2025-07-26@11:31:53 GMT
تلاش کی گنتی: 601

«مشال یوسفزئی نے کہا»:

(نئی خبر)
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے مرکزی سینئر نائب صدر ناصر شیخ نے کہا ہے کہ تعلقہ اور تحصیل کی سطح پر کام کرنے والے صحافیوں کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کے ایکریڈیشن کارڈ کے علاوہ ہیلتھ ، ریلوے کارڈ دیے جائیں، صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں، ان کی محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وہ ایچ یو جے (ورکرز) کے عرفان آرائیں، جنرل سیکرٹری امجد اسلام اور دیگر کے ہمراہ ٹنڈوآدم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد کیلیے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے سماجی ناانصافیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے...