قطر پر اسرائیلی حملہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعطم شہباز شریف نے دوحہ میں اسرائیل کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اور اپنی طرف سے دوحہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے غیر قانونی حملے اور خوف ناک بمباری، رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردی اور یک جہتی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جارحیت کا یہ عمل سراسر بلاجواز ہے، یہ حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہے، جس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر پر حملہ؛ حماس کے اہم رہنما شہید
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ریاست قطر اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور طریقے سے کھڑا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