زائد مکانات منہدم ہوئے۔ زلزلے کے باعث پانچ افراد زخمی جبکہ دو کی حالت نازک ہے۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل اور بارکھان میں آنے والے زلزلے...
کراچی(نیوز ڈیسک)شوبز کی چمک دمک کے پیچھے چھپے ہراسانی کے سائے پر پاکستانی اداکارہ و رقاصہ مہر بانو نے کھل کر بات کی ہے۔ ’ٹیکسالی گیٹ‘ کی اسٹار اور بیرون ملک مقیم پاکستانی فنکارہ مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ فنکاروں کو کام دینے کے عوض بڑی بڑی ڈیمانڈز اور ناجائز مطالبات کیے جاتے ہیں، اور اس انڈسٹری میں اکثر لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہی ہراسانی کا سامنا کرتے ہیں۔ مہر بانو، جو اپنی بے باک شخصیت اور جرأت مندانہ بیانیے کے باعث سوشل میڈیا پر ہر لمحہ موجود رہتی ہیں، حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ہونے والے اس پروگرام میں انہوں نے انڈسٹری کے ان...
موسیٰخیل (اوصاف نیوز)بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کے باعث متعدد مکانات گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئ زلزلہ صبح 3بج کر 24 منٹ پر آیااورریکٹرسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 5عشاریہ 5تھی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 28 کلومیٹر تھی ۔ صبح ساڑھے 7بجے دوبارہ 4.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا،زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)کلوئی میں صحافی عبدالوہاب بلوچ پر ڈیوائس ہولڈر کے حملے اور بزرگ والدہ کی تذلیل اور توہین کے خلاف صحافیوں کا احتجاج حکومت اور عالیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔بدین پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدران نے صحافی عبدالوہاب بلوچ پر کلوئی کے ڈیوائس ہولڈر شہباز لونڈ کا حملہ بداخلاقی کے علاوہ بزرگ والدہ کی تذلیل اور توہین کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈیوائس ہولڈر شہباز لونڈ کے خلاف کارروائی کر کے متاثرہ صحافی کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن سینئر صحافیوں عبدالمجید ملاح ، عبدالشکور میمن ، اشرف عبداللہ میمن ، ساون خاصخیلی ، نواز چنا ، حیدرآباد یونین اف جرنلسٹس کے...
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی جنگ کے خطرات فی الحال معدوم ہوگئے ہیں لیکن اس جنگ کا آغاز کرنے والے ملک اسرائیل اور اس کے پشت پناہ امریکا کے عزائم اور منصوبے اپنی جگہ موجود ہیں جو پھرکسی وقت ایک نئی محاذ آرائی کا سبب بن کر خطے کے امن کو تباہ کر سکتے ہیں۔ نیتن یاہوگریٹر اسرائیل کے منصوبے کی تکمیل کا خواہاں ہے اور امریکا و دیگر مغربی طاقتیں ایران کو ایٹمی قوت بننے سے روکنا چاہتی ہیں۔ ایران ایک سے زائد مرتبہ یہ یقین دہانی کرا چکا ہے کہ اس کا یورینیم افزودگی پروگرام صرف توانائی کے حصول کے لیے ہے۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے جس نے...
TEHRAN: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کی صہیونی جارحیت کے خلاف تعاون پر پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور پاکستانی حکومت اور قوم کے جذبے کو سراہا۔ ایرانی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف ظلم اور دہشت گردی کے کے دوران پاکستانی حکومت اور قوم کی جانب سے جرات مندانہ مؤقف اپنانے اور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس موقع پر ایرانی کمانڈر...
مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کی شدت 5.5 بتائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی ذرائع نے نجی اخبار کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ضلع کے مختلف علاقوں، خصوصاً کنگری میں محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال موسیٰ خیل منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبد الرحمان موسوی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق، میجر جنرل موسوی نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے جنگ کے دوران ایران کا ساتھ دینے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے تھے، جن میں ایرانی فوج، پاسداران انقلاب کے اعلیٰ افسران اور سینئر جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔بعد ازاں، امریکا نے بھی فردو، اصفہان اور نطنز میں واقع ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔ان حملوں...
ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نیتجے میں چند مکانات گرنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھٹکوں سے سینکڑوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق صبح تین بج کر 24 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت پانچ عشاریہ پانچ تھی۔ اس کی زیر زمین گہرائی 28 کلومیٹر تھی جبکہ صبح ساڑھے سات بجے دوبارہ 4.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز موسیٰ خیال سے 56...
تہران: ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبد الرحمان موسوی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فو ج کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں جنگ کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی حملوں میں ہی ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ ترین افسران اور سینئر جوہری سائنسدانوں کو شہید کردیا تھا۔ بعد ازاں امریکا نے بھی فردو، اصفہان اور نطنز میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد عملدرآمد کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکی ہے اور الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دے گا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ قانونی ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے 13 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو حالیہ تنازع میں ’’جارحیت کا مرتکب‘‘ قرار دیا جائے۔قطری نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط لکھا ہے جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حالیہ تنازع میں امریکا اور اسرائیل کو باضابطہ طور پر ’جارحیت کے مرتکب‘ کے طور پر تسلیم کرے۔ خط میں اقوام متحدہ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کی ’’بعد کی ذمہ داری کو بھی تسلیم کرے، جس میں معاوضے اور ہرجانے کی ادائیگی‘‘ شامل ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ...
کیف: روس نے گزشتہ شب ڈرونز اور میزائلوں سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جسے روکنے کے دوران ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ ہوا۔ امریکی میڈیا نے یوکرینی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روسی حملے میں 537 ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا جن میں سے 249 ڈرونز اور میزائلوں کو گرادیا گیا جبکہ دیگر ریڈار سے غائب ہوگئے۔ یوکرینی فوج کے مطابق روسی حملے میں متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ روسی حملے کو روکنے کے دوران یوکرینی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے کا...
روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 بھی تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز کیف(سب نیوز) روس نے گزشتہ شب ڈرونز اور میزائلوں سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جسے روکنے کے دوران ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ ہوا۔امریکی میڈیا نے یوکرینی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روسی حملے میں 537ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا جن میں سے 249 ڈرونز اور میزائلوں کو گرادیا گیا جبکہ دیگر ریڈار سے غائب ہوگئے۔ یوکرینی فوج کے مطابق روسی حملے میں متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میںسول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔روسی حملے کو...
روس نے گزشتہ شب یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں کی مدد سے اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا، جسے روکنے کی کوشش کے دوران یوکرینی فضائیہ کا ایک ایف 16 جنگی طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔ یہ بھی پڑھیں پیوٹن سے متوقع ملاقات: ٹرمپ روس یوکرین جنگ رُکوانے کے لیے پُرعزم امریکی میڈیا نے یوکرینی فوج کے حوالے سے بتایا کہ اس بڑے پیمانے پر ہونے والے حملے میں روس نے مجموعی طور پر 537 ڈرونز اور میزائل داغے، جن میں سے یوکرینی فضائی دفاع نے 249 کو کامیابی سے مار گرایا، جبکہ باقی فضائی اہداف ریڈار سے غائب ہوگئے۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ...
فیروزپور(ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کے دوران ایک دلخراش واقعے میں نوجوان بلے باز چھکا مارنے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیش آیا، جہاں ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں ایک مقامی میچ کے دوران کھلاڑی ہرجیت سنگھ میدان میں موجود تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نے شاندار چھکا مارا اور چند لمحوں بعد پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھا، پھر اچانک زمین پر گر گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Aaj Tak (@aajtak) ساتھی کھلاڑی فوری طور...
بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔ سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلی سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟ پہلگام کے حملہ آوروں کو...
کراچی: گرومندر کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں پولیس نے مقتول کے 6 دوستوں کو گرفتار کرلیا۔ جمشید کوارٹرز کے علاقے گرومندرکنزلایمان مسجد کے قریب چائے کے ہوٹل پرموجود سات لڑکوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کودھکا لگا جو قریب کھڑی موٹر سائیکل کے ہینڈل سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 18 سالہ عبد الرحمٰن ولد عبدالجبار کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے 6 دوستوں طلحہ ولد محمد شاہد، حسن ولد عارف، عبداللہ ولد شکیل، فراز ولد عبد الستار، منان ولد اکبرعلی اورمعیز ولد محمد جاوید کو...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے میں سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کل تک سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال کر دے گا، الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم عدالتی فیصلے سے متعلق تفصیلی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر و ممبران کے سامنے رکھے گی، رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن پارلیمانی...
مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔ سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلیٰ سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟ پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہے۔ سشانت سنگھ پہلگام حملے کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن سندور کو فتح کے سرکاری بیانیہ میں تبدیل کیا گیا، مودی...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 100 سے زائد کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق صبح 3 بجکر 24 منٹ پر آنے والے 5.5 شدت کے زلزلے کی گہرائی 28 کلومیٹر اور مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جھٹکے محسوس کیے جانے کے فوراً بعد ضلع کے کنٹرول روم سے...
ادھر فلسطینی اسلامی تحریک حماس نے نہایت واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر مبنی ایک متوازن معاہدے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ غزہ میں جاری نسل کشی ختم کی جائے، محاصرہ مکمل طور پر اٹھایا جائے، اور تمام فلسطینی اسیران کو رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کیلئے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج ان اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کے لیے کیا گیا جنہیں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ میں قید کر رکھا ہے۔ عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق ان مظاہروں میں بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مظاہرین...
بھارت کی پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی، دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین سے متعلق موضوعات کو نکالنے کا متنازع فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی تعلیمی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سیاسیات کے پوسٹ گریجویٹ نصاب سے اسلام، پاکستان اور چین پر مبنی مجوزہ اختیاری مضامین کو ہٹانے کی سفارش کی ہے، تاہم اس فیصلے پر کمیٹی کے اراکین کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ کچھ ارکان نے اس اقدام کو ”نظریاتی سنسرشپ“ قرار دیا ہے، ان کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی آزادی پر ایک سنگین حملہ ہے۔ جبکہ حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم نصاب کو بھارت مرکوز اور غیر جانب دار...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ رکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں اور 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Post Views: 2
مصر(نیوز ڈیسک)مصر میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں باغات میں انگور چننے والی 19 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے صوبہ منوفیہ کے شمال میں واقع گاؤں ’کفر السنابسہ‘ کی یہ لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے امور انجام دیتی تھیں مگر ایک دلخراش حادثے نے ان کے خوابوں کو کچل دیا۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں لقمہ اجل بننے والی یہ 19 لڑکیاں محض 130 مصری پاؤنڈ (تقریباً 10 سعودی ریال) کی یومیہ مزدوری پر کام کرتی تھیں۔ گزشتہ روز ایک ہیوی گاڑی نے ان کی بس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 19 لڑکیاں اور بس کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ 3 لڑکیاں اسپتال میں زندگی...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے باعث علاقے میں 2 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ 3 کو جزوی نقصان پہنچا۔ مکانات کے گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ کیوں آتاہے؟ زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟ زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کت مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے اور 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 مقامی افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے کے بعد علاقے میں امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نقصان کے اندازے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی...
ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5، گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور قانونی کامیابی ہے۔ پاکستان آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام پر کام کر رہا ہے کیونکہ پانی ہماری معیشت اور زرعی پیداوار کے لیے لائف لائن کی حیثیت...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھو پر حملہ نامنظور، ثالثی عدالت کے فیصلے نے بھی توثیق کر دی ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر کسی فریق کو یکطرفہ فیصلے کا حق نہیں ہے۔

تحریک انصاف اراکین اسمبلی سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے مسائل بڑھنے لگے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ارکان کیلئے مسائل بڑھنے لگے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا۔فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل پاکستان تحریک...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھو پر حملہ نامنظور، ثالثی عدالت کے فیصلے نے بھی توثیق کر دی ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سندھ طاس...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں کہا ہے کہ سی ڈی اے کے پاس ٹیکسز لگانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔ براہ راست رسائی یا رائٹ آف وے چارجز کے نام پر سی ڈی اے نے اگر کسی شخص یا ادارے سے کوئی رقم وصول کی ہے تو وہ واپس کی جائے۔ سی ڈی اے تحلیل کر کے تمام اختیارات اور اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو منتقل کیے جائیں۔ اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ قانون کے تحت یقینی بنایا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور اس کے رہائشیوں کی جانب سے دائر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے گذشتہ شب مون سون کی بارشوں کے حوالے شہر میں صفائی ستھرائی اورنکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹی، لطیف آبادکے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں اور نشیبی علاقوں کادورہ کیا، اس موقعے پرڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ٹاؤن چیئرمینز مصطفی بلال،تاج ولی خان، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر طفیل احمد ابڑ، پی پی کے فیصل عبدالجبارخان، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اوربلدیہ اعلیٰ کے شعبہ (ایم اینڈ ای) اور سینیٹیشن کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے،دوریکے سلسلے میں میئرحیدرآباد نے گاڑی کھاتہ میں تلسی داس پمپنگ اسٹیشن، لطیف آباد نمبر 2اور حالی روڈکے پمپنگ اسٹیشنزکا دورہ کیا،اس موقع پرحیدرآباد...
عدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کی تعداد کی بنیاد پر خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ کے ذریعے اپنے 12جولائی 2024کے فیصلے کو کالعد م قراردیتے ہوئے نظر ثانی کی ساری درخواستیں منظور کرلی ہیں، جس کی بناء پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال ہوگیا ہے اور پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے مکمل طور پر محروم ہوگئی ہے، اب یہ نشستیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ عدالت نے اپنے 4صفحات پر مشتمل مختصر فیصلے میں قرار دیا ہے کہ آج، بنچ کے ایک رکن جسٹس صلاح الدین پنہور نے بوجہ ،بنچ سے علیحدگی اختیار کرلی...
پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلائے گئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں۔؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔؟ اس پر بھی بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کریں گے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلایا گیا ہے۔ دوسری جانب...
مخصوص نشستوں کے فیصلےکے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سیاسی دباؤ یا عوامی شور میں آ کر فیصلے نہیں کرتا، الیکشن کمیشن صرف آئین، قانون اور شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن کسی جماعت یا مفاداتی گروہ کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے میڈیا پر ہونے والی تنقید کو جھوٹ اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق فرائض انجام دیئے، سپریم کورٹ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملے پر میڈیا اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ ہمیشہ آئین و قانون کے تحت فرائض سرانجام دیتا آیا ہے، اور اس کے متعدد مؤقف سپریم کورٹ سے توثیق یافتہ ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے مؤقف کو عدالتِ عظمیٰ نے درست تسلیم کیا، جبکہ ڈسکہ ضمنی الیکشن پر کمیشن کے فیصلے کو بھی آئینی اقدام قرار دیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا...
وزیراعظم نے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے جوابی کارروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی راحیل، سپاہی محمد...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنتہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار زاہد اقبال ، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف ، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل ، سپاہی راحیل ، سپاہی محمد رمضان ، سپاہی زبیر ، سپاہی محمد ساحکی، سپاہی نواب ،سپاہی ہاشم عباسی ،سپاہی مدثر اعجاز اور سپاہی منظر علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں معصوم شہریوں...
میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں 13 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی کوشش کی گئی اور خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانیکی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ قافلے کے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی میں ناپاک منصوبے کو ناکام بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ...

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13 جوان شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے خود کو اڑانے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا، تاہم دہشتگردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جینیس یعنی عبقری ہیں؟ معروف ماہرِ معاشیات کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے معاملے میں امریکا اور یورپ کے بیشتر ماہرینِ معاشیات نے صدر ٹرمپ کو غلط قرار دیا تھا اور یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ اُن کے اقدامات بیک فائر کریں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔ حقیقت یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے بیشتر ماہرینِ معاشیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اپالو گلوبل مینیجمنٹ کے چیف اکنامسٹ ٹارسٹین سلاک کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے بیشتر ماہرینِ معاشیات کے اندازوں کو بالکل غلط ثابت کردیا ہے۔ اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ معاشی اقدامات کے حوالے سے فکر و نظر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے اپنے تبادلوں اور سنیارٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔یہ اپیل سینئر وکیل منیر اے ملک کے توسط سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں 19 جون 2025 کو دیے گئے عدالتی فیصلے کو معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے حالیہ فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں کو آئینی اور قانونی قرار دیتے ہوئے سنیارٹی کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ کسی کو ابہام نہ رہے کہ ہمارے ارکان آزاد ہیں، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ہمارے ارکان سنی اتحاد کونسل کے تصور ہوں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہم الیکشن کمیشن گئے، ہمارے 86 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے کل کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو آزاد قرار نہیں دیا جاسکتا۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ناانصافی پر افسوس ہوا، جدوجہد جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی کے بغض میں اتنی ناانصافی نہ کریں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ترقیاتی اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مستقبل پر ایک بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے اور اس کے تمام اختیارات و اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی تحریری فیصلے میں سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے تحت اٹھائے گئے تمام اقدامات غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اگر سی...
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ سندھو پر حملہ نامنظور، ثالثی عدالت کے فیصلے نے بھی توثیق کر دی ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر کسی فریق کو یکطرفہ فیصلے کا حق نہیں ہے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا واضح رہے کہ عالمی ثالثی عدالت (پی سی اے) نے پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے سندھ طاس...

پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستانی موقف کی جیت ،فیصلے نے مودی کوآئینہ دکھا دیا ،سینیٹر شیری رحمن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نے مودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ہفتہ کو جاری بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ۔سینیٹر نے کہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے۔(جاری ہے) جاری بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے۔وزیراعظم نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف بھی کی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی، ہمارا مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، 39 امیدواروں کے نوٹفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی، ہمارے سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا۔ ، سپریم کورٹ فل بینچ...
ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے کارکنوں نے علمدار روڈ کے متعدد مقامات پر پینافلیکس لگائیں، جن پر سید الشہداء امام حسین (ع) کے اقوال، عاشورہ اور ماہ محرم کی اہمیت اور ایام عزاء کے سلسلے میں پیغامات درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایام عزاء کے پینافلیکس اویزاں اور علم حضرت عباس علمدار علیہ السلام بلند کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے سابق نائب صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ کی سربراہی میں گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے کارکنوں نے علمدار روڈ کے متعدد مقامات پر پینافلیکس لگائیں، جن پر سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے...

عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے۔(جاری ہے) وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سندھ طاس معاملے کے حوالے سے مستقل ثالثی عدالت (Permanent Court of Arbitration) کے تحت ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل...
اجے کمار سدھوترا کا کہنا تھاکہ بی جے پی کو اس بارے میں بات چیت کرنی چاہیے، محض یقین دہانیوں سے کام نہیں چلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے علاقے کا ریاستی درجہ بحال کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو کٹری تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجے کمار سدھوترا نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی ریاستی درجہ بحال کرنے کے حوالے سے دھوکہ دہی سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پارٹی لائنوں، مذہبی عقائد، علاقائی شناختوں اور ذات پات کی تقسیم سے...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ معروف وکیل منیر اے ملک نے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ اپیل دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 19 جون کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کے فیصلے تک اس فیصلے کو معطل رکھا جائے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 19 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلے اور سینیارٹی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو بہت بھیانک اور ذلت آمیز موت سے بچایا اور ساتھ ہی اسرائیل کو ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملی سے روک دیا۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھاکہ میں نے علی خامنہ ای کو انتہائی ذلت آمیز انجام سے بچایا۔ انہیں کہنا چاہیے تھا: شکریہ صدر ٹرمپ!انہوں نے خامنہ ای کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے لکھاکہ یہ کیسا رہنما ہے جو دعوی کرتا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ جیت لی، جب کہ وہ جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر مزید حملے روکنے سے متعلق ڈیموکریٹک پارٹی کی قرارداد سینیٹ میں مسترد کردی گئی ہے۔ ری پبلکن اکثریت رکھنے والی سینیٹ نے یہ قرارداد 53 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے ناکام بنا دی، جس کے بعد ایران پر مزید کارروائی کےلیے کانگریس کی منظوری کی شرط ختم ہوگئی۔ اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر مزید کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے صدر ٹرمپ کانگریس سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے، تاہم صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملے سے گریز نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکا نے حالیہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے محروم کرنے کے حالیہ فیصلے کے بعد پارٹی کو ایک اور سنگین چیلنج درپیش ہے۔ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی کیخلاف 9؍ مئی کے واقعات سے متعلق درجنوں مقدمات میں فیصلے کی آخری تاریخ 8؍ اگست مقرر ہے۔ سپریم کورٹ نے 8؍ اپریل کو ٹرائل کورٹس کو ہدایت کی تھی کہ وہ 9؍ مئی سے متعلق تمام مقدمات 4؍ ماہ کے اندر نمٹائیں۔ اس ڈیڈ لائن میں اب صرف 40؍ دن باقی رہ گئے ہیں، اور پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ سزائوں کی صورت میں پارٹی کے کئی ارکان اسمبلی...

پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ،سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد میں نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ،شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت کے بارے دریافت کیا ۔شہریوں نے نادرا میگا سینٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا شہریوں نے بتایا کہ عملہ بھی بہت تعاون کرتا ہے۔ آپ کے آنے سے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور کے صحافیوں عرفان پھلپھوٹہ ، فرحان میتلو، زبیر سومرو ، اکبر گوپانگ پر قاتلانہ حملے کے خلاف پریس کلب خیرپور میں حملہ آوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت پریس کلب خیرپور کے سرپرست اعلی خان محمد خان ، ایڈوکیٹ امداد خمسیانی، شاہنواز ڈھوٹ ، خزانچی نثااللہ میمن، میان فاتح میرانی، سید آصف حسن زیدی، خان محمد سولنگی ، شاہد سیال، دانش عباس، ثاقب صدیقی، فواد زیدی، علی خان رند، عابد بلوچ، محمد بخش جویو، نعیم شیخ، شعیب چنہ، جمیل صدیقی،جان محمد ناریجو، یاسرسیال، موسی سیال، سراج شہوانی، اکرم راجپوت، معین میتلو، مختیار پھلپھوٹہ، جمیل بلوچ، نعیم شاہ، ودیگر کر رہے تھے نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے...

پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے، فیصل واوڈاکا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر رد عمل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانونی لحاظ سے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کیس بہت کمزور تھا اور وہ پی ٹی آئی والے عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا کہ جب پونے دو سال قبل جب یہ مقدمہ دائر ہوا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ اس مقدمے میں فیصلہ یہی ہونا ہے کہ تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی اور یہ نشستیں ان کو نہیں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی اور ن ليگ بھی اپنے طور پر سادہ اکثریت کے قریب پہنچ جائے گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اپنے ہی فیصلوں کا نقصان ہوا ہے، جس جماعت نے خود الیکشن نہیں لڑا اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 کے علاوہ دیگر ججز نے بھی نظرثانی کے موقف کو درست تسلیم کیا ہے ، سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قانون...

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کا کیس، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی درخواستیں منظور کر لیں، پی ٹی آئی فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی۔عدالت عظمیٰ کے آئینی فل بینچ نے نظرِ ثانی درخواستوں پر فیصلہ دیا اور جسٹس امین الدین خان نے مختصر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق مخصوص نشستیں ن لیگ، پی پی اور دیگر جماعتوں کو ملیں گی۔ سپریم کورٹ میں نظرِ ثانی درخواستوں پر آج 17 ویں سماعت تھی، سپریم کورٹ کے 6 ججز کے مقابلے میں 7 ججز کی اکثریت نے نظرِثانی درخواستیں منظور کر لیں۔7 ججز میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال،...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت آئینی بنچ کے11 کے بجائے 10 رکنی بنچ نے کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مخصوص نشستوں نظر ثانی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی تھی۔ فیصلہ بنچ کے7 ارکان نے اکثریت کی بنیاد پر سنایا جس میں سربراہ جسٹس امین...

کراچی:پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چمپئن شپ کے تیسرے رو ز کوارٹر فائنلز مرحلے کو سپر وائزکرنے والے آفیشلز کا سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامرکے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا اسمبلی، فائل فوٹو سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن تگڑی ہو جائے گی، صوبے میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف کو خواتین کی مزید سات، سات نشستیں ملیں گی۔پیپلز پارٹی کو خواتین کی 4 نشستیں ملیں گی، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹریز کو 2 ارکان پر ایک، ایک نشست ملے گی۔خواتین کی آخری نشست کسے ملے گی، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔اقلیتوں کی 4 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف دونوں کو دو، دو نشستیں ملیں گی۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 58 ہے اور اپوزیشن ارکان کی تعداد 27 ہے،...
—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے نظرِ ثانی کیس کے فیصلے پر ردِعمل دیا ہے۔ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ ماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئیسپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اٹارنی جنرل نے دلائل مکمل کرلیے، کچھ دیر میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ یہ نظرِ ثانی کیس مہینوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سندھ طاس معاہدے پر جاری قانونی تنازع میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ بھارت کو معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کی کاروائی کو روکنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تصدیق ہے بلکہ یہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی بھی نفی کرتا ہے۔ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی قانونی دستاویز ہے جس میں کسی بھی فریق کو...
وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے فیصلہ دیاتھا جسے چیلنج کیاگیا،آئینی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی فیصلہ تسلیم کرناچاہیے،تحریک انصاف اپنے غلط فیصلوں کا شکار ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف نے آج تک خود ایسے فیصلے کیے جن سے ان کو نقصان ہوا،عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کو ایسا نمبر مل جائے گا جس سے ہمیں قانون سازی میں آسانی ہوگی۔ حکومت کو اکثریت حاصل ہو تو قانون سازی کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ دریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ملک میں...

13 ججز کے فیصلے پر 12 ججز کا نظر ثانی فیصلہ: 12 جولائی اور موجودہ فیصلہ جزوی طور پر آئین سے متجاوز؟
6 مئی 2024 کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا 25 مارچ 2024 کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں موجود سیاسی جماعتوں کو اضافی مخصوص نشستوں کی تقسیم روک دی تھی۔ اس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ 12 جولائی 2024کو 5 کے مقابلے میں 8 ججز کی اکثریت سے ایک فیصلہ جاری کیا جس میں نہ صرف پی ٹی آئی کو پارلیمانی جماعت تسلیم کیا گیا، 39 اراکینِ اسمبلی کو بطور پی ٹی آئی ایم این اے تسلیم کیا گیا جبکہ 41 اراکین اسمبلی کو 15 دن کا وقت دیا گیا کہ وہ الیکشن کمیشن کو درخواست دے...
ایک اعلی سطحی غاصب صیہونی اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ فوجی حملہ، برسوں سے جاری منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا کہ جسے مخصوص حالات کے "سازگار" ہونے پر انجام دیا گیا! اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائی کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس حملے کو ایران کے جوہری و میزائل پروگرام کے خلاف ایک "ضروری اقدام" قرار دیا ہے۔ صیہونی اہلکار نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف ہمارا آپریشن نہایت دقیق منصوبہ بندی اور فریبکاری کے اقدامات کے ساتھ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے جوہری سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر فضائی برتری حاصل کر کے ایرانی جوہری و میزائل تنصیبات پر بمباری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی "سالہا سال" پر محیط تھی اور جیسے ہی...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صورتحال بدل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے گزشتہ برس 12 جولائی کے فیصلے جس میں سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو اس کے کوٹے کی مخصوص نشستوں کا اہل قرار دیا گیا تھا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کو بحال کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 77 ممبران کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی کی تین غیر مسلم نشستوں اور کے پی سے 8 خواتین ارکان قومی اسمبلی...
پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ’ناانصافی‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، نظرثانی درخواستیں منظور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے اور اس میں آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں اس فیصلے کے بعد کے پی میں 3 سیٹیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں خارج کیے جانے اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی نے فیصلے کو “مایوس کن”، “ناانصافی” اور “آئین کی غلط تشریح” قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کے خلاف عوامی اور سیاسی سطح پر احتجاج کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ سپریم کورٹ پر موجود ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے، یہ ہمارے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دینے کا...