2025-11-04@13:17:23 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3104				 
                «ٹیموں کے درمیان»:
(نئی خبر)
	صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں ایشیا کپ کے ایک شاندار فائنل کا منتظر ہوں۔ ایشیا کپ کے فائنل سے قبل اپنے بیان میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ مجھے فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظارہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایشیا کپ میں کرکٹرز نے شاندار مہارت اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کے جنون، ایشیائی ٹیموں میں مقابلے کا جذبہ اور میدان میں بہترین کارکردگی نے اسے ایک یادگار ایونٹ بنا دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہمیں ناظرین کی ریکارڈ تعداد ملے گی جو براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت...
	ایشیا کپ: بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے کےلئے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب کے متعلق بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025  سب نیوز دبئی :ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں، ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی...
	یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو رہا کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے رہا ہونے والے ٹینکر کے 27 رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمن سے باہر ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عملہ یرغمال بنالیا گیا تھا ، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے ، سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے دن رات ایک کیا ،...
	ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔ قومی ٹیم نے ہفتے کو فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے ،جیت کر جائیں گے۔ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںانٹر سٹی بس اڈوں کے قیام کا معاملہ ، جو اہلکار بسوں کو شہر میں داخل ہونے سے نہیں روکتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے عدالت نے ہدایات جاری کردیں۔الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے غیر قانونی طور پر شہر میں بسوں کے داخلے اور اڈوں کے قیام کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کہا جارہا ہے شہر میں بس اڈے ختم کردئیے گئے ہیں، بسوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے تو اس مطلب ہے بسیں شہر میں داخل ہورہی ہیں، عدالت نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ایس پی سینٹرل سے تفصلات طلب کرلیں درخواست گزار...
	وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 سمتبر کو پاکستانی بحری...
	پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب خطاب کر رہے تھے تو کارکنوں کی جانب سے اسٹیج کی طرف بوتلیں پھینکی گئیں اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر جلسے کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور عدلیہ کو پیغام دیا کہ وہ آئین کے تحت انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے اور ادارے آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25...
	پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل دبئی میں کل بروز اتوار ہونے جارہا ہے۔ فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ’ٹرافی‘ کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ البتہ جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2 مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، وہیں فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے اور اس بارے میں امکان کم ہے کہ ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتان تصاویر بنوائیں۔ دوسری جانب...
	—فائل فوٹوز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، ٹینکر میں 24 پاکستانی سوار تھے۔انہوں نے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ٹینکر رَس العیصہ پورٹ پر حوثیوں نے روک لیا تھا، ٹینکر اور عملہ رہا کر دیا گیا ہے، ٹینکر اب یمنی پانیوں سے باہر ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے، سیکریٹری داخلہ، عمان میں سفیر اور سعودی عرب میں ٹیموں کی کوششیں جاری رہیں۔ یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سواریمن میں حملے کا نشانہ بننے والے...
	وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم افضل کچھ دنوں سے پتا نہیں کسی ذہنی دباؤ میں ہیں یا جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جاچکے ہیں۔ جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فائدہ ہوگا، ندیم افضل چن عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے کہ ندیم افضل عدالت میں یہ جھوٹی خبر ثابت...
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ سیاحت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امسال سیاحت کا عالمی دن "سیاحت اور پائیدار تبدیلی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان محلِ وقوع کے اعتبار سے سیاحوں کے لئے ایک جنت ہے، سیاحت سماجی، ثقافتی اور معاشی ترقی پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت روزگار کی فراہمی، برآمدات میں اضافہ اور عالمی خوشحالی کا ذریعہ ہے، سیاحت کا فروغ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سیاحت روزگار فراہم...
	رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن—فائل فوٹو رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی سارے سال کی محنت سیلاب بہا لے گیا، متاثرینِ سیلاب کو وزیر یا کسی سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چینی کی قلت پر تحقیقات کرا لیں کہ ٹرک کیسے غائب ہوتے ہیں؟ پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں۔ ندیم افضل چن کا متاثرین کی مدد بی آئی ایس پی سے کرنے کا مطالبہپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام...
	ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ گروپ اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باجود جہاں پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے وہیں شائقین کرکٹ سمیت حکمران اور سیاست دان بھی ٹیم سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی میچ سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دے دیے۔ فردوس عاشق اعوان نے صائم ایوب کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ انڈے کھاؤ، اس سے باہر نکلو اور اپنا نیچرل گیم کھیلو، تمہارے اندر بہت پوٹینشنل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی گیند پر آؤٹ ہونا تمہاری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: ایپل نے آئی فون 17 پرو کے حوالے سے صارفین کی جانب سے سامنے آنے والے خدشات پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔فون کے لانچ کے بعد سوشل میڈیا پر ڈیمو یونٹس کی تصاویر سامنے آئیں جن میں پچھلی جانب نشانات دیکھے گئے۔ صارفین نے اندیشہ ظاہر کیا کہ نیا ماڈل آسانی سے خراب ہو جاتا ہے، جسے ’’اسکریچ گیٹ‘‘ کا نام دیا گیا۔ایپل کے مطابق یہ خراشیں فون میں موجود خامیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ایپل اسٹورز میں استعمال ہونے والے پرانے اور خراب مگ سیف چارجر اسٹینڈز کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نشانات زیادہ تر صاف کیے جا سکتے ہیں جبکہ خراب اسٹینڈز کی جگہ نئے اسٹینڈز...
	ایشیا کپ 2025 میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا جس کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جہاں پورا ایشیا کپ ٹورنامنٹ خاص طور پر پاکستان اور انڈیا کے میچز تنازعات سے بھرپور رہے، وہیں اب ایک اور تنازع سامنے آیا ہے کہ فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کے باعث کپتان ٹرافی کے ہمراہ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گے۔  نجی ٹی چینل جیو نیوز کے مطابق منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-23  پشاور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر کل پشاور میں جلسہ ہوگا، ہم ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تیراہ کے واقعے پر عمران خان افسردہ ہیں۔2022ء کے بعد کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلہ کرنا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد  میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حیران کن موڑ اس وقت سامنے آیا جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا،  اس نتیجے نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کی کامیابی کو شکست میں بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر تبدیل کردیا،  جاری کردہ غیر حتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 کی چیئرپرسن کی نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق شہنیلا عامر کے ووٹ...
	چاغی (بلوچستان) میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے چاغی میں فتنہ الہندستان  کے دہشتگروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔کارروائی کے دوران دو دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دہشتگرد جہانزیب نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے. دہشتگرد  بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب  نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا اصلی نام جہانزیب علی جبکہ تنظیمی نام علی جان ہے. میں دہشت گرد زبیر احمد کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا. میں گز شتہ دو سال سے تنظیم کیساتھ ہوں جہاں زبیر(دہشتگرد) تخریبی منصوبہ بندی کرتا تھا۔دہشتگرد جہانزیب نے...
	 قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔بنگلادیش کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں، جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔سلمان آغا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ابتدا سے دباؤ ڈالا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔خیال رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔رواں...
	 پشاور:  پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے  سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر کل پشاور میں جلسہ ہوگا۔ ہم ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیراہ کے واقعہ پر عمران خان افسردہ ہیں۔ 2022ء  کے بعد کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں۔ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف...
	پی پی رہنما شازیہ مری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والا قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں۔ جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے۔ لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں۔ جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں...
	علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے اپنے خطاب میں سرور کائنات کی سیرت طیبہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس معاشرے میں آئے وہ آپ کے شایان شان نہ تھا لیکن آپ نے اپنے کردار اور اخلاق سے اُن کے دلوں کو موم کیا، انسانی تقاضوں کے تحت زندگی گزارنے کا ہُنر دیا، بیٹیوں کی عزت اور دیگر تمام اخلاقی برائیوں سے بچنے کا درس دیا۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان، پروفیشنل یونٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ہاسٹل میں جشن صادقین کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے خطاب کیا۔ یونٹ اراکین نے نعت و منقبت میں حصہ لیا۔ علامہ...
	فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025  سب نیوز چاغی (بلوچستان) میں ہتھیار ڈالنے والے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے چاغی (بلوچستان) میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگروں کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل جب کہ دہشتگرد جہانزیب نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ واضح رہے کہ دہشتگرد بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میرا اصلی نام جہانزیب علی جب کہ تنظیمی نام علی جان ہے ۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جانتی ہے کہ میچ میں کیا کرنا ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے یہ بات بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں 11 رنز کی شاندار کامیابی کے بعد کہی، جس کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتتے ہیں تو آپ واقعی خاص ٹیم...
	کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا 2025ء کی 3 روزہ نمائش کا اختتام ہوگیا، جس کے نتیجے میں پہلے سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک  نے نمائش میں بھرپور شرکت  کی۔ اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مختلف ممالک سے اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ نمائش میں 800 سے زائد کمپنیوں اور 300 بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ آئی ٹی سی این ایشیا میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا اعتراف...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام خطے لداخ کو ریاستی درجہ دینے کے لیے ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد سیکورٹی مزید سخت کردی گئی، پولیس سے جھڑپوں میں اب تک 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ 30 پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق لداخ میں پرتشدد مظاہروں کے اگلے ہی روز بھارتی پولیس نے شمالی شہر لیہ میں گشت کیا۔ گزشتہ روز بھارت کے ہمالیائی خطے لداخ میں ریاستی درجہ دینے اور مقامی رہائشیوں کے لیے نوکریوں کے کوٹے کے مطالبے پر ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، اس دوران، 30 پولیس اہلکار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کو آئین اور قانون کے مطابق قرار دے دیا، فیصلے میں کہا کہ ججز کے ٹرانسفر کا فیصلہ عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہے، سینیارٹی کے تعین کے لیے معاملہ صدر کو بھجوایا جاتا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سینیارٹی اور تبادلے کو غیر آئینی قرار دینے کے لیے دائر درخواستیں نمٹاتے ہوئے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا 55 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کے تحت ججز کی منتقلی کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64عبدالمنان صدیقی نے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں سندھ بالخصوص کراچی و حیدرآباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شاندارکامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی پی پی خواتین ونگ کی مرکزی صدرادی فریال تالپور، خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سمیت پیپلزپارٹی رہنمائوں اور ورکروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے ایک مرتبہ پھرپیپلزپارٹی کے حق میں ریفرنڈم دے دیا ہے وہ ہمیشہ پیپلزپارٹی مخالفین کو رد کرتے آئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے مخالفین شرمندگی سے بچنے کی خاطرہمیشہ پیپلزپارٹی پردھاندلی کا راگ الاپتے رہتے...
	نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں 16 روزہ ریڈ بال ٹریننگ کیمپ مکمل ہو گیا، جہاں قومی کھلاڑیوں نے 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 11 کھلاڑیوں نے کیمپ میں حصہ لیا، جن میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شمیل حسین شامل تھے۔ این سی اے کے کوچز اور دیگر عملہ بھی معاون رہا۔ محمد رضوان اور نسیم شاہ کیمپ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیاکپ 2025 کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، سری لنکا کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی خان : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔ڈی جی خان میں الیکٹرک بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔انہوں نے...
	 ڈی جی خان:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ بلاول...
	حالات خراب ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ نے انڈین سول سکیورٹی کوڈ کی دفعہ 144 اور دفعہ 163 نافذ کردی۔ کارگل، زنسکار، نوبرا، دراس، چانگتھانگ اور لامایورو میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع لیہہ میں بدھ کو ریاستی درجے (اسٹیٹ ہُڈ) اور چھٹے شیڈول کے مطالبے پر شٹر ڈاؤن (ہڑتال) کے دوران احتجاج کے دوران پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، جب کہ مظاہروں کے دوران پچاس سے زائد گرفتار اور درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ وہیں اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے لیہہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو آگ لگا دی اور سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی بھی نذرِ آتش کر دی۔...
	اپنے دور کے معروف بیٹر اور سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست سے باہر نکلیں اور ٹیم کے لئے کھیلیں. پاکستان کرکٹ ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے۔ یونس خان نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شب نیپا اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہا کہ اپنے لیے نہیں بلکہ ملک و قوم کے لیے کھیلیں۔اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹنگ میں اپنے جوہر دکھا سکتے ہیں تو دوسروں کو کیا دشواری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی میں اچھا آل راؤنڈر بننے...
	بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے بیان کے خلاف شکایت کی تھی۔ ایشیا کپ کے میچ ریفری رچی رچرڈسن معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں سوریا کمار یادیو کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے، آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت منظور کر لی۔ پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج کے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے، پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے شکایت کا جائزہ لے رہا ہے، جلد اس کی باضابطہ سماعت ہوگی،...
	سپیکرقومی اسمبلی کی اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد،اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،سردار ایاز صادق
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...
	ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ فائنل تک رسائی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس مقابلے میں فاتح ٹیم بھارت کے خلاف ٹائٹل میچ کھیلے گی، جبکہ سری لنکا پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ’ٹائیگرز‘ اب بھی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔  پاکستان کو فائنل میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	ٹنڈوجام،زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین سندھ ایمپلائزالائنس کی اپیل پر پنشن اصلاحات کیخلاف فیڈرشن کے صدر ڈاکٹر نذیر کھوسو کی قیادت میں ریلی نکال رہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں اور صرف ملک و قوم کے لیے میدان میں اتریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے اور یہ کمزوری جیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، میچز میں کامیابی صرف بہتر منصوبہ بندی اور کم سے کم تبدیلیوں سے ممکن ہے، جبکہ بار بار تبدیلیاں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔انہوں نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی کہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلیں،  اگر شاہین شاہ آفریدی جیسا فاسٹ بولر بیٹنگ میں...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جو ملکی ڈیجیٹل فنانس سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں اس وقت تقریباً 40 ملین صارفین اور 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم موجود ہے جو دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے۔  ایشیا کپ، ابھیشیک کی آج بی دھماکے دار پرفارمنس، بھارت نے بنگلہ دیش کوشکست دے دی  اتھارٹی کے...
	  دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دبئی میں مدمقابل تھیں۔ جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش کی ٹیم میں آج 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ ان کی جگہ جاکر علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں۔ بھارت کی اننگز بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان...
	  ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی اوپنر فخر زمان کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ ابوظبی میں منگل کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کے دوران فخر زمان کو ہیلمٹ پر فاسٹ بولر دشمناتھا چمیرا کی گیند لگی جس کے بعد فخر کو طبی امداد دی گئی اور پھر انہوں نے 19گیندوں پر 17رنز کی اننگز کھیلی۔ فخر زمان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ اب بھی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں تاہم انہیں نے سر میں تکلیف کی تا حال کوئی شکایت نہیں کی جس پر ڈاکٹرز نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد...
	اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں طلبا اور پولیس کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران 2 طلبا زخمی ہوگئے جبکہ متعدد طلبا کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فارغ کیے گئے 4 طلبا کی بحالی کے حق میں احتجاج کیا جارہا تھا۔ پولیس نے طلبا سے مذاکرات کے لیے یونیورسٹی پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن طلبا کی جانب سے پتھراؤ شروع کردیا گیا جس کے جواب میں پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج  اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد اب چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے۔ایونٹ کے اس مرحلے میں ہر ٹیم نے تین تین میچ کھیلنے ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت نے ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، پاکستان 2 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، بنگلا دیش تیسرے اور سری لنکا لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد سب سے نیچے ہے۔بنگلا دیش نے سری لنکا کو ہرا کر ایونٹ کا آغاز کیا اور 2 پوائنٹس کے ساتھ اپنے امکانات روشن...
	سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اسی وقت محفوظ ہوسکتا ہے جب قلیل مدتی مالیاتی استحکام کو دیرپا اور پائیدار ترقی میں بدلا جائے، جس کے لیے حکومت، بزنس کمیونٹی اور عالمی شراکت داروں کو مل کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت غیر معمولی چیلنجز اور تضادات کے دور سے گزر رہی ہے، ایک طرف پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کردار اور اثر...
	ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ابرار احمد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے انتہائی قریب آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں ابرار احمد نے چار اوورز میں صرف آٹھ رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ اس شاندار کاکردگی کی بدولت ابرار احمد 12 درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ سفیان مقیم تین درجے تنزلی سے چودہویں نمبر پر چلے گئے۔ شاہین آفریدی دو درجے ترقی سے پچیسویں اور حارث رؤف نو درجے ترقی پاکر اٹھائیسویں پوزیشن پر آگئے۔ Asia Cup performers gain big in latest T20I rankings ????https://t.co/BvzIHqVrxA — ICC (@ICC) September 24, 2025  
	پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے عالمی ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے، جس سے نہ صرف ریگولیشن کو مضبوط بنایا جائے گا بلکہ عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے- پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس کے لئے درخواست دینے کی دعوت دے دی ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا کی بڑی غیر منظم کرپٹو مارکیٹوں میں شامل ہے، جہاں سالانہ 300 بلین ڈالر سے زائد کا تجارتی حجم اور 40 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے صرف وہ کمپنیاں اہل ہوں گی جو...
	  کراچی:   کے الیکٹرک نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ کے الیکٹرک نے پاور پلانٹس کی بندش سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکس چیبج کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔ کورنگی ٹاؤن گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن کی مستقل بندش ہوگی۔ خط کے متن کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاؤر اسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دی ہے، کے الیکٹرک دونوں پاؤر پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی۔ مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمدہ ایل این جی پر انحصار کا تجربہ ناکام رہا۔ کے الیکٹرک کے مطابق پاور اسٹیشنوں کی بندش...
	ڈسٹرکٹ گورنر شکیل احمد خائمخانی اور ڈسٹرکٹ چیئر ڈسٹرکٹ انٹر سٹی اینڈ جوائنٹ میٹنگ ڈسٹرکٹ 3271 اسلم خالق تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا احمد کو سوینیئر پیش کر رہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے قبل نیویارک میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی گاڑی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے عارضی طور پر روک دیا — اور وجہ بنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر کے قافلے کی آمد و رفت کے لیے سڑکوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ اسی دوران فرانسیسی صدر کا قافلہ بھی اسی شاہراہ پر پہنچا، لیکن سخت سیکیورٹی پروٹوکول کے باعث میکرون کی گاڑی کو بھی رکنے پر مجبور کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر میکرون گاڑی سے...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ حامد رضا نے بتایا کہ پارٹی یدایات کی روشنی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن سے استعفی دے دیا ہے اور اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین صاحب کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایک حیران کن اور خطرناک انداز میں بھارت پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ لڑکا قندوز شہر سے تعلق رکھتا ہے اور اُس نے نجی ایئر لائن کی پرواز RQ-4401 کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے نئی دہلی کا سفر کیا۔ طیارہ لینڈ ہونے کے بعد لڑکا دہلی ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا گھومتا ہوا ملا، جسے فوراً بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکے نے یہ سفر صرف تجسس کی وجہ سے کیا۔ اُس نے بتایا کہ وہ ایران جانا چاہتا تھا مگر یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ جہاز اصل میں نئی دہلی جا رہا ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کئی...
	یورپی ماہرین نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کے لیے خصوصی تربیت کا آغاز کردیا جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ یورپین سول ایوی ایشن کانفرنس کا دو رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد نے اپنے دورہ پاکستان  کے دوران ڈائریکٹر جنرل کی غیر موجودگی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی، ڈائریکٹر جنرل  اس وقت مونٹریال میں ہونے والی ICAO کانفرنس میں شریک ہیں۔ یورپی ماہرین نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کے لیے خصوصی تربیت کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، جہاں گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہو جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی، دونوں ٹیمیں سپر فور میں ایک ایک میچ ہار چکی ہیں، اس لیے آج کا مقابلہ فائنل کے امکانات کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ٹورنامنٹ کے اس اہم میچ سے...
	ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان T20 میچ کے لیے سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ حالانکہ پاکستان مجموعی طور پر سری لنکا پر سبقت رکھتا ہے، لیکن گزشتہ چھ سال کے دوران ’لائنز‘ یعنی سری لنکا نے T20 فارمیٹ میں غلبہ حاصل کیا ہوا ہے۔ Sri Lanka have won the previous five games against Pakistan, the last one being the Asia Cup final in 2022 ????  Read more ???? https://t.co/uMHMW6ktae pic.twitter.com/i62S8ySB35 — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 23, 2025  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 23 T20 میچز ہوئے ہیں، جن میں پاکستان نے 13 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی آخری فتح سری لنکا کے...
	دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا باضابطہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025  سب نیوز بیجنگ :بحری جہاز “استنبول برج” نینگ بو ژو شان بندرگاہ کے بیلون ایریا سے روانہ ہو کر برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ ” فیلکسٹو ” کی جانب روانہ ہوا ۔ یہ دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا آغاز ہے ۔  تفصیلات کے مطابق “استنبول برج” نامی بحری جہاز آرکٹک کے شمال مشرقی بحری راستے سے ہوتے ہوئے براہ راست یورپ پہنچے گا اور فیلکسٹو پورٹ تک یک طرفہ نقل و حمل کا دورانیہ صرف 18 دن کا ہوگا۔ 2024 کے آخر میں نینگ بو ژوشان بندرگاہ سے جرمنی کی ول ہیمز ہیون بندرگاہ...
	ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔  پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی میں آج ہونے والا ایشیا کپ سپر فور کا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد گرین شرٹس پر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے، جہاں نہ صرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ رن ریٹ کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بھارت سے ہار کے بعد ٹیم مائنس کے رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کے مطابق پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں، جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئی...
	اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے مصر اور اردن کی جانب سے اس بات کو مسترد کیا جانا بھی قابل ستائش قرار دیا کہ ان دونوں ممالک نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ حماس کو ہر صورت اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سامنے ڈالنا ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے واضح کیا کہ فلسطین کی گورننس میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ فلسطینی صدر نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امداد کی ضرورت ہے اور قیدیوں کی رہائی ہونی...
	  ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت مقابلے میں پیش آنے والا ایک فیصلہ اب عالمی سطح پر موضوعِ بحث بن چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے اوپننگ بیٹر فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر تھرڈ امپائر روچیرا پلیاگروگے کے خلاف آئی سی سی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔  یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے تیسرے اوور میں پیش آیا، جب فخر زمان نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی۔ گیند بظاہر ایج ہو کر وکٹ کیپر سنجو سامسن کی جانب گئی، مگر چونکہ کیچ زمین سے بہت قریب تھا، اس لیے آن فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو ریفر کر دیا۔ فخر زمان کو...
	لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 ستمبر 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست تعصب اور لسانیت سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو خود مریم نواز کی قیادت اور کارکردگی کو سراہ رہے ہیں، کیا آپ ان کی رائے کو بھی تسلیم نہیں کریں گے؟ کراچی اور سندھ کے عوام بھی مریم نواز کی قیادت کو اپنا اعتماد دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس ہے کہ شرجیل میمن کو وفاق اور پنجاب کی فکر تو ہے، لیکن سندھ اور کراچی کے عوام کی مشکلات پر وہ اتنی...
	تقریب سے علامہ مفتی محمد یاسر برکاتی، سرسید یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خان، اور ذاکر علی خان فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ارم اکبر علی نے خطاب کیا۔ محفل میں نعت خواں شکیل مدنی، محمد زین ہاشمانی، اسد ایوب، عبدالحسیب، حارث کمال اور حسن عباس نے دلنشین نعتیں پیش کیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو  سرسید یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد کا انعقاد، محمد اکبر علی خان سمیت علامہ مفتی محمد یاسر برکاتی و دیگر کا خطاب  سرسید یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد کا انعقاد، محمد اکبر علی خان سمیت علامہ مفتی محمد یاسر برکاتی و دیگر کا خطاب  سرسید یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد کا انعقاد، محمد اکبر علی خان سمیت...
	  پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں دو نئی جماعتوں کا اضافہ ہو گیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حال ہی میں “آزاد عوام پاکستان پارٹی” اور “تجدید نظام پارٹی” کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی ہیں، جبکہ تجدید نظام پارٹی کی قیادت خالد زمان کے ہاتھ میں ہے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی منظور کر لیا ہے، جس کے بعد یہ پارٹیاں آئندہ عام انتخابات یا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہو گئی ہیں۔ ان نئی رجسٹریشنز کے بعد ملک میں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی...
	پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
	 پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو “زمانہ قدیم” کا علاقہ بنا دیا ہے، اور آج وہاں کے عوام مریم نواز کی قیادت کو چاہتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، جبکہ پیپلز پارٹی کے وزرا پورے ملک کو سیاست کا درس دینے نکلے ہیں، لیکن اپنی کارکردگی پر نظر نہیں ڈالتے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “شرجیل میمن کو جتنی فکر پنجاب اور وفاق کی ہے، کاش اتنی فکر سندھ اور کراچی کی بھی ہوتی۔”  عظمیٰ...
	کوئٹہ میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے کہا کہ امن و امان کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انکے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبہ میں امن و امان کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان کانسٹیبلری امن وامان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جوانوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے بی سی ہیڈ کوارٹر بدر لائن کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر...
	وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوگئے
	اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔ چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کاکہنا ہے کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ذور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔انہوں نے اسے پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) امریکی صدر کی جانب سے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث اضافی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے فیصلے کے بعد، جس کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت پر مجموعی محصولات کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، یہ جے شنکر اور روبیو کی پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہو رہی ہے۔ دہلی میں باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کا مقصد بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ بہتری کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب روایتی حریف پاکستان کے ساتھ رقابت والا تصور باقی نہیں رہا اور دونوں ٹیموں کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں بنتا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ گزشتہ 10 سے 15 مقابلوں پر نظر ڈالیں تو بھارت ہی ہمیشہ برتری حاصل کرتا رہا ہے، پاک بھارت میچز کے ریکارڈ کا تناسب تقریباً ایک کے مقابلے میں دس ہے، اس لیے لوگوں اور صحافیوں کو بار بار یہ سوال دہرانا چھوڑ دینا چاہیے کہ پاکستان اور بھارت کا اصل حریف کون ہے۔بھارتی کپتان نے...
	لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں اور یہاں پوسٹیں خالی ہیں، آپ تقرریاں ہی نہیں کرتے: جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
	—فائل فوٹو سینئرز کو نظرانداز کر کے ایل ڈی سی کو لیبر افسر کے عہدے تک پروموٹ کرنے کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں اور یہاں پوسٹیں خالی ہیں، آپ تقرریاں ہی نہیں کرتے۔سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ اور وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن اور اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری احسان اللّٰہ کی درخواست پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ 8 سینئرز کو سپرسیڈ کر کے ایک شخص کو لیبر انسپکٹر اور پھر لیبر افسر بنایا گیا، لاء افسران کے لیے غلط کام کو ڈیفنڈ کرنا مشکل ہو...
	الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد:(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چئیرمین خالد زمان ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے ہیں۔ دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
	 کوئٹہ:  بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گوگدان اور ڈنک کے درمیان سڑک پر ایک نصب شدہ بم برآمد ہوا، جس کے بعد سڑک بند کر دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ممکنہ طور پر ایک آئی ای ڈی تھا جو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور اس کی برآمدگی سے ایک بڑے دھماکے کو روک لیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں تعینات پولیس اور فرنٹیئر کور ایف سی کے اہلکاروں نے سائٹ کو گھیر لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بم کی تلاشی اور اس کو ناکارہ بنانے کے لیے بی ڈی ایس کی ٹیم کام میں مصروف ہے جبکہ پورا...
	سندھ رینجرز اور پولیس نے کشمور کے کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ بھیو گینگ کے خلاف کارروائی کرکے مغوی پولیس کانسٹیبل کو بازیاب کرالیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 اغوا کار ڈاکو ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کشمور میں کچے کے علاقے میں مغوی پولیس اہلکار کو بازیاب کروانے کے لے رینجرز اور پولیس نے آپریشن کیا، دوران کارروائی ڈکیت گروہ کے ٹھکانے کو بھی مسمار کر دیا گیا۔  آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے نفری پر فائرنگ کر دی، بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 اغوا کار ڈاکو ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اغوا برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو...
	دغموش خاندان کے گھر پر فضائی حملے میں 11 افراد جاں بحق ،70 افراد غزہ سٹی میں مارے گئے اسرائیل کی زمینی کارروائی اور بلند عمارتوں کو منہدم کرنے کی مہم تیز،6 لاکھ سے زائد شہری محصور اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی اور دیگر علاقوں پر شدید حملے جاری رکھے، جن میں 91 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں سے 70 افراد صرف غزہ سٹی میں مارے گئے۔فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق، الصبرہ محلے میں دغموش خاندان کے گھر پر فضائی حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔اسرائیل کی زمینی کارروائی اور بلند عمارتوں کو منہدم کرنے کی مہم تیز ہو گئی ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً 20 ٹاور بلاکس تباہ کیے گئے جبکہ اندازاً...
	ایشیا کپ سپر4 مرحلہ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شانداربیٹنگ کرکےمیچ ہم سےچھین لیا۔ ان کا کہنا تھا ہم نے بولنگ توقع کے مطابق نہیں کی، اننگز میں 10-15 رنز کم ہوئے ہیں ہمارا اسکور 180 رنز سے زائد ہونا چاہیے تھا۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان کی ناقص کپتانی اور فیلڈنگ کا فائدہ اٹھایا اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی نےکم عمر صارفین کے لئے چیٹ جی پی ـٹی پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔نیویارک : اوپن اے آئی نے ان کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا جن کی کم عمر 18 سال سے کم ہے۔معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ روز چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کے لیے نئی پالیسیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں کم عمر یعنی 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ چیٹ بوٹ کے استعمال میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اوپن اے آئی کے سی ای او نے اعلان کیا...
	ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کے بیٹرز نے پاور پلے میں میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا۔ ان کے مطابق پاکستان کو 10 اوورز میں 91 رنز بنانے کے بعد مزید کم از کم 15 رنز کا اضافہ کرنا چاہیے تھا، تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا مجموعہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولرز کے انتخاب میں وہ ’صحیح جگہ، صحیح وقت‘ کے فارمولے پر یقین رکھتے ہیں، اور حارث رؤف و فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف میچ پر مرکوز ہیں۔ بھارتی کپتان کا ٹیم کی کاکردگی...
	  ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ کہ کل کی ٹریننگ میں پچ پر بہت زیادہ اوس تھی، اسی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کن حکمت عملی اپنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پہلے ہی ہر میچ کو ناک آؤٹ کی طرح کھیل رہی ہے، اس لیے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے ابوظہبی اور دبئی کی وکٹوں میں فرق اجاگر کیا اور کہا کہ دبئی کی پچ نسبتاً سست ہے۔ بھارتی ٹیم میں بمراہ اور ورون واپس...
	بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی جس میں بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں سے ایک لاکھ محققین کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈین آف سائنس ڈاکٹر محمد سعید اکرم، انفارمیشن اینڈ لائبیریری سائنسز سے پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود ودیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے47 پروفیسرز کو سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا کی جاری کردہ دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں 2 فیصد سائنسدانوں کی دوڑ میں شامل کر لیا گیا۔ بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی...
	ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں بڑے ردوبدل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت آج پھر مدمقابل ہوں گے نجی چینل کے سہیل عمران کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتی کو آج کے میچ میں فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بمرا اور چکرورتی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف انہیں واپس اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی واپسی...
	آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 ، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع ہے جب کہ 'ای کامرس گیٹ وے پاکستان' کی جانب سے 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا 23 سے 25 ستمبر تک کراچی میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے تاریخی ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، شزہ  فاطمہ خواجہ کریں گی۔ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کو فروغ دے گا۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان، گروپ ڈائریکٹر...
	ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گروپ میچ میں بھارت سے شکست کھانے والی ٹیم کے دو کھلاڑی آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان انتہائی کم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی...
	ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے میں آج کرکٹ کے دو بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ میچ اعصاب کی اصل جنگ بن چکا ہے۔ گرین شرٹس نے کسی بھی تنازعے سے بچنے کے لیے میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کر دی، جبکہ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی میدان میں صرف کارکردگی کے ذریعے جواب دیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف گروپ مرحلے کی ناکامی کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ملا ہے۔ دبئی کے میدان میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ متوقع ہے۔ کپتان سلمان علی آغا پر قیادت کی بھاری...