2025-11-02@19:16:15 GMT
تلاش کی گنتی: 11004
«خواجہ ا صف نے کہا»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے پُرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں اساتذہ اور طلباء سے حالیہ پاک افغان کشیدگی اور ملکی سیکیورٹی صورتِ حال پر گفتگو کی۔انہوں نے معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرآئی ایس پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایبٹ آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج دفاع وطن کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہیں اور اگر کسی نے ملک کی سالمیت پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب انتہائی سخت اور بھرپور قوت کے ساتھ دیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ سے ایک خصوصی نشست کے دوران کہی، جس میں بڑی تعداد میں تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس ملاقات میں ملکی سلامتی، پاک افغان سرحدی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے اور ’’معرکۂ حق‘‘ جیسے اہم موضوعات پر کھل...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج کرنے کے معاملے پر درخواست گزار اسامہ ریاض کی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی چیلنج کرنے کا کیس نومبر کے دوسرے ہفتے میں لگانے کی ہدایت کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنائی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو میں مرکزی کیس میں دلائل دینے...
اسرائیل کی حمایت کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران جرمن چانسلر پر برس پڑے۔ صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی حمایت میں جواب دینے پر جرمن چانسلر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا جرمنی کو نظر نہیں آتا کہ اسرائیل نے غزہ پر کل پھر بم برسائے، غزہ میں نسل کشی نہیں نظر آتی؟ واضح رہے کہ اس سے قبل صحافی کے ایک سوال پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا تھا کہ جرمنی اسرائیل کے قیام کے وقت سے اس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا، حماس یرغمالی رہا کر دیتی تو غیر ضروری اموات سے بچا جا سکتا تھا۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں، خبریں نہیں پڑھتا، کیا چل رہا ہے جاننے کی کوشش بھی نہیں کرتا، توجہ تصنیف و تالیف پر ہے، سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تاحیات ہے، اپنے حصے کی کوشش کر لی۔میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم پر کی جانے والی سرمایہ کاری کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا میں پاکستانی صحافیوں سے ایک غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات اور عوام کی بہتری کیلئے ہمیشہ دعاگو رہتا ہوں، سیاست سے میری ریٹائرمنٹ تاحیات ہے، سیاست میں جتنا میرے حصے کا کام تھا کر...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے حالیہ ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے ساتھ پیش آئے ایک ناخوشگوار تجربے پر کھل کر بات کی ہے۔ متھیرا کے مطابق انہوں نے چند ماہ قبل راکھی ساونت کا انٹرویو کیا تھا جو ان کے لیے نہایت مشکل ثابت ہوا۔ متھیرا نے بتایا کہ اس انٹرویو کے دوران راکھی نے انہیں بہت تنگ کیا۔ متھیرا نے بتایا کہ اُس وقت راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش کے باعث خبروں میں تھیں اس لئے ان کا انٹرویو کیا گیا۔ انٹرویو کے دوران راکھی غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کر رہی تھیں اور بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھیں۔ View this...
اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی کے گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف من گھڑت خبریں پھیلانا بھارتی میڈیا کا معمول بن چکا ہے۔ بھارتی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان مبینہ طور پر مغربی ممالک اور اسرائیل کی نگرانی میں 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، جب کہ اس کے ساتھ یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا گیا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے “اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال” کی شق ختم کر دی ہے۔ تاہم، وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ تمام...
تباہ کن اسلحہ کے ساتھ گھروں کو لوٹنے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے بیان کو بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا افغان سرزمین پر پناہ گزینوں کے طور پر موجودگی کا دعویٰ بالکل مضحکہ خیز ہے۔ واضح رہے کہ استنبول مذاکرات میں شریک افغان وفد نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دہشت گرد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ افغانستان وفد کا یہ کہنا کہ ttp کے دھشت گرد اصل میں افغان سر زمین پہ پاکستانی پناہ گزین ھیں جواپنے...
