2025-06-10@07:00:00 GMT
تلاش کی گنتی: 371

«منصوبہ کا افتتاح»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کردیا، جس کے تحت اب اہل خانہ قیدیوں سے ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں جیل اصلاحاتی کمیٹی کو عمران خان تک رسائی نہ مل سکی، خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط پشاور میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے نظام کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جیل میں موجود تمام قیدی مجرم نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی شہری کو سزا اس لیے دی جاتی ہے کہ اس کی اصلاح ہو سکے، جیل انسان کی اصلاح کے لیے بہت بہترین جگہ ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم صوبے میں جیلوں کی حالت...
    اسلام آباد (صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کردیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیجیٹل سروس الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید موثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی،جس سے عملے و عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہو گی۔نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔اہم خصوصیات اور ماڈیولز مندرجہ ذیل ہیں ،لیگل کیس...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ الیکشن کمیشن کی ترجیح ہے۔جاری بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کر دیا ہے، شہریوں کو انتخابی عمل میں شرکت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق لیگل کیس مینجمنٹ سسٹم سمیت کئی اہم ماڈیولز کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم اور شکایات مینجمنٹ موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے، شکایات درج کرنے اور ٹریکنگ کی سہولت اب ریئل ٹائم میں دستیاب ہے۔ ہمارا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کا تاثر حقائق کے برعکس ہے: الیکشن کمیشنترجمان الیکشن...
    چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے عملے و عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔ ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی وجہ سے  ورک فلو بہتر ہوتا ہے، یہ ریئل ٹائم ڈیٹا مینجمنٹ...
    پشاور(آئی این پی )صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلکدہ کیلئے فضاگٹ بائی پاس مینگورہ سوات کے مقام پر دو واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان، مینگورہ سٹی پی ٹی آئی صدر و چیئرمین حیدر علی، نعمت شاہ، چیئرمین ارشد علی،متعلقہ افسران، بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کارکنان اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر نے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلگدہ کیلئے تکمیل شدہ ان منصوبوں پر تقریباً 12 کروڑ روپے کی...
    سکھر (نمائندہ جسارت) میئر سکھر نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی بک فیئر 2025 کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی میئر سکھر نے مختلف معروف ناشرین اور وینڈرز کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا، جہاں پاکستان بھر سے لائی گئی مختلف موضوعات پر مبنی کتابیں رعایتی قیمتوں پر دستیاب تھیں۔اپنے افتتاحی خطاب میں بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی اس شاندار اور مثبت کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، کیونکہ آج کل کی سوسائٹی زیادہ تر سوشل میڈیا کی معلومات پر انحصار کرتی ہے، جو اکثر غیر مستند ہوتی ہیں۔ انہوں نے کتابوں کو علم کا اصل اور مستند ذریعہ قرار دیتے...
    سکھر (نمائندہ جسارت) شہر کے کچرے کا فضلہ ٹھکانے لگانے والے ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، Zephyr Waste Incinerator Plant کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ داریجو، میونسپل کمشنر زین العابدین کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کرکے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔
    پہلی بار، اس ایونٹ میں گلگت بلتستان کے قیمتی پتھروں کے خصوصی اسٹالز شامل کیے گئے، جبکہ گلگت بلتستان کے آٹھ معروف ٹور آپریٹرز نے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2025ء میں پاکستان کے اسٹال کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2025ء میں پاکستان کے اسٹال کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ وزیر سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد، راجہ ناصر علی خان (وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات گلگت بلتستان)، مشتاق احمد (ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات گلگت بلتستان)، اور عثمان احمد (سیکریٹری حکومت گلگت بلتستان) موجود تھے۔ اس تقریب میں پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان سعید شیخ اور نیویارک...
