2025-11-04@10:07:06 GMT
تلاش کی گنتی: 1627

«شفیق العالم کے مطابق»:

(نئی خبر)
    لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور میاں محمد نواز شریف کا گزشتہ روزٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم نے جس طرح متحد ہو کر حالیہ جنگ میں بھارت کو شکست دی، مستقبل میں بھی ہمیں اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل اور جذبات ہمارے کشمیریوں بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، بھارت نے ظالم ہے اور اپنے ظلم کو جاری رکھنے کیلئے بھارت نے پاکستان میں کئی محاذ کھولے تاکہ مسئلہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اقتصادی تھنک ٹینک ٹاپ لائن ریسرچ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے اور سود اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ محصولات میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے معاشی اشاریے عالمی مالیاتی ادارے  (آئی ایم ایف) کی توقعات سے بھی بہت بہتر رہے ہیں۔ ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال 25-2024 میں پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگیا،  مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوارکا صرف 5.38 فیصد رہا اور یہ کامیابی ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں 36 فیصد سالانہ اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران...
    —فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بےبنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ چین، پاکستان و افریقی ممالک کے جنگجو روس کیلئے لڑ رہے ہیں، زیلنسکی کا دعویٰکیف یوکرین کے صدر ولادیمیر...
    کراچی: سپریم کورٹ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں زائد داخلے کے تنازع پر کالج انتظامیہ کی ہائیکورٹ کے فیصلے  کے خلاف اپیل پر طالبہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے روبرو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں زائد داخلے کے تنازع سے متعلق کالج انتظامیہ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ میڈیکل کالج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے تمام میڈیکل کالجز کو داخلے کا کوٹہ الاٹ کیا جاتا ہے۔ میڈیکل کالج لیاری میں لیاری ٹاؤن کے لیے 15...
    قومی اسمبلی نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی گئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیادت کوبھیج دیا،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی...
    سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سابق ایم پی اے پر مدعی مقدمہ کی جانب سے تشدد کیا گیا۔ سابق ایم پی اے کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارلس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق آپ نے اسپتال میں جاکر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ وہاں کیا کرنے گئے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے، مودی سرکار کے مکروہ منصوبے کو بے نقاب اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے آج یوم سیاہ منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں سینئر حکام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش...
    دنیا کو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے بحران سے بچانے کے لیے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں 179 ممالک کے مندوبین اور سینکڑوں ماہرین ماحول، سائنس دان اور صنعتی نمائندے پلاسٹک کی آلودگی روکنے کے عالمی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ مجوزہ معاہدہ پلاسٹک کی تیاری، استعمال، ری سائیکلنگ اور تلفی کے تمام مراحل کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحول، انسانی صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کا سدباب ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے فوری اقدام نہ کیا تو 2060 تک پلاسٹک کا فضلہ 3 گنا بڑھ...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی/ نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے بلندی درجات، ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ 
     بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جارہا، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔مقبوضہ وادی میں نو آبادیاتی بھارتی ایجنڈے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، لائن آف کنٹرول کے آر پار بھی کشمیری یوم استحصال کشمیر منائیں گے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے ہی آئین میں ترمیم کرکے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21000 سے زائد کشمیری...
    لاہور میں جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزرا کی مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے، عالمی برادری اسرائیل کی ان حرکات کا نوٹس لے، مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے۔ لاہور میں جاری اپنے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کی اسرائیلی کوششیں دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، اسرائیلی وزراء کی جانب...
    سٹی 42: صدر آصف علی زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی  صدر آصف علی زرداری  نے  وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت  کی ، صدر  نے  میاں شاہد کی بلندی  درجات اور  ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی  صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ ڈی پی او کی 2 خالی سٹیوں سمیت 5 اضلاع کے لیے 3 خواتین سمیت 12 پولیس افسروں کے انٹرویو _
    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا، ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہوگئی۔  اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے کی اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 3953 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 37.20 ڈالر پر برقرار ہیں۔  دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 368 ڈالر تک پہنچ گئی۔   یاد رہے کہ آخری بار سونے کی قیمت میں 6100 روپے اور...
    صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم سے انکے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاوس آمد،صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ، صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت ،صدر کا میاں شاہد کی بلندی درجات ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا،صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب(پاکستان بزنس فورم ) و چیئرمین خصوصی کمیٹی بحالی کاٹن صنعت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا پاکستان میں کپاس کی فصل کی صورتحال اس سال بھی تشویشناک ہے۔  یکم اگست 2025 تک پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (PCGA) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی مجموعی آمد 5 لاکھ 93 ہزار 821 بیلز رہی، جو گزشتہ سال اسی تاریخ تک 8 لاکھ 44 ہزار 257 بیلز تھی۔ اس طرح ایک سال میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بیلز کی کمی ہوئی، جو 30 فیصد سے زیادہ بنتی ہے۔صوبہ وار جائزہ لیا جائے تو پنجاب میں اب تک...
    آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو چار دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی سرگرمیاں علاقے میں بدامنی کا باعث بن سکتی تھیں حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف دفعہ سولہ ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور انہیں سنٹرل جیل میں چار روز کے لیے یا اگلے حکم تک حراست میں رکھا جائے گا انتظامیہ کے مطابق یہ قدم امن عامہ کے تحفظ...
    اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
    کراچی (نیوز ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی کرکٹ ایونٹ، لیگ یا مقابلے میں “پاکستان” کے نام کے استعمال کے لیے پی سی بی کی پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی ٹیم نے 30 جولائی کو سیمی فائنل اور اس سے قبل 20 جولائی کو گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے یہ اہم میچز منسوخ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے۔ میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی گذشتہ رات دو بجے کے بعد مری سے اتفاق اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔ نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد اتفاق ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام جامعہ مسجد اتفاق قاری نصیر پڑھائیں گے۔ مرحوم کے دوست احباب اور لیگی رہنماوں کی ان کی گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ Post Views: 9
    سندر (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے۔مرحوم گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ میاں شاہد شفیع مری میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوا ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بعد نماز عصر اتفاق مسجد میں ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ حتمی وقت خاندان کی جانب سے ترجمان کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
    نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع نے شاہد شفیع کے انتقال کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہد شفیع کا انتقال مری میں ہوا، وہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔خاندانی ذرائع نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ مرحوم شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ کل اتفاق مسجد ماڈل ٹاون لاہورمیں ادا کی جائے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہدشفیع انتقال کرگئے ۔  مرحوم شاہد شفیع فیملی کے ہمراہ مری میں قیام پذیر تھے، اُن کی میت مری سے لاہور منتقل کی جائے گی۔  مرحوم کی نماز جنازہ کل اتفاق مسجد میں ادا کی جائے گی۔  سربراہ مسلم لیگ(ن)نوازشریف نے شاہدشفیع کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔   محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء) نئے مالی سال کے آغاز کے بعد مہنگائی کی اونچی اڑان پھر سے شروع، جولائی 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے جولائی 2025 میں مہنگائی میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جون 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ جولائی 2024 میں 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 2.15 فیصد اور شہروں میں مہنگائی میں 3.45 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ دیہات...
    اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے حکم امتناع جاری کرنے کے بعد بیلف کے ذریعے چارج دلوا دیا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جمعہ کو دوبارہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا تو ایچ ای سی ملازمین کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم جنہیں سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کے دور میں کمیشن ممبران کی منظوری سے برطرف کیا گیا تھا، انہوں نے اس حکم کے خلاف مقامی عدالت سے اسٹے آرڈر لیا تاہم انہیں چارج لینے سے زبردستی روک دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ضیاء...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا۔ محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ملاقات کی اور اپنی وزارت سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر صحت نے ملک میں شعبہ صحت میں جاری منصوبوں اور اصلاحات کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
    مونس علوی— فائل فوٹو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ہراسانی کا مرتکب قرار دینے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔گزشتہ روز صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔محتسب کا کہنا تھا کہ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مونس علوی نے جمعرات کو بطور سی ای او دوبارہ چارج سنبھالا تھا خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر سزا، مونس علوی نے ردعمل دے دیا کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت، عہدے سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) وسائل کے ناقص انتظام اور حد سے زیادہ استعمال کی وجہ سے ایران کو بجلی، گیس اور پانی کی، خاص طور پر زیادہ طلب والے مہینوں میں، قلت کا بار بار سامنا رہتا ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ صدر پزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ '’’اگر ہم تہران میں پانی کے استعمال کو قابو میں نہ رکھ سکے اور عوام نے تعاون نہ کیا تو ستمبر یا اکتوبر تک ڈیموں میں پانی نہیں بچے گا۔‘‘ ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم کی سربراہ، شینہ انصاری کے مطابق، ملک گزشتہ پانچ سالوں سے خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی سطح پر نئے تاریخی ٹیرف کے نفاذ کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعے کی صبح شدید مندی دیکھی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن کی بڑی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا دھچکا پہنچا، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے انڈیکس سرخ زون میں داخل ہو گئے ہیں۔ جاپان کے بینچ مارک نکئی 225 میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جنوبی کوریا کا KOSPI انڈیکس 3.2 فیصد کی شدید گراوٹ کے ساتھ نیچے آ گیا، تائیوان کا TAIEX 0.4 فیصد کمی کے ساتھ بند، البتہ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں معمولی 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اقدامات سے عالمی...
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل...
    فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے 167 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے جبکہ اس کیس میں 77 افراد کو بری کیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت فیض اللّٰہ کموکا، رانا اسد محمود خان، بلال اشرف بسرا، ہارون رشید، عمارہ رشید، صاحبزادہ حسن رضا اور کامران ورک کو اس مقدمے سے بری کردیا گیا ہے۔ دوسری...
    اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فوٹو گرافر عمر سعید نے سنگین الزامات عائد کر دیے۔ عمر سعید نامی فوٹوگرافر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکار وہاں موجود دوسرے افراد کی جانب اشارے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ انکشاف کیا کہ فہد مصطفیٰ نے شو کے سیٹ پر ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ فوٹوگرافر نے فہد مصطفیٰ پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کی نوکری سے نکلوایا۔ یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید جیتو...
    عالمی اتھلیٹکس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ عالمی درجہ بندی کے مقابلوں، جیسے کہ عالمی چیمپیئن شپ، میں خواتین کے درجے میں حصہ لینے کے خواہش مند کھلاڑیوں کو ایک بار لازمی جینیاتی جانچ سے گزرنا ہوگ, اس اقدام کا مقصد خواتین کے کھیل کی ساکھ اور برابری کے اصول کو تحفظ دینا ہے۔ یہ جانچ ’ایس آر وائے‘ جین کی موجودگی معلوم کرنے کے لیے کی جائے گی، جو حیاتیاتی صنف کے تعین میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ جانچ صرف ایک بار زندگی میں کی جائے گی اور یہ گال کے اندرونی نمونے یا خون کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ادھار کے جوتے پہن کر میراتھن کے عالمی ریکارڈقائم کرنے والا کار حادثے میں ہلاک نئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) 2021 میں نوجوان افغان خاتون فاریبہ٭ نے یونیورسٹی میں ڈگری کی تعلیم کا آغاز ہی کیا تھا کہ طالبان دوبارہ برسراقتدار آ گئے اور انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کو ثانوی اور اعلیٰ درجے کی تعلیم کے حصول سے روک دیا۔یہ طالبان کی جانب سے افغان خواتین اور لڑکیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے اقدامات میں سے ایک تھا اور آج افغانستان صنفی فرق کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔فاریبہ کہتی ہیں کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ ان تاریک حالات میں امید کو کیسے برقرار رکھیں۔ Tweet URL افغانستان دنیا کا واحد ملک نہیں جہاں صنفی مساوات میں کمی آ رہی ہے...
    بیجنگ :2026 سے شروع ہونے والے چین کے’’15 ویں پانچ سالہ منصوبے‘‘ کے لئے چین کی اقتصادی بنیاد مستحکم ہے، یہ بہت سے فوائد، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت کی حامل ہے، اور طویل مدتی مثبت حمایت کے حالات اور بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے ہیں. اگلے پانچ سالوں میں چین کی معاشی صورتحال پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے تازہ ترین بیان سے بین الاقوامی برادری میں بڑی دلچسپی پیدا ہوئی ہے ، اور چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی طرف سے 2023 سے 2025 تک دنیا بھر کے 46 ممالک کے کل 47،000 جواب دہندگان کے لئے پیش کردہ سوالنامہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ جواب دہندگان نے چین...
    محمد عمران: اٹک میں حسن ابدال برساتی نالےمیں ڈبل کیبن ڈالا بہہ گیا،گاڑی میں1ہی فیملی کے 10افرادسوارتھے ،5افرادکوزندہ نکال لیا گیا ،5کی تلاش جاری،لاپتاافرادمیں 4خواتین اور 1بچہ شامل ہے۔ اٹک کی تحصیل حسن ابدال کےعلاقہ جھادی کس کے قریب پیش ایاجہاں برساتی نالہ میں پلی کےاوپر پانی زیادہ ہونے سے ویگوڈالہ پانی میں بہہ گیا بہہ جانے والی گاڑی میں ایک ہی فیملی کے دس افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو زندہ بحفاظت نکال لیاگیاجںکہ پانچ افراد جن میں چارخواتین اور ایک بچہ شامل ہےتاحال لاپتہ ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں آپریشن میں مصروف عمل ہےاپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹایمرجنسی آفیسر علی حسین خودکررہے ہیں۔متاثرہ فیملی کاتعلق واہ کینٹ سے...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے حکم نامہ جاری کیا۔ڈویژن بینچ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل کا سنگل بینچ کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل رہے گا، درخواست میں پورے پاکستان میں درج 400 مقدمات کی انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا گیا حکم نامے کے مطابق بادی النظر میں اکثر مقدمات میں ٹرائل مکمل، سزا یا بریت کے فیصلے ہو چکے...
    لاہور: پنجاب بھر میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی 17 ڈسٹرکٹ کنزیومر عدالتیں 19 سال بعد باقاعدہ ختم کر دی گئیں، ججز کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں 2006ء میں صارفین کے حقوق کے لیے یہ عدالتیں بنائی گئی تھیں، منگل 29 جولائی سے پنجاب بھر کی یہ تمام اسپیشل کنزیومر کورٹس مکمل بند ہوگئی ہیں، ان عدالتوں کا ریگولر اسٹاف دیگر عدالتوں دفاتر میں تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ کنٹریکٹ اور عارضی تمام اسٹاف کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ ان عدالتوں میں مجموعی طور پر 1682 کیسز زیر سماعت تھے، اسپیشل کنزیومر کورٹ راولپنڈی میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد...
    خیبرپختونخوا کے معروف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے افراد کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے، حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر علاقوں میں داخلے سے پہلے انٹری فیس کی ادائیگی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اب کاغان ویلی سمیت متعلقہ مقامات پر جانے سے پہلے انٹری فیس ادا کرنا ضروری ہوگا۔ اس سلسلے میں حسام آباد کے مقام پر ایک انٹری فیس وصولی پوائنٹ قائم کیا جائے گا، جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے، چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے اور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے فیس وصول کی جائے گی۔   View this post on Instagram   A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) حکومت کے اس فیصلے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) اردن کے حکام کے مطابق جرمن چانسلر میرس اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی منگل کو برلن میں ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے کی موجودہ سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چانسلر میرس نے پیر کے روز کہا تھا کہ ان کی حکومت اردن کے ساتھ مل کر غزہ پٹی کے انتہائی ضرورت مند عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کی خاطر کام کرے گی۔ میرس نے کہا تھا، ''ہم جانتے ہیں کہ یہ غزہ کے عوام کے لیے بہت چھوٹی سی مدد ہو سکتی ہے، لیکن یہ ایک حصہ ہے جو ہم...
    شاہی حکم پر جمیکن جڑواں بچیاں سعودی عرب منتقل، سرجری کا فیصلہ معائنے کے بعد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز ریاض، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر جمیکا سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیاں ’’آزاریا‘‘ اور’’آزورا‘‘اپنے والدین کے ہمراہ ریاض پہنچ گئیں۔ ان کی آمد کا مقصد ان کے ممکنہ آپریشن اور جسمانی علیحدگی کا طبی جائزہ لینا ہے۔بچیوں کو جمیکا سے سعودی وزارتِ دفاع کے میڈیکل ایویکویشن طیارے کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں وزارت نیشنل گارڈ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں واقع کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن ہاسپٹل...
    وزیراعظم شہباز شریف جلد گرین لائن بس فیز 2 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کی توسیع کی منظوری اس بجٹ میں دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیراعظم شہباز شریف گرین لائن بس منصوبے کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے کراچی کے شہریوں کو بہت زیادہ سہولت ملے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے درمیان موٹروے کا جو حصہ نامکمل ہے اُس کی منظوری بھی دی جاچکی ہے جلد وفاقی حکومت رواں سال اُس پر کام شروع کرے رہی ہے جو تین سال میں مکمل ہوگا اور...
    فائل فوٹو  نوشہرو فیروز میں گزشتہ روز گھر کے سامنے سے ملنے والی 15 سالہ لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو رشتے داروں نے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 4 ماہ قبل ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی تھی، وڈیرے نے فیصلہ کرکے فریقین پر چار لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا، وڈیرے نے میری بیٹی کی ملزم سے شادی کروانے کافیصلہ کیا تھا، ملزم لال ڈنو اور اس کے بھائی نے کل میری بیٹی کو زہریلی گولیاں...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت جشنِ آزادی 2025 کی تقریبات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس سال کے جشن آزادی کو "معرکۂ حق" کے تھیم کے تحت شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ، کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت ممتاز بینکرز، صنعتکاروں اور تاجر برادری کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کو قومی جوش و جذبے سے بھرپور اور یادگار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا...
    صحت کے وزیر سید مصطفی کمال نے بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔بیجنگ میں گلوبل ہیلتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدت سازی اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے عالمی شراکت داروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہیں اس سلسلے میں تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اشتہار
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں استعمال شدہ (لنڈا کے) کپڑوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صرف گزشتہ مالی سال کے دوران 51 کروڑ ڈالر مالیت کے 11 لاکھ 37 ہزار 510 میٹرک ٹن پرانے کپڑے درآمد کیے گئے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ ملک بھر میں سیکنڈ ہینڈ ملبوسات کی فروخت کا مرکز کراچی ہے، جہاں ہر ماہ چار سو سے پانچ سو کنٹینرز یورپ، امریکا، جاپان اور کوریا سے پہنچتے ہیں۔ کراچی کی مختلف مارکیٹوں اور گوداموں میں اترنے والے ان کنٹینرز سے مال آف لوڈ کرکے چھانٹی کی جاتی ہے۔ یہاں سے ملک بھر کے ہول سیلر کپڑے خرید کر اپنے شہروں...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    شیخ حسینہ واجد کے قریبی ساتھی اور بنگلا دیش کے سابق چیف جسٹس 81 سالہ خیرالحق کو قتل کے مقدمے میں جیل بھیج دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا پولیس افسر ناصر الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس خیرالحق انھیں طلبا احتجاج کے دوران نوجوان کے قتل پر باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ سابق چیف جسٹس پر حکومت مخالف طلبا تحریک کو کچلنے کے دوران ایک نوجوان ہلاکت کے علاوہ متعدد دیگر مقدمات بھی ہیں۔ سابق چیف جسٹس خیرالحق کو سخت سیکیورٹی میں ڈھاکا کی عدالت میں لایا گیا جہاں وہ مکمل خاموش رہے۔ جہاں جج نے انھیں عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ کیس کا پس منظر گزشتہ برس شیخ حسینہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران بنگلا دیش نیشنلسٹ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں احتجاج پی ٹی آئی تحریک انصاف عمران خان
    نجی محفلوں، قہوہ خانوں، اور بیٹھکوں میں تختہ بجا کر گانے والے شرمیلے انسان کیسے فلمی سنگیت کے بےتاج بادشاہ بنے۔ استاد وحید خان اور بڑے غلام علی خان سے موسیقی کی تعلیم لے کر سنگیت پر راج کرنے والے رفیع کے گائے ہوئےگیت دلیپ کمار سے لے کر گوندا پر فلمائے گئے۔ اس کے علاوہ شیام سندر سے لےکراوشاکھنا اور بپی لہری تک 40 موسیقاروں کے ساتھ سنگیت کا سفر طے کیا۔ 80 سے زائد گلوکاروں کے ساتھ 2 گانے ریکارڈ کروائے۔ 2 زبانوں اردو، ہندی، پنجابی، بنگالی، میراٹھی، بھوجپوری، پوربی، گجراتی، کانڈا، آسامی، تیلگو،  راجھستانی، سندھی، فارسی، عربی،کیرالی، کشمیری پہاڑی، انگریزی میں نیم کلاسیکل سے لے کر موسیقی کی تمام اصناف میں جادو جگانے والے نے گیت، دیش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، دفاعی اشتراک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کراچی اور ادیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور پاکستان و ایتھوپیا کے درمیان فضائی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات کو سراہا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے...
    مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے حال ہی میں اپنے لپ فلرز ختم کروانے کا فیصلہ کیا۔ جب انہوں نے اس کاسمیٹک طریقہ علاج سے چھٹکارا پایا، تو ان کا چہرہ کچھ دنوں کے لیے سوج گیا۔ ان کے اس بولڈ فیصلے کو کئی لوگوں نے سراہا، لیکن انٹرنیٹ پر ایک بڑی تعداد نے عرفی جاوید کی ظاہری شکل کا مذاق بھی اُڑایا۔  کچھ لوگوں نے ان کے منفرد انداز کو لے کر نفرت انگیز تبصرے کیے تو کچھ نے کہا کہ وہ کارٹون کی طرح لگ رہی ہیں۔ اب انہوں نے اپنے ’فلر فری چہرے‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں ان کے چہرے کی سوجن کم ہوگئی ہے اور وہ خوبصورت دکھائی دے رہی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن قائم کرنے کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ معطل کردیا اور کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی جس میں راؤ عبد الرحیم کی جانب سے وکیل کامران مرتضیٰ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ اس فیصلے سے آپ متاثرہ کیسے ہیں ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہمیں مکمل حق سماعت نہیں دیا گیا ۔ 400 کیسز ہیں اور کچھ کیسز اس کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ کیا اس کیس...
    اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کرتے ہوئے کمیشن کی تشکیل کاجسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔راو عبدالرحیم ایڈووکیٹ نیکمیش کی تشکیل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت کی تھی اور درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “فری انرجی مارکیٹ پالیسی” آئندہ دو ماہ میں حتمی نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جس کے بعد حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری کا عمل مستقل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان، جناب عثمان ڈیون (Ousmane Dione) کر رہے تھے۔ وزیر توانائی نے بتایا کہ نئے ماڈل CTBCM (Competitive Trading Bilateral Contract Market) کے تحت ملک میں بجلی کی آزادانہ تجارت...
    دنیا بھر میں ایمازون پرائم کے کروڑوں صارفین ایک نئی قسم کے آن لائن فراڈ کا شکار بن رہے ہیں، جس میں اسکیمرز جعلی پیغامات کے ذریعے ذاتی معلومات اور مالی تفصیلات چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق ایمازون پرائم نے اپنے 220 ملین عالمی پرائم صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اسکیمرز (فراڈ کرنے والے) ایمازون کے اہلکاروں کا روپ دھار کر پرائم صارفین کو جعلی ای میلز اور فون کالز کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ ان کی لاگ اِن تفصیلات، بینک معلومات، اور حتیٰ کہ سوشل سیکیورٹی نمبرز بھی چرائے جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: زیرو سے شروع کرنیوالے ایمازون سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟ ان حملوں میں اضافے کے بعد ایمازون اور...
    اسلام آباد: توہینِ مذہب الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ  نے فیصلہ محفوظ  کرلیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے وکلا کو ہدایت کی کہ ابتدائی آرڈر ریڈر سے معلوم کر لیجئے گا ۔ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ، جس میں راؤ عبد الرحیم کی جانب سے وکیل کامران مرتضیٰ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ اس فیصلے سے آپ متاثرہ کیسے ہیں ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہمیں مکمل حق سماعت نہیں دیا گیا ۔ 400 کیسز ہیں اور کچھ کیسز اس کورٹ کے دائرہ...
    کراچی(شوبز ڈیسک)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کئی ماہ پرانی لاش ملنے کے بعد اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت معمہ بنتی جا رہی ہے۔ اداکارہ کی پراسرار گمشدگی، ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں اور لاش کے ساتھ برآمد ہونے والے مشکوک شواہد نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے اس وقت ملی جب گمشدگی کی شکایت پر تفتیش شروع کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کی موت سات یا آٹھ اکتوبر 2024 کو واقع ہوئی، جبکہ ان کا موبائل فون آخری بار 7 اکتوبر کی شام پانچ بجے استعمال ہوا۔ تاہم اس کے باوجود اداکارہ کے واٹس ایپ...
    مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور الحاق پاکستان کے نظریے کو فروغ دینے میں جموں و کشمیر لبریشن سیل ایک کلیدی ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد خطے میں جشن آزادی کی تیاریوں پر آزاد کشمیر کے وزرا کیا کہتے ہیں؟ سوشل میڈیا کیمپینز، سیمینارز اور عوامی رابطہ مہمات کے ذریعے یہ ادارہ مختلف کشمیری ایام پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ یوم الحاق پاکستان کی مناسبت سے بھی لبریشن سیل نے کئی اہم تقریبات کا انعقاد کیا۔ یہ ادارہ کیا ہے اور کیسے کام کر رہا ہے اس کی تفصیل بتائی سیل کے انچارج ڈاکٹر راجا سجاد خان نے۔ دیکھیے علیشا عندلیب کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ملک کی کھیلوں کی فیڈریشنز میں اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی اسپورٹس فیڈریشن میں عہدیدار کی عمر کی حد 70 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ پی ایس بی کے 34ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کی۔ رانا ثناء اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشنز کو باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کھولا جانا چاہیے تاکہ کھیلوں میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے۔ انہوں نے اس فیصلے کو نئی قیادت کو موقع دینے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: قومی ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت...
    اقوام متحدہ کی سب سے بڑی عدالت، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس  (آئی سی جے) نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک فوری اور وجودی خطرہ ہے اور جو ممالک اس سے متاثر ہو رہے ہیں وہ قانونی طور پر ہرجانے کے مستحق ہو سکتے ہیں۔ بدھ کے روز جاری اپنے مشاورتی رائے میں عدالت نے کہا کہ وہ ممالک جو ماحولیاتی آلودگی میں ملوث ہیں اور کرہ ارض کو ماحولیاتی تباہی سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کرتے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کیس میں تحریری حکم نامہ جاری، درختوں کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری پر زور یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی جے نے...
    فائل فوٹو  فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹس کھلوانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ کے 4 ارکان سرگودھا سے گرفتار کیے گئے، ملزمان سے درجنوں ڈیجیٹل نشان انگوٹھا، موبائل سمز، ڈیوائسز اور برانچ لیس اکاؤنٹس برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان انگوٹھے کے نشانات حاصل کرکے موبائل سمز جاری کرواتے تھے، متاثرہ افراد اپنے انگوٹھے کے نشان کے استعمال ہوجانے سے مکمل لاعلم ہوتے تھے، تحقیقات میں سرکاری اداروں میں چھپی کالی بھیڑیں بھی بےنقاب ہونے کا امکان ہے۔سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل...
    چین قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا ، چینی وزارت تجارت جنیوا:عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے یورپی یونین  کے چین کے ساتھ معیاری ضروری پیٹنٹس کے حوالے سے تنازع کا فیصلہ جاری کیا۔اس حوالے سے،چینی وزارت تجارت  کے قانونی معاہدات شعبے کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا کہ ثالثی پینل نے ماہرین گروپ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ چین کے حکم ناموں نے دیگر ڈبلیو ٹی او ارکان کے پیٹنٹ حقوق کے تحفظ کو متاثر نہیں کیا اور نہ ہی یہ عالمی تجارتی قواعد کے دائرہ کار میں آنے والے دانشورانہ املاک کے نفاذ کے اقدامات میں شامل ہیں۔ چین...
    اسلام آباد: توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔ عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا  کی گئی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل راؤ عبدالرحیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے درخواست میں استدعا سے آگے بڑھ کر سوموٹو اختیار استعمال کیا۔ سنگل بینچ نے درخواست گزاروں کے الزامات کے جواب میں ہمارا مؤقف ہی نہیں سنا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کریمنل...
    ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے  ڈھاکہ میں ملاقات ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزارت داخلہ آمد پر بنگلہ دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ،بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں  سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی ۔پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔دونوں وزرائے داخلہ  نے انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پاکستان کا اپنے 9 قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 25-2024 میں 29.42 فیصد بڑھ کر 12.297 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال میں 9.502 ارب ڈالر تھا رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان کی برآمدات میں افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جانب قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا، جو کہ خطے میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے منسلک ہے، تاہم ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات گزشتہ چند برسوں سے حکومتی پابندیوں اور پالیسیوں کے باعث تناﺅ کا شکار رہے ہیں.(جاری ہے) برآمدات میں اضافے کے باوجود مجموعی تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا جس کی بنیادی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک نے جولائی کے لیے ایشین ڈیویلپمنٹ آﺅٹ ل±ک رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے، عالمی تجارت میں غیر یقینی اور کمزور مقامی طلب سے بھی خطے کے ممالک کی شرح نمو متاثر ہوگی. رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال خطے کی شرح نمو 4.(جاری ہے) 7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف تنازعات سے عالمی تجارت مزید متاثر اور توانائی کی لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے رپورٹ کے مطابق چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں اندازے سے زیادہ گراوٹ سے عالمی تجارت متاثر ہوگی، خطے کے ممالک میں زرعی پیداوار میں اضافے...
    ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں وہ اداکار فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور اس چیز کے ان کے پاس ثبوت ہیں۔ کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اس دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب رجب کے پاس 5 ہزار بھی نہیں ہوتے تھے اور کوئی اس کی مدد نہیں کرتا تھا لیکن اس نے محنت کی اور وہ ماہانہ اچھے پیسے کما رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی وجہ سے میری لوگوں سے لڑائی...
    حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری بتدریج ختم کردی جائے گی، جس کے بعد ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے شہری بھی سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ پڑھیں: بجلی کے 200 یونٹ تک کا بل حکومت دے گی، یہ رعایت کس کے لیے ہے؟ یہ انکشاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کے سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2027 تک پروٹیکٹڈ کیٹیگری مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین...
    سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سرگودھا کے 70 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، فیصلہ کے وقت اپوزیشن لیڈر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔ رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی 10،10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سرگودھا کے 70 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، فیصلہ کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔ رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں...
    بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد مِگ 21طیاروں کو ہمیشہ کیلئے غیرفعال کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری مِگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط مگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔62 سال کی مدت میں مِگ-21 نے کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا۔ 876 مِگ 21 طیاروں میں سے تقریبا 490 مِگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔انڈین ایئر فورس کے اخبارات میں دیئے گئے...
    انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری میگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط میگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 62 سال کی مدت میں میگ-21 نے کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا۔ 876 میگ 21 طیاروں میں سے تقریباً 490 میگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔ انڈین ایئر فورس کے اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات میں اطلاع دی گئی ہے کہ میگ-21 طیاروں کے ریٹائرمنٹ کی تقریب 19 ستمبر کو چندی گڑھ ایئر بیس پر ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میگ-21 کے ریٹائرمنٹ کی تقریب...
    ---فائل فوٹو  لاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    عمران خان فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کےلیےتیار ہیں، فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ سےملا ہوا ہے،گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان منافق آدمی ہے، وہ ابھی بھی اندر سے اسٹیبلشمنٹ سے ملا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست تک اپنی تحریک کو عروج پر لے جانا ہے، پانچ اگست کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، قوم میں شعور آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر نو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بونیر: زیتون اور اس سے حاصل ہونے والا تیل صدیوں سے طب، غذائیت اور خوبصورتی میں استعمال ہوتا آ رہا ہے، قرآن پاک میں بھی زیتون کا ذکر آیا ہے، جو اس کی افادیت اور اہمیت کو نمایاں کرتا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق  ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ  زیتون اور  اس کا تیل نہ صرف جسمانی صحت بلکہ دماغی اور قلبی تندرستی کے لیے بھی بے حد مفید ہے،زیتون میں وافر مقدار میں وٹامن ای، آئرن، کیلشیم، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت بخش چکنائیاں (monounsaturated fats) پائی جاتی ہیں۔ ان اجزاء کی موجودگی زیتون کو ایک مکمل صحت بخش غذا بناتی ہے۔ماہرین صحت نے زیتون کے تیل کے صحت بخش فوائد بتاتے ہوئے کہاکہ  زیتون کا تیل “گڈ کولیسٹرول” کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی گلشن اقبال کے دیرینہ کارکن فیصل خان مرحوم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔منعم ظفر خان نے مرحوم کے بھائی صفدر خان اور بیٹے عمر سے ملاقات کی، اور دعاے مغفرت کی اورمرحوم کی جماعت اسلامی سے وابستگی، تحرک اور خلوص کومحبت اوراحترام سے یاد کیا۔اس موقع پرامیرضلع شرقی نعیم اختر،گلشن ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اورجماعت اسلامی کے دیگر ذمے داران و کارکنان بھی موجود تھے،اس سے قبل مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے درسِ قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ اہلِ محلہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ 
    ایس آئی ایف سی کی کامیابی کا دوسراسال میں معیشت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے میدان میں نمایاں کامیابیاں۔ایس آئی ایف سی کی موئژ حکمت عملی سے ترسیلات زر میں28.79 کا نمایاں اضافہ رواںمالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ترسیلات زر28.79 فیصد بڑھ کر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گیں۔ ترسیلات زرکا70 فیصد سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ اور امریکہ سے موصول ہوا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواںمالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔یورپی منڈیوں میں برآمدات 8.62% بڑھی، 10 ماہ میں 7.55 ارب ڈالرکا ریکارڈ۔غیر ملکی منڈیوںیں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ، ایس آئی ایف سی کی موئژ پالیسیوں سے عالمی اداروں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم لندن کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ بانی الطاف حسین کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی طبیعت کل کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔ کچھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے جبکہ ڈاکٹرز ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق ان کا علاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے بانی ایم کیو ایم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبروں کو افسوسناک قرار دیا۔ عمران خان کے بیٹے...
    امریکا کی اپیل عدالت نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے ساتھ جرم قبول کرنے کے عوض سزائے موت ختم کرنے کے پلی بارگین معاہدے کو مسترد کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کے جج پٹریشیا ملیٹ اور نئومی راؤ نے اپنے فیصلے میں وزیر دفاع کے فیصلے کو قانونی جواز فراہم کرتے ہوئے 6 نومبر 2024 کے فوجی جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر دفاع کا مجرمان کے ساتھ پلی بارگین معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ قانون کے دائرہ کار میں آتا ہے اس لیے ہم ان کے فیصلے پر سوال اٹھانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ یاد رہے کہ اس قبل ایک فوجی عدالت نے مجرمان کے ساتھ...
    حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے میں دیگر کئی اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیاکہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، جب کہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات اسسمنٹ ٹیسٹ کی شکل میں لیے جائیں گے۔ رانا سکندر حیات نے ہدایت دی کہ...
    پنجاب میں آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے بورڈ امتحانات دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی۔وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا انعقاد پیکٹا کرے گا اور اگلے 30 دن کے اندر اس سلسلے میں مکمل لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں تعلیمی اصلاحات سے متعلق اہم نکات پر غور کیا گیا۔وزیر تعلیم نے پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے لیے انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کو موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کلاسز میں سالانہ امتحانات کے بجائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں تعلیمی معیار کی بہتری اور طلبہ کی کارکردگی کے شفاف جائزے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے لیے بورڈ کے تحت امتحانات بحال کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی نظام میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات بطور انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔رانا سکندر حیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ایک...
    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری کے اختیارات اور 2 لاکھ روپے سے زائد لین دین کے لیے بینکنگ چینلز کے لازمی استعمال پر عملدرآمد کو مؤخر کیا جائے۔ اسلام آباد میں فیڈریشن کے ایک اجلاس میں ملک بھر سے مختلف تجارتی انجمنوں کے نمائندگان شریک ہوئے، جن میں گھی و کوکنگ آئل، فلور ملز ایسوسی ایشن، اسلام آباد و راولپنڈی چیمبرز، کراچی اور لاہور چیمبرز کے آن لائن شرکا، تاجر رہنما، ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور دیگر شامل تھے۔ کاروباری برادری نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگران کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے، اجلاس کے دوران ایک...
    اسلام آباد+پشاور (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں سینٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی۔ پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پی کے کے سینٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔ گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علالت کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے قوم سے الطاف حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لندن میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے الطاف حسین کی اسپتال میں لی گئی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ( MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو شدید علالت کےباعث لندن میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ تحریک کے تمام کارکنوں، ہمدردوں اور مہاجروں سمیت پوری قوم سے...