2025-07-26@11:32:08 GMT
تلاش کی گنتی: 7870
«خواجہ ا صف نے کہا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی، ایجنٹ اور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ نجی چینل کے مطابق محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس کی صدارت کی اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کا امیج خراب کررہاہے، ایجنٹس پربلا امتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔ محسن نقوی...
ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان آرٹس کونسل کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں منعقدہ سیمینار کے مقررین نے شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ برہان وانی کی جدوجہد اور مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان آرٹس کونسل کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی کے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ برہان وانی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی۔کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر آج بھی برہان وانی کی صدا سے گونج رہا ہے اور ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب آزادی کی اذان بلند ہو...
کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ برہان وانی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہو گی۔ کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں۔(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے خصوصی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کے لیے ایک سنجیدہ اور مسلسل خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’افغان سرزمین بدقسمتی سے مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، جس سے نہ صرف ہماری قومی سلامتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔‘ عاصم افتخار نے کہا کہ داعش جیسا عالمی دہشتگرد نیٹ ورک اب افغان عبوری حکومت کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ القاعدہ...
جی اے گلزار نے شہید نوجوان رہنما اور تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ان مقدس ارواح کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیری عوام کے ہیرو ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد گلزار نے برہان وانی کے یوم شہادت پر ایک پیغام میں کہا کہ نوجوان رہنما دشمن کے لیے خوف کی علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک نہیں لاسکتی، ہم نظریے کے لیے لڑ رہے تھے جس کا حشرنشر کردیا گیا، عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے، یہ اپنے رویے پر معذرت کریں تو ساتھ نکلوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ تحریک صرف کہنے سے نہیں چل جاتی، لوگوں کو نکالنے کے لیے کام کرنا ہوتا ہے، ورکرز کو یقین ہونا چاہیئے کہ لیڈر بھی آئے گا۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حقائق نہیں بتائے جارہے، بانی پی...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بہروپیا اور چاپلوس قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ بطور وزیر دفاع ایسی گفتگو نہیں کرسکتا جیسی علی امین گنڈاپور کرتے ہیں، یہ تو مکھن کا پورا ٹرک لے آتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم کو خود کہنا پڑا کہ گنڈاپور صاحب، آپ کی گفتگو سن کر خوشی ہوئی، ایسی گفتگو تو باقی 3 وزرائے اعلیٰ بھی نہیں کرسکے۔ خواجہ آصف کے مطابق، یہ اندر کچھ اور بات کرتے ہیں، باہر کچھ اور، یہ بہروپیے ہیں۔ ان کے بیانات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیربلدیات سعید غنی سے کہوں گاکہ ان کو بھی مستعفی ہوجانا چاہیے، ایس بی سی اے افسران صرف معطل نہیں بلکہ گرفتار بھی ہوں گے۔ اب بلڈرز مافیا کے خلاف آپریشن شروع ہو گا۔نبیل گبول نے لیاری کے علاقے بغدادی میں متاثرہ عمارت کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں نبیل گبول نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے میرا فون تک نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفے کا مطالبہ کریں؟ کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرکزی جلوس عاشورہ کی قیادت کی، میڈیا سے گفتگو میں یوم عاشورہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لیاری میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی اور جرأت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی ایک زندہ روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہر آنکھ اشکبار ہوتی ہے۔ انہوں نے جلوس میں شریک عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر پیدل چل کر شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جلوس گزشتہ روز بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ تمام جلوسوں کی مسلسل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ظالم حکمرانوں اور فوجیوں نے بے دردی سے کشمیری مسلمانوں کو شہید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت پسند رہنما شہید برہان مظفر وانی کے جسم سے ٹپکنے والے خون کے ہر قطرے سے یہ ہی صدا بلند ہوئی کہ کشمیر بنے گا پاکستان‘ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے کشمیر کو مکمل آزادی دی جائے اور عالمی طاقتیں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی، جبکہ دیگر ممالک اور امریکی اراکینِ کانگریس نے بھی ان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی داخلی اور خارجی پالیسیوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، جن میں ٹیکساس کے سیلابی بحران، امیگریشن پالیسی، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور صدر ٹرمپ کی سفارتی کامیابیاں شامل ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی کہ ٹیکساس میں شدید سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 91 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ مقامی حکومتوں...
وائٹ ہاؤس میں کی گئی پریس بریفنگ میں کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اُس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے، جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے لیے کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں کی گئی پریس بریفنگ میں کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اُس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے، جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے لیے کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت صوبہ سندھ کے نائب ناظم حافظ نصر اللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کی مہنگائی سے کمر توڑ کر رکھ دی ہے چینی مافیا اور حکومت کی ملی بھگت کی وجہ سے چینی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے پی ٹی آئی کی غلط سیاسی پالیسوں کی وجہ سے حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت ملی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اجتماع کارکنان سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی سنت پر عمل کرنا ہی اصل حسینت ہے صرف آپؓ کا ذکر کرنے سے اس کا حق ادا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا اس وقت ملک ظالم حکمران جو امریکی غلامی کا طوق...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم سپل وے آپریشن سے دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی بڑھنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے خطرے والے علاقوں کے عوام کو بروقت متنبہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے حالیہ بارشوں میں ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب اٹک اور ڈی جی خان میں سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے کہا کہ طغیانی سے نقصان روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی...

صدر کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نواز شریف کی اڈیالہ ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، عرفان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق نہ حکومت میں اور نہ ہی کسی اور سطح پر کوئی تجویز زیر غور ہے، صدر زرداری ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں محض میڈیا میں سنسنی پھیلانے اور غیر سنجیدہ چسکوں کی تسکین کے لیے گھڑی جاتی ہیں۔عرفان صدیقی نے...
انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات کے متاثرین مدد کے لئے پکارتے رہے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کچھ نہ کرسکی، پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ سوات کا مقدمہ لڑا اور اس کی پاداش میں آج خیبرپختونخوا میں ہمارے جیالوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پی پی پی ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ کو سیاسی انتقام کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے لہذا انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان...
فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیس ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالا دستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے، پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اور پاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ہمراہ سیکیورٹی گاڑی کا ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا۔
چین کے شہر تیانجن کی بندرگاہ پر بجلی پیدا کرنے والے گھومتے ہوئے ہوا کے ٹربائنز اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار ٹرانسپورٹ روبوٹس جیسے ماڈلز نے نمائش کے اسٹالز کو سجا رکھا تھا۔ اسی نمائش میں قازقستان میں آستانہ لائٹ ریل ٹرین منصوبے کا ماڈل بھی پیش کیا گیا، جس کے لیے تیانجن ریل ٹرانزٹ گروپ نے مشاورتی خدمات فراہم کی تھیں۔ یہ سب مناظر پاکستانی وزارتِ مواصلات کے محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر شہباز لطیف مرزا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ چین کے متعدد دورے کرنے والے شہباز مرزا نے کہا کہ میں چین میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی سے واقعی متاثر ہوا ہوں جو آج کے دور میں ہماری بھی ضرورت ہے۔ یکم...
کراچی: مختلف سیاسی اور کشمیری جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارت مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا ۔فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔کشمیری رہنما شہید برہان مظفر وانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کو کراچی میں آرٹس کونسل...
اسلام ٹائمز: برازیل کے شہر ریو ڈی جنرو میں برکس کے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ہم اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف 13 جون 2025ء کے فوجی حملوں کی جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مذمت کرتے ہیں۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اپنے اعلامیہ ميں اسی طرح غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اسی طرح ٹرمپ حکومت کے ٹیرف کے بارے میں کہا ہے کہ ہم ان کے یک جانبہ اقدامات پر جنھوں نے تجارت کو مختل کر دیا ہے اور تجارت کی عالمی تنظیم کے قوانین کے خلاف ہیں، تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ترتیب و تنظیم:...
برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا کے مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی نے میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی۔ برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی نے بتایا کہ پہلے میوزک کی اکیڈمی کھولی تھی اب اُسی جگہ پر اداکاری کی کلاسز بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کھولنے کا بنیادی مقصد نئے فنکاروں کو آگے لے کر آنا اور موقع دینا ہے، مجھے شروع سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا شوق تھا مگر 10 سال پہلے احساس ہوا کہ میں اسی انڈسٹری کا آدمی ہوں اور مجھے اپنی محنت لگن دعاؤں پر بھروسہ تھا اور یہی میری کامیابی کی وجہ بھی ہے جس کی وجہ سے مقام حاصل کروں گا۔ چاہت فتح...

یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر آئے روز ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے دوران لفظی جنگ دیکھنے کو ملتی ہےاور اس ضمن میں اب نئی بحث شروع ہو گئی جس میں سیاسی لیڈران کی شادیوں کو لے کر ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر فلک جاوید نے ایکس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں کے بارے میں سوال کیا جس کا جواب انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیاہے ۔ فلک جاوید نے گروک سے پوچھا کہ ہیلو @grok پٹواری عمران خان کی تین شادیوں پر شور ڈالتے ہیں ذرا ان کو بتاؤ شہباز شریف نے کتنی شادیاں کیں۔۔۔؟؟؟ گروک نے فلک جاوید کے سوال کا...
اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کوئی ایسا کام نہیں کر رہی جس میں آپ کہیں کہ پیسے دیے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت خود خوفزدہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کو گورنر ہاؤس کا فوبیا ہے کہ شاید وہاں پہ کوئی سازش ہو رہی ہے، میں نے تو پہلے کہا کہ اس فیصلے کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کے52 ،53 ممبر بنتے ہیں، 30آزاد ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو آرام سے حکومت چلائیں، مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنی اندرونی سیاست سے خوفزدہ ہیں ، پی ٹی آئی میں اتنے گروپ بن...
فائل فوٹو تولیدی صحت کا مواد تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی میں اختلاف ہوگیا۔سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم کے اجلاس میں سینیٹر قرۃ العين مری کی جانب سے نصابی کتابوں کی وفاقی نگرانی اور تعلیمی ترمیمی بل 2024 کے معیارات کی بحالی پر بحث کی گئی۔ممبر کمیٹی قرۃ العين مری نے تولیدی صحت کا مواد سلیبس کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچے انٹرنیٹ پر غلط چیزیں تلاش کر رہے ہیں۔ بچیوں کی شادی سے پہلے ان کی رہنمائی کرنی چاہیے، اس سے بہتر ہے انھیں نصاب میں بہتر انداز میں پڑھایا جائے۔چیئرپرسن کمیٹی نے پوچھا کہ تولیدی صحت کا سلیبس کس...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو بڑی جلدی یاد آیا کہ بجٹ پر نمبر کون پورے کرتا تھا۔ اسد عمر خود وزیر خزانہ تھے ۔ بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں ان کے بہت بڑے جیالے تھے۔ پھرمصلحتوں کے شکار ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئیٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسد عمر کو بڑی جلدی یاد آ گیا کہ بجٹ پر نمبر کون پورے کرتا تھا، حالانکہ وہ خود اس وقت وزیر خزانہ تھے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئےمضحکہ خیز ridiculous قرار دیا۔(جاری ہے) انہوں نے نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہایہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف مزید الجھن پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایلون مسک کہا یہ اعلان میرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سب اسٹیبلشمنٹ کی بساط پر بچھائے گئے مہرے ہیں، جن کا مقصد صرف اقتدار کا کھیل کھیلنا ہے، نہ کہ عوام کے مسائل حل کرنا۔لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی مبینہ مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم غیر منصفانہ ہے اور ان سیٹوں کو تحریک انصاف کو دیا جانا چاہیے تھا، یہاں عوام کا مینڈیٹ چھین کر پسندیدہ افراد میں بانٹا جا رہا ہے۔انہوں نے حکمران طبقے کو...
ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے کراچی کے علاقےلیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر فوری اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کو معطل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کر دیا .سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو فوری طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین یا مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا ایسا شدید اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جو دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی سکیورٹی منظرنامے، جنگ کے بدلتے کردار اور اس سے جڑے خطرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران...
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے " نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس" کرنے والےمسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب بھی کیا ۔ شرکاء سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی ، ساتھ ہی آرمی چیف نے مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے...
---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریائے سندھ میں طغیانی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں ہدایت کی کہ دریاؤں کے کنارے تمام حساس مقامات کی فوری جانچ کی جائے، خطرہ ہو تو لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا: مریم نوازوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پرامن ترین محرم منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ طغیانی سے کسی بھی قسم کا جانی یا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف آرمی اسٹاف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے “نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس” مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے موجودہ دور کے سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی جنگوں کے بدلتے ہوئے کردار پر جامع روشنی ڈالی۔ پیشہ ورانہ تربیت اور ادارہ جاتی مہارت کی اہمیت آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں جنگیں صرف میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے لڑی جاتی ہیں۔ ایسے پیچیدہ اور ہمہ جہت خطرات سے نمٹنے کے لیے ذہنی چوکسی، عملی فہم...
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی اسامیوں کےلیے 22 جون کو ہونے والا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد اتھارٹی نےسوشل میڈیاپرپیپرلیک معاملےکی تحقیقات شروع کردیں، تحقیقات میں ایک امیدوار کے پیپر سے لیک شدہ پیپر میچ کرگیا۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا،جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا پیپر لیک ہونے کی خبر بے بنیاد ہے،امتحان 22 جون کو مکمل سیکیورٹی میں منعقد ہوا۔ پی اے اے نے کہا کہ پیپر کی تصویر امتحان ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد اپلوڈ کی گئی، امتحان منعقد ہونے کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سابق وفاقی وزیرقانون اورمعروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا سپریم کورٹ میں 15جج لگا دیئے گئے ہیں جن کو سیکنڈ کلاس سول جج بنا دیا ہے، ان کےلئے سپریم کورٹ کے کوئی20 فیصد کیسز سننے والے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے مجھے جسٹس یحیی آفریدی پر ترس آتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ میں جسٹس آفریدی کا بہت احترام کرتا تھا وہ چیف جسٹس تو ہیں لیکن اختیار کے حوالے سے سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے ہیں ، ان...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے معروف میزبان نادیہ خان کے ایک بیان پر تنقیدی ردعمل دیا ہے۔ حال ہی میں نادیہ خان کا ہانیہ عامر اور بھارتی اداکارہ دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے ایک وضاحتی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں تبدیلی ہانیہ نہیں بلکہ دلجیت کے مؤقف کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ نادیہ نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ مؤقف میں تبدیلی یوٹرن نہیں بلکہ دانشمندی ہے۔ زرنش خان نے نادیہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کا ویڈیو بیان اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ جب دوسروں...
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حالیہ فوجی حملوں کو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے امریکا کی مدد اور شرکت سے ایران پر 12 روزہ حملے کیے، جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور جوہری و بنیادی تنصیبات تباہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایرانی فوجی اور جوہری سائنس دانوں کو نشانہ بنایا جبکہ 22 جون کو امریکا نے براہ راست ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے شروع کر دیے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ IAEA کی نگرانی میں...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے شہر قائد میں انتہائی خستہ عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی میں سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے لیاری واقعے کے بعد آج ہونےو الے اجلاس سے متعلق تفصیلات پریس کانفرنس میں بتائیں۔ پریس کانفرنس میں وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ جانی نقصان کا کوئی ازالہ نہیں لیکن واقعے سے متاثر ہونے والے لوگ انتہائی غریب ہیں، سندھ حکومت نے انہیں 10 لاکھ روپے فی خاندان مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے واقعے کے بعد ڈائریکٹر لیول کے افسران کو معطل کیا اور فی الوقت ایس بی سی اے کے ان افسران کو معطل کیا ہے...

حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا26واں یومِ شہادت ، ملک بھر کی مساجد میں قران خوانی اور دعاؤں کا اہتمام
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر) کا یومِ شہادت پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔تقریب کے دوران علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔اپنے شہداء کی تکریم ہر ایک پر لازم ہے۔ علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، اور اپنے رب کی بارگاہ سے رزق پاتے...
لاہور (اوصاف نیوز) کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیووائرل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی. حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے.رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ ایس...
---فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ اس وقت خیبر پختونخوا کی حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔امیر مقام نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، خیبر پختونخوا میں حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت ہٹانے سے متعلق فی الحال ن لیگ نے کسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کریں گے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے عاشورہ کے حوالے سے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہواقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے انہوں نے کہا کہحضرت امام حسین نے معرکہ حق میں اپنی اور اپنے اصحاب کے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلام کی بنیادیں مظبوط کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تفرقہ بازی اور تقسیم ملکی مفاد میں نہیں۔

حضرت امام حسین اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے، انوارالحق
یوم عاشورہ پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھی حسنیت کے نقشِ قدم پر چل کر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خانوادہ رسالت ﷺ نے میدانِ کربلا میں جس ثابت قدمی اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ رہتی دنیا تک مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ رہے...
پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے آج نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔ امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن) نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ضرور رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بھی کہہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔ امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن) نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ضرور رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا...
حریت رہنمائوں نے سرینگر سے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ برہان وانی کے یوم شہادت کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائے گا تاکہ شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی سمیت کشمیری شہداء مادر وطن پر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت ہیں اور ان کی قربانیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
حریت رہنمائوں نے سرینگر سے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ برہان وانی کے یوم شہادت کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائے گا تاکہ شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی سمیت کشمیری شہداء مادر وطن پر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت ہیں اور ان کی قربانیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے حماس کے ساتھ معاہدہ طے پانے اور جنگ بندی کے زیادہ امکانات ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کا مطلب ہے کہ ’کافی تعداد میں یرغمالیوں‘ کو رہا کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدرٹرمپ سے آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ملاقات کریں گے۔ پی آئی جے کا وفد مذاکرات کیلئے دوحہ میں موجود فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے)، جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات کا حصہ رہی ہے، نے تصدیق کی ہے کہ اس کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔ الجزیرہ...
کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شرجیل میمن نے مرحوم عبدالستار بچانی کو ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے وقف کی، جمہوریت اور عوام کیلئے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ...
کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے سابق صوبائی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبدالستار بچانی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحوم عبدالستار بچانی کو ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کے لیے وقف کی۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سینئر وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم...
کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج اجلاس طلب کرلیا۔ میڈيا سے گفتگو میں انہوں نے واقعے کے ذمہ داران کو سزا دینے کی یقین دہانی کرائی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حادثے کی شکار عمارت پر کمیٹی کی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانچ سو سے زائد خطرناک عمارتیں ہیں، جن میں زیادہ تر ضلع جنوبی میں ہیں، ان کا متبادل حل ڈھونڈیں گے۔
لیاری میں عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آج بھی عالم اسلام میں یزیدیت کا نظام غالب ہے اور فلسطین کے نہتے عوام کربلا کے مظالم کو دہرا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام اور حق و صداقت کی سربلندی کے لیے اپنی جان اور اپنے خاندان کی قربانی دی، اور ہمیں اُن کی سنت پر چلتے ہوئے ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، کربلا کا پیغام صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے جو آج بھی فلسطین اور کشمیر میں زندہ ہے۔وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ “آج بھی مسلمانوں کا خون یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے، فلسطین...
خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا خون یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ امام حسین رضی اللّٰہ عنہ نے اسلام کی حفاظت کے لیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ اہلِ فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ یومِ عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں۔
پنجاب میں بارش کا رواں اسپیل کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید بارش میں مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث نقصانات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں مخدوش و بوسیدہ عمارات گرنے سے 2 شہری جانبحق ہوئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جانبحق افراد میں 1 خاتون اور ایک بچی شامل ہیں، مون سون بارشوں کے باعث 2 مخدوش و کچے...
—جنگ فوٹو کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا، جس کے بعد مشینری روانہ ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئی ہیں، آخری لاش نوجوان لڑکے زید کی نکالی گئی۔ ریسکیو اداروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، اس کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی گئی، جو اب روانہ ہو گئی ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں، 11 زخمیوں میں 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 1 مریض اب بھی زیرِ علاج ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے، چیف فائر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے دو سے تین ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آچکی ہے، پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،...
پشاور:چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے بعد حکومت نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایئر ایمبولینس کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کے ہمراہ سپریم کمانڈ پوسٹ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، ریسکیو 1122، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ شہاب علی شاہ...
ریوڈی جنیرو : چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے یونان کے شہر رہوڈز میں یونان کے نائب وزیر اعظم کوسٹس چیٹ زیداکس سے ملاقات کی۔اتوار کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ، چین اور یونان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال چین اور یونان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ منائیں گے۔ چین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کی مضبوط حمایت جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے اور مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے یونان کے...
بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ، چین کا جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اتوار کو اپنی 90ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر دنیا میں امن کی دعا کی جب کہ چین نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ اُن کے جانشین کے تعین کا حتمی اختیار بیجنگ کے پاس ہوگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہمالیہ کے جنگلات میں واقع بھارتی مندروں سے سرخ لباس میں ملبوس راہبوں اور راہبات کی صدائیں گونجتی رہیں، دلائی لاما اور ہزاروں تبتی باشندے 1959 میں چینی افواج کے ہاتھوں لاسا میں بغاوت کچلے جانے کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں۔...
یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور عوام کی بدترین حالت کے پیشِ نظر بانی تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایک پرامن عوامی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔محمد عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انقلاب خون سے نہیں، قانون سے آئے گا۔ ہماری جدوجہد کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ ظلم، ناانصافی، اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر پاکستانی کو انصاف، سستی تعلیم، صحت اور زندگی گزارنے کے لیے بنیادی سہولتیں میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ انقلاب اُس وقت آئے گا،...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے، فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں، پاک بھارت جنگ میں مودی کا تکبر اور سندور اجڑا۔
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔نجی ٹی وی آج نیوزکے مطابق انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اسلام کی حفاظت کے لیے اپنے خاندان کی قربانی دی، اور چودہ سو سال گزرنے کے باوجود ان کی قربانی آج بھی ایک مثال بنی ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ چودہ سو سال قبل بھی قیامت برپا کی گئی تھی اور عالم اسلام خاموش تماشائی تھا۔ آج بھی غزہ میں کربلا دہرایا جا رہا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ عالم اسلام بدستور خاموش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی قیادت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی اور ظالم کے سامنے نہ جھکنے کی یاد دلاتا ہے۔ آج ہر آنکھ اشکبار ہے، میں بھی عزاداروں کے ساتھ کچھ دیر جلوس میں شریک رہا۔ انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سندھ بھر میں 17 ہزار سے زائد مجالس اور 4 ہزار سے زائد جلوس منعقد ہوئے، جن میں سے 30 فیصد سے زائد مجالس اور 10 فیصد سے زائد جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا۔ سیکیورٹی کے لئے 50 ہزار پولیس اہلکار، 453 موبائلز اور 168 گاڑیاں تعینات کی گئیں، جبکہ سیف سٹی کیمروں...
یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؑ کے طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، واقعہ کربلا کی روشنی میں ہی ہم اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہل خانہ اور خاندان کو دین اسلام کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا لیکن یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکایا، محرم...
یوم عاشورہ پر پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یزیدیت کے خلاف امام حسین کا انکار دراصل تاریخ کا سب سے بڑا اعلانِ آزادی تھا۔، سندھ کی دھرتی نے ہمیشہ امام حسینؑ کے پیغام کو دل سے لگایا اور صوبے کے صوفی بزرگوں نے بھی اس پیغام کو محبت، انسانیت، عدل اور آزادی سے جوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولؑ نے دین کی بقا اور امت کی اصلاح کے لیے عظیم قربانی پیش کی، امام حسینؑ اور انکے 72 جانثاروں نے حق کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں جو تاریخ...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا، پوری کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچا سکیں۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کی ہے جلوس میں سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے جائیں، سندھ میں ساڑھے17 ہزار سے زائد مجالس ہوئی ہیں۔ کراچی: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئیریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں سے مزید ایک شخص کی موجودگی...
آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، کوئی تو سدباب کرے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل رسول کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کربلا کی طرح عالم اسلام خاموش ہے، غزہ میں 70 ہزار مسلمان مرد اور بچے شہید ہو چکے ہیں، آج بھی 58 اسلامی ممالک میں...
پیرس:چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کو ہوانے دینے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا ایک اور استعمال نفرت میں اضافے کا باعث بنے گا اور اس سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی تنازع نہیں دہرایا جانا چاہیے کیونکہ جنگ سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ وانگ یی نے کہا کہ طاقت کا استعمال امن کے مفاد میں ہونا چاہیے نہ کہ یہ ثابت...
نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نہ صرف اپنی سیاست بلکہ اپنی محبت بھری زندگی کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی نژاد فلم ساز میرا نائر اور ممتاز دانشور محمود ممدانی کے بیٹے ظہران ممدانی نے اپنی اہلیہ، راما دواجی سے ہِنج ایپ پر ملاقات کی تھی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق جب سے انہوں نے اپنی اہلیہ سے ملاقات کی کہانی سنائی ہے تو جین زی (90 کی دہائی کے وسط میں پیدا ہونے والی نسل) ان سے کافی متاثر ہے۔ ’وہ ہماری زبان بولتے ہیں‘، ’انہوں نے ہِنج ایپ پر محبت پائی‘ یہ وہ آرا تھیں جو ان کی وائرل ویڈیو میں صارفین کی جانب سے پوسٹ...
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے، امامِ عالی مقام کی شہادت ایک الٰہی مشن تھا جس کی بنیاد صداقت، عدل اور خدا کی رضا تھی۔ نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں ان کا کہنا تھا کہ کربلا ضمیر، کردار اور دین کی اصل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم مثال عطا کرتا ہے، میدانِ کربلا کا معرکہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔ ملک کو چیلنجز درپیش، بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے: صدر مملکت انہوں نے کہا...

پہلی بار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکھٹی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے،وزیر داخلہ کا صدر کو ہٹانے سے متعلق سوال کا جواب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو اس بات پر تکلیف ہے کہ پہلی بار ہم سب اکھٹے ہیں، حکومت، سیاست دان اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، سوشل میڈیا کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت آصف علی زرداری کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے ؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن مزید سیاست نہ کریں‘ جس طرح خیبرپختونخوا میں دہشت...
سٹی42: وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کی تبدیلی، نئی آئینی ترمیم کی ’افواہوں‘ کی تردید کی اور عوام سے دو دن سیاست نہ کرنے کی اپیل کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز ایوان صدر میں تبدیلی اور نئی آئینی ترمیم متعارف کرانے کی خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ سکھر میں صحافیوں کو وزیرداخلہ محسن نقوی سے بات کرنے کا موقع ملا تو بعض نے سازشی افواہ کو لے کر سوالات کئے وزیر داخلہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی ’افواہوں‘ کو نظر انداز کریں۔ انہوں نے عاشورہ کے احترام میں دو دن سیاست سے کنارہ کشی کی درخواست کی۔ نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے جا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں، یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ترکیہ اور چین پاکستان کے دوست ممالک ہیں لیکن جنگ پاکستان نے خود لڑی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا بھارت کو جنگ میں پاکستان سے شکست ہوئی، بھارت کے دعوے مٹی میں مل گئے، سندور اجڑگیا۔ انہوں کہا ہمیں پوری دنیا کی سپورٹ ملی تھی، بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، بھارت کی طرف سے بیانات اپنے عوام کو مطمئن کرنے کیلئے ہیں اور ایسے بیانات بھارت کی سفارتی محاذ پربھی شکست کا نتیجہ ہیں۔خواجہ آصف نے کہا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح بالکل واضح تھی، کوئی شک نہیں پاکستان کی افواج نے جنگ میں اپنا لوہا منوایا، ترکیہ اور چین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں لیاری سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی المیا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی لاپرواہی اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ ادارے بھتہ خوری میں مصروف ہیں، جس کے باعث خستہ حال عمارتیں بھی کرائے پر دی جارہی ہیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کمرشل تعمیرات عام ہوچکی ہے۔ بلڈر مافیا کی رشوت پیپلز پارٹی کی رگ رگ میں بسی ہوئی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرپرستی...
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ دوبارہ جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور اس کے پاس میزائل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اور جنگ پاکستان، انڈیا اور دنیا کسی کو بھی قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی حکومت نے جنگ کے ذریعے مقامی سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتا تھی لیکن اب ہماری طرف سے منہ توڑ جواب دیا گیا اس لیے وہ دوبارہ جرات نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نیو نارمل قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی دعوے مٹی میں مل گئے، سندور اجڑ گیا، بھارت کو جنگ میں پاکستان سے شکست ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں پوری دنیا کی سپورٹ ملی تھی، بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح بالکل واضح تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بیانات صرف اپنے عوام مطمئن کرنے کےلیے ہیں، یہ بیانات بھارت کی سفارتی محاذ پر شکست کا نتیجہ ہیں، کوئی شک نہیں کہ پاکستانی افواج نے جنگ میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا تھا، جیسے بالی ووڈ...
خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے, خواجہ آصف نے عندیہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ کا عنصر موجود ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے۔نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بانی کی بہنیں کچھ کہتی ہیں، کوئی کچھ اور کہہ رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت خارج از امکان نہیں، پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں جائیں؟ نوازشریف...
اسلام آباد (ممتا زنیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ میں بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنا لوہا منوایا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے بیانات کا سہارا لے رہا ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان تنہا نہیں تھا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کی حمایت حاصل تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میدان میں صرف اسرائیل کھڑا تھا، جو اس کی سفارتی تنہائی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی دعوے مٹی میں مل گئے، سندور اجڑ گیا، بھارت کو جنگ میں پاکستان سے شکست ہوئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں پوری دنیا کی سپورٹ ملی تھی، بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح بالکل واضح تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بیانات صرف اپنے عوام مطمئن کرنے کےلیے ہیں، یہ بیانات بھارت کی سفارتی محاذ پر شکست کا نتیجہ ہیں، کوئی شک نہیں کہ پاکستانی افواج نے جنگ میں اپنا لوہا منوایا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا تھا، جیسے بالی ووڈ...
صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں 2 سے 3 عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں 2 سے 3 عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ...
پہلی بار حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز سکھر(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے، ملک بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا مار بھگایا ہے اسی طرح کچے کے ڈاکوں کے خلاف بھی وفاق اور صوبے مل کر بھرپور کارروائی کریں گے۔ اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت آصف علی زرداری کو...
محسن نقوی : فائل فوٹو وزیر داخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ کیا آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ میری درخواست ہے سوشل میڈیا خبروں پر دھیان نہ دیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں دو دن سیاست کی بات نہ کریں۔محسن نقوی نے کہا کہ آج پورے ملک میں 27 ہزار جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھر میں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جا رہا ہے، سکھر کے نو محرم کے جلوس میں 10 لاکھ افراد شریک ہیں۔