    جامشورو: سیبس یونیورسٹی میں ایچ ای سی ڈائریکٹر ضیا الکریم اور وی سی یونیورسٹی اربیلا بھٹو ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر رہی ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سافکو اور دیگر مقامی و بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرنے والے جدید پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یوتھ ڈویلپمنٹ پرائم منسٹر پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، پی پی اے ایف کے سربراہ نادر علی بڑیچ، آئی ٹی سی کے صوبائی چیف رضوان طارق، سی ایف سی او کے چیف سلیمان جے ابڑو اور دیگر نے مشترکہ طور پر پورٹ قاسم میں ویکیوم چیمبر اور ڈی ہائیڈریشن یونٹ کا افتتاح کیا۔ برآمدی تجارت کے لیے پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرنے کا پلانٹ پرفیکٹ فوڈ انڈسٹری نے گریسپ پراجیکٹ کے تحت 6 کروڑ روپے کی لاگت سے لگایا ہے جس کے لیے سافکو کی جانب سے 3 کروڑ روپے فراہم...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا، ورلڈ بینک پاکستان میں 10 برس کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس حوالے سے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جس پروگرام کا افتتاح کیا ہے، یہ ہماری ڈریم ٹیم نے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر شراکت داری فریم ورک بنایا ہے آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، ہم صدر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں۔...
    ---فائل فوٹو  واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔واپڈا حکام کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں ایکسٹینشن پروجیکٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔واپڈا حکام  کے مطابق تربیلا ڈیم کی 50 سالہ گولڈن جوبلی پر واپڈا نے پانچواں ایکسٹینشن پروجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم پاکستان کے زرعی اور پاور سیکٹر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیاواپڈا کی جانب سے اہم ڈیموں میں آبی ذخیرے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دوسری جانب چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ہے، حکام کی...
    گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر انڈس اسپتال کے زیرانتظام جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال کی بلڈ بینک کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاھوانی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر اسپتال میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگائی گء جہاں مخیر حضرات سے عطیہ کردہ خون لے کر مریضوں کیلیے بلڈ بینک میں جمع کیا جائیگا۔ اس موقع پر اسپتال کے سی ای اے ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو بلڈ بینک اور کیمپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاھوانی نے کہاکہ خون کا عطیہ دینا انسانی صحت کیلیے اچھی...
    ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی کوششوں اور یونیسف کے تعاون سے کیپیٹل اسپتال میں جدید ترین ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی کوششوں اور یونیسف کے تعاون سے کیپیٹل اسپتال میں جدید ترین ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح ، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ممبرایڈمن تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،یونیسف نمائندے نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کیپیٹل اسپتال اسلام آباد میں 3سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے بنائے گئے جدید ترین ڈے کیئر سینٹر اور ارلی چائلڈہڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈے کیئر سینٹر یونیسف کے تعاون سے قائم کیا...
    کراچی: رکن قومی اسمبلی آصفہ زرداری گرلز کیڈٹ کالج ملیر میں شہید بینظیر بھٹو بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد دعا کررہی ہیں
    حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام دین اجن سرجری ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کر نے کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
    این سی ایچ ڈی ڈیرہ اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) این سی ایچ ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور ریڈ فائونڈیشن کے تعاون سے تحصیل پروآکے گائوں لنڈہ شریف اور گائوں روڑہ میں دو خواندگی مراکز کا افتتاح کیا گیا، این سی ایچ ڈی ڈیرہ کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم خان میانخیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ صدف، ایم آئی ایس آفیسر محمد عبداللہ خان اور دیگر سٹاف نے شرکت کی جبکہ ریڈ فائونڈیشن کی جانب سے سی ای او نعیم الحسن قریشی اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ، خواندگی...
    نیو گوادر انٹرنیشنل پر کراچی سے روانہ ہونے والی افتتاحی پرواز پہنچ گئی۔ کراچی سے آج نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والی افتتاحی پرواز کا گوادر ائیرپورٹ پر واٹر سیلوٹ سے استقبال کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے کر بطور پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔ اس موقع پر وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف بھی پرواز کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ اس سے قبل پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل...
    عائشہ حمیرا موریانی، سیکرٹری، کلائمیٹ چینج کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے
    ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزیراعلیٰ بلوچستسان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 503 کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی۔ طیارے کو واٹر کینن کی روایتی سلامی دی گئی۔ نیو گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزیراعلیٰ بلوچستسان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 503 کا استقبال کیا۔ جو کراچی سے مسافروں کو لے کر پہنچی تھی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر...
