2025-09-18@12:11:32 GMT
تلاش کی گنتی: 409

«امریکا کے لیے»:

(نئی خبر)
    امریکا عصر حاضر کی واحد سپر پاور مگر بدقسمتی سے اس کی طاقت ہمیشہ ظلم اوردہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی، انسانیت کے خلاف امریکی مظالم کی تاریخ دو چار برس کا قصہ نہیں، صدیوں پر محیط لمبی داستان ہے، روئے زمین کا ایسا کوئی گوشہ نہیں جہاں امریکی بربریت کے نشانات موجود نہ ہوں۔ امریکا کی مسلم دشمنی پر نظر ڈالیں تو ہسپانیہ سے لے کر عراق، عراق سے افغانستان، افغانستان سے شام، شام سے فلسطین تک لاکھوں مسلمانوں کی لاشیں امریکا کے ظلم و بربریت اور ظالموں کی پناہی کی ان گنت کہانیاں سنا رہی ہیں۔ افعانستان میں عبرت ناک شکست کے بعد سوویت یونین کے ٹکڑے ہونے سے امریکا بلا شرکت غیرے دنیا کی واحد سپر پاور...
    جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی تیاری شروع کر دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونئی بلنکن نے بتایا کہ حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں میں، سب سے پہلے امریکیوں کی رہائی سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگا۔ العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے بھی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی تیاری کے لیے یرغمالیوں کو گروپوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔ حماس نے معاہدے کے ثالثوں سے اسرائیل کی جانب سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی ضمانت مانگی ہے۔ ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ یرغمالیوں کی وصولی کے لیے ثالثوں اور ریڈ کراس کے درمیان بھی بات...
    پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کرکے چند دنوں بعد امریکی صدر کے عہدے کا حلف اْٹھانے والے ٹرمپ کو پیغام دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اس وقت ہوا جب جاپانی وزیرخارجہ تاکیشی ایویا جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔جنوبی کوریا اور امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے شمالی کوریا کی میزائل لانچنگ کی تیاریوں کا پہلے سے پتا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )امریکا نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ”مائیکروپراسیسر“ کی برآمد اور اس کی ملکیت اور اے آئی سسٹمز کے صارفین کے باہم رابطوں کے قواعد سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے قانون کو 120 دنوں کے لیے عوامی تبصروں اور ردعمل کے لیے پیش کیا جائے گا نئے قانون کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت ہے.(جاری ہے) وائس آف امریکا کے مطابق اعلان کردہ قانون میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قابل اعتماد شراکت دار ممالک کی کمپنیاں، جدت و اختراع کو فروغ دینے کے لیے اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی تک کیسے رسائی...
    روس نیٹو کو رول بیک کرنے کیلئے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کا خواہش مند ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ نئے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے نئے سیکیورٹی معاہدوں پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ روسی صدرپیوٹن عالمی قوانین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ روس کو کوئی خطرہ نہ ہو، سابق کریملن اہلکار کے مطابق نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بہرحال نیٹو کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو صدارتی انتخابات جیتنے کے اگلے دن ہی فون کال میں یوکرین میں جنگ نہ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔
    ’امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں‘ جیسی مقبول تحریک کے اندر تناؤ کے پس منظر میں امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس سے ’رن آؤٹ‘ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ایک اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے، اسٹیو بینن نے کہا کہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانا اپنا ذاتی مشن بنایا ہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کو ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ تک رسائی حاصل نہ ہو، اور ان کے ساتھ کسی بھی دوسرے شخص کی طرح سلوک کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ’وہ واقعی ایک برا آدمی ہے، بہت برا...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی گرفتاری یا گرفتاری میں معاون معلومات کے لیے انعام کی رقم کو ڈھائی کروڑ ڈالر تک بڑھا دیا ۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے پریس بریفنگ میں وینزویلا پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ کربی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے 2020 ء میں وینزویلا کے صدر مادورو کو پکڑنے یا گرفتار کرنے والی معلومات کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے انعام کو بڑھا کر ڈھائی کروڑ ڈالر کر دیا ہے۔ کربی نے کہا کہ مادورو نے گزشتہ انتخابات میں ایک بار پھرجمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ہم بطور امریکی انتظامیہ اس کا ضروری جواب دیں گے۔ انہوں نے وینزویلا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے فنڈ ریزنگ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس میں 17 کروڑ ڈالر جمع کیے گئے ہیں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان اور بڑے فنڈ دہندگان نے نو منتخب صدر کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بھاری رقم فنڈ کی ہے یہ فنڈ عام طور پر حلف برداری کی تقریبات پر خرچ کیے جاتے ہیں جن میں حلف اٹھانے کی تقریب، پریڈ اور دیگر افتتاحی رسمی تقاریب شامل ہیں.(جاری ہے) نیویارک ٹائمزکے مطابق2021 میں صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے لیے 62 ملین ڈالر جمع کیے گئے تھے جبکہ2016 میں ٹرمپ کی پہلی حلف برداری کے موقعے پر بھی 106...
    لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے خوشحالی کی صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو دہراتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا...