2025-07-26@12:56:35 GMT
تلاش کی گنتی: 510
«پولیس والے»:
(نئی خبر)
رحیم یار خان پولیس نے خان پور کے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوئوں کے فرارکی کوشش ناکام بنادی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے ان کا محاصرہ کیا گیا، اس دوران مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق اندھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا تھا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کے لئے کام کرنے والے عثمان چانڈیوکا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔عثمان چانڈیہ کی مخبری...
کراچی(جسارت نیوز)سکھن بھینس کالونی میں اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لے جایا گیا۔اس حوالے سے ایس ڈی پی او سکھن ڈی ایس پی شوکت تنولی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد گوالے ہیں جو باہر سے کھانا کھا کر واپس باڑے پر آئے تھے۔بعدازاں انہوں نے باڑے میں رکھا ہوا دودھ پی لیا جو کہ شبہ ہے کہ مضر صحت تھا اور اس کے پینے سے ان کی حالت بگڑنے لگی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر استعمال کیے جانے...
پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بنوں میں بی ڈی ایس پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عرفان نامی اہلکار کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
اسلام آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل زبیر شاہ شہید ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ آئی نائن کے حدود میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو روکنے پر پیش آیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری میں بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
فاران یامین: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈسٹرکٹ بار الیکشن کے دوران کامیاب وکلاء کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ انتخابی نتائج کے بعد جیتنے والے وکلاء کے حمایتیوں نے علاقے میں شدید فائرنگ کی، جس کے دوران نعرے بازی بھی کی گئی۔ فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں جس میں واضح طور پر وکلاء کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین میں کامیاب وکلا کے حمایتیوں نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث علاقے میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دینے لگی۔ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بنوں میں بی ڈی ایس پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عرفان نامی اہلکار کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
میرپور(نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں اور لائسنس بنوانے کسی بھی مشکوک پیشکش سے محتاط رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے گروہ سرگرم ہیں ، جو عوام کو سستا اور فوری لائسنس دلوانے کے بہانے دھوکہ دے رہے ہیں۔ میرپور میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ پکڑا گیا، پولیس نے بتایا کہ چکسواری میں کارروائی کر کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار جعل ساز گروہ میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت انید مرزا ولد محمد یعقوب قوم مغل،ہارون الرشید ولد عبدالرشید،فرحان علی ولد محمد حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کے زیرِ حراست ان...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد کو نامعلوم نمبر سے آنے والے میسیجز اور مس کال غیر متعلقہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے7 سالہ صارم کا 2 دن بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔پولیس نے یہ بھی بتا یا تھا کہ والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ لاپتہ بچے کی معلومات دیں گے۔ مدرسے کے قاری سے بھی تفتیش جاری ہے۔ میسجز پنجاب کے شہروں اور مس...
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، مختلف مقامات سے 4 جرائم پیشہ گرفتار، ملزمان سے پسٹل، گولیاں، چھینا جانے والا موبائل، چرس، شراب اور پٹاخے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے اچھن شاہ والے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے روپوش و مطلوب ملزم خالد گوپانگ کو 30 بور پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، مذکورہ ملزم ڈکیتیوں، چوریوں، مقابلوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے آدھا درجن مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران شہری اختر بھٹو کا چھینا گیا قیمتی موبائل بھی مذکورہ ملزم سے برآمد ہوا ہے۔ نوڈیرو پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے سکھر روڈ والے علاقے سے ملزم عاصم...