2025-12-04@18:58:20 GMT
تلاش کی گنتی: 6008

«جہانزیب رضوان»:

(نئی خبر)
    بھارتی ریاست بہار کے انتخابات میں بی جے پی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی کسی ایک مسلمان امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ انتخابی مہم کے دوران اس پالیسی پر جب صحافیوں نے امیت شاہ سے سوالات کیے تو انہوں نے معمول کے تکبرانہ انداز میں جواب دیا کہ “ہم اسی کو ٹکٹ دیتے ہیں جس کے جیتنے کا امکان ہو۔ امیت شاہ کے اس بیان نے بہار کے مسلمانوں—جو ریاست کی آبادی کا تقریباً 18 فیصد ہیں—کو سخت ناراض کیا۔ نتیجتاً مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں نے بی جے پی کو واضح طور پر مسترد کردیا اور اپوزیشن کے مسلم امیدواروں کو بڑی تعداد میں کامیابی دلائی۔ اس الیکشن میں مختلف جماعتوں کے کل 11 مسلم...
    بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں مودی کی جماعت نے روایتی انتہاپسندی، دھونس، دھمکی اور دھاندلی کے ذریعے فتح حاصل کرلی لیکن مسلم علاقوں میں  بی جے پی کا سارا غرور اور تکبر خاک میں مل گیا۔ بھارتی ریاست بہار کی 243 نشستوں پر مودی کی جماعت نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تو صحافیوں نے امیت شاہ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ جس پر بھارتی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے متکبرانہ انداز میں کہا کہ ہم اُسے ٹکٹ دیتے ہیں جس کی فتح کا کوئی امکان بھی موجود ہو۔ ریاست بہار کی آبادی کے 18 فیصد غیور مسلمانوں کو امیت شاہ کا یہ گھمنڈی بیان ایک آنکھ نہ بھایا اور مسلم علاقوں میں بی جے...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم 1973ء کے آئین کی روح کے بھی منافی ہیں، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 60 سالہ عدالتی تاریخ کو مسخ کر دیا گیا، یہ عدالتی روایت اور...
    لاہور ہائی کورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست وکلا منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کروائی گئی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے منافی ہیں اور 1973ء کے آئین کی روح کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اصل اختیار کو ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، جس سے عدلیہ کی آزادی اور سپریم کورٹ کی حیثیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی 60 سالہ عدالتی تاریخ کو نقصان پہنچایا گیا اور یہ اقدام عدالتی...
    ملاقات کے دوران کامران خان ٹیسوری نے رہائشیوں کے مطالبات اور مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد وفاق کے تحت جاری فنڈز کے ذریعے PIDCL انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کرے گا، جس سے علاقے کے بنیادی مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ بات انہوں نے جعفر طیار سوسائٹی کے رہائشیوں سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں علاقے کے دیرینہ مسائل،...
    دیر لوئر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ 21.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے جس سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی، جبکہ اس سے صوبے کو 2.4 ارب روپے سالانہ آمدن کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران 1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 18.5 کلومیٹر طویل تورمنگ رازگرام روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پن بجلی کے ذخائر کو معاشی ترقی کا بنیادی...
    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بہار ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے انتخابات میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہیں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے اور کانگریس سمیت اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے اور وہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق اور شفاف انتخابی عمل کے لیے وہ مسلسل کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بہار میں ریاستی اسمبلی...
    سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل چھاپوں، گرفتاریوں، جائیدادوں کی ضبطگی، ملازمین کی برطرفی اور اظہار رائے کی آزادی کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق کی معطلی نے کشمیریوں کے اندر ناامیدی اور ناراضگی کا احساس مزید گہرا کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پریشان اور بے اختیار ہیں کیونکہ بھارتی حکومت نے اگست 2019ء میں ان کی اندرونی خودمختاری بھی چھین لی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کے دورے کے دوران ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جو حالیہ حملہ ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔دورے کے دوران وزیر داخلہ نے پاک فوج اور ایف سی کے افسروں و جوانوں سے ملاقات کی جنہوں نے کیڈٹس اور اساتذہ کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کیا۔ محسن نقوی نے دہشت گردوں کو “درندے” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور ان خوارجیوں کو انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے۔انہوں نے کہا...
