2025-05-18@05:59:28 GMT
تلاش کی گنتی: 858

«پاک بھارت کشیدگی میں کمی»:

(نئی خبر)
    پاک بھارت کشیدگی: آئی جی پنجاب کا صوبے میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے اور پنجاب پولیس کی آپریشنل، اسٹریٹیجک اور لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور سکیورٹی اداروں سے مکمل کوآرڈینیشن میں ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر اور امدادی...
    پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت نے بدترین شکست کے بعد "پی ایس ایل" کو نشانے پر رکھ لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کمیٹی کا اہم اجلاس محسن نقوی کی مشاورت سے فیصلہ...
    برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ،یورپی یونین اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو بات چیت کا مشورہ دیا ہے عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت اور پاکستان کو بات چیت کا مشورہ دے دیا جب کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور براہ راست بات چیت شروع کرکے سفارتی حل نکالنے پر زور دیا ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ پاک-بھارت صورتحال پر گہری تشویش ہے انہوں نے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ بڑھتے ہوئے تنازع سے ڈالر کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے رپورٹ کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی خریداری میں کوئی تیزی نہیں دیکھی گئی نہ ہی طلب میں اضافہ ہوا ہے.(جاری ہے) ایک کرنسی ڈیلر کے مطابق پاکستان میں ترسیلات زر کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ بھارتی ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے آتا ہے بالخصوص مشرق وسطیٰ میں بھارتی کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی شہری رقوم بھیجتے ہیں مکمل جنگ کی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں،...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کی جاری کشیدگی کے باعث ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں تک رسائی کی جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں ہفتہ 10 مئی تک معطل رہیں گی، اس فیصلے کے نتیجے میں کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، جن میں دبئی اور لاہورکے درمیان چلنے والی پروازیں 8 مئی کو EK623 لاہور دبئی، EK622 مئی 8 دبئی لاہور، EK623 مئی 9 لاہور دبئی، EK624/625 مئی 9، دبئی لاہور دبئی اور 10 مئی کی دبئی لاہور دبئی پروازیں EK624/625...
    نیو دہلی (اے بی این نیوز) پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی ایرانی وزیر خارجہ کے بعدسعودی عرب کے وزیرخارجہ بھی نیو دہلی پہنچ گئے ، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات۔ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کیساتھ آج صبح دہشتگردی سمیت مختلف عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کو بھارتی اقدامات پر بریفنگ دی اور اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا راولپنڈی میں بھی  بھارتی ڈرون حملہ ، ایک شخص زخمی
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے لیفٹنٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب کو بھارت نے پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجے جن میں سے 12 ڈرونز کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرایا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا جبکہ سندھ کے علاقے میانو میں ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں...
    میری بات/روہیل اکبر پاکستان کا ریاستی نظام اس وقت کہاں کھڑا ہے ایک طرف پاک بھارت جنگی ماحول پیدا کیا جارہا ہے تو دوسری طرف ہمارے ملک کے اندر اداروں نے عوام کو تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے۔ خدمت خلق کے نام پر عوام کی تذلیل ہو رہی ہے صرف چند ایک اداروں کے علاوہ باقی سب نے عوام کو تنگ کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے لیکن جن اداروں میں اعجاز قریشی، ڈاکٹر انعام الحق جاوید ،محی الدین احمد وانی ،سید طاہر رضا ہمدانی ،دانیال گیلانی ،شاہد لالی ،راجہ جہانگیر انور ،راجہ منصور ،بینش فاطمہ ،رائے منظور ناصر ،شہنشاہ فیصل عظیم اور نواز سولنگی جیسے ملنسار ،عوامی خدمتگاراور محب وطن لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ، وہیں لوگوں کے...
    بھارتی کرکٹرز کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد چیمپئینز ٹرافی کے دوران دورے میں تعریفوں کے پُل باندھنے والے بھارتی صحافی بھی آگ میں گھی ڈالنے لگے۔ گزشتہ روز پاکستان کیخلاف جنگی جارحیت کی کوشش میں بھارت کو قیمتی رافیل طیاروں اور درجنوں ڈرونز کی تباہی کی صورت میں ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم بھارتی کرکٹرز اور صحافیوں نے اُسے اپنی جیت قرار دیا۔ ادھر چیمپئینز ٹرافی کے دوران پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے تعریفوں کے پُل باندھے لیکن اب بھارتی بورڈ کو ایشیاکپ اور آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کیخلاف میچز کے مکمل بائیکاٹ کا مشورہ دے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث 2012-13 سے...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔(جاری ہے) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد اپنے بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ عالمی برادری کو سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دینے کیلئے کام کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔
    بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا جب کہ بھارت نے 6/7 مئی کی رات کو  پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس پر پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، ڈرونز اورمتعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستانی بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ خوف میں مبتلا اور شدید کنفیوژن کا شکار ہے۔ مصدقہ ذرائع کے  مطابق پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ ہوائی حملے سے کترا رہی ہے، بھارتی فضائیہ کی ہچکچاہٹ کے بعد 7/8 مئی کی رات سے بھارت اسرائیلی ساخت کے ہیراپ ڈرونز کو پاکستان بھیج  کر ایک اور بزدلانہ کاروائی کر رہا ہے رہا...
    پاک فوج کا منہ توڑ جواب: بھارت کے 5 جنگی طیارے اور 12 ڈرونز تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر ایک بزدلانہ حملہ کیا، جس کا پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دے کر دشمن کو شدید نقصان پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے پانچ جدید جنگی طیارے، کئی ڈرونز اور متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں، جس کے نتیجے میں بھارتی افواج شدید گھبراہٹ اور کنفیوژن کا شکار ہو گئیں۔سیکورٹی حکام کے مطابق پاکستانی جواب کے بعد بھارتی فضائیہ نے دوبارہ ہوائی حملوں سے گریز کرنا شروع...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔(جاری ہے) غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹر ویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت تنازعہ ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔انہںنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ امریکی نیوز آؤٹ لیٹ ’سی این این‘ کو انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔ وزیر...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو پریشان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم 25 مئی سے شروع ہونیوالی 5 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم پاک بھارت ممالک درمیان تناؤ کے ماحول نے دوطرفہ سیریز پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد میں بنگلادیش ہائی کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری  پی ایس ایل کے دوران بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین (لاہور قلندرز) اور فاسٹ باؤلر ناہید رانا پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ بنگلادیش کرکٹ...
    ’اللہ اکبر تیار ہیں ہم‘ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا نیا جنگی ترانہ ریلیز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) موجودہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا ایک نیا جنگی ترانہ ”اللہ اکبر۔۔ تیار ہیں ہم“ ریلیز کر دیا گیا۔ نغمہ میں شامل شاعری دل کو گرما دینے والی ہے، جبکہ سحر انگیز آواز نے سننے والوں کو جذبے، عزم اور فخر کے ایک نئے احساس سے روشناس کرایا ہے، اس ملی ترانے کے بول ’غالب ہیں، خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کیلئے تیار ہیں ہم‘، ہر پاکستانی کی زبان پر آ گئے ہیں۔ نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے معلوم...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر ثبوت دیے بغیر پاکستان کے خلاف کارروائی کی، پاکستان نے آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پاکستان انڈیا کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کو عالمی برادری نے سراہا، بھارت کو جواب دینے کے وقت اور طریقے کا تعین ہم خود کریں گے، کشیدگی نہیں چاہتے مگر بھارت نے جارحانہ کارروائی کرکے پاکستان کو جواب دینے پر مجبور کیا۔ مسئلہ کشمیر پاکستانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے سے حل ہونا...
    پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔ ترجمان آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ذریعے پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔ Post Views: 2
    منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔ جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی تھی۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی کھلاڑی بھی ’آپریشن سندور‘ کی حمایت کرتے نظر آئے اور سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے درمیان جنگی ماحول کو ہوا دینے لگے جبکہ دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی بھی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے سوشل...
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد اپنے بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ عالمی برادری کو سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارتی فوج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 جنگی طیارے مار گرائے، اسکے علاوہ بھارت کے 3 ڈرون اور متعدد...
    پاکستان کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھارتی حملوں کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے شرمناک اقدام میں بدل گئے۔ محمد حفیظ نے لکھا کہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کے دفاع کےلیے متحد ہیں۔ محمد حفیظ کے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔ صارفین نے کمنٹ سیکشن میں پاکستان سے اپنی محبت کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ علاوہ ازیں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر قومی پرچم کی تصویر پوسٹ کر کے لکھا کہ تیرا ہر ایک ذرہ ہم کو اپنی جان سے...
    نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل اور امن کے فروغ کی اپیل کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دے تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔ ملالہ نے زور دیا کہ ’امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل اور بدھ...
    کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے پھر بند کر دیئے گئے تھے۔ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کیلئے بندکیے گئے جبکہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بند کیا گیا۔ تاہم ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹس پر مختصر بندش کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔آپریشنل اقدامات کے باعث کچھ پروازیں متاثر ہوئیں۔ البتہ کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا...
    پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بدھ کی شب جاری کیے گئے ایک نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں کہا گیا کہ لاہور اور سیالکوٹ فضائی حدود میں کچھ ائیر روٹس (ہوائی راستے)  آپریشنل وجوہات کی باعث عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہندوستان کی بلااشتعال جارحیت کے بعد ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت کے بزدلانہ حملے نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔ ترکیہ صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کی حمایت کرتا ہے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب...
    سٹی42: لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث متعدد فضائی روٹس عارضی طور پر کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) میں 7 فضائی روٹس بند کیے گئے ہیں جن پر کمرشل طیاروں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔ ان فضائی راستوں کی بندش کا اطلاق آج دوپہر 12 بجے تک برقرار رہے گا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ نوٹم (NOTAM) کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے...
    گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر نے بھارت کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف حالیہ جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بے بنیاد حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے میں امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ایک خطرناک کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے بھارت کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف حالیہ جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بے بنیاد حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے میں امن و استحکام کو تباہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹم کے مطابق فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں 7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ نوٹم کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی دن 12 بجے تک بند رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ...
    NEW DELHI: بھارتی جارحیت کے بعد دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز میں رابطہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق کشیدگی میں کمی کیلیے  پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی  لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے بات  چیت کی۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھی ایکسپریس ٹریبیون  سے گفتگو میں کہا  کہ دونوں ممالک کے مشیروں میں اس حوالے   سے رابطہ ہوا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ایک پاکستانی افسر نے بتایا کہ ایسی سنگین صوررتحال میں اس قسم کے رابطے ضروری  ہیں ،یہ  قیاس آرائی کی جار ہی ہے کہ  کہ دونوں  مشیروں  نے بین الاقوامی اور علاقائی  رہنماؤں کی طرف سے پس پردہ سفارتی...
    نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر میدان میں آگئیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب اپنے ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کریں، ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری موجودہ صورت حال میں سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دینے کے لیے کام کرے۔ ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ امن ہی ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات...
    فائل فوٹو پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔ترجمان آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ذریعے پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔
    بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران 3 جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔ بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ان کے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ ان وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر دوسری جانب امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کے حوالے سے وہاں کے عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل بھارتی اخبار نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کی فضائیہ نے 3 بھارتی جنگی جہازوں کو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے آج دن کے وقت بھی کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، میرا خیال ہے پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے ہم خود بھی کوئی ابتدا کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت نے ہمارے شہریوں پر حملہ کیا، اب اگر ہم کوئی جواب دیتے ہیں تو ہمارے پاس اس کا معقول جواز ہے، لیکن ہم عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ بھارت...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے مدد کی پیش کردی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں اور پھر پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد کی صورت حال پر بیان جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب امریکی صدر نے کہاکہ میرے پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں اپنا حساب برابر کر چکے ہیں، اب چاہیے کہ معاملہ حل کرلیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کو کم کرنے کے لیے مدد کو...
    بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے سفارتی کردار اور جنگی پالیسی پر دنیا معترف نظر آ رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے تعریفی انداز میں کہا کہ پاکستان نے متناسب اور سفارتی ردعمل دیا۔ ہسپانوی وزیراعظم نے کشیدگی اور تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو سفارت کاری کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کل رات دو ایٹمی قوتوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے جس سے جس سے کئی خدشات نے جنم لیا ہے۔ وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے پاکستان کے سفارت کاری کثیرالجہتی آرڈر اور امن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالمی امن کو درپیش خطرے...
    اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ سے ٹیلیفونک گفتگو، نائب وزیراعظم نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کو بھارتی غیر قانونی حملوں سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے عالمی  برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر جوابدہ بنائے، اسحاق ڈار ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کو اقدام جنگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی کارروائی کے نتیجے میں معصوم شہری شہید، علاقائی امن اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوئے۔...
    پاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلئے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کی طرف سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 8 مئی کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں وار بک کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس یوا جس میں تمام سرکاری و نجی اسپتالوں، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس، اسپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام اداروں کو وار بک رولز کے تحت کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ...
    پاکستان کی جانب سے جدید جنگی طیارے رافیل کو گرائے جانے کی ایک فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی۔ فرانسیسی انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے امریکی ٹیلی ویژن ’سی این این‘ کو بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے زیر استعمال ایک رافیل لڑاکا طیارے کو پاکستان نے مار گرایا۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ فرانسیسی ساختہ جدید ترین جنگی طیاروں میں سے ایک لڑائی میں ضائع ہوا ہے۔ سی این این کے مطابق پاکستان نے بدھ کے اوائل میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو مار گرایا ہے، جن میں 3 رافیل بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے تاحال پاکستان کے اس دعوے پر کوئی...
    پیرس(نیوز ڈیسک) ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلیجنس افسر نےامریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل جنگی طیارہ پاکستان کی کارروائی میں تباہ ہوا، جو ممکنہ طور پر دنیا میں پہلی مرتبہ کسی فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کے لڑاکا کارروائی میں تباہ ہونے کا واقعہ ہے۔ پاکستان نے آج صبح دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی حملے کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔ تاہم بھارتی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ فرانسیسی اہلکار نے بتایا کہ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی...
    برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر اپنے شہریوں کےلیے ٹریول الرٹ جاری کر دیا ہے۔ برطانیہ کے دفترِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی شہری بھارت و پاکستان کی سرحدوں کے 10 کلو میٹر اندر تک کا سفر نہ کریں۔ برطانوی شہری ایل او سی کے اطراف 16 کلو میٹر کے علاقے میں جانے سے گریز کریں۔ ٹریول الرٹ میں برطانوی دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں، برطانوی شہری سفری ہدایات پر نظر رکھیں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں چور حملے کرتے ہیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے بچوں پر حملہ کیا، جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت کے جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر گرائے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:  مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، چور اور بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، اگر بھارت میں ہمت ہوتی تو دن میں آکے اعلان جنگ کرتا، ہماری افواج اور سپاہیوں کا آمنا سامنا کرتا، مگر بزدل بھارت نے رات کے اندھیرے میں نہتے بچوں کو نشانہ بنایا...
    نئی دہلی:بھارتی  قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نےکہاہے کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ کشیدگی مزید بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اگر اسلام آباد نے کوئی کارروائی کی تو وہ بھی جوابی کارروائی کریں گے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اجیت دوول نے    چین کے وزیرخارجہ ،امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ مارکو روبیو، برطانیہ کے ہم منصب جوناتھن پاؤل، سعودی عرب کے مساعد العیبان، متحدہ عرب امارات کے شیخ طحنون، اور جاپان کے ہم منصب مساتاکا اوکانو سےرابطے کئے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اجیت دوول نے اپنے ہم منصبوں کو پاکستان میں کی گئی حالیہ کارروائی کی نوعیت اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقصد کشیدگی بڑھانا نہیں ہے، لیکن اگر پاکستان...
    لاہور: بھارت کے ساتھ کشیدگی اور تناؤ کے باوجود لاہور کے سرحدی علاقوں میں لوگ کسی ڈر اور خوف کے بغیر روز مرہ کے کاموں میں مشغول رہے جبکہ سوشل میڈیا پر بعض سرحدی دیہاتوں سے لوگوں کی نقل مکانی کی بے بنیاد افواہیں پھیلائی جاتی رہیں۔ ایکسپریس نیوز کی ٹیم نے لاہور کے سرحدی علاقوں کے مختلف دیہات جن میں ایچوگل، بھسین، لبان والا، واہگہ، بھانو چک، نروڑ اور منہالہ کا دورہ کیا جہاں لوگ اپنے روز مرہ کے کاموں میں مشغول نظر آئے۔ چائے کی دکانوں اور تھڑوں پر بیٹھے بزرگ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت پر گفتگو اور تبصرے کرتے رہے، بعض علاقوں سے چند ایک خاندانوں نے اپنے بچوں اور خواتین...
    ویب ڈیسک : بھارتی اخبار نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی۔ بھارتی روزنامہ "دی ہندو" نے باضابطہ طور پر یہ خبر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر گرے ہوئے طیاروں کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی تاہم کچھ دیر بعد یہ خبر ہٹالی۔بعد میں ایک بیان میں اخبار نے کہا وہ یہ خبر اس لیے ہٹا رہے ہیں کہ انہیں بھارتی حکومت نے ان طیاروں کے مار گرائے جانے کے بارے میں نہیں بتایا لہٰذا وہ اس خبر سے پیدا شدہ کنفیوژن پر معذرت خواہ ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے اخبار پر دباؤ...
    —فائل فوٹو یورپی یونین نے بھارت اور پاکستان سے کشیدگی میں فوری کمی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔یورپی یونین خارجہ امور کے ترجمان اینوئر ال انونی نے کہا ہے کہ دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں کمی کے اقدامات کریں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تنازع کے باہمی رضا مندی سے پُرامن اور پائیدار حل کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے: وزیرِ دفاعوزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے...
    بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں، یہ پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا تھا، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیاسی ماحول میں شدید تنا تھا۔یہ پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکس پرعائد کی تھی۔ حکومتی موقف کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی...
    پاکستانی علاقوں پر بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کردی گئی ہے۔ دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔ دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو مبارک باد دیتے ہیں کہ اس نے چند گھنٹوں میں بھرپور جواب دیا اور بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کی گئی بزدلانہ کارروائیوں کے بعد سرکاری افسران کی چھٹیوں کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، منسوخی کا نوٹیفکیشن فوری نافذالعمل ہوگا۔ دوسری جانب پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کو فوری مراسلہ جاری کرتے ہوئے ”ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ“ جاری کرنے کی سفارش کی ہے، جس کے تحت تمام سرکاری و نجی طبی مراکز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر دنیا کو تشویش ہے اور وہاں سے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے بزدل دشمن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہید ہوئے تاہم پاک فوج نے فوری اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے اس کے غرور کا خاک میں ملایا۔ دونوں ممالک ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک ہیں اور ان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں میں تقریباً 550 شیڈول پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق ریئل ٹائم فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24 کے اعداد و شمار کے مطابق فضائی حملوں کے بعد سے پاکستان میں 16 فیصد اور انڈیا میں 3 فیصد کمرشل پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ٹریکر کے مطابق پاکستان میں 135 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ انڈیا میں 417 شیڈول پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ مزید :
    پاک بھارت کشیدگی، جے ایف 17تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ ہوگیا۔بھارتی فوج کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے جن میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کے اس بزدلانہ اقدام کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 3 رافیل سمیت 5 طیارے اور 3...
    پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملوں کے بعد دہلی اور اسلام آباد سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ برطانوی خبررساں‌ادارے کے مطابق اسلام آباد نے ان حملوں کو “بزدلانہ کارروائی” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کا جواب “اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر” دے گا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نوئل بارو نے ایک فرانسیسی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا “ہم بھارت کی دہشتگردی کے عفریت سے خود کو محفوظ رکھنے کی خواہش کو سمجھتے ہیں، لیکن ہم دونوں ممالک، بھارت اور پاکستان سے واضح طور پر اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کشیدگی...
    پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند kartarpur WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز نارووال (سب نیوز)پاکستانی علاقوں پر بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کردی گئی ہے۔دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    پاکستان اور بھارت کے مابین صورت حال کشیدہ ہے اور اسی دوران وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات کے موقع پر امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔اہم ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داو پر لگا دیا ہے اور بھارتی جارحیت کے نتیجے...
    شکرگڑھ : بھارت نے کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی، سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کرتارپور راہداری کو بند کر دیا گیا. شکرگڑھ انتظامیہ نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور کسان اتحادکی جانب سےآنےوالےقافلےکوبھی روک دیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صبح تقریباً 500 زائرین نے یاترا کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔ ان میں سے 100 کے قریب پہلے ہی پاکستان میں داخل ہونے کے لیے کوریڈور پر پہنچ چکے تھے .لیکن انہیں بند ہونے کی اطلاع دی گئی اور پاکستان آنے سے روک دیا۔ یاد رہے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کی ایئر سپیس کافی دیر تک بند رہی لیکن اب اسے کھولا جا رہا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارت اور پاکستان میں فضائی حملوں کے بعد تقریباً 550 طے شدہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ریئل ٹائم فلائٹ ٹریکنگ سروس Flightradar24 کے مطابق فضائی حملوں کے بعد پاکستان میں 16 فیصد اور بھارت میں 3 فیصد تجارتی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ٹریکنگ سروس کے مطابق  پاکستان میں 135 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ بھارت میں 417 طے شدہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔  پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف نے...
    پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیرملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس میں غیرملکی سفرا کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزارت خارجہ نے اہم سفارتی اقدام اٹھاتے ہوئے غیرملکی سفرا کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس آج شام 6 بجے وزارت خارجہ میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیرملکی سفرا کو بھارت کی حالیہ جارحیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، بریفنگ میں بھارتی اقدامات کے خطے پر ممکنہ اثرات، پاکستان کے مقف اور ردعمل پر روشنی ڈالی جائے گی۔ذرائع...
    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کے مزید خراب ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ممالک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور جنگی حالات کو دونوں ممالک کے لئے ایک سنگین تشویش کا موضوع قرار دیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر...
    — فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کےلیے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نئے نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے روٹس آئندہ 24 گھنٹوں کےلیے بند کیے گئے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی، 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحالآپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔ نوٹم میں کہا گیا کہ اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئرٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹم میں مسافروں کو علاقائی صورتحال کے پیش نظر اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔واضح رہے...
    پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک افواج مبارک باد کی مستحق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بھارتی جنگی جنون کیخلاف پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر...
     پاکستان فوج  کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت شدید دباؤ میں آگیا ہے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے عرب دنیا سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔  سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے بات چیت اور افہام و تفہیم پر زور دیا۔ دوسری جانب،...
    اسلام آباد/نئی دہلی: بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر فضائی حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی طاقتوں نے پاک بھارت کشیدگی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری تحمل، مذاکرات اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ ترکیہ نے بھارتی حملے کو "مکمل جنگ کے خطرے" سے تعبیر کرتے ہوئے شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی۔ جرمنی نے کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔ جرمن وزارت خارجہ نے بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ قطر نے...
    برطانیہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کروانے میں مدد کےلیے تیار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے دوست اور شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی مدد کےلیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہوگا کہ ہم دونوں ممالک کی سپورٹ کےلیے تیار ہیں۔ برطانوی وزیرِ تجارت کا کہنا ہے کہ ہم یہاں ہیں اور علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کرنے کو تیار ہیں۔ اس سے قبل فرانس نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )بھارت بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بوکھلا گیا ہے اور عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کیلئے رابطے شروع کردئیے سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے عرب ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے حکام سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرائیں. ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے عرب دنیا کے حکمرانوں سے پاک بھارت تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے تاہم پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینا اس کا حق ہے اور وہ اپنے دفاع میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان دشمنی میں شدت کے بارے میں پوچھے جانے پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ "شرم" کی بات ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا، "میرا اندازہ ہے کہ لوگ جانتے تھے کہ ماضی کی بنیاد پر کچھ ہونے والا ہے۔" امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ایکس پر اپنی پوسٹ میں صورتحال کو جلد از جلد کم کرنے کے لیے ٹرمپ کے مطالبے کی حمایت کی۔ روبیو نے کہا، "میں (ٹرمپ) کے تبصروں کی حمایت کرتا ہوں، امید ہے کہ یہ جلد ختم ہو جائے گا اور بھارتی اور پاکستانی قیادت ایک پرامن حل کے لیے کوششیں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی طرف سے پاکستان کے پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے 6 مقامات پر رات گئے فضائی حملے کئے جانے کے بعد ’بڑھتے ہوئے جنگی خطرات‘ پر تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق بھارتی حملے میں 26 شہری شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان نے ردعمل میں بھارت کی متعدد فوجی چوکیوں کو تباہ کیا جبکہ حکومتِ پاکستان نے کہا کہ جوابی کارروائی میں بھارت کے کسی شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ایک اور پیش رفت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت...
    متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے بھارت اور پاکستان سے تحمل مزاجی اختیار کرنے، کشیدگی میں کمی لانے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔  شیخ عبداللہ بن زائد نے کہا کہ مذاکرات اور باہمی سمجھوتے کی دعوت دینے والی آوازوں کو سننا انتہائی اہم ہے تاکہ عسکری تصادم سے بچا جا سکے، جنوبی ایشیا میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے، اور اس خطے کو مزید کشیدگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔  انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفارت کاری اور مکالمہ تمام بحرانوں کے پر امن حل کا بہترین ذریعہ ہیں، جو اقوام کے...
    لندن : برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی ہے۔ برطانوی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ "ہم پاکستان اور بھارت دونوں کے دوست اور شراکت دار ہیں، اور ہم علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کرنے کو تیار ہیں۔" انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ خطے میں امن و امان کے قیام اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے ہر سطح پر معاونت فراہم کرے گا۔ دوسری جانب، روس اور جاپان نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ...
    پاکستان بھارت کشیدگی: امن کے قیام کیلئے برطانیہ، روس اور جاپان میدان میں آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس) برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی ہے۔ برطانوی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ “ہم پاکستان اور بھارت دونوں کے دوست اور شراکت دار ہیں، اور ہم علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کرنے کو تیار ہیں۔” انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ خطے میں امن و امان کے قیام اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے ہر سطح پر معاونت فراہم...
    برطانیہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا اظہار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  برطانوی وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی میں کمی کرانے میں مددکیلئے تیار ہیں، ہمارا پیغام یہ ہوگا کہ ہم پاکستان اوربھارت کے دوست، شراکت دار ہیں۔برطانوی وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اوربھارت کی سپورٹ کے لیے تیار ہیں، علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں ہم کرنے کو تیار ہیں۔دوسری جانب  روس نے بھی  پاکستان بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکامطالبہ کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ  نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان بڑھتے فوجی تصادم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت تحمل کامظاہرہ کریں۔ادھر...
    ---فائل فوٹو  پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4 نجی طیاروں نے لینڈنگ کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔  پاک بھارت کشیدگی: بھارت میں کئی ایئرپورٹس بند، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثربھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد کشیدہ صورت حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارت نے اپنے کئی ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔ لاہور اور کراچی...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پر سکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی مینول نے پاک بھارت جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ صورتحال تشویش ناک ہے، تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔...
    جنوبی ایشیاء کے دو اہم ممالک، پاکستان اور بھارت، اپنے قیام سے ہی باہمی تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ ان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی نہ صرف ان دو ممالک کے عوام کی ترقی میں رکاوٹ بنی ہے بلکہ پورے خطے کے امن، استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے بھی ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔ قیامِ پاکستان سے لےکرموجودہ دور تک، دونوں ممالک کے تعلقات میں کئی بار بہتری کی امید پیدا ہوئی، لیکن ہربار یہ امیدیں یا تو جنگ کی دھول میں گم ہو گئیں یا سفارتی تنازعات میں تحلیل ہو گئیں۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی پیچیدگیوں کی جڑیں 1947ء کی تقسیم ہند میں پیوست ہیں۔ تقسیم کے بعد پہلا بڑا تنازعہ کشمیر کے مسئلے پر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) پاک بھارت جھڑپوں کے باعث عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل کی قیمت کو سہارا مل گیا۔(جاری ہے) رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا اور گیس کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں۔برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔عالمی منڈی میں گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
    نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رات کی تاریکی میں کیے جانیوالے بزدلانہ حملے دراصل بھارت کی بوکھلاہٹ اور انتہاء پسند قیادت کی ذہنیت کو آشکار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ بزدل دشمن کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ قوم متحد ہو کر مکار دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر حملے کو کھلی جنگی جارحیت اور بین...
     تجزیہ کاروں نے پاکستان ائیر فورس کی جانب سے فرانسیسی کمپنی کے جدید رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔  پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ ہیں، بھارت کے 4 جہاز بشمول رافیل طیارے  ٹاپ فائٹ میں اس وقت مارے گئے جب وہ پاکستان کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے بھی بھارت کے 2 طیارے مار گرائے حامد میر نےکہا کہ یہ جہاز بھٹنڈہ (بھارتی پنجاب) مقبوضہ جموں و کشمیر اور پلوامہ کے قریب مار گرائے گئے جبکہ سری نگر میں ایک ڈرون گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا بڑا نقصان اور مودی کے لیے بڑا...
     بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل حملوں کے فوری بعد افواج پاکستان نے بھرپور کاروائی سے منہ توڑ جواب دیا۔جس پر  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ ہماری نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کیا فیصلہ کرتی ہے۔ صبح کچھ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔  ہمارا ردعمل جاری ہے اور ہم بھارتی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں۔ ہم بھارتی حملے کا جواب دے رہے ہیں اور بھارت کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ خیال رہے کہ بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل داغ دیئے جس کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ سیکورٹی...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔ بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بندایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی...
    پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ممبئی اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار میں شدید مندی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رات گئے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد صبح کاروبار کے شروع ہونے پر بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا۔ بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ، بری افواج اور تمام سیکیورٹی اداروں نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کا علمبردار ہے بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور رات کی تاریکی میں سویلینز پر بزدلانہ کارروائی کے رد عمل میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ جارحیت کا پاکستان کی بہادر افواج نے پوری طرح چوکس اور تیاری کے ساتھ  مؤثر انداز میں جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ، بری افواج...
    ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا کہنا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ کارروائی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا، حملوں میں معصوم اور نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری کا کہنا تھاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاک فوج کی بروقت کارروائیوں سے دشمن کو بھاری نقصان...
    پاک بھارت کشیدگی: اسپتالوں میں ہنگامی حالت، ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کی گئی بزدلانہ کارروائیوں کے بعد ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ شہری دفاع سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر...
    پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت گھبرا گیا، عرب دنیا سے مدد مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد / نئی دہلی: پاکستان کے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت شدید دباؤ میں آگیا ہے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے عرب دنیا سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی نہ...
    پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا۔ دفتر خارجہ نے منگل کی شب حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کا ترجمہ ذیل میں ہے۔ بلا اشتعال اور کھلی جنگی جارحیت کے اقدام میں، بھارتی فضائیہ نے بھارت کی فضائی حدود کے اندر رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی حملے میں بین الاقوامی سرحد پار کرتے ہوئے مریدکے اور بہاولپور کے علاقوں، جبکہ لائن آف کنٹرول کے پار آزاد جموں...
    ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑےہیں۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہ لاحق ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بین الصوبائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وفاق سے تعاون کےلیے تیار ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
    اسلام آباد / نئی دہلی(اوصاف نیوز) پاکستان کے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت شدید دباؤ میں آگیا ہے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے عرب دنیا سے رابطے شروع کر دیئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے بات چیت اور افہام و تفہیم...
     ویب ڈیسک:امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطہ کرکے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔    مارکو روبیو نے دونوں ملکوں کے عہدیداروں سے رابطے کرکے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ پاک، بھارت کشیدگی کو انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں، کشیدگی کے حل کے لیے دونوں ممالک...