2025-07-10@12:53:31 GMT
تلاش کی گنتی: 509

«برطانوی شہریت»:

(نئی خبر)
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)مائیکرو سافٹ کی طرف سے 2004 میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل قرار دی جانے والی پاکستانی طالبہ ارفع کریم رندھاوا کی 13 برسی(کل) 14 جنوری کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر ارفع کریم نگر فیصل آباد سمیت مختلف مقامات پر تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا اور16سالہ آئی ٹی ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔(جاری ہے) اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ سمیت سول سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ارفع کریم رندھاوا 2فروری 1995کو...
    چترال :چترال کے علاقے گہریت گول کنزروینسی میں ہسپانوی شکاری نے 160 میٹر کی دوری سے 5 منٹ میں کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔ ڈائریکٹر فاریسٹ آفس (وائلڈ لائف) فاروق نبی کے مطابق شکار کے لیے ہسپانوی شکاری نے 1 لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا، جس کے ساتھ ٹیکسز شامل کرکے کل 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔ یہ شکار کھلی نیلامی کے ذریعے جیتا گیا تھا۔ اس سے پہلے امریکی شکاری رونالڈ جوئے نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے مہنگے کشمیری مارخور کا شکار 2 لاکھ 81 ہزار ڈالرز میں کیا تھا۔
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
    سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی مثال غزہ المیہ پر مسلمانوں کی بے حسی ہے، اسرائیل مسلم زمیوں پہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اگر امت مسلمہ بے حس اور خاموش رہی تو اسرائیل کی سلطنت کے  قیام کو دیکھیں گے، اس وقت اسرائیل نے اپنے تین ہزار سال پرانے نقشے کو دوبارہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، جس میں وہ مسلم سرزمیوں کوحاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس دور میں ہیں، اس میں مسلمان اپنی انسانیت سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور اس...
    کرم ( صباح نیوز)ٹل پارا چنار شاہراہ بدستور بند‘ مظاہرین کاسڑک کھولنے سے انکار‘مکین قافلوں کی آمد کا انتظار کرتے رہے‘اشیائے خورونوش سے لدے ٹرکوں کے قافلے ساتویں روز بھی راستہ کھلنے کے منتظر۔مندوری کے مقام پر بگن متاثرین کا پر امن دھرنا جاری ہے۔ بگن متاثرین علاقے میں آتشزدگی کے متاثرین کے لئے معاوضہ کے طالب ہیں تاہم کچھ روز قبل اپر کرم جانے والے رسد سامان کے قافلوں کو پر امن طریقے سے گزارنے کے لئے دھرنے کے باوجود روڈ کو کھولا گیا تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پارا چنار کے لیے سامان رسد کا اگلا قافلہ 2روز میں روانہ ہو گا۔ سامان میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیا ضروریہ بھی شامل ہوں گی۔قافلے پاراچنار سمیت کرم کے...
    اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ملین مارچ کے دوران یمن کے شہری ڈھانچے پر جارح مثلث کے حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ غزہ میں صیہونی رژیم کے قبیح جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ یمن کے صوبوں "صنعاء"، "الحدیدہ" اور "عمران" پر امریکہ، برطانیہ و صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملے، بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی بالا ترین خلاف ورزی ہیں۔ جس کی شدید مذمت کی جانی چاہئے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ملین مارچ کے دوران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق لکی مروت کے ایک سینیئر پولیس افسر محمد اعجاز نے کہا کہ اغوا کے واقعے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک آٹھ کارکنوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے، جن میں سے ایک زخمی ہے۔ ایک دوسرے پولیس اہلکار کے مطابق تین کارکن زخمی ہیں اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محمد اعجاز نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک سڑک پر مزدوروں کو لے جانے والی اس گاڑی کو نذر آتش بھی کر...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہے، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج رہا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکرٹری اشرف بوزئی نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ تعلیمی بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج میں 28 فیصد آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کمیٹی بنائی جائے جو شفاف طریقے سے اس کی جانچ پڑتال کرے تاکہ طلباء اور ان کے والدین میں پائی جانے والی بے چینی اور تحفظات دور کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹر بورڈ کے ملازمین کے جائز حقوق کو نظر انداز کیے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے، گزشتہ کئی سال سے ملازمین کی پروموشن کے معاملوں پر بھی ایپکا انٹر بورڈ کی دی گئی درخواستوں پر عمل کیا...