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد صورتحال میں بہتری کے لیے مزید این جی اوز کا تعاون درکار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نائب کوارڈینٹر برائے تقسیم امداد رمیز الکباروف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 24 ہزار میٹرک ٹک امداد آچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی بحران اب بھی شدید ہے کیونکہ یہاں بنیادی انفراسٹرکچر اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، ہزاروں لوگ اس جنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔ رمیز الکباروف نے بتایا کہ غزہ میں شہریوں کو علاج کے لیے یونیسیف کی 15 او پی ڈی سائٹس نے کام شروع کر دیا ہے،...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ قطر اور ترکیے کی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں بڑھتے ہوئے تجاوزات اور زمینوں پر قبضوں کے مسئلے پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے آواز اٹھا دی۔سینئر وائس چیئرمین آباد سید افضل حمید کی قیادت میں وفد نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے ملاقات کی جس میں شہر بھر میں پھیلے تجاوزات، قبضہ مافیا کی سرگرمیوں اور زمینوں کے شفاف ریکارڈ سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں وفد نے کے ڈی اے کے زیرِ انتظام زمینوں کے ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔وفد نے سرجانی ٹاؤن، گلستان...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے،ہم سب ایک پیج پر ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دے رہی، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت سے طے کریں گے، بانی سے ملاقات کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے۔سلمان اکرم راجہ بولے آج پھر سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے اس دعوے کو مضحکہ خیز اور غیر منطقی قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین پر دراصل پاکستانی پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سوال اٹھایا کہ یہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں میں انتہائی تباہ کن اسلحے سے مسلح ہو کر جا رہے ہیں اور وہ بھی سڑکوں یا گاڑیوں کے ذریعے نہیں بلکہ چوروں کی طرح پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان وفد کی یہ تاویل دراصل ان کی نیت کے فتور اور خلوص سے عاری...
انقرہ میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں ترک صدر نے اسرائیل کیجانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی، قحط اور غزہ میں حملوں سے لاعلمی پر جرمنی کو تنقید کا نشانہ بنایا، اردوان نے کہا کہ کیا جرمنی غزہ میں اسرائیلی نسل کشی نہیں دیکھ رہا۔؟ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری حملے نسل کشی کی واضح مثال ہیں۔ طیب اردوان نے انقرہ میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی، قحط اور غزہ میں حملوں سے لاعلمی پر جرمنی کو تنقید کا نشانہ بنایا، اردوان نے کہا کہ کیا جرمنی غزہ میں...
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضر سروس جج کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دئیے کہ حاضر سروس جج کے خلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے۔وکیل کلثوم خالق کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو کر آگاہ کیا کہ میری درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشن دیں، میرا نام سپریم کورٹ کے لائسنس کی فہرست میں شامل تھا،عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا لائسنس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روالپنڈی (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کا حق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا لیکن کسی سے بھیک نہیں چاہیے ، نومبر میں این ایف سے کے حوالے سے اجلاس ہوا تو ضرور جاؤں گا اور اپنے صوبے کا حق مانگوں گا۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’خیبرپختونخوا میں مارٹر گولے اور ڈرون گرنے سے ایک ہی گھر کے 21، 21 لوگ شہید ہو رہے ہیں، جن کے گھروں میں شہادتیں ہو رہی ہیں، وہی یہ درد سمجھتے ہیں،یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، کل جو 6 اہلکار شہید ہوئے ان کے جنازے پر گیا ہوں۔صحافی کی جانب سے...
طلبہ کو اے آئی کی تربیت کیلیے سعودیہ بھجوائیں گے‘ وزیراعظم,سیلز ٹیکس فراڈ کرنیوالوں کی شناخت کیلیے تحقیقات کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کو مصنوعی ذہانت اے آئی کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائیں گے۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہونہار طلبہ قوم کا فخر ہیں، ان کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، 100 فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ لیپ ٹاپ بیگز پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا، جسے ہٹانے کی ہدایت دی گئی، ایک لاکھ لیپ ٹاپس پر 40 سے 50 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں اور اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر گھی ملوں کے 6.5 ارب روپے کی رقم فوری طور پر واپس کی جائے، جو گزشتہ ایک سال سے واجب الادا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بارہا توجہ دلانے کے باوجود تا حال رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی، جس سے گھی و کوکنگ آئل انڈسٹری شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے۔شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ملک بھر کی گھی ملیں 6.5 ارب روپے مالیت کا گھی اور کوکنگ آئل یوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کر چکی ہیں، تاہم واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ان اداروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے حیدرآباد پریس کلب میں اعظم خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا مستقبل انٹر اسکول ٹورنامنٹ سے وابستہ ہے۔ جب تک ہم فٹ بال کو گراس روٹ لیول تک نہیں لے جائیں گے، فٹ بال ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کئی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ جلد سندھ میں ریجنل ٹورنامنٹ کے بعد قومی سطح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے لیے معیاری گراؤنڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ پاکستان کے کراچی میں صرف ایک عالمی معیار کا...
فیصل آباد: سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز پر برس پڑے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج ہمارے مساجد کے آئمہ کو 10 ہزار روپے میں خریدنے کی کوشش کررہی ہیں، محترمہ جان لو! یہ وظیفہ تمام مکاتب فکر اور مدارس کی طرف سے آپ کے منہ پر مارتا ہوں۔ انہوں نے مسلم چناب نگر میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے آئمہ کو وظیفہ دینے کا یہ تجربہ خیبرپختونخواہ میں چھ سات سال پہلے بھی ہوا تھا، اس وقت بھی 10ہزار روپے تھے اور آج مولوی کےلیےپھر وہی 10ہزار روپے؟ شرم آنی چاہیے۔ آج ہمارے مساجد کے ائمہ کو دس ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کررہی...
وزیر دفاع خواجہ آصف۔فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطر اور ترکی کی کوشش ہے کہ بہتر نتائج آسکیں، ہمیں افغان طالبان رجیم سے کوئی امید نہیں، ثالث مذاکرت میں مخلص ہیں اور مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپنے ثالثوں کی بات نہیں ٹال سکتے، ثالثوں نے ہمارے موقف کی تائید کی۔ طالبان حکومت نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر ممکن سہولت دی: فیلڈ مارشل عاصم منیر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے بجائے انہیں ہر...
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کے دہشت گرد اپنے گھروں میں پاکستان واپس جارہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھر انتہائی تباہ کن اسلحے سے مسلح ہوکر جارہے ہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغان سرزمین پر پاکستانی پناہ گزین ہیں۔ "سماجی رابطے کی سائٹ ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کے دہشت گرد اپنے گھروں میں پاکستان واپس جارہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے امیر کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی پورے ملک کی لائف لائن ہے لیکن اسے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، پانی ناپید ہے، سیوریج کا نظام درہم برہم اور انفراسٹرکچر تباہ حال ہے۔انہوں نے کہا کہ ای چالان کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے چھ کروڑ روپے کے چالان کیے گئے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مل کر کراچی کو تباہ کیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے شہر کے ترقیاتی فنڈز اور...
خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان کے گھروں کی دہلیز پر فلڈ کارڈ پہنچائے گئے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف اور تیز ترین ریلیف آپریشن ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بھی سراہا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔ خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ تمام مہذب ممالک میں پہلے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جاتا ہے، کراچی میں بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹریفک کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج کراچی میں نیویارک سے بھی کم جرائم ہوتے ہیں، ٹریفک چالان کے قوانین عوام کی حفاظت، کسی سزا کیلئے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ کوئینز پارک سلطان آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ سلطان آباد کے مسائل سمیت دیگر عوامی مسائل...
انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے تمام راستے فوری طور پر کھول دے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایردوان نے ترکیہ میں جرمن چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ اور جرمنی کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں زبردست تعاون کی گنجائش موجود ہے،مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر مزید توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دفاعی شراکت کو نئی سطح پر لایا جا سکے۔ ترک صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی جدوجہد...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں...
روسی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر صدر پیوٹن کی پاکستان کو دھمکی دینے کی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کردی۔ روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج کل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو دھمکی دی ہے۔ روسی سفارت خانے کہا کہ دراصل یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہ کلپ 23 اکتوبر 2025 کو روسی جغرافیائی سوسائٹی کی بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن کی میڈیا سے گفتگو کا ہے۔ سفارت خانے کہا...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفر یدی نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے حقوق حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان میں کوئی پالیسی غلط ہوگی تو وہ اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفر یدی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں مارٹر گولے اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ایک ہی گھر کے 21 افراد شہید ہو چکے ہیں، اور وہی لوگ اس درد کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، اور ان کے جنازے پر جانے کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ کندھوں پر 80 ہزار شہدا کا بوجھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے تمام راستے فوری طور پر کھول دے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایردوان نے ترکیہ میں جرمن چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ اور جرمنی کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں زبردست تعاون کی گنجائش موجود ہے،مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر مزید توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دفاعی شراکت کو نئی سطح پر لایا جا سکے۔ترک صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی جدوجہد...
قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ایک فلسطینی گروہ کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا، جس کا تعلق جنوبی غزہ کے رفح علاقے میں اسرائیلی فوجی کی ہلاکت سے بتایا گیا۔ نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوج پر حملہ بنیادی طور پر فلسطینی فریق کی جانب سے ایک خلاف ورزی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اس گروہ سے کوئی تعلق نہیں، لیکن اس بات کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس پر امن معاہدے...
درخواست گزار نے کہا کہ ایک ہی ملک میں دو قانون کیسے قابل قبول ہو سکتے ہیں؟ لاہور میں چالان کا جرمانہ 200 روپے، جبکہ کراچی والوں کیلئے 5000 روپے؟ ایسا کیوں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سخت ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بھاری بھرکم ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں بھاری بھر کم ای چالان سسٹم کیخلاف درخواست دائر کی، جس میں چیف سیکرٹری سندھ، سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، نادرا، ایکسائز و دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ کراچی کا...
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو عظیم برادر ملک ہیں، سعودی عرب اے آئی اور آئی ٹی پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں اے آئی کے میدان میں آگے جانا ہے، سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کو اے آئی اور آئی ٹی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کردیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے شہداء کی قربانیاں قابل قدر ہیں، نوجوان نسل کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سعودی عرب نے پاکستانی افرادی قوت کو بھی اے...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی احترام، استحکام اور مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاحمحسن نقوی، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پیڈل ٹینس کھیلی۔ اعلامیے میں کہا...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ خیر کی توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کی تحریک سے وابستہ مسلم لیگ ن عقل سے کام لے گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی مساجد کے ائمہ کو 10 ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر کہا کہ محترمہ جان لو کہ یہ تجربہ خیبر پختونخوا میں ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلبہ کو اےآئی کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائیں گے۔پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ہونہار طلبہ کو قوم کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں، سو فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبہ میں تقسیم کیے جارہے ہیں، طلبہ کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بار یہ پروگرام تاخیر کا شکار ہوا کیونکہ لیپ ٹاپ کے بیگ پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا جسے میں نے ہٹانے کی...
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان کامیاب ہوگئے۔ یہ انتخاب شبلی فراز کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے کرایا گیا تھا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق، 145 ارکان پر مشتمل ایوان میں 137 ممبران نے ووٹ ڈالے۔ خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایوان میں حکومتی ممبران کی تعداد 92 اور اپوزیشن کی تعداد 53 ہے۔ ایک ووٹ مسترد ہوا، جبکہ اے این پی کے 4 ارکان نے الیکشن بائیکاٹ کیا...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات میں ابھی تک ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ توقعات وابستہ کی جا سکیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں ابھی تک کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوا، اور ایسی کوئی پیشرفت نہیں جس پر زیادہ امیدیں رکھی جا سکیں۔ وزیر دفاع کے مطابق قطر کے وزیر دفاع اور ترکی کے انٹیلیجنس چیف مذاکرات میں کامیابی کے لیے سرگرم ہیں، اور یہ دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ بات چیت میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وفد کل رات واپسی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گیا تھا، لیکن قطر اور...
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار تاج محمد آفریدی کو 45 ووٹ ملے، مجموعی طور پر 137 ووٹ پول ہوئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خرم ذیشان کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت سچ، عوامی امانت اور عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ہے۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا سول سروس نظام درکار ہے جو جدید، شفاف، میرٹ پر مبنی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو۔ ان کے مطابق حکومت ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت بیوروکریسی کو نئی روح، مقصد اور توانائی کے ساتھ فعال بنا رہی ہے تاکہ یہ نظام عوامی توقعات کے مطابق کام کر سکے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں “مقامی حقائق اور علاقائی مستقبل” کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔ تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خزانہ پروفیسر انیس الزمان چوہدری، ہائی کمشنر محمد اقبال کاشف راٹھور، اور...
پاکستان ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا. مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔نجی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں. استبول میں گزشتہ مذاکرات 4 روز جاری رہے۔ تاہم طالبان کے غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرکے امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان وفد نے...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے 6 ارب 39 کروڑ روپے کی تقسیم کا آغاز خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا کہ کسی متاثرہ شخص کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں مسلسل رابطے میں رہیں، رات گئے اور صبح سویرے افسران سے احکامات جاری کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مقامی حقائق کو سمجھے بغیر علاقائی ترقی کے پائیدار اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے، تعلیمی اداروں کو تحقیق کے ذریعے پالیسی سازی میں رہنمائی فراہم کرنی چاہیے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے،پاکستان کو21 ویں صدی کے چیلنجز سے ہم آہنگ، جدید، شفاف اور عوام سے جڑا ہوا سول سروس نظام درکار ہے،حکومت ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت بیوروکریسی کو نئی روح،مقصد اور توانائی کے ساتھ متحرک کر رہی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں”مقامی حقائق اور علاقائی مستقبل” کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی...
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کو خراب کرنے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی سرپرستی میں چلنے نیٹ ورکس کا صفایا اولین ترجیح ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سرفراز بگٹی نے چلتن اور بلیدہ میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے...
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اس طرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی...
محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے زیرِ حمایت مسلح گروہ کسی قومی نظریے یا خودمختار منصوبے کا نتیجہ نہیں، جن کا مقصد عرب معاشروں کو تقسیم کرنا، انہیں اندرونی خانہ جنگیوں میں الجھانا، مزاحمتی قوتوں کو کمزور کرنا اور معیشت و سیاست کو امریکی و مغربی نظام کے تابع بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رکن محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے پاس کوئی خودمختار یا اسٹریٹجک منصوبہ نہیں ہے، بلکہ وہ صرف امریکی صہیونی منصوبوں کے دائرے میں عمل کرتا ہے۔ ان کے مطابق ابوظہبی عرب اقوام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا ایک علاقائی آلہ بن چکا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حالیہ دنوں میں غزہ اور سوڈان میں ہونے...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا، جبکہ باقی ارکان بھی زیر غور ہیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے مسلسل دہشت گردی ہو رہی ہے، جس کے باعث شہادتیں ہو رہی ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائیوں پر بھی گفتگو ہوئی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ سپیکر ملک احمد خان نے کاروبار میں آسانی کے لیے ای بز متعارف کرانے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر ان کی تعریف کی۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا...
پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف ہم نےاپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ شہریت کس...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے اینج ہی سہی۔ دوست ممالک کے کہنے پر کابل دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کرے گا تو یہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک امن اوراعتماد کی بحالی نہیں ہوگی تب تک تجارت یا دیگر مثبت پیشرفت ممکن نہیں، اگر کابل مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر وہ ضد پر اڑے ہیں یا ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشت گردی یا ٹی...
وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ نئی دلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں‘ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوان شہید ہوئے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئی دہلی اور افغان طالبان کے درمیان...
انہوں نے کہا بھارتی حکومت کو خدشہ تھا کہ اگر وہ بات چیت کا حصہ بنے تو وہ لداخ کے لیے بہترین چیز پر اصرار کریں گے اور محض علامتی یقین دہانیوں پر ہرگز کان نہیں دھریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جانتی ہے کہ ان کے شوہر سیاسی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے لہذا اس نے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق انگمو نے نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی حکومت کو پتہ ہے کہ وانگچگ کو توڑا نہیں جا سکتا...
ٹرمپ کا مودی پر طنزیہ وار، “خونی قاتل” قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے انہیں “خونی قاتل” قرار دے دیا۔رپورٹس کے مطابق، اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے فیصلہ کن کردار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں، مگر “کچھ رہنما امن نہیں چاہتے”۔ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا:”مودی دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں۔”اس دوران انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا: “مودی بولتے...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران ایئر نے مشہد-زاہدان-کوئٹہ پرواز کا آغاز کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران ائیر فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایران کے کونسل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کا واٹر کینن سلامی سے خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات 9:30 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ان کامیاب آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی، ہم اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے، خیبر پختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں,مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے، جنگ چھیڑ رہا ہے۔ العربیہ کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئی دہلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں۔ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپورجواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔...
پشاور: وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اسمبلی فلور پر پاک افغان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا تھا، صوبہ بھی اسٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ کوئی ملک کسی کا سگا نہیں ہوتا سب اپنے مفادات دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس وقت ایک اسٹیٹ مین کی ضرورت ہے جو پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پختونخوا کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بند...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ نئی دلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوان شہید ہوئے۔
ویب ڈیسک:پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیلئے میزبانوں کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد جو استنبول سے وطن واپسی کے لیے تیار تھا، اب مزید قیام کرے گا، پاکستان نے میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اس بار بھی مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کاروائی کرے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ...
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے انہیں "خونی قاتل" قرار دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق، اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے فیصلہ کن کردار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں، مگر "کچھ رہنما امن نہیں چاہتے"۔ ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا:"مودی دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں۔" اس دوران انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا: "مودی بولتے ہیں، ’نہیں، ہم لڑیں گے!‘ — میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضر سروس جج کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا ہے کہ حاضر سروس جج کے خلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل کلثوم خالق کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو کر آگاہ کیا کہ میری درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشن دیں، میرا نام سپریم کورٹ کے لائسنس کی فہرست...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون وکیل کلثوم خالق کی جانب سے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی۔ درخواست گزار کا مؤقف وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ان کے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دی تھیں جس کے باعث ان کا سپریم کورٹ کا لائسنس روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام سپریم کورٹ کے لائسنس یافتہ وکلا کی فہرست میں شامل تھا، مگر عدالتی آبزرویشن کے بعد انہیں لائسنس نہ مل سکا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ جسٹس...
میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن کی موت ہوگئی۔ 17 سالہ بین آسٹن اپنے میلبرن کے فرنٹری گلّی کرکٹ کلب میں نیٹس کی تربیت کے دوران ایک ساتھی کھلاڑی کی گیند لگنے سے زخمی ہوا۔ ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ کےمطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں: بولر بولنگ کے دوران ہارٹ اٹیک کے سبب چل بسا بین کے والد، جیس آسٹن نے کہا کہ خاندان ’بالکل تباہ‘ ہو گیا ہے اور ’ہمارے خوبصورت بین‘ کی موت سے بہت افسردہ ہیں۔ کرکٹ وکٹوریا نے بھی یہی جذبات ظاہر کیے، اور کہا کہ پورے ملک کی کرکٹ کمیونٹی اس نوجوان کھلاڑی...
ذرائع کے مطابق بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پر کئی دہائیوں سے طاقت، جبر اور دھوکے سے حکومت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت روز اول سے کشمیری عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کر رہا ہے جبکہ وہ بھی آزادی، مساویانہ سلوک اور احترام کا حق رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پر کئی دہائیوں سے طاقت، جبر اور دھوکے سے حکومت کی جا رہی ہے جبکہ عالمی برادری خصوصا اقوام...
انہوں نے تمام علیل کشمیری نظربندوں کو فوری اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور عدالتوں و حکام سے اپیل کی کہ کشمیری نظربندوں کے انسانی حقوق اور صحت کی ابترحالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے سینئر حریت رہنمائوں محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کی غیر قانونی نظربندی کے دوران تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے اہلخانہ کے مطابق، جنہوں نے...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آوارہ گفتگو کرتے ہیں اور وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چیک کروانے کی ضرورت ہے۔ رانا ثنااللہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ وہ تقریر میں کچھ اور کہتے ہیں، عمل میں کچھ اور۔ ان کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، انہیں چیک اپ کروانا چاہیے۔ ’عمران خان سے سیاسی مشاورت کی اجازت نہیں‘ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان...
انھوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو گزشتہ 78 برسوں سے ہر عالمی فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے، ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف بھرپور احتجاجی...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابلِ عمل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرنے کی کوشش کرے تو مسلح افواج اس کا بھرپور، مناسب اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بن چکے ہیں اور نئی دہلی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں موجود تھا تو اس دوران پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کی اور بدقسمتی سے ہمارے کئی جوانوں نے جامِ شہادت...
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، 6 کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل سٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں مختلف کمپنیوں نے نوجوانوں میں انٹرن شپ لیٹر تقسیم کیے‘ جاوید قصوری، ضیاالدین انصاری ، شکیل احمد ترابی، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد ‘لاہور کی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی پارلیمانی جماعتوں نے صوبے میں قیام امن کے لئے متعلقہ اداروں سے تفصیلی بریفنگ لینے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں سپیشل سکیورٹی کمیٹی کا پہلا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال، جاری عسکری کارروائیوں کے اثرات اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سیاسی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ 2007 سے اب تک مختلف اوقات میں ہونے والے آپریشنز نے کوئی دیرپا نتیجہ نہیں دیا بلکہ عوام کو مسلسل جانی و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ میری عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، سڑک پر بیٹھنا میری کمزوری نہیں بلکہ عدالتوں کی بے بسی ہے جو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں۔ ہماری جدوجہد حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے لیے ہے جس میں وکلا برادری کا مرکزی کردار ہے،اگر ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 کارکنان ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو وڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟مفتی منیب کے کہنے پر فہرست جاری کریں گے کہ لبیک والوں کے کتنے افرادزخمی ہوئے مگر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ 600بندے مارے گئے، اتنی لاشوں سے تو پہاڑ بن جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے بند کردینا، املاک جلانا، کسی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ُپشاور (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی نے استنبول مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز اختتام پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی کابل حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ عسکری طرزِ فکر سے نکل کر ذمہ دارانہ طرزِ حکمرانی اپنائیں، اور بین الاقوامی سفارتی اصولوں اور ضوابط کی پاسداری کریںا ورکہا ہے کہ امن عمل میں دونوں طرف کے سیاسی اور کاروباری قوتوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ایک بیان میں اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف ہے کہ جنگ اور تشدد کسی بھی سیاسی مسئلے کا دیرپا حل نہیں ہو سکتے۔ پائیدار اور باعزت امن، جو جامع مذاکرات اور باہمی احترام کے ذریعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں پہلے حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں،نوازشریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ ۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں پہلے حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں،40 ارب روپے کا کوہستان کرپشن اسکینڈل اس کی بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں 80 منصوبے شروع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کے لاکھوں حامی اگلے سال کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ پارٹی کو انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔نئی دہلی سے برطانوی خبررساں ادارے کو تحریری جواب میں 78 سالہ مفرور حسینہ واجد نے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی حکومت کے تحت بنگلا دیش واپس نہیں جائیں گی جو عوامی لیگ کو شامل کیے بغیر بنے، اور وہ بھارت میں ہی رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جہاں وہ اگست 2024 ء میں طلبہ تحریک کے بعد فرار ہو گئی تھیں۔نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت جو حسینہ واجد کی برطرفی کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، 6 کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمے داری سے مکمل غافل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔...