Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:03:24 GMT

بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا

بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دیں۔

بھارتی وزیر دفاع نے حالیہ ’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ”پارٹ ون“ یا ”پارٹ ٹو“ بھی ہو سکتا ہے۔

#WATCH | #OperationSindoor | Rabat, Morocco: At the interaction with the Indian community in Morocco, Defence Minister Rajnath Singh says, "The terrorists came here and killed our citizens after asking their religion.

Humne kisi ka dharm dekh kar nahi, unka karm dekh kar maara… pic.twitter.com/EKiewH5xBo

— ANI (@ANI) September 22, 2025


خیال رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد سات مئی کو علی الصبح بھارت نے اپنے نئے اور جدید رافیل طیاروں سمیت پوری قوت سے جارحیت دکھاتے ہوئے پاکستان پر حملوں کا غیر معمولی آغاز کیا تھا۔ لیکن پاکستان کی فضائیہ بھی متوقع حملے کے لیے ہردم تیار اور چوکس تھی۔

اس فضائی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے رافیل سمیت 6 طیارے اور ایک اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرایا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان نے بھارت کے کئی اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، یہاں تک کہ ایک ایس-400 فضائی دفاعی نظام بھی تباہ کردیا گیا۔ پاکستان نے اپنی اس جوابی کارروائی کو ”آپریشن بنیان مرصوص“ کا نام دیا۔

اس جواب کے بعد بھارت کو سانپ سونگھ گیا اور اس نے سیز فائر کے لیے امریکا سے درخواست کی۔ اس کے بعد ہزیمت چھپانے اور نقصانات کے حوالے سے عوامی دباؤ پر بھارتی ایئر چیف نے مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے 5 پاکستانی طیارے گرائے، لیکن ثبوت پیش نہ کرسکے۔

بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ ماہر پراوین ساہنی کہہ چکے ہیں کہ پاک فضائیہ نے جنگ کے آغاز میں ہی فضا میں برتری حاصل کر لی تھی جس نے جنگ کا نتیجہ متعین کر دیا تھا۔ انہوں نے بھارتی ایئر چیف سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔

حقیقت یہ ہے کہ بھارت اپنی ناکامیوں اور اندرونی خلفشار کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ پلوامہ سے لے کر پہلگام تک ہر بڑے واقعے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی، مگر عالمی سطح پر ہمیشہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ نہ تو بھارت اپنے دعوؤں کے ثبوت دے سکا اور نہ ہی پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہوئی۔

ماہرین کے مطابق مودی سرکار الیکشن سے پہلے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے پاکستان کارڈ کھیل رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، کسانوں کے احتجاج، اقلیتوں پر مظالم اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔

پاکستانی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوئی بھی مہم جوئی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہوگی، اور پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

Post Views: 1

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان پر بھارت نے نے بھارت کے بعد کے لیے

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