    گوادر(نیوز ڈیسک)گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگیا جب کہ پہلی پرواز بھی لینڈ کرگئی۔ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنلائیزیشن سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قراردے دیا۔ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق آج 20 جنوری کو فعال ہوگیا لہٰذا بارشوں کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن منسوخی کی خبریں بے بنیاد ہیں، لوگ افواہوں پرکان نہ دھریں اورمعلومات کے لیے صرف مصدقہ ذرائع پرانحصار کریں۔ کراچی سے پہلی پرواز گوادر ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی جس کا استقبال گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کیا، قومی ائیر کی پرواز پی کے 503 نے 11:14 بجے نیو گوادر...
    گوادر میں نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کرگئی، طیارے کو واٹر سیلوٹ دیا گیا۔ ڈان نیوزکے مطابق نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ہوگیا، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے مسافرں کو لے کر تقریباً 45 منٹ تاخیر سے گوادر پہنچی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹرکینن کی سلامی دی گئی، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدید نظام سے لیس ہے۔
    سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح آج ہو رہا ہے جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہو گی جو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کر دی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 15 منٹ کے بجائے 10 بجے روانہ ہوئی۔ کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ایئر پورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔ ایئر پورٹ ذرائع...
    گوادر: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کل (پیر) کو ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف اس جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، جبکہ کراچی سے گوادر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔   افتتاحی پرواز پی کے 503 کی آمد پر ایئرپورٹ پر واٹر سیلیوٹ پیش کیا جائے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ گوادر ایئرپورٹ بڑے طیاروں، بشمول ایئر بس 380، کی لینڈنگ کے لیے موزوں ہے اور یہ پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
    کراچی: پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کل کو ہوگا،پہلی پرواز کراچی سے آپریٹ کی جائے گی،پہلی پرواز کا استقبال واٹر سیلیوٹ سے کیا جائے گا۔   نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کل سے آپریشنل ہوگا، تاریخی موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کی گوادر کے لیے پہلی پرواز پی کے 503  کراچی سے روانہ ہوگی، جس کو رن وے پر اترتے ہی واٹر سیلیوٹ دیا جائےگا۔ افتتاحی تقریب میں مسافروں کا استقبال متوقع طور پر وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف کریں گے،تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری ایوی ایشن احسن علی منگی، ڈائریکٹر جنرل...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔جیو نیوز کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف کل دوپہر کو افتتاح کریں گے۔ گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، پرواز پی کے 503 کو گوادر کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ اترنے کے ساتھ واٹر سیلیوٹ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ایئر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔  مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم، آرکیالوجی اور میوزیمزکا اضافی چارج تفویض مزید :
    کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں 2 روزہ نمائش بعنوان ”میرابرانڈپاکستان“ کا افتتاح کردیا،جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو فتح کرنے اور امریکا کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے،جب تک ہم امریکی غلامی سے نہیں نکلیں گے،اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے نہ دنیا میں ترقی کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کو اپنے پیسوں اور اجارہ داری کے بَل پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانے والا بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اب افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے پیچھے پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے ، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔ بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے پڑ گیا ہے ۔ بھارتی...
    امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے کورنگی میں عوام سستا دستر خوان میں کھانا کھا رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر) امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے سلطان آباد کے بعد کورنگی میں بھی امہ سستا دستر خوان کا آغاز کردیاہے، اب کورنگی کے سفید پوش اورمزدور وملازمت پیشہ افراددعزت نفس مجروح ہوئے بغیر باوقارماحول میں معیاری کھاناحاصل کھاسکتے ہیں، کورنگی شریف آباد میں امہ سستا دستر خوان2 کا باقاعدہ افتتاح مختصرسی دعائیہ تقریب سے کیاگیا،افتتاحی تقریب میں امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے سنیئروائس چیئرمین حاجی عبدالرزاق بیلی،جنرل سیکرٹری حاجی بلال بگٹی ، سماجی رہنماحاجی ارشاد بخاری ، امہ سستا دستر خوان کے نگران حاجی حبیب اللہ نیازی ، ڈاکٹر حمزہ بیلی،طارق محمود، مولانا محمدامجد سمیت عمائدین اورکاروباری شخصیات شریک ہوئیں،ممتازعالم دین مفتی محمد...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی...
    امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ،چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کے ہمراہ مولوی عبدالحق گرلز اینڈبوائز اسکول کا افتتاح کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ مولوی عبدالحق گرلز اینڈ بوائز اسکول یونین کمیٹی نمبر4 ،بلاک 5، لیاقت آباد کا ربن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اسکو ل کے دورے کے دوران امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے اسکو ل میں ایک پودا لگایا اور دعائے خیر کرائی۔دعا کے بعد منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلبرگ کر اچی وسطی کامران سراج نے کہاا لحمدللہ سوچنے کے معیارات بدل رہے ہیں، جماعت اسلامی...
    دورہ قصور کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سیشن جج قصور نے زیر التوا کیسز سے متعلق بریفنگ دی، چیف جسٹس نے سیشن سمیت دیگر ججز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے صلح کی بنیاد پر ریپ کیسز کے ملزموں کی رہائی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ ریپ کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا دورہ قصور، سیشن کورٹ میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ سیشن کورٹ قصور پہنچنے پر سیشن جج طارق جاوید نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رجسٹرار عبہر گل بھی موجود تھیں، اس موقع پر...
    کھپرو (نمائندہ جسارت)کھپرو اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی نے آج کلین اینڈ گرین کھپرو مہم کا باقاعدہ آغاز پودے لگا کے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی نے آج کلین اینڈ گرین کھپرو مہم کا باقاعدہ آغاز پودے لگا کے کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر شجر کاری کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین کھپرو گرینڈ آپریشن جب پائے تکمیل تک پہنچے گا تو ان شاء اللہ کھپرو شہر ایک ماڈل شہر کی طرح ابھر کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کے لیے بھی پیغام دیا کہ عوام بھی کوشش کر کے زیادہ...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16یا 17فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے،تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی افیشلز کے ویزوں کا...
    کانگریس صدر نے کہا کہ اس دفتر کا افتتاح کانگریس پارٹی کیلئے ایک نئی سمت کی علامت ہے، جو پارٹی کی تاریخی سفر کو آگے بڑھائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا "آج جب ہم نے انڈین نیشنل کانگریس کے نئے دفتر اندرا بھون کا افتتاح کیا جو پورے ملک کے ہر کانگریس کارکن کے لئے فخر کا لمحہ ہے، یہ عمارت صرف اینٹوں اور گارے کا ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ لاکھوں کانگریس کارکنوں کے خوابوں، محنت اور قربانیوں کی عکاس ہے، جنہوں نے اس عظیم پارٹی کے ذریعے ملک کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ، ہم اس گھر میں...
    دبئی میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا ہے کہ انٹر سیک جیسی عالمی نمائشوں میں شرکت پاکستان کے تجارتی تعلقات کے فروغ اور سیکیورٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار ہے۔ پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے تجارت اور سرمایہ کاری کے قونصلر علی زیب خان کے ہمراہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ انٹرسیک 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات اور عراق میں پاکستانیوں کو کیا مسائل درپیش ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی، تحفظ اور آگ سے محفوظ بنانے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کاروباری نمائش انٹرسیک 2025 کا 26 واں ایڈیشن 14 سے 16 جنوری تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہو رہا...
    بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
    بدین(نمائندہ جسارت )رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلٹر پلانٹ کے قیام سے ترائی شہر کے 5 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔ انسانی ضروریات میں پانی ایک انتہائی اہم ضرورت ہے، پانی زندگی ہے، پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے، اور زندگی کے لیے پانی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترائی شہر اور اس کے آس پاس کے گاؤں میں زیرِ زمین پانی کڑوا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہے، سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازع خطے میں اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا جو موسم سرما میں پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی علاقے تک رسائی کا ذریعہ ہوگی غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 6.4 کلومیٹر پر محیط سونمرگ سرنگ سال کے 6 ماہ کے دوران برف سے ڈھکی رہتی ہے یہ سرنگ مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے جوڑنے کا ایک ذریعہ بنے گی جس کے نتیجے میں سری نگر تا لیہہ ہائی وے سال کے 12 ماہ کھلی رہے گی.(جاری ہے) ایک دہائی میں 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازع خطے میں اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا جو موسم سرما میں پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی علاقے تک رسائی کا ذریعہ ہوگی۔نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 6.4 کلومیٹر پر محیط سونمرگ سرنگ سال کے 6 ماہ کے دوران برف سے ڈھکی رہتی ہے، یہ سرنگ مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے جوڑنے کا ایک ذریعہ بنے گی جس کے نتیجے میں سری نگر تا لیہہ ہائی وے سال کے 12 ماہ کھلی رہے گی۔ ایک دہائی میں 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا...
    لاہور؍ فیروز والہ؍ بہاولپور؍ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولپور ڈویژن کے 3011 طلبہ کیلئے 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر چیک تقسیم کردیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس میں بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف تقریب میں موجود طلبہ میں گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر سہیل عدنان کو ساتھ بٹھا لیا اور 50لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے جوش وخروش کا اظہار کیا اور...
    کراچی(کامرس رپورٹر)میسے فرینکفرٹ کے زیرانتظام ٹیکسٹائل سیکٹر کی چاروزہ مقبول ترین عالمی نمائش”ہیم ٹیکسٹائل2025 ” 14جنوری سے 17 جنوری تک فرینکفرٹ میں شروع ہوگی۔ نمائش کے حوالے سے افتتاحی پریس کانفرنس 14 جنوری کو ہال نمبر12 میں ہوگی۔ پریس کانفرنس سے مینجنگ ڈائریکٹر میسے فرینکفرٹDetlef Braun،ڈیزائنر اور آرکیٹیکٹPatricia Urquiolaاورڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، ٹیکسٹائلزاینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز،میسے فرینکفرٹ Ivonne Seifertخطاب کریں گے۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں ریکارڈ تعداد میں ایگزی بیوٹرز شریک ہونگے اور پاکستانی کمپنیوں کے تمام اسٹال ہال نمبر8 اورہال نمبر9میں ہونگے۔
    ویب ڈیسک —  بھارت کے وزیر اعظم نے پیر کو کشمیر کے متنازع خطے کے شمال مشرق میں ایک سرنگ کا افتتاح کیا ہے جو ہر موسم سرما میں بھاری برف سے دوسرے علاقوں سے الگ تھلگ ہو جانے والے علاقے لداخ تک رسائی کا ذریعہ ہو گی۔ خبر رساں ادارے "ایسو سی ایٹڈ پریس” کے مطابق 932 ملین ڈالر کی لاگت کے اس منصوبے میں ایک دوسری سرنگ کے علاوہ پلوں اور اونچی پہاڑی سڑکوں کی تعمیر کا ایک سلسلہ شامل ہے۔ واضح رہے کہ لداخ بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان واقع ایک سرد علاقہ ہے جو کئی دہائیوں سے ان ملکوں میں علاقائی تنازعات کا باعث ہے۔ جب مودی ریزورٹ ٹاؤن سونمرگ 6.5 کلو میٹر طویل سرنگ...
    احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کو گھر کیلئے زمین کا ٹکڑا مفت دیا جائے گا، 10 مرلہ پلاٹ والوں کو ایک لاکھ تک قرضہ ملے گا، ہم نے قرضے کی آسان اقساط رکھی ہیں، آپ نے 7 سال میں 15 لاکھ ہی واپس کرنا ہے، ماہانہ قسط 14 ہزار روپے دینی ہوگی، 3 مرلے کے پلاٹس ہزاروں افراد کو دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، مسکن راوی کے تحت مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کے منصوبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج 100 مستحق افراد کو گھر ملے...
    تصاویر بشکریہ رپورٹر کراچی میں ملیر ندی کے کنارے قیوم آباد سے موٹروے ایم نائن تک کے منصوبے کو مقررہ مدت تک مکمل نہیں کیا جا سکا تاہم اس کے ایک حصے کو مکمل کیے بغیر منصوبے کا جلد بازی میں افتتاح کر دیا گیا۔منصوبے کا بغیر مکمل ہوئے افتتاح کرنے کے باعث مسافروں میں شدید عدم تحفظ سامنے آیا ہے۔اتوار کو جیو کے نمائندے نے ملیر ایکسپریس وے پر سفر کیا جہاں کئی مقامات پر منصوبے کا کام ابھی بھی جاری تھا اور تعمیراتی ورکرز ملیر ایکسپریس وے پر دیکھے گئے۔ کئی مقامات پر تعمیراتی مٹیریل پڑا تھا، ٹریکٹر ٹرالیاں اور ہیوی مشینری بھی موجود تھی، پابندی کے باوجود ملیر ہائی وے پر سب سے زیادہ موٹر...
    کراچی: وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا پورٹ قاسم میں قائم کیے گئے کارگو ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر شرکاء کیساتھ گروپ فوٹو
    حیدرآباد: سندھ میوزیم میں ادبی میلے میں ڈاکٹر آکاش انصاری ہاتھ سے بنائی ہوئی تصاویروں کی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے ضلعی امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ ٹی ایل پی کے بلدیاتی نمائندگان جلد اہلیان پریٹ آباد کو مزید اچھے عوامی پیکیجز دیں گے جو عوامی سہولیات کے عین مطابق ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعے کی شام نظام الدین اولیاء کالونی یوسی 9 پریٹ آباد میں ٹی ایل پی کے یوسی چیئرمین زاہد علی قادری، وائس چیئرمین فیضان قریشی کی جانب سے علاقے میں میٹھے پانی کے پروجیکٹ کی تکمیل پر واٹر سپلائی کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان...
    بلاول بھٹو زرداری : فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا اصول مجبوری میں اختیار کر رہے ہیں، وسائل دینے میں سندھ سے سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جاتا ہے۔ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کر دیا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے سیوریج اور صفائی کے مسائل بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ...
    فوٹو: فیس بک کراچی میں قیوم آباد انٹرچینج کے قریب شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے کر دیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری افتتاح کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پہنچے تھے۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خود اپنی گاڑی شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پر ڈرائیو کی۔ انہوں نے ایکسپریس وے پر 100 روپے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا۔ بلاول بھٹو کی وزارتِ عظمی کی خواہش کی قیمت سندھ کو دینا پڑی: ایاز لطیف پلیجو ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پچھلے پانچ دس سالوں میں پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں تبدیلی آرہی ہے جبکہ سندھ میں 2008 ء سے کوئی...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قیوم آباد تا شاہ فیصل ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا جس کا نام ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے رکھا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت پارٹی کی دیگر سینئر قیادت موجود تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح...
      ---فائل فوٹو  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے فیز ون کا آج کھولا جائے گا، ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلو میٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہو کر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے۔ ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار...
    قونصلر (ویزہ) سیکشن کے افتتاح پر مبارک باد دیتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک تاجکستان دو طرفہ تعلقات میں قونصلر سیکشن اہم ثابت ہوگا، پاک تاجکستان مل کر خطہ کی ترقی، خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تاجکستان کے سفارت خانہ میں قونصلر ویزہ سیکشن کا افتتاح کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سفارتخانے پہنچنے پر تاجکستان کے سفیر Yusuf Sharifzoda اور دیگر سفارتی عملہ نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قونصلر (ویزہ) سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ قونصلر سیکشن سے عوام کو ویزہ میں آسانی ہوگی، وفود کے تبادلہ اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ کامران خان ٹیسوری نے...
    لاہور (کامرس ڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی ) کے زیراہتمام تین روزہ ویکس نیٹ نمائش 2025 کا افتتاح جمعہ کے روز یہاں ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون میں ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال خواجہ نے کہا کہ ویکس نیٹ نمائش کا مقصد پاکستان میں خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں کواجاگر کرنا اورانہیں معیشت کے دھارے میں شامل کرکے تجارت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ہنرمند خواتین تاجروں کے ہنر اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ویکس نیٹ نمائش میں خواتین تاجروں کی مختلف تنظیموں اور اداروں کے علاوہ خواتین کے کئی برانڈز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ نمائش میں 200 سے زائد خواتین تاجر...
    کراچی: بلاول بھٹو آج ذوالفقار بھٹو ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج  قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک 9.1 کلومیٹر پر محیط شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہ بھٹو )کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر 3 بجے سے ہوگا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر موجود ہوں گے۔  
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج(ہفتہ)کراچی میں قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک نو اعشاریہ ایک کلومیٹر پر محیط شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہ بھٹو) کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے، تقریب کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر تین بجے سے ہوگا۔
    مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کی۔ ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ننھی بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش...
    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے دبئی میں بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آفس کا افتتاح کر دیا۔ ہیڈ آفس کے افتتاح کی تقریب میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال کراچی نے تاریخی سنگ میل عبورکرلیا چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے فلاحی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹاؤن  احمد علی ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن صرف دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں شامل نہیں ہورہا بلکہ مارکیٹ کی قیادت کرنے پہنچا ہے۔احمد علی ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کا مقصد نئے معیار کی الٹرا لگژری زندگی متعارف کروانا ہے، پروجیکٹ میں ٹاؤن ہاؤس، اپارٹمنٹس، اسکول اور کالج تعمیر کیا جائے گا۔ہیڈ آف گلوبل...
    ملک ریاض عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں دفتر کا افتتاح،تجربہ دبئی میں تاریخی تعمیراتی منصوبہ مکمل کرے گا، انتظامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )معروف رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کافی عرصہ بعد منظر عام پر آ گئے، دبئی میں نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ بحریہ ٹا ئو ن بی ٹی پراپرٹیز کے نام سے نئے تعمیراتی منصوبے کے آغاز پر شرکا کو بتایا گیا کہ ملک ریاض کا 30 سالہ تجربہ جنوبی دبئی میں تاریخی تعمیراتی منصوبہ مکمل کرے گا، جس میں دبئی کے اعلی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ بحریہ ٹان کے مطابق دبئی حکومت کے شکر گزار ہیں جنھوں نے بحریہ ٹان کو...
    اسلام آباد :اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن ، اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر کی ایک تنظیم نے پلس ڈبلیو انکارپوریشن کے تعاون سے ایک تاریخی آئی ٹی اور جاپانی لینگویج انٹرنشپ پروگرام کے آغاز کی تقریب کی میزبانی کی۔۔ کوہ نور ہال، میریئٹ ہوٹل، اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب نے اوای سی کے بیرون ملک کام کے بہتر مواقع کے مقصد کو فروغ دینے اور عالمی منڈیوں میں افرادی قوت کی تعیناتی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کی۔ پروگرام، جس کا موضوع تھا ”برجنگ کلچرز اینڈ کیریئرز – جاپانی زبان کے ذریعے آئی ٹی گریجویٹس کو بااختیار بنانا اور جاپان میں جدید آئی ٹی ٹریننگ کے...
    کراچی ( اسپورٹس ڈیسک )مرٹوریئس کالج اے لیول کی جانب سے منعقد ہونے والے “انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ 2025 کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں کسٹم اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 200 سے زائد اے لیول او لیول، انٹرمیڈیٹ اور آغا خان کے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی اولمپین دانش کلیم تھے جنہوں نے طلبہ کے جوش و جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل کسٹم اسپورٹس کمپلیکس نعیم احمد پرنسپل عامر ارشد اور ٹورنامنٹ کے صدر عبدالرفع میزبان کی حیثیت سے موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں شامل کھیلوں میں ہاکی، کرکٹ، فٹ بال ودیگر کھیل شامل تھے۔
    اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کامسٹیک سیکریٹریٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ جمعے کے روز اسلامی تعان تنظیم (او آئی سی)  کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے پاکستان میں موجود او آئی سی کی مستقل  وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، تقریب میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرلز،  رکن ممالک کے سفرا و سفارتکاروں، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، حکومتی عہدیداران، سائنسدانوں اور محققین نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو جواب دینے کے لیے او آئی سی واضح اور جرأت مندانہ منصوبہ تیار کرے، پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی و پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے کراچی کے اوشین مال کلفٹن میں چار روزہ 16ویں ’’سرتیون سنگ کرافٹس‘‘ نمائش کا افتتاح کیا۔ چار روزہ نمائش کا انعقاد سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو ) نے سندھ حکومت اور اس کے شراکت داروں کے اشتراک سے کیا ہے جس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی تقریباً 3,545 ہنر مند خواتین کے کام کی نمائش کی گئی ہے جس کا مقصد دیہی خواتین اور ہنر مند خواتین کو مارکیٹ سے رابطہ فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب دوران صوبائی وزیر نے سرسو کی جانب سے سندھ کی دیہی ، غریب اور بے سہارا کمیونٹی ?و مالی طور پر اپنے پاؤں پر...