    لاہور ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں۔ درخواست گزاروں نے درخواست میں ترامیم کو 1973 کے آئین کی روح کے بھی منافی قرار دیا، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا۔ مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، موجودہ اسمبلی حقیقی آئین ساز اسمبلی نہیں، اسے اتنی بڑی ترامیم کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ترامیم اسلامی دفعات، عدالتی خودمختاری...
    ---فائل فوٹو  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف بیرونِ ملک کےلیے روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نجی دورے پر ہانگ کانگ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں نواز شریف مختلف لوگوں سے ملاقات کریں گے۔
    سیول:گزشتہ دنوں کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے کے باعث3 مزدوروں کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات تھیں جو اب بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا ٹاور گرنے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد اب 10 ہو گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 60 میٹر بلند بوائلر کو منہدم کیا جانا تھا، جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں موجود ایک روز قبل ہی منہدم ہو گیا تھا۔ جہاں حادثے میں10 مزدور ہلاک جبکہ متعدد مزدوروں کا سراغ نہیں لگا یا جا سکا۔ یہ بات بھی علم میں رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-10 پشاور (نمائندہ جسارت) پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتا ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ میڈیا کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ( Mukhmod Gelogaev) ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتا ہوگیا، اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طالب علم کی گمشدگی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ نمائندہ جسارت
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-24  پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی۔ نتائج کے مطابق حکمران بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جے ڈی یو کے اتحاد این ڈی اے نے 243 میں سے 203 سیٹیں جیت لیں جبکہ ایم جی بی کو 34 اور دیگر جماعتوں کو 6 نشستیں ملیں۔ حکومت بنانے کے لیے 122 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔بہار اسمبلی کے انتخابات کے 6 نومبر کو ہونے والے پہلے مرحلے میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 65.08 فیصد اور 11 نومبر کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ 68.14 فیصد تھا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-20 لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برازیل میں ہونے والی کاپ 30 کانفرنس میں پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کو ایک مضبوط اور مؤثر مثال کے طور پر پیش کیا گیا، جو صوبے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاًپنجاب کے عملی کام کو عالمی سطح پر جو پذیرائی مل رہی ہے، وہ اس بات کی علامت ہے کہ صوبہ ماحولیاتی اصلاحات کے میدان میں سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاپ 30 میں پنجاب کی نمائندگی کرنا اور وہاں کیے جانے والے اقدامات کا اعتراف ہونا ایک اہم پیشرفت ہے۔ عالمی فورمز پر پنجاب کی جانب سے آلودگی میں کمی، صاف ہوا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-1 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3مسروقہ کاریں برآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر کارروائی کرکے انچارج ہیڈ کانسٹیبل شوکت علی نے اپلائیڈ مسروقہ کار تحویل میں لے کر ملزم کلیم اللہ ولد شاہ زمان سکنہ ضلع باجوڑ کو حراست میں لے لیا بعد ازاں مذکورہ گاڑی اور ملزمان کو پولیس اسٹیشن اے سیکشن جامشورو منتقل کردیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر ہی ویگو گاڑی کو روک اس میں سوار ملزم محمد وسیم ولد محمد سلیم کو گرفتارکرکے ملزم کومسروقہ گاڑی سمیت تھانہ راہوکی پولیس کے حوالے کردیاگیا ۔دوسری جانب ہائی وے پیٹرولنگ سندھ پولیس نے تیسری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سمارٹ سرویلنس سسٹم (S4) کے ذریعے کمانڈ اینڈ کنٹرول CPO سندھ کراچی سے جاری کردہ اسٹولین الرٹ پر سندھ پولیس ھائی وے پیٹرولنگ کی کاروائی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عامر فاروقی کے خصوصی احکامات اور ایس ایس پی عطا محمد نظامانی کی خاص ہدایات پر سندھ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر کارروائی گاڑی نمبر AFR-2025 YUTONGE BUS کو انچارج ھیڈ کانسٹیبل شوکت علی نے اپنے اسٹاف کہ ہمراہ گاڑی نمبر AFR-2025 nil YUTONGE BUS کو اکرو ٹول پلازہ پر روکا جس میں سوار ملزمان کی شناخت کلیم اللہ ولد شاھزمان رہائشی ضلع باجوڑ کہ نام سے ہوئی جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان بمعہ YUTONGE...
    نئی دلی (ویب ڈیسک)بھارت کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ہم ایسے الیکشن میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہ ہو۔ بھارت کی آبادی کے لحاظ سے تیسری بڑی ریاست بہار کے الیکشن کے نتائج پر اپنے ردعمل میں راہول گاندھی نے کہا کہ ریاست بہار میں یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے۔ راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی لڑائی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہے، کانگریس اور اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنی کوششوں کو مزید موثر بنائیں گے۔
    کوئٹہ کے لیے پروازیں کم اور ٹکٹس مہنگے کیوں؟ بلوچستان ہائی کورٹ نے مسابقتی کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔بلوچستان ہائیکورٹ میں کوئٹہ کےلیے پروازوں کی کمی اور ٹکٹس مہنگے ہونے کے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے کیس کی سماعت کی اور مسابقتی کمیشن سے پروازوں اور کرایوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔عدالت عالیہ بلوچستان نے قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ نے دونوں افسران کو ذاتی طور پر طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور قومی ایئر لائن کے وکیل نے عدالت...
    کراچی (نیوزڈیسک)سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سلیم رضا نے کہا ہے کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے، عوام کو نہیں۔ سلیم رضا نے کہا کہ بینکوں کے لیےگزشتہ برس اچھا رہا، 600 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں نے رواں سال 6 ماہ میں 325 ارب روپے منافع کمایا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔ سابق گورنر ایس بی پی نے یہ بھی کہا کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے عوام کو نہیں۔
    حکمنامے میں کہا گیا ہے درخواست گزار کے مطابق سرکاری وسائل کا استعمال آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانےکا ضیاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزارکے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔ عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم...
    عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی...
    وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک منظم سازش کے تحت وزیرِاعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تاریخ اس لیے بیان کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ آج پارلیمان کی ترمیم پر اعتراض کرنے والے ججز اُس وقت خاموش تھے جب ’کینگرو کورٹس‘ بنا کر نواز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ نواز شریف کو ہٹانے کا آغاز کہاں سے ہوا، یہ سب کے سامنے آنا چاہیے وزیر دفاع نے کہا کہ اُس وقت عدلیہ کے کچھ مخصوص افراد کی ’غیرت‘ نہیں جاگی، ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت نواز شریف کو نااہل کرنے اور سیاست سے باہر...
    یہ گھر ڈاکٹر عمر بنی کا تھا جو دلی میں پیر کی شب لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاںبحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری ڈاکٹر کے مکان کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ کے کوئل گاﺅں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دھماکہ خیز مواد سے ڈاکٹر عمر نبی کے آبائی گھر کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی رات تقریبا ڈھائی بجے کی گئی۔ ڈاکٹر عمر نبی بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ ڈاکٹر...
    آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان حریت کانفرنس نے بتایا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبد الرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے۔
    سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ہندو گرو سری روی شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ روی شنکر نے آج میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ علاقے میں بات چیت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔ میرواعظ نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر  میں جاری سیاسی بحران کے سلسلے میں جو لوگ قید ہیں انہیں ہمدردی اور افہام و تفہیم کے طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ میر واعظ کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی کی خواتین کی تنظیم نے کہا ہے کہ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔الفاشر شہر کے زوال نے جنگ میں دارفور کے خطے پر ریپڈ سپورٹ فورسز کی گرفت کو مضبوط کیا ہے، اڑھائی سال سے آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔الفاشر سے بے گھر ہونے والوں نے بتایا کہ عام شہریوں کو سڑکوں پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ڈرونز کے ذریعہ حملے کیے جارہے ہیں، الفاشر سے فرار...
    لاہور/ کراچی: وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں آصف وحید ایڈووکیٹ نے ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دیا جائے اور وفاقی آئینی عدالت بنانے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 70 سال سے تمام آئینی فیصلے سپریم کورٹ کر رہی ہے، ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت پر نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر کے مصروف تجارتی علاقے لائٹ ہاؤس کے لُنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑوں کے متعدد پتھاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ دوپہر کے وقت لائٹ ہاؤس کے قریب لُنڈا بازار میں لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں،  ابتدائی کارروائی کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ریسکیو 1122 کے مزید تین فائر ٹینڈرز بھی آپریشن میں شامل کر لیے گئے، یوں مجموعی طور پر پانچ فائر ٹینڈرز نے آگ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں آصف وحید ایڈووکیٹ نے ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دیا جائے اور وفاقی آئینی عدالت بنانے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 70 سال سے تمام آئینی فیصلے سپریم کورٹ کر رہی ہے، ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت پر نہیں ہوگا،...
    افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہا ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری ملوث تھے اور اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں،اس کا جواب دینا ہوگا،وزیر دفاعہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں مگر کابل ذمہ داری نہیں بھی لیتا تو یہ شہادت ساری دنیا کے سامنے ہے، افغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہیکہ افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری ملوث تھے اور اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں مگر کابل ذمہ داری نہیں بھی لیتا تو یہ شہادت ساری دنیا کے سامنے ہے، افغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہاہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ بھی جیتی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، دہشتگردی کے پیچھے عناصر کا زمین...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ہندوستان افغانستان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں، کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری ملوث تھے، اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں۔ کوئٹہ FC ہیڈ کوارٹر حملہ، دوسرا خودکش حملہ آور افغان شہری نکلا، ناقابل تردید شواہد سامنےاسلام آبادکوئٹہ FC ہیڈ کوارٹر حملہ، دوسرا خودکش... خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل اگر ذمہ داری نہیں بھی لیتا تو یہ شہادت ساری دنیا کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-2 لاہور(آن لائن ) پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار،چیئرمین محمود غزنوی،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجا وسیم حسن نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضو ں کے چنگل سے چھٹکاراپائے بغیر سیف اللہ
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سر یہ سال اچھا نہیں تو آئندہ سال کی کوئی تاریخ دے دیں۔...
    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار و گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ان کی سابقہ منگیتر کی انٹری پر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کے کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو گلوکار بھی خاموش نہ رہ سکے اور وائرل ویڈیو کی حقیقت بتا دی۔ ان دنوں عاصم اظہر ملک بھر کے مختلف شہروں میں منعقدہ کنسرٹس میں مصروف ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by WOW 360 (@wow360pk) مذکورہ وائرل ویڈیو میں عاصم اظہر کو ’دوستی ایسا ناتا‘ پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شائقین میں ان کی سابقہ...
    معروف امریکی گلوکار ایکون کو گزشتہ ہفتے امریکی ریاست جارجیا کے ڈی کالب کاؤنٹی DeKalb County میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق چیمبلی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ایکون کو اس وقت حراست میں لیا جب ٹنٹ ورلڈ (Tint World) نامی آٹو اسٹائلنگ سینٹر کے باہر سیکیورٹی کیمروں نے ایک ایسی گاڑی کی نشاندہی کی جس کے خلاف وارنٹ جاری تھا۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو گاڑی کے مالک کی شناخت معروف گلوکار ایکون کے طور پر ہوئی، حکام کے مطابق انہوں نے گرفتاری کے دوران کوئی مزاحمت نہیں کی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایکون کو تقریباً چھ گھنٹے جیل میں رکھا گیا، جس کے بعد انہیں باقاعدہ کارروائی کے بعد رہا کر دیا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران شہری حسان لطیف نے اپنی درخواست واپس لے لی، جسٹس چوہدری اقبال نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر اسے نمٹا دیا۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے عدالت کو بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید تبدیلیاں زیرِ غور ہیں لہٰذا یہ درخواست قبل از وقت ہے اور ممکن ہے کہ تبدیلیوں کے بعد درخواست گزار کے اعتراضات ختم ہو جائیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار درخواست واپس لینا چاہتا ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ مقسط سلیم نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ فی الحال درخواست واپس لے رہے ہیں...
    پشاور (ویب ڈیسک) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے جاری کئے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لئے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے پراونشل ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں۔  مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے، پولیس کو 7 ارب روپے جاری کیے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لیے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور کے قریب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول راہوجہ میں سید ریاض حسین شاہ کی ریٹائرڈ الوداعی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ڈی ئی او ہائر سیکنڈری خیرپور عبدالسمیع بھنبھرو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جسارت نیوز گلزار
    وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کرنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں سری لنکن ٹیم کا کردار قابل تعریف ہے، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ Our special thanks to the Sri Lankan Cricket Team for their visit and for a good display of cricket. Our best wishes and gratitude #FriendshipNotOut — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 12, 2025 وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ My heartfelt gratitude to the Sri...
    سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر  پہنچ گئے ۔محمد نوازشریف نے  سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات  کی ، فاتحہ خوانی اور اظہار ہمدردی کیا۔ محمد نواز شریف نے کہا،عرفان صدیقی کی وفات میرے لئے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے، عرفان صدیقی بہت قابل ، باصلاحیت اور عالم انسان تھے، عرفان صدیقی وفا اور خلوص کا پیکر تھے ۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے محمد نوازشریف نے کہا عرفان صدیقی نے صحافت کے بعد سیاستدان کے طورپر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،میری سینیٹر عرفان صدیقی سے قلبی تعلق تھا، ایک قریبی بھائی کی وفات پر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی۔ میاں نواز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے اور اسی دوران دیگر لوگوں کو الوداع کر رہے تھے۔ گاڑی کی دوسری طرف سے سینیٹر افنان اللہ خان نے آکر نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو دونوں میں تھوڑی کھینچا تانی ہوئی لیکن افنان اللہ اپنے قائد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان اور افغانستان کی جنگ دراصل دونوں ملکوں کی ہار جیت نہیں...
    لاہور(نیوزدیسک) 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے خلاف ہے ،صوبوں کی مشاورت کے بغیر ترمیم سے آئینی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترمیم کے تحت استثنیٰ آئین کے بنیادی آئین کے ہی خلاف ہے، ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی ہے جب کہ ترمیم سے عدالتی اختیارات کم کر کے عدالتی آزادی کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے...
    سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی نے فیصل آباد میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے بچے، مرد، خواتین اور شہداء امت کیلئے رول ماڈل ہیں، پاکستانی قوم بیدار ہو تو تاریخ کے دھارے کا رخ بدلا جا سکتا ہے۔ غزہ کی سرزمین آج انسانیت کے ایمان، غیرت اور ضمیر کا آئینہ بن چکی ہے، وہاں بہنے والا ہر قطرۂ خون امت کے سکوت پر سوال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام سالانہ وحدتِ اُمت کانفرنس بعنوان "غزہ کے میدان میں اُمت کا امتحان‘‘ فیصل آباد میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سربراہ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ اس موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے...
    کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے یہ دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ طالبان حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ طالبان حکومت نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے...
    — فائل فوٹو ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے گرفتار ملزم محمد نور سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا، جبکہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ، بم دھماکوں، اغواء کا اعتراف کرلیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم 2010 میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد قیوم محسود کے گروپ میں شامل ہوا، گرفتار ملزم 2012 میں عابد مچھڑ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شامل رہا ہے، جبکہ ملزم کے اکثر ساتھی کراچی آپریشن کے دوران مقابلوں میں مارے اور گرفتار ہوچکے ہیں۔ترجمان...
    اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں جنگبندی شروع ہونے کے بعد سے لیکر اب تک 271 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 622 دیگر کو زخمی کیا ہے اسلام ٹائمز۔بچوں کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کے عالمی ادارے یونیسیف (UNICEF) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، بچوں کی ویکسینیشن کے لئے سرنجوں اور فارمولا دودھ کی بوتلوں کو غزہ میں داخل ہونے سے مسلسل روک رہا ہے۔ یونیسیف نے وضاحت کی کہ غزہ میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے، اسرائیل نے 107 بچوں سمیت 271 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 221 بچوں سمیت 622 افراد کو زخمی کیا ہے۔ اپنی رپورٹ میں یونیسیف نے تاکید کی کہ...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد عالمی رہنماؤں اور تنظیموں کی جانب سے شدید مذمتی بیانات سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ، امریکہ، چین، برطانیہ، ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے جی-11 ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان عزیز حق نے کہا کہ سیکریٹری جنرل دہشت گردی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کے ترکیہ کے دکھ میں برابر شریک ہیں جبکہ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر وہ بےحد رنجیدہ ہیں۔ ترجمان یو این کے مطابق انتونیو گوتریس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے تمام واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یو این ترجمان نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی...
    سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کی، جن میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل تھے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات اور دونوں دوست ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا ’اس کے علاوہ خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت، باہمی دلچسپی کے امور اور ان کے حل کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔‘ Could this be or lead to the...
     اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں، معززین علاقہ  عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی، نعمان صدیقی اور بھائی شاہد صدیقی اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین، ناصر بٹ، سلیم مانڈوی والا اور دیگر سیاسی رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف عرفان صدیقی کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عرفان صدیقی شائستہ، بردبار اور اعلیٰ ظرف شخصیت تھے۔ انہوں نے ملک کی فکری اور سیاسی تاریخ میں گہرا نشان چھوڑا۔  دوسری جانب نوازشریف نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-22 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے، جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عدالت عظمیٰ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ یہ پیشرفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر ) وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور خودکش حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کسی مذہب یا عقیدے سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے واقعے کے بعد سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پرہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صوبے بھر میں سیکورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔ضیاالحسن لنجار نے ہدایت دی کہ سندھ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کو سخت کیا جائے جبکہ اہم شاہراہوں، تجارتی مراکز اور ذیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامرس رپورٹر) تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے ورنہ ہمارا مستقبل تاریک راہوں میں کہیں گم ہو جائے گا یہ بات گزشتہ روز تنظیم فانوس رجسٹرڈ کے صدر رفیع احمد نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک 13 گلستان جوہر کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم دس سال قبل الیکٹرانک سگریٹ ( ویپ) سے ناواقف تھے، ویپ بنانے والی کمپنیوں نے اپنی تشہیری مہم اور غلط بیانی سے اس کے فوائد بتائے، دنیا کے طبی ماہرین کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ دل، پھیپڑوں اور دماغ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، حکومت کی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی شاپس جگہ جگہ کھلتی...
    ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر اس وقت معمولی حادثے کا شکار ہوگئے جب وہ اداکارہ زرین خان کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیتندر جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے اور تقریب میں داخل ہونے لگے تو ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے۔ وہاں موجود افراد نے فوری طور پر انہیں سہارا دیا اور اٹھنے میں مدد کی۔ عینی شاہدین کے مطابق اداکار جلد ہی سنبھل گئے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار...
    اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کر دی۔ جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں درخواست 184 تھری کے تحت دائر کی، درخواست میں فیڈریشن ،وزارت قانون انصاف کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے آئینی دائرہ اختیار کو کم نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا آئینی دائرہ اختیار کسی اور عدالت یا فورم کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ جواد ایس خواجہ نے موقف اختیار کیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات ختم کرنا غیر آئینی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آئین میں ایسی کسی ترمیم کو کالعدم قرار دے جو سپریم کورٹ...
    27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں ممبر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خود کو جمہوری و پارلیمانی نظام کا داعی کہلواتی تھی، آج آمریت کی گود میں جا بیٹھی ہے تاکہ اس کی کرپشن و لاقانونیت کو تحفظ میسر ہو، صدر آصف زرداری نے تاحیات استثنا حاصل کرکے جو سودے بازی کی وہ شرم کا مقام ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ممبر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد عدنان ڈوگر 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئینی نہیں بلکہ "آہنی ترمیم" ہے۔ جمہوریت کی دعویدار نام نہاد سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کا ہی بستر گول کر ڈالا۔ پیپلزپارٹی کو...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔دفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے میڈیا سےگفتگو کی۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کررہی ہے، افغان طالبان بھارت کی خوشنودی کے لیے پاکستان کے احسان بھول گئے ہیں۔ زاہد محمود نے...
    کراچی: مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی بینک سے 60 کروڑ ڈالر کی فنانس ریفارمز ڈیل جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 40 ریاستی اداروں میں اصلاحات کے لیے 40کروڑ ڈالر کی فنڈنگ، معتدل افراط زر اور ترسیلات زر میں بتدریج اضافے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی اگلی قسط سمیت کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے...
    حریت رہنما نے ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کیساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی کیلئے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ متاثرہ افراد کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر اور سینیئر آزادی پسند رہنما ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے دہلی کار بم دھماکے پر گہری تشویش ظاہر کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ دہلی میں ہوئے المناک کار دھماکے کی وجہ سے بے حد افسردہ ہوں، اس دھماکے نے قیمتی جانیں لے لی ہیں اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی...
    سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے. جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔یہ پیش رفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے.سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل ہے۔جج اطہر من اللہ نے ڈان کو دستیاب...
    کراچی: سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) پی آئی اے نے کہا ہے کہ انجینئرز کسی قسم کی ہڑتال یا کام روکنے کی کارروائی میں شامل نہیں ہیں تاہم قوانین کے مطابق پی آئی اے کی پرواز اسی وقت ریلیز ہوگی جب وہ مکمل طور پر منظور شدہ مینٹی ننس اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہو۔ اپنے بیان میں سیپ نے کہا ہے کہ قوانین اور طریقہ کار کی پابندی کو "ہڑتال" کہنا حقیقت کے خلاف ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی ریگولیٹر ضرور ہے تاہم ہر جہاز کی ایئر ویردینس کی آخری ذمہ داری اور دستخط لائسنس یافتہ ایئرکرافٹ انجینئر کے ہوتے ہیں اگر کسی جہاز کے ریکارڈ، پرزوں کی ٹریسبلٹی یا تکنیکی حالت میں کوئی کمی ہو تو سرٹیفیکیٹ روکنا...
    مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔   اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی عرفان صدیقی کو جنت کے اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو...
    خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کے حملے کو پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 دہشت گرد جو کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے، انہیں انتظامی بلاک تک محدود کر دیا گیا ہے، جو کیڈٹس کے رہائشی حصوں سے کافی فاصلے پر ہے۔ آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہے تاکہ تمام طلبا کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور گزشتہ روز...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کو شواہد دیے ہیں کہ کیسے لوگ وہاں ٹریننگ کر رہے ہیں اور اس کے بعد حملے ہوتے ہیں، افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خود کش حملہ ہوا ، 12 لوگ شہید 27 زخمی ہیں، وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی۔ خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا، موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ کل وانا میں بھی گاڑی سوار...
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی۔ ڈکی بھائی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر متوقع سماعت اس وقت مؤخر ہوگئی جب جسٹس فاروق حیدر نے مقدمے کی سماعت سے معذرت کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی تحقیقات کرنے والے 7 گرفتار افسران مستعفی عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، تاکہ وہ درخواستِ ضمانت کو کسی اور بینچ کے سامنے مقرر کر سکیں۔ عدالت کے نوٹ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اس درخواست کو مناسب بینچ کے روبرو مقرر کریں۔ مزید پڑھیں: ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی بھائی کی...
    فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 80 کی دہائی میں اسلامائزیشن کا بخار دین کیلئے نہیں امریکا کیلئے تھا۔قومی اسمبلی اجلاس میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملک میں افغان جہاد لڑنے کے لیے تعلیمی نصاب تبدیل کیا گیا، آپ کا نصاب یونیورسٹی آف نبراسکا سے بن کر آیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بندہ گوادر، چترال ،حیدرآباد اور لاہور میں پڑھ رہا ہے، ان میں کچھ مشترک نہیں، اس نصاب کی وجہ سے مذہبی شدت پسندی آئی، اسلام آباد میں دو تین ہزار مدرسے تھے اب ہزاروں ہیں، مدرسے قبضے کی زمینوں پر بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو فوجی ڈکٹیٹرز نے استعمال کیا، سب سے پہلے ایوب...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ تعلیم کو اے آئی کورسز کے لیے ضروری اقدامات اور مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں اے آئی کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کرچکا ہے، نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی...
    پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بارکپتان بنا تھا تو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سے رابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملتے وقت رضوان کو سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں، ان کی رائے لی۔ کپتان شاہین آفریدی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ سنانے والے سیشن جج ناصر جاوید رانا کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے سیشن جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 2004کی آبزرویشن پر سیشن جج ناصرجاوید راناکی تعیناتی چیلنج کی۔اس پر جسٹس سرفراز نے کہا کہ 22 سال بعد معاملہ عدالت لانے سےآپ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، اجازت نہیں دےس کتاکہ جب مرضی ہو درخواست دائرکردیں جب مرضی ہو نہ کریں۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹائم بارڈ کی بات الگ ہے، معاملہ اکتوبر 2025...
    لاہور ہائیکورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے عدالت کیس کسی دوسرے بینچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ این سی سی آئی اے کے اہلکار نے عدالت کے سامنے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا جبکہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ملزم ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ اس...
    آرمی مارکس مین شپ یونٹ، جہلم میں 45 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (پیرا) کے مرکزی اجلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 45 واں پیرا سنٹرل میٹ 1 اکتوبر 2025 سے 10 نومبر 2025 تک منعقد ہوا۔ پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے 2000 سے زائد شرکاء نے پورے جوش اور جذبے کے ساتھ اپنی شوٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پاک آرمی نے تمام چار انٹر سروسز میچز جیت کر تیسری انٹر سروسز کمبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی ۔ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ کی مہارت کا...
    شام کے صدر احمد الشرع سے تاریخی ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ شام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ماضی میں القاعدہ کے کمانڈر اور اب شام کے صدر احمد الشرع کچھ عرصہ پہلے تک واشنگٹن کی جانب سے ’غیر ملکی دہشت گرد‘ کے طور پر پابندیوں کا شکار تھے، امریکی صدر سے ان کی یہ ملاقات اُن کی شاندار سفارتی مہم کا تسلسل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی شامی صدر احمد الشرع پر پابندیاں ختم کر دیں احمد الشرع نے گزشتہ سال طویل عرصے سے حکمران رہنے والے بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹایا اور اس کے بعد سے وہ دنیا بھر میں یہ...
    ابو محمد الجولانی دیگر ممالک کے حکام کے پروٹوکول کے برعکس، وائٹ ہاؤس کے عقبی دروازے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے کمرے میں داخل ہوئے۔ اس ملاقات میں کوئی صحافی بھی موجود نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز شام پر قابض باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" کی امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ معمول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ، دیگر ممالک کے حکام کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتے ہیں، تاہم میڈیا میں آنے والی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ ابو محمد الجولانی دیگر ممالک کے حکام کے پروٹوکول کے برعکس، وائٹ ہاؤس کے عقبی دروازے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے کمرے میں داخل ہوئے۔ اس ملاقات میں کوئی صحافی بھی موجود نہیں تھا۔ نیوز ذرائع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ای چالان جرمانے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فریقین سے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا، کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں بس اونرز ایسوسی ایشن کی ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دینا انتظامیہ کا اختیار نہیں بلکہ موٹر وہیکل ترمیم ایکٹ سیکشن 121 اے کے تحت ٹریفک مجسٹریٹ ہی سزا دے سکتا ہے۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ای چالان اور جرمانوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، شہر کی سڑکوں کی حالت خراب اور...
     سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالان جرمانے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فریقین سے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا، کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں بس اونرز ایسوسی ایشن کی ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دینا انتظامیہ کا اختیار نہیں بلکہ موٹر وہیکل ترمیم ایکٹ سیکشن 121 اے کے تحت ٹریفک مجسٹریٹ ہی سزا دے سکتا ہے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ای چالان اور جرمانوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، شہر کی سڑکوں کی حالت خراب اور ٹریفک سائن واضح...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی ایئرلائن کسی بحران یا غیر معمولی حالات سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا حقیقت کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پروازوں کی حفاظت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، تاہم ادارے کے امور میں غیر متعلقہ یا غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی ناقابلِ قبول ہے۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا انہوں نے زور دیا کہ پی آئی اے کے تمام آپریشنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ضوابط اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق انجام دیے...
    ---فائل فوٹو  قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے، ونڈ اسکرین سے متعلق معاملہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کے لیے سازش بھی ہو سکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا کہ جہاز کی وِنڈ اسکرین میں ایک اسکریچ نوٹ کیا گیا تھا، وِنڈ اسکرین کا اسکریچ ایسا نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے فلائٹ پرواز کے قابل نہ ہو، جہاز کو غیرملکی انجینئرز نے کلیئر کیا اور جہاز نے پرواز بھری۔انہوں نے مذید کہا کہ بیرون ملک کی ایجنسی نے معاملات دیکھ کر ہمیں پروازوں کی اجازت دی، جن کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری...
    سینیٹری نیپکن پر بھاری ٹیکسز عائد کیے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی خصوصی نوٹس جاری کردیے جبکہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے دائر درخواست  کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سینیٹری پیڈز پر ٹیکس چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں رِٹ قابلِ سماعت قرار سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار علیشاہ شبیر نے موقف اپنایا ہے کہ سینیٹری نیپکن خواتین کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس لیے سینیٹری نیپکن کو بنیادی ضروریات کی اشیاء میں شامل کرنے کی ہدایت کی جائے۔...