2025-07-26@13:19:53 GMT
تلاش کی گنتی: 708
«لاہور ہائی»:
(نئی خبر)
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے طاہر جمال کی درخواست کا 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کے 2020 میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی۔ اس آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹروے پر شجرکاری کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے اور ملتان کو گرین سٹی بنانے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان آلودہ ترین شہروں میں پہلے، لاہور دوسرے نمبر پر عدالت نے حکم دیا کہ ملتان کو موٹروے...
یوٹیوب ، ٹک ٹاک اور فیس بک پر پابندی ، عدالت سے بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائی کورٹ میں یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہری اسلم نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے وِیوز لیے جارہے ہیں اور پیسہ کمایا جا رہا ہے، یوٹیوب اور...
لاہور: بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستِ ضمانت وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ 2سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کاروائی کی جا رہی ہیں۔ ہائیکورٹ 8مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ واضح رہے کہ...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ابھی تک کوئی نہیں پہنچابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 سال سے مقدمات کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس و دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ خیال رہے کہ لاہور کی...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51 سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ کامیاب ن لیگی امیدوار میاں ذیشان رفیق کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ کامیاب قرار دیے گئے امیدوار نے 35000 ووٹ حاصل کیے جبکہ درخواست گزار نے 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ریٹرننگ آفیسر نے ملی بھگت سے نتائج کو تبدیل کیا لہٰذا ٹربیونل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ وکیل لیگی امیدوار...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہے، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج رہا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ...