2025-08-16@02:27:27 GMT
تلاش کی گنتی: 9618
«قیام پاکستان»:
(نئی خبر)
فوٹو فائل پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس نے چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد کر لی۔چیئرمین شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا ہے۔ پاکستانی سائنسدان ابتک سب سے لمبے چاولوں کی نئی قسم پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئےپاکستانی سائنسدانوں چاول میں ابتک کی سب سے لمبی ورائٹی (9.5 ملی میٹر) پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی، نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول...
بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا۔پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق چاول کی نئی قسم تیار کرلی گئی ہے، نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہوجائےگی۔ ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی ہے، نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق نیا ہائبرڈ...
چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی نظام میں اصلاحات اور تعاون بڑھانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں عدالتی نظام میں اصلاحات اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔چیف جسٹس نے دور دراز اضلاع میں عدالتی ڈھانچے کی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور بار ایسوسی ایشنز کو عدالتی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور دیگر اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے، جہاں بار ایسوسی ایشنز اور قانون و انصاف کمیشن کے درمیان تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی کے ایک سو سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو دس دس سال قید با مشقت کی سزائیں سنائی ہیں۔ سزا پانے والوں میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، سابق وزیر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، شیخ رشید شفیق، اشرف سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ، چوہدری اقبال اعجاز، اور کئی دیگر شامل ہیں۔ قانون دان بابر سہیل کے مطابق سزا یافتگان کو اگلی عدالت میں اپیل سے پہلے خود کو قانون کے سامنے پیش کرنا ہوگا اور انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا...
امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) امریکی سفارت خانے نے حالیہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدے کو بڑے کامیابی قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سفارت خانے نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی شراکت کے سلسلے میں موجودہ امریکی انتظامیہ کی کلیدی کامیابی کا غماز ہے۔سفارت خانے نے مزید کہا معاہدہ امریکا اور پاکستان کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شراکت داری کو اس انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔واضح رہے...
اسلام آباد: لاہور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی۔ یہ ریلی 23 دن کے دوران پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے گزرتے ہوئے 5,000 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرے گی جو طورخم، کابل، قندوز، خجند، سمرقند اور بخارا جیسے اہم شہروں سے گزرے گی۔ ریلی میں 11 موٹر بائیکرز شریک ہیں جن کا تعلق پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے ہے۔ ریلی کا مقصد علاقائی سیاحت ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ دینا اور ثقافتی رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔ اسلام آباد میں بائیک ریلی پہنچنے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان سیاحت، موسمی تنوع اور...
امریکہ نے دنیا کے 70 ممالک پر درآمدی ٹیرف کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس پر نسبتاً کم ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا گیا ہے، جب کہ بھارت پر 25 اور بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے۔ دیگر ایشیائی ممالک جیسے سری لنکا، ویتنام اور تائیوان بھی 20 فیصد ٹیرف کی زد میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 19 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو بھیجی جانے والی مصنوعات پر 19 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔...
ویب ڈیسک : پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں، دنیا جانتی ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت اپنے اسٹریٹیجک اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنما اپنے نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں، پاکستان نے شفاف، آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی جو بھارت نے مسترد کی، بھارت نے...

پاک چین دوستی منفرد، ہر آزمائش میں کامیاب اور دگرگوں عالمی حالت کے باوجود بدستور مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اس کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے۔ جی ایچ کیو میں جمعے کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور چین...
اسکرین گریب دنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستان کا پرچم آج گورنر ہاؤس سندھ میں لہرایا جائے گا۔ سندھ کے گورنر ہاؤس میں دنیا کا سب سے بڑا بغیر جوڑ یا سلائی کے تیار کردہ قومی پرچم عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس عظیم الشان تقریب کا افتتاح گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کریں گے، جو قومی یکجہتی اور فخر کی علامت کے طور پر اس پرچم کو لہرائیں گے۔ یہ منفرد تقریب یومِ آزادی کی مناسبت سے شروع کی جانے والی 14 روزہ تقریبات کا آغاز ہے، جس کا مقصد عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور ملی جوش و جذبے کو اُجاگر کرنا ہے۔اس سلسلے میں گورنر سندھ نے کہا کہ...
لنکاشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستانی ٹیم کی کرکٹ جرسی پہنے ایک شائق کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر معذرت کر لی ہے۔ شائق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لنکاشائر کلب کے ایک اسٹاف ممبر نے فاروق نذر سے کہا کہ وہ اپنی سبز پاکستانی جرسی کو ڈھانپ لیں، لیکن انکار کرنے پر پولیس نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد کلب نے اس معاملے کی اندرونی تحقیقات شروع کیں۔ یہ...

پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،ان کی پائیدار شراکت علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ جی ایچ کیو میں منائی گئی۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ ، چینی سفارتخانے کے حکام...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی وزارت خزانہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر عائد کیئے گئے 19 فیصد ٹیرف پر موقف جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ امید ہے ٹیرف معاہدہ امریکی منڈی میں پاکستان کیلئے مواقع کا ایک نیا در کھولے گا، ٹیرف کی شرح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گی۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مجوزہ شرح سے 10 فیصد کم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد جبکہ بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے...
سکھر: یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن ہوگا، جس کا انعقاد 10 اگست کو کیا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جشن آزادی کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس طرح پورے ملک میں یومِ آزادی منانے کا جوش و جذبہ نظر آرہا ہے، اسی طرح سکھر کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں میں بھی ایک ولولہ انگیز جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح دشمن ملک بھارت کو تاریخی شکست دی، اس نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کے 25 کروڑ...
پشاور(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے اور حقائق بیان کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے بھارت کی جانب سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو خط لکھیں گے بلکہ خود بھی وہاں جا کر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے...
لندن/ نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور وِیگن کونسل کی کابینہ کی رکن نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ میں برطانیہ اور یورپی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ کے ہائی لیول پولیٹیکل فورم برائے پائیدار ترقی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کانگریس آف لوکل اینڈ ریجنل اتھارٹیز کے تحت سوشل انکلوژن کمیٹی کی چیئر کے طور پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں غربت کے خاتمے، معاشرتی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ میں وِیگن بورو، گریٹر مانچسٹر اور برطانیہ بھر کی مقامی حکومتوں کی نمائندگی کرنا میرے لیے...
14 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے، جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب تعبیر بن کر ابھرا۔ یہ دن نہ صرف جشن کا موقع ہے بلکہ تجدیدِ عہد کا دن بھی ہے، جو ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ آزادی معرکۂ حق کے موقع پر معروف تاریخ دان پروفیسر محمد ریاض نے تحریکِ پاکستان کی کچھ اہم تاریخی جھلکیاں بیان کیں۔ اُن کے مطابق 1947 میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح کو دستور ساز اسمبلی کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ پروفیسر محمد ریاض کے مطابق...
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ایونٹ کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا جائے گا، سیریز کا افتتاحی معرکہ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔ ہر ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی جبکہ 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ مکمل شیڈول (مقام: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم): 29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان 30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان 1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان 2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان 4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے...
اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد ڈیجیٹل معیشت کے ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق معاشی سفارتکاری کے ایک دور کے اختتام پر اب دونوں ممالک کرپٹو اور بلاک چین کے شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے 31 جولائی کو پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق مشاورتی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بو ہائنس کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی، جس میں کرپٹو پالیسی پر عالمی ہم آہنگی اور پاکستان کےویب تھری (Web3) حب بننے کے خواب پر تفصیلی تبادلہ خیال...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز دے دی۔اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انشورنس قدرتی حادثات میں مالی تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، نجی شعبے میں انشورنس کا کردار نہایت محدود ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نجی منصوبوں میں انشورنس رسک فنانسنگ اہم کردار ادا کرسکتی ہے، حکومتِ پاکستان انشورنس سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غریبوں کیلئے سماجی انشورنس کیلئے اقدامات کیے جائیں، ملک میں انشورنس سیکٹر کیلئے ریگولیٹری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق آبادی کی اکثریت کو انشورنس کی آگاہی ہی نہیں ہے، انفرادی کے بجائے گروپ انشورنس سیکٹر ڈیولپمنٹ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، ملک میں انشورنس...

وزیراعلیٰ کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن کے جرائم کی فہرست بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف کو پیش کیے جائیں گے۔ فیٹف میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی... انہوں نے کہا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مجوزہ سہ فریقی ٹی20 سیریز کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک کھیلی جائے گی۔ یہ ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2025 سے قبل ایک اہم وارم اپ ایونٹ کی حیثیت رکھتا ہے، جو 9 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران یو اے ای ہی میں منعقد ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کے تمام میچز رات 7 بجے (مقامی وقت) سے فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں تبدیلی یاد رہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ ٹی20 سیریز طے تھی، لیکن بعد ازاں پی سی بی نے...
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد )امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57...
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف...
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان نے چین کے تعاون سے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا، جو مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق قومی خلائی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔ پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ-1 (پی آر ایس ایس-1) کُوائژو-1 اے راکٹ کے ذریعے چینی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لانچ کیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تصدیق کی کہ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔ ترجمان سپارکو نے کہا کہ نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پاکستان کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا،امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔(جاری ہے) سابق سفیرنے کہاکہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا...
کراچی(شوبز ڈیسک) چینی گلوکارہ وکی کی جانب سے پاکستانی گانے ’بوہے باریاں‘ کی خوبصورت پرفارمنس پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی تعریف کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جو پاکستان اور چین کی دوستی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی ہے، جو چین میں پاکستانی سفارتخانے بیجنگ کی جانب سے پاکستانی ثقافت اور کھانوں کو فروغ دینے کے لیے منعقدہ ایک پروگرام سے لی گئی ہے۔ ویڈیو میں چینی گلوکارہ وکی اپنی خوبصورت آواز میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مقبول گانا ’بوہے باریاں‘ گنگنا رہی ہیں۔ حدیقہ کیانی نے بھی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے...
شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد/لندن(آئی پی ایس) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا۔بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا اور پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں بھارتی ٹیم میدان چھوڑ کر جارہی ہے اور شاہد آفریدی اوپر ڈریسنگ روم کی بالکونی میں آرام سے کھڑے ہیں۔مذکورہ تصویر میں شاہد آفریدی کچھ اس انداز میں پویلین میں کھڑے ہیں کہ ان کے صارفین ان کا موازنہ لائن...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)امریکاہنے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے، امریکہ نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک سے امریکا کو تجارتی فائدہ ہے ان پر 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا تاہم جن ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ ہیاُن پر اب 15 فیصد ٹیرف لگے گا اور ایسے ممالک کی...
لاہور: ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی )کی جانب سے پاکستانی نامور بائیکرز کا ایک گروپ وسطی ایشیا کے بین الاقوامی سیاحتی اور ثقافتی سفر پر روانہ ہوگیا، 15 بائیکرز کا یہ قافلہ اقتصادی تعاون تنظیم( ایکو)کے چار رکن ممالک پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کے مابین سیاحتی روابط کو فروغ دینے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔ بائیکرز کو ٹی ڈی سی پی کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع سیاحتی بس ٹرمینل سے رخصت کیا۔ ایکسپریس نیوز کو بائیکر گروپ کے لیڈر مکرم ترین نے بتایا کہ ان کا یہ سفر 23 دنوں پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران بائیکرز تقریباً 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ...
امریکی ٹیرف کا عالمی نفاذ شروع، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔...
پاکستان کے بلند و بالا پہاڑ لیلا پیک پر چڑھائی کے دوران ہلاک ہونے والی جرمن اولمپیئن بایاتھلون کھلاڑی لورا ڈاہلمایر کی لاش کی بازیابی کی کوششیں خطرناک حالات کے باعث ترک کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کا جرمن کوہ پیما لورا ڈہلمیئر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار 31 سالہ لورا ڈاہلمایر بدھ کے روز 5,700 میٹر (18,700 فٹ) کی بلندی پر چڑھائی کے دوران پتھروں کے گرنے سے ہلاک ہو گئی تھیں۔ وہ 2018 کے ونٹر اولمپکس میں دو طلائی تمغے جیت چکی تھیں اور دنیا کی نمایاں ترین خواتین بایاتھلون ایتھلیٹس میں شمار ہوتی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی انتظامی ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ جائے حادثہ...
پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار حمزہ خان نے اسپین میں جاری ویلینشیا اوپن ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 15 ہزار ڈالرز انعام کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حمزہ نے اپنی برتری کا لوہا منوایا۔ کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے ساتویں سیڈ برائس نکولز کو برتری کا کوئی موقع دیے بغیر 3-0 سے شکست دی۔ میچ کے تینوں سیٹس 13-11، 11-2 اور 11-6 کے اسکور سے حمزہ کے نام رہے۔ صرف 42 منٹ میں مکمل ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی برتری ہر لمحہ واضح رہی۔ اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے مصر کے تیسرے سیڈ یاسین الشفیع کو بھی 3-0...
پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمارجوزف نے 3 وکٹیں...
امریکا نے تجارتی پالیسی میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو جنوبی ایشیا میں پاکستان کے لیے ایک سفارتی رعایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک-امریکا تجارتی ڈیل ہوگئی، اب تک کیا کچھ ہوا؟ وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف ممالک پر جوابی محصولات (Retaliatory Tariffs) کے طور پر مختلف شرحیں مقرر کی ہیں۔ جنوبی ایشیا کے 3 بڑے ممالک میں سے پاکستان کو سب سے کم ٹیرف کا سامنا ہے، جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی مؤثریت کو ظاہر کرتا ہے۔ مختلف ممالک پر امریکی ٹیرف کی تفصیل پاکستان:...
یونان سے تعلق رکھنے والے یانس پاولس اور انگلینڈ کے کوہ پیما سائمن ان دنوں نانگا پربت پر موجود ہیں اور دونوں نے ہی پاکستان کے اپنے پہلے سفر کو شاندار اور یادگار قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیری میڈوز سے ویو پوائنٹ اور نانگا پربت تک کا سفر یانس، جو اب امریکا میں مقیم ہیں، پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، خالص ثقافت اور یہاں کے لوگوں کی مثالی مہمان نوازی اور اخلاق سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو انتہائی خوبصورت اور ایک خالص جگہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب 54 سالہ سائمن نے نانگا پربت بیس کیمپ تک کی ٹریکنگ مکمل کی اور اسے ایک بہت زبردست تجربہ بتایا۔ 100 سے زائد ممالک کا سفر کرنے...
امریکا کی تجارتی ٹیرف میں پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے بنگلادیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔اس طرح جنوب ایشیا کے تین بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے ۔جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے کینیڈا پر ٹیرف 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے عوام، فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مین کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔حالیہ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔ ریاست پاکستان نے...
کراچی ‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) پاکستان کا ہر میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے ریمو ٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔ پاکستانی سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوئی۔ سیٹلائٹ پروگرام سے پاکستان کے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور آبادی کی نگرانی ممکن ہوسکے گی۔ سیٹلائٹ سیلاب، زلزلے کی بھی نگرانی کرے گا۔ گلیشیئرز اور جنگلات کی نگرانی سے آفات سے بچنے کے اقدامات ممکن ہوسکیں گے۔ سیٹلائٹ سی پیک اور قومی منصوبوں کو جغرافیائی ڈیٹا سے معاونت فراہم کرے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ ماحولیات اور وسائل کے بہتر انتظام میں بھی مدد گار...
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور کرتے ہوئے ڈیجٹیل اشیا اور خدمات فراہم کرنے والے آن لائن پلیٹ فارمز پر عائد5 فیصد ٹیکس ختم کر دیا، اس سلسلے میں ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں مذکورہ کمپنیوں کو ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس استثنیٰ سے صرف امریکی ٹیک کمپنیز نہیں بلکہ تمام غیرملکی فرمز کو فائدہ ہو گا۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستان کا ایک وفد تجارتی مذاکرات کیلئے امریکہ میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک کے...
اسلام آباد: چین کے ایک اہم خلائی مرکز شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجنے پر چین کے سفارت خانے نے پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔ چین کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ سیٹلائٹ ہمارے آہنی بھائی کی زمین سے متعلق وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ و تخفیف کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) کے...
پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں کھلائے گئے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ سلیکٹرز نے الزاری جوزف، ایون لوئس، برینڈن کنگ اور شیمرون ہیٹمائر کو پاکستان کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا اور ان کی جگہ اسکواڈ میں شمار جوزف، کیاسی کارٹی، ایلیک ایتھاناز اور جانسن چارلس کو شامل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز اسکواڈ: شائے ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، ایلیک ایتھانز، جیدیا بلیڈز،کیاسی کارٹی، جونسن چارلس، روسٹن چیز اور میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، شمار جوزف، عقیل حسین، گوداکیش موتی، شریفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ
لاہور: ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے وسطی ايشيا کے بين الاقوامی سفر پر روانہ ہونے والےبائيکرز اور سياحوں کے اعزاز ميں ايک خصوصی الوداعی تقريب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خصوصی شرکت کی۔شرکاء نے پاکستان کی دل مو ہ لینے والی قدرتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی تعريف کی۔ انہوںنے ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے ملنے والے تعاون پر دلی شکريہ ادا کیا ۔اور دوستانہ رويے کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے اور ان ميں شرکت کرنے کا عزم ظاہر کيا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود بشيرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقريب اقتصادی تعاون تنظيم...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ریاست نے دہشت گردی کے خلاف کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت انسداد دہشت گردی و ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر وزرا ءو حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کو مؤثر بنانے اور اس ضمن میں کمیٹی کی سفارشات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے...
پاکستان اور ریاستہائے متحدہ نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے، منڈی تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم تجارتی معاہدہ حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ پیش رفت واشنگٹن ڈی سی میں مالیاتی وزیر محمد اورنگزیب کی امریکی سیکریٹری آف کامرس ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجارتی معاہدے کا اعلان "ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں خصوصاً پاکستانی برآمدات پر حذف محصولات کم کیے جائیں گے، جس سے پاکستان کے امریکی منڈی میں برآمدات کو فروغ ملے گا۔ معاہدہ توانائی، معدنیات، آئی ٹی،...
بیرسٹر عمیر نیازی : فوٹو فیس بک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس نظام کا بوجھ اٹھانے سے بہتر ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے دے دے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے اپنی سیاست ختم کرنی ہے تو صوبائی حکومت میں بیٹھی رہے۔پروگرام میں شریک وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف ایوان سے نکلے یا مستعفی ہوجائے یا ان کی سیٹیں ہمیں ملیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں سے نکلنے والے تیل سمیت معدنی وسائل کی تقسیم آئین پاکستان...
چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
جے رام رمیش نے کہا کہ 30 جولائی کو انہوں نے بھارت سے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ روس سے تیل اور دفاعی خریداری پر بھارت کے خلاف جرمانہ عائد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کرنے کے بعد کانگریس نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار قیمتوں میں ٹی او پی (ٹماٹر، پیاز، آلو) کے چیلنجوں سے متعلق بات کی تھی، لیکن اب ملک کو سی اے پی (چین، امریکہ، پاکستان) سے پیدا ہونے والے سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ پاکستان کی طرف سے زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی، بامعنی عوامی رابطے اور انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اہم عناصر کا بھرپور اور موثر استعمال کیا گیا۔ ریاست پاکستان، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی و ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم سٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ کمیٹی کی دہشتگردی کے خلاف وفاقی و صوبائی...
اپنے بیان میں سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور شفافیت، میرٹ اور پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنائے تاکہ معاہدے کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچ سکیں، ایسے اقدامات پاکستان کے عالمی اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں اور ملک کو سفارتی تنہائی سے نکال کر بین الاقوامی شراکت داریوں کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی، سابق مشیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ، اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی تجارتی و معاشی معاہدے کو ملک کے لیے ایک غیرمعمولی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس اہم پیشرفت پر پاکستانی قوم، حکومت اور متعلقہ تمام اداروں کو دل...
ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے عوام، فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگمین کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی...
سٹی 42 : چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ترجمان چینی سفارتخانہ کے مطابق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا۔ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی زمین وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔ چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، آفات کی روک تھام اور خاتمے میں سیٹلائٹ معاون ثابت ہوگا۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ یہ تجارتی معاہدہ جنوبی ایشیا میں تجارتی تعاون اور خطے کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس کی تکمیل میں امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کا کردار قابل ستائش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاک امریکہ تجارتی معاہدے کی کامیاب تکمیل پر وزیر اعظم پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لمحہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لئے تاریخی پیش رفت ہے، یہ تجارتی معاہدہ جنوبی ایشیا میں تجارتی تعاون اور خطے کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس کی تکمیل میں امریکی صدر اور پاکستانی...

معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کا وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ
معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کا وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان اس کا حقیقی دوست ہے ، صدر ٹرمپ پاکستان کے تعاون پر مشکور ہیں اور وہ احترام دے رہے ہیں جس کا پاکستان مستحق ہے ، اس کے بدلے میں ہمیں اپنے وزیر اعظم کے ذریعے نوبل انعام کے لیے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے اور اس نے پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دشمن کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی، اب پراکسیز کے ذریعے حملہ آور ہے، عطا تارڑ انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن پر پالیسی ڈائیلاگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کیا لیکن جب پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تو بھارت نے اس کا جواب دینے کی بجائے جنگی ماحول کو مزید بڑھایا۔ وزیر اطلاعات نے کہا...
—فائل فوٹو چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان نے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔چینی سفارتخانے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
بھارت نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے حالیہ بیان کو پاکستان کے خلاف ثبوت کے طور پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں جمع کرا دیا ہے۔ فیٹف حکام کے مطابق نئی دہلی نے یہ بیان باضابطہ طور پر اس مؤقف کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے کہ پاکستان دہشتگرد عناصر کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت اور اسرائیل کی کوششوں کے باوجود پاکستان کا فیٹف گرے لسٹ سے بچنا بڑی کامیابی ہے، خواجہ آصف بھارتی حکام کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں، لیکن ہمارے اپنے...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکا اور اقوام متحدہ کا اہم سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ واپسی سے قبل پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دورے کو ہر پہلو سے کامیاب قرار دے دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے فلسطین کے ساتھ ہر بار مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔ دورے کے دوران نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں تفصیلی ملاقات ہوئی، جب کہ ایک موقع پر ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال...
پاکستان دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، ملک میں دودھ کی سالانہ پیداوار6 کروڑ50 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنا دودھ پیا اور کتنا گوشت کھایا؟ فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی رپورٹ کے مطابق دودھ پیدا کرنے والے دنیا کے 5ویں بڑے ملک کے طور پر پاکستان میں دودھ کی سالانہ پیداوار65 ملین ٹن ہے جس میں زیادہ تر پیداوار دیہی معیشت سے منسلک ’لوٹیک‘ ڈیری فارمز سے حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان میں 15 ملین چھوٹے ڈیری فارمز دودھ کی پیداوار میں کلیدی حیثیت کے حامل ہیں جن کے پاس 2 گائے اور بھینسیں ہیں۔ ایف اے او کے مطابق چھوٹے ڈیری فارمز پاکستان کی ڈیری...
اسلام آباد میں آئی آر ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پہلگام واقعہ کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا سے کہا کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام آباد میں آئی آر ایس کے...
بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کر ادیا۔ فیٹف حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان جمع کروایا گیا ۔ امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کردی۔ فیٹف حکام نےکہاہے کہ بھارتی حکومت نے بیان کی بنیاد پر مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے، بھارت نے علی امین گنڈاپور کے بیان...

امریکی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کے لیے ٹیرف میں کمی، پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ
اسلام آباد/واشنگٹن: پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، منڈیوں تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایک اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔یہ پیش رفت واشنگٹن ڈی سی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نِک اور امریکی تجارتی نمائندے ایمبیسڈر جیمی سن گریر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق، اس معاہدے کے تحت پاکستان کی امریکا کو برآمد کی جانے والی اشیاء پر عائد محصولات (ٹیرف) میں نمایاں کمی کی جائے گی جس سے پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈی میں مزید رسائی حاصل ہوگی اور پاکستانی برآمد کنندگان کو بین...
—فائل فوٹو بھارتی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں بطور ثبوت جمع کروا دیا۔علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے...
پیرس ( مانیترنگ ڈیسک ) بھارتی حکومت کا’’ نیا وار ‘‘۔۔۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروادیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق فیٹف حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان جمع کروایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں مؤقف اپنایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات...
— فائل فوٹو چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین جنوبی ایشیا میں پہلے سے زیادہ فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے۔مشاہد حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نئے حالات میں معاشی و سفارتی حکمت عملی اپنانا ہوگی، یہ ہفتے ایسے ہیں جن میں دہائیوں کے برابر واقعات رونما ہو رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں 3 بڑی حقیقتیں جنم لے چکی ہیں، بھارت کو سیاسی، سفارتی اور عسکری طور پر شدید دھچکا لگا ہے، بھارت کی پالیسیوں نے دنیا کے سامنے اس کی کمزوریاں واضح کردی ہیں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی پالیسی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر روایتی...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) پاکستان چیمپئنز کے ٹیم اونر کامل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ اپنے سرکاری بیان میں انہوں نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان چیمپئنز اب تک تمام لیگ میچز میں ناقابلِ شکست رہی ہے، جس سے ٹیم کی طاقت، اتحاد اور تجربے کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔(جاری ہے) کامل خان نے تسلیم کیا کہ سیمی فائنل مقررہ وقت پر نہیں ہو سکا، مگر ٹیم انتظامیہ ٹورنامنٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور اپنی تمام تر توجہ فائنل میچ پر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فائنل میں...
راؤ لشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس اہم قومی سنگِ میل پر وزیر اعظم، سائنسدانوں، انجینئرز اور سیٹلائٹ پروگرام سے وابستہ تمام ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے خلائی تحقیقاتی سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ مریم نواز نے اس منصوبے میں چین کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین سائنسی و تکنیکی اشتراک کو سراہا۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
چین نے پاکستانی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ PRSS-1 کو کامیابی سے لانچ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے، کوائی چو-1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستانی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ PRSS-1 کو جمعرات کی صبح 10 بجے کامیابی سے لانچ کر دیا ، اور یہ سیٹلائٹ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے ۔ یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر لینڈ سروے اور قدرتی آفات کی روک تھام کے میدان میں استعمال کیا جائے گا ۔یہ مشن کوائی چو -1 اے کیریئر راکٹ کی 29 ویں پرواز ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ ...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام آباد میں آئی آر ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن کی تقریب میں کہا کہ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ بھارت میں ہندوتوا نظریہ امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، بھارت نے جنوبی ایشیا کا امن سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی ہے، جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو ایک مختلف نظریے سے دیکھنا ہوگا۔ ڈیجیٹل آرڈرز پر ڈی پی پی...
اسحاق ڈار — فائل فوٹو نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر پاکستانی و چینی انجینئرز، سائنسدانوں اور تکنیکی ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے آج چین کے علاقے شی چانگ کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے خلائی تحقیق اور تکنیکی ترقی کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ 24 گھنٹے ہائی ریزولوشن امیج فراہم کرے گا، جس سے ملکی شہری منصوبہ بندی، انفرا اسٹرکچر کی ترقی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تخفیف، زرعی نگرانی، خوراک کی حفاظت، ماحولیاتی تحفظ، جنگلات کی کٹائی سے باخبر رہنے، موسمیاتی تبدیلیوں کے...

پاکستان اور افغانستان کے درمیان نیا زرعی تجارتی معاہدہ، بلوچستان کے زمینداروں اور پھل سبزی فروشوں کو تحفظات کیوں؟
پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے زرعی اجناس پر ترجیحی ٹیرف سے متعلق ایک اہم معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت 8 زرعی اشیا پر درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کی جائے گی۔ یہ معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہو گا اور آئندہ اس میں توسیع اور مزید اجناس شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ طالبان حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، معاہدے پر دستخط کابل میں افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت کے نمائندے مولوی احمد اللہ زاہد اور پاکستان کے سیکریٹری تجارت جاوید پال کے درمیان ہوئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ان 8 اشیاء پر محصولات کی شرح 60 فیصد سے گھٹا کر 27...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )وزارتِ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈیوں تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے. وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے” ٹروتھ سوشل “پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا.(جاری ہے) وزارتِ خزانہ کے...
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کمی سے متعلق تجارتی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاہدے کیلئے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتی ہے۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اس معاہدے سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی اور منڈیوں تک بہتر...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں لیکن پھر بھی عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ایمازون اور نیٹ فلکس سے غائب ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ نیٹ فلکس اور ایمازون جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر جگہ بنا سکیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ممتاز پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک میٹنگ میں انہوں نے فلمی ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز پر زور دیا کہ وہ کہانیوں میں منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی کریں اور جدید طرزِ کہانی کو فروغ دیں۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine...
سعودی عرب میں پاکستان کے یوم آزادی شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ) سعودی عرب میں پاکستان کے یوم آزادی منانے کیلئے پاکستان کمیونٹی سرگرم ہوگئی ہے اور اس سال مزید بہتر انداز میں یوم آزادی منانے کی تیاریا ں شروع کردی ہیں، پاکستان انوسٹرز فورم اور تمام سوشل، اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل پاکستان یک جہتی فورم نے مشترکہ طور پر 14اگست کو پاکستانی انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن حی رحاب محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہال میں شام ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوگا جس میں سعودی اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں، سعودی سرمایہ کاروں، پاکستان کمیونٹی کو بڑی تعداد میں انکے اہل خانہ کے ہمراہ...
لاہور: پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کو سخت حریف قرار دے دیا۔ میدیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں، کامیابی کے لیے ہر شعبے میں اچھی پرفارمنس دینا پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تمام میچز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/763934972806639/?rdid=wr8vI0Tl959fiJ6B&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1CYeohkjUo%2F سلمان علی آغا نے کہا کہ امریکا میں موسم گرم ہے، ٹریننگ سیشن بھرپور کیے ہیں جس میں پارڈ ہٹنگ پر توجہ زیادہ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اہم ہے جبکہ...
پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے نے عالمی میڈیا میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔ مختلف ادارے اس معاہدے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، جس میں اقتصادی، سیاسی اور علاقائی اثرات شامل ہیں۔ ذیل میں چند بڑے عالمی اداروں کے موقف پیش کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ اہم سنگ میل ہے، رائٹرز (Reuters) رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے جو پاکستان کی برآمدات پر عائد ممکنہ ٹریف کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ نے اسے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں پاکستان کے...
کراچی: پاکستان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پر واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس طرز میں اب تک 21 میچز کھیلے گئے، جن میں سے 15 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور 3 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔ پاکستان نے دسمبر 2021 میں گزشتہ 3 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیزکو مات دی تھی، ان میں گرین شرٹس نے بالترتیب 63 رنز، 9 رنز اور 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ حال ہی میں گرین شرٹس کو بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں ردوبدل کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی، حارث...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور مختصر جنگ کے بعد جہاں پورے خطّے میں پاکستان کی اہمیت کے بارے میں دوررس نتائج مرتب ہوئے ہیں وہیں حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے بعد بھارتی سیاستدان نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی سیاستدان مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کا ’ایلو ایلو‘ چل رہا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں اب کی بار ٹرمپ سرکار۔ بھارتی سیاستدان نے مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ’ماگا، میگا، ماگا‘ کر رہے...
واشنگٹن:پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل حتمی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ایک آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس پارٹنرشپ کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے مستقبل کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے ایک دن پاکستان، بھارت کو تیل فروخت کرتا نظر...
پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر حمزہ خان نے اسپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلینشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش میں بھرپور فارم میں ہیں اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، انہوں نے ایونٹ کے ابتدائی دونوں راؤنڈز کے میچز آدھے گھنٹے سے کم وقت میں جیتے ۔ بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے تھرڈ سیڈ مصر کے یاسین الشفیع کو 0-3سے ہرایا۔انہوں نے یہ میچ صرف 29 منٹ میں 11-9، 11-3، 11-8 کے اسکور سے اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں حمزہ نے اسپین کے ہوگو لوفینٹی کو صرف 27 منٹس میں شکست دی تھی۔ میزبان ملک کے...
کراچی:پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے ماہرین اور سائنسدان چینی لانچ سینٹر میں موجود ہیں تاکہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔ سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت اور تکنیکی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔ لانچ کی خصوصی تقریب سپارکو ہیڈکوارٹر کراچی میں براہ راست دکھائی گئی، جب کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو پیغام بھی چین سے نشر کیا جائے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق، ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی مدد...
احسن اقبال — فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔احسن اقبال نے سپارکو کی پوری ٹیم، انجینئرز، سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے چین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیایہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔ وزیر منصوبہ بندی نے اعادہ کیا کہ پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال چین کی...