2025-08-16@20:39:29 GMT
تلاش کی گنتی: 15360

«یشونت سنہا نے»:

(نئی خبر)
    پشاور: سینئر وکیل کے کراچی میں ہونے والے قتل کے واقعے میں نامزد ملزم نے  پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل میں نامزد ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری  ضمانت  کی درخواست دائر کی ہے، جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ ملزم شہریار خان کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کریں گے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام کو یکم اگست 2025ء  کو درخشاں پولیس اسٹیشن کراچی کی حدود میں قتل کیا گیا تھا اور دیگر ملزمان کے ساتھ درخواست گزار کو  بھی قتل میں نامزد کیا گیا تھا۔...
    عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر کیا جائے۔ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں...
    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے ایک رہائشی نے ٹک ٹاک پر پشتو زبان میں لائیو نشریات بند کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشتو لائیو سیشنز میں گالم گلوچ اور نازیبا سزاؤں کے ذریعے معاشرے میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنے والے ثاقب الرحمان نے اپنے وکیل کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے، جس میں ٹک ٹاک پشتو لائیو پر پابندی اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ثاقب الرحمان کے مطابق ٹک ٹاک لائیو بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں اور بعد میں یہ کلپس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر...
    فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے 9 مئی کے دو کیسز میں پی ٹی آئی نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شاہ محمود قریشی کی رہائی کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ 9 مئی کیسز: محمود الرشید، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکمعدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قید اور 6 لاکھ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا۔ گھر چھوڑ کر جانے...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء )  انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت دو مقدمات میں گزشتہ روز سنائے گئے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اے ٹی سی فیصلے کے مطابق عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی۔(جاری ہے) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، محمودالرشید، عمر سرفراز اور یاسمین راشد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ دوسری طرف عدالت نے پی ٹی آئی رہنما...
    ویب ڈیسک: ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا 13 اگست کو صبح 9 بجے بیرون ملک جانے کا پروگرام ہے، تاہم ان کا نام فہرست میں شامل ہونے کے باعث وہ سفر نہیں کر پا رہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے نام نکالنے کے حکم کے باوجود انہیں ائیرپورٹ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ زرعی...
    پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ  نے کہا ہے کہ 14 اگست کو پوری قوم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کرے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست جشن کا دن ہے، پوری قوم جشن مناتی ہے،ہم بھی جشن منائیں گے، قوم جو آزادی کی خواہش اور تمنا ہے اس کا اظہار کریگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف سے وابستگی کا اظہار کریگی، 14 اگست کو پوری قوم باہر ہوگی ہم بھی باہر ہونگے اور اس قوم کا کلیدی حصہ ہیں۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کر کے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جج منظر علی گل نے ہدایت دی کہ اگر قریشی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں انہی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، ساتھ ہی ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے تھے۔ شاہ...
    عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں...
    اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، نام کسی اسٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا 13 اگست کو صبح 9 بجے بیرون ملک جانے کا پروگرام ہے، تاہم ان کا نام فہرست میں شامل ہونے کے باعث...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید علوم اور ڈیجیٹل مہارت دینا وقت کی ضرورت ہے،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ دنیا بھرخصوصاً پاکستانی نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوانوں کو سائنسی علوم اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے ملک کو...
    لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف  اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا تھا۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض...
    ویب ڈیسک :نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان آبادی عزم و ہمت اور بہادری کی مثال ہے، ہماری نوجوان آبادی ملکی معاشی ترقی میں بنیادی پہیے کی حیثیت رکھتی ہے۔ نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان کی نوجوان آبادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کی نوجوان آبادی عزم و ہمت اور بہادری کی مثال ہے، ہماری نوجوان آبادی ملکی معاشی ترقی میں بنیادی پہیے کی حیثیت رکھتی ہے۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان انہوں نے کہا کہ رواں سال یہ دن مقامی نوجوان آبادی کیلئے مستحکم ترقیاتی...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایلون مسک کا مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ’گروک‘ کا سرکاری اکاؤنٹ پیر کی دوپہر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، تاہم چند منٹ بعد اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ گروک اکاؤنٹ کی معطلی اس وقت سامنے آئی جب ایک روز قبل گروک نے ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’واشنگٹن ڈی سی کا سب سے بدنام مجرم‘ قرار دیا تھا۔ تاہم بعدازاں یہ پوسٹ ہٹا دی گئی۔ گروک، جسے ایلون مسک نے ’سچ کی تلاش‘ پر مبنی چیٹ بوٹ کے طور پر پیش کیا، اس سے قبل بھی متنازع جوابات دینے پر تنقید کی زد میں آ چکا ہے، جن میں ایک اسرائیل مخالف جواب بھی شامل...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ 78 سالوں میں بیوروکریسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں کیا کسی نے سوچا ہے ؟ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےوزیردفاع کا کہناتھاکہ تمام قوانین اور قواعد کا بیوروکریسی کو پابند ہونا چاہیے، جو بطور پارلیمنٹرین مجھ پر لاگو ہوں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا؟ کیا کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ میرے پاس 2 کمروں کا فلیٹ ہے، میں پچھلے 25 سال سے وہاں رہ رہا ہوں، میرے پاس کچی بستی میں گھر نہیں ہے، میرے پاس اپنی گاڑی نہیں،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ پریس ونگ پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صوبے بالکسر میں زلزلے پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب اردگان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مقامی کاروباری اداروں کی بڑی تعداد نے سابق حکومت کی نسبت موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور کاروباری آپریشنز چلانے میں لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ نتائج کے مطابق ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کی رائے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملکی سمت کا سکور 2024ء  کی آخری سہ ماہی میں سروے رپورٹ کے مقابلے میں ڈرامائی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے ان تمام لوگوں کو جو  بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا  ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں۔ کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے۔ مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بحریہ...
    غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں معروف الجزیرہ صحافی انس الشریف سمیت پانچ صحافی شہید ہوگئے جس کی دنیا بھر میں مذمت جاری ہے۔ پاکستان، قطر، برطانیہ، ایران، اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اسے بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔  قطر کے وزیراعظم نے اسے "ناقابل تصور جرم" کہا، جبکہ اقوام متحدہ نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں کم از کم 242 فلسطینی صحافی شہید ہوچکے ہیں۔  ????PR NO.2️⃣3️⃣5️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Pakistan Strongly Condemns the Recent Airstrike by Israeli Occupying Forces in Gaza....
    گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کیا، تاہم کنسرٹ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے باعث انہیں اپنی پرفارمنس روکنا پڑی۔ کانسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری خود منظر عام پر آئے اور صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا میری بہنوں کی حفاظت کے لیے بھائی کم ہو گئے ہیں؟ کیا میرے بھائی اپنی بہنوں کی حفاظت نہیں کر سکتے؟ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی سیکیورٹی اہلکار نے میرے بھائیوں کو ہاتھ بھی لگایا تو میں اُسے نہیں چھوڑوں گا۔ یہ سب میرے بھائی اور میری فیملی ہیں۔...
    ویب ڈیسک:  نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، دنیا بھر میں آج نوجوانوں کا دن منایا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کا دن منانے کا مقصد نوجوانوں کو درپیش مسائل کے ازالے کیساتھ انہیں بے روزگاری سے بچانا ہے، دنیا کا ہر چوتھا نوجوان غربت کا شکار اور ہر پانچواں نوجوان روزگار سے محروم ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 12 اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اقوام متحدہ نے 1999ء میں 12 اگست کو نوجوانوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی، یوں 12 اگست 2000ء سے لے کر اب تک ہر سال ایک نئے تھیم کے ساتھ اس دن کو نوجوانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا۔ کیا کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟۔ بیوروکریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ نہیں معلوم کہ کتنے لوگ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ اب رولا پڑ گیا ہے تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا کہ کون کون وہاں جائیدادیں خرید رہا ہے۔ پرتگال میں جس کے ذریعے جائیدادیں خریدی گئیں اس شخص نے ان کی تصویریں بھی بنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔ خواجہ آصف...
    محصور غزہ ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گیا تازہ ترین فضائی حملوں میں امداد کے منتظر 6 افراد سمیت مزید 46 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ کئی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صبح سے شروع ہونے والی اسرائیلی بمباری نے تباہی کے نئے باب رقم کر دیے جس میں نہ صرف عام شہری بلکہ امداد کے منتظر بے گناہ فلسطینی بھی نشانہ بنے۔ غزہ کے نواحی علاقے زیتون میں ایک گھر پر بمباری سے پورا خاندان صفحہ ہستی سے مٹ گیا، شہداء میں ماں، باپ اور ان کے چھ معصوم بچے شامل ہیں۔ الاقصیٰ اسپتال کی رپورٹ کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے دیر...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمر ایوب اور شبلی فراز نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواستیں دائر کر دیں جس میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کو نااہلی کیا، الیکشن کمیشن فیصلے کو عمر ایوب اور شبلی فراز نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے 6 اگست کو الیکشن کمیشن کو دونوں درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔ پشاور...
    لگاتار بمباری، قتلِ عام، انسانی استعمال کی ہر شے بلڈوز کرنے کا مشن ہو یا بھوک برسانے کا عمل۔ مقصد ایک ہی ہے۔غزہ کی ہمت کی کمر توڑنا۔تاکہ غزہ مر جائے یا خالی ہو جائے۔مگر جو کام اکیس ماہ میں پچاسی ہزار ٹن بارود برسانے سے حاصل نہیں ہو سکا اب اسے زمانہِ قدیم سے چلے آ رہے جنگی ہتھکنڈے سے حاصل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یعنی محاصرے کے ذریعے پوری آبادی کو بھوکا مار دیا جائے اور بچے کھچوں کو رفاہ میں تیزی سے تعمیر ہونے والے کنسنٹریشن کیمپ کی خاردار تاروں کے پیچھے دھکیل دیا جائے اور گلو خلاصی کی ایک ہی شرط رکھی جائے یا تو سرحد پار صحراِ سینا سمیت جہاں چاہے کوچ کر...
    خوبرو ہانیہ عامر اداکاری کے علاوہ اپنے شاندار انداز، دلکش مسکراہٹ اور خوبصورتی کے باعث کافی مقبولیت رکھتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنی ایک ویڈیو کے باعث تنقد کی زد میں ہیں۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ لگائے موٹر سائیکل پر سفر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر کھڑی ہو کر رقص اور مختلف کرتب دکھانے لگیں جبکہ ان کے ساتھی بھی بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔ جس پر لیجنڈری کرکٹر وسیم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو ’غیر ذمے دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ https://www.instagram.com/reel/DNNJfXMKyHT/...
    وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارتی وزیراعظم پوری دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیو کلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، نریندر مودی پوری دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ پرانا دور ہم نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیا ہے جس میں صرف برداشت تھی، اب سندھ کے شہری عوام بالخصوص نوجوانوں نے نئے دور کا آغاز کیا ہے جہاں برداشت نہیں جواب ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے ڈمپر مافیا کے سرغنہ کے پاس بنفس نفیس پہنچ کر ڈمپر مافیا کو نقصان کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی اور ڈمپر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کو نظر انداز کرنا نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اگر پی پی نے اپنی روش نہ بدلی...
    مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے ڈمپر مافیا کے سرغنہ کے پاس بنفس نفیس پہنچ کر ڈمپر مافیا کو نقصان کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی اور ڈمپر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کو نظر انداز کرنا نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں آفاق احمد نے کہا کہ اگر پی پی نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا، حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار، ڈمپر قبضے میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے ڈمپر مافیا کو خوش کرنے کیلئے مہاجر نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے بھیڑ بکریوں...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلم کے لیے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر ہاں کہہ دی تھی جو 14 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ بات عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ سپر اسٹار عامر خان نے مزید کہا کہ وہ رجنی کانت کی فلم قلی ہے جس کا اسکرپٹ سننے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ عامر خان کے بقول جب ہدایت کار لوکیش کناگاراج ملنے آئے اور آتے ہی مجھ سے کہا کہ تم فلم قلی میں ایک کردار کرو۔ عامر خان نے مزید بتایا کہ جب مجھے پتا چلا کہ یہ فلم رجنی کانت کی ہے تو میں نے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر فوراً ہاں کہہ دی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ میرا...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں برادر ملکوں میں آئندہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی سرگرمیوں کے لئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق امور پر بھی مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔ دونوں راہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا، فریقین نے کثیرجہتی فورمز میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں برادر ملکوں میں آئندہ اقوام متحدہ اور او...
    اسلام آ باد: وزیراعظم نے پاکستانی کاروباری اداروں کے ملکی معاشی سمت پر اعتماد کے بارے میں حالیہ گیلپ سروے بزنس کانفیڈینس انڈیکس رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ نتائج کاروباری برادری کے ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں استحکام کے عکاس ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ گیلپ سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے، سروے کے مطابق 2024ء کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں ملکی معاشی سمت کا اسکور منفی 2 پر آگیا ہے جو کہ 2021ء کی چوتھی سہ ماہی کے بعد بلند ترین سطح ہے۔...
    فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسلسل پیش قدمی کو "انسانی المیے اور بحران کی انتہا قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ نہ صرف خطرناک بلکہ غیر انسانی بھی ہے۔ صدر میکرون کا کہنا تھا کہ اس خطرناک مہم کے نتیجے میں عام شہری، خاص طور پر بچے، بدترین حالات سے دوچار ہو جائیں گے جبکہ اسرائیلی قیدیوں کی سلامتی بھی داؤ پر لگ چکی ہے۔ فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی اور تنازع کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل عسکری کارروائیاں خطے کے امن کو مزید کمزور کر رہی ہیں اور غزہ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی کے احتساب کے حوالے سے سخت تنقید کی اور کہا کہ پچھلے 78 سال میں اس طبقے کا کوئی احتساب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے کبھی سوچا ہے کہ بیوروکریٹس کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ پرتگال میں جائیدادوں کی خریداری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لیے یہ بات نئی نہیں تھی، اور نہ ہی انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ اس معاملے پر اتنا شور مچے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب جب رولا پڑ چکا ہے، تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور میں ان کے نام بھی بتاؤں گا جو وہاں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ خواجہ...
    پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے بچوں کی صحت کے تحفظ، ماؤں کو بااختیار بنانے اور دودھ پلانے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے ایک اہم مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کردیے۔ یہ اعلامیہ پارلیمنٹرین ایڈووکیسی فورم برائے بچاؤ، تحفظ اور حوصلہ افزائی برائے دودھ پلانے کے موقع پر جاری کیا گیا، جو یونیسف اور ویمن پارلیمنٹری کاکس کے اشتراک سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) میں منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کا معاہدہ اس موقع پر حاضرین نے ماں کے دودھ پلانے کو صحت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا " میں استحکام پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔" وہ پہلے تحریک انصاف کا حصہ تھے اور پی ٹی آئی دور میں وزیر داخلہ پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے بعد ازاں جہانگیر ترین کی قیادت میں بننے والی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ مزید :
    بھارت کے شہر، احمد آباد میں گزشتہ ماہ ایئر انڈیا کا طیارہ اڑان بھرتے ہی تباہ ہو گیا تھا۔اس حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سانحے کے بارے میں نئی تفصیلات وسط جولائی میں سامنے آگئیں۔ان تفصیلات میں طیارہ گرنے سے قبل آخری لمحات کے دوران سینئر پائلٹ کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ممتاز امریکی اخبار ، وال اسٹریٹ جرنل نے 16جولائی کو ایک رپورٹ شائع کی۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ، شواہد کے ابتدائی جائزے یعنی دونوں پائلٹوں کے درمیان آخری گفتگو کی بلیک باکس آڈیو ریکارڈنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاز کے کپتان نے ہوائی جہاز کے انجنوں میں ایندھن کے بہاؤ کو...
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا۔ذرائع کے مطابق 4 پاکستانی سفارت کاروں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، دوسری طرف پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بھی بند کردیا گیا ہے۔نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار نجی رہائش گاہوں پر کرائے پر مقیم ہیں، چاروں سفارتکاروں کو ان کے مالک مکان کی طرف سے نوٹس جاری کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کے ساتھ ان کے گھر، گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتاً فوقتاً روکی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کا حکم کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کا...
    قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی یا وہاں جائیداد مالکان کے قانونی حقوق محفوظ ہیں۔ اسلام آباد سے نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جھوٹی خبروں کی آڑ میں رہائشیوں کی جائیدادیں کم قیمت پر خریدنے کی سازش ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق رہائشی اور جائیداد مالکان نیب کی نظر میں متاثرین ہیں جن کےساتھ فراڈ کیا گیا، نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔نیب اعلامیہ کے مطابق کارروائی پروجیکٹ کے مالکان اور انکی جائیدادوں تک محدود ہے، نیب لوٹی گئی رقم کے حصول تک قانونی کارروائی جاری رکھے گا۔
    کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا معاملہ عدالت نے نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی کو رہا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل دہرے قتل کیس میں نامزد ملزمان گل جان بی بی ، سردار شیر باز ساتکزئی نے ضمانتوں کی درخواستیں ایڈیشن اینڈ سیشن جج 10 کی عدالت میں 9 اگست کو دائر کی تھیں جن پر آج سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے سردار شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ مقتولہ بانوبی بی کی والدہ کی ضمانت منظور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ جیل میں قید کے دوران ان کا وزن کم ہوا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو...
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل 11 روزہ کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.71 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ پہلے یہ 69.26 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا، جو اب کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل  پر آ چکا ہے۔ اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی 5.72 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر65.98 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کب ہوگا؟ پاکستان میں پٹرولیم...
    اسلام آ باد: حکومت پاکستان غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کیے گئے حالیہ فضائی حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بہیمانہ حملہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی ایک اور سنگین خلاف ورزی ہے، جو قابض طاقت کے جرائم کی شدت اور وسعت کو نمایاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی برادری...
    چین کی نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپ  ڈیپ سیک آر ون) نے امریکی مارکیٹ اور عالمی  اے آئی منظرنامے میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے کچھ ہی دنوں بعد یہ ایپ سلیکان ویلی میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فری ایپ بن گئی اور اس کے لانچ ہوتے ہی چپ ساز کمپنی Nvidia کے شیئرز کی قیمت میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے اس کے مارکیٹ ویلیو میں 600 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جو امریکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے...
    یاسین ملک نے ماضی میں اس درخواست کے خلاف ذاتی طور پر دلائل دینے کا مطالبہ کیا تھا اور عدالت کیجانب سے وکیل مقرر کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی "این آئی اے" کی اس درخواست پر کشمیر کے سینیئر آزادی پسند رہنما یاسین ملک، جو فی الوقت تہاڑ جیل میں بند ہے، سے جواب طلب کیا ہے، جس میں ایجنسی نے کورٹ سے علیحدگی پسند لیڈر کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے یاسین ملک کو چار ہفتوں کے اندر اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے اور کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 10 نومبر مقرر کی ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے رضاکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے خاطر جان قربان کرنے والے رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمی رضاکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔\932
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )قومی احتساب بیورو اسلام اباد نے بحریہ ٹاﺅن کے رہائشیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہے بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ پاکستان میں ان کے اور ان کی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے خلاف متعدد الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور تین مقدمات میں ملک ریاض کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں نیب نے بحریہ ٹاﺅن کی ملکیتی اربوں روپے مالیت کی چند جائیدادوں کی نیلامی کا انعقاد بھی کیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ مخصوص عناصر کی...
    عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس...
    سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موٹرسائیکل پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں۔  ویڈیو میں ہانیہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوتے اور ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف سرگرمیوں کی بھی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گھڑ سواری بھی شامل ہے وہ ان تصاویر میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو...
    لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بطور اعتراض درخواست گزار کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں، پھر اپیل سنیں گے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بھی زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں، پہلے سرنڈر کریں.سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔زرتاج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قومی یومِ اقلیت ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وطنِ عزیز کا ہر شہری بلا امتیاز مذہب و مسلک مساوی حقوق، انصاف اور احترام کا یکساں حقدار ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے ایسے پاکستان کا خواب پیش کیا تھا جہاں مذہب شہریت یا مواقع کی راہ میں رکاوٹ نہ ہو۔(جاری ہے) پیر کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ دینِ اسلام بھی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ تمام برادریوں کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی،ریلوے کے اقلیتی ملازمین ملک کی خدمت کا روشن باب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین...
     دورِ نایاب :ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ اپگریڈیشن پراجیکٹ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ٹولنٹن مارکیٹ سےملحقہ نالہ کورکرکےنیا سلاٹرہاؤس بنایاجائےگا،ایل ڈی اےنےٹولنٹن مارکیٹ سلاٹرہاؤس کاپی سی ون تیارکرلیا،سلاٹر ہاؤس ، لوڈنگ ان لوڈنگ ایریا و دیگر مشینری کاتخمینہ 1 ارب 62کروڑلگایاگیا،ایل ڈی اے پی سی ون منظوری کیلئے پی این ڈی کو ارسال کرے گا۔ اس سے قبل ایل ڈی اےٹولنٹن مارکیٹ کی اپگریڈیشن پراجیکٹ پرکام مکمل کرچکا تھا،جدید سلاٹر ہاؤسنگ میں مینول سلاٹرنگ کی جائے گی،گوشت کی ترسیل کا نظام جدید خطوط پر ہوگا۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کا تخمینہ لاگت کے بعد ڈیزائن ورک پر کام شروع کر دیا ہے۔
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی...
    کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر کھڑے ہو کر سواری کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی، مگر سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ شنیرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں میں محفوظ سواری اور ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہی ہیں، لیکن یہ منظر دیکھ کر انہیں افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات کے پاس لاکھوں افراد پر اثر ڈالنے کی طاقت ہوتی ہے، اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اگست 2025ء) گوتم بدھ نگر، نوئیڈا، کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شکتی موہن اوستھی نے بتایا کہ پولیس نے منظم دھوکہ دہی کی ایک کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے نوئیڈا سیکٹر 70 میں ’انٹرنیشنل پولیس اینڈ کرائم انویسٹی گیشن بیورو‘ کے نام سے ایک جعلی دفتر قائم کیا تھا، جہاں پولیس جیسے نشان اور جعلی وزارتوں کے کاغذات استعمال کر کے عوام کو دھوکہ دینے اور پیسہ بٹورنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور وسیع شواہد قبضے میں لیے گئے، جن میں جعلی شناختی کارڈز، وزارتوں کے سرٹیفیکیٹس، چیک...
    پاکستانی شوبز کی مشہور سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک دوسرے سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ہانیہ اور عاصم نے ماضی میں کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ تاہم تعلقات میں دراڑ پڑنے پر یہ رشتہ نہایت تلخ انداز میں ختم ہوا، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات دیے اور مداح بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے۔ ہانیہ عامر سے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے تعلق قائم کیا اور منگنی کی، مگر یہ رشتہ بھی حال ہی میں ختم ہو گیا۔...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ پریس ونگ پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صوبے بالکسر میں زلزلے پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ  میں اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب اِردوان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس قدرتی سانحے پر...
    بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے بتایا کہ فلپائن نے چین کی جانب سےبار بار انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ماہی گیری کے بحری جہازوں کو سپلائی کی فراہمی کی آڑ میں کوسٹ گارڈ  کے متعدد جہازوں اور سرکاری بحری جہازوں کو  چین کےجزیرہ ہوانگ یئن  کی حدود میں بھیجا۔ چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائنی جہاز وں کو نکالنے کے لئے ضروری اقدامات کیے،جو  پیشہ ورانہ ، مناسب  اور قانونی تھے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جزیرہ ہوانگ یئن  چین کا  علاقہ ہے۔ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق جزیرہ ہوانگ یئن کے پانیوں میں حقوق کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھےگا  اور ملکی علاقائی خودمختاری اور...
    قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور جائیداد مالکان کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ نیب کے مطابق چند مخصوص عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی خبریں دراصل ایک گہری سازش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد متاثرہ افراد کو خوفزدہ کر کے ان کی جائیدادیں کم قیمت پر خریدنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا ترجمان نیب نے واضح کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور مالکان خود نیب کی نظر میں متاثرین ہیں، جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ ہوا ہے اور بیورو ان کے حقوق کے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام اباد نے ان تمام لوگوں کو جو کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق ، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں- کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے- مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا- بحریہ ٹاؤن کے خلاف...
    نیب کی بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور مالکان کو حقوق و سرمایہ محفوظ ہونے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور جائیداد مالکان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں۔ نیب کے مطابق بعض عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی خبریں محض رہائشیوں کو پریشان کرنے اور کم قیمت پر جائیدادیں خریدنے کی سازش ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا، اور ان کے حقوق کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم ترک بہن بھائیوں کی حفاظت اور جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے اس قدرتی سانحے پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ Türkiye’nin Balıkesir ilinde meydana gelen depremden dolayı derin üzüntü duyduk. Bu depremden etkilenen herkes için dualarımızı iletiyor, Türk kardeşlerimizin güvenliği ve esenliği için temennilerimizi...
    بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر، اشتہار جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس پر جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا جب کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ کہو ہوگی، نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی...
    نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمے اور جائیداد کی نیلامی کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹیریٹ اسلام آباد آج بارہ کہو ریونیو سینٹر میں جائیداد کی نیلامی کر رہے ہیں، اس نیلامی کا اشتہار اخبارات میں بھی دیا گیا تھا، اخبار اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ نیلامی اراضی میں ریفرنس نمبر 19/2023 مقدمہ عنوان سرکار بنام عمران احمد خان نیازی وغیرہ، 3 کلب روڈ، اسلام آباد 248 کنال 8 مرلے اور رقبہ 405 کنال 3 مرلے واقع موضع نور تحصیل و ضلع اسلام آباد۔ اخبار میں اشتہار کے بعد سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں بات کی جا رہی ہے کہ کیا عمران خان کی جائیداد نیلام ہونے جا رہی ہے؟ اس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے مسلسل کم ہوتے وزن اور صحت سے متعلق تشویش کے باعث شوکت خانم اسپتال کے ماہر ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کی اجازت طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ درخواست علی امین گنڈا پور کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ کئی مختلف بیماریوں کے خطرات سے دوچار ہیں اور فوری طور پر اسپیشلسٹ معائنہ ضروری ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے وہ ڈاکٹر جو عمران خان کی سابقہ طبی ہسٹری سے واقف ہیں، ان کا تفصیلی چیک اپ کریں تاکہ علاج میں کسی...
    سینیٹر وقارمہدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کے اجلاس میں سینیٹر عمر گارگیج اور سینیٹر پلوشہ خان کی تحاریکِ استحقاق پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹرعمرگارگیج نے بتایا کہ اپنے حلقے کے ایک افسر کے تبادلے کے عوامی نوعیت کے معاملے پر انہیں ایف بی آر کے متعدد چکر لگانے پڑے، چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ سفارش کرنا یا کروانا قانون کے تحت مس کنڈکٹ میں آتا ہے، تاہم محکمے نے ہارڈشپ کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو جائز درخواستوں کا جائزہ لے سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سی ڈی اے تحلیل کرنے کی ہدایت سینیٹر علی جیسر نے کہا کہ چھوٹے گریڈ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے درخواست دائر میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل ہسپتال و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے، جیل میں قید کے دوران عمران خان کا وزن کم ہوگیا اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ عمران خان جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت نے دل کو بے حد رنجیدہ کیا ہے۔ ہماری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور ہم اللہ تعالیٰ سے ترک عوام کی حفاظت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس آزمائش کی گھڑی میں اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی امداد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ترکیہ اس مشکل...
    اسلام آباد: عمران خان نے اپنا طبی معائنہ کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کے ذریعے اسلام آباد میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے اپنا طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے ۔ شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور ان کا معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے، جیل میں قید کے دوران ان کا وزن کم ہوگیا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ درخواست کے مطابق بانی پی...
    عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہورالحسن ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے۔ جیل میں قید کے دوران ان کا وزن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی،ریلوے کے اقلیتی ملازمین ملک کی خدمت کا روشن باب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپیرکو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین...
    اسلام آباد: کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پاک وطن کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل ہے، شہادتوں کا یہ سفر پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک جاری ہے۔ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید نے 11 اگست 2024 کو وادی تیرہ میں وطن دشمنوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہادت کے وقت کیپٹن عزیر محمود ملک کی عمر 24 برس تھی، شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کے والد نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن عزیر میرا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جو...
    غزہ میں شہید الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کا آخری پیغام، پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کے آخری پیغام نے پڑھنے والوں کے دلوں کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو غزہ کے مشرقی حصے میں الشفا اسپتال کے قریب ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں انس الشریف اپنے تین ساتھی صحافیوں اور ایک اسسٹنٹ کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ وہ محاذِ جنگ سے سچ دکھانے اور اپنی قوم کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے جانے جاتے تھے۔ اپنی شہادت سے چند لمحے قبل انس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام چھوڑا تھا،...
    وطن کی مٹی میں ان گنت شہدا کا خون شامل ہے اور یہ قربانیوں کا سلسلہ قیامِ پاکستان سے آج تک جاری ہے۔ انہی جان نثاروں میں شامل کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ کیپٹن عزیر محمود نے 11 اگست 2024 کو خیبر پختونخوا کے وادیٔ تیرہ میں وطن دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 24 برس تھی۔ شہید اپنے پسماندگان میں والدین اور بہن بھائیوں کو چھوڑ گئے۔ شہید کے والد نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عزیر ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔ وہ 13 جنوری 2000 کو پیدا ہوئے،...
     ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، پانی کے تیز بہاؤ سے شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔ہنزہ اور گلگت کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی، سماہنی آزاد کشمیر کے برساتی نالے میں ڈوب کر دو کمسن بھائی دم توڑ گئے، مقامی افراد نے لاشیں نکال لیں، مالاکنڈ میں 3 بہن بھائی دریا میں ڈوب گئے، بچی کی لاش مل گئی، دو بچوں کی تاحال تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری رہیں، لاہور اور اسلام آباد میں بادل خوب برسے، پنجاب، بالائی کے پی اور کشمیر کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بھی بارش متوقع ہے، تربیلا ڈیم اور جناح بیراج...
     پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف شہروں میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے، یہ دن اس عہد کی یاد دہانی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے تاریخی خطاب میں کیا تھا کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا، یہاں بلا تفریق ہر ایک کو برابر حقوق حاصل ہیں اور ہر شہری آزاد ہے۔اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے...
    یورپی ممالک نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کا حل کیف کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مجوزہ ملاقات کی تیاری جاری ہے۔ ٹرمپ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ الاسکا میں پیوٹن سے ملاقات کریں گے تاکہ 3 سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے پر بات کی جا سکے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا خاتمہ منصفانہ ہونا چاہیے، اور میں ان سب کا شکر گزار ہوں جو یوکرین اور ہمارے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یورپی رہنماؤں کے اس مشترکہ بیان میں، جس پر یورپی...
    ویب ڈیسک:  وہ پاکستانی شہری جو کویت میں نوکری کی تلاش میں ہیں لیکن اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے واقف نہیں تو یہ تحریر ان کیلیے مفید ثابت ہوگی۔  وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے کویت کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا پالیسی کی بحالی کے بعد شہریوں کیلیے خلیجی ملک میں نئی نوکریوں کیلیے درخواستیں کھول دیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  یہ اعلان نوکریوں کے متلاشی پاکستانیوں کیلیے کویت کی بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ میں کام کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ حکومت کی فعال اور کاروبار...
    نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے سیکیورٹی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام عالم کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ ہمدردی کے بیانات کافی نہیں دنیا کو اب حرکت میں آنا ہو گا۔   انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر عالمی ادارے صرف بیانات تک محدود رہے تو ان کا وجود بے معنی ہو جائے گا۔ فلسطینی مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر روکی جائے، صرف تجزیے اور قراردادیں کافی نہیں، اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو نہ فلسطینی عوام کی تکلیف کی پرواہ ہے،...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔ الحمدللہ ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دئیے گئے ہیں۔ 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اپنے ہونہار سکالر شپ سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ مزید 30 ہزار ہونہار سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ اس کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔ گزشتہ سال سے ہونہار سکالر شپ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز...
    صحافی انس نے پیغام میں کہا کہ اللہ کے سامنے گواہی دیتا ہوں کہ میں اسکے فیصلے پر راضی ہوں اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اللہ کے پاس جو ہے، وہ بہتر اور دائمی ہے۔ مجھے معاف کرنا، اگر مجھ سے کوتاہی ہوئی، میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔ انہوں نے آخری میں کہا کہ غزہ کو مت بھولنا اور مجھے اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھنا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کی شہادت کے بعد ان کا آخری پیغام جاری کر دیا گیا۔ اسرائیل کی غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری میں الجزیرہ  کے 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر...
    جرنلسٹ ڈے کے حوالے سے میڈیا کے عہدہ داران کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج دشمن رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہر روز نئی پابندیاں لگا رہا ہے۔ اگر ہم اپنے اعتقاد، آزادی اور یقین پر قائم ہیں تو ہمیں مشکلات برداشت کرنا ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ایران نے دشمنوں کے دباؤ اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار ڈالنا ہماری فطرت میں شامل نہیں ہے۔ 10 اگست 2025ء بروز اتوار، جرنلسٹ ڈے کے حوالے سے میڈیا کے عہدہ داران کے ساتھ ایک ملاقات میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ آج دشمن رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہر روز نئی پابندیاں...
    پشاور: آج سے تقریباً ایک سال پہلے، 2024 کے دوران خیبر پختونخوا کا ضلع کرم پاکستان میں تقریباً ہر نیوز ہیڈلائن کی زینت تھا اور فرقہ ورانہ لڑائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ افراد اپنی جان قربان کر چکے تھے۔ ٹل، پاڑا چنار مین شاہراہ بند تھی اور زندگی مشکل تھی مگر آج، اگست 2025 کے کُرم کو دیکھیں تو الحمد للہ، چیزیں خاصی بہتر نظر آتی ہیں- کچھ مقامات پہ فتنتہ الخوارج کی وجہ سے ہونے والے اکا دکا چھوٹے واقعات کے علاوہ کچھ بھی برا نظر نہیں آ رہا۔ ایسا کیا ہوا؟؟ روڈ پروٹیکشن فورس (RPF) کا قیام کیسے کیا ہے اور اس کو کیسے عمل میں لایا گیا؟ لوگوں نے ہزاروں کی...
    بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوے کر کے بھارتی ایئر فورس کی پیشہ ورانہ اہلیت پر مزید سوالات کھڑے کر دیے۔ پاکستان نے بھارت کو چیلنج کیا کہ دونوں ممالک اپنے طیاروں کی فہرستیں آزاد ماہرین کے سامنے پیش کریں تاکہ حقیقت دنیا پر آشکار ہو لیکن خدشہ ہے بھارت ایسا کرنے سے کترائے گا۔ پاکستان کے خلاف بھی بھارت کا رویہ ہمیشہ الزام تراشی اور جارحیت پر مبنی رہا ہے۔ ہر داخلی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا بھارتی حکومت کی پرانی...
    وفاقی وزیر اطلاعات کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سازش رچائی گئی، ریاستی اداروں پر حملے ہوئے، اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں، ان سزاؤں کے تمام فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد ہوئے۔ اپوزیشن کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ سازش کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن راہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں، کیا آپ کو یہ قابل قبول نہیں...
    کے پی وزیراعلیٰ نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے،...