2025-08-05@00:31:06 GMT
تلاش کی گنتی: 1155

«ہدایت کاری»:

(نئی خبر)
    تہران(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، وزیرِ اعظم نے کہا پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے، وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، حملےاقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے. وزیراعظم نےحملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر پیزشکیان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا،...
    ڈسٹرکٹ بار ملتان کے رہنمائوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان ہر مسلمان ملک کے ساتھ کھڑی ہے اور جہاد کے لئے بھی تیار ہیں، انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح اس نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی تھی اسی طرح اسرائیل کی غزہ فلسطین اور ایران کی فی الفور جنگ بندی کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی حملہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اتحاد کو یقینی بنائیں اور گریٹر اسرائیل کے منصوبہ کو ناکام کریں پرامن اسلامی ملک ایران پر اسرائیل کے حملے کی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسرائیل کی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان،  اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
      اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج شام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے. حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر پیزشکیان سے...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ،اسرائیلی حملوں کی مذمت ،بھرپور حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج شام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام...
    نور حرم فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کہا کہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا دین کا تقاضا ہے اور موجودہ صورتحال میں ایران مظلوم اور اسرائیل واضح طور پر ظالم ہے، ایران کے دفاعی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر اس قوت کے ساتھ کھڑے ہیں جو امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے عملی میدان میں ہو۔ اسلام ٹائمز۔ نور حرم فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور مہتمم جامعہ باب القرآن گلشنِ اقبال کراچی، مفتی ساجد حسین لغاری نے ایران و اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگی صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے دفاعی اور جوہری مراکز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے...
    سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بلایا گیا ہنگامی اجلاس کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم عالمی ادارہ کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام رہا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی. ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں. وزیرِاعظم الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت فراہم کی جائے. وزیرِاعظم کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل...
    پیرس( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی  بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو FATF کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے ، آج ہونے والے FATF اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ FATF فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی،ترکی اور چاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔ ...
    سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بلایا گیا ہنگامی اجلاس کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم عالمی ادارہ کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام رہا۔ اسرائیلی حملے کی مذمت، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے: پاکستان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے...
    اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر سعودی عرب نے ایرانی حجاج کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا۔ سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی پیشکش پر خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزارتِ حج و عمرہ کو ہدایت دی ہے کہ ایرانی حجاج کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ وہ مناسکِ حج کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن اور اہلِ خانہ کے پاس سلامتی کے ساتھ واپس جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: تہران پر اسرائیلی حملوں میں 78 افرادشہید، 329 زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا سعودی قیادت نے اس فیصلے کے ذریعے اسلامی بھائی چارے...
    ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ وزارت خارجہ کی ایران، عراق کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے پاکستانی زائرین کو خطے کی سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر ایران اور عراق کے سفر پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جانے والے اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اور اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے تاہم اس وقت ایران میں تقریبا 5,000 پاکستانی زائرین موجود ہیں۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران پر رات گئے اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ میں کرائسسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ پاکستانی زائرین کی ایران میں حفاظت اور ملک واپسی کے لیے تمام وسائل بروئیکار لاتے ہوئے ہنگامی اقدمات اٹھائے جائیں، صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے گا۔دفترخارجہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران میں موجود پاکستان شہریوں اور زائرین کو تمام...
    ایران پر رات گئے اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ میں کرائسسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ پاکستانی زائرین کی ایران میں حفاظت اور ملک واپسی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لاتے ہوئے ہنگامی اقدمات اٹھائے جائیں. صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے گا۔دفترخارجہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران میں موجود پاکستان شہریوں اور زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے شہریوں کے لیے...
    اوکاڑہ: اوکاڑہ کے نواحی علاقے دیپال پور میں امام مسجد زین العابدین پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امام مسجد نے بااثر افراد کو شراب نوشی سے منع کیا جس پر ان افراد نے اسے رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) راشد ہدایت نے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ پولیس نے متاثرہ امام مسجد کے والد شوکت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ صدر دیپال پور میں درج ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوشہرو فیروز (نمائندہ جسار) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نوشہرو فیروز حسن جان چنگیزی نے اپنے ایک اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین جن کے بینک اکاؤنٹ انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر فارمیٹ کے مطابق اپ ڈیٹ نہیں کئے گئے ہیں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ ان کے ڈی ڈی او یا ذاتی طور پر ایف او فارم 2 اور بینک اکاؤنٹ کے چیک کی فوٹو کاپی کے ہمرہ اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنس ا?فیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اوقات میں اس سلسلے میں نوٹس دیئے گئے ہیں مگر ا?ج تک 210 ملازمین کے اکاؤنٹس اپ ڈیٹ نہیں کرائے جا سکے۔ اس نوٹس کے بعد اکاؤنٹ اپ ڈیٹ نہ کرانے والے ملازمین...
    پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں۔ انہوں نے پنجاب ریونیواتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنے کا حکم دیا۔ مریم  نواز نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل...
    یورپی یونین نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) کے چار ججوں پر امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہیگ میں قائم عالمی عدالت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر اورسلا وان ڈیر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے بیان میں کہا:  "آئی سی سی دنیا کے سنگین ترین جرائم کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتی ہے اور متاثرین کو آواز دیتی ہے۔ اسے دباؤ سے آزاد ہو کر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔" کمیشن کی ترجمان انیتا ہیپر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم ان چار اضافی افراد پر پابندیاں عائد کرنے کے...
    کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے ذریعے نہ صرف ایران کو بیدار کیا بلکہ پوری دنیا کے مظلوموں خصوصاً فلسطینی عوام کیلیے آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ امام خمینی کا نام مظلوموں کے دفاع، استقامت کی علامت ہے۔ دیانتداری و اخلاص سے عوامی حقوق کے حصول ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فلسطینی غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے ذمہ دار امریکہ و اسرائیل کیساتھ مسلم حکمران و سپہ سالار بھی ہیں۔ مسلمانوں کے ساتھ لاکھوں افواج اسلحہ و گولہ بارود اور ایٹم بم تک ہونے...
    لاہور(اوصاف نیوز)ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی سزا معافی دے دی گئی ہے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلان کردہ معافی سے پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید 450 قیدی مستفید ہوں گے، جبکہ 270 قیدی فوری طور پر رہا ہو کر عیدالاضحیٰ اپنے اہلخانہ کے ساتھ منائیں گے۔ سزا میں یہ رعایت پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق معافی ان قیدیوں کو دی گئی ہے جنہوں نے جیل میں اچھا کردار دکھایا، اور نادار قیدیوں کے جرمانے مخیر حضرات نے ادا کیے۔ تاہم، یہ معافی مخصوص نوعیت کے قیدیوں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو...
    ---فائل فوٹو  لاہور کی تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ’میٹ مارکیٹ‘ کی تکمیل جاری ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ’میٹ مارکیٹ‘ کا دورہ کیا۔انہوں نے 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے چھ ماہ پہلے نوٹس لیا تھا اور آج عالمی معیار کی میٹ مارکیٹ کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہری مارکیٹ سے اب صاف ستھرا اور حفظان صحت کے مطابق گوشت اور دیگر اشیاخرید سکیں گے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
    خانقاہ میں تشریف فرما عشاق کی محفل میں پہنچا تو حضرت اقدس پیرو مرشد حفظ اللہ فرما رہے تھے ‘‘ اﷲ تعالیٰ توفیق عطاء فرمائے آج میں اور آپ مل کر قرآن پاک پڑھتے ہیں‘سبحان اﷲ، قرآن پاک، ہمارے عظیم رب کا کلام، ہدایت کا سرچشمہ‘ ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پاس’’قرآن مجید‘‘ موجود ہے، الحمدﷲ، الحمدﷲ، الحمدﷲ… اﷲ تعالیٰ ہمیں اس نعمت کی قدر نصیب فرمائے۔اﷲ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:(١) ترجمہ: دین تو اﷲ تعالیٰ کے نزدیک ’’اسلام‘‘ ہے۔ (ال عمران ٩١)(٢) ترجمہ: اور جو شخص’’ اسلام‘‘ کے سوا کسی اور دین کوچاہے وہ اُس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور ایسا شخص آخرت میںنقصان اٹھانے والوں میں ہو گا( ال عمران ٥٨)(٣) ترجمہ:...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا،مویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہورسمیت دیگر شہروں میں ٹریفک ک مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا،لاہور،ملتان اوردیگربڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلی پنجاب نےہرشہرمیں ٹرانسپورٹ کےمقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،جبکہ بسوں کی ونڈسکرین پرکرایہ نامہ، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے اور زائد کرایہ واپس کرانےاور وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ رواں برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا ،مریم نواز نے کہا لائیوسٹاک حکام مویشی منڈیوں میں موجودگی کو یقینی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع دیامر میں پولیو کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معمول کی امیونائزیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے یہ ہدایت وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق سے ملاقات کے دوران دی۔ وزیراعظم نے دیامر میں رپورٹ ہونے والے حالیہ پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ معمول کی امیونائزیشن کو مزید بہتر بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسی یونین کونسلیں جہاں پولیو کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور امیونائزیشن بہتر نہیں...
    اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنتہ الخوارج ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی، جس میں دیامر میں حالیہ پولیو کیس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ضلع دیامر میں پولیو کیس سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں بالخصوص ان یونین کونسلوں کی سخت نگرانی کی جائے جہاں پولیو کیسز کی شرح زیادہ ہے اور حفاظتی ٹیکہ جات کا نظام مؤثر نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے روٹین امیونائزیشن پروگرام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد امریکا کے ویٹو کے باعث منظور نہ ہو سکی۔ 15 رکنی کونسل میں سے 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، مگر مستقل رکن امریکا نے ویٹو کا اختیار استعمال کرتے ہوئے اسے روک دیا۔ یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 10 غیرمستقل ارکان الجزائر، ڈنمارک، یونان، گنی، پاکستان، پاناما، جنوبی کوریا، سیرالیون، سلوانیہ اور صومالیہ نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے، جس کا احترام تمام فریقین کریں۔ یرغمالیوں کی رہائی کا اعادہ قرارداد کے متن میں حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کی...
    عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے نے مسافروں کو کرایوں میں رعایت دے دی۔ پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دے دی۔ چیف مارکیٹنگ منیجر پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل، ایکسپریس، انٹرسٹی اور مسافروں ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، آج کراچی سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلی اسپیشل ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی اسپیشل ٹرین میں 2 اے سی، 8 اکنامی کوچز شامل تھیں۔ اسپیشل...
    پاکستان ریلویز نے عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ رعایت کا اطلاق پاکستان ریلو یز کی تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز پر ہو گا. یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہو گی۔اس رعایت کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا.رعایت کا فیصلہ وزیراعظم اور وزیر ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
      سعید احمد:پاکستان ریلویز کا بڑی عید پر مسافروں کیلئےریلیف,عیدالاضحیٰ کےتینوں دن کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ رعایت پاکستان ریلویز کے زیرِ انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز پر لاگو ہو گی۔رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہو گی۔سہولت کا اطلاق عید کی سپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔ رعایت کا فیصلہ وزیراعظم اور وزیر ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔   مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
    پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے خوشخبری سنا دی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق عید کے تینوں روز ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی، جو تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز پر لاگو ہو گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہو گی، یعنی پیشگی ریزرویشن پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تاہم، عید اسپیشل ٹرینز اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم اور وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ریلویز حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کی سہولت اور سفر میں آسانی پیدا کرنا ہے،...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری  بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع  مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فی صد کمی ہوگی۔ ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فی صد رعایت پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔ رعایت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے...
    وزیراعظم کی گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشتگرد کا مکمل صفایا کریں گے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انڈین حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو...
    ‌اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسافر بسوں کےکرایوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینےکی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فوری واپس لینےکی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق کرایوں میں اضافہ واپس لینےکا نوٹیفکیشن آج رات جاری کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عید الاضحٰی...
    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ٹیکس اور اخراجات میں کٹوتی کے بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’قابلِ نفرت غلاظت‘ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مسک نے لکھا کہ یہ بل وفاقی بجٹ خسارے کو بڑھا کر 2.5 ٹریلین ڈالر تک لے جائے گا اور امریکی عوام پر ناقابلِ برداشت قرض کا بوجھ ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل فضول خرچی اور کرپشن سے بھرا ہوا ہے، اور ان ارکانِ کانگریس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے اس کی حمایت کی۔ مسک کے مطابق یہ قانون سازی ٹرمپ انتظامیہ کے اخراجات کم کرنے کے پروگرام DOGE کو نقصان پہنچاتی ہے،...
    اسلام آ باد: حکومت نے بڑی عید سے قبل اہم اقدام کرتے ہوئے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی اور اس دوران اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی اور وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فی الفور واپس لے لیا۔ ذرائع نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے منصوبی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ایس سی او نیٹ ورک آف فنانشل تھنک ٹینکس کی فعالیت کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم اجلاس کی میزبانی پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی اجلاس میں بنفس نفیس شریک ہونے کی خواہش تھی تاہم پاکستان میں سالانہ بجٹ سیزن جاری ہونے کے باعث شرکت ممکن نہ ہو...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، اسٹیبلشمنٹ اور چیف کمشنر کو پٹواریوں کی اسامیوں کےلئے اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت میں پٹواریوں کی اسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔اس کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کی بات ہے، پٹواری آفس میں لوگ خوار ہوتے ہیں، کیوں نہ میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو عدالت میں بلا لوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں 1981ء سے پٹواریوں کے رولز نہیں ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ پنجاب کے رولز کے تحت یہاں پٹواری...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب سے آنے اور جانے والے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق قومی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ایئر لائن کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔پاکستان سے دمام،ریاض ،القسیم کے ٹکٹس پر پچاس فیصد رعایت ہوگی،مسافر نو جون تک رعایت سے فائدہ ا±ٹھاسکیں گے،سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری طور پر عمل درآمد ہو گا۔ پنجاب کابینہ نے پاورکمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دیدی مزید :
    پی آئی اے نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔ قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت  کا اعلان کیا ہے۔   پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام،  ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان  کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری عمل درآمد ہوگا  اور مسافر 9 جون تک اس پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 جون  کو بلوچستان میں دو مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلی کارروائی ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کی گئی،  دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے...
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امام خمینیؒ کی بصیرت، عالمی سیاسی فہم اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی، رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 36ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ میں "مظلوم فلسطین کی حمایت میں امام خمینیؒ کا کردار" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں علماء اور سماجی، مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا، جسے امام خمینیؒ اور شہدائے فلسطین کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آئی جی اسلام آباد سید ناصر علی رضوی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ سینئر افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی...
    وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے 3 دن ٹرین کرایوں میں خصوصی رعایت کا بڑا اعلان  کردیا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینز چلائی جائیں گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ  میڈیا کے ساتھ کیے گئے معاہدے مکمل طور پر نبھائیں گے، پاکستان ریلوے نے 77  سالہ تاریخ میں نئی کامیابیاں حاصل کیں، گیارہ مہینوں میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی لیز شدہ جگہوں سے بھی آمدن حاصل ہو رہی ہے، وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق رائل پام آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، بولی کے عمل میں شفافیت، بڈز سب کے سامنے کھولی جائیں گی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے)وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے اپنی 77 سالہ تاریخ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور گزشتہ گیارہ ماہ میں ریلوے کی مجموعی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ ان کے مطابق ریلوے کی آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 42 ارب روپے پسنجر سروسز، 29 ارب فریٹ سروسز سے جبکہ 13 ارب روپے دیگر ذرائع سے حاصل کیے گئے۔انہوں نے بتایا...
    مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سالانہ شہداء کانفرنس سکردو میں جاری ہے۔ تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہان کانفرنس یادگار شہداء پر منعقد ہو رہی ہے جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سکردو میں تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس سکردو میں تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس سکردو میں تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس خطاب کر رہے ہیں سید ناصر شیرازی خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم خطاب کرتے ہوئے انجمن امامیہ کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا خطاب سکردو...
    کوئٹہ: فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے شہر سوراب میں بینک کو لوٹ لیا اور مختلف سرکاری افسران کے گھر جلادیے، دفاع کرتے ہوئے اے ڈی سی ریونیو شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فتنۃ الہندوستان نے ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ کیا ہے، آج شام کو فتنۃ الہندوستان کے بیس سے تیس دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے بازار میں داخل ہوئے، سافٹ ٹارگٹ جیسا کہ بینک اور مارکیٹوں کو نشانہ بنایا بازار میں عام بلوچ خواتین اور بچوں کر بھی تشدد کیا۔ بلوچ بچوں اور عورتوں کو بچانے کے دوران اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے اور سوراب کے...
    سٹی 42: پی آئی اے پیرس لاہور کی پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑا اعلان  کردیا  ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ،پیرس کے لیے پروازوں کی ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہوگی،پروازوں کی بکنگ 9 جون تک ہوگی ، رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون تا 2 جولائی تک کیا سکتا ہے۔  خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
    لاہور: پی آئی اے حکام نے لاہور سے پیرس کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پی آئی اے کے مطابق رواں ماہ لاہور اور پیرس کے درمیان کئی سالوں بعد دوبارہ سے فضائی سروس 18 جون سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ پیرس کے درمیان سفر کرنے والوں کو 15 فیصد کرایہ میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔ پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار...
    ایک پیغام میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کل 1 جون 2025ء بروز اتوار کو ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں جلسہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلخصوص سکردو میں موجود پی ٹی آئی کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر پی ٹی آئی خالد خورشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کل ایم ڈبلیو ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی۔ ایک پیغام میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کل 1 جون 2025ء بروز اتوار کو ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں جلسہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلخصوص سکردو میں موجود پی ٹی آئی کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ یاد رہے کہ ایم...
    ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر، بلوچستان یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نے کولمبیا کی حکومت سے مایوسی کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے کُل جماعتی سفارت کاری وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کولمبیا نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں سے تو دلی تعزیت کی لیکن بھارت میں ہلاک ہونے والوں سے ہم دردی نہیں دکھائی، اس پر انہیں سخت افسوس ہے۔ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔ اپنی...
    کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آغا راحت حسین الحسینی، انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا سید علی رضوی، چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، ایم این اے انجنئیر حمید حسین، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم سمیت سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت و خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سالانہ عوامی جلسہ بعنوان " تکریم شہدا و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس" کل اتوار کے روز سکردو میں یادگار شہداء چوک پر منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آغا راحت حسین الحسینی، انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی،...
    محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مؤثر مینجمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فیض آباد انٹرچینج راولپنڈی کو وفاقی دارالحکومت سے جوڑتا ہے، یہ اسلام آباد کا مین انٹری پوائنٹ بھی ہے، فیض آباد انٹرچینج اس قدر خوبصورت ہونا چاہئے کہ عوام کو اس پوائنٹ پر پہنچتے ہی اسلام آباد میں داخلے کا احساس ہو۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیض آباد انٹرچینج دیدہ زیب اور دلکش...
    قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس  میں حکومت کو تجویز، بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو نرخوں میں رعایت دی جائے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا جس میں شدید گرمی، بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اوربجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ناقص انتظامات پرشدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے۔اجلاس میں ارکان نے بجلی کمپنیوں کی نگرانی سخت کرنے اور متبادل توانائی کی پالیسی پر زور دیا۔
    کوئٹہ‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے افسروں کی رہائش گاہوں پر حملے میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں نے افسروں کی رہائش گاہیں نذر آتش کردیں اور بنک لوٹ لیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع سوراب میں سرکاری افسروں کی رہائش گاہوں پر حملہ کرکے انہیں نذر آتش کردیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سوراب ہدایت اﷲ بلیدی کے گھر کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ ان کے گھر میں خواتین اور بچے موجود تھے۔ اے ڈی سی ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے اور دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ایف سی کو...
    بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنتہ الہندوستان کے مسلح دہشت گردوں نے بینک اور سرکاری افسر کے گھر پر حملہ کردیا، حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ہدایت اللّٰہ بلیدی شہید ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکاکر جواب دیں گے، شیری رحمان وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکا کر جواب دیں گے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق دہشت گردوں نے جمعے کی شام سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا جبکہ مختلف سرکاری افسران کے گھر نذر آتش...
    فتنہ الہندوستان کا سرکاری افسر کے گھر پر حملہ، اے ڈی سی آر سوراب ہدایت بلیدی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسر کے گھر پر حملہ کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی)ریونیو ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اے ڈی سی کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ وزیرِاعظم نے دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں...
    سوارب،اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسر کے گھر پر حملہ کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ہدایت اللہ بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ وطن کے سپاہی نے جان دے کر بہادری کی مثال قائم کی، اے ڈی سی کی رہائشگاہ پرخواتین اور بچے موجود تھے۔  فتنہ الہندوستان نے ایک بار پھر بلوچستان میں عام بلوچوں پر حملہ کر دیا، آج شام کو فتنہ الہندوستان کے 20 سے 30 دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے بازار میں داخل ہوئے اور شہریوں کو نشانہ...
    مراسلے میں تمام ریکارڈز کو اسکین کر کے محفوظ بنانے اور واضح طور پر درست، مشتبہ اور غیر تصدیق شدہ اسناد کی درجہ بندی کرنے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تعینات تمام اساتذہ کی تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی تصدیق کا جامع عمل شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اسکول ایجوکیشن کو باضابطہ طور پر ایک سرکاری مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی اسناد کی درستگی، قابلیت اور مؤثریت کو یقینی بنانا گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ تمام اضلاع میں اسکول...
    بوگاتا: بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کولمبیا کی حکومت نے، جو موقف اختیار کیا، اس پر بھارت نے مایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس مسئلے پر اگر کوئی غلط فہمی ہے، تو وہ اسے دور کرنے کے لیے تیار ہے۔   بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کولمبیا کے موقف پر نئی دہلی کے وفد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف بھارتی حملوں کا دفاع کیا اور دعویٰ کیا اس کی “کارروائی جائز اور یہ خود کے دفاع کا اقدام” تھا۔  واضح رہے کہ پہلگام میں ہونے والے حملے کا الزام نئی دہلی نے پاکستان پر عائد کیا تھا اور پھر مودی حکومت نے چھ اور سات مئی کی...
    وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ حالیہ دورہ ایران کامیاب و اہم کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟ امریکی مخالفت کے باوجود پاکستان نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت اور اسکے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیوں کیا؟ کیا پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم پالیسی شفٹ ہونے کی نشانی ہے؟ کیا پاک ایران تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے؟ کیا پاکستان ایران سے بہتر تعلقات کی راہ میں امریکی دباؤ سے باہر نکل رہا ہے؟ کیا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و کالم نگار آغا مسعود حسین کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔ 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے،...
    فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت...
    کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور علامہ سید ناظر تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھکر میں آیت اللہ شیخ یعقوبی کی طرف سے اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور علامہ سید ناظر تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی اور لیہ کے علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی اور لیہ علمائے کرام، خطباء...
    اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا۔ اس اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔ بلال بن ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ...
    بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا دورہ امریکا ناکام ہوگیا، مودی سرکار امریکی حکومت سے پاکستان کیخلاف کوئی بھی حمایت لینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ سے واشنگٹن میں بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ نے امریکا اور بھارت کے درمیان قریبی شراکت داری کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری 21 ویں صدی کی امریکی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے منصفانہ اور باہمی تجارتی رسائی کی اہمیت...
    لاس ویگاس: پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو اور قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کر دیا۔ اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین، کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا، اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی خدمات کو سراہا، تقریب کے دوران امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) پاکستان کے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا، یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025ء کے دوران کیا گیا، اس حوالے سے ہونے والی تقریب کے دوران امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، بلال بن ثاقب نے...
    پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسٹریٹجک  بٹ کوائن ریزرو کا اعلان  وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا، پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او  بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر  شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق بلال بن ثاقب نے  ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی  خدمات کو سراہا۔ تقریب کے دوران امریکہ...
    امریکا نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزیوں کے بعد نئی دہلی کو علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اہم ملاقات میں امریکا نے واضح طور پر بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پھیلانے سے گریز کرے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے 27 مئی سے شروع ہونے والے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے دوٹوک...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ کم کرنے کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے اور پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا اور مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ روٹی کے نرخ...
    آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے— فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی مکمل کا حمایت کرنے والے ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔لاچین میں 3 ملکی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی بندی ہوجانا ترکیہ کے لیے باعثِ اطمینان ہے، امید ہے کہ اعلان کردہ سیز فائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔ پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے- وزیراعلی نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا-وزیراعلی نے عید الاضحی سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے- انہوں نے کہاکہ عید الاضحی سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعا قابل برداشت نہیں۔(جاری ہے) ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے- وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا- وزیراعلیٰ نے عید الاضحیٰ سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ عید الاضحیٰ سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں۔ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سبزیوں، دالوں، آٹا اورروٹی کے نرخ...
    ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں، ترک و آذری صدرو کا ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین (سب نیوز)بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی مکمل کا حمایت کرنے والے ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ ملکی اجلاس سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہونا ترکیہ کیلئے باعث اطمینان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اعلان کردہ سیزفائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ یوم آزادی پر...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک جاری بیان میں کہا کہ صنعاء ائیرپورٹ پر صیہونی جارحیت کا تسلسل، اسرائیل کی اُن مجرمانہ پالیسیوں کی نشان دہی کرتا ہے جو وہ برادر عرب ممالک اور شہری علاقوں کے خلاف اپنائے ہوئے ہے۔ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ حماس نے اس بات کی وضاحت کی کہ صنعاء ائیرپورٹ پر وحشیانہ حملہ، یمن اور "انصار الله" کے ہمارے بھائیوں...
    — فائل فوٹو  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک انتظام میں بہتری، حادثات میں کمی، لائسنسنگ میکانزم میں شفافیت پر توجہ مرکوز ہے، ٹریفک افسران کو باڈی کیم فراہم کیے جا رہے ہیں، چالان کا ویڈیو و تصویری ثبوت دستیاب ہوگا۔اُنہوں نے بتایا کہ روڈ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کےلیے 1400 پوائنٹس کی نشاندہی مکمل ہوگئی ہے، تجاوزات ختم کروائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ، روڈ سیفٹی اور قوانین لاگو کروانے میں ڈی پی اوز بھی ذمہ دار ہوں گے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ سی پی اوز، ڈی پی اوز...
    پیرس : فرانس کی پارلیمنٹ نے ایک متنازعہ لیکن تاریخی "حقِ موت" (Assisted Dying Bill) کے بل کو ابتدائی منظوری دے دی ہے۔  اس قانون کے تحت وہ افراد جو شدید، لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں اور ناقابل برداشت تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں، وہ قانونی طور پر طبی مدد سے اپنی زندگی ختم کرنے کی درخواست دے سکیں گے۔ فرانسیسی نیشنل اسمبلی میں یہ بل 305 ووٹوں سے منظور ہوا جبکہ 199 ارکان نے مخالفت کی۔ صدر ایمانویل میکرون نے اس پیش رفت کو "بھائی چارے کی راہ میں اہم قدم" قرار دیا ہے۔ تاہم قدامت پسند جماعتوں کی جانب سے سخت مخالفت جاری ہے۔ قانون کے مطابق، ایسے مریض جو 18 سال سے زائد عمر کے ہوں،...
    وزیراعظم شہباز شریف اس وقت 4 مُلکی سفارتی مشن پر ہیں۔ اس وقت وہ آذربائیجان کے دورے پر وہاں کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایران اور اُس سے پہلے ترکیے کا دورہ مکمل کیا۔ آذربائیجان کے بعد وہ تاجکستان کے دورے پر بھی جائیں گے۔ ان دوروں کا بنیادی مقصد پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان ممالک کے جانب سے پاکستان کو ملنے والی بے مثال عملی اور سفارتی حمایت پر اُن کا شکریہ ادا کرنا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایک پیغام دینا بھی ہے کہ دنیا اس وقت پاکستان کی حمایت میں ساتھ کھڑی ہے۔ پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو متنوع بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آذربائیجان کی عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا شکریہ ادا کیا اور برادر ملک آذربائیجان کی قیادت اور...
    آذربائیجان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات— تصویر بشکریہ فیس بک آذربائیجان کے ضلع لاچین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’ملک گیر تحریک‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ پارٹی ممبران اور حامیوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی، تاہم کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے لکھا کہ آج سابق وزیراعظم کے ساتھ 6 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، اور اس دوران تمام امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سینیٹر نے علی ظفر نے مزید لکھا، ’ کچھ بہت اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، ان میں ایک ملک گیر تحریک بھی شامل تھی جس کے لیے پارٹی کو تیاری کرنی چاہیے اور اچھی طرح منظم ہونا چاہیے۔’ سینیٹر علی ظفر نے خبردار کیا...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں نے پیر کو سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر روکے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق کمیٹی کا مؤقف تھا کہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بل ادا نہ کرنے والے افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، اس کے علاوہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کو اوسط کھپت کی بنیاد پر بلنگ نہ کرے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن نزہت صادق نے کی، اجلاس میں وزرا کی جانب سے ایوان...
    تہران +اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ مہرآباد ایئر پورٹ آمد پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پاکستان ہر طرح کے حالات میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ پاکستان اور ایران کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے، پاکستان کی حمایت کرنے پر ہم ایرانی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان تنازع میں ایران کی ثالثی کی پیشکش پر بھی شکرگزار ہیں، ایران کی ثالثی پیشکش ہم نے قبول کی تھی لیکن بھارت نے مسترد کر دی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے دورے میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی مفاد کے امور پر بھی بات ہوگی۔ غزہ میں اسرائیل کی تباہ کُن جنگ اور نسل کشی کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ...