2025-11-04@17:57:21 GMT
تلاش کی گنتی: 2444

«ویسے بھی»:

(نئی خبر)
    بھارتی کوریوگرافر دھناشری ورما نے کرکٹر یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد 60 کروڑ روپے کے مطالبے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے میڈیا میں گردش کرنے والے اس دعوے کو بالکل غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے طلاق کے بعد چہل سے 60 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں دھناشری نے اپنے تعلقات کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل وہ چھ سے سات ماہ تک یوزویندر چہل کو ڈیٹ کرتی رہیں، جس کے بعد ان کی شادی ہوئی جو چار سال تک قائم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلاق کا فیصلہ باہمی تھا اور لوگوں کا...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، تاہم اس جیت کے بعد کھیل کے میدان میں سیاست کا رنگ بھی غالب آگیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہی کی دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آپریشن سندور یاد آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فوجی انداز اپناتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور کا بھی وہی نتیجہ رہا۔ #OperationSindoor on the games field. Outcome is the same – India wins! Congrats to our cricketers. — Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2025 ’کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، نتیجہ وہی،...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ راشد لطیف نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے پر سخت ردعمل دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کی جانب سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد  صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی وصول کیے بغیر چلی گئی۔ راشد لطیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اے سی سی چیئرمین سے...
    ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر اپنی نئی اے آئی ایپ ’ویریٹاس‘ لانچ کردی ہے۔ ایپل نیکسٹ جنریشن تیاریوں میں مصروف ہے اور اس مقصد کے لیے ایک چیٹ جی پی ٹی طرز کی نئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جسے کمپنی نے اندرونی طور پر ’ویریٹاس‘ کا نام دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری، نئے فیچرز کیا ہیں؟ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ سری میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کو آزمانے اور عملی گفتگو کے ذریعے خامیوں کو دور کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویریٹاس بالکل ایک عام چیٹ بوٹ کی طرح کام کرتی ہے، جہاں صارفین...
    آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سربراہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اور شہ رگ کے بغیر کوئی جسم سلامت نہیں رہ سکتا۔ آزاد کشمیر میں افراتفری کی کوئی گنجائش نہیں، ایکشن کمیٹی دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، تاہم انتظامیہ اس بار ان سے نمٹ لے گی۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ سے آزاد کشمیر میں افراتفری چاہتا ہے، اور اس وقت آزاد کشمیر میں بھی فنڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی میں بہت اچھے لوگ بھی شامل ہیں، لیکن ان کو حقائق کا علم نہیں...
    کراچی: پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کروں گا کیونکہ میرا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اذان سمیع خان نے اپنے نکاح اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔  اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ نکاح ایک خوبصورت بندھن ہے اور اس کے احترام کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ بیوی کو حیا اور پردے میں رکھا جائے۔ اذان سمیع خان کے اس بیان نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، ان کے مطابق نکاح جیسے مقدس رشتے میں نجی زندگی کی پرائیویسی، احترام اور مذہبی اقدار کا خیال رکھنا نہایت...
    اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے ، کشمیر ایک ایسا زخم ہے جو کئی دہائیوں سے رس رہا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کا ردعمل نہیں  ، پانچ دہائیوں کے تعلقات کو باضابطہ طور پرمعاہدے کی شکل دی گئی ہے، سعودی عرب میں ہماری ملٹری بھی ہے۔ ایک انٹرویو  میں وزیر دفاع نے کہا   کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے۔ مجھے بغیر کسی الزام کے 6 ماہ جیل میں رکھا گیا۔  خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے7 اکتوبر 2023 کے بعد 722 ویں دن بھی غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری جاری رکھی۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونی کارروائیوں  میں مزید 90 افراد شہید  اور 265 زخمی ہوگئے  ہیں جبکہ مجموعی طور پر شہید ہونے والے ٰ65926 ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پٹی پر تقریبا 120 فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ سٹی  میں پیش قدمی جاری ہے۔ ہر روز رہائشی عمارتیں زمین بوس کی جارہی  ہیں۔  اسرائیلی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا کہ غزہ سٹی سے 8 لاکھ فلسطینی نقل مکانی کر گئے ہیں۔ قابض اسرائیلی حکام نے...
    اسلام آباد: ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری کردی۔ ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 143 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں جن میں 7 خواتین اسمگلر بھی شامل ہیں، ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب خواتین  انسانی سمگلرز میں اسلام آباد زون کو 4، لاہور زون کو 2 اور گوجرانولہ زون کو ایک انسانی اسمگلر مطلوب ہے۔ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے لاہور زون کو 14، گجرانوالہ زون کو 70، فیصل آباد زون کو 13، ملتان زون کو 3 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔ اسلام آباد زون کو 25، کراچی زون کو 10، بلوچستان اور کے پی زون کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلم کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔ ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے جوڑا...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔ جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”خطبہ حجۃ الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل، محمد عربی“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود ہیرو شیما اور ناگا ساکاکی پر بم باری کی...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے آج رنگ روڈ موٹروے چوک پر جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، جسے پارٹی رہنما تاریخی اجتماع قرار دے رہے تھے۔ تاہم 5 لاکھ افراد کی شرکت کے دعوے کے برعکس جلسہ گاہ تاحال سنسان دکھائی دے رہی ہے۔ معاونِ بہبودِ آبادی ملک لیاقت علی کی تقریر شروع ہو چکی ہے، مگر پنڈال اب تک خالی ہے اور شرکاء کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے۔#Peshawar #ptiexposed #PeshawarJalsa #PTI #KhyberPakhtunkhwa pic.twitter.com/lThHYD9qsh — KP Forum (@KPForum88) September 27, 2025 جلسہ بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں ہو رہا ہے، جہاں کنٹینرز سے اسٹیج تیار کیا گیا، کرسیاں لگائی گئیں اور لائٹنگ کا انتظام بھی...
    کویت میں فیملی اسپانسرشپ ویزا سے متعلق زیر گردش خبروں پر بالآخر حکام نے وضاحت کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ فیملی اسپانسرشپ کے آرٹیکل 22 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا معاف کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی رپورٹس مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپانسرشپ آرٹیکل کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کے ویزا کی حیثیت تبدیل کرکے بھی ملک میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔   بیان میں کہا گیا کہ رہائشی قوانین یا وزارت کے کسی بھی فیصلے کے حوالے سے باضابطہ اعلانات صرف وزارت کے سرکاری ذرائع ابلاغ...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چین-پاکستان ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلنس (سی پی ٹی آئی سی ای ) کے زیر اہتمام بیجنگ میں پاکستان-چین انٹرنیشنل ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں پاکستان کے اعلیٰ حکام اور چین کے 9 صوبوں و خود مختار خطوں سے تعلق رکھنے والے 11 پیشہ ورانہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنی و پیشہ ورانہ تعلیم( ٹی وی ای ٹی) میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کو سی پی ٹی آئی سی ای کے انڈسٹری لِنکیج کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔...
     امریکا نے نیویارک کی سڑکوں پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے میں شرکت پر کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کا ویزا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا کے صدر نے احتجاج میں امریکی فوجیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو نہ مانیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں کہا کہ پیٹرو کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار پیٹرو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر فلسطین نواز مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    بالی وُڈ اداکار ورون دھون پر ان کی نئی فلم کی پروموشن کے دوران ساتھی اداکار روہیت سراف نے ہنستے ہنستے ’ہراساں کرنے‘ کا الزام لگا دیا۔ ورون دھون اور جھانوی کپور اپنی آنے والی فلم ”سنی سنسکاری کی تُلسی کماری“ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 2 اکتوبر کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں جھانوی کپور، روہت سراف اور سانیا ملہوترا شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں پوری ٹیم نے انڈیا ٹوڈے کنکلیو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ اپنی آف اسکرین دوستی اور مزاحیہ واقعات بھی شیئر کیے۔ گفتگو کے دوران روہیت سراف نے ورون پر ”بُلی کرنے“ کا الزام...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فاسٹ بولر ہارس رؤف کا جرمانہ خود ادا کریں گے۔ ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے “گالی گلوچ” کے الزام میں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ اسی دوران پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو بھی سپر فاؤرز میچ میں بھارت کے خلاف متنازعہ جشن کے لیے وارننگ دی گئی۔ پی سی بی کے مطابق چیئرمین محسن نقوی ہارس رؤف کی یہ پینلٹی خود برداشت کریں گے۔ دوسری جانب، بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی...
    پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک پر بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں منعقد ہو رہا ہے، جسے پی ٹی آئی بڑا اور تاریخی اجتماع قرار دے رہی ہے۔ جلسے کے لیے کنٹینرز سے اسٹیج بنایا گیا ہے، کارکنوں کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پشاور آمد عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین پشاور پہنچ...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش چار ماہ گزر جانے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔پہلے جنگ کے دوران فتھ جنریشن سٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کروالیا اور اب عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کررہا ہے۔نہ صرف سیاسی اور سفارتی محاذ بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی سٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے کسے جانے پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رافیل گرنے کا اشارہ کرکے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا جس کی ویڈیو وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت نے پورے کراچی میں ملیریا اوڈینگی کی وبا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا ۔ جمعہ کی شام اسپرے مہم کا افتتاح نیو ایم اے جناح روڈ سے چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کیا ۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،سینئر منیجر کمیونٹی سروسز سرفراز شیخ اور دیگر ذمے داران موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطابکرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت پورے شہر میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے ،جب بھی شہر میں مون سون کا سیزن آتا ہے تو بارشوں کے بعد شہر میں مچھر اور مکھیوں کی افزائش سے ملیر یا اور ڈینگی جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما شاندار فارم میں ہیں اور سری لنکا کے خلاف نصف سینچری کے ساتھ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ابھیشیک مسلسل 7 اننگز میں 30 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز محمد رضوان اور روہت شرما کے پاس تھا۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی Stat Alert ???? – #TeamIndia opener Abhishek Sharma now has the most runs in a T20 Asia Cup edition ???????? He has scored 309 runs so far and becomes the first batter to achieve this feat. pic.twitter.com/xELyd078Kz — BCCI (@BCCI) September 26, 2025 ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امریکہ کی مدد سے ایران کے جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل پروگرام تباہ کر دیے ہیں اور اسے دوبارہ عسکری جوہری صلاحیتیں حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عام مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی لڑاکا طیاروں نے ایران میں جوہری افزودگی کے مقامات کو بمباری کے ذریعے نشانہ بنایا۔ وہ اس جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے اور اس پر...
     نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔ اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری...
      دنیا کی تاریخ میں اگر کسی شخصیت کی سیرت کو جامعیت اور آفاقیت کے ساتھ دیکھا جاتا ہے تو وہ صرف نبی اکرم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔ آپؐ کی زندگی کا ہر گوشہ انسانیت کے لیے راہ نمائی اور ہر دور کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ دینِ اسلام میں سیاست اور سفارت کو الگ تھلگ نہیں رکھا گیا بل کہ ان کو اخلاقیات اور عدل کے ساتھ جوڑ کر معاشرتی نظام کی بنیاد بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں جب دنیا طاقت کی کش مکش اور انتشار میں گھری ہوئی ہے، سیرتِ نبویؐ کی یہ جہت اور بھی زیادہ اہم ہو جاتی ہے۔ مدینہ کی ریاست کا قیام اس بات کا...
    منڈی بہاؤالدین میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پر مقامی خواتین نے حملہ کر دیا، یہ واقعہ چک نمبر 38 میں پیش آیا جہاں ویکسینیشن ٹیم اسکول میں طالبات کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی تھی۔ کوتھیالہ شیخاں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صابر حسین سندھو نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر غلام صغریٰ کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ زمین پر بھی گرا دیا گیا۔ بعدازاں ورکر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟ ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ پروین اور اس...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے متعارف کردہ ملک کے پہلے اور منفرد منصوبے مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت خواتین میں اسکوٹیز کی چابیاں تقسیم کیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک، معیشت اور معاشرے میں ترقی ممکن نہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے  کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ باعثِ فخر ہے کہ سندھ پاکستان کا وہ پہلا صوبہ ہے جس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسیں متعارف کروائیں،...
    برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ایک غیر متوقع اور چونکا دینے والا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت بالمورل کیسل کو فوری طور پر عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟ یہ اعلان شاہی رہائش گاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ کیسل، اس کے باغات، نمائشیں اور احاطہ ستمبر کے باقی ایام کے لیے عوامی رسائی سے بند کر دیے گئے ہیں۔ وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم قیاس آرائیاں جاری تاحال اس اچانک فیصلے کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی تاہم شاہی محل کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ بندش...
    مفتی قوی بھی قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی سے تنگ آگئے، ٹیم کو جیت کیلیے دلچسپ نسخہ بتا دیا۔ مفتی قوی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وہ سلاجیت دوں گا جس میں شہد اور خشک میوہ جات شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا میرے مشورے پہ عمل کیے بغیر پاکستان ٹیم دس سال تک بھی نہیں جیت سکتی۔ مفتی قوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ خالصتاً زور بازو کا کھیل ہے۔ چیئرمین پی سی بی مجھے ٹیم کا مشیر بنادیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو میچ والے دن صبح دودھ کے ساتھ شہد اور خشک میوہ جات والی سلاجیت دیں، پھر اگر یہ آؤٹ ہوجائیں تو میں میرا نام مفتی عبدالقوی نہیں۔
    پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بنانے والوں میں شامل ہوگئے۔وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں رونالڈو کو حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرنے کا مذاق اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے جملے کسے جانے کے بعد رافیل گرانے کا دلچسپ انداز اپنایا تھا۔انہوں نے ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا جس پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہوگئے تھے۔
    امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا اور نواہ کے مشنز خلا میں بھیج دیے ہیں، جن کا مقصد سورج کی سرگرمیوں اور اسپیس ویدر کے اثرات کو سمجھنا ہے۔ یہ لانچ بدھ کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے کیا گیا۔ اس مشن کے تحت تین خلائی جہاز خلا میں روانہ کیے گئے ہیں جن میں سب سے اہم ’آئی میپ‘ (IMAP) یعنی Interstellar Mapping and Acceleration Probe ہے، جس پر تقریباً 600 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا اسٹارشپ، 10ویں ٹیسٹ فلائٹ کی تیاریوں کا اعلان یہ خلائی جہاز 10 جدید سائنسی آلات سے لیس ہے، جو سورج سے خارج ہونے...
    پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار، تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی منظوری حاصل کرلی،پی آئی اے کا  آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لئے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی باضابطہ منظوری مل گئی پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا،پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا،گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا،پی آئی اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 3 سال کے دوران غربت کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے، پاکستان میں قومی غربت کی شرح جو 02-2001 ء میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 19-2018 میں 21.9 فیصد تک آگئی تھی، 2020ء سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے پاکستان میں غربت کی موجودہ شرح 25.3 فیصد ہے اور گز شتہ 3 سال میں غربت کی شرح میں 7 فیصد کا اضافہ ہوارپورٹ کے مطابق غربت میں اضافے کی بڑی وجوہات مختلف جھٹکے ہیں، جن میں کوویڈ-19، مہنگائی، سیلاب اور میکرو اکنامک دباؤ شامل ہیں لیکن اس کی ایک وجہ وہ کھپت پر مبنی ترقیاتی ماڈل بھی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں سوفٹ وئیر ہاؤس میں لڑکی کو مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھنے اور ہراساں کرنے پر لڑکی کے اہلخانہ اور دیگر افراد میں اشتعال پھیل گیا۔ جہاں تلخ کلامی اور ہاتھا کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت نے بتایا کہ پولیس نے دونوں گروپ کے متعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خود کار ہتھیاروں سے مسلح افراد پولیس سے مزاحمت اور الجھتے ہوئے بھی دکھائی دیئے...
    خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے لاہور میں ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ شروعات اچھی کریں تاکہ آگے کے میچز بھی ٹھیک جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا قاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سمیت تمام میچز کو ‘نارمل’ سمجھ کر کھیلیں اور پریشر نہ لیں، سامنے ٹیم اچھی ہے یا نہیں اس کے بجائے توجہ اس پر ہوتی ہے کہ کارکردگی اچھی دکھائے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا...
    پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے امتحانات میں ایک انقلابی تبدیلی متعارف کروائی جا رہی ہے، جہاں پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس گاڑیوں کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ لاہور میں تیار کی گئی یہ جدید گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی وقار نذیر کے مطابق یہ گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تمام مراحل کو خودکار طریقے سے انجام دے گی۔ گاڑی میں نصب جدید سافٹ ویئر ڈرائیور کی کارکردگی کا خود بخود جائزہ لے گا۔ مثال کے طور پر، اگر امیدوار ریورس گیئر ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کرے گا تو سافٹ ویئر خود بخود اسے ناکام قرار دے کر گاڑی...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (منگل کو )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم دورہ نیویارک کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے علاوہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے) اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آسٹریا کے چانسلر کرسٹین سٹاکر، کویت کے ولی...
    حالیہ دنوں میں کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، پرتگال اور فرانس سمیت کئی بڑے ممالک نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ اب دنیا کے 150 سے زائد ممالک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر مانتے ہیں۔ ’ یہ اسرائیل کے لیے جھٹکا ہے‘، ادیل شادید ہیبرون کے قریب دورا کے محقق ادیل شادید کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا فیصلہ ایک تاریخی اصلاح ہے کیونکہ برطانیہ نے ہی ایک صدی قبل بالفور ڈیکلریشن کے ذریعے اسرائیل کی بنیاد رکھی تھی۔ ادیل شادید ان کے مطابق یہ فیصلے اسرائیل کی سیاسی اور اخلاقی تنہائی میں اضافہ کرتے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک زمین اور عملی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، صرف کاغذ پر ریاست کو تسلیم...
    فوکس نیوز نے کہا ہے کہ حماس نے اس خط میں 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کے نصف قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری غزہ جنگ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس سے خطے میں پائیدار امن کے امکانات روشن ہوگئے۔ امریکی چینل فوکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک اہم خط بھیجا ہے۔ حماس نے اس خط میں 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کے نصف قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار اور براہِ راست...
    خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے متحدہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جسے ’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ویزا یورپ کے شینگن ماڈل کی طرز پر ہوگا اور سیاحوں کو بیک وقت 6 ممالک، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان میں باآسانی سفر کرنے کی سہولت دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی گلف نیوز کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوئی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویزا آخری منظوری کے مراحل میں ہے اور رواں...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی ماہر بولر  نشرہ سندھو نے ایک اور یادگار سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر کے ملک کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری ویمن کرکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے یہ منفرد کامیابی سابق کپتان ثنا میر اور آل راؤنڈر ندا ڈار حاصل کر چکی ہیں۔ ثنا میر نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لے کر خود کو ایک لیجنڈ کے طور پر منوایا، جب کہ ندا ڈار اپنی ہمہ جہت کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔ نشرہ سندھو نے قلیل وقت میں 100...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپیل کی۔ مریم نفیس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہلکے پھلکے انداز میں لکھا ’’محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔‘‘ ان کا یہ پیغام مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کرکٹ نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا...
    شرقپور شریف /مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدے میںہم چاہتے ہیں دیگر دیگر اسلامی ممالک بھی شامل ہوں اور جس اسلامی ملک پر صیہونی یا یہودی حملہ کرنے کی کوشش کریں تو اس کا ملکر دفاع کیا جائے ۔انہوں نے اپنے ڈیرے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ اسے کھلی چھٹی مل گئی جس اسلامی ملک پر چاہے جس وقت چاہے حملہ کردے اس نے قطر سمیت کتنے اسلامی ممالک پر حملے کئے سعودی عرب تک پہنچ گیااب ایسا نہیں ہوگا ،پاکستان سعودی عرب کا ہر طرح نہ صرف دفاع...
    سندھ رینجرز اور پولیس نے کشمور کے کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ بھیو گینگ کے خلاف کارروائی کرکے مغوی پولیس کانسٹیبل کو بازیاب کرالیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 اغوا کار ڈاکو ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کشمور میں کچے کے علاقے میں مغوی پولیس اہلکار کو بازیاب کروانے کے لے رینجرز اور پولیس نے آپریشن کیا، دوران کارروائی ڈکیت گروہ کے ٹھکانے کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے نفری پر فائرنگ کر دی، بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 اغوا کار ڈاکو ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اغوا برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو...
    ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جویریہ سعود نے اداکاراؤں کو گود میں اٹھانے پر ان سے شکوہ کیا تھا۔ سعود نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی اداکاری اور ٹی وی کی اداکاری میں بہت فرق ہے، فلم میں کام جلدی کیا جاتا ہے، جب کہ ٹی وی ڈراموں میں ایک ڈائیلاگ بولنے میں بھی بہت وقت لگ جاتا ہے۔ اداکار نے ماضی کے فلمی دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اُس وقت فلم کی شوٹنگ کے دوران آواز ڈب نہیں کی جاتی تھی بلکہ بعد میں ڈبنگ کرنا پڑتی تھی،...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے  کہاہے کہ جب سے محسن نقوی چیئرمین پی سی بی بنے ہیں کوئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے ۔  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ ڈیرھ سال میں جب سے محسن نقوی بطور چیئرمین پی سی بی آئے ہیں ، کئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے، اگر آپ کو کسی بھی حالات کرنے کی ہینڈل کرنے کیلئے ذمہ داری ملتی ہے  اور آپ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور اگر نتائج سامنے نہیں آتے تو ذمہ...
    18 اکتوبر 2022 کی دوپہر اسلام آباد میں تنویر انجم کے دفتر کا ماحول غیر معمولی تھا۔ گھڑی نے گیارہ بجائے، مگر 10 بجے سے پہلے ہی دفتر پہنچنے والا تنویر انجم ڈیوٹی پر نہ پہنچا۔ دفتر کے مالک سلمان پرویز بار بار موبائل ملاتے رہے، مگر کوئی جواب نہ آیا۔ آخر کار فون کی دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز گونجی، یہ تنویر کی بیوی مسکان تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟ ’سلمان صاحب! آپ لوگ مان نہیں رہے تھے، تنویر نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ آج میں نے اسے ختم کردیا۔ اس کی لاش گھر میں پڑی ہے، اور اب میں گاؤں جا رہی ہوں۔‘ فون کٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-22
    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ تاثر تیزی سے پھیلایا گیا کہ پاکستانی کرنسی نوٹوں سے ’’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘‘ کی عبارت ختم کر دی گئی ہے۔ مختلف صارفین نے فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر اس دعوے کو دہرایا اور کہا کہ پہلے یہ الفاظ نوٹوں کی پشت پر درج ہوتے تھے لیکن اب انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ اس مبینہ اقدام پر ناقدین نے شدید اعتراض بھی کیا اور یہ سوال اٹھایا کہ اگر اس عبارت کو ختم کر دیا گیا ہے تو پھر حلال اور حرام آمدنی کے فرق کو کون نمایاں کرے گا۔ تاہم یہ دعویٰ درست نہیں نکلا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک عہدیدار، بینک کی سرکاری ویب...
    ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عربوں کو ”جنگی رضاکاروں” کی ضرورت ہے اور پاکستان کو ”اربوں” کی!پاک سعودیہ معاہدہ دونوں کی ضروریات پوری کرتا ہے، مگر کتنی؟ یہ پہلو ابھی پردۂ ابہام میںہے۔ بلا شبہ یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں مشرق وسطیٰ کے اندر تبدیلیوں کے آتش فشاں کو دہکانے والا ایک لاوا موجود ہے۔ مگر معاہدے کو پاکستان میں حرمین شریفین کے تحفظ کی ایک رومانوی گوٹا کناری کرکے پیش کیا جا رہا ہے، اگر ردِ عمل کی مختلف پرتوں کو کھولا جائے تو ‘سرکاری’ سرپرستی کے بیانئے میں یہ ایک انوکھا واقعہ بھی لگتا ہے۔معاہدے کے انوکھے پن کے ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ کا ایک سرشار کردینے والا تاثر اپنی نہاد میں...
    بھارتی خاتون بلے باز سمرتی مندھانا نے ہفتے کے روز نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 50 گیندوں پر سنچری بنا کر بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ مندھانا نے یہ کارنامہ انجام دے کر ویرات کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2013 میں جے پور میں آسٹریلیا کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ یہ نہ صرف بھارت کی تیز ترین ون ڈے سنچری ہے بلکہ خواتین ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر دوسری تیز ترین سنچری بھی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی میگ لیننگ نے 2012 میں نیوزی لینڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل(ر) حفیظ الرحمان کے انکشاف جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تین لاکھ افراد کا دیٹا ڈارک ویپ پر دستیاب ہے‘‘ پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے حکومتی اقداما ت نہ ہونے کے برابر ہیں، شہباز حکومت کی ساری توجہ مخالفین کو دبانے پر مرکوز ہو چکی ہے۔کسی بھی شخص کی پرسنل معلومات کا یوں مختلف ویب سائٹس پر فروخت ہونا تشویشناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 90...
    امریکا میں کام کے خواہشمند غیر ملکی افراد کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورک ویزا، خصوصاً ایچ ون بی ویزا، کی فیس میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔ اب اس ویزا کے لیے درخواست دینے والے امیدوار اور انہیں اسپانسر کرنے والی کمپنیاں ایک لاکھ ڈالر کی بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہوں گی۔ یہ فیصلہ امریکی انتظامیہ کی نئی امیگریشن پالیسی کا حصہ بتایا جا رہا ہے جس کا مقصد غیر ملکی ملازمین کی آمد کو محدود کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس پالیسی پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد نہ صرف امیدوار بلکہ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی شدید دباؤ میں آ گئی...
     ماسکو:۔ روسی افواج نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں واقع گاﺅں بریزووے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قبضہ ایک منظم فوجی کارروائی کے دوران کیا گیا، جس میں یوکرینی افواج کو پسپا ہونا پڑا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق اس کی افواج نے اس کارروائی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی عسکری اورصنعتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جن میں اسلحہ کے ذخائر اورفوجی تنصیبات شامل ہیں۔ ادھر یوکرین نے روسی دعوﺅں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فوجی اب بھی محاذ پرڈٹے ہوئے ہیں اور حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ جھڑپوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا اور...
    افغانستان میں قریباً 8 ماہ تک طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہونے والا ضعیف العمر برطانوی جوڑا برطانیہ واپس پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطر کی ثالثی کام کرگئی، افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو رہا کردیا اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز قطر سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کی آمد کا مشاہدہ ایک صحافی نے کیا۔ قطر نے ان کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ ایئرپورٹ پر آمد کے وقت باربی رینالڈز خوش دکھائی دیں اور مسکراتی رہیں، تاہم انہوں نے صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو قید سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) عالمی رہنما ان دنوں امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں مشرقی دریا کے کنارے واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اس کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے لیے جمع ہو رہے ہیں جسے حالیہ برسوں کا سب سے اہم سالانہ اجلاس قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر 193 رکن ممالک کے نمائندوں سمیت دو مبصر وفود بھی جنرل اسمبلی کے مشہور مرکزی ہال میں ہونے والے عام مباحثے میں خطاب کریں گے۔ اسی دوران اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی کے اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا جہاں انسانیت کو درپیش سنگین مسائل پر بات چیت ہو گی۔جنگوں، موسمیاتی تبدیلی، صنفی عدم...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ یہ مسئلہ نیا نہیں بلکہ 2022 میں داخلی تحقیقات کے باوجود ڈیٹا لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب وزارت داخلہ نے اس پر اپنی انکوائری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ حقیقی ہے اور روز بروز بڑھ رہا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کمیٹی میں سوال اٹھایا کہ مختلف اداروں سے چرا یاہوا ڈیٹا پیکج کی صورت میں بیچا جا رہا ہے، جو کئی ملین ڈالر کا غیر قانونی کاروبار بن چکا ہے۔ مزید حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب کمیٹی کی...
    معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران انہیں ان دیکھی طاقتوں کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے ان کے سر کے بال کھینچے، جس سے وہ شدید خوف میں مبتلا ہو گئیں۔ مدیحہ نقوی کے مطابق وہ اپنے شوہر، سیاستدان فیصل سبزواری، اور نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ دبئی گئی تھیں۔ ہوٹل میں قیام کے دوران اچانک انہیں محسوس ہوا کہ کسی نے ان کے بال کھینچے۔ جب انہوں نے شوہر سے پوچھا تو انہوں نے انکار کیا کہ انہوں نے یا بچے نے ایسا کچھ کیا ہو۔ ابتدا میں مدیحہ نے اسے وہم سمجھا، لیکن یہ واقعہ رات میں دوبارہ پیش آیا، اور پھر اگلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایچ پی وی ویکسین کے حوالے سے پھیلائے جانے والے تمام منفی پروپیگنڈے کو مؤثر طریقے سے رد کرتے ہوئے اپنی کمسن بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا کر نہ صرف قوم کو یقین دہانی کروائی بلکہ ایک واضح پیغام دیا کہ یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور اس سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وزیرِ صحت نے ایک خصوصی تقریب کے دوران میڈیا کے سامنے ویکسینیشن کے عمل کا مشاہدہ کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر یہ ویکسین نقصان دہ ہوتی تو کیا ہم اسے اپنے ہی بچوں کو لگواتے؟ ہم صرف عوام...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) حکومت نے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ کے معاملے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے این سی سی آئی اے کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے، کینسر ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف جاری ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں مسلسل دوسری سنچری جڑ کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ایک انوکھا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کرکٹر نے لگاتار 2 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریز اسکور کی ہوں۔ سدرہ امین اس اعزاز کی حامل بننے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشیائی بیٹر ہیں۔ ان کی یہ کامیابی ویمنز کرکٹ کے حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل کر رہی ہے اور اسے پاکستانی کرکٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو : روس میں ایک غیر معمولی اور متنازع واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے محض 100,000 روبلز، یعنی تقریباً 3 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے کے عوض اپنی روح بیچ ڈالی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے ٹیلی گرام پر ایک عجیب و غریب اشتہار دیا کہ جو بھی اپنی روح اسے فروخت کرے گا، اسے نقد رقم دی جائے گی۔اس اعلان کے بعد خاتون نے نہ صرف معاہدے پر دستخط کیے بلکہ ان دستخطوں کے لیے اپنے خون کا استعمال بھی کیا۔ بعدازاں اس معاہدے کی تصویر اس نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو دیکھتے...
    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین نے پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سدرہ امین نے جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی سنچری بناڈالی۔ یہ ان کی ون ڈے کرکٹ میں مسلسل دوسری سنچری ہے۔ وہ لگاتار دو ون ڈے سنچریز بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئیں۔ اس سنچری کے ساتھ ہی سدرہ امین کی ون ڈے سنچریز کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جو پاکستان کی دیگر تمام کھلاڑیوں کی مجموعی سنچریز (چار) سے بھی زیادہ ہے۔ https://x.com/ESPNcricinfo/status/1969096941553234145 واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں سنچریز اسکور کرنے کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکیں۔
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 25 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا یہ میچ بارش کے باعث 46 اوورز پر مختص کر دیا گیا تھا، جنوبی افریقہ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ میچ کی خاص بات مہمان ٹیم کی کپتان لارا وولوارٹ اور تیزمین برٹس کی سنچریاں اور ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی 260 رنز کی پارٹنر شپ تھی۔ لارا وولوارٹ نے 10 چوکوں کی مدد...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا گیا کہ ہیکرز نے 3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا ہے، جس پر اراکین پارلیمنٹ نے شدید تشویش کا اظہارکیا۔کمیٹی اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ خان کر رہی تھیں، جنہوں نے معاملے کو "قومی سلامتی اور عوامی اعتماد" کامسئلہ قرار دیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ متاثرہ افراد میں 2026 کے حج کیلیے درخواست دینے والے شہری بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ یہ نیا ڈیٹا لیک ہے یا 2022 کے لیک سے منسلک ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حج درخواست گزاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے اسمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر اپنے نئے اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے ہیں جنہیں میٹا رے بین ڈسپلے کا نام دیا گیا ہے۔مارک زکربرگ کے مطابق لوگ اب فونز میں ضرورت سے زیادہ گم ہو چکے ہیں اور گلاسز انہیں زندگی میں واپس لانے کا ایک ذریعہ بن سکتے ہیں۔ دراصل میٹا کی کوشش ہے کہ مستقبل میں یہ ڈیوائسز اسمارٹ فونز کی جگہ لے سکیں۔یہ گلاسز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ، کیمروں، اسپیکرز اور مائیکروفونز سے لیس ہیں۔ ان میں موجود ڈسپلے پر انسٹا گرام، فیس بک اور واٹس ایپ جیسی ایپس براہِ راست استعمال کی جا سکتی ہیں، اسی طرح راستہ معلوم کرنے، لائیو ٹرانسلیشن یا پیغامات لکھنے اور بھیجنے کے...
    صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ تقریب میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ایشیاء کپ کے معاملے پر ہونے والی مشاورت کی اندرونی کہانی بیان کر دی ہے ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر چکا تھا جس سے نکلنا آسان نہیں تھا اگر بائیکاٹ ہو تا تو نقصان ہونا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا بہت دکھ ہے ، ایشیاء کپ کا ایک ایسا مسئلہ تھا جس میں پاکستان کا بہت نقصان ہونے جارہا تھا کیونکہ پی سی بی نے ایک موقف اختیار کر لیا تھا کہ ہم بائیکاٹ کرنے جارہے ہیں، اگر...
    سینئر اداکار فیصل رحمان نے انوکھا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ڈمپلز اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ابھی اس فیلڈ میں نئی ہیں، میں تو دہائیوں سے انڈسٹری میں ہوں، اس لیے میرے ڈمپلز ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ میرے دونوں گالوں پر ڈمپلز ہیں، البتہ ایک زیادہ نمایاں ہے، لیکن وزن بڑھنے پر دوسرا بھی واضح ہو جاتا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں مجھے مداحوں کی طرف سے خون سے لکھے گئے خطوط بھی موصول ہوئے۔ انٹرویو کے دوران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاگل کتا لوگوں کو کاٹتا پھررہا ہو تو اس مسئلے کا حل انفرادی اور اجتماعی سطح پر کتے کی مذمت نہیں ہے۔ اس مسئلے کا حل کتے کے شکار لوگوں سے محض ہمدردی بھی نہیں ہے، اس مسئلے کاحل زخمیوں کی مرہم پٹی، ویکسی نیشن اور ان کی امداد تک بھی محدود نہیں ہے بلکہ کتے کا خاتمہ ہے۔ یہودی ریاست کے باب میں مسلم حکمرانوں کا خواب آور لاشعور ایسے ہی حل تجویز کرتا ہے۔ انفرادی اور ریاستی سطح پر اسرائیل کی مذمت، اقوام متحدہ میں قراردادیں اور او آئی سی کے اجلاس یا پھر اسرائیل کے شکار ممالک اور لوگوں سے اظہار ہمدردی اور ان کی مالی امداد۔ پاگل کتے کے خاتمے کی بات تو درکنار...
    فوٹو: اے ایف پی  جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے...
    امریکی ٹی وی نےپاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے دفاعی معاہدے کو ریاض کا امریکا کی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دے دیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ طے پایا اور گزشتہ روز باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی خصوصی رپورٹ میں اس معاہدے کو سعودی عرب کے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا  ۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ صرف دو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔ محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک...
    انسانی تاریخ میں کچھ بیماریاں ایسی بھی رہی ہیں جو نسلِ انسانی کے وجود پر سوالیہ نشان بن کر ابھریں۔ کینسر ان میں آج بھی سب سے بھیانک ہے۔ مگر سائنس نے انسان کو یہ پیغام دیا کہ اندھیروں میں بھی چراغ جلائے جاسکتے ہیں۔ انہی چراغوں میں سے ایک ہے ایچ پی وی ویکسین (Human Papillomavirus Vaccine)، جسے اردو میں ’’انسانی پیپلیلوما وائرس حفاظتی دوا‘‘ کہا جا سکتا ہے۔ یہ ویکسین بالخصوص خواتین کی زندگی اور صحت کی حفاظت کے لیے آج کی سائنسی دنیا میں بڑی عظیم کامیابی ہے۔ عالمی تحقیق اور ابتدا ایچ پی وی ویکسین کی بنیاد 1990 کی دہائی میں رکھی گئی جب آسٹریلیا کے سائنس دان پروفیسر یان فریزر (Ian Frazer) اور ان...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ آئی این پی+ این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا2  صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے2  صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں، جن میں جج کی اہلیت کا سوال بھی شامل ہے۔ اسلام آباد کورٹ کو یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف شکایت زیرِ التوا ہے۔ عدالت نے جسٹس...
    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا  تھا کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، کوہاٹ، مردان، دیر، چترال، بنوں، باجوڑ، ایبٹ آباد، صوابی اور مانسہرہ میں بھی بارش...
    دنیا کے بیشتر ممالک میں آج بھی خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم اجرت دی جاتی ہے حالانکہ وہ مساوی کام کر رہی ہوتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں خواتین کھلاڑیوں کو امتیازی سلوک کا سامنا، اقوام متحدہ نے کیا حل بتایا؟ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ویمن نے ’مساوی اجرت کے عالمی دن‘ کے موقعے پر حکومتوں، آجروں اور محنت کش تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاشی ناانصافی کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اوسطاً خواتین کو دنیا بھر میں مردوں کے مقابلے میں 20 فیصد کم تنخواہ دی جاتی ہے جب کہ اقلیتی نسلی گروہوں، معذور خواتین اور مہاجر خواتین کے ساتھ یہ فرق...
    اوٹاوا/نیویارک – بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کی حالیہ بحالی کے باوجود، خالصتان تحریک سے وابستہ سرگرمیوں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ امریکا میں قائم خالصتان حامی تنظیم “سکھ فار جسٹس” (SFJ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کا محاصرہ کر کے اس کا “کنٹرول سنبھالنے” کی کوشش کریں گے۔ خالصتان حامیوں کو قونصل خانے کے بائیکاٹ کی اپیل ایس ایف جے نے نہ صرف یہ دھمکی دی ہے بلکہ بھارتی نژاد کینیڈین شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن قونصل خانے کا رخ نہ کریں۔ تنظیم نے بھارت کے حال ہی میں تعینات کیے گئے ہائی کمشنر دنیش پٹنائیک کی تصویر والا ایک پوسٹر بھی جاری...
    سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکہ نے کبھی کسی کیساتھ وفاداری نہیں کی، وہ ہمیشہ شیطانِ اکبر رہا ہے،حکومت پاکستان کا یہ کہنا کہ امریکہ بھی ہمارا دوست ہے اور چین بھی ہمارا ساتھی، ایک خود فریبی ہے، کیونکہ ایک بغل میں دو تربوز نہیں سنبھالے جا سکتے۔ یہ پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کا یہ کہنا کہ امریکہ بھی ہمارا دوست ہے اور چین بھی ہمارا ساتھی، ایک خود فریبی ہے، کیونکہ ایک بغل میں دو تربوز نہیں سنبھالے جا سکتے۔ یہ پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو...
    بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو گھٹیا پن میں حد سے تجاوز کرنے لگے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھ سے وصول کریں۔بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سوریا کمار یادیو کا یہ پیغام ایشین کرکٹ کونسل کو پہنچادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی...
    معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مبینہ طور پر اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔ امریکی میگزین یو ایس ویکلی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو اب بھی ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی گلوکارہ اور سابق کینیڈین وزیر اعظم اب بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں لیکن ان دونوں نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں، رپورٹ میں ایک اور انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو فی الحال اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے بارے میں بہت زیادہ سنجیدہ نہیں کیونکہ ابھی دونوں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ‘پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل’ کا افتتاح کیا جس کے بعد چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان سمیت اعلی ٰحکام بھی موجود تھے۔ پرائم منسٹر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے نئے قائم کردہ ٹی وی چینل کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے کام کرنے والے اسٹاف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت نے پی ٹی وی کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی منظور کر لی اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں ا ن کا کردار انتہائی اہم...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے بعد ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے، جس میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔ نئے روسٹر کے اجرا کے بعد جسٹس ثمن رفعت امتیاز ہائیکورٹ کی تیسرے نمبر پر سینیئر ترین جج بن گئی ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز تاحال عدالت میں نہیں پہنچیں۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا ڈویژن بینچ بھی وقت پر عدالتی کارروائیوں کا آغاز نہیں کرسکا، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر پہلے ہی رخصت پر ہیں۔ دوسری اسلام آباد بار کونسل کی کال پر ہائیکورٹ...
    لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ بادشاہ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے دوران ان کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ان کے ساتھ ہیں، ایئر پورٹ پر بادشاہ کے نمائندے لارڈان ویٹنگ ویز کاونٹ ہڈ نے صدر ٹرمپ کا استقبال کیا جب کہ فارن سیکرٹری یوونٹ کوپر اور امریکی سفیر بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ امریکی صدر برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی دعوت پر لندن پہنچے ہیں، برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی۔ صدر ٹرمپ کے وفد میں شامل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی برطانیہ پہنچ...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی 75ویں سالگرہ پر کی گئی فون کال اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ہے۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘میرے دوست صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور گرم جوش مبارکباد کے لیے شکریہ۔ میں بھی آپ کی طرح پُرعزم ہوں کہ بھارت۔امریکا کے جامع اور عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان انہوں نے لکھا کہ ہم یوکرین تنازع کے پُرامن حل کے لیے آپ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ Thank you, my friend, President Trump, for your phone call...
    ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا پی ٹی وی ورلڈ کو پاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہےپاکستان ٹی وی انگریزی زبان میں پاکستان کی عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا موقف دے گاپاکستان ٹی وی کا مقصد بھارتی پروپگینڈہ کا بھرپور دفاع کرنا ہےپاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کہ بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گاحکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر لانے...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دوسرے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے۔ برطانیہ پہنچنے پر نئی برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر ٹرمپ اور فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ ریجنٹس پارک میں امریکی سفیر کی سرکاری رہائش گاہ وِن فیلڈ ہاؤس میں قیام کریں گے جب کہ بدھ کو ونڈسر کیسل میں ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ اور ضیافت دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، روس کو رعایت دینے سے خبردار کردیا دورے کے دوران ہزاروں افراد کے احتجاج متوقع ہیں تاہم صدر ٹرمپ کا کوئی عوامی...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کور ساوتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے، جہاں انہوں نے آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کے ہمراہ ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اور آئی جی ایف سی ساوتھ نے شہدا کے جسدِ خاکی کو کندھا بھی دیا۔ یہ بھی پڑھیے: شادی سے 2 روز قبل شہید ہونے والا چکوال کا سپوت، کیپٹن راجہ تیمور محسن نقوی...
    اسلام آباد: حکومت امیروں سے پیسہ جمع کرنے کے نام پر سیلاب سے متعلق بحالی کے لیے ایک نیا منی بجٹ پیش کر سکتی ہے جس کے تحت کاروں، سگریٹ، الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے اور جون میں ریگولیٹری ڈیوٹیوں میں کمی کے برابر درآمدی سامان پر لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت بعض ایسی اشیا کو ہدف بنانے پر غور کر رہی ہے جو امیر طبقے استعمال کرتا ہے۔ اسی طرح 1,100 سے زائد درآمدی سامان پر فیڈرل لیوی کے ذریعے مزید محصولات جمع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کی منظوری دے دی تو یہ منی بجٹ محصولات کے خسارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا یونیورسٹی میں اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ) کی جیت دراصل اسلامی انقلاب کی نوید ہے ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ڈھاکا یونیورسٹی میں دو قومی نظریہ جس کو اندرا گاندھی نے خلیج بنگال میں ڈبو دیا تھا وہ مچھلی کے پیٹ سے نکل کر ترو تازہ ہو کر دنیا کے سامنے آگیا اور ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ڈھاکا یونیورسٹی میں نظریہ پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ بعض تصاویر ایسی ہوتی ہیں جنہیں آپ دیکھتے ہیں توآپ کے ذہن میں اس کا نقش ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجاتا ہے۔ میں دو تصویروں کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہوں گا پہلی تو وہ کہ جب ملک شام سے بڑے پیمانے پر...